Baaghi TV

Category: اسلام آباد

  • رمضان اہل ایمان کے لئے خوشیوں کا مہینہ ہے, نصر اللہ رندھاوا

    رمضان اہل ایمان کے لئے خوشیوں کا مہینہ ہے, نصر اللہ رندھاوا

    اسلام آباد : امیرجماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا نے کہا ہے کہ رمضان اہل ایمان کے لئے خوشیوں اور رحمتوں کا پیغام لیکر آتا ہے رمضان ہمارے لئے اپنے ایمان کو پرکھنے کی کسوٹی اورتبدیلی ءقلب کابہترین موقع ہے۔انہوں نے کہا کہ رمضان آخرت کی خوشیوں کی خریداری کا بہترین سیزن ہے اسکو ضائع کرنا خسارے کا سودا ہے۔ رمضان سے مکمل استفادہ حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ کھانے پینے اور عید کی تیاریوں میں قیمتی وقت لگانے کے بجائے بخشش اور مغفرت کا سامان کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے یو نین کونسل تمیر میں افطار پارٹی سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔اس موقع پر قاری نور رحمن ، راجہ عابد اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔
    نصراللہ رندھاوا نے کہا رمضان کو قرآن کے سائے میںگزار نے اوربقیہ پوری زندگی کو قرآن کے احکامات کے تابع کرنے میں ہی ہماری فلاح ہے کیونکہ قرآن ہی امت کے عروج کا زینہ ہے، رمضان کو دیگر ایام کی طرح محض منانے سے ایمان کی بڑھوتری ممکن نہیں اسکے لئے جسم و دل،فکر و نظر اور اعمال وکردار کو اللہ کا مطیع وفرمانبرداربنانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کی بے چینی دور کرنے اور حقیقی سکون حاصل کرنے کے لئے اللہ کی راہ میں زیادہ سے زیادہ ا نفاق ،جذبہ ءایثار وقربانی کا اظہار اور اللہ کے بندوں کو قرآن سے جوڑنے کی ضرورت ہے ۔

  • روپے کی گرتی قدر، اپوزیشن حکومت پر برس پڑی

    روپے کی گرتی قدر، اپوزیشن حکومت پر برس پڑی

    مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے سے ہر روز مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے روز سے ہی روپے کی قدر کم اور ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے ڈالر کا تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہونا آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کامیاب ہونے کے اثرات ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب کی نااہل ٹیم میں اتنی صلاحیت نہیں تھی کہ پاکستان کے مفاد میں آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ طے کرتے .

    واضح رہے کہ ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 148 روپے تک جا پہنچا جبکہ اختتام پر 5 روپے 60 پیسے اضافے سے 147 روپے پر بند ہوا، ڈالر کی قیمت بڑھ جانے سے ملک پر عائد واجب الاء قرضے ایک ہی روز میں 588 ارب روپے تک بڑھ گئے۔ پیپلز پارٹی نے بھی آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے اور روپے کی گرتی قدر پر شدید احتجاج کیا ہے. پیپلز پارٹی کے رہنماوں شیریں رحمان، قمر الزمان کائرہ نے بھی اس پر سخت احتجاج کیا. شیری رحمان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر ملکی تاریخ میں بلند ترین سطح پرپہنچنے سے لگتا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے سے پہلے ہی شرائط مانی جا رہی ہیں.

