Baaghi TV

Category: اسلام آباد

  • بتایا گیا کہ محسن نقوی گارنٹی دے رہے ہیں عمران  کو الشفاء منتقل کریں گے،علیمہ خان

    بتایا گیا کہ محسن نقوی گارنٹی دے رہے ہیں عمران کو الشفاء منتقل کریں گے،علیمہ خان

    بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ سرکاری ڈاکٹرنے جو رپورٹ بنائی میری بہن نے کہا یہ ٹھیک نہیں، بتایا گیا کہ محسن نقوی گارنٹی دے رہے ہیں عمران کو الشفاء منتقل کریں گے۔

    عمران خان کی بہنوں نے داہگل ناکہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی کی بھابھی اُن سے ملاقات کرکے آئی ہیں،عمران خان نے بتایا کہ انہیں نظر نہیں آیا، دوسرا عمران خان نے کہا کہ ذاتی ڈاکٹر تک رسائی دی جائے، اس حوالہ سے عدالت میں درخواست دی جائے،علیمہ خان کے مطابق ہم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو الشفاء لیکرجائیں،ان کا طبی ڈیٹا ان کے ڈاکٹرز کے پاس ہے، پہلے ایازصادق نے کہا کہ 2 ڈاکٹرز کو جیل بھیج دیتے ہیں، پھر بتایا گیا کہ محسن نقوی سے کانفرنس کال ہورہی ہے، بتایا گیا کہ محسن نقوی گارنٹی دے رہے ہیں کہ الشفاء منتقل کریں گے،پی ٹی آئی کی وہ لیڈرشپ جن کو محسن نقوی نے گارنٹی دی تھی وہ لوگ ٹی وی پر آ کر بتائیں کہ محسن نقوی نے ان کو کیا کہا تھا،ہمیں تصدیق کسی سے نہیں ملتی، ٹی وی سے ہی سب پتہ چلتا ہے،محسن نقوی نے جو پریس کانفرنس کی کہ عمران خان کے علاج میں تین دن کی تاخیر ہوئی، علاج تو نہیں ہو رہا تھا وہ تو معائنہ کیا گیا،سرکاری ڈاکٹر نے جو رپورٹ بنائی میری بہن نے کہا یہ رپورٹ ہی ٹھیک نہیں، بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں کیوں رکھا ہوا ہے، بانی پی ٹی آئی کا مکمل معائنہ فیملی اور ذاتی ڈاکٹرزکی موجودگی میں کیا جائے، جب تک عمران خان اسپتال نہیں پہنچتے، ذاتی معالج ہمیں نہیں بتائیں گے ہم کسی کی بات پریقین نہیں کریں گے،عمران خان کو اب جیل نہیں ہسپتال میں ہونا چاہئے،عمران خان کی یہ حالت کیوں ہوئی ، ڈاکٹر کہتے ہیں کہ شفا انٹرنیشنل میں عمران کو لے کر جائین وہاں علاج ہو، سپیشلسٹ کی اور عمران خان کی ڈاکٹر کی نگرانی ہو،یہ اتنا جھوٹ بول چکے ہیں کہ کوئی حد نہیں، پمز سرکاری ہسپتال ہے ہم کیسے اعتبار کریں،

    عظمیٰ خان نے کہاکہ جن پر ہمارا اعتبار ہے جب تک وہ نہیں ہوں گے ہمیں تسلی نہیں ہوگی، اگرکوئی بیماری ہے تو اس کو سامنے لیکر آئیں،چھپا کیوں رہے ہیں،بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ میں بیماری کا نام نہیں ہے، علاج تب تک شروع نہیں ہوسکتا جب تک اس کی وجہ کا پتہ نہ ہو۔

