Baaghi TV

Category: کراچی

  • کسٹم انٹیلی جنس دفتر سے درجنوں کسٹم اہکاروں کی موجودگی میں کروڑوں روپے کی شراب چوری

    کسٹم انٹیلی جنس دفتر سے درجنوں کسٹم اہکاروں کی موجودگی میں کروڑوں روپے کی شراب چوری

    کسٹم انٹیلی جنس کے دفتر سے متعدد کیمروں اور درجنوں کسٹم اہکاروں کی موجودگی میں کروڑوں روپے کی شراب چوری ہو گئی، چوری شدہ شراب مبینہ طور پر فروخت کیے جانے کا انکشاف- تفصیلات کےمطابق کراچی میں کسٹم انٹیلی جنس کے دفتر سےکروڑوں روپے کی شراب چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ‏چوری کی گئی غیرملکی شراب کچھ عرصہ قبل کسٹم انٹیلی جنس نےپکڑی تھی حیرت انگیزطورپرشراب ‏کا سیزر میموبنا کر کیس عدالت میں پیش نہیں کیا گیا تھا۔
    غیرملکی شراب کی چوری کا مقدمہ ٹیپوسلطان تھانےمیں درج کرا دیا گیا ہے ۔ کسٹم انٹیلی جنس ‏دفترمیں ہمہ وقت 10سےزائدعملہ اور چوکیدار موجود ہیں۔ ‏ دفترمیں کیمروں کی موجودگی کے باوجود شراب کی چوری حیران کن امر قرار دیا گیا ہے اور ذرائع ‏کا کہنا ہے کہ چوری شدہ شراب مبینہ طور پر ڈیفنس کےایک ڈیلر کو فروخت کی گئی ہے۔
    چوری شدہ شراب غیرملکی سفارتخانے کے نام پر منگوائی گئی تھی۔

    شراب کا کنٹینر پکڑے جانے ‏کے بعد سفارتخانے نے ملکیت سے انکار کیا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ سے پیوستہ ماہ پاکستان کسٹمز نے کھلے سمندر میں اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی شراب کی تقریباً ساڑھے 9 ہزار بوتلیں برآمد کر لیں تھیں۔ چیف کلکٹر سیف الدین جونیجو اور کلیکٹر پریوینٹو ثاقب سعید نے کسٹمز کی کھلے سمندر میں اہم کارروائی پر پریس کانفرنس کی۔
    کسٹمز حکام نے بتایا تھیا کہ کسٹمز نے پہلی بار کسی ایجنسی کے بغیر کھلے سمندر میں کامیاب آپریشن کیا اور دبئی سے شراب کی بڑی کھیپ پاکستان اسملگنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ حکام نے بتایا تھا کہ کراچی سے 70 ناٹیکل میل دور سمندر میں کسٹمز نے شراب سے لدی لانچ قبضے میں لے لی ہے، جس سے غیر ملکی شراب کی 9 ہزار 432 بوتلیں برآمد کی گئیں۔ کسٹمز حکام کے مطابق لانچ سے برآمد ہوئی شراب میں مہنگے برانڈ بھی شامل ہیں جبکہ پکڑی گئی شراب کی مالیت 17 کروڑ روپے ہے۔ کسٹم حکام نے شراب اسمگلنگ میں ملوث المدد بوٹ بھی ضبط کرلی ہے، اس بوٹ کی مالیت 2 کروڑ روپے ہے۔

  • قومی ائیرلائن پی آئی اے اور پاکستان کے سب سے بڑے بنک حبیب بنک کے در میان معاہدہ طے پاگیا

    قومی ائیرلائن پی آئی اے اور پاکستان کے سب سے بڑے بنک حبیب بنک کے در میان معاہدہ طے پاگیا

