Baaghi TV

Category: کراچی

  • اگلے سال دسمبر میں کراچی شوکت خانم ٹرسٹ کو کھول دیا جائے گا

    اگلے سال دسمبر میں کراچی شوکت خانم ٹرسٹ کو کھول دیا جائے گا

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اگلے سال دسمبرمیں کراچی شوکت خانم ٹرسٹ کوکھول دیا جائےگا اور یہ ٹرسٹ لاہور سے دگنا اور جدید مشینری سے آراستہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کراچی میں زیرتعمیرشوکت خانم میموریل ٹرسٹ سے متعلق اپنے پیغام میں کہا کہ کراچی شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کی تعمیرشیڈول کے مطابق جاری ہے.

    اگلےسال دسمبرمیں کراچی شوکت خانم ٹرسٹ کوکھول دیاجائےگا، کراچی شوکت خانم ٹرسٹ لاہور سے دگنا اور جدید مشینری سے آراستہ ہوگا۔

    دوسری جانب سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ شوکت خانم اسپتال میں کینسرکے75فیصدمریضوں کامفت علاج ہوتاہے.

    کراچی میں اگلے سال کے آخر میں شوکت خانم اسپتال کھول دیاجائے گا ، اپیل ہے کہ شوکت خانم اسپتال کو دل کھول کر عطیات دیں۔

  • کراچی میں شوکت خانم اسپتال آئندہ سال کھول دیا جائے گا    عمران خان

    کراچی میں شوکت خانم اسپتال آئندہ سال کھول دیا جائے گا عمران خان

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے اپنےسوشل میڈیا پیغام میں کہا ہے کہ کراچی میں زیرتعمیر شوکت خانم اسپتال آئندہ سال دسمبر میں کھول دیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرکراچی میں زیرتعمیر شوکت خانم اسپتال کی تصاویر شئیر کیں اور پیغام میں لکھا کہ شوکت خانم اسپتال کراچی کی تعمیر کا کام شیڈول کے مطابق جاری ہے اور شوکت خان اسپتال کراچی کو آئندہ سال دسمبر میں کھول دیا جائے گا۔


    عمران خان نے کہا کہ کراچی کا شوکت خانم لاہور کے اسپتال سے دوگنا بڑا اور جدید ترین سامان و آلات سے لیس ہو گا۔

    واضح رہے کہ حا ل ہی میں دیئے گئے بیان میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ طاقت کی حکمرانی کا مطلب جنگل کا قانون ہے، ایلیٹ کلاس کی چوری ملک تباہ کر دیتی ہے، منی لانڈرنگ براہ راست کرنسی کو متاثر کرتی ہے، بینظیر اور نوازشریف نے اپنی اپنی پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی، دونوں کی کرپشن ختم کرنے کیلئے ہی سیاست میں آیا تھا۔

  • ایڈیشنل آئی جی کراچی نے پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا

    ایڈیشنل آئی جی کراچی نے پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا

    ایڈیشنل آئی جی کراچی پولیس عمران یعقوب منہاس نے شہر قائد میں قیام امن ،دہشتگردی کے خاتمے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والے پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    یوم شہداء پولیس کے افسران و جوانوں سے تجدید عہد کا دن ہے جنہوں نے اس شہر اور ملک کے چراغوں میں روشنی کیلئے اپنا لہو دیا۔

    کراچی پولیس کے افسران و جوانوں نے دہشتگردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کیلئے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کیساتھ ملکر اس شہر کی روشنیوں کی بحالی میں مرکزی کردار ادا کیا۔

    عوام کی خدمت اور قانون کی بالا دستی کیلئے سرگرم کراچی پولیس کے افسران و جوانوں کے حوصلے بلند ہیں۔عوام کا اعتماد ہماری کامیابی کی ضمانت ہے۔

    ہمارے شہیدوں نے اپنا لہو دیکر اس شہر کا امن بحال کیا ہے, آج ہم عہد کرتے ہیں کہ اس فورس کا ہر افسر اور سپاہی اپنے خون کے آخری قطرے تک عوام کے تحفظ اور خدمت کیلئے کوشاں رہیگا۔

    کراچی پولیس کے سربراہ نے اس موقع پر کہا کہ شہید محکمے کا فخر ہیں اور شہداء کے خاندان کی فلاح بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔

    کراچی پولیس کی تاریخ قربانیوں اور بہادری سے منسوب ہے، بحیثیت فورس کراچی پولیس کے افسران و جوانوں نے کبھی کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا۔

