سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے اپنی رہائش گاہ قادری ہاس پر جشن آزادی کے سلسلے میں قومی پرچم لہر اکر جشن آزادی منانے کے آغاز کردیا،شجر کاری مہم کے سلسلے میں معزز مہمانوں کے ہمراہ پودے لگائے گئے اس پر وقار تقریب میں تاجر رہنماں،پولیس افسران،ڈاکٹر ز اور دانشوروں نے کی شرکت کی پرچم کشائی کی تقریب کے بعد سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان کا یوم آزادی ماہ محرم کی آمد پر انتہائی احترام سے منارہے ہیں،پاکستان ہماری شان اور آن ہے یہاں اقلیت کے حقوق کو بھی ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اس بار جشن آزادی کو شجرکاری مہم سے منصوب کرکے ملک کو سرسبز وشاداب بنانے کا عہد اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں،انہوں کا مزید کہنا تھا کہ ماہ محرم الحرام عقیدت واحترام سے منائینگے یکم محرم الحرام کو یوم شہادت سیدنا عمر فاروق ملک بھر میں منائینگے جبکہ محرم الحرام کا پہلا عشرہ شہدائے کربلاسیدنا امام حسین اور ان کے رفقا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش اور اہل بیت اطہار سے محب کے فضائل اجاگر رکرینگے،انہوں نے کہا کہ قرآن پاک اور اہل بیت سے محبت گمراہ ہونے سے بچاتی ہے،صحابہ کرام کی عزت وحرمت کا تحفظ کرنا ہر مسلمان کا ایمانی فرض ہے انہوں کا کہنا تھا کہ پاکستان ریاست مدینہ کے بعد دنیا کی واحد ریاست ہے جس کی بنیاد کلمہ طیبہ پر رکھی گئی،پاکستان اسلام کا قلعہ ہے ملک میں نظام مصطفی کے نفاذ کیلئے جدوجہد کرتے رہینگے ش،شجر کاری مہم اور پرچم کشائی کی خوبصورت تقریب کے انعقاد پر کارکنوں کی ملک سے ولولہ انگیز محبت وجوش پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں،پاکستان بھر میں پی ایس ٹی کے تحت شجرکاری مہم پرچم کشائی اور ریلیوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے،انہوں کہا کہ ہمارے شہدا کی قربانیاں کسی طور بھی رائیگاں نہیں جائیں گی یوم آزادی کے موقع پر شہدا پاکستان،پاک فوج ورینجرز اور پولیس کے شہدا کے ساتھ سول سوسائٹی کے شہدا کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں،ملک سے انتہا پسندی ودہشتگردی کا مکمل خاتمہ کرکے دم لینگے،پاکستان کو اسلامی ریاست بنانے کیلئے قائد اعظم کے تصور کو عمی جامہ پہنانے کیلئے تمام مذہبی وسیاسی اکائیاں کردار ادا کریں،شجرکاری مہم اور پرچم کشائی کی تقریب میں مذہبی وروحانی اسکالر علامہ سید محمد علی شاہ،کراچی کے تاجر رہنماں شرجیل گوپلانی،جمیل احمد پراچہ،عبدالرحمن خان،اسماعیل لالپوریہ ایس پی نیو کراچی تاج الدین ودیگر معززین ڈاکٹر فرید الدین،ڈاکٹر شکیل اختر،زہرا حسن،ظفرملٹی ودیگر نے شرکت کی اس موقع پر مرکزی رابطہ کمیٹی کے ارکان فہیم الدین شیخ،محمد آفتاب قادری،محمد طیب قادری ودیگر موجود تھے،اس موقع پر روحانی مذہبی اسکالر سید محمد علی شاہ نے کہا کہ ہمارا ایک ہی مقصد ہے کہ وطن عزیز کو سرسبز وشاداب بنانا ہیپودا لگانا ہے درخت بنانا ہے پاکستان کو گرین کرنا ہے ہر پاکستانی آگے بڑھے اور پاکستان کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالے،اس موقع پر تاجر رہنما شرجیل گوپلانی نے کہا کہ آج ہم یہ عہد کرتے ہیں ملک کی ترقی میں جو ہمارا کردار ہے وہ ہم ادا کرتے رہینگے،72سالوں سے تاجرابرادری ملک کی ترقی کیلئے کردار ادا کررہی ہے ٹمبر مارکیٹ میں بھی شجر کاری کی مہم چل رہی ہے پاکستان مضبوط ہے اور انشا اللہ مضبوط رہے گا،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تاجر رہنما جمیل احمد پراچہ نے کہا کہ پودے لگا کر کراچی اور ملک کو گرین بناکر اس کی شان بڑھانی ہے قومی پرچم کے سائے تلے ہم اایک ہیں جب بھی کسی نے ہمیں اس پرچم کے سائے تلے آواز دی تو ہم موجود ہونگے،پاکستان کو معاشی طور پر بھی مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں حکومت معاشی پالیسیوں مین تاجروں کی مشاورت کو بھی یقینی بنائے،اس موقع پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے،ایس پی نیو کراچی تاج الدین نے کہا کہ جشن آزادی کے حوالے سے ہونیوالی تقریبات ملک سے محبت کی علامت ہے جشن آزادی کی جو تقریبات پہلے رات میں ہوتی تھی وہ ابھی دن میں ہورہی ہیں عوام میں ملک سے محبت بے انتہا ہے،عوام گلی محلوں کا صافف ستھرا رکھیں قومی پرچم لگائیں قومی پرچم ہماری پہچان ہے اور یہ جھنڈا انشا اللہ ہمیشہ اونچا رہے گا۔
Category: کراچی
-