    قومی ائیرلائن پی آئی اے اور پاکستان کے سب سے بڑے بنک حبیب بنک کے در میان معائدہ طے پاگیا ۔معائدے کی رو سے پی آئی اے تمام حبیب بنک کے ڈیبڈ اور کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کو اندرون ملک اور بین القوامی ٹکٹوں کی خریداری پر 20 فیصد تک خصوصی رعایت دے گا۔معائدے پر دستخط سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک اور صدر و سی ای او حبیب بنک اورنگزیب خان نے کئے جبکہ اس موقع پر معروف بنکار اور چئیرمین حبیب بنک سلطان علی الانا اور اعلی عہدیدار بھی موجود تھے ۔
    پی آئی اے اور حبیب بنک کے تجارتی تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں اور اس شراکت داری میں کئی طرح کے بنکنگ پراڈکٹس مثلا ملک بھر کی ترصیلات، ادائیگیاں، پے رول مینجمنٹ، پوائنٹ آف سیل مشینیں، اور تجارتی قرضہ جات شامل ہیں۔
    ملک میں صارفین کے سب سے بڑے نیٹ ورک ہونے کے حامل حبیب بنک کی پی آئی اے کے ساتھ شراکت داری سے ملک میں سیاحت کو فروغ دینے میں بہت مدد ملے گی۔ حکومت پاکستان کے وژن سے مطابقت رکھتے ہوئے پی ائی اے بھی ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے ایک بڑا نیٹ ورک ترتیب دے رہا ہے اور اس سہولت سے ایک بہت بڑا طبقہ سیاحت کی طرف راغب ہوسکیگا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ایئر مارشل ارشد ملک نے دونوں ٹیموں کو ملک میں فضائی سفر میں نئی جدت پیدا کرنے پر مبارکباد دی۔
    اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم حالیہ چیلنجز کے باوجود آگے بڑھ رہے ہیں اور یہ صرف حبیب بنک جیسے قومی نوعیت کے اداروں کے ساتھ تعاون اور اتحاد کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی اے اور حبیب بنک فطری طور پر اتحادی ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ ہم ملک بھر میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے سا تھ کام کریں۔ انہوں نے HBL کے چیئرمین سلطان علی الانا کو پی آئی اے کا بہت مخلص دوست اور پاکستان کے کارپوریٹ و بنکاری سیکٹرز کا بڑا رہنما قرار دیا۔
    محمد اورنگزیب، صدر اور سی ای او حبیب بنک نے اس موقع پراپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم پی آئی اے کے ساتھ اس اسٹریٹجک شراکت داری میں شامل ہونے پر بہت مسرور ہیں۔ حبیب بنک کے پی آئی اے کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں۔ یہ شراکت داری ہمارے صارفین کے لیے سفری سہولیات کو مزید بہتر بنائے گا اور یہ پاکستان بھر میں سفر اور سیاحت کو فروغ دینے کے قومی ایجنڈے میں حبیب بنک کی طرف سے کاوش ہے۔

  • محرم الحرام میں مجالس اور جلوسوں کے انعقاد کیلئے ضابطہ اخلاق جاری

    محرم الحرام میں مجالس اور جلوسوں کے انعقاد کیلئے ضابطہ اخلاق جاری

    محکمہ داخلہ سندھ نے محرم الحرام میں مجالس اور جلوسوں کے انعقاد کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا، مجالس کھلی جگہوں پر کی جائیں، ماسک پہننا، سماجی فاصلہ یقینی بنایا جائے، بچوں اور بوڑھوں کو مجالس میں شریک ہونے کی اجازت نہیں، ذاکرین کی ویکسی نیشن ایک ڈوز لازم ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے محرم الحرام میں مجالس اور جلوسوں کے انعقاد کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا ہے۔
    نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ماسک پہننے، سینی ٹائزر کی دستیابی اور ایس اوپیز پر عمل درآمد لازمی ہوگا، مجالس کے انعقاد کیلئے ذاکرین کی ویکسی نیشن کم سے کم ایک ڈوز لازمی ہے۔ بچوں اور بوڑھوں کو مجالس اور جلوس میں شریک ہونے کی اجازت نہ دیں۔
    ذاکرین کے ذریعے ٹی وی پر براہ راست نشریات پر انحصار کرکے گھروں میں رہنے کو ترجیح دیں، مجالس کھلی جگہوں پر کی جائیں، 6 فٹ سماجی فاصلے کو یقینی بنایا جائے اور نشانات کو لگایا جائے۔

