Baaghi TV

Category: اسلام آباد

  • سینیٹ اجلاس ،کمیٹیوں نے کام نہ کیا، مزید وقت مل گیا

    سینیٹ اجلاس ،کمیٹیوں نے کام نہ کیا، مزید وقت مل گیا

    سینیٹ کے اجلاس میں چیئرمین سینیٹ نے قائمہ کمیٹیوں کو مزید وقت دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں قائمہ کمیٹی برائے قواعد، ضابطہ کار، استحقاقات اور داخلہ کی جانب سے قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹ پیش کرنے کے لئے مزید وقت مانگا جس پر چییرمین سینیٹ نے انہیں مزید وقت دے دیا.

  • چیئرمین سینیٹ نے ایسا حکم دیا کہ مولانا فضل الرحمان خوش ہو جائیں

    چیئرمین سینیٹ نے ایسا حکم دیا کہ مولانا فضل الرحمان خوش ہو جائیں

    سینیٹ اجلاس میں چیئرمین سینیٹ نے حکم دیا کہ مولانا فضل الرحمان سے وزارت داخلہ سیکورٹی واپس نہ لے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کا اجلاس چییئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی صدارت میں ہوا جس میں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانافضل الرحمان سےسکیورٹی واپس نہ لینےکی ہدایت کردی ،چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سےوزارت داخلہ سکیورٹی واپس نہ لے.

    واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کی سیکورٹی حکومت نے واپس لے لی تھی جس پر مولانا عبدالغفور حیدری نے گزشتہ روز ایوان میں احتجاج کیا تھا.

  • بلاول نے بھٹو کا وارث بننا ہے تو یہ کام کرے،فردوس عاشق نے مشورہ دے دیا

    بلاول نے بھٹو کا وارث بننا ہے تو یہ کام کرے،فردوس عاشق نے مشورہ دے دیا

    وزیر اعظم کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عوام کی توجہ دلانےکےلئےمیڈیا کا اہم کردارہے میڈیا کے شعبے میں ڈیجیٹل چیلنجزسےبھی نمٹناہوگا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انفارمیشن نے فیڈرل انفارمیشن سروسز اکیڈمی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کا کردار زیادہ بہتر اور ذمہ دارانہ بنانے کی ضرورت ہے ۔میڈیا کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ بھٹو کا وارث بننے کے لئے بلاول کو کرپشن سے ناطہ توڑنا ہو گا۔ بلاول بھٹوآئی ایم ایف کے بارے میں پریشان ہونے کی بجائے سندھ حکومت کی مالی بے ضابطگیوں اور صوبائی خزانے پر ڈاکہ زنی کا جواب دیں۔

  • پاکستان پر اسوقت کتنا قرضہ ہے، تفصیلات جاری

    پاکستان پر اسوقت کتنا قرضہ ہے، تفصیلات جاری

    سینیٹ کا اجلاس سینیٹ کے چیئر مین محمد صادق سنجرانی کی زیر صدارت جاری ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران پاکستان میں غیر ملکی قرضوں کی تفصیلات پیش کی گئی. وزارت خزانہ کی جانب سے پیش کی گئی تفصیلات کے مطابق پاکستان پر88ارب19کروڑ90 لاکھ امریکی ڈالرکےغیرملکی قرضے ہیں، گزشتہ6مالی سال کےدوران26ارب19کروڑڈالرسےزائدکاقرضہ لیاگیا، وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 6 مالی سال کے دوران 7ارب 32 کروڑ ڈالر کا سودلگا،سود کےبعد گزشتہ 6مالی برسوں کے دوران قرضہ33ارب50کروڑ ڈالرسے زیادہ قرضہ بنا ،
    2013سے2014میں سودسمیت6ارب90کروڑ8لاکھ97ہزارامریکی ڈالرکاغیرملکی قرضہ تھا ،پاکستان2014اور2015کےدرمیان سودسمیت5ارب4کروڑ7لاکھ21ہزارامریکی ڈالرکامقروض تھا ،2015اور2016کےدرمیان سودسمیت4ارب45کروڑ20ہزارامریکی ڈالرکا قرضہ تھا ،2016اور2017کےدرمیان6ارب 52کروڑ3لاکھ81ہزار امریکی ڈالر قرضہ تھا ،2017 اور 2018 کے درمیان 6 ارب 2 کروڑ 5 لاکھ 26 ہزارامریکی ڈالرکےقرضے تھے ،2018سے لےکراب تک پاکستان پر4ارب55کروڑایک لاکھ54ہزارامریکی ڈالر قرضہ تھا .