بھونگ میں واقع گینش مندر پر حملے نے ہمارے سر شرم سے جھکا دیئے ہیں، ایاز میمن
کراچی تاجر الائنس کے چیئر مین ایازمیمن موتی والا نے رحیم یار خان کے علاقے بھونگ میں واقع گینش مندر پر حملہ کرنے والوں کی خلاف سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے نے ہمارے سر شرم سے جھکا دیئے ہیں، مندر پر حملہ پولیس اور انتظامیہ کی غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے،گینش مندر کے آس پاس ستر سے زائد ہندو گھرانے آباد ہیں جن کو تحفظ فراہم کرنا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے ہمار ا آئین اور قانون تمام اقلیتوں کے تحفظ کا حکم دیتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں اپنی رہائشگا ہ سے جاری کردہ بیان میں کیا، ایاز میمن موتی والا نے کہا کہ اس واقعے کے بعد پوری دنیا میں پاکستان کا امیج خراب ہوا ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ حاصل ہے اور یہ واقعے دشمن اور شر پسند عناصر کی سازش ہے ، دشمن پاکستان کو بدنام کرنے کے لیئے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے ، انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بیوروکریسی صرف تنخواہیںاور مراعا ت لے رہی ہے پولیس اگر اپنا کام پوری ذمہ داری کیساتھ کرے تو ایسے واقعات ہو ہی نہیں سکتے، تین دن گزرنے کے باوجو د پولیس کسی بھی ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے اور اس معاملے پر پولیس کے اعلیٰ افسران کی شرمندگی ان کی پیشہ وارانہ کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، انہوں نے کہا کہ گینیش مندر کو نذرآتش کرنا ہندو برادری کے ساتھ زیادتی ہے ایسے واقعات سے ملک میں رہنے والی اقلیتوں میں عدم تحفظ کا احساس جنم لیگا، جو کہ مستقبل میں زیادہ مسائل پیدا کریگا، پاکستان کے پرچم میں موجود دونوں رنگوں کی حرمت ہم پر فرض ہے اگر ریاست کی رٹ قائم ہوتی تو ایسے شر پھیلانے والے واقعات نہ ہوتے، ریاست مدینہ کے دعویداروں کے دور حکومت میں ہونے والے واقعات کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ، انہوں نے مزید کہا کہ کسی دوسرے مذہب کی عبادت گاہوں کی بے حرمتی اسلام کی تعلیمات کے یکسر منافی ہیں، مذہبی منافرت پھیلانے اور اقلیتوں کے خلاف اکسانے والوں کیخلاف بلا تفریق کاروائی کی جائے ہندو مندر کا واقعہ قابل مذمت اور افسوسنا ک ہے۔
-

