Baaghi TV

Category: اسلام آباد

  • چیئرمین ایف بی آر نے ایسا حکم دیا کہ کاروباری برادری خوش ہو جائے

    چیئرمین ایف بی آر نے ایسا حکم دیا کہ کاروباری برادری خوش ہو جائے

    چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کاروباری مراکز پر بغیر اجازت چھاپوں پرپابندی عائد کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین ایف بی آر شبیر زیدی نے پہلے حکم جاری کیا تھا کہ کسی کا بینک اکاونٹ بغیر اجازت معطل نہ کیا جائے اب نیب اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ کاروباری مراکز اور دفاتر پر چھاپے سے قبل چیئرمین ایف بی آر سے اجازت لینا ہو گی. ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ کسی ادارے کی ٹیکس چوری سے متعلق ثبوت ہونے پر چھاپے سے قبل ممبر آپریشن اور چیئرمین ایف بی آر سے پیشگی اجازت لینا ہوگی۔

    واضح رہے کہ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کو وزیر اعظم عمران خان نے تعینات کیا ہے.

  • سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافہ، بڑی خبر آ گئی

    سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافہ، بڑی خبر آ گئی

    پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان بتائیں اب کون سے چور اور ڈاکوؤں کیلئے سکیم لا رہے ہیں، حکومت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں پچاس فیصد اضافہ کرے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں ایمنسٹی سکیم کی منظوری کے بعد سید خورشید شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم ایوان میں آتے ہیں اور خاموشی سے چلے جاتے ہیں، آئی ایم ایف معاہدے کے حوالہ سے پارلیمان کو بتانا چاہئے تھا،خورشید شاہ نے مزید کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 50 فیصد اضافہ کیا جائے، ملازمین کی تنخواہوں میں 2012ء یعنی پیپلز پارٹی کی حکومت کے بعد سے مناسب اضافہ نہیں ہوا، ملازمین کی تنخواہ 50 فیصد بڑھانی چاہئے۔

    واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ٹیکس ایمنسٹی سکیم کی منظوری دی گئی ہے جس پر مسلم لیگ ن کے سینئر نائب‌صدر شاہد خاقان عباسی نے بھی کہا کہ ایک سال قبل جب ہم یہ سکیم لا رہے تھے تو یہ بری تھی، آج عمران خان خود سکیم لے کر آ گئے وہ اپنے رشتے داروں کی کرپشن کو تحفظ دینا چاہتے ہیں. خدشہ ہےعمران خان کل ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پریوٹرن لے لے گا ،وقت نے ثابت کیا ہماری ہر پالیسی کو اس حکومت نے اختیار کیا، انہوں نے کہا کہ ہرسال ٹیکس چوروں کو موقع نہیں دینا چاہیے

  • حکومت نے اپنا وعدہ پورا کر دیا، وفاقی وزیر توانائی کا دعویٰ

    حکومت نے اپنا وعدہ پورا کر دیا، وفاقی وزیر توانائی کا دعویٰ

    وفاقی وزیرتوانائی و پٹرولیم عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کیا، رمضان المبارک میں سحر و افطار کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ پیر کی شام کو طوفانی ہواوں کی وجہ سے بجلی کا نظام متاثرہوا ہے جس کو بحال کرنے کی فوری کوشش کی گئی،انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں 99 فیصد فیڈرز مکمل طور پر فعال ہیں. علاوہ ازیں پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینر سینیٹر شبلی فراز کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ اجلاس میں ملک بھر میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات کے حوالے سے پاور ڈویژن کی جانب سے کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دی گئی. اجلاس میں کمیٹی کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ جنوری میں گردشی قرضے کے مد میں 370 ارب کا اضافہ ہوا.

