Baaghi TV

Category: اسلام آباد

  • برٹش ائیر ویز کا 11 برس بعد پاکستان میں فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ

    برٹش ائیر ویز کا 11 برس بعد پاکستان میں فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ

    عمران خان کی حکومت آنے کے بعد برٹس ائیر وزیز نے 11 برس بعد پاکستان کے لئے فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق برٹس ائیر ویز نے 11 برس بعد پاکستان کے لئے آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، برٹش ائیر ویز اسی سال ماہ جون یعنی اگلے ماہ سے آپریشن شروع کرے گی اور پہلی پرواز3 جون کو لندن ہتھروایئر پورٹس سے مسافروں کو لے کراسلام آبادآئے گی۔ وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے سامجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں برٹش ایئر ویزکی جانب سے پاکستان کیلیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ برٹش ایئرویز 11 سال بعد اپنی فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے جا رہے ہیں برٹش ایئر ویز ابتدائی طور پر اسلام آباد سے ہفتہ وار 3 پروازیں چلانے کی خواہشمند ہے۔ مسافروں کو لے کر برٹش ایئرویز کی پہلی پرواز3 جون کو صبح 9 بجے لندن سے اسلام آباد آئے گی اور 2گھنٹے بعداسلام آباد سے لندن کیلیے روانہ ہوگی .

  • سندھ کے تین ہسپتال کنٹرول میں‌ لینے پر بلاول وفاقی حکومت کیخلاف میدان میں نکل آئے

    سندھ کے تین ہسپتال کنٹرول میں‌ لینے پر بلاول وفاقی حکومت کیخلاف میدان میں نکل آئے

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ کے تین ہسپتالوں جے پی ایم سی، این آئی سی وی ڈی اور این آئی سی ایچ کا کنٹرول حاصل کرنے پرسخت تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے جن ہسپتالوں پر کنٹرول حاصل کیا ہے ان پر سندھ کے عوام کے اربوں روپے خرچ ہوئے ہیں۔ اسلئے ہم سمجھتے ہیں کہ یہ فیصلہ صوبائی خودمختاری پر حملہ ہے جسے کسی طور برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ عوام نے ٹیکسوں اور خون پسینے کی کمائی دے کر یہ ہسپتال بنائے ہیں ہم محنت اور ٹیکسوں کے پیسوں سے بنائے گئے ان اثاثوں‌کو غصب نہیں‌کرنے دیں‌ گے.

    بلاول بھٹو نے کہاکہ حکومت نے ہسپتالوں‌پر کنٹرول کیلئے سپریم کورٹ میں سندھ حکومت کی نظرثانی اپیل پر فیصلہ آنے تک انتظار کرنا بھی گوارا نہیں کیا. اٹھارویں ترمیم کے تحت ملنے والے مذکورہ ہسپتالوں میں حکومت سندھ نے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں. ہم ہر فورم پر وفاقی حکومت کے اس فیصلہ کی مزاحمت کریں گے.

    وفاقی حکومت عوامی غیظ و غضب سے قبل سندھ کے تینوں‌ہسپتالوں سے متعلق اپنا فیصلہ واپس لے اور عوامی رائے کا احترام کرے.واضح رہے کہ بلاول بھٹو نے حکومت کے اس فیصلہ کے خلاف کھل کر میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ اس سلسلہ میں بھرپور مہم چلانے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں.

  • الیکشن میں فتح ، عمران خان کی مودی کو مبارکباد

    الیکشن میں فتح ، عمران خان کی مودی کو مبارکباد

    پاکستان کے وزیرا عظم عمران خان نے بھارتی وزیر اعظم مودی کو الیکشن میں کا میابی پر مبارکباد دی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے بھارتی الیکشن میں نریندر مودی کو کامیابی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مودی اور ان کے اتحادیوں کو جیت کی مبارکباد دیتا ہوں، وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ مودی کےساتھ خطےمیں امن اورترقی کیلئےکام کرنےکی خواہش ہے