سندھ حکومت کا لاک ڈاون تاجروں اورغریبوں کیلئے ہے، صوبائی وزرا کے لئے نہیں،حلیم عادل شیخ
وزیرسوشل ویلفیئرسندھ ساجد جوکھیو نے کرونا ایس او پیزکی دھجیاں اڑا دیں، پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔تفصیلات کے مطابق ساجد جوکھیو نے وزیربننے کی خوشی میں تقریب کا انعقاد کیا اور اپنی ہی حکومت کی جانب سے عائد کرونا ایس او پیز کو نظرانداز کیا،تقریب کا انعقاد گلشن حدیدکے ایک شادی ہال میں کیاگیا، پولیس کارروائی کے بجائے تقریب کی سیکیورٹی پرمامور رہی،مقامی ایس ایچ اوخود تقریب میں بحیثیت مہمان شریک ہوئے۔
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے ساجد جوکھیو کی جانب سے منعقد کی گئی تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کا لاک ڈائون تاجروں اورغریبوں کیلئے ہے، صوبائی وزرا کے لئے کوئی قانون یا ایس او پیز نہیں، وزیربنتے ہی انہیں قانون کوروندنے کا اختیارمل جاتاہے۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وزیراعلی سندھ خود نجی تقاریب میں شرکت کررہے ہیں، کرونا وبا کی آڑ میں سندھ حکومت کے دشمن فیصلے ملک کیخلاف سازش ہیں، سندھ حکومت کی ڈرامے بازیاں صرف معیشت کی تباہی کیلئے ہیں، واضح ہورہا ہے کہ سندھ میں پی پی کے علاوہ سب کیلیے لاک ڈائون ہے۔ -

محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پیر کو ہوگا
محرم الحرام 1443ھ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پیر کو کوئٹہ میں منعقد ہوگا۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے دفتر میں منعقد ہونے والے اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کرینگے۔
صوبائی اور ضلعی روئت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے ہیڈ کواٹرز پر منعقد ہونگے۔محرم الحرام کا چاند نظر آنے کی اطلاعات مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد اور وزارت مذہبی امور کے ڈائریکٹر جنرل (آر اینڈ آر)سید مشاہد حسین خالد ودیگر کو دی جائے گی۔ماہرین فلکیات کے مطابق پیر کی شام کو محرم الحرام 1443ھ کا چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں، توقع ہے کہ یکم محرم الحرام 1443ھ بروز منگل 10 اگست 2021 کو ہوگی۔
-

ن لیگ کے کارکنان آپے سے باہر، شہباز شریف اور نواز شریف کے پوسٹر پھاڑنے کی ویڈیو سامنے آگئی
ن لیگ کے کارکنان آپے سے باہر، لیگی کارکنان نے مسلم لیگ ہاؤس پر دھاوا بول دیا، توڑ پھوڑ کرنے اور شہباز شریف و نواز شریف کے پوسٹر پھاڑ نے کی ویڈیو سامنے آگئی ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن سندھ کی قیادت میں شدید اختلافات سامنے آگئے۔ مسلم لیگ ہاؤس پر کراچی ڈویژن کے ایک گروپ نے قبضہ کر لیا۔
کنٹومنٹ الیکشن کی ٹکٹس کی تقسیم کیخلاف مسلم لیگ ہاؤس پر کارکنوں نے احتجاج کیا اور نعرہ بازی کی۔ لیگی کارکنان نے مفتاح اسماعیل اور شاہ محمد شاہ کے خلاف نعرے لگائے۔ مسلم لیگ ہاؤس کے باہر مشتعل کارکنان نے قیادت کے پوسٹر پھاڑ دیئے اور دروازے توڑ کر قبضہ کر لیا۔
کارکنان نے کہا کہ سندھ قیادت کے کنٹومنٹ سےمتعلق کمیٹی کےفیصلوں کونہیں مانتے۔ کنٹونمنٹ بورڈز کے الیکشن کیلئےٹکٹس کی بندر بانٹ منظورہیں پیسے لے کر ٹکٹس ان کوجاری کئے گئے جن کا پارٹی سے تعلق نہیں۔کارکنان نے مطالبہ کیا کہ ن لیگ کی اعلیٰ قیادت فوری مداخلت کرے اور قیادت شفاف کمیٹی تشکیل دے کر حقیقی کارکنان کو ٹکٹس جاری کرے . -