    شرکا کیلئے خصوصی اسپاٹ ویکسی نیشن کیمپوں کا قیام کیا جائے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین سے متعلق کہا کہ خوشی ہے کہ یومیہ 10 لاکھ ویکسین لگانے کا ہدف عبور کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز 10 لاکھ 72 ہزار افراد کی ویکسی نیشن کی گئی۔انہوں نے کہاکہ وفاقی اداروں کے تعاون سے ریکارڈ ویکسی نیشن ہو رہی ہے۔

  • کراچی میں لاک ڈاوُن سے ٹرانسپورٹ مافیا کی چاندی

    کراچی میں لاک ڈاوُن سے ٹرانسپورٹ مافیا کی چاندی

    کراچی میں لاک ڈاوُن سے ٹرانسپورٹ مافیا کی چاندی

    لاک ڈاوُن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹرانسپورٹ مافیا منی بس مزدا کیل اور رکشوں نے اپنی من مانیاں کرتے ہوئے مزید دس سے بیس روپے کرایہ بڑھا دیا جس سے مسافروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی مسافروں اور کنڈیکٹر حضرات کی آپس میں لڑائی جھگڑے والی صورتحال ہے مہنگائی کے ہاتھوں پسی ہوئی لاچار عوام مزید پریشانیوں میں گہر گئی لاک ڈاوُن سے پریشان لوگ وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے التجا کررہے ہیں کہ خدارا حکومت ہوش کے ناخن لے کاروبار زندگی بحال کیا جائے مہنگائی کو کنٹرول کرکے ٹرانسپورٹ کی خود ساختہ من مانیوں کو لگام دی جائے.

  • مرکز جامعہ نورالقرآن کے تحت نارتھ کراچی میں پودے لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا

    مرکز جامعہ نورالقرآن کے تحت نارتھ کراچی میں پودے لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا

    مرکز جامعہ نورالقرآن کے تحت نارتھ کراچی میں پودے لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا، پودا لگانا ہے درخت بنانا ہے آلودگی کو ملک سے ختم کرنا ہے، یوم آزادی کے سلسلے میں قومی پرچم کشائی کی گئی چھوٹے بچے اور بچیوں نے سبز ہلالی پرچم کی جھنڈیاں اٹھائی رکھیں تھیں اور پاکستان زندہ باد کے نعرے سے فضا گونج رہی تھی اس موقع پر مرکز جامعہ نورالقرآن کے سرپرست اعلی مذہبی و روحانی اسکالر سید محمد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان سے ہمیں محبت ہے اس کی ترقی کیلئے ہمیشہ کام کرتے رہیں گے، مرکز جامعہ نور القرآن کے تحت شجرکاری مہم کا آغاز کردیا ہے، پودا لگانا ہے درخت بنانا ہے، آلودگی کو ختم اور فضا کو شفاف بنانے کیلئے ہر فرد کو ایک پودا لگانا چاہئے، یوم آزادی منا کر ہم اپنے اسلاف کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارتھ کراچی میں پودے لگا کر شجر کاری مہم اور یوم آزادی کے سلسلے میں پرچم کشائی کی گئی اس موقع پر رہنما پی ٹی آئی اقرا یونیورسٹی کے آنر حنیدلاکھانی، عنایت اللہ درانی،ایم پی اے وسیم قریشی،انجمن نوجوان اسلام کے سلیم عطاری،سماجی رہنما عبدالقادر نورانی، ایڈوکیٹ افضل روشن، سینئر صحافی آصف جئے جا بھی موجود تھے، سید محمد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان سے ہمیں دل و جان سے عشق ہے، پاکستان کے دفاع، بقاع اور سلامتی کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے، ملک کے عوام یوم آزادی منائیں اور ایس او پیز پر مکمل عمل کریں، انہوں نے کہا کہ ملک کو کورونا وبا سے نجات کیلئے توبہ استغفار کیا جائے، ملک میں نظام مصطفی ؐ کا نفاذ ہی تمام مسائل کا حل ہے، تمام آنے والے معزز مہمانوں نے جامعہ نورالقرآن کا وزٹ کیا جامعہ سیدہ کائنات، نورالقرآن کمپیوٹر انسٹیٹیوٹ اور سیدہ خدیجہ الکبری میڈیکل سینٹر کا دورہ کیا اور جامعہ نورالقرآن کی خدمات کو سراہا۔