  • تحریک انصاف نے انتقامی سیاست کرنی ہے تو خود بھی تیار رہے، عباسی

    تحریک انصاف نے انتقامی سیاست کرنی ہے تو خود بھی تیار رہے، عباسی

    سابق وزیر اعظم ،مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ تحریک انصاف سن لے اگر سیاسی انتقام کی سیاست کرنی ہے توپھر تم بھی تیار رہو،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امیرمقام کےبیٹے پرتین کروڑ روپے سے کم کی کرپشن کاالزام ہے ،کل امیر مقام کے بیٹے پر مقدمہ درج کرایا گیا،ملک میں سیاسی انتقام میں نئےباب کااضافہ ہواہے،انہوں نے کہا کہ یہ ہماری حکومت کا ٹھیکہ نہیں ،2009 کاپیپلز پارٹی کے دور کا ٹھیکہ ہے، 2015 میں کام مکمل ہوا سڑک چل رہی ہے اس محکمے کے وزیر کو شکایت ہے جو سیاسی انتقام ہے، اگر اس طرح سیاست کھیلنی ہے تو پھر تم بھی تیار ہو جاو ،ہم سب سے زیادہ کرپشن کے خلف ہیں، کام کا غلط ہونا کرپشن نہیں ہوتی، معاملے کو چار سال گزر گئے،اگر کہیں کوئی مسئلہ ہوا تو ایک سال میں پورا کروایا جانا چاہئے تھا، اب چار سال بعد یاد آیا کہ تین کروڑ کا کام کم ہوا ،کمپنی کے تیس کروڑ کے بل آپ کے پاس ہیں اس سے پورا کر لیں، کرپشن کے خلاف کام کرنے والے اداروں کو سیاسی انتقام میں تباہ کر رہے ہیں.شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ آج ایمنسٹی سکیم کا اعلان کیاگیا جب ہم نے ایک سال قبل اعلان کیا تھا تو اسوقت صحیح نہیں تھی، اج عمران خان کے رشتے داروں کو موقع ملے گا کہ وہ کالا دھن سفید کر لیں.

  • بلاول حاضر ہو،نیب نے بلاول کو بھی طلب کر لیا

    بلاول حاضر ہو،نیب نے بلاول کو بھی طلب کر لیا

    بلاول زرداری کو نیب نے پارک لین کیس میں طلب کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جعلی بینک اکاونٹ کیس میں نیب نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو طلب کر لیا ہے. بلاول کوپارک لین کیس میں طلب کیا گیا ہے. بلاول کو نیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ 17 مئی کو پیش ہوں ،نیب تحقیقاتی ٹیم بلاول کا بیان ریکارڈ کرے گی.

    واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے نیب کو پارک لین کے حوالہ سے جواب میں کہا تھا کہ پارک لین کمپنی 1989 میں صدرالدین ہاشوانی سے خریدی، اقبال میمن، کم عمر بلاول، رحمت اللہ، محمد یونس، الطاف حسین میرے شراکت دار تھے۔پارک لین کمپنی میں صرف 25 فیصد حصص کا مالک تھا، صدر بننے سے پہلے یکم ستمبر 2008 کو کمپنی ڈائریکٹرشپ سے مستفیٰ ہوا تھا

  • آصف زرداری کے خلاف کتنے ریفرنسز؟ نیب نے عدالت میں بتا دیا

    آصف زرداری کے خلاف کتنے ریفرنسز؟ نیب نے عدالت میں بتا دیا

    سابق صدر آصف علی زرداری کے خلا ف نیب نے دو ریفرنسز دائر کئے ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں آصف زرداری کے خلاف انکوائریز کے حوالہ سے نیب نے رپورٹ جمع کروائی ہے جس کے مطابق جعلی بینک اکاونٹس کیس کے بارے میں تحقیقات سپریم کورٹ کے حکم پر شروع ہوئیں. ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق آصف زرداری کے خلاف دو ریفرنسز دائر کئے جا چکے ہیں جبکہ چھ ریفرنسز میں تحقیقات چل رہی ہیں. نیب رپورٹ میں بتایا گیا کہ جعلی بینک اکاؤنٹس کیس سے متعلق مجموعی طور پر 26 انکوائریز اور انوسٹی گیشنز جاری ہیں۔

  • وفاقی کابینہ اجلاس میں ایمنسٹی اسکیم کی منظوری

    وفاقی کابینہ اجلاس میں ایمنسٹی اسکیم کی منظوری

    وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وفاقی کابینہ نے ایمنسٹی اسکیم کی منظوری دے دی ہے، ایمنسٹی سکیم کے تحت بیرون ملک رہائش پذیر افراد بھی 6 فیصد ٹیکس ادا کرکے اپنے اثاثے ظاہرکرسکتے ہیں،پاکستان میں رہنے والے 4 فیصد ٹیکس ادا کر کے اثاثے ظاہر کر سکتے ہیں، ایمنسٹی اسکیم 30 جون 2019 کو ختم ہوجائے گی،اس میں توسیع نہیں کی جاسکے گی.

