Baaghi TV

Category: اسلام آباد

  • ایمنسٹی سکیم، صدر مملکت نے دستخط کر دیئے

    ایمنسٹی سکیم، صدر مملکت نے دستخط کر دیئے

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ‘ٹیکس ایمنسٹی اسکیم آرڈیننس 2019’ پر دستخط کردیے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی سکیم کی منظوری وفاقی کابینہ نے دی تھی، صدر مملکت کے دستخط کے بعد اس سکیم کو ملک بھر میں اطلاق ہو گا. ایمنسٹی سکیم کے تحت بیرون ملک رہائش پذیر افراد بھی 6 فیصد ٹیکس ادا کرکے اپنے اثاثے ظاہرکرسکتے ہیں،پاکستان میں رہنے والے 4 فیصد ٹیکس ادا کر کے اثاثے ظاہر کر سکتے ہیں، ایمنسٹی اسکیم 30 جون 2019 کو ختم ہوجائے گی،اس میں توسیع نہیں کی جاسکے گی.

    ایمنسٹی سکیم کی منظوری پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعظم اپنے رشتے داروں کی دولت کے لئے یہ سکیم لے کر آئے ہیں.

  • زلفی بخاری کو انتہائی اہم عہدہ مل گیا

    زلفی بخاری کو انتہائی اہم عہدہ مل گیا

    وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا جس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کو چیئرمین پی ٹی ڈی سی مقرر کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں وفاقی کابینہ نے زلفی بخاری کو چیئرمین پی ٹی ڈی سی مقرر کرنے کی توثیق کر دی ، اس موقع پر زلفی بخاری نے کہا کہ پی ٹی ڈی سی میں اصلاحات سے ادارے کو شفاف بنائیں گے،پاکستان کو دنیا میں سیاحتی برانڈ کے طور پر متعارف کرائیں گے،انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے کوشاں ہے ،زلفی بخاری نے مزید کہا کہ صوبوں سے مل کر سیاحت کا فروغ میری اولین ترجیح ہے.

  • چین کا کوئی عیسائی باشندہ پاکستان آکر شادی نہیں کر سکتا، بڑی خبر آ گئی

    چین کا کوئی عیسائی باشندہ پاکستان آکر شادی نہیں کر سکتا، بڑی خبر آ گئی

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالہ سے از سر نو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ،اجلاس میں میڈیا سے گزارش کی گئ ہے کہ چینی باشندوں کی شادیوں کے حوالہ سے پیدا ہونے والے معاملات کا خیال رکھا جائےا ور دشمن کی سازش ناکام بنائی جائے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر رحمان ملک کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا ۔ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں صوبہ بلوچستان میں ہونیوالے حالیہ دہشت گردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور دھماکوں میں شہدا کی مغفرت کی دعا کی گئی ۔چیئرمین کمیٹی رحمان ملک نے کہا کہ تین دنوں میں بلوچستان میں دھشتگردی کے دو حملے ہوئے جس میں متعدد افراد شہید ہوئے۔ موجودہ حکومت دہشت گردی کی اس نئی لہر کو نظرانداز نہ کرے اور نیشنل ایکشن پلان کا از سرِنو جائزہ لیا جائے گا جس میں چاروں صوبائی آئی جیز ، ہوم سیکرٹریز اور دیگر متعلقہ اداروں سے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد پر بریفنگ حاصل کی جائے گی ۔ چیئرمین کمیٹی رحمان ملک نے کہا کہ پاکستانی لڑکیوں کی چینی باشندوں سے شادیوں کے معاملے کو بھی چین کے سفارتخانے نے اٹھایا تھا، چین کا کوئی عیسائی باشندہ پاکستان آکر شادی نہیں کر سکتا جب تک کہ چین کے پادری سے سرٹیفکیٹ نہ لیا ہوا ہو ۔ اس حوالہ سے ایف آئی اے سے اس معاملے پر تفصیلی بریفنگ لی جائے گی ۔ رحمان ملک نے میڈیا سے گزارش کی کہ یہ حساس نوعیت کا معاملہ ہے چین کے حوالے سے خبروں میں خیال رکھا جائے اور دشمن کی سازش کو متحد ہو کر ناکام بنائیں. ۔

  • فردوس عاشق اعوان کو صدر مملکت نے کیا ذمہ داری دیدی؟ بڑی خبر آ گئی

    فردوس عاشق اعوان کو صدر مملکت نے کیا ذمہ داری دیدی؟ بڑی خبر آ گئی

    وزیر اعظم کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایوان صدر اسلام آباد میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے میڈیا سے متعلق مسائل حل کرنے کی ذمہ داری سونپی ہے. فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ آج کے دور میں سوشل میڈیا کا اہم کردار ہے. صدر سے ہونے والی ملاقات میں سماجی مسائل کے مختلف ایشوز پر بات چیت ہوئی، تحریک انصاف کی حکومت اختیارات کونچلی سطح پر منتقل کرنا چاہتی ہے.

