Baaghi TV

Category: اسلام آباد

  • سینیٹ اجلاس میں اسرائیل کیخلاف قرارداد منظور

    سینیٹ اجلاس میں اسرائیل کیخلاف قرارداد منظور

    سینیٹ کے اجلاس میں سینیٹر پلوشہ کی جانب سے اسرائیل کے خلاف پیش کی گئی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

    قرارداد میں غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں اور اسرائیلی بیانات پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا، ایوان نے اسرائیلی قیادت کی جانب سے علاقائی اتحاد بنانے کے بیان کو مسلم امہ کی وحدت کے خلاف قرار دیا،قرارداد کے متن کے مطابق اسرائیل کا طرزِ عمل بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے منافی ہے، مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی قانونی و تاریخی حیثیت تبدیل کرنے کی ہر کوشش کو مسترد کیا گیا ہے،سینیٹ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں آبادکاری کے پھیلاؤ کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اسرائیلی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات عالمی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں،قرارداد میں کہا گیا کہ اسلامی ممالک کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے خلاف کسی بھی اقدام کی مخالفت کی جائے گی۔

    ایوان نے اسرائیل سے مقبوضہ علاقوں سے فوری انخلا اور انسانی امداد کی بلا تعطل فراہمی کا مطالبہ کیا،سینیٹ نے غزہ کی بحالی اور تعمیرِ نو کے عمل کے جلد آغاز پر زور دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت اور آزاد ریاست کے قیام کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا۔

    دوسری جانب سینیٹ میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہناتھاکہ عمران خان کو کل ان کی رضامندی کے ساتھ پمز لایا گیا،4 ماہر ڈاکٹروں نے کا چیک اپ کیا ہے،جو آئین و قانون کے حدود و قیود میں تھا اس کے مطابق عمران خان کا علاج جاری ہےرات کے وقت کا تعین سیکورٹی کو مدنظر رکھ کر کیا گیا، عمران خان کو گھر یا ملک سے باہر بھیجنا ایگزیکٹو کا نہیں بلکہ عدلیہ کا اختیار ہے ،

  • بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ کیس: آئندہ سماعت پر فریقین سے حتمی دلائل طلب

    بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ کیس: آئندہ سماعت پر فریقین سے حتمی دلائل طلب

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین سے حتمی دلائل طلب کر لیے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست کی سماعت ہوئی،جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کی، جس میں بانی پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل علی بخاری، درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر ظفر اللہ، اور ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد ایاز شوکت عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

    بانی پی ٹی آئی کے وکیل علی بخاری نے عدالت کو بتایا کہ سلمان اکرم راجا کی صحت آج ٹھیک نہیں، اس لیے وہ پیش نہیں ہوئے وکیل نے یہ بھی بتایا کہ عدالت نے بانی سے جیل میں ملاقات کا آرڈر دیا تھا، لیکن ملاقات نہ کرانے کے بارے میں جیل حکام سے عدالت نے استفسار کیا تھا۔

    سپریم کورٹ: جائیداد کی ملکیت اور تقسیم سے متعلق کیس کا تحریری فیصٌلہ جاری

    پی ٹی اے کے وکیل نے عدالت کو رپورٹ جمع کرا دی، جس پر بیرسٹر ظفر اللہ نے کہا کہ وہ دلائل دینے کے لیے تیار ہیں اور جواب کی کاپی دوسرے فریق کو بھی دی جائے،دوران سماعت یہ بات سامنے آئی کہ پی ٹی آئی بھی اس کیس میں فریق ہے اور جواب دینے کے لیے پہلے جیل میں بانی سے ملاقات کرنا ضروری ہے۔

    جسٹس ارباب محمد طاہر نے وکیل علی بخاری سے استفسار کیا کہ کیا پی ٹی آئی جواب جمع کرائے گی، جس پر وکیل نے وضاحت دی کہ پہلے ملاقات ہو جائے،بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت مئی کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی۔

    سابق سیکیورٹی اہلکار طالبان رجیم کے نشانے پر،سابق پولیس کمانڈر قتل

  • سپریم کورٹ: جائیداد کی ملکیت اور تقسیم سے متعلق کیس کا تحریری فیصٌلہ جاری

    سپریم کورٹ: جائیداد کی ملکیت اور تقسیم سے متعلق کیس کا تحریری فیصٌلہ جاری

    سپریم کورٹ نے جائیداد کی ملکیت اور تقسیم سے متعلق کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا،جس میں خیبر پختونخوا حکومت اور صوبائی محتسب کی اپیلیں ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دیں۔