    واضح رہے کہ اس سے قبل وزارت خزانہ نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے مسودے کی منظوری دی تھی. دستاویزات کے مطابق

    غیر ظاہر شدہ آمدن پر زیادہ سے زیادہ ٹیکس کی شرح 25 فیصد سے کم کر کے 20 فیصد کی جائے گی۔ ایمنسٹی سکیم کا پہلا مرحلہ تیس جون تک ہو گا، اس دوران آمدن ظاہر کرنے پر صرف پانچ فیصد ٹیکس دینا ہوگا ،دوسرے مرحلے میں 30 ستمبر تک دس فیصد ٹیکس دینا ہوا، تیسرے مرحلے میں 31 دسمبر تک بیس فیصد ٹیکس دنیا ہوگا .

  • ایف اے ٹی ایف اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستانی وفد چین روانہ

    ایف اے ٹی ایف اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستانی وفد چین روانہ

    ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں شرکت کے لئے پاکستانی وفد چین روانہ ہو گیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف اے ٹی ایف اجلاس میں شرکت کے لئے پاکستانی حکومت کا وفد چین روانہ ہو چکا ہے، وفد کی قیادت سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگا نے کی، پاکستانی حکومت کا وفد ایف اے ٹی ایف کو مالی معاونت روکنے کے لئے کئے گئے اقدامات کے حوالہ سے بتائے گا. اہم اقدامات میں کالعدم تنظیموں کی مالی سرگرمیوں‌کو روکنا ہے . فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) ذیلی گروپ کا اے پی جی اجلا س کل بدھ سے شروع ہو گا، چینی شہر گوانگ میں اجلاس دو دن تک جاری رہےگا۔اجلاس میں پاکستانی وفد اینٹی منی لانڈرنگ،ٹیرر فنانسنگ پر اقدامات اور نتیجے میں ہونے والی پیشرفت سے بھی آگاہ کرے گا.۔

  • امریکا نے پابندی نہیں لگائی ،وزیر خارجہ کی کمیٹی اجلاس میں بریفنگ

    امریکا نے پابندی نہیں لگائی ،وزیر خارجہ کی کمیٹی اجلاس میں بریفنگ

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کا اجلاس ہوا جس میں وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے خصوصی طور پر شرکت کی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خارجہ کمیٹی کے اجلاس میں بتایا کہ امریکا نے غیر قانونی تارکین وطن واپس نہ لینے پر 3 اعلیٰ پاکستانی افسروں جوائنٹ و ایڈیشنل سیکرٹریز داخلہ، ڈی جی پاسپورٹ کے امریکی ویزے پر پابندی لگائی ہے .امریکا 70 سے زائد غیر قانونی طور پر امریکا میں مقیم پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرنا چاہتا ہے، پاکستان نے امریکا سے قانونی تقاضے پورے کرنے کا کہا ہے، شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پاکستان پرامریکا نے کوئی ویزا پابندی نہیں لگائی،امریکا نے ملٹی پل ویزے کےحوالے سےکچھ تبدیلیاں کی ہیں اس پربات چیت جاری ہے ،وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ 27 جون کو تمام سفارت کاروں کا اجلاس طلب کیا ہے ،جس میں معاشی سفارت کاری کے فروغ پر بات ہوگی ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بیرون ملک سفیروں کی مدت ملازمت ان کی کارکردگی سےمشروط کردی ہے ،جو سفارت کارکام نہیں کررہااس کا ہم نےاچارڈالنا ہے

  • حکومت کو ایکبار پھر بڑا دھچکا، چودھری برادران مسلم لیگ ن کے ساتھ

    حکومت کو ایکبار پھر بڑا دھچکا، چودھری برادران مسلم لیگ ن کے ساتھ

    حکومت کی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق نے حکومتی اقدام کی مخالفت اور مسلم لیگ ن کی حمایت کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق نے بھی صوبہ جنوبی پنجاب کی ساتھ صوبہ بہاولپور کی بھی حمایت کر دی، اس ضمن میں مسلم لیگ ق نے صوبہ بہاولپور کی بحالی کے لئے تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مسلم لیگ ق حکومت کے سامنے بھی اس مسئلہ کو اٹھائے گی، چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویزالہی، چوہدری مونس الہی حکومت سے اس معاملہ پر بات کریں گے،

    واضح رہے کہ گزشتہ روز صوبہ جنوبی پنجاب کا بل منظور ہوا تو مسلم لیگ ن نے اس کی مخالفت کی اور کہا کہ جنوبی پنجاب کے ساتھ بہاولپور صوبہ بھی بننا چاہئے.