  • ڈرون حملے رکوانا عدالت کا کام نہیں، سپریم کورٹ نے درخواست خارج کر دی

    ڈرون حملے رکوانا عدالت کا کام نہیں، سپریم کورٹ نے درخواست خارج کر دی

    سپریم کورٹ آف پاکستان نے امریکی ڈرون حملوں کے خلاف دائر درخواست خارج کرتے ہوئے کہا کہ ڈرون حملے رکوانا عدالت کا کام نہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطاب عدالت نے کہا کہ ڈرون حملے رکوانا عدالت کا کام نہیں اس طرح کے پالیسی معاملات حکومت کا اختیار ہے,اب تو ڈرون حملے بند ہوگئے ہیں، دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ نے حکومت اور وزارت دفاع کو یہ معاملہ بھیجا تھا، درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ہمارا موقف ہے کہ ڈرون حملوں میں بچے اور عورتیں مرتے ہیں ،.امریکہ جاں بحق ہونے والوں کو دیت دے.

    واضح رہے کہ پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس دوست محمد خان اور خاتون جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے اپنے فیصلہ میں ڈرون حملوں کو غیر آئینی، غیر قانونی اور جنگی جرم قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت اور سکیورٹی فورسز کو آئین وقانون کے مطابق ڈرون طیارے گرانے کا مکمل آئینی وقانونی اختیار ہے۔

    2015 میں بھی سپریم کورٹ نے امریکہ کی جانب سے پاکستان کے قبائلی علاقوں میں کئے جانے والے ڈرون حملوں کے خلاف دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کی تھی.۔ عدالت نے کہا تھا کہ مذکورہ مقدمہ آئین کی آرٹیکل ( 3 ) 184 کے تحت قابل سماعت نہیں ۔

  • دیکھتے ہیں جج عید کہاں گزارنے دیتے ہیں ، زرداری

    دیکھتے ہیں جج عید کہاں گزارنے دیتے ہیں ، زرداری

    سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دیکھتے ہیں جج عید کہاں گزارنے دیتے ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت میں پیشی کےموقع پر سابق صدرسے صحافی نے سوال کیا کہ زرداری صاحب عید کہاں گزاریں گے ؟ جس پر سابق صدر نے جواب دیا کہ دیکھتےہیں جج کہاں گزارنےدیتےہیں،صحافی نے پھر سوال کیا کہ کوئی خطرہ نہیں اتنے سارے کیسز کھلے ہیں آپ پر ، جس پر آصف علی زرداری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ برکت ہے رمضان کی برکت ہے ،

    واضح رہے کہ جعلی بنک اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور احتساب عدالت میں پیش ہوئے ہیں، اس موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت کی۔ آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا ریفرنس کی کاپیاں بنی ہیں کہ نہیں ؟ جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کاپیاں آفس میں جمع کرا دی گئی ہیں، تفتیشی افسر سر پر چوٹ لگنے کی وجہ سے پیش نہیں ہوئے۔جج ارشد ملک نے حکم دیا کہ ریفرنس کی کاپیاں ملزموں کو فراہم کی جائیں۔ جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا 28 کاپیاں تیار ہوئی ہیں، باقی کی تیاری کے لئے وقت درکار ہے۔ وکیل صفائی نے کہا اقبال خان نوری دوسرے ریفرنس میں گرفتار ہیں، زین ملک بون میرو کے مرض میں مبتلا ہیں، حاضری سے استثنی دیا جائے۔ عدالت نے زین ملک کی آج کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرلی۔

    دوسری جانب جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کے لئے سابق صدر آصف علی زردرای نے نیب کے سامنے پیشی کے لئے مہلت مانگ لی، زرداری نے نیب کو مہلت کے لئے درخواست بھجوا دی۔ آصف زرداری نے موقف اختیار کیا کہ احتساب عدالت میں پیشی کی وجہ سے نیب میں پیش نہیں ہو سکتا۔

    واضح رہے کہ نیب نے سابق صدر آصف علی زرداری کو جعلی بینک اکاونٹس کیس میں طلب کر رکھا ہے .