  • مولانا تنویر الحق تھانوی تحریک انصاف چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شامل

    مولانا تنویر الحق تھانوی تحریک انصاف چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شامل

    کراچی سے تعلق رکھنے والے سابق سینیٹر مولانا تنویر الحق تھانوی نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی)چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں شمولیت کا اعلان کر دیاہے۔مولانا تنویر الحق تھانوی نے پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو سے ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
    اس موقع پر پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا کہ مولانا تنویر الحق تھانوی پی ٹی آئی چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ طاقت کا سر چشمہ عوام ہوں اس کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، عوام کی امیدیں پیپلز پارٹی کے ساتھ ہی، وفاقی پارلیمانی نظام ایک دوسرے کو برداشت کر کے آگے چلنے کا نام ہے، ملک میں سیاست اور سیاستدانوں کو بدنام کر کے پیش کیا جا رہا ہے۔
    نثار کھوڑو نے کہا کہ سندھ میں حکومت بنانے کی باتیں کرنے والے عوام کے مسترد کردہ ہیں، یہ لوگ ملک بھر میں مسترد ہوں گے، ارباب رحیم پہلے یہ بتائیں کہ انہوں نے کتنی جماعتیں تبدیل کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت کو کسی بھی صوبے میں سیاست کرنے کا حق ہے، عمران خان اپوزیشن لیڈر کے اوپر سندھ میں کسی اور کو لے کر آئے ہیں جس پر حلیم عادل شیخ کو سوچنا چاہیئے کے اب ان کی حیثیت کیا ہے۔
    اس موقع پر مولانا تنویر الحق تھانوی نے کہا کہ دینی خدمات کے ساتھ ساتھ سیاست میں عوام کے مسائل کے حل کے لیے کردار ادا کروں گا۔انہوں نے کہا کہ سندھ ہماری دھرتی ہے، سندھ میں ہی ہمارا جینا مرنا ہے، امید ہے کہ پیپلز پارٹی ہماری صلاحیتوں سے فائدہ اٹھائے گی۔مولانا تنویر الحق تھانوی نے کہا کہ میں پی ٹی آئی میں ایکٹیو نہیں تھا جبکہ مسلم لیگ نون اپنے مسائل میں الجھی ہوئی ہے۔واضح رہے کہ مولانا تنویر الحق تھانوی ایم کیوایم کے ٹکٹ پر سینیٹر منتخب ہوئے تھے، وہ چند ماہ قبل پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے۔

  • کریسنٹ آرٹ گیلری کے سی ای او ناصر جاوید کی وفد کے ہمراہ عمران اسماعیل سے ملاقات

    کریسنٹ آرٹ گیلری کے سی ای او ناصر جاوید کی وفد کے ہمراہ عمران اسماعیل سے ملاقات

    کریسنٹ آرٹ گیلری کے سی ای او ناصر جاوید نے وفدکے ہمراہ گورنر ہائوس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کی اور آرٹ اور کلچر سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا وفد میں آرسمیر ناصر اور سدرہ ناصر بھی شامل تھے اس موقع پر ناصر جاوید نے گورنر سندھ کو گیلری کی آرٹ کے فروغ کے حوالے سے خدمات پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ بیس سال سے پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں آرٹ نمائشوں کے زریعے ملک کے آرٹ اور کلچر کی ترقی اور آرٹسٹوں کی حوصلہ افزائی کیلئے کام کررہے ہیں گورنر سندھ کے اس سلسلے میں تعاون پر مشکور ہیںان کی کاوشوں سے گورنر ہائوس میں گزشتہ دنوں تاریخی آرٹ گروپ شو کا انعقاد ممکن ہوا گورنر ہائوس کی مزید خوبصورتی کیلئے وال پینٹنگ کا کام جاری ہے اس موقع پرعمران اسماعیل نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آرٹ اور کلچر کی ترقی کیلئے مزید اقدامات کئے جائیں گے وزیر اعظم عمران خان آرٹ کلچر اور ٹورازم کو ترقی یافتہ ممالک کے مساوی لانا چاہتے ہیں اس سلسلے میں مختلف منصوبو ں پر کام جاری ہے بعد ازاں ناصر جاوید نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو آرٹ بک کا تحفہ پیش کیا ۔

