سینیٹ اجلاس میں وزراء کی عدم موجودگی پر چیئرمین سینیٹ نے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی زیر صدارت جاری ہے. وقفہ سوالات کے دوران وزراء کی عدم موجودگی پر چیئرمین سینیٹ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزراء کے ایوان میں نہ آنے پر آج وزیراعظم کو خط لکھوں گا،وزراء ایوان میں نہ آنے کا رویہ تبدیل کریں .چیئرمین سینیٹ وزیراعظم ایوان میں نہ آنے پر وزراء کے خلاف سخت ایکشن لیں .
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی وزراء سینیٹ میں نہیں آئے تھے جس پر چیئرمین سینیٹ نے برہمی کا اظہار کیا تھا ،آج چیئرمین سینیٹ نے وزیر اعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے.
چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس



اسلام آباد(نمائندہ باغی ٹی وی ) اسلام آباد کی عدالت نے پاکستانی لڑکیوں کو چینی باشندوں سے شادی کے بعد انہیں جسم فروشی پر مجبور کرنے کے الزام میں گرفتار ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے۔عدالت نے ایک نومسلم اور ایک مسیحی جوڑے کو رضا مندی سے شادی کرنے کے بیان پر بری کر دیا ہے۔ایف آئی اے نے میرج اسکینڈل میں گرفتار چینی باشندوں کو اسلام آباد کے سینئر سول جج عامر عزیز کے روبرو پیش کیا اور ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم عدالت نے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم سنا دیا۔عدالت نے پاکستانی مسلمان خاتون اور نو مسلم چینی باشندےکو رضا مندی سے شادی کے اقرار پر بری کر دیا۔مسیحی جوڑے نے بھی عدالت میں رضا مندی سے شادی کا اقرار کیا جس پر عدالت نے مسیحی پاکستانی اور مسیحی چینی باشندے کو بھی بری کرنے کا حکم سنایا۔






