پاکستان ہندو کونسل نے اپنے اعلی سطحی اجلاس میں بھونگ شریف رحیم یار خان میں گنیش مندر پر افسوسناک حملے کے بعد کی صورتحال کے تناظر میں ریاستی اداروں کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے آئندہ ایسے واقعات کی مکمل روک تھام کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ہندو کونسل کی کابینہ کا اہم اجلاس پی ایچ سی سیکرٹریٹ کراچی میں منعقد ہوا جس میں صدر ہندو کونسل گوپال داس، سیکرٹری جنرل پرشوتم رامانی، موہن لال راٹھی، وکرم راٹھی اور ڈاکٹر شنکر لال سمیت اعلی عہدے دار شریک ہوئے، اس موقع پر سرپرست اعلی پاکستان ہندو کونسل اور ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے شرکا کو گنیش مندر حملے کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔
پاکستان ہندو کونسل کے اجلاس میں ڈاکٹر رمیش کمار کے متحرک کردار کو خصوصی طور پر سراہا گیا، پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلی نے تازہ صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گنیش مندر کی تعمیر نو کیلئے کام شروع کردیا گیا ہے، مقامی انتظامیہ کے مطابق حملے میں ملوث چالیس شرپسندوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے،پولیس دیگر ملزمان کو بھی قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے کوشاں ہے۔
پاکستان ہندو کونسل نے ڈاکٹر رمیش کمار کو حملے کے بعد کی نازک صورتحال سے احسن انداز سے نمٹنے پر بھی تعریف کی، چیف جسٹس گلزار احمد نے ڈاکٹر رمیش کمار سے ملاقات کے دوران واقعے کا نوٹس لیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا کہ افسوسناک واقعے کے فوری بعد عالمی میڈیا پر پاکستان کے خلاف پراپیگنڈہ شروع کردیا گیا تھا، ریاستی اداروں کے بروقت اقدام نے ثابت کردیا کہ پاکستانی قوم شدت پسندی کا مقابلہ کرنے کیلئے متحد ہے، حالیہ افسوسناک واقعے کی مذمت پاکستان کے ہر امن پسند مکتبہ فکر نے کی، پاکستان کی محب وطن ہندو کمیونٹی وزیر اعظم عمران خان، چیف جسٹس گلزار احمد اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مشکور ہے جنہوں نے مشکل کی اس گھڑی میں ہندو کمیونٹی کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا .
پاکستان ہندو کونسل کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گیارہ اگست کو غیرمسلم اقلیتوں کا قومی دن بھرپور جوش و جذبے سے منایا جائے گا، ملک بھر میں واقع مندروں، گوردواروں اور گرجا گھروں سمیت غیرمسلم اقلیتوں کی عبادت گاہوں اور مقدس مقامات کی انتظامیہ سے اپیل کی گئی کہ پاکستانی ہندو کمیونٹی سے اظہار یکجہتی کرنے کیلئے گیارہ اگست کو پاکستان کا سبز ہلالی پرچم اور پاکستان ہندو کونسل کا جھنڈا لہرایا جائے، پاکستان ہندو کونسل نئی نسل کو قائد اعظم کی گیارہ اگست کی تقریر سے روشناس کرانے اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے شہرقائد میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام بھی کرے گی، ملک کے دیگر مقامات پر بھی گیارہ اگست کی مناسبت سے مختلف تقریبات منعقد کی جائیں گی تاکہ دنیا کو یہ عملی طور پر دکھایا جائے کہ پاکستان میں غیرمسلم اقلیتیں آئین پاکستان اور قائد اعظم کے وژن کے تحت مکمل آزاد ہیں، سپریم کورٹ، پارلیمان، پاک افواج سمیت پاکستان کی تمام ریاستی مشینری شدت پسندوں کی بیج کنی اور اقلیتوں کی حفاظت کیلئے پرعزم ہے،ٹیری صوبہ خیبرپختونخوا میں شری پرم ہنس جی مہاراج کی سمادھی اور رحیم یار خان میں گنیش مندر پر حملے کے بعد ریاستی اداروں نے اپنی ذمہ داریاں اچھے انداز میں نبھائی ہیں۔
