Baaghi TV

Category: اسلام آباد

  • قومی اسمبلی اجلاس میں فاٹا والوں کے لئے خوشخبری

    قومی اسمبلی اجلاس میں فاٹا والوں کے لئے خوشخبری

    قومی اسمبلی اجلاس میں 26 ویں آئینی ترمیم کا بل متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا ، بل کے تحت فاٹا کی نشستیں بڑھائی جائیں گی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فاٹا کے حوالہ سے قومی اسمبلی میں بل پیش کیا گیا تھا جسے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا، بل کے حق میں 278 ووٹ ڈالے گئے، اب یہ بل سینیٹ میں پیش کیا جائے گا، سینیٹ سے منظوری کے بعد صدر مملکت کے پاس منظوری کے لئے بھیجا جائے گا. بل کی منظوری کے بعد فاٹا میں قومی اسمبلی کی نشتیں 9 ہو گئی ہیں جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشستیں 20 ہو گئی ہیں. اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ فاٹاکےعوام نےبہت مشکلات کاسامنا کیا ،پوری قوم فاٹاکی عوام کے ساتھ کھڑی ہے ،وزیر اعظم نے مزید کہا کہ فاٹا کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے تمام صوبوں کومالی طورپرسپورٹ کرناہوگا.

  • جنوبی پنجاب صوبہ، مسلم لیگ ن نے کی اسمبلی میں مخالفت

    جنوبی پنجاب صوبہ، مسلم لیگ ن نے کی اسمبلی میں مخالفت

    قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن نے جنوبی پنجاب صوبہ کی مخالفت کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی نے جنوبی پنجاب صوبہ کی تحریک پیش کی جسے کثرت رائے سے منطور کر لیا گیا، قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی نے صوبہ جنوبی پنجاب کی حمایت کی جبکہ مسلم لیگ ن جنوبی پنجاب صوبہ کی مخالفت کی اور کہا کہ صرف جنوبی پنجاب نہیں بلکہ بہاولپور صوبہ بھی بننا چاہئے.

  • جنوبی پنجاب والوں کے لئے بڑی خوشخبری، قومی اسمبلی میں کیا ہوا؟

    جنوبی پنجاب والوں کے لئے بڑی خوشخبری، قومی اسمبلی میں کیا ہوا؟

    قومی اسمبلی اجلاس میں جنوبی پنجاب صوبہ کا بل پیش کر دیا گیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اراکین قومی اسمبلی سید سمیع الحق گیلانی ، سردار نصراللہ دریشک اور ظہور قریشی نے جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کے لئے آئینی ترمیمی بل نجی بل کے طور پر قومی اسمبلی میں پیش کیا ، حکومت نے بل کی مخالفت نہیں کی. اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کومل بیٹھ کر صوبہ جنوبی پنجاب کے حوالہ سے حل نکالنے کی دعوت دیتے ہیں .

    واضح رہے کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ حکومت جنوبی پنجاب صوبہ کا بل آج اسمبلی میں پیش کرے گی.

  • حکومت و اپوزیشن ایک ہوگئے، اسمبلی میں ملاقات میں کیا طے پایا؟

    حکومت و اپوزیشن ایک ہوگئے، اسمبلی میں ملاقات میں کیا طے پایا؟

    قومی اسمبلی کا حالیہ سیشن 24 مئی تک چلے گا، حکومت و اپوزیشن نے پارلیمانی دن پورے کرنے کے لئے اجلاس کو طویل کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت حکومت و اپوزیشن کے رہنمائوں کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی اسمبلی کا حالیہ سیشن 24 مئی تک چلے گا.اجلاس میں ایوان کے ماحول کو سازگار رکھنے سمیت ایوان میں قانون سازی کے لیے پیش کیے جانے والے اہم بلوں پربھی تبادلہ خیال کیا گیا.اجلاس میں حکومت کی جانب سے وزیرِ دفاع پرویز خٹک، وزیر برائے خارجہ امور شاہ محمود قریشی، وزیرِ برائے مذہبی امور نور الحق قادری، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری شریک ہوئے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے اراکینِ قومی اسمبلی سید خورشید شاہ، راجہ پرویز اشرف، سید نوید قمر، خواجہ محمد آصف، رانا تنویر حسین، احسن اقبال اور محسن داوڑ سمیت دیگر اراکین شریک ہوئے.

  • وزیراعظم کہاں پہنچ گئے، جان کر اپوزیشن ہو جائے پریشان

    وزیراعظم کہاں پہنچ گئے، جان کر اپوزیشن ہو جائے پریشان

    قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لئےو زیر اعظم پارلیمنٹ ہاوس پہنچ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے پارلیمنٹ ہاوس پہنچ گئے، اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعظم کے ایوان میں نہ آنے پر بھر پور احتجاج کیا گیا تھا جس کے بعد عمران خان گزشتہ ہفتے بھی ایک روز اسمبلی میں گئے تھے ،آج بھی وہ اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے. اسمبلی اجلاس میں چھبیسویں آئینی ترمیم منظور کرائے جانے کا امکان ہے۔

  • وزیر اعظم کہیں خود کشی ہی نہ کر لیں، بلاول

    وزیر اعظم کہیں خود کشی ہی نہ کر لیں، بلاول

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پر کون نظر رکھے گا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا کہ وزیر اعظم پر کون نظر رکھے گا کہیں وہ خود کشی نہ کر لیں، بلاول زرداری نے پاکستان تحریک انصاف کو پی ٹی آئی آئی ایم ایف لکھا. بلاول زرداری نے وزیر اعظم عمران خان پر طنز کیا ہے کیونکہ عمران خان نے اقتدار میں آنے سے قبل کہا تھا کہ خود کشی کر لوں گا مگر آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاون گا جس کی وجہ سے وزیر اعظم پر بہت زیادہ تنقید کی جار ہی ہے، دو روز قبل مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا تھا کہ اگر خود کشی سے آگے کچھ ہے تو وزیر اعظم کو وہ کر لینا چاہئے.

    واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین قرض کے لئے معاملات طے ہو چکے ہیں،. آئی ایم ایف 39 مہینوں میں پاکستان کو 6 ارب ڈالر کا قرضہ دے گا،

  • ہم گوادر میں پرل کانٹینینٹل ہوٹل پر حملے کی سختی سے مذمت کرتے ہیں، چینی سفارتکار

    ہم گوادر میں پرل کانٹینینٹل ہوٹل پر حملے کی سختی سے مذمت کرتے ہیں، چینی سفارتکار

    چینی سفارت کار لیجین زاؤ نے اپنے ٹویٹر بیان میں کہا کہ چینی سفارتخانہ پرل کانٹینینٹل ہوٹل گوادر میں دہشت گردانہ حملے کی سختی سے مذمت کرتا ہے، انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی فوج اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی جانب سے بہادرانہ کاروائی قابل تعریف ہے. ہم شہید اور زخمی سیکورٹی اہلکاروں کے خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہیں.
    یاد رہے کہ آج بروز ہفتہ افطاری سے پرل کانٹینینٹل ہوٹل پر دہشت گردانہ حملہ کیا گیا جس میں ایک سیکورٹی اہلکار کی شہادت جبکہ دو زخمی ہوئے تمام سولینز کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا بعد ازاں تین دہشتگرد بھی ہلاک کر دئے گئے تھے.

  • حکومت عالمی دباو کے سامنے جھک گئی، بلاول

    حکومت عالمی دباو کے سامنے جھک گئی، بلاول

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ عوام قیادت کی کمزوری کی قیمت بھاری گیس بلوں کی مد میں اداکر رہے ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بلاول زرداری نے کہا کہ ہم نےایران پر عالمی پابندیوں کےباوجودایران سےگیس پائپ لائن پراجیکٹ شروع کیا وفاقی حکومت پاک ایران گیس پائپ لائن مکمل نہیں کر رہی ،حکومت ایک بار پھر عالمی دباؤ کے آگے جھک گئی ہے ،

  • کالعدم تنظیموں سے روابط، گیارہ مزید تنظیموں پر حکومت نے پابندی لگا دی

    کالعدم تنظیموں سے روابط، گیارہ مزید تنظیموں پر حکومت نے پابندی لگا دی

    کالعدم جماعتوں سے تعلق رکھنے والی گیارہ مزید تنظیموں پر حکومت نے پابندی لگا دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے. کالعدم جماعتوں سے تعلق رکھنے والی 11 تنظیموں پر پابندی کی سفارش سی ٹی ڈی نے کی تھی. جن تنظیموں پر پابندی لگائی گئی ہے ان کا تعلق پنجاب سے ہے، وزارت داخلہ نے سی ٹی ڈی کی سفارش پر گیارہ تنظیموں کو کالعدم تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا. وزارت داخلہ نے جن تنظیموں پر پابندی لگائی ہے ان میں جماعت الدعوۃ، فلا ح انسانیت فائونڈیشن اور جیش محمد سےتعلق رکھنے والی الانفال ٹرسٹ لاہور،ادارہ خدمت خلق لاہور،الدعوت الارشاد ،الحمد ٹر سٹ لاہور فیصل آباد ،الفضل فاونڈیشن/ٹرسٹ لاہور،موسک اینڈ ویلفیر ٹرسٹ لاہو ر ،المدینہ فاونڈیشن لاہور،معازبن جبل ایجوکیشن ٹرسٹ لاہور ،الایثار فاونڈیشن لاہور ،الرحمت ٹرسٹ اورگنیازیشن بہاولپور ،الفرقان ٹرسٹ کراچی شامل ہیں.

  • خواجہ آصف نے ہمیشہ بدزبانی کے جوہر دکھائے، فردوس عاشق اعوان

    خواجہ آصف نے ہمیشہ بدزبانی کے جوہر دکھائے، فردوس عاشق اعوان

    وزیر اعظم کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ خواجہ آصف نے ہمیشہ بدزبانی کے جوہر دکھا کر نواز شریف سے تھپکی وصول کی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے خواجہ آصف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف کی جماعت کی پالیسی ہے کہ اتنا جھوٹ بولو کہ سچ لگنے لگے، آپ ہمیشہ جھوٹ بول کر ہی عوام کو گمراہ کرتے آئے ہیں، فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ ن لیگ کے تیس سالہ سیاسی کچرے کی بدبو جلد ہی ختم ہو جائے گی ،صرف یوٹیلیٹی اسٹورز نہیں ملک کا خزانہ خالی کر کے ن لیگیوں نے جیبیں بھریں، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے بابرکت مہینے میں 2 ارب روپے کا رمضان پیکج دیا ہے.

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خودکشی سے آگےکوئی چیزہے تو عمران خان کو وہ کرنی چاہیے.مہنگائی آسمانوں سے باتیں کر رہی ہے، یوٹیلیٹی اسٹورزخالی ہیں،رمضان بازارکےنام پرعوام سے دھوکا کیا جارہا ہے، خواجہ آصف نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کے ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانے پر اعتراض نہیں،ماضی میں بی حکومتیں جاتی رہی ہیں. لیکن موجودہ حکومت نےآئی ایم ایف کے آگے پاکستان کا وقار، معاشی آزادی سب کچھ بیچ دیا ،انہوں نے کہا کہ بطوراپوزیشن عمران خان خودآئی ایم ایف کےمخالف رہےہیں،آئی ایم ایف کوحکومت پراعتبار نہیں، اس لیے اپنے لوگ تعینات کیے