Baaghi TV

Category: کراچی

  • پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے سندھ میں  تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ مسترد کر دیا

    پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے سندھ میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ مسترد کر دیا

    پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے سندھ میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ مسترد کر دیا

    باغی ٹی وی :کاشف مرزا صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے کہاہے سندھ میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا اعلان تعلیم سےسنگین مذاق ہے، ہم اس کو مسترد کرتے ہیں۔سندھ بھر میں سکولز کو تمام لیول پرکھولا رکھاجائے۔ سندھ بھر کے سکولزکے1کروڑبچوں کو بھی انکاآئینی تعلیمی حق دیا جائے۔سندھ کے 64لاکھ آوٹ آف سکولز بچوں کو بھی تعلیمی حق دیا جائے.

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے جس کے تحت پیر سے صوبے بھر میں تعلیمی ادارے، ریسٹورنٹس اور شادی ہال بند رہیں گے۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحت ہونے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیر سے شاپنگ مالز اور مارکیٹ صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کھلی رہے گی۔ کریانہ،بیکری اور فارمیسی کھلی رہیں گی جبکہ شادی اور دیگر تقریبات پر پابندی ہوگی۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ریسٹورنٹس پیر سے انڈور اور آوَٹ ڈور دونوں بند ہوں گے، ریسٹورنٹس کو صرف ٹیک اووے کی اجازت ہوگی۔

  • نشے میں دھت ڈی ایس پی نے موبائل سے ٹکر مار ٹھیلے والے کو زخمی کردیا

    نشے میں دھت ڈی ایس پی نے موبائل سے ٹکر مار ٹھیلے والے کو زخمی کردیا

    صدر میں نشے میں دھت ڈی ایس پی نے سرکاری موبائل سے ٹھیلے والے کو ٹکر مار دی جس سے وہ زخمی ہوگیا ، موقع پر موجود افراد نے ڈی ایس پی کو فوری پکڑلیا ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

    جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب صدر کے علاقے میں قائم پارکنگ پلازہ کے قریب نشے میں دھت ہوکر انتہائی غفلت اور لاپرواہی سے ڈرائیورنگ کرتے ہوئے ڈی ایس پی فیروز قریشی نے ٹھیلے والے کو ٹکر مار دی ، جس پر وہاں موجود افراد انتہائی مشتعل ہوگئے اور انھوں نے ڈی ایس پی کو تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش کی ، ہنگامہ آرائی کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور ڈی ایس پی کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کیا جبکہ زخمی کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا۔

    پولیس حکام کے مطابق ڈی ایس پی فیروز قریشی ہے جوکہ سیکیورٹی زون ون میں تعینات ہے ، وقوعہ کے وقت وہ نشے کی حالت میں تھا اور اس کا بھی طبی معائنہ کرایا جارہا ہے ، زخمی ٹھیلے والے شوکت نے ایکسپریس کو بتایا کہ وہ فروٹ کا ٹھیلہ لگاتا ہے اور جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب واپس اپنے گھر واقع لائنز ایریا جارہا تھا کہ اچانک اسے عقب سے پولیس موبائل نے ٹکر ماری اور وہ زخمی ہوگیا۔

    بعدازاں اسے پتہ چلا کہ مذکورہ شخص ڈی ایس پی فیروز قریشی ہے ، زخمی کو جناح اسپتال میں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی جس کے بعد اسے گھر روانہ کردیا گیا ، پولیس نے واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 392/21 بجرم دفعہ 427 اور 279 کے تحت اس کی مدعیت میں درج کیا ہے ، پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے ۔

  • سندھ حکومت کے فیصلے پر شدید مایوسی ہوئی

    سندھ حکومت کے فیصلے پر شدید مایوسی ہوئی

    صوبہ سندھ میں شادی ہال کی پھر بندش پر شادی ہال ایسوسی ایشن کے صدر نے رد عمل میں سخت مایوسی کا اظہار کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ میں انڈین ویریئنٹ کے پھیلاؤ کے بعد کرونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے شادی ہال بند کرنے کے فیصلے پر رد عمل میں صدر شادی ہال ایسوسی ایشن رانا رئیس نے کہا ہے کہ انھیں سندھ حکومت کے فیصلے سے شدید مایوسی ہوئی ہے۔