    واضح رہے کہ بھارت میں الیکشن کےغیرحتمی نتائج کے مطابق مودی کی پارٹی بی جے پی نے واضح اکثریت حاصل کرلی، نریندر مودی کی اتحاد جماعت تین سو پچاس نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، کانگریس ترانوے سیٹوں کےساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ بھارت کے عام انتخابات 2019 میں بی جے پی کو اکثریت ملی تو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹر پر اپنا پیغام جاری کر دیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مودی نے کہا کہ ” ایک ساتھ ہم ترقی کریں گے ،ایک ساتھ پھلیں پھولیں گے ،ایک ساتھ مل کر ہم مضبوط بھارت بنائیں گے ،ایک مرتبہ پھر بھارت جیت گیا ۔“ ٹویٹر پر اپنے پیغام کے ساتھ مودی نے وجے بھارتی یعنی کامیاب بھارت کا نعرہ بھی لگایا.

  • نواز شریف کی عید کہاں گزرے گی،بڑی خبر آگئی

    نواز شریف کی عید کہاں گزرے گی،بڑی خبر آگئی

    سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست پر سماعت عیدالفطر کے بعد ہو گی نواز شریف کو عیدالفطر کوٹ لکھپت جیل میں کریں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت 11 جون کو ہو گی .اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن کیانی نواز شریف کی درخواست پر سماعت کرینگے۔ اس سلسلے میں وفاق، سپرنٹنڈنٹ جیل کوٹ لکھپت اور نیب کو بھی نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں۔ العزیزیہ ریفرنس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے دوسری مرتبہ درخواست ضمانت دائر کی۔ سپریم کورٹ کے ضمانت دینے اور نظرثانی درخواست مسترد کرنے کی اضافی دستاویزات جمع کرا دیں۔

    واضح رہے کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے چھ ہفتوں کی ضمانت پر رہا کیا تھا اور ضمانت ختم ہونے پر اس میں توسیع کی درخواست عدالت نے یہ کہہ کر مسترد کر دی تھی کہ چھ ہفتے ٹیسٹ کروائے گئے علاج نہیں کروایا گیا.

  • فرشتہ قتل کیس میں غیرذمہ دارانہ رپورٹنگ پردو چینلز کو نوٹس جاری

    فرشتہ قتل کیس میں غیرذمہ دارانہ رپورٹنگ پردو چینلز کو نوٹس جاری

    پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فرشتہ قتل کیس میں منفی رپورٹنگ پر پیمرا نے دو ٹی وی چینلز کو نوٹس جاری کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیمرا کے آفیشیل اکاونٹ پر جاری ہونے والی پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ پیمرا نے اے آر وائی نیوز کو فرشتہ کیس میں غیر ذمہ دارانہ تبصرہ کرنے اور نیوز 5 کو بلیٹن میں غیر مناسب آڈیو کال نشر کرنے پر نوٹس جاری کر دئیے ہیں ،دونوں چینلز کو سات دن میں 30 مئی تک جواب جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے.

    واضح نے کہ اے آر وائی نے فرشتہ قتل کیس میں کہا تھاکہ فرشتہ کا تعلق افغانستان سے ہے اور اس کے والد نے جعلی شناختی کارڈ بنا رکھا ہے .

    اور حکومت کو ہوش آ گیا، فردوس عاشق اعوان کی فرشتہ کے گھر آمد، دبنگ اعلان کر دیا

    اسلام آباد میں کمسن فرشتہ زیادتی کے بعد قتل

    اسلام آباد میں کمسن فرشتہ کا قتل، وفاقی وزیر داخلہ کا نوٹس

    فرشتہ زیادتی و قتل کیس، ایس ایچ او کے خلاف بھی مقدمہ درج

    فرشتہ قتل کیس، قاتلوں کو گرفتار کر کے چوک میں سزا دی جائے، سراج الحق

    معصوم فرشتہ کے قتل پر اسلام آباد میں سول سوسائٹی نے بڑا مطالبہ کر دیا 

    کمسن فرشتہ زیادتی و قتل کیس، پاک فوج نے اہم اعلان کر دیا

    فرشتہ کے پوسٹ مارٹم میں تاخیر پر ذمہ دار ڈاکٹر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

