Baaghi TV

Category: اسلام آباد

  • حکومت کو ایکبار پھر بڑا دھچکا، چودھری برادران مسلم لیگ ن کے ساتھ

    حکومت کو ایکبار پھر بڑا دھچکا، چودھری برادران مسلم لیگ ن کے ساتھ

    حکومت کی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق نے حکومتی اقدام کی مخالفت اور مسلم لیگ ن کی حمایت کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق نے بھی صوبہ جنوبی پنجاب کی ساتھ صوبہ بہاولپور کی بھی حمایت کر دی، اس ضمن میں مسلم لیگ ق نے صوبہ بہاولپور کی بحالی کے لئے تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مسلم لیگ ق حکومت کے سامنے بھی اس مسئلہ کو اٹھائے گی، چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویزالہی، چوہدری مونس الہی حکومت سے اس معاملہ پر بات کریں گے،

    واضح رہے کہ گزشتہ روز صوبہ جنوبی پنجاب کا بل منظور ہوا تو مسلم لیگ ن نے اس کی مخالفت کی اور کہا کہ جنوبی پنجاب کے ساتھ بہاولپور صوبہ بھی بننا چاہئے.

  • جیو ملازمین کا احتجاج رنگ لے آیا، تنخواہیں ملنے کا تحریری معاہدہ

    جیو ملازمین کا احتجاج رنگ لے آیا، تنخواہیں ملنے کا تحریری معاہدہ

    جیو نیوز کے مالک نے ملازمین کو تنخواہیں دینے کا ایک بار پھر تحریری وعدہ کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تنخواہوں میں عدم ادائیگی کی وجہ سے جیو کے رپورٹرز نے ہڑتال کا اعلان کیا تھا جس کی وجہ سے گزشتہ روز سوموار کو جیو میں کسی قسم کی بریکنگ نہیں چلی، ملازمین نے دفاتر کو تالے لگا دئیے تھے،احتجاج کے بعد ملازمین کی قائم کمیٹی اور جیو مالکان کے مابین تحریری معاہدہ ہوا جس کے مطابق جیو اپنے ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہیں عید سے قبل اد کرے گی، معاہدے میں چوتھے ماہ یعنی اپریل کی تنخواہ کا کوئی ذکر نہیں. جیو مالکان اور کمیٹی کے مابین ہونے والے معاہدے پر میر شکیل ،میر ابراہیم اور کمیٹی کے اراکین کے دستخط ہیں. معاہدے کے بعد ملازمین نے تالہ بندی ختم کر دی ہے.

  • سورج28مئی کو بیت اللہ کے اوپر سے گزرے گا

    سورج28مئی کو بیت اللہ کے اوپر سے گزرے گا

    اسلام آباد(نمائندہ باغی ٹی وی) قبلہ رخ کا تعین کرنے کےلئے سورج28مئی کو بیت اللہ کے اوپر سے گزرے گا ۔جس سے قبلہ کے رخ کا بہترین تعین ہوکیا جا سکے گا۔ پاکستانی وقت کے مطابق2 بجکر18 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا اس وقت دنیا بھر کے سایوں کا رخ بیت اللہ کی جانب ہوگا جبکہ اس روز بیت اللہ کا سایہ نہیں ہوگا قبلہ رخ کا درست تعین کیا جاسکے گا -28مئی کو اس وقت زمین پر ایک چھڑی عموداََ گاڑھ دیں یا کسی عمارت کے کونے کا انتخاب کریں جیسے ہی یہ وقت آئے گا اس سایہ پر ایک خط کھینچ دیں ۔ اس وقت دنیا بھر کے سایوں کا رخ بیت اللہ کی جانب ہوگا دوبارہ سورج -16جولائی کو بیت اللہ کے اوپر سے گزرے گا اس روز بھی قبلہ رخ کا تعین کیا جاسکتا ہے ۔

  • اسد عمر قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین منتخب

    اسد عمر قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین منتخب

    اسلام آباد(نمائندہ باغی ٹی وی ) اسد عمر کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر نے چیئرمین کمیٹی کے لیے اسد عمر کا نام تجویز کیا۔ممبران نے اسد عمر کو چئیرمین خزانہ کمیٹی منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میں سابق چئیرمین فیض اللہ کو کمیٹی کے فرائض بخوبی سرانجام دینے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ ان کے زیر صدارت خزانہ کمیٹی کی کارکردگی بہتر رہی۔خیال رہے کہ سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو فیض اللہ کی جگہ پر کمیٹی کا چئیرمین منتخب کیا گیا ہے۔ ان کا نام ممبر کمیٹی سید نوید قمر نے تجویز کیا جبکہ ممبر قومی اسمبلی نصراللہ خان دریشک نے سیکنڈ کیا۔

