Baaghi TV

Category: اسلام آباد

  • حکومت کتنے ارب روپے کے نئے ترقیاتی پروگرام کا اعلان کر رہی ہے، بڑی خبر آ گئی

    حکومت کتنے ارب روپے کے نئے ترقیاتی پروگرام کا اعلان کر رہی ہے، بڑی خبر آ گئی

    مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ 925ارب روپے کا ترقیاتی پروگرام دیا جا رہا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ 6 سے 12ماہ میں ملک استحکام کی طرف جائے گا. آئی ایم ایف پروگرام میں جائیں نہ جائیں استحکام کیلیے خود ہی کچھ اقدامات کرنےچاہئیں.

    انہوں نے کہاکہ ڈیوٹی لگا کردرآمدات 2ارب کم کی گئیں. پانچ ایکسپورٹ سیکٹرز کو مراعات دی گئیں. 9ارب ڈالر سے زائد دوست ممالک سے ارینج کیے گئے. زرمبادلہ ذخائر 10ارب رہ گئے تھے. اثاثےڈکلیئریشن اسکیم بہت آسان بنائی ہے . آنے والا سال استحکام کا سال ہوگا ،معیشت کو مستحکم کرناچاہتے ہیں. آئی ایم ایف پروگرام سے دنیا کو مثبت پیغام جائے گا،6 ارب ڈالرکا پروگرام تین سال کے لیے ہے. 28 ممالک سے 1لاکھ 52 ہزار پاکستانیوں کا ڈیٹا حاصل کیا گیا ہے، حکومت نے نئے ذرائع سے ٹیکس نادہندگان کا ڈیٹا حاصل کیا ہے. بجٹ میں فلسفہ ہے کہ ٹیکس دینے والوں پر اضافی بوجھ نہ ڈالا جائے. ایک لاکھ کمپنیاں ایس ای سی پی سے رجسٹرڈ ہیں ،صرف آدھی ٹیکس بھرتی ہیں. بجٹ میں آمدنی کا ہدف 5 ہزار 550 ارب ہوگا.

    انہوں نے کہاکہ اسٹاک مارکیٹ میں پچھلے چند دن کے دوران 7فیصد اضافہ ہواہے. اسکیم کے مطابق کیش ہے تو بینک میں دکھانے ہوں گے

  • کتنے ملکوں‌ سے ٹیکس نادہندگان کا ڈیٹا حاصل کیا؟ کتنی کمپنیاں ٹیکس دیتی ہیں؟ مشیر خزانہ نے بتا دیا

    کتنے ملکوں‌ سے ٹیکس نادہندگان کا ڈیٹا حاصل کیا؟ کتنی کمپنیاں ٹیکس دیتی ہیں؟ مشیر خزانہ نے بتا دیا

    مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے قرض 3.20فیصد سالانہ شرح سود پر ملے گا. بجٹ میں حکومتی اخراجات کم سے کم رکھنے کی کوشش ہوگی. چیئرمین ایف بی آر کو 5ہزار550ارب کا ٹارگٹ دے رہے ہیں. 50لاکھ گھروں کے ہاؤسنگ پروگرام سے 28سیکٹرز میں ملازمتیں پیداہوسکتی ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشیر خزانہ نے کہاکہ ڈیوٹی لگا کردرآمدات 2ارب کم کی گئیں. پانچ ایکسپورٹ سیکٹرز کو مراعات دی گئیں. 9ارب ڈالر سے زائد دوست ممالک سے ارینج کیے گئے. زرمبادلہ ذخائر 10ارب رہ گئے تھے. اثاثےڈکلیئریشن اسکیم بہت آسان بنائی ہے . آنے والا سال استحکام کا سال ہوگا ،معیشت کو مستحکم کرناچاہتے ہیں. آئی ایم ایف پروگرام سے دنیا کو مثبت پیغام جائے گا،6 ارب ڈالرکا پروگرام تین سال کے لیے ہے. 28 ممالک سے 1لاکھ 52 ہزار پاکستانیوں کا ڈیٹا حاصل کیا گیا ہے، حکومت نے نئے ذرائع سے ٹیکس نادہندگان کا ڈیٹا حاصل کیا ہے. بجٹ میں فلسفہ ہے کہ ٹیکس دینے والوں پر اضافی بوجھ نہ ڈالا جائے. ایک لاکھ کمپنیاں ایس ای سی پی سے رجسٹرڈ ہیں ،صرف آدھی ٹیکس بھرتی ہیں. بجٹ میں آمدنی کا ہدف 5 ہزار 550 ارب ہوگا

