Baaghi TV

Category: اسلام آباد

  • 
پیٹرول مہنگائی پر فضل الرحمان کا احتجاجی اعلان

    
پیٹرول مہنگائی پر فضل الرحمان کا احتجاجی اعلان

    
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے آئندہ جمعے کو ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیا ہے۔
    پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہر شہری کے لیے پریشانی کا باعث بن چکا ہے اور اس نے عام آدمی کا سکون چھین لیا ہے۔ ان کے مطابق مہنگائی نے عوام کی زندگی کو شدید متاثر کیا ہے اور اب اس کے خلاف آواز بلند کرنا ناگزیر ہو چکا ہے۔
    ‎مولانا فضل الرحمان نے بتایا کہ جے یو آئی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے دو روزہ اجلاس میں ملکی اور بین الاقوامی صورتحال پر غور کیا گیا، جس کے بعد احتجاج کا فیصلہ کیا گیا۔
    ‎انہوں نے کہا کہ بعض قوانین، جن میں گھریلو تشدد، ٹرانس جینڈر اور کم عمر شادی سے متعلق اقدامات شامل ہیں، شریعت کے خلاف ہیں اور انہیں ختم کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے بیوی کو جائیداد میں حصہ دینے سے متعلق مجوزہ قانون پر بھی تحفظات کا اظہار کیا۔
    ‎انہوں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت عوامی حمایت سے محروم ہے اور پیپلز پارٹی کے سہارے قائم ہے، اس لیے اس کے خلاف احتجاج کرنا ہمارا حق ہے۔
    ‎مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیا کہ 12 اپریل کو مردان سے ایک بڑے اجتماع کے ذریعے حکومت کے خلاف تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔
    ‎انہوں نے مطالبہ کیا کہ پارلیمنٹ کا ان کیمرہ اجلاس بلایا جائے اور ملک کو درپیش چیلنجز پر سیاسی قیادت کو اعتماد میں لیا جائے۔
    ‎انہوں نے عالمی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اسرائیل کی حمایت کر رہا ہے اور فلسطین، ایران سمیت دیگر اسلامی ممالک پر حملے جاری ہیں، جس سے خطے میں کشیدگی بڑھ رہی ہے۔

  • 
یو اے ای حملہ، وزیراعظم کا اظہار تشویش، پاکستانیوں کی مدد کی یقین دہانی

    
یو اے ای حملہ، وزیراعظم کا اظہار تشویش، پاکستانیوں کی مدد کی یقین دہانی

    
وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کی بندرگاہ پر ہونے والے میزائل حملے میں پاکستانیوں سمیت شہریوں کے زخمی ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
    وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت پاکستان اپنے شہریوں کی ہر ممکن مدد کے لیے یو اے ای حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور متاثرہ پاکستانیوں کو ہر قسم کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
    ‎انہوں نے کہا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں متحدہ عرب امارات کے برادر عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
    ‎وزیراعظم شہباز شریف نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ صبر اور تحمل کا مظاہرہ کریں اور صورتحال کو مزید خراب ہونے سے بچائیں۔
    ‎ماہرین کے مطابق حالیہ حملوں نے خلیجی خطے میں سیکیورٹی خدشات کو بڑھا دیا ہے اور اس کے اثرات عالمی سطح پر بھی محسوس کیے جا رہے ہیں۔
    ‎یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی عروج پر ہے اور مختلف ممالک اس کے اثرات سے متاثر ہو رہے ہیں۔