  • پی ٹی آئی والے صرف تنقید کرتے ہیں، یہ خود کام کرتے ہیں نہ کرنے دیتے ہیں،ترجمان حکومت سندھ کی پریس کانفرنس

    پی ٹی آئی والے صرف تنقید کرتے ہیں، یہ خود کام کرتے ہیں نہ کرنے دیتے ہیں،ترجمان حکومت سندھ کی پریس کانفرنس

    ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ سندھ میں لاک ڈاؤن کا اعلان ویکسینیشن کے لیے گیم چینجر ثابت ہوا ہے۔ حفاظتی تدابیر پر عمل کر کے ہی ڈیلٹا وائرس پر قابو پایا جاسکتا ہے، پی ٹی آئی والے صرف تنقید کرتے ہیں، یہ خود کام کرتے ہیں نہ کرنے دیتے ہیں۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ‘بدقسمتی سے لوگوں کو اپنی جان سے زیادہ اپنے موبائل سم کی پرواہ ہے، اپنی جان کی قیمت ہم نے سمجھی ہوتی تو شاید اس طرح کا اعلان کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی’۔
    انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز 2 لاکھ 22 ہزار افراد کو ویکسین لگی ہے، ویکسینیشن کے عمل میں جو تھوڑے بہت مسائل ہیں انہیں محکمہ صحت حل کر رہا ہے۔انہوںنے کہا کہ پہلے ایکسپو سینٹر 24 گھنٹے کام کر رہا تھا اب کراچی کے ہر ضلع میں 11 مختلف مقامات پر 24 گھنٹے کام کرنے والے ویکسینیشن سینٹر کو حکومت نے قائم کیا ہے۔
    مرتضی وہاب نے کہا کہ ‘ہم نے روزانہ ڈھائی لاکھ ویکسین لگانے کا ہدف طے کیا ہے، عوام سے گزارش ہے کہ اس میں ہمارا ساتھ دیں’۔انہوں نے کہا کہ ‘ہمیں اندازہ ہے کہ کچھ جگہوں پر رش ہے، اگر صرف کراچی میں ہی ایک لاکھ افراد ویکسین لگوانے کے لیے گھر سے نکل رہے ہیں تو رش ہوگا تاہم ہم رش میں بھی ایس او پیز پر عمل درآمد کرسکتے ہیں’۔انہوں نے کہا کہ ‘میں شکرگزار ہوں گا ان شہریوں کا جو ویکسین لگوانے کے لیے نکلتے وقت ماسک پہنیں گی’۔
    انہوں نے بتایا کہ ‘حکومت نے اندرون سندھ کام کرنے والے چند موبائل ہیلتھ یونٹس کو بھی کراچی حیدرآباد منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ گلیوں محلوں میں ویکسین لگاسکیں’۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن لگانے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا، چند لوگوں نے اس پر سیاست چمکانے کی کوشش کی، جب وہ لوگ لاہور میں برطانوی قسم کی وجہ سے سخت فیصلے ہوتے ہیں تو احتجاج نہیں کرتے تاہم کراچی میں ایسا کیا جاتا ہے تو یہ لوگ سیاست کرتے ہیں۔
    ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ ‘پی ٹی آئی والے لوگوں کو ورغلاتے ہیں کہ حکومت کی پالیسی کو نہ مانو، یہ لوگ اتنے منافق ہیں کہ اگر ہمارے کسی شہر میں صورتحال بے قابو ہوئی تو یہ الزام سندھ حکومت پر ڈال دیں گی’۔انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں مثبت کیسز کا تناسب بڑھ رہا ہے جس پر اسد عمر نے کل سختی کرنے کا اعلان کیا، میں سمجھتا ہوں کہ اس مشکل وقت میں ہمیں متحد ہوکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