    پولیس کے افسران و جوانوں کا لہو چاہے ملک و قوم کی سلامتی کیلئے بہے یا شہریوں کی زندگی کو بچانے کیلئے کام آئے ہم ہر دم تیار ہیں۔

  • ایم کیو ایم کا تاجروں‌ کوبنا سود قرض دینے اور بل معاف کرنے کا مطالبہ

    ایم کیو ایم کا تاجروں‌ کوبنا سود قرض دینے اور بل معاف کرنے کا مطالبہ

    متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے سندھ میں نافذ ہونے والے لاک ڈاؤن پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کراچی اور حیدرآباد کو آف زدہ قرار دینے کا مطالبہ کردیا۔

    ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادرآباد میں تاجروں کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو ایم کیو ایم پاکستان کے کنونیئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ’تاجروں سے جتنی قربانی لے سکتے تھے لے چکے، اب وقت ہے تاجروں اور عوام کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے‘۔

    ایم کیو ایم سربراہ نے کراچی اور حیدر آبادکو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے تاجروں کو بجلی کے بل اور ٹیکسز معاف کرنے، بنا سود قرض دینے سمیت دیگر معاملات میں ریلیف دینے کا مطالبہ کیا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’لاک ڈاؤن کے نام پر تاجروں سے ہر بار ہی قربانی لی گئی، انہیں ریلیف دینے کے بجائے بندش کے فیصلے لیے گئے، وزیراعلیٰ نے بے شرمی سے کہا کہ ویکسین لگوائیں ورنہ پولیس رشوت لے گی‘۔

    خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ’کراچی کے فیصلے دادو کے رہنے والے نہیں کرسکتے، اسد عمر کراچی کی صورت حال کو دیکھ کر فیصلہ کریں، تاجر آئندہ کا لائحہ عمل جو بھی دیں گے ایم کیو ایم اُن کے ہر فیصلے کے ساتھ کھڑی ہوگی‘۔

    ڈاکٹر خالد مقبول نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اعلان کر کے کراچی کو کھولنے کا اعلان کریں، ایم کیو ایم تاجروں کی دکانیں کھلوائے گی، وزیر اعظم بتائیں کہ اگر کراچی کے حالات گورنر راج لگانے جیسے نہیں ہیں تو پھر یہ سب کیا ہے۔

  • سندھ میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز: آئی سی یو بیڈز کم پڑنے لگے

    سندھ میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز: آئی سی یو بیڈز کم پڑنے لگے

    سندھ میں عالمی وبا کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث آئی سی یو بیڈز کی طلب میں اضافہ ہونے سے بیڈز کم پڑنے لگے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کراچی میں انفیکشز ڈیزیز اسپتال ، ایکسپو فیلڈ آئیسو لیشن سینٹر، اور انڈس ، ایس آئی یو ٹی ،این آئی سی ایچ میں بھی جگہ ختم ہوگئی ہے اور ضیاالدین نارتھ اور کلفٹن کیمپس میں آئی سی یو بیڈز ختم ہوگئے ہیں اس کے علاوہ آغاخان،لیاقت نیشنل ، او ایم آئی اور پٹیل اسپتال میں بھی جگہ ختم ہوگئی ہے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ جناح اسپتال میں 10,ڈاؤ میں 3 لیاری جنرل میں 4 بیڈز خالی ہیں، سول اسپتال میں 20اور سول ٹراما میں صرف 15آئی سی یو خالی ہیں اس کے علاوہ قطر اسپتال میں 8 ، عباسی میں شہید میں 11 بیڈز خالی ہیں۔

    سندھ پیرامیڈیکل اسٹاف کا ادویہ چوری میں ملوث افراد کے ثبوت منظر عام لانے کا فیصلہ

    واضح رہے کہ کراچی میں 37 نجی و سرکاری کرونا سینٹر و وارڈز میں 530 آئی سی یو وینٹیلیٹر موجود ہیں جن میں سے 338 پر اس وقت مریض زیر علاج ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث مزید 46 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 57 ہزار 398 ٹیسٹ کیے گئے کورونا وائرس کے 4 ہزار 722 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 8.22 فیصد رہی۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 47 ہزار 999 جبکہ ملک بھر میں کورونا کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 23 ہزار 575 ہو گئی جبکہ سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 89 ہزار 699 ہو چکی ہے-