    انہوں نے کہاکہ اسٹاک مارکیٹ میں پچھلے چند دن کے دوران 7فیصد اضافہ ہواہے. اسکیم کے مطابق کیش ہے تو بینک میں دکھانے ہوں گے
    آئی ایم ایف سے قرض پر سود کی شرح 3.2فیصد ہوگی. ورلڈ بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے پروگرام لون لے سکیں گے. حکومت سنبھالی تو 31ہزار ارب روپے قرض تھا. آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹامپ پیپر پر سمجھوتہ ہوگا.

    مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں بہت اہم فیصلے کیےجائیں گے. واضح رہے کہ پچھلے دو دنوں‌میں‌ڈالر کی قیمت میں‌ معمولی کمی آئی ہے.

  • فرشتہ کے قاتلوں کو عبرت کا نشان بنایا جائے، سپیکر قومی اسمبلی

    فرشتہ کے قاتلوں کو عبرت کا نشان بنایا جائے، سپیکر قومی اسمبلی

    اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے ملاقات کی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اس قیصر سے وفاقی وزیر داخلہ نے ملاقات کی ہے، اس موقع پر وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے سپیکر کو بتایا کہ معصوم فرشتہ کے کیس کی جوڈیشل انکوائری کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ قتل میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کر کے عبرت کا نشان بنایا جائے، انصاف کی فراہمی اور ظلم کے خاتمے کو یقینی بنانا ہوگا،انصاف کی راہ میں حائل رکاوٹ کو برداشت نہیں کروں گا،جوڈیشل انکوائری مکمل ہونے تک متاثرہ خاندان سے رابطے میں ہوں۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد سے 15 مئی کو کمسن فرشتہ لاپتہ ہوئی تھی جسے قتل کر کے جنگل میں پھینک دیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ نعش کو جنگل سے برآمد کر کے پوسٹ مارٹم کروایا گیا ہے جس میں کمسن فرشتہ کے ساتھ زیادتی کی بھی تصدیق ہوئی ہے. پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر نے کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں.فرشتہ کا تعلق خیبر پختونخواہ کے قبائلی علاقے ضلع مہمند سے تعلق تھا.مقتولہ بچی مقامی سکول میں دوسری جماعت کی طالبہ تھی۔ علی پورفراش کے علاقے میں رہائش پذیر مقتولہ (ف) کے والد نے مقامی پولیس تھانے شہزاد ٹاون میں پانچ روز قبل بچی کی گمشدگی کی شکایت درج کروائی تھی۔ فرشتہ کے والد نے کمسن بیٹی کی لاش کو دھوپ میں رکھ کر احتجاج کیا .گذشتہ دو ماہ کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یہ دوسرا واقعہ ہے جس میں ایک کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس سے پہلے بارہ کہو کے علاقے میں ایک دو سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

    کمسن فرشتہ کی زیادتی کے بعد سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹویٹر پر #JusticeForFarishta ٹاپ ٹرینڈ رہا. شہریوں نے فرشتہ کے قاتلوں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے.

    میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ معصوم فرشتہ کا ظالمانہ قتل قابل مذمت ہے ،ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے فوج ہر ممکن تعاون کرنے کے لیے تیار ہے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں معاشرتی ناسوروں سے اپنی آنے والی نسلوں کو محفوظ بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔
    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کمسن فرشتہ زیادتی و قتل کیس میں پولیس نے جیو فینسنگ رپورٹ مرتب کر لی ہے.باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد پولیس نے فرشتہ کیس میں 8 لاکھ ٹیلی فون کالوں کی نگرانی کی، اب بھی پولیس 1587 مشکوک نمبرز کی نگرانی کر رہی ہے. پولیس نے گرفتار مرکزی ملزم کے علاو ہ چھ مشکوک اشخاص اور 50 مزید افراد سے تحقیقات کی. فرشتہ قتل کیس کے حوالہ سے جوڈیشل کمیشن انکوائری رپورٹ 28مئی کو مرتب کرے گی .

  • خاوند کی رہائی کیلئے چیئرمین نیب نے…..ویڈیو بنانے والی خاتون نے کیا کہا؟

    خاوند کی رہائی کیلئے چیئرمین نیب نے…..ویڈیو بنانے والی خاتون نے کیا کہا؟

    نیب کے چیئرمین جسٹس ر جاوید اقبال کی ویڈیو بنانے والی خاتون طیبہ فاروق نے کہا ہے کہ خاوند کی رہائی کے لئے چیئرمین نیب نے ناجائز تقلقات قائم کرنے کی کوشش کی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین نیب کی ویڈیو بنانے والی خاتون کا ایک انٹرویو سامنے‌ آیا ہے جس میں اس نے کہا ہے کہ چئیرمین نیب کے خلاف کارروائی کے لیے وفاقی محتسب سے لے کر سپریم جوڈیشل کونسل تک ہر فورم سے رجوع کروں گی۔ خاتون کا مزید کہنا تھا کہ نیب نے منجھے اور میرے شوہر کو 15 جنوری کو گرفتار کیا۔ اگلے دن سہ پہر چار بجے ہمیں عدالت میں پیش کیا گیا۔ دو مئی کو ضمانت پر میری رہائی ہوئی۔ مجھے ضمانت پر رہائی مل گئی مگر شوہر تاحال جیل میں ہیں۔طیبہ فاروق نے نیب کے چیئرمین کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ وہ سامنے آئیں اور بات کریں۔

    واضح رہے کہ نیوز ون چینل نے ایسی ویڈیو اور آڈیو نشر کی جس میں مبینہ طور پر چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو ایک خاتون سے نازیبا گفتگو کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ قومی احتساب بیورو کے ترجمان نے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے خلاف چلنے والی خبر کی تردید کردی۔ترجمان نیب کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ نیوز ون پر چیئرمین نیب کے حوالے سے حقائق کے منافی، من گھڑت ، بے بنیاد اور جھوٹی خبر چلائی گئی جس کا مقصد جسٹس (ر) جاوید اقبال کی ساکھ کو مجروح کرنا ہے۔

    واضح رہے کہ چیرمین نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں دائر ریفرنس میں فاروق نول اور طیبہ گل کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا ہے، احتساب عدالت نے ملزمان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 17 جون کو طلب کرلیا ہے.ریفرنس کے متن میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ گروہ نے چیرمین نیب سمیت متعدد افراد کو بلیک میل کیا ملزمان نے سادہ لوح شہریوں سے 2 کروڑ 44 لاکھ 50 ہزار روپے کا فراڈ کیا ،ملزمان کیخلاف 36 گواہان نے نیب کو بیانات قلمبند کرائے ،ایڈمن جج جوادالحسن نے نوٹس جاری کرتے ہوئی ملزمان اور تفتیشی افسر کو طلب کر لیا

  • کمسن فرشتہ قتل کیس، تحقیقات کہاں تک پہنچیں؟ اہم خبر آ گئی

    کمسن فرشتہ قتل کیس، تحقیقات کہاں تک پہنچیں؟ اہم خبر آ گئی

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کمسن فرشتہ زیادتی و قتل کیس میں پولیس نے جیو فینسنگ رپورٹ مرتب کر لی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد پولیس نے فرشتہ کیس میں 8 لاکھ ٹیلی فون کالوں کی نگرانی کی، اب بھی پولیس 1587 مشکوک نمبرز کی نگرانی کر رہی ہے. پولیس نے گرفتار مرکزی ملزم کے علاو ہ چھ مشکوک اشخاص اور 50 مزید افراد سے تحقیقات کی. فرشتہ قتل کیس کے حوالہ سے جوڈیشل کمیشن انکوائری رپورٹ 28مئی کو مرتب کرے گی .