  • آزادکشمیر میں کراچی سے سیر کو آنے والی سیاحوں کی فیملی حادثے کا شکار ہو گئی

    آزادکشمیر میں کراچی سے سیر کو آنے والی سیاحوں کی فیملی حادثے کا شکار ہو گئی

    آزادکشمیر میں کراچی سے سیر کو آنے والی سیاحوں کی فیملی حادثے کا شکار ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سے آزادکشمیر چھٹیاں منانے کے لیے آنے والی فیملی کو اس وقت گہرا ‏صدمہ پہنچا جب ایک بچہ دریائے نیلم میں بہہ گیا۔

    سیاحوں کی فیملی دریائے نیلم پر خوبصورت نظاروں اور موسم سے لطف اندوز ہو رہی تھی کہ ‏اچانک ہی بچے کا پاؤں پھنسل گیا اور وہ دریا کی تیز موجوں میں بہہ گیا۔

    بچے کو ڈوبتا دیکھ کر والد کو روک نہ سکا اور اس نے دریا میں چھلانگ لگا دی، والد خود بھی ‏پانی کے تیز بہاؤ میں بہہ گیا اور دونوں تاحال لاپتہ ہیں۔

    اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں پہنچ گئیں اور ڈوبنے والوں کی تلاش شروع کر دی تاہم کئی گھنٹوں ‏کی جدوجہد کے باوجود کوئی سراغ نہ مل سکا۔

  • بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری

    بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری

    سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے نئی سفری ہدایات جاری کردیں، 9 اگست سے 6 سال کے بچوں کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ لازم کردی گئی، کورونا وائرس مثبت آنے پر 12سال کے مسافروں کو قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی ہے، نئی ایڈوائزری کے تحت 9 اگست سے پاکستان آنے والے 6سال کے بچوں کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ لازمی قرار دے دی گئی ہے، پاکستان کے ایئرپورٹس پر 6 سال کے مسافروں کے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ بھی ہوں گے، کورونا وائرس مثبت آنے پر 12 سال کے مسافروں کو قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔
    پاکستان آنے سے 72گھنٹے قبل کورونا کی منفی رپورٹ ساتھ رکھنا ہوگی ۔
    کورونا کے پیش نظر پاکستانی ایئرپورٹس پر مزید سخت فیصلے کیے جاسکتے ہیں۔ نئی ٹریول ایڈوائزری پر9 اگست سے عملدرآمد شروع ہوجائے گا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نئی ٹریول ایڈوائزری سے متعلق تمام ایئرپورٹس کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ دوسری جانب غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترک حکام نے بتایاکہ غیرملکی مسافروں کو ترکی پہنچنے کے بعد 7 سے 10 روز قرنطینہ میں رہنا ہوگا، ترکی میں ہوٹل قرنطینہ کے اخراجات بھی مسافروں کو خود برداشت کرنا ہوں گے۔

    ترکی حکومت کے منظور شدہ ہوٹل میں قرنطینہ کے لیے 200 یورو ادا کرنا ہوں گے، ساتویں روز پی سی آر ٹیسٹ منفی آنے پر قرنطینہ کی پابندی ختم کردی جائے گی۔اسی طرح پاکستان میں کئی ماہ سے پھنسے اماراتی ویزہ ہولڈرز کی بھی پریشانی ختم ہوگئی ہے۔ اماراتی حکومت نے پاکستان ، بھارت، نیپال، نائجیریا، یوگنڈا اور سری لنکا میں پھنسے اماراتی ویزہ ہولڈرز کو واپس آنے کی اجازت دے دی ہے۔ 5اگست بروز جمعرات سے ان چاروں ممالک سے ویزہ ہولڈرز کویو اے ای آنے کی اجازت ہوگی۔