Baaghi TV

Category: اسلام آباد

  • وفاقی آئینی عدالت کا ٹیکس چھاپوں سے متعلق اہم فیصلہ جاری

    وفاقی آئینی عدالت کا ٹیکس چھاپوں سے متعلق اہم فیصلہ جاری

    وفاقی آئینی عدالت نے ٹیکس چھاپوں سے متعلق اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئےحکام کو وسیع اختیارات تفویض کر دیئے ،فیصلہ جسٹس عامر فاروق نے جاری کیا-

    جسٹس عامر فاروق کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیا کہ چھاپہ مارنے کے لیے ٹیکس دہندہ کے خلاف پہلے سے کسی مقدمے کا چلنا ضروری نہیں، ٹیکس حکام کسی بھی وقت اور بغیر پیشگی نوٹس کسی بھی مقام پر چھاپہ مار سکتے ہیں،اس فیصلے کے بعد اب ٹیکس حکام کے لیے کارروائی کرنا پہلے سے زیادہ آسان ہو گیا ہے۔

    عدالت نے یہ مؤقف مسترد کر دیا کہ بغیر کیس کے چھاپہ غیر قانونی تصور کیا جائےپارلیمنٹ نے ٹیکس قوانین کے مؤثر نفاذ کے لیے حکام کو وسیع اختیارات تفویض کیے ہیں اور عدالت قانون میں اپنی طرف سے کوئی ایسی شرط شامل نہیں کر سکتی جو پارلیمنٹ نے واضح طور پر درج نہ کی ہو۔

    افغانستان میں عالمی دہشتگرد نیٹ ورکس کی موجودگی سے خطے کی سیکیورٹی کو لاحق خطرات برقرار ہیں، روس کا انتباہ

    عدالت نے فیصلے میں ہدایت جاری کی کہ متعلقہ کمشنر کو تحریری طور پر واضح کرنا ہوگا کہ کس قانون کی مبینہ خلاف ورزی کی بنیاد پر چھاپہ مارا جا رہا ہے ٹیکس حکام کمپیوٹرز، دستاویزات اور اکاؤنٹس کو قبضے میں لینے کے مکمل طور پر مجاز ہیں، بشرطیکہ کارروائی قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کی جائے۔

    ڈچ ائیر لائن کا اسرائیل کیلئے پروازیں بند کرنے کا اعلان

  • سابق چیف جسٹس عمرعطابندیال کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک،رقم مانگنے کا انکشاف

    سابق چیف جسٹس عمرعطابندیال کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک،رقم مانگنے کا انکشاف

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سائبر سیکیورٹی کا ایک اہم واقعہ سامنے آیا ہے جہاں سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق ہیکرز نے نہ صرف ان کا ذاتی واٹس ایپ اکاؤنٹ غیر قانونی طور پر اپنے قبضے میں لیا بلکہ ان کے موبائل فون میں موجود رابطہ نمبرز کو استعمال کرتے ہوئے مختلف افراد سے رقم طلب کرنا بھی شروع کر دی۔اطلاعات کے مطابق ہیکر کی جانب سے سابق چیف جسٹس کے جاننے والوں اور قریبی حلقوں کو واٹس ایپ پیغامات بھیجے گئے جن میں فوری مالی مدد کی درخواست کی گئی۔ بعض افراد کو مشکوک بینک اکاؤنٹس یا ڈیجیٹل والٹس میں رقم منتقل کرنے کا کہا گیا۔ خوش قسمتی سے بیشتر افراد نے مشکوک پیغامات کی تصدیق کیے بغیر رقم منتقل نہیں کی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے فوری بعد سابق چیف جسٹس نے قومی سائبر کرائم ادارے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی) سے رابطہ کیا اور باقاعدہ شکایت درج کروا دی ہے۔ ادارے نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور واٹس ایپ اکاؤنٹ کی بحالی اور ہیکرز کی شناخت کے لیے تکنیکی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔

  • 
اگلے بجٹ میں براہِ راست ٹیکس کم کرنا ہوں گے، وزیراعظم شہباز شریف

    
اگلے بجٹ میں براہِ راست ٹیکس کم کرنا ہوں گے، وزیراعظم شہباز شریف

    ‎وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں براہِ راست ٹیکسوں میں کمی ناگزیر ہے جبکہ بالواسطہ ٹیکس نظام میں موجود خامیوں کو دور کرنا حکومت کی ترجیح ہوگی۔
    ‎پاکستان گورننس فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ٹیکس وصولی کے نظام کو بہتر بنانے پر کام کر رہی ہے تاکہ ٹیکس چوری کا خاتمہ کیا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض کاروباری افراد عوام سے ٹیکس وصول تو کرتے ہیں مگر قومی خزانے میں جمع نہیں کراتے، جس سے معیشت کو شدید نقصان پہنچتا ہے اور ملک قرضوں کے بوجھ تلے دب جاتا ہے۔
    ‎شہباز شریف نے واضح کیا کہ معاشی مسائل کسی شارٹ کٹ یا جادوئی حل سے ختم نہیں ہوں گے بلکہ مسلسل محنت اور سخت فیصلوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے بجلی چوری کے خاتمے پر فوری توجہ دینا ہوگی، کیونکہ سالانہ تقریباً 200 ارب روپے کی بجلی چوری ملکی مالی نظام پر بڑا بوجھ بن چکی ہے۔
    ‎وزیراعظم کے مطابق ٹیکس اصلاحات اور توانائی کے شعبے میں شفافیت لائے بغیر پائیدار معاشی استحکام ممکن نہیں۔

  • 
سینیٹ کمیٹی میں کرپٹوکرنسی بل پر اختلاف، سعدیہ عباسی نے کرپٹو کو سٹے بازی قرار دے دیا

    
سینیٹ کمیٹی میں کرپٹوکرنسی بل پر اختلاف، سعدیہ عباسی نے کرپٹو کو سٹے بازی قرار دے دیا

    ‎سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکریٹریٹ کے اجلاس میں کرپٹوکرنسی سے متعلق مجوزہ قانون پر شدید اختلافات سامنے آگئے، جہاں ارکان نے حکومتی تیاری اور قانونی وضاحت پر سوالات اٹھا دیے۔ اجلاس کی صدارت سینیٹر رانا محمود الحسن نے کی۔
    ‎اجلاس کے دوران سیکریٹری اور وزیر قانون کی عدم موجودگی پر کمیٹی ارکان نے برہمی کا اظہار کیا۔ سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کو محض ربڑ اسٹیمپ کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے، جبکہ اہم قانون سازی پر مناسب بریفنگ نہیں دی جا رہی۔
    ‎کرپٹو پر سخت تنقید
    ‎سینیٹر سعدیہ عباسی نے اجلاس میں کہا کہ کرپٹوکرنسی دراصل سٹے بازی ہے اور اس حوالے سے عوام اور پالیسی سازوں دونوں کے ذہنوں میں شدید ابہام موجود ہے۔ ان کے مطابق کرپٹو زیادہ تر امیر طبقے کا مشغلہ بن چکا ہے اور عالمی سطح پر بھی اس کی واضح ریگولیشن سامنے نہیں آ سکی۔
    ‎انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے کرپٹو کو بڑی حد تک عوام کی چوائس پر چھوڑ رکھا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دنیا ابھی اس معاملے پر متفق نہیں۔
    ‎قانونی وضاحت پر سوالات
    ‎سینیٹر شیری رحمان نے سوال اٹھایا کہ وزیر قانون کی غیر موجودگی میں بل سے متعلق تکنیکی اور قانونی سوالات کے جوابات کون دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ گرے ایریا میں رہتے ہوئے ٹیکس نظام مؤثر نہیں بنایا جا سکتا۔
    ‎سعدیہ عباسی نے مزید کہا کہ انہیں مجوزہ بل کی کاپی تک فراہم نہیں کی گئی، اس لیے وہ بغیر مطالعہ کیے قانون سازی کی حمایت نہیں کر سکتیں۔
    ‎اجلاس کے اختتام پر کمیٹی ارکان نے حکومت پر زور دیا کہ کرپٹوکرنسی کے حوالے سے واضح اور جامع ریگولیٹری فریم ورک تیار کیا جائے تاکہ قانونی، مالی اور ٹیکس سے متعلق ابہام ختم کیا جا سکے۔