  • پٹواری نظام فرسودہ ہوچکا اس میں سنگین کرپشن ہے، سپریم کورٹ

    پٹواری نظام فرسودہ ہوچکا اس میں سنگین کرپشن ہے، سپریم کورٹ

    اسلام آباد(نمائندہ باغی ٹی وی ) سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ پٹواری نظام فرسودہ ہوچکا اس میں سنگین کرپشن ہے۔جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے زمین منتقلی میں پٹواری اور تحصیلدار کا کردار ختم کرنے کے فیصلے پر نظرثانی درخواستوں کی سماعت کی۔ وکیل حسن رضا پاشا نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پورا نظام رک چکا ہے اور ایک رجسٹری بھی نہیں ہو رہی۔درخواست گزار کے وکیل طارق محمود نے کہا کہ بلوچستان میں تو ٹرانسفر آف پراپرٹی ایکٹ نافذ ہی نہیں ہوا، پھر بھی زمین منتقلی سے روک دیا گیا ہے، کسی نے تو ریکارڈ کو رکھنا ہے، پنجاب تو پہلے ہی بہت سا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کر چکا ہے۔ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل ایاز سواتی نے بتایا کہ بلوچستان حکومت نے پٹواری اور تحصیلدار کو زمین منتقلی سے روک دیا ہے، ہم نظر ثانی درخواستوں کا جائزہ لے کر پھر جواب جمع کروانا چاہتے ہیں۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ دیگر صوبوں کا موقف بھی جاننا چاہتے ہیں۔سرکاری وکیل نے بتایا کہ خیبرپختون خوا سے متعلق کوئی بھی نظر ثانی درخواست نہیں ہے، تاہم عدالت حکم دے گی تو کے پی کے حکومت بھی اپنا جواب جمع کروا دے گی۔وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ پنجاب حکومت بھی نظر ثانی درخواستوں پر جواب جمع کروانا چاہتی ہے۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ پٹواری نظام اب فرسودہ ہو چکا ہے، اس نظام میں سنگین کرپشن ہے، جوابات آنے دیں پھر کیس کو تفصیل سے سنیں گے۔سپریم کورٹ نے پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختون خوا کی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت رمضان کے بعد ملتوی کردی۔

  • مالی مشکلات، ریڈیو پاکستان کے اسٹیشن بند، بڑی خبر آ گئی

    مالی مشکلات، ریڈیو پاکستان کے اسٹیشن بند، بڑی خبر آ گئی

    حکومت پاکستا ن نے ریڈیو پاکستان کے متعدد اسٹیشن بند کرنے کا اعلان کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے ایبٹ آباد اور سرگودھا کے ریڈیو اسٹیشن کو بند کرنے کا نوٹفکیشن جاری کر دیا ہے. حکومت نے ریڈیو پاکستان کے تربیتی ادارے پاکستان براڈ کاسٹ اکیڈمی کو بھی بند کرنے کا نوٹفکیشن جاری کر دیا ہے. نوٹفکیشن کے مطابق مالی مشکلات کی وجہ سے حکومت نے یہ قدم اٹھایا ہے.

    واضح رہے کہ وزارت اطلاعات کا اس وقت کوئی وفاقی وزیر نہیں ہے ،وزیر اعظم نے فواد چوھدری کی وزارت کی تبدیلی کے بعد فردوس عاشق اعوان کو مشیر برائے اطلاعات مقرر کیا ہے.

  • قومی اسمبلی اجلاس، وزیراعظم کیا کرتے رہے؟ مولانا فضل الرحمان سن کر ہوں پریشان

    قومی اسمبلی اجلاس، وزیراعظم کیا کرتے رہے؟ مولانا فضل الرحمان سن کر ہوں پریشان

    قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان مسلسل تسبیح پڑھتے رہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی، وزیر اعظم عمران خان جب اسمبلی پہنچے تو حکومتی اراکین اسمبلی نے بھرپور انداز میں ڈیسک بجا کر وزیر اعظم کا خیر مقدم کیا، وزیر اعظم عمران خان اسمبلی میں اپنی نشست پر بیٹھے رہے ان کے ہاتھ میں تسبیح تھی، وہ مسلسل تسبیح پڑھتے رہے، وزیر اعظم سے اراکین اسمبلی نے ملاقات بھی کی .اسمبلی میں وزیر اعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کے دوران قبائلی علاقوں میں جس طرح تباہی ہوئی ہے اور ان سے جس طرح کے مسائل سامنے آئے ہیں قوم چاہتی ہے کہ یہ مسائل حل ہوں اور ان لوگوں کی آواز سنی جائے۔ اسمبلی اجلاس میں فاٹا کے حوالہ سے بل اتفاق رائے سے پاس کر لیا گیا.