Category: کراچی
-

گنیش مندر حملہ، پاکستان ہندو کونسل کا اعلی سطحی اجلاس
-

لاک ڈاؤن لگانے والی سندھ حکومت کی اپنی ہی جماعت نے ایس او پیز کی دھجیاں اڑادیں
صوبے میں لاک ڈاؤن لگانے والی سندھ حکومت کی اپنی ہی جماعت نے ایس او پیز کی دھجیاں اڑادیں۔ تفصیلات کے مطابق کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کی تلقین کرنے والی سندھ کی حکمرں جماعت پاکستان پیپلزپارٹی نے کورونا ایس او پیز ہوا میں اڑاتے ہوئے کراچی کے علاقے ملیر میں پی پی رہنما ساجد جوکھیو کے صوبائی وزیر بننے کی خوشی میں جشن اور تقریب کا انعقاد کردیا ، اس کے علاوہ گلشن معمار میں بھی پیپلزپارٹی کے علاقائی عہدیداروں کی استقبالیہ تقریب رکھی گئی۔
ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کورنگی نمبر 4 کے اسپورٹس گراؤنڈ میں بیک وقت شادی کی 8 تقاریب کا انعقاد کیا گیا جس کے بارے اہل علاقہ کہتے ہیں کہ اس طرح سے شادی کی تقاریب کا ہونا معمول بن چکا ہے ، پولیس تقریب کے دوران موقع پر آتی ہے لیکن اس کے بعد تھانے میں معاملات طے کرلیے جاتے ہیں۔
یاد رہے کہ سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے بھر میں نئی اضافی پابندیوں کے ساتھ لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے ، اس دوران کاروباری ، عوامی اور سماجی سرگرمیوں پر پابندی ہو گی، نئی پابندیوں کے ساتھ لاک ڈاؤن 8 اگست تک ہوگا . -

سندھ میں سکولوں کو مزید 10 دن بند رکھنے کی تجویز دے دی گئی
سندھ میں سکولوں کو مزید 10 بند رکھنے کی تجویز دے دی گئی، این سی اوسی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوم عاشور کے بعد صورتحال دیکھ کرسکول کھولے جائیں گے، تعلیمی اداروں میں امتحانات کا انعقاد کیا جاسکے گا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں پیر9 اگست سے جاری لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کراچی سمیت صوبے میں بازار رات 8 بجے تک کھولنے کی تجویز ہے ، شادی کی تقریبات کھلی جگہوں پر کرنے ، اور 200 مہمانوں کو شرکت کی دعوت دینے کا فیصلہ ،ریسٹورانٹ میں آؤٹ ڈور ڈائننگ کھولنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی اداروں میں امتحانات کا انعقاد کیا جاسکے گا۔ اجلاس میں تجویز پیش کی گئی کہ سندھ میں سکولوں کو مزید 10 دن بند رکھا جائے،یوم عاشور کے بعد صورتحال دیکھ کرسکول کھولے جائیں گے۔
سندھ حکومت نے 9 اگست سے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، کراچی ، حیدر آباد اور سکھر میں9اگست سے لاک ڈاوَن ختم ہوجائے گا، کراچی ،حیدر آباد اور سکھر میں 9اگست سے مارکیٹیں رات 8بجے تک کھولی جاسکیں گی، سندھ میں کورونا کیسز کی شرح 13 فیصد ہے، کراچی میں کورونا کی شرح میں 3 فیصد کمی آئی ہے، پہلے کی طرح اب کیسز نہیں بڑھ رہے، لاک ڈاؤن میں نرمی کرکے لوگوں کو آسانیاں دی جائیں گی۔ -

نجی بینک کے ملازمین نے بینک کو 75 کروڑ کا چونا لگا دیا