  • 
پٹرول مہنگا رہا تو صنعتیں بند ہوں گی، بزنس کمیونٹی کی وارننگ

    
پٹرول مہنگا رہا تو صنعتیں بند ہوں گی، بزنس کمیونٹی کی وارننگ

    
ایوان صنعت و تجارت کے صدر فاروق یوسف نے خبردار کیا ہے کہ اگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کی گئی تو ملک بھر میں صنعتیں بند ہونے کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔
    فیصل آباد چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں نے پٹرول پر 80 روپے فی لیٹر لیوی میں کمی کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں یہ اقدام صنعتوں کو بچانے کے لیے کافی نہیں۔
    ‎فاروق یوسف کے مطابق حکومت کے پاس 28 دن کا ایندھن ذخیرہ موجود تھا، اس کے باوجود قیمتوں میں اضافہ کیا گیا، جس سے یہ تاثر پیدا ہوا کہ جنگ کو بہانہ بنا کر پٹرول مہنگا کیا گیا۔
    ‎انہوں نے کہا کہ اس اہم فیصلے میں بزنس کمیونٹی کو شامل نہیں کیا گیا، حالانکہ کاروباری طبقہ براہ راست متاثر ہوتا ہے اور اسے اسٹیک ہولڈر سمجھا جانا چاہیے تھا۔
    ‎ان کا کہنا تھا کہ خام مال کی قیمتوں میں پہلے ہی 45 فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے جبکہ شپنگ کمپنیوں نے وار چارجز عائد کر دیے ہیں، جس سے پیداواری لاگت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
    ‎انہوں نے بتایا کہ پٹرول مہنگا ہونے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 100 فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے، جس کا براہ راست اثر صنعتوں اور برآمدات پر پڑ رہا ہے۔
    ‎فاروق یوسف نے سبسڈی کے نظام پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ شفاف نہیں اور حقیقی مستحقین تک فائدہ نہیں پہنچتا، اس لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں براہ راست کمی کی جائے۔
    ‎انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت آئی ایم ایف کے دباؤ میں آ کر قیمتیں بڑھانے کے بجائے لیوی ختم کرے اور ایک جامع قومی برآمداتی پالیسی متعارف کرائے تاکہ صنعتوں کو سہارا مل سکے۔

  • نسیم شاہ غیر معینہ مدت کیلئے پی ایس ایل سے باہر

    نسیم شاہ غیر معینہ مدت کیلئے پی ایس ایل سے باہر

    فاسٹ بولر نسیم شاہ انجری کے باعث غیر معینہ مدت کے لیے پاکستان سپر لیگ سے باہر ہو گئے ہیں۔

    پی ایس ایل کی فرنچائز راولپنڈی پنڈیز نے بھی نسیم شاہ کے پی ایس ایل سے باہر ہونے کی تصدیق کردی ہے،فرنچائز انتظامیہ کے مطابق نسیم شاہ کو کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران سائیڈ انجری ہوئی تھی، جس کے بعد وہ تاحکم ثانی ٹیم کی دستیابی سے باہر ہو گئے ہیں میڈیکل اسٹاف ان کی صحتیابی اور ری ہیب کے عمل کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے، اور امید کی جا رہی ہے کہ فٹنس کلیئرنس ملنے کے بعد وہ ٹورنامنٹ کے آخری مرحلے میں واپسی کر سکیں گے انتظامیہ نے کہا ہے کہ وہ نسیم شاہ کے ساتھ مکمل طور پر کھڑی ہے اور انہیں بھرپور سپورٹ فراہم کی جا رہی ہے۔

    شیخ حسینہ واجد سمیت 22 افراد کے خلاف جبری گمشدگی کا مقدمہ دائر

    اسحاق ڈار کا پرتگال کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ

  • اسحاق ڈار  کا پرتگال کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ

    اسحاق ڈار کا پرتگال کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ

    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پیر کو پرتگال کے وزیر مملکت برائے امورِ خارجہ پاؤلو رینجل سے ٹیلی فون پر بات چیت کی،جس میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

    ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے کشیدگی میں فوری کمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو اجاگر کیا،پرتگال کے وزیر مملکت برائے امورِ خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے لیے مکالمے اور سفارتکاری کے فروغ میں حکومتِ پاکستان کی کوششوں کی مکمل حمایت اور تعریف کی۔

    یوگی آدتیہ ناتھ کے مسلمانوں سے متعلق متنازع بیانات ،سیاسی اور سماجی حلقوں میں شدید ردعمل

    دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت کو سراہا اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا،انہوں نے اعلیٰ سطحی روابط کے تسلسل کی اہمیت پر بھی زور دیا اور قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

    دبئی ایئر پورٹ پر حملہ،ڈرون،میزائل پہنچ گئے، دھوئیں کے بادل

  • کھیل معاشرتی مسائل کے حل کے لیے مثبت ماحول فراہم کرتے ہیں،شہباز شریف

    کھیل معاشرتی مسائل کے حل کے لیے مثبت ماحول فراہم کرتے ہیں،شہباز شریف

    وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی یوم کھیل برائے ترقی و امن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کھیل عالمی سطح پر قوموں کے درمیان تعاون، اتحاد اور یگانگت کو فروغ دیتے ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ کھیل نہ صرف نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارتے ہیں بلکہ انہیں صحت مند طرزِ زندگی اپنانے کی بھی ترغیب دیتے ہیں، جبکہ خواتین کھلاڑیوں کی شمولیت بھی اس کا اہم حصہ ہے کھیل باہمی احترام، مساوات اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور معاشرتی مسائل کے حل کے لیے مثبت ماحول فراہم کرتے ہیں۔

    امریکا ایران کو الٹی میٹم دینا بند کرے،روس

    انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت کھیلوں کے فروغ، سہولیات کی بہتری اور کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر مواقع فراہم کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی پاکستانی کھلاڑی اپنی محنت، نظم و ضبط اور شاندار کارکردگی سے قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں اور ان کی کامیابیاں قومی اتحاد کی عکاس ہیں۔

    وزیراعظم نے متعلقہ اداروں، اساتذہ اور کھیلوں سے وابستہ افراد پر زور دیا کہ وہ مل کر ایسے اقدامات کریں جن سے ملک کے ہر بچے اور نوجوان کو محفوظ اور یکساں کھیلوں کے مواقع میسر آ سکیں۔

    ایران کے اسرائیلی شہر حیفہ پر شدید فضائی حملے

  • 
پٹرول کے بعد گھی اور تیل بھی مہنگے ہونے کا خدشہ

    
پٹرول کے بعد گھی اور تیل بھی مہنگے ہونے کا خدشہ

    
پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد مہنگائی کا نیا طوفان آنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، جہاں اب گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافے کی تیاری کی جا رہی ہے۔
    رپورٹس کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات مختلف اشیائے ضروریہ پر ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں، جس کے باعث ٹرانسپورٹ کرایوں سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
    ‎پاکستان بناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے ایڈوائزر کائنات رضا نے خبردار کیا ہے کہ گھی اور تیل کی قیمتوں میں 100 سے 150 روپے تک اضافہ ہو سکتا ہے۔
    ‎ان کے مطابق پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے سے گھی ملوں کی پیداواری لاگت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت بڑھنے سے ٹرانسپورٹیشن کے اخراجات بھی انتہائی بڑھ گئے ہیں، جو اب ناقابل برداشت ہو چکے ہیں۔
    ‎انہوں نے کہا کہ اگر موجودہ صورتحال برقرار رہی تو آنے والے دنوں میں گھی اور خوردنی تیل مزید مہنگے ہو سکتے ہیں، جس کا براہ راست اثر عام آدمی پر پڑے گا۔
    ‎معاشی ماہرین کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ معیشت کے ہر شعبے کو متاثر کرتا ہے، جس کے باعث مہنگائی کا دائرہ وسیع ہوتا جاتا ہے۔
    ‎عوام پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں اور اب اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ان کی مشکلات میں اضافہ کر سکتا ہے۔

  • 
پی آئی اے کے مہنگے ایندھن کے باعث تمام ڈسکاؤنٹ ختم

    
پی آئی اے کے مہنگے ایندھن کے باعث تمام ڈسکاؤنٹ ختم

    
مہنگے جیٹ فیول کے باعث قومی ایئر لائن پی آئی اے نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو دی جانے والی تمام رعایتیں ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
    ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے اسٹوڈنٹس، سینئر سٹیزنز، صحافیوں، ریٹائرڈ فوجی اہلکاروں اور اے ایس ایف کے ملازمین کو دی جانے والی خصوصی رعایتیں ختم کر دی ہیں، جس کے حوالے سے تمام ایئرپورٹس پر عملے کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
    ‎ترجمان پی آئی اے نے اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایئر لائن نے ہر قسم کی ڈسکاؤنٹ اسکیم عارضی طور پر واپس لے لی ہے اور یہ فیصلہ ایندھن کی قیمتوں میں استحکام آنے تک برقرار رہے گا۔
    ‎انہوں نے بتایا کہ عالمی سطح پر جیٹ فیول کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پی آئی اے کے اخراجات میں شدید اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث مالی دباؤ کم کرنے کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔
    ‎ترجمان کے مطابق موجودہ حالات میں ایئر لائن کو اپنے آپریشنز برقرار رکھنے کے لیے سخت فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں تاکہ مالی استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔
    ‎یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ملک میں پہلے ہی مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے اور مختلف شعبوں میں اخراجات بڑھنے سے عوام پر مالی دباؤ مزید بڑھ گیا ہے۔

  • 
یو اے ای کو قرض واپسی، پاکستان کا مالیاتی خلا بڑھنے کا خدشہ

    
یو اے ای کو قرض واپسی، پاکستان کا مالیاتی خلا بڑھنے کا خدشہ

    
متحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالر بمعہ 6 فیصد سود کے ساتھ واپس کرنے کے فیصلے کے بعد پاکستان کے بیرونی مالیاتی خلا میں نمایاں اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
    روزنامہ جنگ اور دی نیوز میں شائع رپورٹ کے مطابق اس نئی صورتحال کے بعد حکومت کو یا تو خود اس مالی خلا کو پورا کرنا ہوگا یا پھر عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف سے زرمبادلہ ذخائر کے ہدف میں نرمی کی درخواست کرنا پڑ سکتی ہے۔
    ‎ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ریزیڈنٹ چیف ماہر بنچی نے اس معاملے پر مختصر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صورتحال کا جائزہ لیں گے۔
    ‎رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے پروگرام کے تحت جون 2026 کے لیے زرمبادلہ ذخائر کا ہدف پہلے ہی 17.8 ارب ڈالر سے کم کر کے 17.5 ارب ڈالر مقرر کیا جا چکا ہے، جبکہ اس وقت مالیاتی خلا تقریباً 46 کروڑ ڈالر تھا۔
    ‎تاہم اب 2 ارب ڈالر کی فوری واپسی اور مزید 1 ارب ڈالر کی آئندہ ادائیگی کے باعث مالیاتی خلا بڑھ کر تقریباً 2.46 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے، جس میں سود کی ادائیگی بھی شامل ہوگی۔
    ‎حکام کے مطابق پہلے توقع کی جا رہی تھی کہ یو اے ای اور کویت کے مجموعی طور پر 3.7 ارب ڈالر کے ذخائر رواں مالی سال میں رول اوور ہو جائیں گے، مگر موجودہ صورتحال نے حکومتی مالی منصوبہ بندی کو متاثر کیا ہے۔

  • 
عوام کو فوری ریلیف، وزیراعظم کی سبسڈی ادائیگیاں تیز کرنے کی ہدایت

    
عوام کو فوری ریلیف، وزیراعظم کی سبسڈی ادائیگیاں تیز کرنے کی ہدایت

    
وزیراعظم شہباز شریف نے حکام کو ہدایت دی ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے اثرات سے عوام کو بچانے کے لیے سبسڈی کی ادائیگیاں فوری طور پر جاری کی جائیں۔
    یہ ہدایات ایک اعلیٰ سطح اجلاس کے دوران دی گئیں جس میں وفاقی وزرا اور سینئر حکام نے شرکت کی اور پیٹرولیم مصنوعات پر دی جانے والی سبسڈی کے اجرا کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم آفس کے مطابق سبسڈی کی ادائیگیوں کا آغاز ہو چکا ہے اور اسے مزید تیز کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
    ‎واضح رہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جس کے اثرات پاکستان پر بھی پڑے۔ حکومت نے حال ہی میں پیٹرول کی قیمت میں 137 روپے سے زائد اضافہ کیا تھا، تاہم عوامی ردعمل کے بعد اس میں 80 روپے کمی کر دی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 378 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی۔
    ‎حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے مختلف اقدامات کا اعلان بھی کیا ہے، جن میں اسلام آباد میں مفت پبلک ٹرانسپورٹ، ریلوے کرایوں کو برقرار رکھنا، اور ٹرانسپورٹرز، کسانوں اور موٹر سائیکل سواروں کے لیے ہدفی سبسڈیز شامل ہیں۔
    ‎وزیراعظم کے مطابق مسافر بسوں کو کرایے نہ بڑھانے کے لیے ماہانہ ایک لاکھ روپے سبسڈی دی جا رہی ہے جبکہ منی بسوں اور وینز کو 40 ہزار روپے ماہانہ فراہم کیے جا رہے ہیں۔
    ‎حکومت کا کہنا ہے کہ موجودہ مشکل حالات میں عوام کو ریلیف دینا اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