پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ قوم کو اپنی پولیس کے شہداء پر فخر ہے۔ یومِ شہداء پولیس کے موقعے پر جاری کردہ اپنے پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ میں عوام کی جان و مال کی حفاظت اور امن و استحکام کے لیئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے پولیس فورس کے شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے میں بھی پولیس کا کردار تاریخی اور قربانیاں بے مثال ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرونا وائرس وباء کی روک تھام کے سلسلے میں بھی پولیس کے جوانوں نے ہر اول دستے کے طور پر کردار نبھایا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود پولیس اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے نبھا رہی ہے اور میں پولیس کے افسران و جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ پی پی پی چیئرمین نے پولیس کے بہادر سپوتوں کے اہل خانہ کے ساتھ بھی یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
Category: کراچی
-

قوم کو اپنی پولیس کے شہداء پر فخر ہے،بلاول بھٹو زرداری
-

6 ڈاکوؤں کی منی چینجر کی گاڑی پر فائرنگ، لاکھوں لوٹ لیے، 2 افراد جاں بحق
شہر قائد کے علاقے بفرزون میں ڈی سی آفس کے قریب منی چینجر کی گاڑی پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق جب کہ ایک زخمی ہو گیا، ڈاکو کیش سے بھرا بیگ چھین کر فرار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق بفرزون ڈپٹی کمشنر آفس کے قریب 6 ڈاکوؤں نے واردات کے دوران منی چینجر کی ایک وین پر اندھا دھند فائرنگ کر کے دو افراد کو قتل کر دیا، اور کیش لوٹ کر 3 موٹر سائیکلز پر بیٹھ کر فرار ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوا، کیش وین میں لوٹ مار کے دوران ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کی تھی، واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، اور تفتیش شروع کر دی.
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا نشانہ بن کر جاں بحق ہونے والوں میں ایک سیکیورٹی گارڈ اور ایک کیشیئر شامل ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واردات 3 موٹر سائیکلز پر سوار 6 ملزمان نے کی، عینی شاہدین کے بیانات پر پولیس ٹیم ملزمان کی تلاش میں روانہ ہو گئی۔
ایس ایس پی سینٹرل غلام مرتضیٰ تبسم نے میڈیا سےگفتگو میں کہا بینک کلائنٹ نے 6 ہزار ڈالر اپنے اکاؤنٹ میں منگوائے، منی چینج والے بدلے میں کیش لینے بینک آئے تھے، پاکستانی روپے میں رقم 9 لاکھ 85 ہزار روپے تھی.

ڈاکوؤں نے واردات سے پہلے گاڑی پر فائرنگ کی، پہلے کمپنی کے ملازمین کو زخمی کیا اور پھر کیش چھین کر 3 ون ٹو فائیو پر فرار ہوئے۔
انھوں نے بتایا کہ ایک سی سی ٹی وی فوٹیج ہمیں ملی ہے جس میں کچھ واضح نہیں، بینک کے سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی چیک کر رہے ہیں، کچھ مثبت پیش رفت ہوئی مگر ابھی شیئر نہیں کر سکتے، کچھ اطلاعات ہیں کہ کون سے گروہ ایسے کام کر رہے ہیں۔
ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ بڑی رقم منتقل کرنے کی ایس او پی فالو نہیں کی گئی، ہائی روف وین میں رقم منتقلی کی اطلاع ہمیں نہیں دی گئی تھی.
واقعے میں 2 افراد جاں بحق ہوئے، جلد اس کیس کو حل کر لیں گے، معلومات لیک ہوئی ہے تب ہی یہ واقعہ پیش آیا ہے۔
پولیس کے مطابق کیش وین میں 4 افراد سوار تھے، فائرنگ سے کیشیئر اور ایک سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوا، اور ایک سیکیورٹی گارڈ زخمی جب کہ ایک ملازم صحیح سلامت ہے.
معلومات کے حصول کے لیے پولیس کی دوسری ٹیم نجی بینک گئی، معلوم ہوا کہ کیش وین نے ایک جگہ سے 6 ہزار ڈالر لیے اور بینک میں جا کر شہری کو دیے۔
ایس ایس پی وسطی کے مطابق وین سے ساڑھے 9 لاکھ روپے کے قریب رقم لوٹی گئی۔
-

