Baaghi TV

Category: اسلام آباد

  • دنیا بھر میں‌ پٹرول سستا پاکستان میں مہنگا ہو رہا ہے، نیازی حکومت نے عوام کو مشکل میں ڈال دیا، شہباز شریف

    دنیا بھر میں‌ پٹرول سستا پاکستان میں مہنگا ہو رہا ہے، نیازی حکومت نے عوام کو مشکل میں ڈال دیا، شہباز شریف

    پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پی ٹی آئی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناکام حکومت نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف جو ان دنوں‌ لندن میں‌ قیام پذیر ہیں، نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں‌ کہا ہے کہ پاکستان کے علاوہ پوری دنیا میں‌ پٹرول کی قیمتیں کم ہور ہی ہیں‌ لیکن عمران نیازی کی حکومت اس میں آئے دن اضافہ کر رہی ہے. حقیقت یہ ہے کہ بغیر ویژن، تجربے اور اہلیت کے ملک چلانے کی اس سے بدترین مثال نہیں دیکھی جا سکتی.

    واضح‌ رہے کہ شہباز شریف حالیہ دنوں‌میں‌طبی معائنہ کیلئے لندن میں‌ہیں اور ان کے وکلاء کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا ہے کہ وہ گیارہ جون کو پاکستان واپس لوٹ آئیں گے.

  • برٹش ایئر ویز کی پروازیں‌ 11 سال بعد بحال، کل پہلا طیارہ صبح‌ 9 بج کر پچیس منٹ پر اسلام آباد پہنچے گا

    برٹش ایئر ویز کی پروازیں‌ 11 سال بعد بحال، کل پہلا طیارہ صبح‌ 9 بج کر پچیس منٹ پر اسلام آباد پہنچے گا

    برٹش ایئرویز کی پروازیں‌ گیارہ برس بعد پاکستان کیلئے بحال ہو گئی ہیں. آج شام برٹس ایئر ویز کا طیارہ پاکستان کیلئے روانہ ہو گا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق برٹش ایئرویز گیارہ برس بعد پاکستان کے لئے اپنی پروازیں شروع کررہی ہے. اسلام آباد اور لندن کے ہتھرو ایئرپورٹ کے درمیان ہفتے میں 3 پروازیں چلائی جائیں‌ گی. برٹش ایئرویز کی پہلی پرواز کل سوموار کے دن صبح ساڑھے نو بجے اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گی۔ پروازوں کی بحالی پر مختلف طبقات کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا ہے. برٹش ایئرویز کی بحالی سے سیاحت تجارتی اور سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہوگا۔ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات میں ایک اور پیشرفت آنے پربرطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ برٹس ایئر ویز کی پروازیں دوبارہ شروع ہونے سے پاکستان اور برطانیہ کے عوام مزید قریب آئیں گے .

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ سی اے اے کی جانب سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر برٹش ایئرویز کے بوئنگ 787طیارے کو واٹر سلوٹ پیش کیا جائے گا.

    واضح‌ رہے کہ برطانیہ کی فضائی کمپنی برٹش ایئرویز نے 11 سال بعد پاکستان کے لئے دوبارہ پروازیں بحال کردی ہیں اور سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برٹش ایئرویز کو باقاعدہ فلائٹ شیڈول جاری کردیا ہے.

  • زرتاج گل کی بہن کا ڈائریکٹر نیکٹا تعیناتی کا معاملہ، وزیر اعظم نے ایسا حکم جاری کر دیا کہ سن کر حیران رہ جائیں‌ گے

    زرتاج گل کی بہن کا ڈائریکٹر نیکٹا تعیناتی کا معاملہ، وزیر اعظم نے ایسا حکم جاری کر دیا کہ سن کر حیران رہ جائیں‌ گے