  • ‎عمران خان کی 6، بشریٰ بی بی کی 2 مقدمات میں ضمانت منظور

    ‎عمران خان کی 6، بشریٰ بی بی کی 2 مقدمات میں ضمانت منظور

    ‎ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد افضل مجوکا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 6 اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 2 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی اور 50، 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کر لیں۔
    ‎عمران خان کے خلاف 9 مئی کے فسادات، اقدامِ قتل، توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ اور توشہ خانہ کی جعلی رسیدوں پر مقدمات درج ہیں، جبکہ بشریٰ بی بی کے خلاف بھی توشہ خانہ کا کیس تھانہ کوہسار میں درج ہے۔ پراسیکیوشن کی جانب سے راجہ نوید حسین کاظمی، مظہر بشیر اور طاہر کاظم پیش ہوئے، جنہوں نے ضمانت کی مخالفت کی اور کہا کہ ٹھوس شواہد موجود ہیں، ملزمان ضمانت کے مستحق نہیں۔
    ‎بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ان مقدمات میں غیر معمولی تاخیر ہوئی، ریاست کو 63 التوا ملے، 30 بار جیل حکام کو پیش کرنے کا حکم دیا گیا مگر عملدرآمد نہ ہوا، 5 شوکاز نوٹس جاری ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے علاوہ عمران خان کی کوئی قبل از گرفتاری ضمانت مسترد نہ ہوئی، کئی کیسز ڈرانے کے لیے بنائے گئے جن میں فردِ جرم عائد نہ ہوئی، تفتیش یا چالان نہ بنا، 2023 کے کیسز 2026 تک لٹکے رہے۔
    ‎عدالت نے پراسیکیوشن سے استفسار کیا کہ توشہ خانہ کی جعلی رسید ریکور ہوئی؟ پراسیکیوشن نے تسلیم کیا کہ رسید نہیں ملی بلکہ ملزمان میڈیا پر لہراتے رہے۔ عدالت نے فارنزک رپورٹ نہ ہونے اور غیر تسلی بخش جوابات پر ضمانت منظور کر دی۔

  • دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کا خاتمہ ناگزیر ہے، بیرسٹر گوہر

    دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کا خاتمہ ناگزیر ہے، بیرسٹر گوہر

    ‎چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پاکستان کو پورا حق ہے کہ دہشت گردی کی پناہ گاہوں کا خاتمہ کرے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ دہشت گردی ناسور ہے جس کا خاتمہ ناگزیر ہے، دہشت گردوں کی پناہ گاہیں پاکستان میں ہو یا بیرون ملک ان کا خاتمہ ناگزیر ہے۔
    رہائی فورس کے سوال کے جواب میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے جو بھی فیصلہ کریں گے آئین و قانون کے مطابق ہوگا، کسی کے پاس کچھ نہیں ہوتا پھر بھی کسی ایشو کو متنازع بنا کر پیش کردیا جاتا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ میں تو ہر ہفتے سنتا ہوں کہ مجھے پارٹی چیئرمین شپ کے عہدے سے ہٹایا جارہا ہے، مجھے تو عمران خان نے لگایا ہے ان کی مرضی ہے جب چاہیں ہٹا دیں۔
    بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جمہوری انداز پر امن احتجاج ہمارا آئینی و قانونی حق ہے، پی ٹی آئی کسی فرد کے فیصلے کی مجاز نہیں صوبے میں مل کر فیصلہ کرتے ہیں۔

  • اسلام آباد: پی ٹی آئی کے 30 کارکنان تھانہ کھنہ کے مقدمے میں اشتہاری قرار

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کے 30 کارکنان تھانہ کھنہ کے مقدمے میں اشتہاری قرار

    ‎اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے 30 کارکنان کو تھانہ کھنہ میں درج مقدمے میں اشتہاری قرار دے دیا گیا ہے۔
    ‎رپورٹس کے مطابق 26 نومبر کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پانچ مقدمات کی سماعت ہوئی، جو 26 نومبر کے احتجاج کے سلسلے میں درج کیے گئے تھے۔ عدالت نے متعلقہ کارروائی مکمل کرتے ہوئے کارکنان کو اشتہاری قرار دینے کا حکم دیا، جس کے بعد قانون کے تحت ان کے خلاف گرفتاری کا عمل شروع کیا جا سکتا ہے۔