کراچی میں نجی بینک کے اپنے ہی ملازمین نے بینک کو 75 کروڑ روپے کا چونا لگا دیا، ملزمان بینک سے سونے سے بھرے 150 بیگز سمیت کروڑوں روپے کی نقدی لے کر فرار، ملزمان کی واردات کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے- ویسے تو کراچی سمیت ملک بھر میں بینک کو لوٹنے کے حوالے سے اکثر خبریں سننے کو ملتی ہیں، لیکن ایسا بہت کم ہی ہوتا ہے کہ جب بینک کے اپنے ہی ملازمین بینک کو چونا لگا کر فرار ہو جائیں- کراچی میں بھی ایسا ہی دلچسپ اور حیران کن واقعہ پیش آیا کہ جب بینک کے ملازمین لمبے عرصے تک بینک کو بے وقوف بنا کر پیسہ لوٹتے رہے اور بینک اننتظامیہ کو فراڈ کی بھنک تک نہ پڑی- تاہم جب بینک کو آڈٹ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ بینک کے ملازمین نے بینک کو 75 کروڑ روپے سے زائد کو چونا لگا دیا- تھانہ عزیز بھٹی میں درج مقدمے میں 4بینک ملازمین اور11 مبینہ جعلی کسٹمرزکوملزم نامزدکیاگیا- عزیزبھٹی تھانے میں مقدمہ ڈپٹی منیجرریحان احمد یوسفی کی مدعیت میں درج کیا گیا-جےایس بینک سے ہونےوالےفراڈکا معاملہ2گست کوہونےوالےآڈٹ کےدوران سامنےآیا،2اگست کوبینک میں موجود زیورات کے50سیل شدہ بیگ کھولے گئے توزیورات نکلی،3اگست کو نکلی زیورات سے بھرے بیگز کی تعداد150ہوگئی، مبینہ طورپر نکلی زیورات کےعوض 28کسٹمرزکوگلستان جوہربرانچ سے 55کروڑ روپےلون جاری کیاگیا- پولیس نے بتایا کہ بینک میں سونا رکھ کر قرضہ لینے کی سہولت سے بینک ملازمین نے فائدہ اٹھایا- ملزمان سادہ لوح افراد کو قرض دینے کا جھانسا دے کر ان کے شناختی کارڈ پر بھی لون حاصل کر لیتے-مقدمے میں بینک ملازمین پر امانت میں خیانت اوراصلی زیورات کو تبدیل کرنےکاالزام عائدکیاگیا-مقدمے میں عائشہ مرزا نامی خاتون کسٹمرپربھی بینک اسٹاف سے ملی بھگت اور پیسےلینےکا الزام عائد کیا گیا- 4اگست کو تھانہ عزیز بھٹی میں اسی نوعیت کی جعل سازی پر دوسرامقدمہ درج کرایا گیا-مقدمے میں11 کسٹمرز پر سونے کے زیورات کے بدلے20کروڑ40لاکھ روپےقرضہ لینے کا الزام لگایا گیا- پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد چند گرفتاریاں بھی کی ہیں، جبکہ مرکزی ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی کی جارہی ہے-
-

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کا ضلع ملیر میں جاری ترقیاتی کاموں کا دورہ
ایڈمنسٹریٹر کراچی اور ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب کا ضلع ملیر میں جاری ترقیاتی کاموں کا دورہ
وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی سلمان عبداللہ مراد اور دیگر بھی ہمراہ
سندھ حکومت ضلع ملیر میں ایک ڈویلپمنٹ پروجیکٹ بنا رہی ہے۔اس منصوبے کے ذریعہ ضلع ملیر کو موٹر وے M9 سے منسلک کیا جائے گا۔ اس منصوبے میں جو سڑک تعمیر کی جارہی ہے اس کی لمبائی 8.8 کلومیٹر ہے۔اس منصوبے میں ایک برج بھی تعمیر کیا جارہا ہے جو ندی کے اوپر سے گزرے گا۔
اس منصوبے کی تعمیر سے یہاں کے مکینوں کو بہتر سفری سہولت میسر آئے گی۔ اس منصوبے کی تکمیل کے بعد ضلع ملیر، ملیر کینٹ، ایئر پورٹ اور شارع فیصل سے سپر ہائی کا سفر نہایت آسان ہوجائے گا۔
سندھ حکومت اس منصوبے کو ڈیڑھ سے دو ماہ میں مکمل کرلے گی۔ اس منصوبے کی تکمیل کے ذریعہ بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کی خدمت کرنے کا جو جذبہ شروع کیا ہے اس کو آگے لے جانا ہے۔لوگوں کو ریلیف فراہم کرنا بلاول بھٹو زرداری کا مشن ہے۔
سندھ حکومت کے تحت کراچی کے مختلف علاقوں میں تعمیراتی منصوبے جاری ہیں، ان کی میں خود نگرانی کررہا ہوں۔وزیر اعلیٰ سندھ کی ٹیم کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔
-

سندھ حکومت کا کراچی سمیت صوبے بھر میں کل سے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ
سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے بھر میں کل 9 اگست سے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کاروبار کے اوقات رات 8 بجے تک کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے جبکہ ریسٹورنٹس میں آؤٹ ڈور ڈائننگ کھولنے اور شادی کی تقاریب کھلی جگہ پر کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا تاہم اسکولوں کو فی الحال دس دن مزید بند رکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی میزبانی میں ہونے والے این سی او سی کے مشترکہ اجلاس میں کراچی سمیت سندھ بھر میں پیر 9 اگست سے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
جبکہ لاک ڈاؤن کے باوجود کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں نمایاں کمی نہیں آسکی شرح اب بھی 20 فی صد سے زائد ہے۔
یوم آزادی تک 40 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین لگانے کا ہدف ہے عثمان بزادر
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے باعث مزید 68 افراد جاں بحق ہوگئے۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 55 ہزار 2 ٹیسٹ کیے گئے 4 ہزار 455 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ مثبت کیسز کی شرح 8.09 فیصد رہی۔ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 67 ہزار 580 جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 23 ہزار 865 ہو گئی۔
بورس جانسن کے اشارے کے بعد پاکستان کے برطانوی ریڈ لسٹ سے باہر آنے کی امید پیدا ہوگئی
سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 89 ہزار 699،خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 45 ہزار 862، پنجاب میں تین لاکھ 59 ہزار 321، اسلام آباد میں 88 ہزار 676، بلوچستان میں 30 ہزار 749، آزاد کشمیر میں 25 ہزار 301 اور گلگت بلتستان میں 8 ہزار 391 ہو گئی ہے۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 104 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 69، خیبرپختونخوا 4 ہزار 487، اسلام آباد 806، گلگت بلتستان 147، بلوچستان میں 328 اور آزاد کشمیر میں 634 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں-
پاکستان میں کورونا کے باعث مزید 68 افراد جاں بحق
-

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا پنوعاقل میں پریس کانفرنس سے خطاب
قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ کی پنو عاقل پریس کلب آمد پر ان کے ہمراہ سردار پپو خان چاچڑ، سید طاہر شاہ، امین اللہ موسیٰ خیل، ایڈووکیٹ اجمل سولنگی، عامر ابڑو اور دیگر بھی موجود تھے۔
پریس کلب میں صحافیوں سے ملاقات، صحافیوں کی جانب سے مہمانوں کو اجرک پہنائی گئی۔ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے پنوعاقل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کالاباغ ڈیم نہ کھپے، ملک کی یکجہتی کے خلاف کوئی منصوبہ قبول نہیں، ڈیم کو گالی نہیں بنایا جائے سندھ میں ڈیمز کی ضرورت بھی ہے، کالا باغ ڈیم کے ہم سب لوگ خلاف ہیں۔
-

کراچی میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے نئے نوٹیفکیشن میں شہریوں کو خاصا ریلیف دیا جائیگا : مرتضی وہاب