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 104 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 69، خیبرپختونخوا 4 ہزار 487، اسلام آباد 806، گلگت بلتستان 147، بلوچستان میں 328 اور آزاد کشمیر میں 634 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں-

    پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.22 فیصد ہو گئی

  • فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت: "کے الیکٹرک” مہنگی ترین بجلی پیدا کررہی ہے      چیئرمین نیپرا

    فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت: "کے الیکٹرک” مہنگی ترین بجلی پیدا کررہی ہے چیئرمین نیپرا

    چیئرمین نیپراکا کہنا ہےکہ”کے الیکٹرک” مہنگی ترین بجلی پیدا کررہی ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق نیپرا میں گزشتہ روز کے الیکٹر ک کی ماہانہ اور سہ ماہی فیول ایڈجسٹمنٹس کی مد میں سماعت ہوئی ،کے الیکٹرک نے اوسط 55 پیسے فی ماہ اصافہ کی درخواست کی تھی –

    سماعت میں چئیرمین نیپرا نے کے الیکٹرک کے حکام سے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ جون میں بجلی کی پیداوری لاگت میں اضافہ کیوں ہوا ؟ اپریل سے جون 2021 کے دوران ہائی اسپیڈ ڈیزل پر بجلی کیوں پیدا کی گئی، ڈیزل سے بجلی پیدا کرنے سے قبل نیپرا سے اجازت کیوں نہیں لی گئ ؟-

    پاکستان ٹیم میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت ہے شعیب اختر

    جس پر کے الیکٹرک حکام نے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ فرنس آئل اور گیس کی کمی کی وجہ سے ڈیزل سے بجلی پیدا کی گئی ہے، پہلے دستیاب ذرائع کو استعمال کیا پھر ڈیزل سے بجلی پیدا کی ہے۔

    نیپرا اتھارٹی نے کہا کہ گیس پریشر کم تھا یا نہیں ،تفصیلی رپورٹ فراہم کریں، گیس کی کمی کے حوالے سے ایس ایس جی سی کو جو شکایات کے الیکٹرک نے بھیجی ہیں اس کی تفصیل فراہم کریں، گیس سپلائی معاہدہ نہ ہونے سے کب تک کراچی والے مہنگی بجلی خریدیں گے۔

    پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.22 فیصد ہو گئی

    کے الیکٹرک حکام نے جواب میں کہا کہ کوئی بھی کمپنی گیس معاہدہ کرنے کو تیار ہے ، پی ایل ایل کے ساتھ 150 ایم ایم سی ایف ڈی گیس معاہدے پر جلد دستخظ کرلیں گے-

    چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ڈیزل کو بیک اپ فیول کے طور پر استعمال کرنے کی نیپرا سے اجازت کیوں نہیں لی گئی ، مشروط اجازت دی تھی ،کے الیکٹرک نے بجلی باہر سے کیوں لی جس پر کے الیکٹرک حکام نے بتایا کہ ہم پہلے سی پی پی اے سے سستی بجلی لیتے ہیں-

    وزیر اعظم ہاؤس کے کمرشل استعمال پر ن لیگ او پی پی رہنماؤں کا رد عمل

    نیپرا حکام نے بتایا جون 2021 میں اکنامک میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی پر ایک ارب 12 کروڑ کا اضافی بوجھ پڑا جس پر چیئرمین نیپرا نے کہا کہ میں بھی سمجھتا ہوں کہ کے الیکٹرک مہنگی ترین بجلی پیدا کررہی ہے –

    کے الیکٹر ک کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے عوامی سماعت مکمل ہو گئی تھی اتھارٹی ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد اپنا فیصلہ جاری کرے گی-

    نیپرا میں پیسکو اور میپکو کے ڈسٹری بیوشن اور اور سپلائی کے ملٹی ائیر ٹیرٖ ف کے حوالےسے گزشتہ روز بھی سماعت ہوئی، پیسکو کی درخواست کی سماعت 5 اگست تک ملتوی کر دی گئی جبکہ میپکو کی درخواست کی سماعت مکمل ہو گئی ، نیپرا اتھارٹی درخواست کی سماعت پر فیصلہ بعد میں سنایا جائیگا ۔

  • بلاول بھٹو زرداری کا قائم علی شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ

    بلاول بھٹو زرداری کا قائم علی شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور کورونا وائرس کا شکارہونے پر سید قائم علی شاہ سے ان کی صحت سے متعلق دریافت کیا۔
    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے رکن پی پی پی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی سابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی جلد صحت یابی کے لئے نیک تمناں کا اظہارکیا ہے۔

  • صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا عزیز بھٹی پارک کا دورہ

    صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا عزیز بھٹی پارک کا دورہ

    صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے عزیز بھٹی پارک کا دورہ کیا،ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی لئیق احمد، ڈی جی ورکس کے ایم سی شبیہ الحسن زیدی،ڈی جی پا رکس آفا ق مر زا و دیگر بھی موجود تھے۔اس مو قع پرایڈمنسٹریٹر کے ایم سی لئیق احمدنے بریفنگ دیتے ہو ئے کہا کہ پارک سے انٹرنل تجاوزات کا مکمل خاتمہ کردیا گیا ہے جبکہ کسٹمز کلب اور شادی ہال کو بھی مسمار کر دیا گیا ہے۔
    انہو ں نے مزید کہا کہ 5 ایکڑ اراضی پر محیط پارک کی جھیل میں کچرے کی ڈمپنگ کو روکا گیا ہے جبکہ اربن فاریسٹ کے لئے ایک سماجی تنظیم نے ایک لاکھ پودے دینے کا وعدہ کیا ہے جس میں سے 50 ہزار پودے پہنچ چکے ہیں۔اس مو قع پر صوبا ئی وزیر اطلا عا ت و بلدیا ت سیدناصر حسین شاہ نے ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی کو ہدایت دیتے ہو ئے کہا کہ عزیز بھٹی پارک سے متعلق چیف جسٹس آف پاکستان کے احکامات پر من و عن عمل درآمد کو جلد سے جلد یقینی بنایا جائے۔
    نا صر حسین شا ہ نے کہا کہ شہریوں کی تفریح کے لیے عزیز بھٹی اہم پارک ہے اور اس کو اصل حالت میں بحال کیا جائے۔انہو ں نے مزید کہا کہ پارک کی جھیل کو خوبصورت بنا نے کے لئے اقدامات کئے جائیں، اور کناروں پر گھا س اور چیئر زلگائی جائیں۔صوبا ئی وزیر نے ہدایت دی کہ جھیل کے کنارے پر کچرا پھینکنے کے عمل کو سختی سے روکا جائے اور تجاوزات کے خاتمے کے بعد واگزار کرائی گئی اراضی پر اربن فاریسٹ لگایا جائے جبکہ اس ضمن میں محکمہ جنگلات سندھ سے بھی مدد لی جائے اورپارک کی دیوار کی تعمیر کے لیے اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔
    سید نا صر حسین شاہ نے کہا کہ پارک میں چیئرز، ہٹس اور بچوں کے جھولوں کی ضروری مرمت کی جائے اورشہریوں کی سہولت کے لئے ٹک شاپ و دیگر سہولیات کی قانون میں گنجائش کا جائزہ لیا جائے۔

  • سندھ پیرامیڈیکل اسٹاف کا ادویہ چوری میں ملوث افراد کے ثبوت منظر عام لانے کا فیصلہ

    سندھ پیرامیڈیکل اسٹاف کا ادویہ چوری میں ملوث افراد کے ثبوت منظر عام لانے کا فیصلہ