  • شیخ رشید کی عمرہ ادائیگی کی روانگی کے لیے دائر درخواست مسترد

    شیخ رشید کی عمرہ ادائیگی کی روانگی کے لیے دائر درخواست مسترد

    انسداد دہشتگردی عدالت نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ، سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کی عمرہ ادائیگی کی روانگی کے لیے دائر درخواست مسترد کردی۔

    اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے شیخ رشید کی عمرہ ادائیگی کی روانگی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں سابق وزیر اپنے وکیل سردار عبدالرازق خان کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے، اسپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے درخواست کی مخالفت میں دلائل دیے،شیخ رشید کے وکیل نے کہا کہ درخواست گزار ہر سال رمضان المبارک میں عمرہ ادا کرنے جاتے ہیں، ان کا پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات ضبط کی گئی ہیں، انہیں عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب جانے کی اجازت دی جائے،پراسیکیوٹرظہیر شاہ نے کہا کہ عدالت اس سے قبل ملزم کو 2مرتبہ عمرہ ادائیگی کی اجازت دےچکی ہے،لاہور ہائیکورٹ نے بھی شیخ رشید کو عمرہ ادائیگی کی اجازت دے دی تھی، وفاقی حکومت نے لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ کے فیصلے کو چیلنج کیا ہوا ہے۔

    ظہیر شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت کی اپیل لاہور ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ میں زیر سماعت ہے، وفاقی حکومت کی اپیل پر عدالت عالیہ شیخ رشیدکے عمرہ ادائیگی کا فیصلہ معطل کرچکی ہے، ماتحت عدالت ہائیکورٹ کے فیصلے سے متصادم کوئی فیصلہ جاری نہیں کرسکتی،پراسیکیوٹر نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے درخواست گزار کا نام ای سی ایل میں بھی ڈالا ہوا ہے، درخواست گزارنے اپنی درخواست میں اعلیٰ عدلیہ میں زیر سماعت اپیل کا کوئی ذکر نہیں کیا ہے، درخواست گزار نے ہائیکورٹ میں زیرسماعت اپیل کی تفصیلات بھی درخواست میں شامل نہیں کیں، فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے شیخ رشید کی درخواست خارج کردی اور قرار دیا کہ معاملہ پہلے ہی لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں زیر سماعت ہے،عدالت نے شیخ رشید احمد کو آئندہ محتاط رہنے کی بھی تنبیہ کی۔

  • عظمیٰ خان نے سابق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کیخلاف درخواست دائر کردی

    عظمیٰ خان نے سابق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کیخلاف درخواست دائر کردی

    عمران خان کی بہن عظمیٰ خان نے سابق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبدالغفور انجم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست جمع کرا دی ہے۔

    درخواست تھانہ صدر بیرونی پولیس نے وصول کر لی ہے، جس میں سابق سپرنٹنڈنٹ جیل پر انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزی اور عمران خان کو بروقت طبی سہولت فراہم نہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہےدرخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جیل انتظامیہ نے بنیادی انسانی اور قانونی تقاضوں کو پورا نہیں کیا اور زیر حراست شخص کو ضروری طبی امداد فراہم کرنے میں غفلت برتی۔

    قبل ازیں پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نےکہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف جرم کا ارتکاب کیا گیا اور جرم سابق سپرنٹنڈنٹ جیل عبدالغفور انجم نےکیا، مقدمہ عبدالغفور انجم کے خلاف دائرکیا جائےگا۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد کا انتخابات میں نواز شریف کی کامیابی کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع

    سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ بانی نےکہا کہ ان کی ایک آنکھ کی بینائی واپس نہیں آئی اور صرف روشنی دیکھ سکتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کا علاج اُن ڈاکٹرز سے کروایا جائےجن پر بانی اور اہل خانہ کو اعتماد ہو بانی کے خلاف جرم کا ارتکاب کیا گیا اور جرم عبدالغفور انجم نے کیا، یہ مقدمہ عبدالغفور انجم کے خلاف چلایا جائے ، بانی نے کہا کہ آنکھ میں تکیلف ہے تو سادہ سا ڈراپ دیا گیا۔

    بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا تھا کہ کئی ہفتوں تک نہیں بتایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ خراب ہو رہی ہے، بانی کا علاج شفاء میں ہوگا اور ان کے ذاتی معالج کی موجودگی میں ہوگا آج دل ہل گیا ہم نے ڈھائی سال جیل میں بیٹھےشخص کے ساتھ اچھا نہیں کیا ، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبدالغفورانجم کو تین ماہ سے بتایا جارہا تھا کہ آنکھ میں تکلیف ہے، بانی پی ٹی آئی تین ماہ سےکہتے رہےکہ مجھے نظر نہیں آرہا، اس جیل میں عبدالغفور ہی نہیں بلکہ کیمروں سے سب دیکھ رہے ہیں، یہ دو ہفتے سے دیکھ رہے تھےکہ بانی کی آنکھ دیکھنا بند ہوگئی، تین ماہ سے انہوں نے بتایا نہیں کہ ان کی آنکھ خراب ہوجائے گی۔

    معطل ملازم کو مکمل تنخواہ اور فوائد سے محروم کرنا ناانصافی اور ظلم ہے،سپریم کورٹ

    علیمہ خان کہنا تھا کہ اس وقت انصاف مل رہا ہوتا تو بانی جیل میں نہ ہوتے، ان کے پاس دو دن ہیں بہتر ہے وہ بانی کا علاج کرالیں،عبدالغفورکے لیے بہتر ہےکہ وہ علاج کرائے اور فوری صحت پر کام ہونا چاہیے، یہ سرکاری باتیں ہورہی ہیں کہ بنی گالہ شفٹ کیا جا رہا ہے سب جھوٹ ہے،بانی نے واضح کیا کہ میں ان کے سامنے نہیں جھکوں گا۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر گوہر اور علی محمد خان نے سپریم کورٹ کے رجسٹرار سے ملاقات کی، جس میں بانی پی ٹی آئی کے زیرالتواء مقدمات جلد مقرر کرنے کی درخواست کی گئی،ملاقات کے دوران بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی کی صحت کا معاملہ سیاسی نہیں بلکہ انسانی نوعیت کا ہے، اور ان کے ذاتی معالج اور اہل خانہ کو رسائی دی جائے-

    ذرائع کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ نے بیرسٹر گوہر کو جلد سماعت کی درخواست دائر کرنے کی ہدایت کی، اور درخواست موصول ہونے پر مقدمات کو جلد مقرر کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

    عتیقہ اوڈھو سرجریز کروالیں تو ان کا ہیرو بن جاؤں گا، فہد مصطفیٰ

  • ڈاکٹر یاسمین راشد کا انتخابات میں نواز شریف کی کامیابی کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع

    ڈاکٹر یاسمین راشد کا انتخابات میں نواز شریف کی کامیابی کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع

    ڈاکٹر یاسمین راشد نےانتخابات میں نواز شریف کی کامیابی کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی ہے۔

    اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن ٹربیونل نے درخواست کو تکنیکی بنیادوں پر خارج کیا اور حقائق و قانون کا درست جائزہ نہیں لیا۔ درخواست گزار کے مطابق ٹربیونل کا فیصلہ آئینی اور قانونی تقاضوں سے ہم آہنگ نہیں ہے، فارم 45 میں مبینہ تبدیلی الیکشن کی شفافیت کے آئینی تقاضے کے خلاف ہے۔

    معطل ملازم کو مکمل تنخواہ اور فوائد سے محروم کرنا ناانصافی اور ظلم ہے،سپریم کورٹ

    درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ حتمی نتائج مرتب کرنے کے لیے امیدواروں کو نوٹس جاری کرنا قانونی تقاضا ہے، تاہم نتائج مرتب کرتے وقت کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا، جو کہ انصاف کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے، شفاف انتخابات ہر امیدوار کا آئینی حق ہے اور اس حق کی حفاظت عدالت کی ذمہ داری ہے، الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں کامیاب قرار دیا جائے۔