  • کفایت شعاری مہم، ایوان صدر نے کتنی بچت کی ؟تفصیلات جاری

    کفایت شعاری مہم، ایوان صدر نے کتنی بچت کی ؟تفصیلات جاری

    وزیراعظم کی جانب سے کفایت شاری مہم کے حوالہ سے ایوان صدر نے اپنی رپورٹ جاری کر دی، ایوان‌صدر سیکرٹریٹ نے کفایت شعاری مہم کے تحت 22 کروڑ 40 لاکھ روپے کی بچت کی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کفایت شعاری مہم کا اعلان کیا تھا اس کے تحت ایوان صدر نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایوان صدرسیکرٹریٹ نے 22کروڑ40لاکھ روپے کی بچت کی ،ایوان صدر سے جاری رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کےاخراجات میں گزشتہ سال کےمقابلےمیں6.1فیصد کمی ہوئی ،ایوان صدر کے سکیورٹی عملے کیلئےمعمول کی پروازیں استعمال کی گئیں ،صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے بیرون ممالک دوروں کیلئے کمرشل پروازیں استعمال کیں جس کے نتیجے میں قومی خزانے کو11کروڑ27لاکھ کافائدہ ہوا .رپورٹ کے مطابق وزارتوں کےبڑے پروگراموں کیلئے ایوان صدرکو کھولاگیا،نتیجے میں ایک کروڑکی بچت ہوئی ،صدر مملکت کے دوروں پرموجود 36افسروں کی تعداد کم کرکے 16 کردی گئی .رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ صوابدیدی اختیارات کے تحت بجٹ کی80فیصدرقم واپس کی گئی.

  • نواز شریف کے جیل جانے میں کس کا کردار، مراد سعید نے بتا دیا

    نواز شریف کے جیل جانے میں کس کا کردار، مراد سعید نے بتا دیا

    وفاقی وزیر برائے مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ نواز شریف کے جیل جانے میِں عمران خان کا نہیں خود ان کا، ان کی اولاد اور پرویز رشید جیسے مشیروں کا کردار ہے .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر مراد سعید نے مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ڈان لیکس جیسی مکروہ وارداتوں کے موجد بتائیں عمران خان نے نواز شریف پر کون سا مقدمہ قائم کیا۔ مراد سعید نے مزید کہا کہ نواز شریف اس وقت پکڑے گئے جب وہ وزیر اعظم تھے ،نواز شریف پر مقدمہ تحریک انصاف کی حکومت میں نہیں بلکہ ان کی اپنی حکومت کے دوران بنا ہے. مجرم کو سیاسی رہنما بنا کر پیش کرنے کی جتنی کوشش بھی کر لی جائے، ناکامی ہی ملے گی .

    واضح رہے کہ پرویز رشید نے کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات کے بعد کہا تھا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے سرنڈر کر لیا اب بھارت کے سامنے سرنڈر کریں گے.

  • سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں ، پاکستان کا اعلان

    سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں ، پاکستان کا اعلان

    ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان کسی بھی بیرونی جارحیت کے خلاف سعودی عرب کےساتھ کھڑا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب میں آئل پمپس پر ڈرون حملوں کی شدید مزمت کرتا ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا رہے گا،اور انسداد دہشت گردی کے لئے سعودی عرب اور اقوام عالم کے ساتھ تعاون کرے گا، ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان دہشت گردوں کی تمام صورتوں کی مزمت کرتا ہے.

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں تیل کے پمپس پر ڈرون حملے کئے گئے ہیں. سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر سات ڈرون حملے کئے گئے.

  • متاثرین سمجھوتہ ایکسپریس کورحمان ملک نے پارلیمنٹ ہاوس بلا لیا

    متاثرین سمجھوتہ ایکسپریس کورحمان ملک نے پارلیمنٹ ہاوس بلا لیا

    پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد کے سامنے احتجاج کرنے والے سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے متاثرین کو پارلیمنٹ ہاوس بلا لیا گیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے متاثرین نے پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کیا تو چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے احتجاجی متاثرین کو پارلیمنٹ ہاوس بلا لیا، پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے متاثرین سے اظہار ہمدردی کی اور شہداء کے لئے دعائے مغفرت کی .

    واضح رہے کہ سمجھوتہ ایکسپریس کے متاثرین نے پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرے میں سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس میں شہید ہونے والے افراد کے اہلخانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی، مظاہرین نے مودی سرکار کے خلاف نعرے بازی کی. مظاہرین قاتل قاتل مودی قاتل، سمجھوتہ ایکسپریس کا ذمہ دار مودی و دیگر نعرے لگاتے رہے شرکاء کا کہنا تھا کہ مودی مسلمانوں کا قاتل ہے، سمجوھتہ ایکسپریس میں 76 کےقریب افراد شہید ہوئے تھے، بھارتی عدالت نے مجرموں کو رہا کر دیا ہے ہم بھارتی عدالت کا فیصٌہ قبول نہیں کرتے ،ا نہوں نے کہا کہ 12 سال گزر گئے ہمیں انصاف نہیں ملا، شرکاء نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ ویہ اس سلسلے میں مدد کریں اور انصاف دلوائیں، متاثرین نے شہید ہونے والے افراد کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں.