ایڈمنسٹریٹر کراچی ،سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی میں لاک ڈائون کے حوالے سے نئے نوٹیفکیشن میں شہریوں کو خاصا ریلیف دیا جائے گا لیکن کچھ سختیاں بدستور رہیں گی،نوٹیفیکیشن کل جاری ہو جائیگا، کراچی میں کوویڈ جس تیزی سے جارہا تھا اللہ کا شکر ہے لاک ڈائون کے باعث صورتحال میں بہتری آئی ہے، تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی کہ کراچی میں ایک دن کے اندر دو لاکھ سے زائد لوگوں کو ویکسین لگائی گئی ہو، یہ بات انہوں نے ہفتہ کو افغان گرائونڈ فیڈرل بی ایریا میں ڈرائیو تھرو ویکسی نیشن سینٹر کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر میزان بینک کے صدر عرفان صدیقی، ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہ سلیم اور دیگر افسران بھی موجود تھے، مرتضی وہاب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سم بند کرنے کا فیصلہ گیم چینجر ثابت ہوا لوگوں کو جان کی پرواہ نہیں ہے سم کی ہے، انہوں نے کہا کہ شہری ہمارا ساتھ دیں تو ویکسین کی شرح کو اور بھی بڑھا سکتے ہیں، جلد ہی ڈیفینس میں ڈرائیو تھرو ویکسی نیشن سینٹر کا آغاز کردیا جائے گا تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت مل سکے، انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کی آمد ہے اس دوران جہاں پر مجالس ہونگی اور ذاکرین خطاب کریں گے وہاں ایس او پیز کو یقینی بنایا جائے، تمام افراد ویکسی نیشن کرائیں اور ماسک کا لازمی استعمال کریں، انہوں نے کہا کہ میرا ٹارگیٹ خدمت ہے اور اپنے شہر میں مثبت تبدیلی لانے کی بھر پور کوشش کی جائے گی، ایک سوال کے جواب میں ایڈمنسٹریٹرکراچی نے کہا کہ شہر میں فوری تبدیلی نہیں آسکتی اس کے لئے کچھ وقت درکار ہوگا اور شہری جلد ہی بہتر محسوس کریں گے، انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں دو لاکھ 31 ہزار لوگوں کو ویکسین لگائی گئی جبکہ ایک ہفتے پہلے یومیہ 50 سے 55 ہزار لوگوں کو ویکسی نیشن دی جارہی تھی، انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے درخواست کی کہ وہ اپنے کارکنوں کو ہدایت دیں کہ وہ ماسک لازمی طور پر پہنیں اور ہر کارکن اپنے آپ کو ویکسین لگوائے، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ ضلع وسطی، کورنگی، ملیر، سائوتھ اور شہر کے دوسرے مقامات پر فیومیگیشن کی جائے گی تاکہ عید الاضحی اور مون سون سیزن میں مکھیوں اور مچھروں کی افزائش نہ ہو پائے، انہوں نے کہا کہ میں مخالفت پر یقین نہیں رکھتا اور لوگوں کی مدد سے کام کروں گا اور شہر کی خدمت کے جذبے سے ہم آگے بڑھیں گے ۔
-

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نوید زبیری کی مرتضی وہاب کو کراچی کا ایڈمنسٹریٹر بننے پرمبارک باد
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نوید زبیری نے اپنے بیان میں مرتضی وہاب کو کراچی کا ایڈمنسٹریٹر بننے پر انہیں مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دراصل ہمارے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ویژن ہے جو انہوں نے کراچی شہر کی بہتری اور شہریوں کے بہترین مفاد میں کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی شہر میں بلدیاتی کام صرف سیاسی لوگ ہی کر سکتے ہیں کیونکہ شہر کی بہتری کیلیئے وہی کام شخص کام کر سکتا ہے جو ہر جگہ خود ہو۔