  • مریم نواز کے خلاف تحریک انصاف میدان میں آگئی، بڑا فیصلہ کر لیا

    مریم نواز کے خلاف تحریک انصاف میدان میں آگئی، بڑا فیصلہ کر لیا

    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کو نائب صدر بنائے جانے کے خلاف حکومتی جماعت تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن جانے کا فیصلہ کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی کو مسلم لیگ ن کا نائب صدر بنائے جانے پر تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن جانے کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں تحریک انصا نے باضابطہ طور پر آج الیکشن کمیشن آف پاکستان میں درخواست دائر کی جائے گی جس میں مریم نوازکے عہدے کوچلینج کیا جائے گا. درخواست تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کی جانب سے لکھی گئی ہے.

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن نے نئی باڈی تشکیل دی ہے جس میں مریم نواز کو نائب صدر کا عہدہ دیا گیا ہے. تحریک انصاف نے کہا ہے کہ سزا یافتہ کو پارٹی عہدہ دینا آئین کی خلاف ورزی ہے، الیکشن کمیشن مسلم لیگ ن کی رجسٹریشن ختم کرے.

  • چیئرمین سینیٹ سے فردوس عاشق اعوان کی ملاقات

    چیئرمین سینیٹ سے فردوس عاشق اعوان کی ملاقات

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ملاقات کی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینٹ سے فردوس عاشق اعوان کی ملاقات کے موقع پر وفاقی وزیر زبیدہ جلال اور سینیٹر روبینہ عرفان بھی موجود تھیں۔ محمد صادق سنجرانی نے فردوس عاشق اعوان کو وزیر اعظم کے خصوصی معاون کی حیثیت سے وزارت اطلاعات کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ میڈیا کی آزادی کے لیے ایوان بالاء اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔

    واضح رہے کہ فواد چوھدری کو وزارت اطلاعات سے ہٹائے جانے کے بعد وزیر اعظم نے فردوس عاشق اعوان کو اطلاعات کا مشیر مقرر کیا ہے اور اس عیدے کا وفاقی وزیر کے برابر درجہ دیا ہے

  • جن کو سامنے پڑی چیز نظر نہیں آتی وہ چاند دیکھتے ہیں، فواد چودھری

    جن کو سامنے پڑی چیز نظر نہیں آتی وہ چاند دیکھتے ہیں، فواد چودھری

    وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد احمد چودھری نے کہا ہے کہ 15ویں روزے سے پہلے اگلے5 سال کا کلینڈرجاری کیا جائے گا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فواد چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم مفتی منیب اورباقی علماء کا احترام کرتے ہیں ،اتنےبزرگ علما چاند دیکھنے کی کوشش کرتے ہیں جن کو سامنے پڑی چیز نظرنہیں آتی ،فواد چوھدری کا مزید کہنا تھا کہ پہلے وزیراعظم نے مجھے وزارت اطلاعات کی ذمہ داری دی،اس وزارت میں بھی میں نے بہت سی اصلاحات کی کوشش کی ،70فیصد حکومتی اشتہار کم کیے ،حکومتی اشتہاربجٹ میں ایک ارب روپےبچا کرحکومت کوواپس کیے ،انہوں نے کہا کہ وزارت سائنس میں آنے کے بعد میں نے مکمل بریفنگ لی ،کوئی ملک بھی سائنس اورٹیکنالوجی کے بغیرآگے نہیں جا سکتا.

  • وفاقی وزیر فیصل واڈا کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل

    وفاقی وزیر فیصل واڈا کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل

    وفاقی وزیر فیصل واڈا کی اچانک طبیعت خراب ہونے کے باعث انہیں ہسپستال منتقل کر دیا گیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما وفاقی وزیر فیصل واڈا کی طبیعت خراب ہونے سے انہیں فوری طور پر اے ایف آئی سی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے. ہسپتال منتقلی کے بعد ڈاکٹرز نے وفاقی وزیر کا علاج معالجہ شروع کر دیا ہے ،فیصل واڈا کو انجائینا کی تکلیف ہوئی ہے تاہم ٹیسٹ ہونے کے بعد بیماری کی تشخیص ہو گی.

    فیصل واڈا کراچی کی سیٹ سے شہباز شریف کو شکست دے کر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں. تحریک انصاف کی حکومت میں وزیر اعظم عمران خان نے انہیں وفاقی وزیر برائے آبی وسائل بنایا ہے.