  • مقبوضہ کشمر،تین سالہ کمسن بچی سے زیادتی، پاکستان کی مذمت

    مقبوضہ کشمر،تین سالہ کمسن بچی سے زیادتی، پاکستان کی مذمت

    پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں تین سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کی مذمت کی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں سفاکیت کا ایک اور واقعہ رونما ہوا ہے، پاکستان بانڈی پورہ میں تین سالہ بچی سے زیادتی کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ بچی سے زیادتی پر احتجاج کرنے والے نہتے کشمیریوں پر پیلٹ گن سے فائرنگ کے تازہ واقعات بھارتی وحشی پن کے عکاس ہیں۔

    واضح رہے کہ بانڈی پورہ کے علاقہ ملک پورہ سمبل میں تین سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ سامنے آنے پر مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں احتجاج جاری ہے. اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طلبا نے سوموار کو یونیورسٹی میں احتجاج کیا۔ احتجاجی مظاہرے میں اساتذہ نے بھی شرکت کی. مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کے ملزمان کو گرفتار کیا جائے ، بارہمولہ اور سوپور میں بھی بھر پور احتجاج کیا گیا ،اس موقع پر مکمل ہڑتال رہی تمام کاروباری مراکز بند رہے. مظاہریں نے سرینگر بارہمولا مین سڑک پر دھرنا بھی دیا اور مطالبہ کیا کہ ملزم کو پھانسی دی جائے .سرینگر کے مختلف علاقوں میں بھی سوموار کو کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کے واقعہ کے خلاف پر امن مظاہرے کئے گیے، سرینگر کے علاقوں سعدہ کدل، گائو کدل، علمگری بازار اور شالیمار علاقوں میں مظاہرے ہوئے. اس موقع پر تمام تعلیمی اور کاروباری ادارے مکمل طور پر بند رہے.سمبل میں کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کے واقعہ کے خلاف مقبوضہ جموں کشمیر کے ہر علاقے میں احتجاج جاری ہے. پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جو ملک پورہ تریگام ،سمبل کا رہائشی ہے.ملزم کی عمر 27 برس ہے جس نے 3 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی ہے.

  • حکومت نے کیا سوشل میڈیا ویب فیس بک کا شکریہ ادا، جانیے کیوں؟

    حکومت نے کیا سوشل میڈیا ویب فیس بک کا شکریہ ادا، جانیے کیوں؟

    سوشل میڈیا ویب سائٹ سے پولیو مخالف مواد ہٹا دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیو کے خلاف سوشل میڈیا پر موجود مواد کو ہٹانے کے احکامات وزیر اعظم کے معاون برائے انسداد پولیو بابر بن عطا نے جاری کئے تھے ،پی ٹی اے نے پولیو ویکسین کے حوالہ سے پروپیگنڈہ اور پولیو مخالف مواد کے حوالہ سے نشاندہی کر کے فیس بک کے 130، ٹویٹر کے 14 اور یوٹیوب کے 30 لنکس کو ختم کیا گیا ہے. وزیر اعظم کے معاون برائے انسداد پولیو بابر بن عطا کا کہان ہے کہ حکومت پاکستان فیس بک سے پولیو مخالف مواد ہٹانے کے اقدام پر فیس بک کو سراہتی ہے.

  • سینیٹ وقومی اسمبلی اجلاس، شہداء گوادر کے لئے فاتحہ خوانی

    سینیٹ وقومی اسمبلی اجلاس، شہداء گوادر کے لئے فاتحہ خوانی

    قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے بھی شرکت کی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں گوادر میں پی سی ہوٹل میں ہونیوالے دہشت گردی کے واقعہ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید افراد کے لئے دعائے مغفرت کی گئی. ڈپٹی سپیکر کے کہنے پر مولانا عبدالاکبر چترالی نے دعا کروائی. اجلاس میں وزیر اعظم نے بھی شر کت کی اور جنوبی پنجاب کے حوالہ سے ترمیمی بل پیش کیا گیا جسے منظور کر لیا گیا، ن لیگ نے بل کی مخالفت کی، اسمبلی میں فاٹا کے حوالہ سے بھی بل پاس کر لیا گیا.سینیٹ میں بھی گوادر میں ہوٹل پر ہونے والے حملے کے شہداء کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ چیئرمین سینیٹر صادق سنجرانی کی ہدایت پر جمعیت علماء اسلام ف کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے فاتحہ خوانی کرائی۔
    واضح رہے کہ گوادر میں پی سی ہوٹل پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جس میں پاکستان نیوی کے اہلکار سمیت پانچ افراد شہید ہو گئے تھے، سیکورٹی اداروں نے ہوٹل پر حملہ کرنے والے تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا.