Baaghi TV

Category: اسلام آباد

  • 
شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری

    
شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری

    
اسلام آباد میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، جس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کر رہے ہیں۔
    اجلاس میں کمیٹی کے اراکین کے ساتھ ساتھ محکمہ موسمیات اور سپارکو کے نمائندے بھی شریک ہیں، جو مختلف علاقوں سے موصول ہونے والی معلومات اور سائنسی ڈیٹا کا جائزہ لے رہے ہیں۔
    ‎مرکزی رویت ہلال کمیٹی ملک بھر سے چاند نظر آنے یا نہ آنے سے متعلق شواہد جمع کرے گی، جس کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا کہ عیدالفطر کب منائی جائے گی۔
    ‎ذرائع کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کا اعلان ہی عید کے تعین کے لیے حتمی سمجھا جائے گا، اور عوام اسی اعلان کے مطابق عیدالفطر کی تیاری کریں گے۔

  • اسحاق ڈار کی  اسرائیل کی جانب سے جاری کارروائیوں اور اشتعال انگیزیوں کی شدید مذمت

    اسحاق ڈار کی اسرائیل کی جانب سے جاری کارروائیوں اور اشتعال انگیزیوں کی شدید مذمت

    ریاض:نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے 18 مارچ 2026 کو ریاض میں عرب و اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کے اہم اجلاس میں شرکت کی، جہاں خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    یہ اجلاس سعودی عرب کی میزبانی میں منعقد ہوا، جس میں آذربائیجان، بحرین، مصر، اردن، کویت، لبنان، قطر، شام، ترکیہ اور متحدہ عرب امارات کے وزرا ئے خارجہ نے بھی شرکت کی، اجلاس کے دوران وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے خطے کے تمام برادر ممالک کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سیاسی آزادی کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور ان کے خلاف ہر قسم کی جارحیت کے خاتمے پر زور دیا۔

    انہوں نے امت مسلمہ کے اتحاد کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے جاری تنازعات کے فوری خاتمے، مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے مسائل کے حل پر زور دیا، وزیر خارجہ نے خطے میں جاری بحران کی بنیادی وجوہات کو حل کرنے کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی اور اسرائیل کی جانب سے جاری کارروائیوں اور اشتعال انگیزیوں کی شدید مذمت کی۔

    انہوں نے شہریوں، توانائی کے مراکز اور اہم انفراسٹرکچر پر حملوں کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی معیشت کے لیے بھی خطرہ ہیں، لہٰذا ان کا فوری خاتمہ ضروری ہے، وزیر خارجہ نے شرکا کو پاکستان کی جاری سفارتی کوششوں سے بھی آگاہ کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پا کستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنا تعمیری کردار جاری رکھے گا۔

    اجلاس کے اختتام پر عرب و اسلامی ممالک کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا،دورے کے دوران وزیر خارجہ نے سعودی ہم منصب کو حکومت اور عوامِ پاکستان کی جانب سے مکمل یکجہتی اور حمایت کا پیغام بھی پہنچایا –

    وزارتی اجلاس کے موقع پر اسحاق ڈار نے ترکی اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ سے علیحدہ ملاقاتیں بھی کیں، جن میں باہمی تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا انہوں نے مصر، پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے وزرائے خارجہ پر مشتمل ایک چہار فریقی اجلاس میں بھی شرکت کی، جس میں مشترکہ علاقائی چیلنجز پر غور کیا گیا۔

  • شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج طلب

    شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج طلب

    شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس آج طلب کر لیے گئے ہیں –

    مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں وزارت مذہبی امور کے کوہسار بلاک میں ہوگا، جس کی صدارت چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے، اجلاس میں ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کا جائزہ لے کر شوال کے چاند کی رویت سے متعلق حتمی اعلان کیا جائے گا۔

    دوسری جانب پشاور، لاہور، کراچی اور کوئٹہ میں بھی زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہوں گے کراچی میں زونل کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوگا، جس کی صدارت علامہ حافظ محمد سلفی کریں گے، اجلاس نمازِ عصر کے بعد شروع ہوگاکراچی اجلاس میں زونل کمیٹی کے اراکین کے علاوہ ڈائریکٹر نیشنل سونامی سینٹر امیر حیدر لغاری اور محکمہ موسمیات کے دیگر حکام بھی شرکت کریں گے۔

    سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

    ادھر سپارکو کے مطابق شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں، جس کے باعث پاکستان میں عیدالفطر 21 مارچ کو ہونے کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے تاہم چاند کی رویت کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی ہی کرے گی۔

    اداکارہ نادیہ جمیل کا وزیراعلیٰ پنجاب کو خط، جانوروں کے ساتھ ظلم و زیادتی کے خاتمے کی اپیل

  • پاک ترک وزرائے خارجہ کی ملاقات،خطے میں بدلتی ہوئی صورتِ حال پر تبادلہ خیال

    پاک ترک وزرائے خارجہ کی ملاقات،خطے میں بدلتی ہوئی صورتِ حال پر تبادلہ خیال

    وزیرِ خارجہ و ڈپٹی وزیراعظم سینٹر محمد اسحاق ڈار نے گزشتہ شب ریاض میں مشاورتی وزارتی اجلاس کے موقع پر ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حکان فیدان سے ملاقات کی۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران فریقین نے خطے میں بدلتی ہوئی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا اور پاکستان و ترکیہ کے دوطرفہ شراکت داری کو مضبوط بنانے اور قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    قبل ازیں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فیدان سے ٹیلیفونک گفتگو کی تھی،گفتگو کے دوران خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا تھا،سینیٹر اسحاق ڈار نے فوری طور پر تناؤ میں کمی کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ تعمیری مذاکرات اور سفارتکاری ہی مسائل کے حل اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے واحد مؤثر ذرائع ہیں۔

    مذہبی جذبات کو تشدد بھڑکانے کے لیے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔فیلڈ مارشل

    عیدالفطر اور یومِ پاکستان کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی کمی کی منظوری

    جدہ: قدیم ترین مسجد میں جدید نوعیت کا تقریباً 800 سال پرانا آبی نظام دریافت

  • عیدالفطر اور یومِ پاکستان کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی کمی کی منظوری

    عیدالفطر اور یومِ پاکستان کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی کمی کی منظوری

    ایوانِ صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے اہم قانون سازی، تقرری، سول اعزازات اور سزاؤں میں خصوصی کمی کی منظوری دی ہے۔

    منظور کیے گئے قوانین میں پاکستان سٹیزن شپ (ترمیمی) بل 2026، اخباری ملازمین کے سروس کنڈیشنز (ترمیمی) بل 2026، زکوٰۃ و عشر (ترمیمی) بل 2026، نیشنل آرکائیوز (ترمیمی) بل 2026، پاکستان نیمز اینڈ ایمبلمز (ترمیمی) بل 2026، ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کارپوریشن (ترمیمی) بل 2026، نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (ترمیمی) بل 2026، پیمرا (ترمیمی) بل 2026 اور دانش یونیورسٹی اسلام آباد بل 2026 شامل ہیں۔

    جدہ: قدیم ترین مسجد میں جدید نوعیت کا تقریباً 800 سال پرانا آبی نظام دریافت

    صدر مملکت نے اعزاز اسلم ڈار کو بلوچستان کے کوٹے پر فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) کا رکن مقرر کرنے کی بھی منظوری دی ہے، ا س کے علاوہ صدر نے نمایاں خدمات کے اعتراف میں پروفیسر سرور محمد خواجہ، راشد ملک اور زین العابدین احسن کو ستارہ امتیاز عطا کرنے کی منظوری دی، صدر مملکت نے عیدالفطر اور یومِ پاکستان 2026 کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی کمی کی بھی منظوری دی ہے۔

    امریکا کا ایران کے خلاف مزید فوجی تعیناتی پر غور

  • بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع

    بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع

    پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے، جس کے باعث بھارتی ایئرلائنز کو مسلسل مالی نقصان کا سامنا ہے۔

    پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ 12ویں نوٹم کے مطابق بھارتی پروازوں پر پابندی میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے، پابندی تمام بھارتی ایئرلائنز، بھارتی آپریٹرز کے زیرِ انتظام طیاروں، بھارت میں رجسٹرڈ جہازوں اور بھارتی فوجی طیاروں پر لاگو ہوگی،پاکستانی فضائی حدود بھارت کے طیاروں کے لیے 24 اپریل 2026 صبح 5 بجے تک بند رہے گی۔

    واضح رہے کہ یہ پابندی پہلی بار 23 اپریل 2025 کو پاک بھارت کشیدگی کے بعد عائد کی گئی تھی، اور نئی توسیع کے بعد یہ مدت تقریباً ایک سال مکمل کر لے گی،اس فیصلے کے باعث روزانہ 200 سے زائد بھارتی کمرشل پروازیں متاثر ہو رہی ہیں، طویل فضائی راستوں، اضافی اسٹاپ اوورز اور مسافروں کے غیر ملکی ایئرلائنز کا رخ کرنے کے باعث بھارتی کمپنیوں کو اربوں روپے کے نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    عیدالفطر: مری جانے والے سیاحوں کیلئے نئی ایڈوائزری سامنے آگئی

    اب وقت آ گیا ہے کہ غلطیوں کا ازالہ کیا جائے،خواجہ آصف

    عید الفطر کے موقع پر شراب کی سپلائی ناکام ،ملزم 100 بوتل شراب سمیت گرفتار

  • عیدالفطر: مری جانے والے سیاحوں کیلئے نئی ایڈوائزری سامنے آگئی

    عیدالفطر: مری جانے والے سیاحوں کیلئے نئی ایڈوائزری سامنے آگئی

    عیدالفطر کے موقع پر پولیس نے ٹریفک اور سیکیورٹی انتظامات مکمل کرتے ہوئے شہریوں کے لیے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر محمد رضا تنویر کے مطابق عید کی تعطیلات کے دوران 4 سے 5 لاکھ سیاح مری کا رخ کر سکتے ہیں گزشتہ سال عید کے پہلے دن 28 ہزار 6 سو 88 گاڑیاں مری میں داخل ہوئیں، جبکہ اگلے تین دنوں میں بالترتیب 51 ہزار 3 سو 80، 57 ہزار 8 سو 55 اور35 ہزار 1 سو 19 گاڑیاں ریکارڈ کی گئیں۔

    عدالتی احکامات کے تحت روزانہ 8 ہزار گاڑیوں کی حد مقرر ہے، تاہم رش کے دنوں میں یہ تعداد 12 ہزار تک پہنچ سکتی ہے،پولیس نے سیاحوں کو ہدایت کی ہے کہ سفر سے قبل Safe Tourism Murree ایپ لازمی ڈاؤن لوڈ کریں، اس ایپ کے ذریعے پولیس، ریسکیو 1122، ٹریفک پولیس اور موٹروے پولیس سمیت ایمرجنسی سروسز تک فوری رسائی ممکن ہے۔

    اب وقت آ گیا ہے کہ غلطیوں کا ازالہ کیا جائے،خواجہ آصف

    ایپ میں ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن، ڈی پی او سے براہِ راست واٹس ایپ رابطہ، ہوٹلوں اور سیاحتی مقامات کی معلومات اور موسم کی تازہ صورتحال بھی دستیاب ہے، عید کے دوران مری میں بارش اور آندھی کا امکان ہے، اس لیے سیاحوں کو محتاط ڈرائیونگ اور ٹریفک قوانین کی پابندی کی ہدایت کی گئی ہے،کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہری ہیلپ لائن 15 یا موبائل ایپ کے ذریعے متعلقہ اداروں سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

    عید الفطر کے موقع پر شراب کی سپلائی ناکام ،ملزم 100 بوتل شراب سمیت گرفتار

  • اب وقت آ گیا ہے کہ غلطیوں کا ازالہ کیا جائے،خواجہ آصف

    اب وقت آ گیا ہے کہ غلطیوں کا ازالہ کیا جائے،خواجہ آصف

    پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ کابل میں طالبان حکمرانوں نے شہری آبادیوں کے اندر اپنے اڈے اور کیمپ قائم کر رکھے ہیں اور عام شہریوں کو بطور ہیومن شیلڈ استعمال کیا جا رہا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں خواجہ آصف نے الزام عائد کیا کہ طالبان کی دونوں فرنچائز TTPاورTTAکے نزدیک انسانی جانوں کی کوئی اہمیت نہیں جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والے بھول گئے ہیں مسجدوں کے نمازی سکولوں کے طالب علم بچے کس کا نشانہ بنتے رہے ہیں ۔ر زمین پہ ہوئی۔

    وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ جس ہاتھ نے نصف صدی کھلایا جس مٹی سے تین نسلوں نے رزق کمایا ان کے DNA میں وفا نہیں ان کی قیادت کے سرکردہ لوگوں کی پیدائش بھی پاک سر زمین پہ ہوئی،خواجہ آصف نے اس صورتحال کو پاکستان کی پالیسی کی غلطی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ان غلطیوں کا ازالہ کیا جائے اور تمام معاملات کا مکمل حساب لیا جائے گا۔

    حملے نہ رکے تو جواب کیلئے تیار رہو،سعودی عرب کی ایران کو وارننگ

    تہران میں علی لاریجانی سمیت دیگر شہداء کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت

    ایرانی کا جوابی وار جاری،تل ابیب پرمیزائل حملے،عمارت،گاڑیاں تباہ،خوف و ہراس

  • 
عمران خان کے بچوں کو پاکستان آنے کی اجازت، ویزہ درکار نہیں

    
عمران خان کے بچوں کو پاکستان آنے کی اجازت، ویزہ درکار نہیں

    
وفاقی وزیر عطاء تارڑ نے اعلان کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے بچوں کو پاکستان آنے کی اجازت دے دی گئی ہے اور انہیں ویزہ حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
    عید پر بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے بات کرائی جائے گی،
    عطا تارڑ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے بچوں کو پاکستان آنے کی اجازت ہوگی اور انہیں ویزا درکار نہیں ہوگا۔
    انہوں نے کہا کہ اگر بچے پاکستان آتے ہیں تو انہیں ملکی قوانین کی پابندی کرنا ہوگی، جبکہ بانی کے بیٹے نائیکوپ کارڈ پر پاکستان آئیں تو ان کا خیرمقدم کیا جائے گا۔
    ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی کے صاحبزادے پاکستانی شہری ہیں اور این آئی سی او پی رکھتے ہیں۔

  • 
افغانستان میں کارروائیاں، پاکستان نے بھارتی بیان مسترد کر دیا

    
افغانستان میں کارروائیاں، پاکستان نے بھارتی بیان مسترد کر دیا

    
پاکستان نے افغانستان میں جاری کارروائیوں کے تناظر میں بھارتی وزارتِ خارجہ کے بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔
    ترجمان کے مطابق افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے، جس میں بھارت کی سرپرستی کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔
    ‎بیان میں کہا گیا کہ بھارت کا مؤقف کھلی منافقت اور دہرا معیار ظاہر کرتا ہے، جبکہ پاکستان اپنی سلامتی کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات جاری رکھے گا۔
    ‎حکام کے مطابق دہشتگردی کے خاتمے کے لیے کیے جانے والے اقدامات خطے کے امن و استحکام کے لیے ناگزیر ہیں۔