  • فردوس عاشق اعوان کی فرشتہ کے گھرمیڈیا ٹاک کے دوران کیا ہوا؟

    فردوس عاشق اعوان کی فرشتہ کے گھرمیڈیا ٹاک کے دوران کیا ہوا؟

    وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی فرشتہ کے گھر میڈیا سے گفتگو کے دوران احتجاج کیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے اسلام آباد میں کمسن فرشتہ زیادتی و قتل کیس اور بعد ازاں پولیس کی جانب سے مسلسل زیادتی کا شکار ہونے والے گھر کا دورہ کیا ،اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کی ،میڈیا سے گفتگو کے دوران لواحقین اور موقع پر موجود افراد نے حکومتی روئیے کے خلاف احتجاج کیا، شرکاء کا کہنا تھا کہ ایف آئی آر نہ کاٹنے والے اور اہلخانہ کی تذلیل کرنے والے ایس ایچ او کو پیٹی بند بھائیوں نے گرفتار نہیں کیا اور اس نے عدالت سے ضمانت کروا لی ہے. جس پر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ادارے کسی بھی صورت پیٹی بند بھائی کا حصہ نہیں ہوں گے. واضح رہے کہ فرشتہ قتل کیس میں پولیس نے وزیر اعظم ہاوس سمیت سب کودھوکا دیا تھا، سابق ایس ایچ او نے اپنی ضمانت کروا لی ہے عدالت نے پولیس کو گرفتار کرنے سے روک دیا ہے

    واضح رہے کہ اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد سے 15 مئی کو کمسن فرشتہ لاپتہ ہوئی تھی جسے قتل کر کے جنگل میں پھینک دیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ نعش کو جنگل سے برآمد کر کے پوسٹ مارٹم کروایا گیا ہے جس میں کمسن فرشتہ کے ساتھ زیادتی کی بھی تصدیق ہوئی ہے. پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر نے کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں.فرشتہ کا تعلق خیبر پختونخواہ کے قبائلی علاقے ضلع مہمند سے تعلق تھا.مقتولہ بچی مقامی سکول میں دوسری جماعت کی طالبہ تھی۔ علی پورفراش کے علاقے میں رہائش پذیر مقتولہ (ف) کے والد نے مقامی پولیس تھانے شہزاد ٹاون میں پانچ روز قبل بچی کی گمشدگی کی شکایت درج کروائی تھی۔ فرشتہ کے والد نے کمسن بیٹی کی لاش کو دھوپ میں رکھ کر احتجاج کیا .گذشتہ دو ماہ کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یہ دوسرا واقعہ ہے جس میں ایک کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس سے پہلے بارہ کہو کے علاقے میں ایک دو سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

    کمسن فرشتہ کی زیادتی کے بعد سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹویٹر پر #JusticeForFarishta ٹاپ ٹرینڈ رہا. شہریوں نے فرشتہ کے قاتلوں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے.

    میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ معصوم فرشتہ کا ظالمانہ قتل قابل مذمت ہے ،ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے فوج ہر ممکن تعاون کرنے کے لیے تیار ہے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں معاشرتی ناسوروں سے اپنی آنے والی نسلوں کو محفوظ بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔

  • اور حکومت کو ہوش آ گیا، فردوس عاشق اعوان کی فرشتہ کے گھر آمد، دبنگ اعلان کر دیا

    اور حکومت کو ہوش آ گیا، فردوس عاشق اعوان کی فرشتہ کے گھر آمد، دبنگ اعلان کر دیا

    وزیراعطم کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کمسن فرشتہ جیسے واقعات کو روکنے کے لئے سخت قوانین کی ضرورت ہے.

