Baaghi TV

Category: اسلام آباد

  • ریاست مخالف مہم، پی ٹی ایم کے خلاف پاکستان کے وکلاء نے کاروائی کا مطالبہ کردیا

    ریاست مخالف مہم، پی ٹی ایم کے خلاف پاکستان کے وکلاء نے کاروائی کا مطالبہ کردیا

    ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث پشتون تحفظ موومنٹ کے خلاف وکلاء میدان میں آگئے ،مذمتی قرارداد منظور کرتے ہوئے کاروائی کا مطالبہ کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی وکلاء کی سب سے بڑی تنظیم پاکستان بار کونسل نے پی ٹی ایم کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے، پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین سید امجد شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی ایم کے رہنما محسن داوڑ،علی وزیر اور گلالئی اسماعیل عوام کو علیحدگی کی ترغیب دے رہے ہیں اور یہ ملک سے غداری کے زمرے میں آتا ہے اس لئے ان کے خلاف کاروائی کی جائے، پاکستان بار کونسل نے پی ٹی ایم کے خلاف مذمتی قرارداد بھی منظور کی ہے. سید امجد شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ریاستی اداروں کو پی ٹی ایم بدنام کر رہی ہے اور عوام کو ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال دلایا جا رہا ہے. سید امجد شاہ نے کہا کہ حکومت پی ٹی ایم کے ایسے عناصر کیخلاف کاروائی کرے۔

    واضح رہے کہ پاکستان بار کونسل کی جانب سے پی ٹی ایم کے خلاف کاروائی کا مطالبہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب ریاست کی ریاست مخالف سرگرمیوں کو مسلسل نظر انداز کر رہی تھی. پاک فوج، حکومت سمیت ہر ادارے میں پی ٹی ایم کے جائز مطالبات کو مانا گیا لیکن اب پی ٹی ایم کے رہنمائوں کا ریاست مخالف ایجنڈا مزید سامنے شروع ہو گیا ہے. انہوں نے پاکستان میں افغانستان کی زبان بولنا شروع کر دی اور آئین پاکستان کے خلاف بھی بات کی. پشتون قوم کے جذبات بھی پی ٹی ایم نے مجروح کئے انہوں نے یہ جو دہشت گردی ہے اس کے پیچھے وردی ہے کا نعرہ لگا کر پاک فوج کے خلاف عوام کو بھڑکانے کی کوشش کی جس میں انہیں ناکامی ہوئی. اسلام آباد میں معصوم فرشتہ زیادتی و قتل کیس میں بھی پی ٹی ایم نے نفرت انگیز مہم چلائی .

  • شیخ رشید نے سندھ کے حوالہ سے ایسی بات کہہ دی کہ بلاول سن کر پریشان ہو جائے

    شیخ رشید نے سندھ کے حوالہ سے ایسی بات کہہ دی کہ بلاول سن کر پریشان ہو جائے

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ دنیامیں اتنے ایڈز کے مریض کہیں نہیں جتنے سندھ میں ہیں،سندھ حکومت نے صوبے کو ایڈستان بنادیا ہے،سیاسی باتیں شام کو ہوں گی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے بارے میں پہلے ہی کہا تھا کہ وہ الیکشن جیت جائے گا، شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ کوئی حکومت نہیں چاہتی پہلےسال ہی ڈالر اتنا مہنگا ہوجائے،150 روپے کا ڈالر نوازشریف کی پالیسیوں کی مرہون منت ہے، انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان 5 سال پورے کریں گے ،شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے جو ذمہ داری لگائی اس پر عمل ہوگا،سندھ حکومت کےساتھ ریل کی حد تک تعاون کےلیےتیارہوں،

  • ایرانی وزیر خارجہ کی وزیرا عظم عمران خان سے ملاقات

    ایرانی وزیر خارجہ کی وزیرا عظم عمران خان سے ملاقات

    وزیراعظم عمران خان سے ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ملاقات کی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے وزیر اعظم ہاوس میں ملاقات کی ،اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی ملاقات میں موجود تھے، وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران پاک ایران دو طرفہ تعلقات پر بات چیت ہوئی .ایرانی وزیر خارجہ نے اس سے قبل پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات تھی، انہوں نے وزرات خارجہ کا دورہ کیا تھا، ایرانی وزیر خارجہ پاکستان پہنچے تو ایرانی سفیر مہدہ ہنر دوست اور وزارت خارجہ کے افسران نے ان کا استقبال کیا.

    واضح رہے کہ منصب سنبھالنے کے بعد ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف تیسری بار پاکستان آئے ہیں، اب انہوں نے ایک ایسے وقت میں پاکستان کا دورہ کیا ہے جب امریکہ ایران کی لفظی جنگ جاری ہے ،امریکہ ایران کو حملے کی دھمکیاں دے رہا ہے اور ایران بھی جواب دینے کے لئے تیار ہے.

