Baaghi TV

Category: اسلام آباد

  • مشکل فیصلے قوم اور ملک کے وسیع تر مفاد میں کررہے ہیں:وزیر اعظم

    مشکل فیصلے قوم اور ملک کے وسیع تر مفاد میں کررہے ہیں:وزیر اعظم

    وزیر اعظم عمران خان سے سینئر وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے ملاقات کی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم ہاوس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی،آئینی اور قانونی صورت حال پر مشاورت کی گئی. اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ قومی اداروں کی تنظیم نو کا عمل ڈی ریل نہیں ہو گا،پاکستان تیزی سے معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے،پوری قوم کرپشن اور غربت سے نجات چاہتی ہے مایوس نہیں کریں گے ،مشکل فیصلے قوم اور ملک کے وسیع تر مفاد میں کررہے ہیں ،اس موقع پر بابر اعوان نے کہا کہ کرپشن کے مرکزی کردار ایک ایک کر کے بری طرح بے نقاب ہو چکے ،احتساب کا عمل بلا امتیاز جاری ہے،لوٹ مار کرنے والے منطقی انجام کو پہنچیں گے .

    واضح رہے کہ بابر اعوان پیپلز پارٹی کےد ور میں بھی وزیر رہ چکے ہیں.

  • نواز شریف کو سپریم کورٹ نے ایک بار پھر طلب کر لیا

    نواز شریف کو سپریم کورٹ نے ایک بار پھر طلب کر لیا

    سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے پاکپتن دربار کی زمین کی منتقلی کے مسئلہ پر سپریم کورٹ میں بدھ کو از خود نوٹس کی سماعت ہو گی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 3رکنی بنچ سماعت کرے گا،جسٹس فیصل عرب اور جسٹس منیب اختر بھی تین رکنی بنچ میں شامل ہیں، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل،دیوان پاکپتن دربار اور دیگر فریقین کو بھی نوٹسز جاری کر دئے ہیں. سپریم کورٹ نے سابق وزیرا عظم نواز شریف کو بھی نوٹس جاری کر دیا ہے.

    واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس نے تحقیقات کیلیے حسین اصغرکی سربراہی میں جےآئی ٹی تشکیل دی تھی ،جےآئی ٹی رپورٹ میں نواز شریف کو ذمے دار قرار دیا گیا تھا نوازشریف نےجے آئی ٹی رپورٹ کیخلاف جواب سپریم کورٹ میں جمع کرارکھا ہے

  • فیض آباد دھرنا کیس فیصلہ ، حکومت کیا کر رہی ہے، وزیر داخلہ اسمبلی میں بول پڑے

    فیض آباد دھرنا کیس فیصلہ ، حکومت کیا کر رہی ہے، وزیر داخلہ اسمبلی میں بول پڑے

    وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ فیض آباد دھرنے کے حوالے سے سپریم کورٹ میں فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل دائر کی کی گئی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رانا ثناء اللہ اور پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ کی جانب سے اٹھائے گئے نکات کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ فیض آباد دھرنا سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پرعمل کیا جارہا ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے ملوث فوجی افسران کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا .

  • یہ لیں، سینیٹ میں اپوزیشن کی بجائے حکومت نے احتجاج شروع کر دیا

    یہ لیں، سینیٹ میں اپوزیشن کی بجائے حکومت نے احتجاج شروع کر دیا

    پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹرشیریں رحمان نے کہا ہے اب آئی ایم ایف انڈے آلو کی قیمتیں بڑھائے گا،آپ صرف فیتے کاٹیں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ اجلاس کے دوران شیریں رحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے،پٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی لگانے کی خبریں گردش کر رہی ہیں، شیریں رحمان کے خطاب کے دوران حکومتی اراکین نے شدید احتجاج کیا جس کی وجہ سے ایوان میں شورشرابا ہوا. شیریں رحمان نے مزید کہا کہ گیس اور پیٹرول کی قیمتوں اورمہنگائی میں اضافہ تبدیلی سرکارکا رمضان پیکج ہے،بدترین آمرانہ حکومت میں بھی رمضان سے قبل ریلیف پیکج آتا تھا،اب آئی ایم ایف کے آنے سے پہلے ہی ان کی شرائط لاگوہونا شروع ہوگئی ہیں