میٹرک بورڈسے الحاق شدہ اسکول سالانہ عملی امتحانات 9اگست سے 17اگست تک لے سکتے ہیں، سید شرف علی شاہ
ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے شہر میں لاک ڈان کے باعث سالانہ پریکٹیکل کا امتحانی شیڈول ملتوی کر دیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ بورڈ کی جانب سے پہلے سے دیئے گئے امتحانی شیڈول کے مطابق 9 اگست سے 17 اگست2021 تک سالانہ عملی (پریکٹیکل) امتحانات لے سکتے ہیں۔ چیئرمین بورڈ سید شرف علی شاہ نے بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں کے سربراہان کو کہا ہے کہ جن اسکولوں نے ابھی تک پریکٹیکل امتحانات نہیں لئے ہیں وہ کورونا وبا کے باعث سخت ایس او پیز کے ساتھ امتحانات کو یقینی بنائیں اورجلد ہی پریکٹیکل امتحانات کے نتائج کو بورڈ کے متعلقہ سیکشن میں لازمی جمع کرائیں۔ -

مسلم لیگ ن کے 2 سینئر ترین رہنماؤں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کر دیا
پیپلز پارٹی نے ن لیگ کی بڑی وکٹیں گرا لیں، مسلم لیگ ن کے 2سینئر رہنماؤں ثناءاللہ زہری اور عبدالقادر بلوچ نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری اور سابق گورنر عبدالقادر بلوچ پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔
دونوں رہنماؤں نےکوئٹہ میں ایک تقریب کے دوران چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔بلاول نے دونوں رہنماؤں کو پیپلز پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدیدکہتے ہوئے دعوٰی کیا کہ پارٹی بلوچستان سمیت پورے ملک میں حکومت بنائےگی، ہم حکومت میں آکر صوبےکے مسائل کا حل بھی نکالیں گے۔
اس موقع پر ثنااللہ زہری کا کہنا تھا کہ میرے والد نے ذوالفقارعلی بھٹوکے ساتھ مل کرکام کیا ہے، آج میں اپنے والد کی پارٹی میں جارہا ہوں، نواز شریف سے کہا تھا کہ ہمیں پنجاب سےعزت چاہیے لیکن ہمیں نواز شریف نے بےعزت کیا۔ثنااللہ زہری کا کہنا تھا کہ ماضی میں تیسرے نمبر کی پارٹی کو وزیراعلیٰ کے لیے ترجیح دی گئی، ن لیگ کے 22 سے23 اراکین کے باوجود ہمیں حکومت بنانے نہیں دی گئی۔سابق گورنر بلوچستان عبدالقادر بلوچ نے پیپلز پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کرتے ہوئےکہا کہ زرداری خاندان سے بہت پرانا رشتہ ہے، مسلم لیگ ن کو ہم نے خیر بادکہہ دیا،بلوچستان میں ن لیگ کی اب کوئی قد آور شخصیت نہیں ہے۔
عبدالقادر بلوچ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے وعدہ کیا بلوچستان کےدورے کرتا رہوں گا،معتبر شخصیات کی شمولیت سےجماعت آگے بڑھےگی،پیپلز پارٹی نےاپنی قابلیت پر آج بلوچستان میں پوزیشن بنائی،صحیح کام کیا توبلوچستان میں ہماری اکثریتی حکومت بنےگی۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ منگل کو کوئٹہ میں نواب ثنااللہ زہری کے سیاسی و قبائلی ہم خیال رفقا کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سابق گورنر بلوچستان عبدالقادر بلوچ اور دیگر سیاسی قبائلی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ثنا اللہ زہری نے کہا میں پی پی شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو کی جانب سے دعوت دیے جانے پر مشکور ہوں۔انھوں نے نواز شریف پر شدید تنقید کی، اور انھیں فطرتاً دھوکے باز قرار دیا، کہا نواز شریف نے ہمیں دھوکا دیا، ہم نے نواز شریف اور ان کی بیٹی کو بہت عزت دی اور چھوڑا نہیں، لیکن نواز شریف کی فطرت میں وفا کرنا نہیں ہے، ہم پیپلز پارٹی سے اسی دن سے رابطے میں تھے، امید ہے کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو عزت دیں گے۔نواب ثنا اللہ زہری نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہم اپنی جماعت بنانے کا سوچ رہے تھے، اور ہم اپنی سیاسی جماعت بنانے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں۔ -