سندھ کے 3 اضلاع میں ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کا فیصلہ واپس
سندھ حکومت نے تین اضلاع میں ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن منسوخ کردیا۔
سندھ لوکل گورمنٹ بورڈ نے گزشتہ روز ضلع کورنگی، غربی اور وسطی میں ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا۔
سندھ کی اعلی شخصیت کی ناراضی کے بعد ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کا فیصلہ منسوخ کیا گیا ہے۔
تین میں سے دو ایڈ منسٹریٹر پر نیب کیسسز چل رہے ہیں، نیب زدہ افسران کو تعینات کرنے پر وزیراعلی نے بھی اہم شخصیت سے باز پرس کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہپہلے ایڈمنسٹریٹر کا چارج ڈپٹی کمشنرز کے پاس تھا جسکی وجہ سے بلدیاتی امور شدید متاثر ہو رہے تھے۔
-

سندھ کابینہ میں تبدیلی کے بڑے فیصلے
سندھ کابینہ میں تبدیلی کے بڑے فیصلے
ویب ڈیسک 4 اگست 2021 سندھ کابینہ میں تبدیلی کے بڑے فیصلے سامنے آگئے، کئی وزراء کے محکمے تبدیل کر دیے گئے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ سے سبکدوش وزرا اور مشیروں نے ملاقات کی جس میں وزیراعلیٰ نےآگاہ کیا کہ آپ سے ذمہ داریاں واپس لی جارہی ہیں۔
وزیر زراعت اسماعیل راہو، وزیرخوراک ہری رام کشوری سے محکمہ واپس لے لیا گیا ہے۔ نثارکھوڑو اور سہیل انورسیال سےبھی وزارتیں واپس لےلی گئی ہیں۔
لیاقت آسکانی ، ساجدجوکھیو اور منظوروسان کو کابینہ میں نئی ذمہ داریاں دینےکافیصلہ کیا گیا ہے۔
ضیاعباس شاہ، ریاض حسین شیرازی کو بھی کابینہ میں شامل کرنےکافیصلہ سامنے آیا ہے۔ سعیدغنی اور ناصرشاہ سے بھی ایک ایک وزارت واپس لی جارہی ہے۔
گیان چند اور جام شورو کو کابینہ میں ذمہ داری دینےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے5گھنٹےتک وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقاتیں کیں اور انٹرویوز کیے۔
-

چیف جسٹس کیخلاف نازیبا زبان کا استعمال، 2 وزرا سمیت پی پی کے 15 رہنما طلب
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سرکل نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کے خلاف نازیبا زبان کے استعمال پر سندھ حکومت کے 2 وزرا اور پیپلزپارٹی کے 8 ارکان اسمبلی سمیت 15 رہنماؤں کو طلب کرلیا۔
چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف نازیبا زبان کے استعمال کے معاملے پر ایف آئی اے سائبر سرکل کی تحقیقات کے بعد پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی سمیت 15 رہنماؤں کو طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا۔
سینیئر حکام نے بتایا کہ صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ، صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی، ارکان اسمبلی شہلا رضا، ناز بلوچ، نفیسہ شاہ، شاہدہ رحمانی، قادر خان مندوخیل اور قادر پٹیل کو بھی ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل طلب کیا گیا ہے جبکہ ان تمام رہنماؤں کو 12 اور 13 اگست کو طلب کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق نازیبا تقریر کے معاملے پر گرفتار ملزم کے موبائل فون سے ان افراد کے رابطے کا ریکارڈ ملا ہے۔
ایف آئی اے حکام نے مزید بتایا کہ پی پی کے ارکان اسمبلی کے علاوہ 7 مزید عہدیداروں کو بھی طلب کیا گیا ہے۔
-