  • پاکستانی لڑکیوں کے ساتھ چینی باشندوں کی شادی،چینی سفارتخانے نے اہم بیان دیدیا

    پاکستانی لڑکیوں کے ساتھ چینی باشندوں کی شادی،چینی سفارتخانے نے اہم بیان دیدیا

    پاکستانی لڑکیوں کے ساتھ چینی باشندوں کی شادی اور پھر چین جا کر اعضاء نکالے جانے کی خبروں کے حوالہ سے چینی سفارتخانے نے بھی اہم بیان جاری کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چینی سفارتخانے کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی خواتین کی جسم فروشی اورانسانی اعضاءکی فروخت کےثبوت نہیں ملے،جرم کرنےوالوں کیخلاف پاکستانی قانون کےمطابق کارروائی کی حمایت کرتےہیں، چینی سفارتخانے نے مزید کہا کہ چین کی وزارت پبلک سیکیورٹی نےپاکستانی حکام سےتعاون کیلئےٹاسک فورس بھجوادی ،چین پاکستانی اداروں کیساتھ ملکرشہریوں کاتحفظ یقینی بنائےگا،چینی سفارتخانے نے پاکستانی خواتین کی جسم فروشی اوراعضافروخت کی خبروں کی تردید کر دی

    دریں اثناء ایف آئی اے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے 2 چینی باشندوں کو گرفتار کر لیا.چینی شہری3پاکستانی لڑکیوں کو پاکستان سے باہرلے جانےکی کوشش کر رہے تھے .چینی ملزمان کوانسدادانسانی اسمگلنگ سیل منتقل کردیاگیا ہے.

  • پی آئی اے کا خسارہ کتنا، کتنے ممالک میں پروازیں جاری، اہم خبر آ گئی

    پی آئی اے کا خسارہ کتنا، کتنے ممالک میں پروازیں جاری، اہم خبر آ گئی

    وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ پی آئی اے کو 416 ارب کا خسارہ ہے، غیر منافع بخش روٹ کو بند کر دیا جائے گا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ اجلاس چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہوا جس میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اتحریری جواب جمع کرواتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کی پروازیں صرف 18 ممالک میں جا رہی ہیں،پی آئی اے کی پروازیں برطانیہ،اٹلی، فرانس، اسپین، ناروے، ڈنمارک،سعودی عرب،اومان اور متحدہ عرب امارات جا رہی ہیں، وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے سینیٹ میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کے نئے بزنس پلان کے مطابق غیرمنافع بخش روٹس کو بند کردیا جائے گا ،نئے بزنس پلان کے تحت نئے روٹس پر پروازیں چلائیں گے جو منافع بخش ہیں ، وفاقی وزیر ہوا بازی نے مزید کہا کہ ٹوکیو اور بینکاک کے روٹس کو بھی بند کردیا ہے .انہوں نے کہا کہ قومی ائیر لائن کو پی آئی اے کو جہازوں کی کمی کا سامنا ہے ہمیں ورثے میں کچھ ایسے جہاز ملے جنہیں اب گراونڈ کردیا گیا ہے.

  • قومی اسمبلی اجلاس میں وزیر دفاع کی اپوزیشن کوللکار،کہا ہمیں بھی…

    قومی اسمبلی اجلاس میں وزیر دفاع کی اپوزیشن کوللکار،کہا ہمیں بھی…

    قومی اسمبلی اجلاس میں وزیر دفاع پرویز خٹک کے خطاب کے دوران اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا جس پر پرویز خٹک نے کہا کہ آپ چیخیں گے تو ہم بھی چپ نہیں بیٹھیں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر دفاع نے فاٹا کے حوالہ سے بل پر بحث میں حصہ لیا تو اس دوران اپوزیشن نے احتجاج کیا، پرویز خٹک نے اپوزیشن کو للکارتے ہوئے کہا کہ غصہ نہ ہوں ہمیں بھی غصہ آتا ہے،کہیں ایسا نہ ہو کہ کل ہم اپنے اسپیکر کے تحفظ کے لیے کھڑے ہو جائیں، جس پر پرویز خٹک کے جملوں پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے شدید احتجاج ریکارڈ کروایا ،پیپلز پارٹی کے راجہ پرویز اشرف نے سپیکر کو کہا کہ آپ پرویز خٹک کے لفظ کو حذف کر دیں،پرویز خٹک نے کہا کہ ہمارا اسپیکر کیا آپ پورے ہاؤس کے اسپیکر نہیں؟ جس پر سپیکر قومی اسمبلی نے جواب دیا کہ میں پہلے کہہ چکا ہوں کہ میں پورے ایوان کا اسپیکر ہوں، پرویز خٹک نے ایک بار پھر کہا کہ اگرآپ چیخیں گے تو ہم بھی چپ نہیں بیٹھیں گے.