  • پاکستانی پارلیمنٹ کے باہر مودی قاتل کے نعرے

    پاکستانی پارلیمنٹ کے باہر مودی قاتل کے نعرے

    سمجھوتہ ایکسپریس کے متاثریں پارلیمنٹ ہائوس پہنچ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سمجھوتہ ایکسپریس کے متاثرین نے پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرے میں سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس مین شہید ہونے والے افراد کے اہلخانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی، مظاہرین نے مودی سرکار کے خلاف نعرے بازی کی. مظاہرین قاتل قاتل مودی قاتل، سمجھوتہ ایکسپریس کا ذمہ دار مودی و دیگر نعرے لگاتے رہے شرکاء کا کہنا تھا کہ مودی مسلمانوں کا قاتل ہے، سمجوھتہ ایکسپریس میں 76 کےقریب افراد شہید ہوئے تھے، بھارتی عدالت نے مجرموں کو رہا کر دیا ہے ہم بھارتی عدالت کا فیصٌہ قبول نہیں کرتے ،ا نہوں نے کہا کہ 12 سال گزر گئے ہمیں انصاف نہیں ملا، شرکاء نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ ویہ اس سلسلے میں مدد کریں اور انصاف دلوائیں، متاثرین نے شہید ہونے والے افراد کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں.

  • زرداری بھی بے گناہ، بلاول بھی بے قصور، فاروق ایچ نائیک

    زرداری بھی بے گناہ، بلاول بھی بے قصور، فاروق ایچ نائیک

    سابق صدر آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس سے آصف زرداری کا کوئی تعلق نہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری نیب کے بلانے پر پیش ہوئے ،کسی کیس میں زرداری کا براہ راست کوئی تعلق نہیں بنتا .آصف زرداری نےکسی چیک پردستخط نہیں کیے، انہوں نے مزید کہا کہ بلاول زرداری ملک سے باہر اور پڑھائی میں مصروف تھے ان کو غلط طریقے سے نوٹسز بھجوائے جا رہے ہیں،

  • امریکا ایران کشیدگی پر تشویش ،پاکستان نے اہم بیان دے دیا

    امریکا ایران کشیدگی پر تشویش ،پاکستان نے اہم بیان دے دیا

    پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آج پانچ کشمیریوں کو شہید کیا گیا، کشمیر میں تعلیمی ادارے بند ہیں، حریت رہنماوں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ محمد فیصل نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کےد وران کہا کہ کشمیری آزادی کی داستان اپنے خون سے لکھ رہے ہیں،کشمیریوں کے خون کی قیمت کوئی ادا نہیں کرسکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں امریکا ایران کشیدگی پر تشویش ہے ،دونون ممالک تنازعات پرامن طریقے سے حل کریں .ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 21 مئی کو ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے. وزیراعظم سرابرہ اجلاس میں 13 اور14 جون کو شرکت کریں گے ۔

  • شہباز شریف لاپتہ، فردوس عاشق اعوان نے ایسا کیوں کہا؟

    وزیر اعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شہباز شریف لاپتہ ہیں وہ بتائیں کب واپس آ رہے ہیں؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شہباز شریف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف صاحب لاپتہ قائد حزب اختلاف ہیں،دوسروں کوجھوٹاکہنے کے بجائے خودسچ بولیں،انہوں نے کہا کہ شہبازشریف بتائیں کب واپس آرہے ہیں؟۔

    واضح رہے کہ شہباز شریف علاج کے بہانے لندن گئےہیں اور انہوں نے پاکستان واپسی کو ڈاکٹروں کے ساتھ مشروط کر دیا ہے کہ جب ڈاکٹر سفر کی اجازت دیں گے تب واپس آوں گا.