    واضح رہے کہ اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد سے 15 مئی کو کمسن فرشتہ لاپتہ ہوئی تھی جسے قتل کر کے جنگل میں پھینک دیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ نعش کو جنگل سے برآمد کر کے پوسٹ مارٹم کروایا گیا ہے جس میں کمسن فرشتہ کے ساتھ زیادتی کی بھی تصدیق ہوئی ہے. پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر نے کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں.فرشتہ کا تعلق خیبر پختونخواہ کے قبائلی علاقے ضلع مہمند سے تعلق تھا.مقتولہ بچی مقامی سکول میں دوسری جماعت کی طالبہ تھی۔ علی پورفراش کے علاقے میں رہائش پذیر مقتولہ (ف) کے والد نے مقامی پولیس تھانے شہزاد ٹاون میں پانچ روز قبل بچی کی گمشدگی کی شکایت درج کروائی تھی۔ فرشتہ کے والد نے کمسن بیٹی کی لاش کو دھوپ میں رکھ کر احتجاج کیا .گذشتہ دو ماہ کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یہ دوسرا واقعہ ہے جس میں ایک کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس سے پہلے بارہ کہو کے علاقے میں ایک دو سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

    کمسن فرشتہ کی زیادتی کے بعد سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹویٹر پر #JusticeForFarishta ٹاپ ٹرینڈ رہا. شہریوں نے فرشتہ کے قاتلوں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے.

    میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ معصوم فرشتہ کا ظالمانہ قتل قابل مذمت ہے ،ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے فوج ہر ممکن تعاون کرنے کے لیے تیار ہے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں معاشرتی ناسوروں سے اپنی آنے والی نسلوں کو محفوظ بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔

  • چیئرمین نیب کے استعفیٰ کے مطالبے پر مسلم لیگ ن میں اختلافات

    چیئرمین نیب کے استعفیٰ کے مطالبے پر مسلم لیگ ن میں اختلافات

    چیئرمین نیب کے استعفیٰ کے مطالبے پر مسلم لیگ ن میں اختلافات پید ا ہو گئے. مسلم لیگ نے کے رہنما ملک احمدخان نے چیئرمین نیب کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تو ن لیگ کی ترجمان میدان میں آ گئیں، مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک محمد احمد خان صاحب نے جو کہا، وہ ان کی ذاتی رائے ہے ،ملک محمد احمد خان کی رائے پارٹی موقف نہیں .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے چیئرمین نیب کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ چیئرمین نیب اب احتساب کی پوزیشن میں نہیں رہے۔ نیب تحریک انصاف کا پلاننگ یونٹ ہے، نیب کی وجہ سے لوگوں نے خودکشیاں شروع کر دی ہیں، چیئرمین نیب نے کہا وزرا کیخلاف اس لیے کارروائی نہیں کر رہا کہ حکومت نہ گر جائے، نیب حکومت کا ایک ٹول ہے، نیب قانون کا غلط استعمال کر رہا ہے، چیئرمین نیب نے ملکی نظام کا تماشہ لگا دیا ہے، یقین ہے چیئرمین نیب ملکی مفاد میں استعفیٰ نہیں دینگے، قانون کو اس ملک میں کون بیان کرے گا؟۔

    چیئرمین نیب کے خلاف خبر نشر کرنے پر پیمرا نے نیوز ون چینل کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا.      چیئرمین نیب کی کردار کشی کرنیوالے سائبر کرائم کے ماہر، انڈیا اور افغانستان میں رابطے، حیران کن انکشافات.      چیئرمین نیب ویڈیو سیکنڈل، مسلم لیگ ن تقسیم ہو گئی، پہلے ذاتی معاملہ کہا پھر یوٹرن لے لیا.