    وزیر اعظم عمران خان نے زرتاج گل کی بہن کی ڈائریکٹر نیکٹا تعیناتی کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے زرتاج گل کو ہدایت کی ہے کہ وہ نیکٹا کو لکھا گیا خط واپس لیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے ترجمان نعیم الحق کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا گیا ہے کہ ایسا کرنا پی ٹی آئی کی روایات کیخلاف ہے کیونکہ پی ٹی آئی کا ماضی گواہ ہے کہ اس نے ہمیشہ اقربا پروری کی مخالفت کی ہے. نعیم الحق کا کہنا تھاکہ سفارش پر تقرریاں کر کے پی ٹی آئی حکومت میں کوئی شخص اپنے عزیز و اقارب کو فائدہ نہیں پہنچا سکتا،


    یا د رہے کہ زرتاج گل کی بہن شبنم گل لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر تعینات تھیں اور انہوں نے 2014 سے لےکر 2018 تک پی ایچ ڈی مکمل کرنی تھی لیکن انہوں نے مزید چار سال کی توسیع کروائی ۔ پی ایچ ڈی کے بعد پانچ سال کسی بھی ادارے میں پڑھانا لازمی ہوتا ہے لیکن شبنم گل نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی اور اس کے علاوہ وہ ڈائریکٹر نیکٹا کے شرائط پر پورا بھی نہیں اترتیں ۔ اس تقرری کے بعد سوشل میڈیا پر اس حوالہ سے سخت تنقید کی جارہی تھی جس پر وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اب نوٹس لیتے ہوئے زرتاج گل وزیر کو نیکٹا کو لکھا گیا خط واپس لینے کی ہدایت کی گئی ہے.

  • حکومت کہیں‌ نہیں‌ جارہی اور نہ ہی پارٹی میں‌ کوئی اختلاف ہے. فواد چوہدری

    حکومت کہیں‌ نہیں‌ جارہی اور نہ ہی پارٹی میں‌ کوئی اختلاف ہے. فواد چوہدری

    وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوری نظام کی کامیابی کیلئے عمران خان کا کامیاب ہونا ضروری ہے. حکومت کہیں‌ نہیں‌ جارہی اور نہ ہی پارٹی میں‌ کوئی اختلاف ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ پارٹی میں اختلافات کی خبریں‌ بے بنیاد ہیں. اگر ہم صرف یہ نظر دوڑائیں کہ ہمارے ساتھ آزاد ہونے والے ممالک کہاں کھڑے ہیں احساس ہو گا اس عرصے میں کیا کھویا کیا پایا۔

    وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو ایک ریزہ ریزہ نظام ملا ہے اور وہ اس نظام کو کھڑا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سول ادارے مکمل تباہ ہیں، جس ادارے کا جائزہ لیں پتا چلے گا اقربا پروری، سفارش اور میرٹ کے اصولوں کو بالائے طاق رکھ کر ان اداروں سے کھلواڑ کیا گیا، اس لئے ایک دو برسوں میں ان اداروں میں بہتری کی کوئی توقع نہیں ہے.

    واضح رہے کہ قبل ازیں‌ فواد چوہدری نے یہ بیان دیا تھا کہ کئی اہم فیصلے ہو جاتے ہیں‌ مگر ان کا پتہ نہیں‌ چلتا. ان کے اس بیان کے بعد یہ بحث جاری تھی کہ کیا فواد چوہدری بھی حکومتی پالیسیوں‌سے خوش نہیں‌ ہیں تاہم آج انہوں نے یہ بیان دیکر سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہیں ختم کرنے کی کوشش کی ہے.

  • چھت پر جانے کی ضرورت نہیں، موبائل سے چاند کیسے دیکھ سکتے ہیں؟ فواد چوہدری نے بتا دیا

    چھت پر جانے کی ضرورت نہیں، موبائل سے چاند کیسے دیکھ سکتے ہیں؟ فواد چوہدری نے بتا دیا

    وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک بار پھر واضح طور پر کہا ہے کہ عوام کو شش و پنج کی ضرورت نہیں ہے عید الفطر 5 جون کو ہی ہوگی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق فواد چوہدری نے کہاکہ رویت ہلال کمیٹی کا فیصلہ بھی یہی ہو گا. ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں‌ جب پرانا دور تھا تو لوگ چھت پر جا کر چاند دیکھا کرتے تھے لیکن اب یہ دور گزرگیا ہے. آپ اب موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے کمرے میں بیٹھ کر چاند دیکھ سکتے ہیں ۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ ہم نے 5 سال کے لئے قمری کیلنڈر بنایا ہے اور پاکستان میں 5 جون کو ہی عید الطفر ہوگی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ رویت ہلال کمیٹی اور چاند دیکھنے کے لیے بڑے پاپڑ بیلنے کی ضرورت نہیں ہے، ٹیکنالوجی کی مدد سے آسانی سے پتا لگایا جاسکتا ہے کہ چاند کب نظر آئے گا جبکہ دوسری جانب ملک بھر کے علماء نے واضح طور پر کہا ہے کہ رویت کے بغیر چاند دکھائی دینے کا اعلان شرعی طور پر درست نہیں‌ہے.

  • جاسوسی کا الزام، سزا پانے والے دو فوجی اور ایک سول افسر کو جیل حکام کے حوالے کر دیا گیا، آئی ایس پی آر

    جاسوسی کا الزام، سزا پانے والے دو فوجی اور ایک سول افسر کو جیل حکام کے حوالے کر دیا گیا، آئی ایس پی آر

    پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ جاسوسی کے الزام میں‌ سزا پانے والے دو آرمی اور ایک سویلین افسر کو سول جیل حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ 30 مئی کو سزا پانے والے تینوں افسران کو جرائم کی تصدیق کے فوری بعد حراست میں لے لیا گیا تھا اور تینوں افسران ٹرائل کے دوران فوج کی حراست میں رہے۔

    جاسوسی کے الزام میں دو اعلیٰ فوجی افسران کو سزائے موت، ایک کو 14 سال قید، بڑی خبر آگئی

    یاد رہے کہ 30 مئی کو آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ تین افسران کو جاسوسی کے الزام میں سزا سنائی گئی ہے. مجرمان نے حساس معلومات دوسرے ملکوں کو لیک کی تھیں.

  • بلاول کے بیان پر فردوس عاشق اعوان بھی میدان میں‌ آ گئیں، کہا شہداء کے خون پر سیاست نہ کریں

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے پی ٹی ایم رہنماؤں‌ محسن داوڑ اور علی وزیر کا دفاع کرنے پر وزیر اعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان بھی میدان میں‌ آ گئ ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری نے بویا میں سپاہی کو شہید کرنے والے نامعلوم افراد کی مذمت کی لیکن خڑکمرچیک پوسٹ پرمحسن داوڑ کے حملے کو مسترد کردیا. ان کا دوہرا معیار ہے. بلاول بھٹو زرداری شہیدوں کے خون پر سیاست کر رہے ہیں. انہیں‌ راؤانوار کو بہادر بچہ اور محسن داوڑ کے پرو ڈکشن آرڈر پر اصرار ہے.

    یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر پی ٹی ایم رہنماؤں‌ محسن داوڑ اور علی وزیر کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایم این ایز ہیں دہشت گرد نہیں ہیں. اسپیکرقومی اسمبلی کو قواعد پر عملدرآمد کرنے کا کہہ رہا ہوں. ہم نےہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے. اسی کو تسلسل کہتے ہیں جس کی آپ کو سمجھ نہیں آتی.

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ہم نےہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے. اب اس کومزید بہتراورگراس روٹ لیول پرکرناہے.

  • بلاول بھٹو زرداری نے محسن داوڑ اورعلی وزیر کو محب وطن قرار دے دیا، سپیکر قومی اسمبلی قواعد پر عملدرآمد کریں

    بلاول بھٹو زرداری نے محسن داوڑ اورعلی وزیر کو محب وطن قرار دے دیا، سپیکر قومی اسمبلی قواعد پر عملدرآمد کریں

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر پی ٹی ایم رہنماؤں‌ محسن داوڑ اور علی وزیر کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایم این ایز ہیں دہشت گرد نہیں ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر فواد چوہدری کو جواب دیتے ہوئے کہاکہ تمہارا لیڈر جب دہشتگردوں کو بھائی کہتا تھا تو میں اپنے فوج پرحملے کی مذمت کررہا ہوتا تھا. اسپیکرقومی اسمبلی کو قواعد پر عملدرآمد کرنے کا کہہ رہا ہوں. ہم نےہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے. اسی کو تسلسل کہتے ہیں جس کی آپ کو سمجھ نہیں آتی.