6 سالہ ماہم سے زیادتی اور قتل کے ملزم نے عدالت میں جرم کا اعتراف کرلیا
کراچی کے علاقے کورنگی میں 6 سال کی بچی ماہم سے زیادتی اور قتل کے ملزم نے مقامی عدالت میں جرم کا اعتراف کرلیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں کورنگی زمان ٹاؤن میں 6 سالہ ماہم سے زیادتی اور قتل کیس میں گرفتار ملزم ذاکر عرف انٹولہ نے عدالت کے روبرو اپنے جرم کا اعتراف کیا۔
ملزم کے اعترافی جرم کے ابتدائی نکات کے مطابق ملزم نے چھ سالہ ماہم کو 27 جولائی کو اغوا کیا تھا، بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد خوف کی وجہ سے قتل کردیا اور لاش کچرا کنڈی میں پھینک دی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ عادل نذیر سہتو نے اعتراف جرم کے بعد ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جبکہ عدالت نے ملزم کی تصویر میڈیا پر نشر ہونے کے باعث شناخت پریڈ کی درخواست مسترد کردی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی عدالت کے منتظم جج نے ملزم کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔
-

سول اسپتال کے ٹراما سینٹر میں آکسیجن ختم، مریضوں کو منتقل کرنا پڑا
کراچی کے سول اسپتال کے ٹراما سینٹرمیں آکسیجن ختم ہوگئی۔
ایک تیماردار نے بتایا کہ صبح 4 بجے سے مریضوں کو آکسیجن نہیں مل رہی جس کے باعث مریضوں کو دیگر اسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے جب کہ اسپتال عملے کی جانب سے تسلی بخش جواب نہیں دیا جارہا۔
دوسری جانب میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر صابر میمن نے کہا کہ ٹراما سینٹر کے ایک آکسیجن پلانٹ میں خرابی ہوئی تھی جس کی وجہ سے بعض وارڈز میں آکسیجن کی سپلائی متاثر ہوئی۔
ڈاکٹر صابر کا کہنا تھاکہ آکسیجن پر موجود مریضوں کو فوری طورپرسول اور دیگر اسپتالوں میں منتقل کیا جب کہ آکسیجن پلانٹ کی خرابی دور کرلی گئی ہے۔
-

پاکستان کی کرپٹ ترین جماعت پی ٹی آئی ہے، خورشید شاہ
پیپلزپارٹی کے سینئیر رہنماء خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آئے گی تو روزگار دے گی، لاکھوں کو دیا ہے، اب بھی دے گی، ارباب علمگیر اور پی ٹی آئی کا اتحاد کرسی کیلئے ہے، اگر یہ اتحاد مہنگائی کے خلاف ہوتا ےو سب سے پہلے میں ویلکم کرتا، اقتدار کے علاوہ معیشت کیلئے یہ اتحاد کیا جاتا تو میں واحد سیاستدان ہوتا جو کھل ان کی حمایت کرتا، بدقسمتی سے یہ اقتدار کی جنگ ہے، غریبوں کا درد کسی کو نہیں ہے، اس ملک کے غریبوں کا درد کسی کو نہیں ہے.
خورشید شاہ نے مزید کہا ہے کہ ہمیں ایمان کے حد تک رات کو سوتے وقت بھی یہ سوچتے ہیں کہ آج کوئی بھوکی تو نہیں سوئی ہے، آج کوئی بچے بھوکے تو نہیں سوئے ہیں، اس کو میں نے تیس سال میں ثابت کیا ہے، یہاں پر لوگوں کو راستے دیے ہیں، روزگار دیا ہے، اپروچزز دیے ہیں، ہسپتال دیے ہیں، ہم نے تعلیم دی ہے، بہت جلد دیکھیں گے کہ میں اپنے بچوں کو اینٹ سے اٹھا کر اوپر لے کر آؤں گا، آج پاکستان میںسبزیادہ کرپشن پی ٹی آئی میں ہے، وزیر صحت پر کرپشن کا الزام لگا ہے، اسے نکال بھی دیا گیا ہے، جن جن وزیروں کو نکالا گیا ہے، دوسری طرف ان کو لگایا جا رہا ہے.
-