     

    ملک احمد خان کی جانب سے چیئرمین نیب کے استعفیٰ کے مطالبے کے بعد مریم اورنگزیب میدان میں آ گئیں اور انہوں نے کہا کہ استعفیٰ کا مطالبہ ملک احمد خان کی ذاتی رائے ہے ، پارٹی کی نہیں.صدرمسلم لیگ ن شہباز شریف،سینیرنائب صدرشاہدخاقان چیرمین نیب پرواضح پارٹی موقف بیان کرچکے ہیں ،مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ پارلیمانی کمیٹی بنائی جائےجو چیرمین نیب کےسارے معاملےکی تحقیق کرے .

  • ایف بی آر نے ایمنسٹی اسکیم کے لیے فارم جاری کر دیے

    ایف بی آر نے ایمنسٹی اسکیم کے لیے فارم جاری کر دیے

    ایف بی آر نے ایمنسٹی اسکیم کے لیے ایسیٹ ڈکلیئریشن فارم جاری کر دیے ،ڈکلیئریشنز پر30 جون 2019 تک ٹیکس ادائیگی کی صورت کسی قسم کا جرمانہ ادا نہیں کرنا ہوگا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے ایسیٹ ڈکلیئریشن فارمزویب پورٹل پراپ لوڈ کردیا ہے. مقامی اثاثہ جات ظاہر کرنے کیلیے ڈکلیئریشن فارم میں اثاثوں کی الگ الگ تفصیل دینا ہوگی ،شہری ویب پورٹل کے فارم پُرکرکے آن لائن اپنے اثاثہ جات ظاہرکرسکتے ہیں ،فارم میں ہرکیٹیگری کےاثاثے،ٹیکس کی شرح اورواجب الادا ٹیکس کی رقم کے الگ الگ کالم بنائے گئے ہیں ،فارن کرنسی بے نامی اکاؤنٹ میں دولت کوظاہر کرنے کیلیے بھی چار فیصد ٹیکس دینا ہوگا ،پاکستانی کرنسی میں کھولے گئےبے نامی اکاؤنٹس میں موجود دولت پرچار فیصد ٹیکس دینا ہوگا .چار فیصد ٹیکس کی ادائیگی پر بے نامی گاڑیاں بھی ظاہر کی جا سکیں گی .اثاثہ جات پر عائد ٹیکس کی شرح اور اس پرلاگو ٹیکس واجبات کی رقم کی تفصیل دینا ہو گی.غیر ملکی لیکوئیڈ اثاثہ جات ظاہر کرکے واپس پاکستان لانے پر چار فیصد ٹیکس دینا ہو گا .فارم میں غیر ملکی غیر منقولہ جائیداد ظاہر کرنے پر چار فیصد ٹیکس دینا ہوگا .ایف بی آرکی جانب سے غیرملکی اثاثےودولت ظاہرکرنے کیلیے بھی الگ سے ڈکلیئریشن فارم جاری کیا گیا ہے. اثاثوں کی ویلیو ایف بی آر کی مقررہ ویلیو سے ڈیڑھ سو فیصد تک مقرر ہوگی ،لیکوئیڈ اثاثہ ظاہر کرکے واپس لانے نہ لانے پر چھ فیصد ٹیکس دینا ہوگا ،ڈکلیئریشنز پر30 جون 2019 تک ٹیکس ادائیگی کی صورت کسی قسم کا جرمانہ ادا نہیں کرنا ہوگا ،ڈکلیئریشن فارم میں اوپن پلاٹ،زمین، سُپرا سٹرکچر اور اپارٹمنٹ ظاہر کرنے کیلیے ڈیڑھ فیصد ٹیکس دینا ہوگا ،کمپیوٹرائز پیمنٹ رسید پر ٹیکس کی رقم اور جرمانے کی رقم کی تفصیل بھی دینا ہوگی.