کراچی کے ساحل پر پھنسے بحری جہاز کو نکالنے کیلیے آپریشن شروع
ساحل سمندر پر گزشترہ کئی دنوں سے پھنسے مال بردار جہاز کو نکالنے کے آپریشن کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔
گزشتہ روز ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پورٹس اینڈ شپنگ نے کراچی کے ساحل پر پھنسے بحری جہاز ہینگ ٹونگ 77 کو نکالنے کے لیے سالویج پلان کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دی تھی.
3 رکنی کمیٹی میںڈپٹی کنزرویٹر کے پی ٹی کیپٹن محمد الطاف، مرکنٹائل میرین ڈپارٹمنٹ کے پرنسپل افسر سلمان رضا اور چیف انجینئر و شپ سرویئروامق ابرار صدیقی شامل ہیں۔
تین رکنی کمیٹی نے آپریشن کے پلان کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد ہیوی مشینری کی مدد سے جہاز کے اطراف سے ریت اور مٹی ہٹانے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں جہاز پر اینکرز بھی پہنچا دیے گئے۔
واضح رہے کہ جہاز کو نکالنے کے لیے 15 اگست کی تاریخ مقرر کی گئی ہے جب کہ جہاز کے ٹینک سے تیل منتقلی کا عمل پہلے ہی مکمل کیا جاچکا ہے۔
-

کراچی پورٹ پر انتظامیہ اور فشر مینز کے درمیان کامیاب مذاکرات ، بحری جہازوں کی آمد و رفت بحال
کراچی پورٹ پر انتظامیہ اور فشر مینز کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد بحری جہازوںکی آمد و رفت بحال ہوگئی ہے اور فشر مینز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی بندر گارہ پر انتظامیہ اور فشر مینز کے درمیان تنازعہ کے باعث بندر گاہ پر ہفتہ کی صبح چھ بجے سے در آمدی و برا ٓمدی جہازوںکی آمد و رفت معطل ہوگئی تھی اور تمام تر تجارتی سرگرمیاں ٹھپ ہو کر رہ گئی تھیں،معاملے کی اطلاع ملتے ہی وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے بحری امور محمود مولوی موقع پر پہنچے اور انتظامیہ اور فشر مینز کے درمیان تنازعہ کے حل میںاہم کردار ادا کیا ،انتظامیہ اور فشر مینز کے درمیان تنازعہ کے باعث بندر گاہ کا چینل بند ہوگیا تھا جس کے نتیجے میںجہازوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی تھی،تاہم کامیاب مذااکرات کے بعد دوپہر میںجہازوںکی آمد و رفت بحال ہوگئی اور تجارتی سرگرمیاں بھی معمول پر آگئیں۔ -

سابق سینیٹر اور ایم این اے نے پیپلزپارٹی سے راہیں جدا کرلیں
سابق سینیٹر اور ایم این اے محمد علی بروہی نے پیپلزپارٹی سے راہیں جدا کرلیں ، پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے انصاف ہاؤس میں پریس کانفرنس کی جس میں سابق سینیٹر اور ایم این اے پی پی رہنماء محمد علی بروہی نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا اعلان کیا ، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پی پی پی وڈیروں کی جماعت ہے ، اس لیے عمران خان کے نظریے کو دیکھ کر تحریک انصاف میں شامل ہورہا ہوں ، ہم سب کو وزیراعظم عمران خان کے ہاتھ مضبوط کرنے ہیں۔
خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے سندھ میں ڈاکو راج کے خاتمے کی حکمت عملی بنالی ، ذرائع کہتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان نے انتظامی سطح پر اقدامات کا فیصلہ کیا ہے ، جس کے تحت وفاقی اداروں کے ذریعے ایکشن پلان ترتیب دیا جائے گا جب کہ اسمگلنگ ، منشیات کی روک تھام اور بد انتظامی پر وفاقی حکومت کردار ادا کرے گی ، اس ضمن میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سندھ اسٹریٹجی کمیٹی کا اجلاس ہوا ، جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل ، وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، اسدعمر، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ ، چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی ، پی ٹی آئی رہنماؤں عامر کیانی اور سیف اللہ ابڑو نے شرکت کی۔