  • پاکستان کو آئی ایم ایف تک پہنچانے کا ذمہ دار کون؟ فردوس عاشق اعوان بول پڑیں

    پاکستان کو آئی ایم ایف تک پہنچانے کا ذمہ دار کون؟ فردوس عاشق اعوان بول پڑیں

    وزیر اعظم کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بلاول کو شور مچانے کی بجائے سندھ کے متاثرہ بچوں اور والدین کے ساتھ ہونا چاہئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بلاول صاحب سندھ حکومت کی کارکردگی کی قیمت بچے جانیں دے کر ادا کر رہے ہیں ، بلاول کو شور مچانے کی بجائے سندھ کے متاثرہ بچوں اور والدین کے ساتھ ہونا چاہئے. فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف تک پہنچانے والے لٹیروں کی چیخیں نکل رہی ہیں. سارے چور اکٹھے ہیں‌ اور شور مچا رہے ہیں، قوم انہیں جانتی ہے.

  • فاٹا کی نشستوں سے متعلق 26 ویں آئینی ترمیم کا بل اسمبلی میں پیش

    فاٹا کی نشستوں سے متعلق 26 ویں آئینی ترمیم کا بل اسمبلی میں پیش

    فاٹا کو صوبہ خیبر پختونخواہ میں ضم کرنے کے لئے بل اسمبلی میں پیش کر دیا گیا، فاٹا کی نشستوں سے متعلق آئینی ترمیمی بل پر بحث کی تحریک منظور کر لی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں فاٹا کی نشستوں سے متعلق 26 ویں آئینی ترمیم کا بل قائمہ کمیٹی سے منظوری کے بعد ایوان میں پیش کر دیا گیا ہے. ترمیمی بل پر بحث کی تحریک پیپلز پارٹی کے سید نوید قمر نے پیش کی ، وفاقی وزیر دفاع
    پرویز خٹک نے بل پر بحث کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا ترقی اور خوشحالی کرے گا،فاٹا کے لوگوں نے پاکستان کی حفاظت کی. فاٹا کے لوگوں نے پاکستان کا ساتھ نہیں چھوڑا، مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ آج فاٹا سے متعلق بل پاس کرنے جا رہے ہیں،فاٹا میں امن واپس آیا ہے، اب وہاں ڈرون حملے نہیں ہوتے،خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پاکستان کے 22 کروڑ عوام فاٹا کے لوگوں کےساتھ ہیں، فاٹا، وزیرستان میں رہنے والے ریاست کے بیٹے ہیں،قبائلی علاقے چار دہائیوں سے جنگ کا شکار رہے .خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ہم نے پراکسی بن کر پاکستان میں خانہ جنگی کو دعوت دی ، اسی کی دہائی اور نائن الیون کے بعد دو آمروں نے اپنے اقتدار کو طول دینے کے لئے جنگیں لڑیں، پاکستان کی آزادی کو فروخت کر دیا .

    علاوہ ازیں جماعتِ اسلامی پاکستان کے مرکزی پارلیمانی بورڈ اور خیبرپختونخواہ کی صوبائی قیادت کا مشترکہ اجلاس اسلام آباد میں سراج الحق کی صدارت میں منعقد ہوا،خیبرپختونخواہ میں فاٹا انضمام کے بعد صوبائی حلقوں کے انتخاب اور سیاسی،سیکورٹی اور عوامی صورت حال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

  • بھارتی جیلوں میں کتنے پاکستانی قید، اسمبلی میں رپورٹ پیش

    بھارتی جیلوں میں کتنے پاکستانی قید، اسمبلی میں رپورٹ پیش

    قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت جاری ہے. اسمبلی اجلاس میں ایوان کو بتایا گیا کہ بھارت میں 585 پاکستان مختلف جیلون میں قید ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق توجہ دلائو نوٹس پر عندلیب عباس نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جیلوں میں مجموعی طور پر 585 قیدی ہیں،جن میں سے 210 ماہی گیر ہیں، انہون نے بتایا کہ چار ماہی گیر 14 مئی کو رہا ہو رہے ہیں ،پہلے خواتین اور بچوں کی رہائی کے لیے کوشش کی جا رہی ہے ،

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پلواما حملے میں پاکستان کا تعلق ثابت نہیں ہوا،پاکستان کی کبھی جارحیت کی پالیسی نہیں رہی، شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پاکستانی ماہی گیروں اور قیدیوں کو بازیاب کرانا ہماری ترجیح ہے، ماہی گیروں کی شہریت کا پہلے تعین کرنا پڑتا ہے،ہم نے بھارتی حکومت سے متعلقہ فورمز پرمعاملہ اٹھایا ہے، شاہ محمودقریشی نے مزید کہا کہ ہم نے 300 سے زائد بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا،بھارت کے ساتھ کشیدگی میں کمی کیلیےابھینندن کو بھی رہا کیا ،ہم نے بھارت پر اخلاقی دباؤ ڈالنے کے لیے بھارتی قیدی رہا کیے