    رانا رئیس نے اپنے مؤقف میں کہا کہ تمام شادی ہالز ایس او پیز کی پابندی کر رہے ہیں، جہاں خلاف ورزی ہو رہی ہے وہاں انتظامیہ جرمانہ بھی کر رہی ہے، اس کے باوجود شادی ہال کی بندش کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    انھوں نے کہا ہم سندھ حکومت کے فیصلے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، ہم نے اپنی ایسوسی ایشن کا اجلاس طلب کیا ہے.

    جس میں ان پابندیوں کے خلاف لائحہ عمل طے کیا جائے گا، اور اس کے خلاف پُر امن احتجاج کریں گے۔

    رانا رئیس کا کہنا تھا کہ ہم حکومت سے شادی ہال بندش کے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کریں گے، اور پہلے مرحلے میں کراچی میں احتجاج کیا جائے گا، اس کے بعد احتجاج کا دائرہ صوبہ سندھ اور ملک بھر میں بڑھایا جائے گا۔

  • بلاول بھٹو نے بجلی کے ٹرانسفارمر پھٹنے کے معاملے کا نوٹس لے لیا

    بلاول بھٹو نے بجلی کے ٹرانسفارمر پھٹنے کے معاملے کا نوٹس لے لیا

    بلاول بھٹو نے بجلی کے ٹرانسفارمر پھٹنے کے معاملے کا نوٹس لے لیا

    باغی ٹی وی: پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حیدرآباد میں بجلی کے ٹرانسفارمر پھٹنے کے معاملے کا نوٹس لے لیا ،پی پی پی چیئرمین نے ٹرانسفارمر پھٹنے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے

    بلاول بھٹو زرداری نے حکم دیا ہے کہ معاملے کی فوری انکوائری کرائی جائے،اگر یہ المناک واقعہ ایک مجرمانہ غفلت ہے تو ذمیداران کو قانون کی گرفت میں لایا جائے،

    ان کا کہنا تھا کہ افسوس ہے، جب سے سلیکٹڈ حکومت آئی ہے، اس کے ماتحت اداروں کی کارکردگی روزانہ کی بنیاد پر خراب سے بدترین ہو رہی ہے
    بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ زخمیوں کے بھتر علاج معالجے کو یقینی بنایا جائے:بلاول بھٹو زرداری نے جانبحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے

  • ویسٹ پولیس نے بروقت کاروائی کرکے لوٹ مار کے بعد فرار ہونے والے ملزم کو گرفتار کرلیا

    ویسٹ پولیس نے بروقت کاروائی کرکے لوٹ مار کے بعد فرار ہونے والے ملزم کو گرفتار کرلیا

    ویسٹ پولیس نے بروقت کاروائی کرکے لوٹ مار کے بعد فرار ہونے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیز

    ملزمان منگھوپیر روڈ پر موجود رکشہ ڈرائیور محمد نبی کو اسلحہ کے زور پر لوٹ کر فرار ہوئے۔
    متاثرہ شہری کی جانب سے گشت پر معمورپولیس موبائل کو اطلاع دی گئی۔

    ایس ایچ او پیرآباد کی ٹیم نے شہری کی جانب سے اطلاع ملتے ہی ملزمان کا تعاقب کرتے ہوئے کاروائی کی۔پولیس کاروائی کے دوران مسلح ملزم فضل ولد اسلم بمعہ غیر قانونی اسلحہ وایمونیشن کے گرفتار۔

    ملزم نے دوران انٹروگیشن انکشاف کیا کہ نماز عید کے بعد آنے والے شہریوں کو لوٹنے کے لئے ملزمان عیدگاہ کے قریب موجود تھے۔گرفتار ملزم کیخلاف شہری کی مدعیت میں ڈکیتی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

    گرفتار ملزم کو مزید وارداتوں میں شناخت اور تفتیش کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا۔
    ملزم سے برآمد اسلحہ فارنزک معائنے کیلئے بھیجا جائیگا۔