    پی ایس ایل سیزن 11 کا ابتدائی شیڈول تیار

  • معطل ملازم کو مکمل تنخواہ اور فوائد سے محروم کرنا ناانصافی اور ظلم ہے،سپریم کورٹ

    معطل ملازم کو مکمل تنخواہ اور فوائد سے محروم کرنا ناانصافی اور ظلم ہے،سپریم کورٹ

    اسلام آباد: سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ معطل ملازم کو مکمل تنخواہ اور فوائد سے محروم کرنا ناانصافی اور ظلم ہے۔

    سپریم کورٹ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی اپیل خارج کرتے ہوئے وفاقی سروس ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھا عدالت نے واضح کیا کہ ملازمت سے معطلی برطرفی، خاتمہ یا علیحدگی نہیں ہے اور معطل ملازم اپنے عہدے پر برقرار رہتا ہے، چاہے وہ ڈیوٹی نہ بھی کر رہا ہو ملازمت کے معاہدے کے برقرار رہنے تک تنخواہ اور تمام فوائد بھی برقرار رہتے ہیں۔

    عدالت نے قرآن کی سورۃ المائدہ کی آیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’اے ایمان والو، اپنے معاہدوں کو پورا کرو، سپریم کورٹ نے مزید کہا کہ قانونی اجازت کے بغیر ملازم کی تنخواہ روکنا تقرری کی شرائط کی خلاف ورزی ہے اور معطل ملازم کو مکمل تنخواہ اور فوائد سے محروم کرنا ناانصافی اور ظلم ہے سپریم کورٹ نے اسلام کے اصولوں اور حدیث نبوی کی روشنی میں کہا کہ مزدور کو اس کا پسینہ سوکھنے سے پہلے مزدوری دی جائے اور معطلی کی مدت کے دوران ملازم سے کسی بھی قسم کی ریکوری غیر قانونی ہے۔

    متحدہ عرب امارات کا اسرائیل میں 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری فنڈ قائم کرنے کا اعلان

    واضح رہے کہ اس کیس میں فریق ارشد حسین ایف بی آر میں ملازم تھے، جنہیں میڈیکل بورڈ نے بیماری کی بنیاد پر سروس کے لیے ان فٹ قرار دیا محکمہ نے ملازم کو جبری ریٹائر کرتے ہوئے معطلی کے دوران ادا کی گئی رقم واپس مانگی تھی، لیکن ٹربیونل نے فیصلہ دیا تھا کہ ملازم معطلی کے دورانیے کی مکمل تنخواہ اور الاؤنسز کا حقدار ہے۔

    عمران خان کی بہن نورین نیازی زیرِ تعمیر نالے میں گر کر زخمی

  • فتنۃ الخوارج نے ایمبولینس کو آگ لگا دی،زخمیوں کو زندہ جلا دیا

    فتنۃ الخوارج نے ایمبولینس کو آگ لگا دی،زخمیوں کو زندہ جلا دیا

    فتنہ الخوارج نے فیڈرل کانسٹیبلری کے زخمی اہلکاروں کو لے جانے والی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس کو آگ لگا کے ان مریضوں کو زندہ جلا دیا

    آگ میں جل کے شہید کیے جانے والے فیڈرل کانسٹیبلری کے تمام اہلکار خیبر پختونخواہ کے مقامی تھے۔خوارج نے اس واقعے کی پوری فلم بندی کر کے اُس کو سوشل میڈیا پے ڈال دیا- اس طرح کی بربریت سے خوارجین کا ایک ہی مقصد ہے کہ عوام میں خوف و دہشت پھیلائی جا سکے،رمضان کے مقدس مہینے میں خوارج کی جانب سے ایک سافٹ ٹارگٹ کو چنا جانا اور زخمیوں کے ساتھ ظلم ایک کھلی بربریت اور اسلام کے منافی عمل ہے۔