  • بجلی کی قیمت میں اضافہ کا اطلاق کن پر ہو گا، مشیر خزانہ نے بتا دیا

    بجلی کی قیمت میں اضافہ کا اطلاق کن پر ہو گا، مشیر خزانہ نے بتا دیا

    میشر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا تین سے یونٹ استعمال کرنے والے پر اطلاق نہیں ہو گا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر خزانہ نے کہا کہ اپنی ضرورت کے تحت سب کچھ کر رہے ہیں، خسارہ کو کم کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات سات آٹھ ماہ سے چل رہے تھے جو مکمل ہوئے ہیں، مشیر خزانہ نے مزید کہا کہ وفاقی کابینہ نے ایمنسٹی سکیم کی منظوری دی ہے. اسکیم میں ہرپاکستانی شہری حصہ لےسکتاہے،سرکاری عہدہ رکھنےوالےاس اسکیم میں حصہ نہیں لےسکتے،اسکیم کافلسفہ لوگوں کوڈرانا،دھمکانانہیں بلکہ کاروباری حوصلہ بڑھانا ہے .انہوں نے کہا کہ تین سو سے کم یونٹ استعمال کرنے والون پر بجلی کی قیمت کا کوئی اثر نہیں پڑھنے دیں گے، قیمتوں میں اضافہ تین سو سے زیادہ یونٹ استعمال کرنے والو ں پر ہو گا. غریب عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں.

  • وزیر اعظم پارلیمنٹ سے منہ چھپا رہے ہیں، ایمنسٹی کا فائدہ کس کو؟ شیریں رحمان

    وزیر اعظم پارلیمنٹ سے منہ چھپا رہے ہیں، ایمنسٹی کا فائدہ کس کو؟ شیریں رحمان

    پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم پارلیمنٹ سےکیوں منہ چھپا رہے ہیں؟ بتایا جائے اب ایمنسٹی اسکیم کا فائدہ کس کو ہوگا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیریں رحمان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اپنےہی دعوؤں کے نفی کر رہے ہیں، کابینہ کی جانب سےایمنسٹی کی منظوری کامعاملہ تشویشناک ہے،عمران خان وہی سب کررہے ہیں جس پروہ ماضی میں تنقید کیا کرتے تھے ،جب حکومت میں نہیں تھے تب عمران خان کہتے تھے کہ ایمنسٹی اسکیم چوروں اورڈاکوؤں کے لئے ہے ،اب بتائیں اس سکیم سے کس کو فائدہ ہو گا، شیریں رحمان نے مزید کہا کہ ایمنسٹی اسکیم سےمتعلق صرف اتحادی جماعتوں کواعتماد میں لیا گیا حکومتی اقدام منافقت کی بدترین مثال ہے،

  • چیئرمین ایف بی آر نے ایسا حکم دیا کہ کاروباری برادری خوش ہو جائے

    چیئرمین ایف بی آر نے ایسا حکم دیا کہ کاروباری برادری خوش ہو جائے

    چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کاروباری مراکز پر بغیر اجازت چھاپوں پرپابندی عائد کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین ایف بی آر شبیر زیدی نے پہلے حکم جاری کیا تھا کہ کسی کا بینک اکاونٹ بغیر اجازت معطل نہ کیا جائے اب نیب اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ کاروباری مراکز اور دفاتر پر چھاپے سے قبل چیئرمین ایف بی آر سے اجازت لینا ہو گی. ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ کسی ادارے کی ٹیکس چوری سے متعلق ثبوت ہونے پر چھاپے سے قبل ممبر آپریشن اور چیئرمین ایف بی آر سے پیشگی اجازت لینا ہوگی۔

    واضح رہے کہ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کو وزیر اعظم عمران خان نے تعینات کیا ہے.

  • سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافہ، بڑی خبر آ گئی

    سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافہ، بڑی خبر آ گئی

    پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان بتائیں اب کون سے چور اور ڈاکوؤں کیلئے سکیم لا رہے ہیں، حکومت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں پچاس فیصد اضافہ کرے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں ایمنسٹی سکیم کی منظوری کے بعد سید خورشید شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم ایوان میں آتے ہیں اور خاموشی سے چلے جاتے ہیں، آئی ایم ایف معاہدے کے حوالہ سے پارلیمان کو بتانا چاہئے تھا،خورشید شاہ نے مزید کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 50 فیصد اضافہ کیا جائے، ملازمین کی تنخواہوں میں 2012ء یعنی پیپلز پارٹی کی حکومت کے بعد سے مناسب اضافہ نہیں ہوا، ملازمین کی تنخواہ 50 فیصد بڑھانی چاہئے۔

    واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ٹیکس ایمنسٹی سکیم کی منظوری دی گئی ہے جس پر مسلم لیگ ن کے سینئر نائب‌صدر شاہد خاقان عباسی نے بھی کہا کہ ایک سال قبل جب ہم یہ سکیم لا رہے تھے تو یہ بری تھی، آج عمران خان خود سکیم لے کر آ گئے وہ اپنے رشتے داروں کی کرپشن کو تحفظ دینا چاہتے ہیں. خدشہ ہےعمران خان کل ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پریوٹرن لے لے گا ،وقت نے ثابت کیا ہماری ہر پالیسی کو اس حکومت نے اختیار کیا، انہوں نے کہا کہ ہرسال ٹیکس چوروں کو موقع نہیں دینا چاہیے

  • حکومت نے اپنا وعدہ پورا کر دیا، وفاقی وزیر توانائی کا دعویٰ

    حکومت نے اپنا وعدہ پورا کر دیا، وفاقی وزیر توانائی کا دعویٰ

    وفاقی وزیرتوانائی و پٹرولیم عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کیا، رمضان المبارک میں سحر و افطار کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ پیر کی شام کو طوفانی ہواوں کی وجہ سے بجلی کا نظام متاثرہوا ہے جس کو بحال کرنے کی فوری کوشش کی گئی،انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں 99 فیصد فیڈرز مکمل طور پر فعال ہیں. علاوہ ازیں پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینر سینیٹر شبلی فراز کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ اجلاس میں ملک بھر میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات کے حوالے سے پاور ڈویژن کی جانب سے کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دی گئی. اجلاس میں کمیٹی کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ جنوری میں گردشی قرضے کے مد میں 370 ارب کا اضافہ ہوا.

  • تحریک انصاف نے انتقامی سیاست کرنی ہے تو خود بھی تیار رہے، عباسی

    تحریک انصاف نے انتقامی سیاست کرنی ہے تو خود بھی تیار رہے، عباسی

    سابق وزیر اعظم ،مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ تحریک انصاف سن لے اگر سیاسی انتقام کی سیاست کرنی ہے توپھر تم بھی تیار رہو،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امیرمقام کےبیٹے پرتین کروڑ روپے سے کم کی کرپشن کاالزام ہے ،کل امیر مقام کے بیٹے پر مقدمہ درج کرایا گیا،ملک میں سیاسی انتقام میں نئےباب کااضافہ ہواہے،انہوں نے کہا کہ یہ ہماری حکومت کا ٹھیکہ نہیں ،2009 کاپیپلز پارٹی کے دور کا ٹھیکہ ہے، 2015 میں کام مکمل ہوا سڑک چل رہی ہے اس محکمے کے وزیر کو شکایت ہے جو سیاسی انتقام ہے، اگر اس طرح سیاست کھیلنی ہے تو پھر تم بھی تیار ہو جاو ،ہم سب سے زیادہ کرپشن کے خلف ہیں، کام کا غلط ہونا کرپشن نہیں ہوتی، معاملے کو چار سال گزر گئے،اگر کہیں کوئی مسئلہ ہوا تو ایک سال میں پورا کروایا جانا چاہئے تھا، اب چار سال بعد یاد آیا کہ تین کروڑ کا کام کم ہوا ،کمپنی کے تیس کروڑ کے بل آپ کے پاس ہیں اس سے پورا کر لیں، کرپشن کے خلاف کام کرنے والے اداروں کو سیاسی انتقام میں تباہ کر رہے ہیں.شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ آج ایمنسٹی سکیم کا اعلان کیاگیا جب ہم نے ایک سال قبل اعلان کیا تھا تو اسوقت صحیح نہیں تھی، اج عمران خان کے رشتے داروں کو موقع ملے گا کہ وہ کالا دھن سفید کر لیں.