    فرشتہ قتل کیس میں پولیس نے وزیر اعظم ہاوس سمیت سب کو ایسا دھوکا دیا کہ جان کر ہوں حیران
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کمسن فرشتہ کے گھر کا دورہ کیا اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا، اس موقع پر فردوس عاشق اعوان نے میدیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرائض میں غفلت برتنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے،فرشتہ صرف اس خاندان کی نہیں ہم سب کی بیٹی تھی،وزیراعظم سمیت ہم سب اس دکھ میں برابرکےشریک ہیں .فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ یہ واقعہ ہماری روایات کوکمزورکرنےکی نشاہدہی کرتا ہے ،اس قسم کےواقعات کو روکنے کے لئے سخت قوانین کی ضرورت ہے،مستقبل میں ایسےواقعات کوروکنےکی کوشش کرنی ہے، فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ ہمیں متعلقہ قوانین کی کمزوریوں کودورکرنا ہے اللہ مجرموں کوکیفرکردارتک پہنچانےمیں ہماری مددکرے،ادارے کسی صورت بھی پیٹی بندی کا حصہ نہیں ہوں گے.

    اسلام آباد میں کمسن فرشتہ زیادتی کے بعد قتل

    اسلام آباد میں کمسن فرشتہ کا قتل، وفاقی وزیر داخلہ کا نوٹس

    فرشتہ زیادتی و قتل کیس، ایس ایچ او کے خلاف بھی مقدمہ درج

    فرشتہ قتل کیس، قاتلوں کو گرفتار کر کے چوک میں سزا دی جائے، سراج الحق

    معصوم فرشتہ کے قتل پر اسلام آباد میں سول سوسائٹی نے بڑا مطالبہ کر دیا 

    کمسن فرشتہ زیادتی و قتل کیس، پاک فوج نے اہم اعلان کر دیا

    فرشتہ کے پوسٹ مارٹم میں تاخیر پر ذمہ دار ڈاکٹر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

  • وزیراعظم کا قمرالزمان کائرہ کو فون، بیٹے کی وفات پر تعزیت کی

    وزیراعظم کا قمرالزمان کائرہ کو فون، بیٹے کی وفات پر تعزیت کی

    وزیر اعظم عمران خان نے پیپلز پارٹی کے رہنما قمرالزمان کائرہ کو فون کیا ہے اور بیٹے کی وفات پر تعزیت کی ہے،. وزیراعظم نے وفاقی وزیر سردار علی محمد مہر کے بھائی کو بھی فون کر کے تعزیت کی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے جمعرات کو پیپلزپارٹی کے رہنما قمر الزمان کائرہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے، وزیر اعظم نے قمر الزمان کائرہ سے ان کے بیٹے کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے .قاتل گاڑیاں سڑکوں پر، مبشر لقمان نے‌ آواز اٹھائی تو شہریوں نے دعائیں دیں .وزیر اعظم عمران خان نے مرحوم وفاقی وزیر سردر علی محمد مہر کے بھائی رکن صوبائی اسمبلی علی گوہر خان مہر کوبھی ٹیلیفون کیا اور سردار علی محمد مہر کے انتقال پر تعزیت کی۔ وزیر اعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔

    واضح رہے کہ قمر الزمان کائرہ کے بیٹے اسامہ قمر کی کار حادثے میں موت ہوئی تھی.

  • فرشتہ قتل کیس میں پولیس نے وزیر اعظم ہاوس سمیت سب کو ایسا دھوکا دیا کہ جان کر ہوں حیران

    فرشتہ قتل کیس میں پولیس نے وزیر اعظم ہاوس سمیت سب کو ایسا دھوکا دیا کہ جان کر ہوں حیران

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کمسن فرشتہ قتل کیس میں پولیس وزیرا عظم ہاوس سمیت سب کے ساتھ ہاتھ کر گئی، ایف آئی آر نہ کاٹنے والے ایس ایچ کو ضمانت کا موقع دیا گیا، ایس ایچ او نے عدالت سے عبوری ضمانت کروا لی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں فرشتہ قتل کیس میں اسلام آباد پولیس نے ایف آئی آر کاٹنے میں تاخیر کرنے پر معطل ایس ایچ او کو مقدمہ کے اندراج کے بعد عبوری ضمانت کو بھر پور موقع دیا گیا ،سابق ایس ایچ او غلام عباس نے عدالت سے عبوری ضمانت کروا لی، اس نے 50ہزارکےمچلکوں کےعوض عبوری ضمانت کرائی،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج زیبا چوہدری نے غلام عباس کی ضمانت منظور کی اور عدالت نےپولیس کو 31 مئی تک سابق ایس ایچ او کو گرفتارکرنے سے روک دیا .