تشویشناک صورتحال ، لاک ڈاؤن کے باوجود کراچی میں مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ
شہر قائد میں لاک ڈاؤن کے باوجود 24 گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح میں تین فیصد اضافہ ہوا اور مثبت کیسز کی شرح 23.6 ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر نافذ لاک ڈاون کا پانچواں روز ہے ،24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں مثبت کیسز کی شرح میں تین فیصد اضافہ ہوگیا اور شہر میں مثبت کیسز کی شرح 23.6 ریکارڈ کی گئی۔
مثبت کیسز کی شرح میں 3 فیصد اضافے کے باوجود کراچی تیسرے نمبر پر ہے جبکہ کورونا مثبت کیسز کی شرح میں ملتان 27.6 فیصد سے پہلے نمبر پر، حیدرآباد 24.4 فیصد سے دوسرے نمبر پر ہے۔
گزشتہ روز کراچی میں کورونا کی مثبت کیسز کی شرح 20.1 ریکارڈ کی گئی تھی، جس پر صوبائی محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ 4 دن میں مثبت کیسز کی شرح 4فیصد گرگئی۔
محکمہ صحت سندھ نے بتایا تھا کہ لاک ڈاؤن کے پہلے روز کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 24.9فیصدریکارڈ کی گئی تھی۔
خیال رہے دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی وبا کی چوتھی لہر کے دوران کیسوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوتا جارہا ہے.
اس صورت حال کے پیش نظر سرکاری اور نجی اسپتالوں میں کرونا متاثرین کے لیے انتظامات کم پڑنے کا خدشہ ہے۔
اس حوالے سے ترجمان محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی کے اسپتالوں میں آئی سی یو بیڈز کے ساتھ وینٹی لیٹرز کی تعداد550ہے جبکہ مختلف اسپتالوں میں 102 مریض وینٹ پر ہیں۔
-

کونسا نیا فیچر متعارف کروادیا جو یوٹیوبرز کیلئے خوشی کا باعث بنا؟
آج یوٹیوب پر پہلے سے کہیں زیادہ زبردست ویڈیوزاپ لوڈ کی جاتی ہیں، نئے فارمیٹس تخلیق کیے جا رہے ہیں، ہر لمحے نئے اسٹارز اور فنکارپیدا ہو رہے ہیں، دنیا بھر میں روزنہ 1,000 سے زائد کریئٹرز، 1,000 سے زیادہ سبسکرائبر کی حد عبور کر رہے ہیں، نیا ٹیلنٹ بھی ابھر کر سامنے آ رہا ہے، ہم اِن نئے کریئٹرز کو سراہنا اوراُنھیں زیادہ بڑی تعداد میں آڈیئنس بنانے میں مدد کرنا چاہتے ہیں، آج کے دن سے ہم پاکستان میں اپنے ٹرینڈنگ ٹیب میں ایک نئے سیکشن کا اضافہ کررہے ہیں، جس میں ایسے کریئٹرز کو نمایاں کیا جائے گا جو”آن دی رائز“ ہیں، ہر ہفتے ایک مختلف کریئٹر کو نمایاں کیا جائے گا، ٹرینڈنگ پر’کریئٹر آن دی رائز‘ کے بیج کے ساتھ خصوصی طور پر پیش کیا جائے گا۔
ایسا کریئٹر جس کے 1,000 سے زائد سبسکرائبر ہوں، اسے نمایاں طور پرکیا پیش کیا جائے گا۔”آن دی رائز“ کریئٹرز کو مختلف عوامل کی بنیاد پر نمایاں کیا جائے گا جن میں ویو کاؤنٹ، واچ ٹائم اور سبسکرائبر کی تعداد میں اضافہ شامل ہیں لیکن یہ عوامل یہاں تک محدود نہیں ہیں اور اُنھیں، مستقبل میں، مزید دیگر زبانوں میں بھی پیش کیا جائے گا، ہر ہفتے ایک کریئٹر کواُجاگرکیا جائے گا؛ ہم اُنھیں بات سے آگاہ بھی کریں گے کہ اُنھیں کب فیچر کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے تاکہ وہ اپنے پرانے اور نئے مداحوں کے ساتھ اپنا تبصرہ شیئر کر سکیں! ہمیں اُمید ہے کہ اس سے دنیا کو متاثر کن نئے کریئٹرز دریافت کرنے میں مدد ملے گی.