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ہم نےہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے. اب اس کومزید بہتراورگراس روٹ لیول پرکرناہے.

  • کرپٹ لیگ کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ مال بچاؤ تے جلدی جلد نس جاؤ. فردوس عاشق اعوان

    کرپٹ لیگ کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ مال بچاؤ تے جلدی جلد نس جاؤ. فردوس عاشق اعوان

    وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کرپشن الیون کےکھلاڑی عوامی جذبات سے کھیل رہےہیں. خزانہ لوٹنے والے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پرمگرمچھ کےآنسو بہا رہے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال اگست سےاب تک پٹرولیم مصنوعات پر60ارب سبسڈی دی جا چکی ہے. اپوزیشن عوام کواشتعال دلانے کیلئے منافقت کی سیاست کررہی ہے. اپوزیشن عوام کی ہمدردہوتی توآج یہ حالات نہ ہوتے.

    فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ جعلی اکاؤنٹس نہ بھرتےتوملکی معیشت مستحکم ہوتی. ان کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ’’مال بچاؤ تے جلدی جلدی نس جاؤ‘. انہوں نے کہا کہ اقتدار کے بھوکے عوام کے ہمدرد ہوتے تو ملکی خزانے کو بے دردی سے نہ لوٹتے. پاپڑ اور ریڑھی والوں کے اکاﺅنٹس نہ بھرتے تو آج معیشت مستحکم ہوتی. اپنے بچوں کا مستقبل سنوارا اور قوم کے بچوں کا مستقبل تاریک کردیا گیا. ملک و قوم کا تیل نکالنے والی کرپٹ لیگ حقائق جانتے ہوئے بھی قوم کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر اکسا رہی ہے۔

  • رالپنڈی خاتون گینگ ریپ میں‌ نئے انکشافات،  فارنزک ایجنسی نے خاتون کے متاثرہ کپڑے اور مزید نمونے مانگ لئے

    رالپنڈی خاتون گینگ ریپ میں‌ نئے انکشافات، فارنزک ایجنسی نے خاتون کے متاثرہ کپڑے اور مزید نمونے مانگ لئے

    راولپنڈی میں‌ خاتون کے ساتھ پولیس اہلکاروں کے مبینہ گینگ ریپ سے متعلق نئے انکشافات منظر عام پر آئے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فارنزک سائنس ایجنسی نے اجتماعی زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون کے متاثرہ کپڑے اور مزید نمونےمانگ لیے ہیں. میڈیا رپورٹس میں‌ کہا گیا ہے کہ خاتون کےجسم سےلیےگئے نمونے پولیس اہلکاروں اور ایک سویلین شخص سے میچ نہیں کرسکے. خاتون کے جسم پر لگے دانت کے نشان سے اجزا اٹھاکرنہیں بھیجے گئے. مذکورہ خاتون نےاجتماعی زیادتی کی شکایت دوروزبعد پولیس کو کی تھی.

    میڈیکل رپورٹ میں‌ کہا گیا ہے کہ خاتون کےجسم پرتین جگہ خراش اور دائیں بازوپردانت کے کاٹنےکا نشان ہے. یاد رہے کہ اس واقعہ کا مقدمہ راولپنڈی کے تھانہ روات میں درج ہوا تھا اور زیادتی کی شکار خاتون چند دن قبل عدالت میں پیش ہوکر اپنے بیان سے منحرف ہوگئی تھی۔ مدعی خاتون نے بیان قلم بند کراتے ہوئے کہا تھا کہ پولیس کانسٹیبلز عامر، عظیم، راشد اور نصیر میرے ملزمان نہیں ہیں، ان چاروں نے میرے ساتھ کوئی بد اخلاقی نہیں کی بلکہ اصل ملزمان کوئی اور تھے۔