انہوں نے کہا کہ بیورو کریٹ ہمیشہ ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر فیصلے کرتے ہیں جبکہ سیاسی لوگ متعلقہ جگہوں پر خود موجود ہوتے ہیں۔جس کا فرق عوام خود جلد دیکھیں گے۔انہوں نے کراچی والوں کو 30 سال تک مذہبی جماعتیں بیوقوف بناتی رہیں پھر زبان،لسانیت اور تعصب کی بنیاد پر 30 سال تک ایک پارٹی بیوقوف بناتی رہی۔
انہوں نے کہا کہ کراچی والوں نے عمران خان کی پارٹی کو 14 قومی اسمبلی کی سیٹیں دیں جس پر وہ اتنے ہی ووٹوں سے وزیر اعظم بنے لیکن اس کے بعد وہ خود اور ان کی پارٹی کے اراکین اسمبلی کہیں نظر نہیں آتے۔کراچی سے منتخب ہونے والے کراچی کے بجائے وانا اور وزیرستان میں کام کرتے نظر آتے ہیں کیا کراچی والوں نے انہیں اس لیئے ووٹ دیئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اب کراچی والوں کو یہ سوچنا چاہیئے کہ ان کی بہتری مذہبی اور مقامی پارٹیوں میں نہیں بلکہ ملک گیر پارٹی ہے اور پیپلز پارٹی سے بہتر پارٹی ان کیلیئے کوئی نہیں ہو سکتی۔انہوں نے کہا کہ جو کراچی میں جو مقامی تعصبی پارٹی کراچی کا بیٹا کا نعرہ مارتی تھیں انہیں معلوم ہونا چاہیئے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور مرتضی وہاب دونوں کراچی میں پیدا ہوئے اور کراچی کے بیٹے ہیں۔
وہ کراچی کا درد رکھتے ہین اور اس کی بہتری کیلیئے دن رات سوچتے ہیں اور اب کراچی کے ایڈمنسٹریٹر کی حیثیت سے اسے عملی جامع پہنانے کا وقت آگیا ہے۔اب کراچی کی بہتری کیلیئے جلد مزید فیصلے ہوں گے اور لوگ دیکھیں گے کہ کراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر پیپلز پارٹی ہی بنائے گی۔انہوں نے کہا گذشتہ 30 سالوں اتنا تعصب اور زہر اگلا گیا کہ بیشتر سرمایہ دار کراچی سے اپنا سرمایہ اور فیکٹری پنجاب اور بیرون ملک لے گئے، یہاں سرمایہ کاری رک گئی جس سے بیروزگاری پھیلی۔انہوں نے کراچی والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سوچیں کہ کون سی پارٹی انہیں بیروزگار کر رہی ہے اور کون ان کے روزگار کیلیئے کام کر رہا ہے۔ -

کراچی میں نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ، پیپلزپارٹی کی سابق خاتون رہنما جاں بحق
کراچی میں نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ، پیپلزپارٹی کی سابق خاتون رہنما جاں بحق ہو گئیں- تفصیلات کے مطابق کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ہو گئی ہے- نامعلوم افراد نے خاتون کو ان کے گھر کے قریب فائرنگ کا نشانہ بنایا- خاتون کی شناخت فاطمہ زوجہ مسافر کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق ماضی میں پیپلز پارٹی سے تھا- پولیس حکام کے مطابق خاتون فاطمہ عرف وڈیری پی ایس 123 کی انچارج بھی رہ چکی ہیں- خاتون کے خلاف ماضی میں متعدد مقدمات بھی درج ہیں- پولیس حکام کے مطابق نامعلوم افراد نے خاتون پر 2 فائر کیے، جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں، پولیس کو موقع واردت سے گولیوں کے 4 خوال ملے ہیں- اینی شاہدین کے مطابق موٹرسائیکل پر سوار 2 افراد آئے اور انہوں نے اپنے گھر سے باہر نکلنے والی خاتون پر فائرنگ کر دی- پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے- پولیس کی جانب سے ملزمان کی تلاش کیلئے سی سی ٹی وی فوٹیج کا استعمال کیا جا رہا ہے، جبکہ پولیس ملزمان کی تلاش کیلئے چھاپے بھی مار رہی ہے- پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وہ ملزمان کو گرفتار کر لیں گے-