     

    ایمنسٹی سکیم کی منظوری وفاقی کابینہ نے دی تھی، صدر مملکت کے دستخط کے بعد اس سکیم کو ملک بھر میں اطلاق ہو گا. ایمنسٹی سکیم کے تحت بیرون ملک رہائش پذیر افراد بھی 6 فیصد ٹیکس ادا کرکے اپنے اثاثے ظاہرکرسکتے ہیں،پاکستان میں رہنے والے 4 فیصد ٹیکس ادا کر کے اثاثے ظاہر کر سکتے ہیں، ایمنسٹی اسکیم 30 جون 2019 کو ختم ہوجائے گی،اس میں توسیع نہیں کی جاسکے گی.

    ایمنسٹی سکیم کی منظوری پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعظم اپنے رشتے داروں کی دولت کے لئے یہ سکیم لے کر آئے ہیں.

     

     

  • پاکستان میں تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت کا کام کیوں روکا گیا؟ سینئر صحافی مبشر لقمان نے کئے انکشاف

    پاکستان میں تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت کا کام کیوں روکا گیا؟ سینئر صحافی مبشر لقمان نے کئے انکشاف

    پاکستان کے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ کیا مودی کا دوبارہ انتخابات میں جیتنا آںے والے دنوں کے لیے ہمیں کوئی مخصوص اشارہ دے رہا ہے؟ کیا نیتن یاہو کا اپنی جگہ پر آنا کسی طرف اشارہ ہے؟ کیا خطے میں ایران اور سعودی کے تعلقات خراب ہونا مستقبل میں خدانخواستہ خطے میں بڑی تبدیلی کی طرف اشارہ ہیں؟ ان سب کا وقت آنے پر ہی پتہ چلے گا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا کہ پاکستان میں تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت کے معاملے پرمیرے پاس اس حوالے سے ایک تھیوری ہے، اور وہ یہ ہے کہ ایگزون موبل کمپنی نے پاکستان میں تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت کے لیے ڈرلنگ شروع کی تو ایک پریشر کک ملی۔ پریشر کک ملنے کی صورت میں ذخائر کی مقدار کو جانچنے کا عمل شروع ہو جاتا ہے۔ مبشر لقمان نے مزید کہا کہ ڈرلنگ والی جگہ کو پاکستانی نیوی اپنےسکیورٹی حصار میں لے لیتی ہے اور اُسی وقت امریکہ اور ایران کے مابین کشیدگی ہو جاتی ہے۔ ایرانی سرحد سے ڈرلنگ والی جگہ صرف تین سو کلو میٹر دور ہے ، جس کے بعد ڈرلنگ اور تیل و گیس کے ذخائر دریافت کرنے کا کام بند کر دیا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ یہاں سے کچھ نہیں ملا حالانکہ یہ وہی ایگزون کمپنی ہے جس نے کہا تھا کہ یہاں تیل و گیس کے ذخائر کی بہت زیادہ کک ہے۔ یہ وہی ایگزون کمپنی ہے جس نے کہا تھا کہ ہمیں یہاں سے تیل و گیس کے ذخائر کا اتنا بڑا ذخیرہ ملے گا جو سعودی عرب کے بعد دنیا کا سب سے بڑا ذخیرہ ہو گا اور یہ ذخیرہ ایران سے بھی بڑا ہو گا۔ اور وہی ایگزون کمپنی دنوں میں نہیں بلکہ گھنٹوں کے اندر اندر اپنا کام ختم کرکے اس خطے سے نکل گیا ہے۔مبشر لقمان نے مزید کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ کہیں نہ کہیں کوئی بہت بڑا سکیورٹی رسک ہے کیونکہ اگر ایک جگہ کنواں نہ کھودا جائے تو دوسری، تیسری اور چوتھی جگہ کھودا جا سکتا ہے۔ مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے ایریا میں جہاں ہائی پروبیبلٹی تھی وہاں ایک دم سے سب کچھ نیگیٹو ہو گیا اور سب نے پیک اپ کر لیا۔ یہ سب کچھ سوچنے کی بات ہے۔ کیا مودی کا دوبارہ انتخابات میں جیتنا آںے والے دنوں کے لیے ہمیں کوئی مخصوص اشارہ دے رہا ہے؟ کیا نیتن یاہو کا اپنی جگہ پر آنا کسی طرف اشارہ ہے؟ کیا خطے میں ایران اور سعودی کے تعلقات خراب ہونا مستقبل میں خدانخواستہ خطے میں بڑی تبدیلی کی طرف اشارہ ہیں؟ ان سب کا وقت آنے پر ہی پتہ چلے گا.