    23 فروری 2026 کو کرک کے علاقے قلعہ شہیدان میں فیڈرل کانسٹیبلری کی پوسٹ پر فتنہ الخوارج نے کواڈ کاپٹر سے حملہ کیا-حملے کے بعد ریسکیو 1122 کی دو ایمبولینس زخمیوں کو لینے پوسٹ پے پہنچ گئیں-واپسی پے ان دونوں ایمبولینس پے فتنہ الخوارج نے حملہ کر دیا-ایک ایمبولینس کو آگ لگا کے مریضوں سمیت جلا دیا گیا جبکہ دوسری ایمبولینس زخمیوں کو بحفاظت نکالنے میں کامیاب ہو گئی-آگ لگنے کی وجہ سے ایمبولینس کا ڈرائیور اور ریسکیو 1122 کا ایک اہلکار بھی جھلس گئے۔آگ میں جل کے شہید ہونے والے زخمی اہل کاروں میں فیڈرل کانسٹیبلری کے سپاہی مراد گل ،سپاہی ایان خان اور لانس نائیک عادل خان شامل ہیں،سپاہی مراد گل شہید اور سپاہی ایان خان شہید کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو سے تھا-لانس نائیک عادل خان شہید کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ سے تھا- دیگر زخمیوں میں حوالدار صابر ولد حکیم شاہ ، محمد یوسف ولد شربت خان ، حنیف ولد گل زرین اور ایمبولینس ڈرائیور احمد حسین شامل ہیں جو سارے خیبرپختونخوا کے مقامی پختون ہیں جنہیں علاج کے لئے بنوں اور کرک کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

    یاد رہے اسلام میں جنگ کے دوران بھی زخمیوں پر حملہ کرنا اور انہیں نقصان پہنچانا حرام ہے۔فتنہ الخوارج نے مقامی پختونوں کو نشانہ بنا کر ایک بار پھر واضح کر دیا ہے کہ ان عناصر کا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں ان کا انسانیت اور مذہب سے کچھ لینا دینا نہیں۔ بے گناہوں اور زخمیوں کو نشانہ بنانا ظلم اور کھلی بربریت ہے، جس کی اسلام میں کوئی اجازت نہیں۔ان جوانوں کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا، اور ان شاء اللہ آخری خوارجی کے خاتمے تک فتنہ الخوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

  • سینیٹ اجلاس میں اسرائیل کیخلاف قرارداد منظور

    سینیٹ اجلاس میں اسرائیل کیخلاف قرارداد منظور

    سینیٹ کے اجلاس میں سینیٹر پلوشہ کی جانب سے اسرائیل کے خلاف پیش کی گئی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

    قرارداد میں غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں اور اسرائیلی بیانات پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا، ایوان نے اسرائیلی قیادت کی جانب سے علاقائی اتحاد بنانے کے بیان کو مسلم امہ کی وحدت کے خلاف قرار دیا،قرارداد کے متن کے مطابق اسرائیل کا طرزِ عمل بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے منافی ہے، مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی قانونی و تاریخی حیثیت تبدیل کرنے کی ہر کوشش کو مسترد کیا گیا ہے،سینیٹ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں آبادکاری کے پھیلاؤ کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اسرائیلی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات عالمی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں،قرارداد میں کہا گیا کہ اسلامی ممالک کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے خلاف کسی بھی اقدام کی مخالفت کی جائے گی۔

    ایوان نے اسرائیل سے مقبوضہ علاقوں سے فوری انخلا اور انسانی امداد کی بلا تعطل فراہمی کا مطالبہ کیا،سینیٹ نے غزہ کی بحالی اور تعمیرِ نو کے عمل کے جلد آغاز پر زور دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت اور آزاد ریاست کے قیام کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا۔

    دوسری جانب سینیٹ میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہناتھاکہ عمران خان کو کل ان کی رضامندی کے ساتھ پمز لایا گیا،4 ماہر ڈاکٹروں نے کا چیک اپ کیا ہے،جو آئین و قانون کے حدود و قیود میں تھا اس کے مطابق عمران خان کا علاج جاری ہےرات کے وقت کا تعین سیکورٹی کو مدنظر رکھ کر کیا گیا، عمران خان کو گھر یا ملک سے باہر بھیجنا ایگزیکٹو کا نہیں بلکہ عدلیہ کا اختیار ہے ،