  • 
بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی اور علاج کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

    
بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی اور علاج کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

    ‎اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اسپتال منتقلی اور علاج کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔
    ‎وکیل لطیف کھوسہ کی جانب سے دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ بانی پی ٹی آئی کو نجی اسپتال منتقل کیا جائے اور ان کا علاج ان کی مرضی کے مطابق کیا جائے۔ درخواست میں درخواست گزار نے عدالت سے کہا کہ منتقلی کے بعد ماہر امراض چشم سے ان کی آنکھ کا معائنہ کرایا جائے اور علاج ذاتی معالجین ڈاکٹر عاصم یوسف اور ڈاکٹر فیصل سلطان کی نگرانی میں، خاندان کی موجودگی میں ہو۔
    ‎درخواست میں بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹس کی فراہمی اور وکلاء کو ان تک رسائی دینے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔

  • اسلام آباد سے کراچی جانیوالی گرین لائن  پٹڑی سے اتر گئی

    اسلام آباد سے کراچی جانیوالی گرین لائن پٹڑی سے اتر گئی

    راولپنڈی مارگلہ اسلام آباد سے کراچی جانیوالی گرین لائن ایکسپریس کے خالی ریک کو حادثہ پیش آیا ہے

    گرین لائن مارگلہ اسلام آباد سے پیسنجرلیکر واپس راولپنڈی اور پھر کراچی جاتی ہے ،ریلوے حکام کے مطابق حادثہ بیکری چوک کے قریب اسوقت پیش آیا جب یہ خالی ریک مارگلہ اسٹیشن جا رہا تھا, ٹریک کی خستہ حالی اور تیز رفتاری کے باعث انجن اورتین بوگیاں ٹریک سے زمین میں دھنس گئیں ،​گرین لائن حادثے کے بعد اپ لائن پر ٹریفک عارضی طور پر بند ہے،اپ ٹریک پر آنے والی ٹرینوں کو ڈاؤں لائن سے گذارا جائے گا،حادثے کی اطلاع پرڈی ایس ریلوے نور الدین داوڑ موقع پر پہنچ گئے،ریلوے امدادی کرین اور ہنگامی اسٹاف موقع پر پہنچ گیا امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں،راولپنڈی سے گرین لائن روانگی میں گاڑی روانگی میں تاخیر کا امکان ہے،راولپنڈی سے کراچی کے لیئے گرین لائن 3 بجکر 40 منٹ پر روانہ ہوتی ہے

    6 ڈاون گرین لائن ایکسپریس راولپنڈی میں پٹری سے اتر گئی
    ریلوے انتظامیہ کی نااہلی: دعوے آسمان پر، حقیقت زمین پر!
    ایک طرف وفاقی وزیرِ ریلوے روزانہ میڈیا پر آ کر ترقی، جدیدیت اور "سب ٹھیک ہے” کی لمبی چوڑی ڈینگیں مارتے تھکتے نہیں، اور دوسری طرف حقیقت یہ ہے کہ مسافروں کی زندگیوں کو داؤ پر لگا دیا گیا ہے۔
    بھی کچھ دیر پہلے ہی گرین لائن ایکسپریس جیسی وی آئی پی ٹرین کے پٹری سے اترنے کی افسوسناک خبر سامنے آئی ہے۔ جس ٹرین کو محکمہ ریلوے کا فخر سمجھا جاتا ہے، اگر اس کا یہ حال ہے تو باقی ٹرینوں اور عام مسافر کا اللہ ہی حافظ ہے!
    • کھوکھلے دعوے: میڈیا ٹاک میں ریلوے کو منافع بخش اور محفوظ بتایا جاتا ہے، مگر عملی طور پر ٹریکس کی حالت زار انتہائی مخدوش ہے۔
    • انتظامی نااہلی: آئے روز کے حادثات ثابت کر رہے ہیں کہ محکمے کی ترجیحات عوامی تحفظ نہیں بلکہ صرف فوٹو سیشنز ہیں۔
    • سفر یا موت کا کھیل؟ غریب اور متوسط طبقہ جو سستی سواری کی امید میں ریلوے کا رخ کرتا ہے، اب اسٹیشن جاتے ہوئے بھی ڈرتا ہے۔
    وزیرِ موصوف سے سوال: کیا صرف ٹی وی پر بیٹھ کر لمبی چوڑی باتیں کرنے سے ریلوے چلے گی؟ گرین لائن جیسے حادثات پر آپ کی "کارکردگی” کہاں چھپی ہوئی ہے؟
    اب وقت آ گیا ہے کہ لفاظی کے بجائے عملی اقدامات کیے جائیں، ورنہ یہ ڈینگیں کسی بڑے سانحے کا پیش خیمہ ثابت ہوں گی۔

  • ہمیں مزید محنت کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، وزیراعظم

    ہمیں مزید محنت کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج ہماری مجموعی اقتصادی صورتحال بہت بہتر ہے، آج شرح سود 22 فیصد سے کم ہوکر سنگل ڈیجٹ میں ہے، ہمیں مزید محنت کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔

    پاکستان گورننس فورم کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف ںے کہا کہ گورننس فورم ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے بہترین فورم ثابت ہوگا، اڑان پاکستان کو احسن اقبال بہترین انداز میں چلارہے ہیں، جون 2023ء میں پاکستان دیوالیہ ہونے کے دہانے پر تھا، ہم نے ملکی پہیہ چلانے کے لیے اقدامات کیے، کرپشن زدہ اداروں کا خاتمہ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کرپشن کا منبع تھا جسے رمضان میں ختم کیا، اس ادارے کے ذریعے لوگوں کی جیبوں میں اربوں روپے جارہے تھے، 200 ارب روپے کی بجلی چوری ہورہی تھی جس پر قابو پایا، یہ کوئی معمولی بات نہیں تھی، اسی طرح بجلی کی قیمت میں 7 روپے فی یونٹ کمی کی گئی، پی ڈبلیو ڈی کو بھی ختم کیا اس کے خاتمے کے خلاف بے پناہ سفارشیں آئیں مگر ادارے کو ختم کیا گیا، انہوں نے کہا کہ سولر کے حوالے سے جائز موقف کو سنا گیا۔

    بورڈ آف پیس میں شمولیت کا مقصد غزہ میں کسی فوجی مشن میں حصہ لینا نہیں ،پاکستان

    وزیراعظم نے کہا کہ آج ہماری مجموعی اقتصادی صورتحال بہت بہتر ہے، آج شرح سود 22 فیصد سے کم ہوکر سنگل ڈیجٹ میں ہے، ہمیں مزید محنت کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، بالواسطہ ٹیکسز میں چوری کو روکا جائے گا اگلے بجٹ میں ڈائریکٹ ٹیکسز میں کمی کرنا ہوگی۔

    اسلام آباد اور راولپنڈی میں زلزلے کے جھٹکے

  • بورڈ آف پیس میں شمولیت کا مقصد غزہ میں کسی فوجی مشن میں حصہ لینا نہیں ،پاکستان

    بورڈ آف پیس میں شمولیت کا مقصد غزہ میں کسی فوجی مشن میں حصہ لینا نہیں ،پاکستان

    پاکستان نے بورڈ آف پیس میں شمولیت کے حوالے سے ہونیوالی تنقید پر کہ غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کا مطلب یہ ہے کہ پاکستان حماس کو غیر مسلح کرنے کے لیے فوجی بھیجے گا اپنا موقف واضح کر دیا-

    پاکستان نے واضح کیا ہے کہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کا مقصد غزہ میں کسی فوجی مشن میں حصہ لینا نہیں بلکہ صرف غزہ میں امن قائم کرنے کی کوششوں کی حمایت کرتے ہوئے ایک منصفانہ و پائیدار حل کو آگے بڑھانا ہے بورڈ آف پیس کے 19 فروری 2026 کو منعقدہ اجلاس میں پاکستان ان ممالک میں شامل نہیں تھا جو بین الاقوامی اسٹیبلائزیشن فورس کے لیے فوجی دستے فراہم کر رہے ہیں۔