    اسلام آباد میں کمسن فرشتہ زیادتی کے بعد قتل

    اسلام آباد میں کمسن فرشتہ کا قتل، وفاقی وزیر داخلہ کا نوٹس

    فرشتہ زیادتی و قتل کیس، ایس ایچ او کے خلاف بھی مقدمہ درج

    فرشتہ قتل کیس، قاتلوں کو گرفتار کر کے چوک میں سزا دی جائے، سراج الحق

    معصوم فرشتہ کے قتل پر اسلام آباد میں سول سوسائٹی نے بڑا مطالبہ کر دیا 

    کمسن فرشتہ زیادتی و قتل کیس، پاک فوج نے اہم اعلان کر دیا

    فرشتہ کے پوسٹ مارٹم میں تاخیر پر ذمہ دار ڈاکٹر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

    واضح رہے کہ اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد سے 15 مئی کو کمسن فرشتہ لاپتہ ہوئی تھی جسے قتل کر کے جنگل میں پھینک دیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ نعش کو جنگل سے برآمد کر کے پوسٹ مارٹم کروایا گیا ہے جس میں کمسن فرشتہ کے ساتھ زیادتی کی بھی تصدیق ہوئی ہے. پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر نے کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں.فرشتہ کا تعلق خیبر پختونخواہ کے قبائلی علاقے ضلع مہمند سے تعلق تھا.مقتولہ بچی مقامی سکول میں دوسری جماعت کی طالبہ تھی۔ علی پورفراش کے علاقے میں رہائش پذیر مقتولہ (ف) کے والد نے مقامی پولیس تھانے شہزاد ٹاون میں پانچ روز قبل بچی کی گمشدگی کی شکایت درج کروائی تھی۔ فرشتہ کے والد نے کمسن بیٹی کی لاش کو دھوپ میں رکھ کر احتجاج کیا .گذشتہ دو ماہ کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یہ دوسرا واقعہ ہے جس میں ایک کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس سے پہلے بارہ کہو کے علاقے میں ایک دو سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

    کمسن فرشتہ کی زیادتی کے بعد سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹویٹر پر #JusticeForFarishta ٹاپ ٹرینڈ رہا. شہریوں نے فرشتہ کے قاتلوں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے.

    میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ معصوم فرشتہ کا ظالمانہ قتل قابل مذمت ہے ،ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے فوج ہر ممکن تعاون کرنے کے لیے تیار ہے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں معاشرتی ناسوروں سے اپنی آنے والی نسلوں کو محفوظ بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔

  • سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

    سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

    وفاقی سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگہ کوعہدے سے ہٹا دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے ، انہیں فوری طور پراسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،ان کی جگہ سیکرٹری کابینہ نوید کامران کو سیکرٹری خزانہ تعینات کردیا گیا ، سیکرٹری آئی ٹی وٹیلی کام معروف افضل کوسیکرٹری کابینہ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے .اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام نوٹفکیشن جاری کر دئیے ہیں.

    واضح رہے کہ سیکرٹری خزانہ کو ہٹانے کے لئے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی. مشیر خزانہ اپنی ٹیم محکمے میں رکھنا چاہتے ہیں. اس سے قبل وزیر خزانہ اسد عمر نےو زارت سے استعفیٰ دیا تو وزیر اعظم عمران خان نے عبدالحفیظ شیخ کو مشیر خزانہ لگایا جس پر پیپلزپارٹی نے کہا تھا کہ تحریک انصاف نے ہمارے وزیر قبول کر لیے ہیں. ہمارا وزیرخزانہ اچھا لگتا ہے باقی کچھ نہیں