    تحریری فیصلہ جسٹس مسرت ہلالی کی جانب سے جاری کیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ جب نجی فریقین خود خاموش ہیں تو حکومت اور محتسب اپیل دائر کرنے کے مجاز نہیں،محتسب ایک جج کی حیثیت رکھتا ہے، فریق نہیں، اس لیے وہ اعلیٰ عدالتوں میں اپنے فیصلوں کا دفاع نہیں کر سکتا، محتسب ایک نیم عد التی ادارہ ہے اور وہ کسی فیصلے سے متاثر ہونے والا فریق نہیں بن سکتا، اس کی حیثیت ایک منصف کی ہے جسے غیر جانبدار رہنا چاہیے۔

    سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں مزید کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نہ تو اس جائیداد کی وارث تھی اور نہ ہی فیصلے سے اسے کوئی ذاتی نقصان پہنچا، اس لیے اسے اپیل دائر کرنے کا کوئی قانونی حق حاصل نہیں تھا،عدالت نے واضح کیا کہ اگر جائیداد کے اصل دعویدار اپیل کرنا چاہیں تو ان کا قانونی حق متاثر نہیں ہوگا۔

    سابق سیکیورٹی اہلکار طالبان رجیم کے نشانے پر،سابق پولیس کمانڈر قتل

    واضح رہے کہ مقدمہ شبیر خان اور دیگر نجی فریقین کے درمیان جائیداد کی ملکیت اور تقسیم سے متعلق تھا صوبہ خیبر پختونخوا کی خاتون محتسب نے ویمن پراپرٹی ایکٹ 2019 کے تحت کیس کا فیصلہ سنایا تھا، تاہم پشاور ہائیکورٹ نے محتسب کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے اسے دائرہ اختیار سے تجاوز قرار دیا تھا۔

    ہانیہ عامر نےسوشل میڈیا پر نیا ریکارڈ قائم کر دیا

  • ہانیہ عامر نےسوشل میڈیا پر  نیا ریکارڈ قائم کر دیا

    ہانیہ عامر نےسوشل میڈیا پر نیا ریکارڈ قائم کر دیا

    پاکستان کی مقبول اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک نیا سنگِ میل عبور کرلیا ہے-

    سوشل میڈیا پر بڑھتی ہوئی مقبولیت کو فنکاروں کی شہرت اور اثر و رسوخ کا اہم پیمانہ سمجھا جاتا ہے اور اس کامیابی کے بعد ہانیہ عامر نے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر بھی اپنی مضبوط موجودگی ثابت کر دی ہے ،اور انسٹا گرام پر فالوورز کی تعداد کے اعتبار سے ملک کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔

    ہانیہ عامر کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 19.7 ملین تک جا پہنچی ہے جس کے بعد انہوں نے دیگر تمام پاکستانی اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے سوشل میڈیا پر ان کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور مداحوں کی بڑی تعداد ان کی تصاویر، ویڈیوز اور پروفیشنل مصروفیات کو بے حد پسند کرتی ہے۔

    sm

    امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور جمعرات کو جنیوا میں ہو گا، عمانی وزیرِ خارجہ

    اس سے قبل یہ اعزاز معروف اداکارہ عائزہ خان کے پاس تھا جو طویل عرصے تک انسٹاگرام پر پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ رہیں، تاہم موجودہ اعداد و شمار کے مطابق عائزہ خان کے فالوورز کی تعداد 14.8 ملین ہے اور وہ اب اس فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

    ایران میں حکومت مخالف احتجاج کا نیا سلسلہ شروع

  • پمز اسپتال میں آنکھ کے اہم آپریشن کے بعد عمران خان اڈیالہ جیل منتقل

    پمز اسپتال میں آنکھ کے اہم آپریشن کے بعد عمران خان اڈیالہ جیل منتقل

    عمران خان کو فالو اپ طبی معائنے کے لیے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز منتقل کیا گیا جہاں ان کی آنکھ کے علاج کا اہم مرحلہ مکمل کر لیا گیا۔

    پریس ریلیز کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید عمران احمد خان نیازی کو 24 فروری 2026 کو آنکھ کے علاج کے سلسلے میں اینٹی VEGF انٹرا وٹریل انجیکشن کی دوسری خوراک لگانے کے لیے اسپتال لایا گیا طبی عمل سے قبل ماہرین کے بورڈ نے ان کا تفصیلی معائنہ کیا، جس میں کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ کی جانب سے ایکو کارڈیوگرافی اور ای سی جی کی گئی، جن کے نتائج نارمل آئے جبکہ کنسلٹنٹ فزیشن نے بھی انہیں طبی طور پر مستحکم قرار دیا۔

    دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کی ضرورت ہے،سیف اللہ قصوری

    ڈاکٹرز نے باقاعدہ رضامندی حاصل کرنے کے بعد آپریشن تھیٹر میں مقررہ حفاظتی پروٹوکول اور مانیٹرنگ کے تحت کنسلٹنٹ آپتھلمولوجسٹ کی نگرانی میں مائیکروسکوپی گائیڈنس کے ساتھ اینٹی VEGF انجیکشن کی دوسری خوراک دی، جسے کامیاب قرار دیا گیا ،یہ انجیکشن کنسلٹنٹ ماہر امراضِ چشم، کنسلٹنٹ وٹریو ریٹینل سرجن کی نگرانی میں لگایا گیا، جن کا تعلق پمز اور الشفا ٹرسٹ آئی اسپتال سے تھا،طبی عمل کے بعد عمران خان کو مزید نگرانی کے لیے ڈاکٹروں کی زیرِ نگرانی رکھا گیا جبکہ ان کی صحت کو تسلی بخش قرار دیا جا رہا ہے،یہ ایک ڈے کیئر سرجری تھی، یعنی مریض کو اسی روز فارغ کر دیا گیا،انہیں ضروری ہدایات، فالو اَپ شیڈول اور طبی دستاویزات کے ساتھ ڈسچارج کر دیا گیا۔

    افغانستان کوبتادیا ہے دہشتگرد اورپاکستان میں کسی ایک کا انتخاب کرلیں، رانا ثنااللہ

    واضح رہے کہ عمران خان اس وقت اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید ہیں اور انہیں آنکھوں کے جاری علاج کے سلسلے میں اسپتال لایا گیا تھا۔

  • افغانستان کوبتادیا ہے دہشتگرد اورپاکستان میں کسی ایک کا انتخاب کرلیں، رانا ثنااللہ

    افغانستان کوبتادیا ہے دہشتگرد اورپاکستان میں کسی ایک کا انتخاب کرلیں، رانا ثنااللہ

    ‎سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی پر جو پالیسی آج اپنائی گئی ہے اسے پہلے اپنانا چاہیے تھا۔ اگر چند سال قبل یہ پالیسی اپنائی جاتی تو دہشت گردی کا نام و نشان نہ رہتا۔ وزیراعظم پاکستان نے 4 ماہ قبل افغانستان کو پیغام دیا تھا کہ دہشت گرد اور پاکستان میں کسی ایک کا انتخاب کرلیں۔ افغانستان کو بات سمجھ نہیں آئی تو ردعمل دیا گیا۔
    رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ جب جب دہشت گرد افغانستان سے پاکستان پر حملے کریں گے ردعمل دیا جائے گا۔ ہم بانی پی ٹی آئی اور ان کی پارٹی کو کہتے ہیں کہ آپ ریاست کے ساتھ کھڑے ہوں اور دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کو بھرپور سپورٹ کریں۔
    ‎وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے نیا طیارہ خریدا گیا ہے، جس کی قیمت تقریباً 10 ارب روپے ہے۔ یہ طیارہ گلف اسٹریم جی 500 ہے، جو عالمی رہنماؤں اور بڑے کاروباری اداروں کے زیر استعمال ہوتا ہے۔ پنجاب حکومت کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ یہ طیارہ ایئر پنجاب کے لیے خریدا گیا ہے
    ‎وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی سے متعلق حکومت کے پاس نہ کوئی ڈھیل ہے نہ ڈیل۔ بانی پی ٹی آئی کا جو بہترین علاج ہوسکتا ہے وہ ہوا ہے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھی اسے ریگولیٹ کیا ہے۔

  • پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ کے باہر احتجاج

    پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ کے باہر احتجاج

    ‎پاکستان تحریک انصاف کے اراکین پارلیمنٹ نے سپریم کورٹ اسلام آباد کے باہر احتجاج کیا، جہاں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے مقدمات کی سماعت مقرر کرنے، اہل خانہ سے ملاقات اور ذاتی معالجین سے معائنہ کرانے کا مطالبہ کیا مظاہرہ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ ناصر عباس، سلمان اکرم راجا، عامر ڈوگر، شفیع جان، محمد حسین اور شاہد خٹک سمیت دیگر اراکین شریک ہوئے۔
    ‎اپوزیشن جماعتوں نے مل کر یہ احتجاج کیا، جو عمران خان کی قید اور عدالتی تاخیر کے خلاف ہےمظاہرین نے نعرے لگائے اور فوری سماعت کا مطالبہ کیا، جو پی ٹی آئی کی مسلسل قانونی مہم کا حصہ ہے جہاں جیل میں قید لیڈر کی صحت اور مقدمات کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔

  • پاکستان اب جنازے نہیں اٹھائے گا، ہر شہید کا بدلہ لیا جائے گا: طارق فضل

    پاکستان اب جنازے نہیں اٹھائے گا، ہر شہید کا بدلہ لیا جائے گا: طارق فضل

    وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے سینیٹ میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اب مزید جنازے نہیں اٹھائے گا، ہر شہید کے خون کا بدلہ لیا جائے گا حالیہ دہشت گردی میں افغان باشندوں کی ملی بھگت ثابت ہوئی، جن کی خفیہ اطلاعات پر پاکستان ایئر فورس نے افغانستان میں کامیاب اسٹرائیکس کیں۔
    انہوں نے بتایا کہ 100 سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوئے، ان کے تربیتی کیمپ تباہ کر دیے گئے دہشت گرد بچوں اور خواتین کو ڈھال بنا رہے ہیں، مگر پاکستان امن چاہتا ہے اور ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہ ہوگا۔ افغان سرزمین سے وارداتی دہشت گردی جاری تھی، ترلائی مسجد حملہ، بنوں اور باجوڑ کے خودکش واقعات افغان ہینڈلرز کی کارستانی تھیں۔
    افغان طالبان سے مذاکرات میں ضمانت نہ ملنے پر کارروائی ناگزیر تھی، اسٹرائیکس صرف دہشت گرد پناہ گاہوں پر کی گئیں وزیر نے زور دیا کہ پاکستان دفاع کا حق استعمال کرے گا، دہشت گردی ختم ہونے تک آپریشن جاری رہے گا۔

  • فیض آباد بس اڈوں کی بندش: وفاقی پولیس کی سیکیورٹی خدشات پر وضاحت جاری

    فیض آباد بس اڈوں کی بندش: وفاقی پولیس کی سیکیورٹی خدشات پر وضاحت جاری

    ‎اسلام آباد میں فیض آباد کے ٹرانسپورٹ اڈوں کو سیکیورٹی خدشات کی آڑ میں بند کر دیا گیا ہے، جس سے بین الصوبائی اور شہری ٹرانسپورٹ معطل ہو گئی۔ مسافر شدید پریشانی کا شکار ہیں اور متبادل راستے ڈھونڈ رہے ہیں۔
    وفاقی پولیس نے وضاحت کی کہ اڈے محض خدشات پر بند نہیں ہوئے بلکہ کی خلاف ورزی پر کارروائی ہے—جیسے مسافروں کا سافٹ ویئر پر اندراج نہ کرنا یا واک تھرو گیٹس نہ لگانا۔ راولپنڈی-اسلام آباد کے داخلی راستوں پر چیکنگ سخت کر دی گئی ہے۔ ٹرانسپورٹرز مالی نقصان اور نظرثانی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

  • ‎اسمگلنگ روکنے والا آٹومیٹک ٹینک گیجنگ سسٹم: تنصیب میں تاخیر کا خطرہ

    ‎اسمگلنگ روکنے والا آٹومیٹک ٹینک گیجنگ سسٹم: تنصیب میں تاخیر کا خطرہ

    ‎تفصیلات کے مطابق، پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے آٹومیٹک ٹینک گیجنگ (اے ٹی جی) سسٹم کی تنصیب پر تحفظات ظاہر کرتے ہوئے وزیر پٹرولیم کو خط لکھا ہے۔
    ‎ڈیلرز نے خط میں کہا کہ اے ٹی جی سسٹم کی تنصیب تیل کمپنیوں کی ذمہ داری ہے، کیونکہ سٹوریج، ڈسپنسرز اور پمپنگ سسٹم ان کے دائرہ کار میں آتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نجی تیل کمپنی وافی انرجی یہ اخراجات خود برداشت کر رہی ہے، اور مطالبہ کیا کہ یہ سسٹم ریفائنریز، سٹوریج ٹرمینلز اور گاڑیوں پر بھی نصب کیا جائے۔
    ‎ڈیلرز کا اصرار ہے کہ اے ٹی جی سسٹم کا تکنیکی اور مالی بوجھ ڈیلرز پر نہ ڈالا جائے بلکہ تیل کمپنیاں یا حکومت اسے سنبھالیں۔ خط میں مزید کہا گیا کہ یہ سسٹم اسمگل شدہ تیل کی فروخت روکے گا اور آئل سپلائی چین کو شفاف بنائے گا۔