    پاکستان نے اس بات پر زور دیا کہ وہ فلسطین کے مسئلے کے منصفانہ حل کی حمایت کرتا ہے، جو 2 ریاستی حل پر مبنی ہو، جس میں 1967 سے پہلے کی سرحدیں اور القدس شریف آزاد و خودمختار فلسطینی ریاست کا دارالحکومت ہو بورڈ آف پیس میں شمولیت کا مطلب یہ نہیں کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم کر رہا ہے-

    اسلام آباد اور راولپنڈی میں زلزلے کے جھٹکے

    پاکستان نے بار بار واضح کیا ہے کہ وہ اس وقت تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا جب تک کہ ایک خودمختار، مستحکم اور قابل عمل فلسطینی ریاست قائم نہ ہو، جس کی سرحدیں 1967 کی طے شدہ ہوں اور القدس شریف اس کا دارالحکومت ہو پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کے حوالے سے اپنا موقف شفاف، مستقل اور اصولی رکھا ہے، جس کی بار بار سرکاری بیانات میں تصدیق کی گئی اور یہ موقف بین الاقوامی قانونی جواز پر مبنی ہے۔

    سونے اور چاندی کی قیمت میں مسلسل اضافہ

  • اسلام آباد اور راولپنڈی میں زلزلے کے جھٹکے

    اسلام آباد اور راولپنڈی میں زلزلے کے جھٹکے

    اسلام آباد اور راولپنڈی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے –

    زلزلے کے سبب عمارتوں میں ارتعاش محسوس کیا گیا، لوگوں میں خوف پھیل گیا جس کے سبب لوگ گھبرا کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے زلزلہ پیما مرکز سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا-

    فہد مصطفیٰ نے عتیقہ اوڈھو سے معافی مانگ لی

    سونے اور چاندی کی قیمت میں مسلسل اضافہ

    سندھ حکومت کیخلاف سازش،قیادت وفاقی حکومت سے جواب طلبی کرے،شرجیل میمن

  • غیرملکی کمپنیوں کے پاکستان  چھوڑنے کے دعوے بے بنیا د ہیں، ایس ای سی پی

    غیرملکی کمپنیوں کے پاکستان چھوڑنے کے دعوے بے بنیا د ہیں، ایس ای سی پی

    سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے پاکستان میں غیر ملکی کمپنیوں کے بڑے پیمانے پر اخراج کے دعووں کو مسترد کر دیا-

    ایس ای سی پی نے کہا کہ 2022 سے 2025 کے درمیان صرف 19 غیر ملکی کمپنیوں نے اپنی سرگرمیاں بند کیں، جبکہ اسی مدت میں 79 نئی غیر ملکی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں،میڈیا میں گردش کرنے والا دعویٰ کہ 125 کمپنیاں پاکستان چھوڑ گئی ہیں، درحقیقت 1977 سے اب تک کے مجموعی اعداد پر مبنی ہے، حالیہ 3 سالوں کا نہیں۔

    ٹی20 ورلڈ کپ: شکست کے بعد سلمان علی آغا کے اہل خانہ کو آن لائن ہراسانی کا سامنا

    غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی مثبت رجحان دیکھا گیا ہے، کیونکہ گزشتہ ماہ 82 مقامی کمپنیوں میں مختلف ممالک سے سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی، جن میں چین، امریکا، برطانیہ، جرمنی، آسٹریلیا، ترکی، جنوبی کوریا، اسپین اور دیگر شامل ہیں فروری 2026 تک کمیشن کے پاس 1,157 غیر ملکی کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں، جو پاکستان میں بین الاقوامی کاروباری موجودگی اور سرمایہ کاری کے تسلسل کا عندیہ دیتی ہیں، یہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد برقرار ہے اور ملکی کاروباری ماحول میں دلچسپی مستحکم ہے۔

    میں اتنا فارغ نہیں کہ سیکیورٹی واپس لیتا رہوں، ہماری ترجیح بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، سہیل آفریدی