    واضح رہے کہ اس سے قبل مبشر لقمان نے کہا تھا کہ سعودی عرب کی آئل تنصیبات پرمیزائل حملوں کا الزام امریکہ نے ایران پر لگا دیا دوسری جانب امریکہ نے چینی کمپنی پر پابندی لگا دی، چین اور ایران کا دشمن ایک ہے ،موجودہ حالات میں خطے میں جنگ کا خطرہ ہے ،اگر ایران اور چین دشمن کے خلاف ایک ہو جائیں تو دونوں کی اکانومی بڑھ سکتی ہے.

  • بہت ہو گیا، شہباز شریف آئندہ ہفتے استعفیٰ دینے والے ہیں، بڑی خبر آ گئی

    بہت ہو گیا، شہباز شریف آئندہ ہفتے استعفیٰ دینے والے ہیں، بڑی خبر آ گئی

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف آئندہ ہفتے پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف پی اے سی کمیٹی کے چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیں گے ،مسلم لیگ ن نے رانا تنویر کو پی اے سی کا نیا چیئرمین نامزد کر رکھا ہے، شہباز شریف اپنا استعفیٰ سپیکر قومی اسمبلی کو دیں گے. شہباز شریف کے استعفیٰ کے بعد پی اے سی کے اجلاس میں نئے چیئرمین کا تقرر ہو گا

    واضح رہے کہ شہباز شریف نے پی اے سی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ کا اعلان کیا تھا تو حکومت نے اس فیصلے پر سخت تنقید کی تھی کہ پہلے منتیں کر کے چیئرمین شپ مانگتے رہے اب استعفیٰ دے رہے ہیں، فواد چودھری اور شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ پی اے سی کا چیرمین اپوزیشن لیڈر ہوتا ہے اگر شہباز شریف استعفیٰ دیں گے تو پھر نئے چیئرمین کی تقرری کا اختیار مسلم لیگ ن کے پاس نہیں ہو گا. پیپلز پارٹی نے بھی رانا تنویر کی نامزدگی پر اعتراض کیا تھا