    گرفتار ملزم کے موٹرسائیکل سوار فرار ساتھی ناصر کی گرفتاری کو یقینی بنانے کے لئے کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

  • قائدآباد سے پولیس پر فائرنگ سمیت سنگین جرائم میں ملوث ملزمان گرفتار

    قائدآباد سے پولیس پر فائرنگ سمیت سنگین جرائم میں ملوث ملزمان گرفتار

    قائدآباد سے پولیس پر فائرنگ سمیت سنگین جرائم میں ملوث ملزمان گرفتار۔

    مختلف کارروائیوں میں منشیات کی فروخت اور قمار بازی میں ملوث چار ملزمان گرفتار، دو فرار

    گرفتار ملزمان سے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس، داو پر لگی رقم اور قمار بازی کا سامان برآمد ہوا ہے
    ملزم نعمان اللہ عرف مرچی منشیات فروشی کے علاوہ ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں بھی ملوث تھا۔

    گرفتار ملزم نعمان کیخلاف تھانہ قائد آباد میں پولیس پر فائرنگ سمیت اقدام قتل کے مقدمہ نمبر 94/2018 درج ہے۔
    گرفتار ملزمان عادی مجرم ہیں اور پہلے بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔ ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لیا گیا ہے،مزیدتفتیش جاری ہے۔
    فرارملزمان کی گرفتاری کیلئے تلاش جاری ہے
    گرفتار ملزمان میں نعمان اللہ عرف مرچی، عاشق علی، محمد صدیق اور محمد عارف شامل ہیں۔

  • ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کی موبائل سم بند کرنے کا فیصلہ

    ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کی موبائل سم بند کرنے کا فیصلہ

    سندھ حکومت نے ویکسی نیشن نہ کرانے والے افراد کی موبائل سمز بند کرنے کے لیے وفاق کے ذریعے پی ٹی اے کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

    سندھ کورونا ٹاسک فورس نے صوبے میں کورونا کیسز کی شرح 10 فیصد اور کراچی میں کیسز کی شرح 25 فیصد سے تجاوز کرنے پر ایک بار پھر پابندیاں لگانے کافیصلہ کیا ہے۔

    کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ جن سرکاری ملازمین نے کورونا ویکسین نہیں لگوائی ان کی تنخواہیں آئندہ ماہ سے بند کرنے کے لیے اقدامات کئے جائیں گے۔

  • تیسرے روز بھی قربانی، کئی علاقوں میں آلائشیں موجود

    تیسرے روز بھی قربانی، کئی علاقوں میں آلائشیں موجود

    ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں عید کے تیسرے روز بھی سنتِ ابراہیمی کی ادائیگی جاری ہے.

    شہر میں مختلف مقامات سے قربانی کے جانوروں کی آلائشیں نہ اٹھائی جاسکیں۔بیشتر بڑی شاہراہیں صاف ہو گئی ہیں تاہم گلی محلوں میں آلائشوں سے تعفن اٹھ رہا ہے۔

    کراچی میں عید الاضحیٰ کے تیسرے دن بھی سنتِ ابراہیمی کی پیروی جاری ہے، گائے، بکروں کی قربانی کے علاوہ بڑی تعداد میں اونٹ بھی نحر کیئے جا رہے ہیں۔

    صفائی ستھرائی وہ معاملہ ہے جس میں بلدیاتی اداروں کے علاوہ شہریوں نے بھی اپنی ذمے داری پوری نہیں کی۔

    شہر کے کئی علاقے ایسے بھی ہیں جہاں جگہ جگہ آلائشوں کے ڈھیر اور شدید بدبو پھیلی ہوئی ہے۔نارتھ ناظم آباد کے علاقے لنڈی کوتل میں برساتی نالہ آلائشوں سے بھر گیا.