    سندھ پیرامیڈیکل اسٹاف ویلفیئر ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) نے ادویہ ، ویکسین چوری میں ملوث افراد کے خلاف آڈیو، وڈیو اور کاغذی ثبوت و شواہد کے ساتھ وائٹ پیپر کا اجراء کرنے کا اعلان، مرکزی صدر اخلاق احمد خان کی کردار کشی کرنے کی مذمت، تفصیلات کے مطابق سندھ پیرامیڈیکل اسٹاف کے مرکزی جنرل سیکریٹری سید اسلام الدین شاہ ،مرکزی چیئرمین ، عبدالطیف اوٹھو، مرکزی سینئر نائب صدر مظہر علی عباسی کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے سندھ پیرامیڈیکل اسٹاف ویلفیئر ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) کی ساکھ کو بدنام کرنے اور مرکزی صدر اخلاق احمد خان کی کردار کشی کرنے پر تلے ہوئے ہیں اور اس کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں اور کرمنل ایلیمنٹ کا یہ خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، سندھ پیرامیڈیکل اسٹاف ویلفیئر ایسوسی ایشن گزشتہ تین دہائیوں سے سندھ بھر کے ہیلتھ ملازمین کے حقوق کے حصول کی جنگ لڑرہی ہے اور اس تنظیم میں جرائم پیشہ افراد کیلئے کوئی گنجائش نہیں ہے، ماضی میں شرپسند عناصر نے تنظیم میں شامل ہو کر تنظیمی سائبان حاصل کرکے جرائم میں ملوث ہونا چاہا تو ایسوسی ایشن کی اعلیٰ قیادت نے ایسے جرائم پیشہ عناصر کو تنظیم کی بنیادی رکنیت سے خارج کردیا جس کے بعد وہ کالی بھیڑیں مختلف ٹولوں/ گروہوں میں شمولیت اختیار کرکے اسٹیبلشمنٹ کی آلہ کار بن گئیں اور آج بھی چند سکوں کی عوض اپنے حلف اور ضمیر کا سودا کررہی ہیں ۔
    تاریخ کے اوراق گواہ ہیں کہ ماضی میں سیاسی مقامروں نے اپنی کٹھ پتلیوں کے ذریعے سندھ پیرامیڈیکل اسٹاف ویلفیئر ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) کے نمائندگان پر متعدد مرتبہ تہمتیں لگائیں لیکن انہیں منہ کی کھانی پڑی ، آج تاریخ اپنے آپ کو دہرارہی ہے ، سندھ پیرامیڈیکل اسٹاف سے نکالے گئے عناصر چہروں کی تبدیلی کے ساتھ پھر انتظامیہ اور سیاست کا حق نمک ادا کررہے ہیں، واضح رہے کہ اخباری تراشوں کے ذریعے سوشل میڈیا پر سندھ پیرامیڈیکل اسٹاف اور مرکزی صدر اخلاق احمد خان کے نام سے منسوب خبروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ انتظامیہ کی جانب سے ادویہ ، ویکسین کی چوری میں ملوث اعلیٰ افسران کو تبادلوں کا سائبان فراہم کرکے انہیں بچانے کا شاخسانہ ہے جو شدید قابل مذمت ہے کسی جرم میں ملوث فرد کے ذاتی معاملے کو ایسوسی ایشن یا ایسوسی ایشن کے کسی نمائندے سے منسوب کرنا قطعی غیر اخلاقی اور غیر قانونی عمل ہے سندھ پیرامیڈیکل اسٹاف ویلفیئر ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) کا ایسے عناصر سے کوئی تعلق نہیں ہے خواہ وہ ایسوسی ایشن کا نمائندہ ہی کیوں نہ ہو اگر وہ کرمنل ایکٹیوٹی کا حصہ ہے تو وہ سزا کا مستحق ہے کیوں کہ اس فلاحی نظریاتی ایسوسی ایشن میں مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث عناصر کیلئے کوئی گنجائش نہیں ہے ، سندھ پیرامیڈیکل اسٹاف کی اعلیٰ قیادت ان تمام محرکات کا جائزہ لینے کے بعد ادویہ ، ویکسین کی چوری اور خرد برد میں ملوث افراد کے خلاف آڈیو، وڈیو اور کاغذی ثبوت و شواہد کے ساتھ وائٹ پیپر کا اجراء کرے گی اور مرکزی صدر اخلاق احمد خان کی کردار کشی کرنے پر ذمہ داروں کیخلاف قانونی چارہ بھی کرے گی۔

  • گھر میں پراسرار طور پر گولی لگنے سے نوجوان جاں بحق

    گھر میں پراسرار طور پر گولی لگنے سے نوجوان جاں بحق

    تفصیلات کے مطابق اقبال مارکیٹ کے علاقے اورنگی ٹان سیکٹر ساڑھے گیارہ راجہ تنویر کالونی میں گھر میں پراسرار طورپر لگنے سے 24 سالہ جاوید ولد حبیب جاں بحق ہوگیا ،اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنیتحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے عباسی اسپتال پہنچایا ،ایس ایچ او اقبال مارکیٹ محمد خان کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوتا ہے کہ جاوید نے خودکو گولی مار کر خودکشی کی ہے جبکہ متوفی کے اہلخانہ نے بھی پولیس کو یہی بیان دیا ہے کہ جاوید نے گھریلوں پریشانیوں سے تنگ آکر خودکو گولی ماری ہے ،تاہم پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے ،پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش کو ورثاکے حوالے کردیا ہے ۔