  • چیئرمین نیب کے خلاف خبر پر پیمرا ان ایکشن، نیوز ون کو نوٹس جاری، جواب مانگ لیا

    چیئرمین نیب کے خلاف خبر پر پیمرا ان ایکشن، نیوز ون کو نوٹس جاری، جواب مانگ لیا

    چیئرمین نیب کے خلاف خبر نشر کرنے پر پیمرا نے نیوز ون چینل کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیمرا نے نیوز ون چینل کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نیوز ون چینل نے 23 مئی کو بار بار بریکنگ نیوز میں چیئرمین نیب کی خاتون کے ساتھ مبینہ آڈیو اور ویڈیو ٹیپ چلا کر چیئرمین نیب اور ادارے کو ٹارگٹ کیا ۔نجی نیوز چینل بار بار دعویٰ کرتا رہا کہ ان کے ہتک آمیز بیانات کو عوامی مفاد میں نشر کیا گیا ۔تقریباً ایک گھنٹے بعد نیوز ون نے اپنی خبر کی تردید کرتے ہوئے معافی مانگی لی تھی۔پیمرا کے نوٹس میں مزید کہا گیا کہ چینل کی مینجمنٹ نے ویڈیو کلپس غیر تصدیق شدہ ہونے پر نشر کرنا بند کردئیے ۔نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کے ایک اہم ادارے کے سربراہ کے خلاف ایسا جھوٹا پروپیگینڈہ اور بدنام کرنے کی مہم توہین اور پیمرا کورٹ کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ پیمرا میسرز ایئرویز میڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ جو نیوز ون کی مالک کمپنی ہے کو شوکاز نوٹس جاری کر کے سات دن میں تحریر ی جواب دینے کی ہدایت کرتا ہے.نوٹس کے مطابق چینل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر 31 مئی کو خود یا اپنے وکیل کے ذریعے دن 11 بجے پیمرا ہیڈ کوارٹر میں پیش ہوں اور جواب دیں،

    واضح رہے کہ نیوز ون چینل نے ایسی ویڈیو اور آڈیو نشر کی جس میں مبینہ طور پر چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو ایک خاتون سے نازیبا گفتگو کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ قومی احتساب بیورو کے ترجمان نے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے خلاف چلنے والی خبر کی تردید کردی۔ترجمان نیب کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ نیوز ون پر چیئرمین نیب کے حوالے سے حقائق کے منافی، من گھڑت ، بے بنیاد اور جھوٹی خبر چلائی گئی جس کا مقصد جسٹس (ر) جاوید اقبال کی ساکھ کو مجروح کرنا ہے۔
    چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کیخلاف من گھڑت خبر کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے طاہر اے خان کو مشیر کے عہدے سے برطرف کردیا تھا . طاہر اے خان نیوز ون کے مالک اور وزیراعظم کےمشیرکے عہدے پر فائز تھے۔
    چیئرمین نیب کے خلاف خبر چلنے کے بعد سماجی رہنما اعظم رشید نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ طبیہ گل اور فاروق نول گروہ کے بیوروکریٹس اور سیاستدانوں تک رابطے ہیں۔ گروہ کا کام واٹس ایپ پر جعلی ویڈیوز بنانا اورمقدمات درج کروا کر پیسے بٹورنا ہے۔ اعظم رشید نے مزید کہا کہ چئیرمین نیب کی کی ویڈیوز ریلیز کرنے والا ایک گینگ ہے جس کا میں بھی متاثرہ ہوں۔ جھنگ کے ایک کوچوان انور کا بیٹا فاروق نول ہے جو کہ ایک ڈرائیور کی بیٹی طیبہ گل کے ساتھ مل کر لوگوں کو بلیک میل کرکے لوٹتے ہیں۔ سردار اعظم رشید کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کی کردار کشی کرنے والی ایک ڈرائیور کی بیٹی طیبہ گل آج ارب پتی ہے۔ فاروق نول نے تین سے چار شادیاں کی ہیں۔ یہ پی ٹی ایم کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں۔ اور ان کے ہاتھ افغانستان اور انڈیا تک ہیں .اعظم رشید نے کہا کہ طیبہ گل اور فاروق نول نے چیئرمین نیب کو ٹریپ کیا، ہمارے ساتھ بھی اس گروہ نے اسی طرح کا فراڈ کیا، اس نے الزام عائد کیا کہ ڈی آئی جی بلال کمیانہ، ڈی پی او رحیم یار خان رانا طاہر الرحمان، ایف آئی اے انسپکٹر ایاز مہر اور نیب کے چند افسران بھی ان کے گروہ میں شامل ہیں، ڈی جی نیب شہزاد سلیم کو بھی بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی، فاروق نول زمین کے تنازع پر اپنی ماں کوبھی قتل کرچکا ہے۔