    جبکہ باہر بھی آلائشوں کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جس سے علاقے میں شدید تعفن پھیلا ہوا ہے۔ناگن چورنگی کے علاقے میں بھی گلی محلوں سے دو دن کی قربانی کے بعد تعفن اٹھ رہا ہے۔شہر کے دیگر علاقوں کی صورتِ حال بھی تسلی بخش نہیں، گلی، محلوں اور سڑکوں پر بھی آلائشوں کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔

    کورونا وائرس نے ’آؤٹنگ‘ ناممکن بنا رکھی ہے، اس لیئے چٹخارے دار اور دھواں دھار پکوان گھروں ہی میں بنائے جا رہے ہیں۔

    کورونا وائرس کی وجہ سے ریسٹورنٹس میں اِنڈور ڈائننگ اور تمام تفریحی مقامات بند ہیں، اس لئے لوگوں نے موج مستی کے سارے رنگ گھروں ہی میں سجائے ہوئے ہیں۔

    مزے مزے کے چٹخارے دار کھانے، تکے، سیخ کباب بنا کر ناصرف خود کھائے جا رہے ہیں بلکہ رشتے داروں اور دوستوں کو بھی کھلائے جا رہے ہیں۔

  • حیدرآباد میں ٹرانسفارمر پھٹنے سے 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    حیدرآباد میں ٹرانسفارمر پھٹنے سے 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    حیدرآباد میں ٹرانسفارمر پھٹنے سے 5 افراد جاں بحق، بیشتر زخمی

    حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد یونٹ نمبر 8 میں ٹرانسفارمر پھٹنے سے 5 افراد جان کی بازی ہار گئے اور بیشتر زخمی ہوگئے۔
    ٹرانسفارمر پھٹنے سے شدید جھلسنے والے افراد کو سول ہسپتال حیدرآباد منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز اور عملے کی عدم دستیابی کے سبب متاثرین کو علاج میسر نہ ہو سکا۔

    اس پر انہیں حیدرآباد سے 163 کلومیٹر دور کراچی منتقل کیا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 5 افراد انتقال کرگئے۔ پولیس کے مطابق انتقال کرجانے والوں میں سجاد قریشی،وقاص، نعمان، تابش اور شجاعت شامل ہیں۔ 12 افراد اب بھی کراچی کے دو مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

    اے سیکشن پولیس نے واقعے کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں قتل اور نقصان رسانی کی دفعات کے تحت حیسکو کے پانچ ملازمین کے خلاف درج کرلیا جس میں حیسکو ملازمین سہیل، فیصل، اسماعیل، سلیم اور ابراہیم کوملزم ٹھہرایا گیا ہے۔ نامزد 5 حیسکو ملازمین میں سے تین ملازمین خود بھی ٹرانسفارمر پھٹنے کی وجہ سے زخمی ہوئے ہیں۔

    وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے معاملے پر نوٹس لیتے ہوئے حیسکو چیف اور ایس ایس حیدرآباد سے رابطہ کیا۔ انہوں نےواقعے میں ہلاک ہونے والے افراد کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ حیدرآباد میں ٹرانسفارمر پھٹنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

  • محکمہ موسمیات نے مون سون کے دوسرے اسپیل کی نوید سنا دی

    محکمہ موسمیات نے مون سون کے دوسرے اسپیل کی نوید سنا دی

    محکمہ موسمیات نے مون سون کے دوسرے اسپیل کی نوید سنا دی.

    اندرون سندھ میں کل سے یعنی کے 23 جولائی سے اور کراچی میں 24 جولائی سے بارشوں کا آغاز ہوگا، بارش سے قبل شہر میں تیز گرد آلود ہوائیں بھی چلے گی۔

    اندرون سندھ میں 23 جولائی جبکہ کراچی میں 24 جولائی سے بارش کا آغاز ہو گا.خلیج بنگال پر ہوا کا کم دباؤ بن چکا ہے.

    ہوا کا کم دباؤ بھارتی راجھستان سے ہوتا ہوا کل صبح سندھ میں داخل ہو گا.کل صبح سے بالائی سندھ میں بارشوں کا آغاز ہوجائے گا.کل رات تک ہوا کا دباؤ حیدرآباد ، کراچی میں پہنچے گا.

    کل رات سے 26 جولائی تک شہر میں بارش کا امکان ہے،شہر میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے،بارش سے قبل تیز گرد آلود ہوائیں بھی چلیں گیئں۔