  • کوئٹہ دھماکہ، وزیراعظم کی مذمت، رپورٹ طلب کر لی

    کوئٹہ دھماکہ، وزیراعظم کی مذمت، رپورٹ طلب کر لی

    وزیر اعظم عمران خان نے کوئٹہ میں مسجد میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی، گورنر پنجاب ،وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی دھماکے کی مذمت کی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں جمعہ کی نماز کے وقت دھماکہ ہوا جس پر وزیر اعظم عمران خان نے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے اور صوبائی حکومت سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے، وزیر اعظم نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت بھی کیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی . گورنر پنجاب چودھری سرور نے بھی کوئٹہ دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے مقد س مہینے میں دہشت گردوں کی جمعہ کے بابرکت دن کوئٹہ کی مسجد میں دہشت گردی اسلام اور پاکستان دشمنی کی بزدالانہ کاروائی ہے یہ دہشت گردی عوام کی روح اور اساس پر حملہ ہے ہمارے دل رنج کی وجہ سے چھلنی ہیں سیکورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گی ،

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں مسجد میں دھماکے کی مذمت کی ہے اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اورافسوس کا اظہارکیا ہے .

    واضح رہے کہ کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں ہونیوالے دھماکے میں امام مسجد مولانا عطاء الرحمان سمیت دو افراد شہید ہو ئے .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے وقت نمازی مسجد میں جمع تھے ،مسجد رحمانیہ میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں امام مسجد مولانا عطاء الرحمان سمیت دو افراد شہید ہو گئے جبکہ پندرہ افراد زخمی ہوئے جن میں سے تین زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے. دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ہیں.کوئٹہ کی رحمانیہ مسجد میں نماز جمعہ کے وقت دھماکہ ہوا جس کے بارے میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ دھماکا خیزمواد مسجد کےاندرمنبرکےقریب رکھا گیا تھا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق پشتون آباد دھماکےمیں دو سےڈھائی کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیاگیا ہے

  • مودی الیکشن جیت گیا اب عمران خان……شیری رحمان نے وزیراعظم سے کیا مطالبہ کر دیا؟

    مودی الیکشن جیت گیا اب عمران خان……شیری رحمان نے وزیراعظم سے کیا مطالبہ کر دیا؟

    پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کوانتظارتھا کہ مودی الیکشن جیتے اب وقت آگیا ہے وہ کشمیر کا حل ڈھونڈ کر دیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیری رحمان نے بھارتی انتخابات میں مودی کی کامیابی پررد عمل دیتے ہوئے کہا کہ مودی کی سرکار ایک جنگجو سرکار ہو سکتی ہے ،اگرمودی جارہانہ اندازمیں آگئے تو پاکستان کو اپنی تیاری کرنی پڑے گی، اس سے خطے میں عدم استحکام کی صورتحال بھی پیدا ہو سکتی ہے ، شیری رحمان نے مزید کہا کہ خطےمیں بہتری کےلئے پاکستان کوکسی بھی ملک سےساتھ بات کرنی چاہئے ،ریاست ریاست کےساتھ رشتہ رکھتی ہےکسی فردکےساتھ نہیں، انہوں نے مزید کہا کہ مٹھائیوں سے بات آگے بڑھے تو پاکستان کو کوئی قباحت نہیں ہونی چاہئے.

    واضح رہے کہ بھارتی الیکشن میں بے جے پی بھاری اکثریت سے جیت چکی ہے اور پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے مودی کو الیکشن جیتنے پر مبارکباد دی ہے جس پر مودی نے پاکستانی وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا ہے.

  • بلوچستان کے حالات خراب کئے جا رہے ہیں، وفاقی وزیر داخلہ

    بلوچستان کے حالات خراب کئے جا رہے ہیں، وفاقی وزیر داخلہ

    وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ گھناونی سازش کے تحت بلوچستان کے حالات خراب کئے جا رہے ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کوئٹہ دھماکے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گھناؤنی سازش کےتحت بلوچستان،ملک میں امن کی صورتحال خراب کرنیکی کوشش کی جارہی ہے،وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عدم استحکام پیدا کرنے والوں کا مقابلہ پوری طاقت سےکیاجائےگا،ایسےواقعات کرانےوالےامن اورقوم کے دشمن ہیں.

    واضح رہے کہ کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں ہونیوالے دھماکے میں امام مسجد مولانا عطاء الرحمان سمیت دو افراد شہید ہو ئے .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے وقت نمازی مسجد میں جمع تھے ،مسجد رحمانیہ میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں امام مسجد مولانا عطاء الرحمان سمیت دو افراد شہید ہو گئے جبکہ پندرہ افراد زخمی ہوئے جن میں سے تین زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے. دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ہیں.

    واضح رہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں جمعہ کو ایک بار پھر دہشت گردوں نے وار کیا ہے.

  • نیب نے شہباز شریف کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا

    نیب نے شہباز شریف کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے خلاف نیب نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا،نیب نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ درست نہیں تھا، شہباز شریف نیب کی تحقیقات کو متاثر کرنے کی کوشش کررہے ہیں ، درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزم کی عدم موجودگی پر نیب کی کاروائی رک جائے گی، مقدمے کے شریک ملزم سلمان شہباز پہلے ہی بیرون ملک جا چکے ہیں.

    واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے قائد حزب اختلاف شہباز شریف بھی علاج کے بہانے لندن جا چکے ہیں.

  • چین کی کونسی اہم شخصیت پاکستان آ رہی ہے وہ بھی تین دن کیلئے

    چین کی کونسی اہم شخصیت پاکستان آ رہی ہے وہ بھی تین دن کیلئے

    پاکستان کے دوست ملک چین کے نائب صدر وانگ کشان تین روزہ سرکاری دورے پر 26 مئی کو پاکستان پہنچیں گے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین کے نائب صدر تین روزہ دورے پر پاکستان آ رہے ہیں. ترجمان دفتر خارجہ کا کہناہے کہ چین کے نائب‌صدر وانگ کشان 26 مئی کو پاکستان آئیں گے اور 28 مئی کو واپس چین روانہ ہوں گے،. چینی نائب صدر پاکستان کے وزیر اعظم اور صدر مملکت سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے.اس دوران دونوں ممالک میں معاہدوں پر دستخط اور مختلف منصوبوں کے بھی افتتاح ہوں گے.

    واضح رہے کہ چین پاکستان میں سی پیک منصوبے پر کام کر رہا ہے، گزشتہ دنوں چینی باشندوں کی پاکستانی لڑکیوں سے شادیوں کی خبریں بھی سامنے آئیں جن کے حوالہ سے کہا گیا کہ چینی باشندے شادی کر کے پاکستانی لڑکیوں‌ کے اعضا نکال لیتے ہیں . چین نے اس کی تردید کی تھی تا ہم کچھ کیسز ایسے سامنے آئے ہیں، پاکستان میں ایف آئی اے نے کاروائی کرتے ہوئے متعدد چینی باشندوں کو گرفتار کیا ہے.

  • نیب ڈیلیں کرتا ہے ہم فیصلے کرتے ہیں، چیف جسٹس کے ریمارکس

    نیب ڈیلیں کرتا ہے ہم فیصلے کرتے ہیں، چیف جسٹس کے ریمارکس

    سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس نے ایک کیس کی سماعت کے دوران کہا ہے کہ نیب ڈیلیں کرتا ہے اور ہم ڈیلیں نہیں فیصلے کرتے ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بے نامی اکائونٹس کیس میں سپریم کورٹ نے محمد نواز کے فیصلے کے خلاف نیب کی اپیل مسترد کر دی. ٹرائل کورٹ نے نواز شریف کو سات سال قید کی سزا سنائی تو ہائیکورٹ نے سزا کالعدم قرار دے دی تھی. نیب نے ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کی تھی جس پر سپریم کورٹ نے بھی نواز کے خلاف اپیل مسترد کر دی ،کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکیس دیتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ نےشواہد کو مدنظر رکھتےہوئے فیصلہ کیا،نیب نے اپنےریفرنس میں لکھا کہ محمدنواز نے کوئی اکاؤنٹ نہیں کھولا،دو اکاؤنٹ محمد نواز کے بھائیوں کے تھے،ایڈیشنل پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ اکاؤنٹ میں18 لاکھ 90 ہزارکی رقم کیش جمع کرائی گئی اور قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ کوئی شواہدنہیں کہ نوازکےاکاؤنٹ تھےاورقومی خزانے کونقصان پہنچا، ایڈیشنل نیب پراسیکیوٹرنے کہا کہ ایک ڈیل کرتے ہیں،میں پیرا گراف پڑھتاہوں جرم ثابت نہ ہوا تو میں چپ کرجاؤں گا، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ نیب ڈیلیں کرتا ہوگا ہم ڈیلیں نہیں فیصلے کرتے ہیں.

  • ایرانی وزیر خارجہ کی پاکستانی ہم منصب سے ملاقات

    ایرانی وزیر خارجہ کی پاکستانی ہم منصب سے ملاقات

    ایران کے وزیر خارجہ دو روزہ دورے پر پاکستان آئے ہیں ، پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے انہوں نے ملاقات کی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف دو روزہ دورے پر پاکستان آئے ہیں وہ اسلام آباد پہنچے تو پاکستانی حکام نے ان کا استقبال کیا ، ایرانی وزیر خارجہ پاکستان کی سول و عسکری قیادت سے ملاقات کریں گے، ایرانی وزیرخارجہ سے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی نے ملاقات کی ہے ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف وفد کے ہمراہ وزارتِ خارجہ آئے. وزارتِ خارجہ پہنچنے پر ،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے معزز مہمانوں کا خیر مقدم کیا .وزارت خارجہ میں وفود کی سطح پر ہونے والے مذاکرات میں پاک ایران تعلقات، علاقائی سلامتی سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں،پاکستان تمام تصفیہ طلب امورکو سفارتی سطح پر حل کرنے کا حامی ہے،

    واضح رہے کہ منصب سنبھالنے کے بعد ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف تیسری بار پاکستان آئے ہیں، اب انہوں نے ایک ایسے وقت میں پاکستان کا دورہ کیا ہے جب امریکہ ایران کی لفظی جنگ جاری ہے ،امریکہ ایران کو حملے کی دھمکیاں دے رہا ہے اور ایران بھی جواب دینے کے لئے تیار ہے.