Baaghi TV

Category: کراچی

  • الیکشن کمیشن چاروں صوبوں میں بلدیاتی الیکشن کب کروائے گا،نوٹیفکیشن جاری

    الیکشن کمیشن چاروں صوبوں میں بلدیاتی الیکشن کب کروائے گا،نوٹیفکیشن جاری

    الیکشن کمیشن نے چاروں صوبوں میں ستمبر کی 9 تاریخ کو بلدیاتی الیکشن ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا.

    الیکشن کمیشن نے پبلسٹی کےضابطہ اخلاق کے تحت ضروری ہدایات نامہ جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق سیاسی جماعت، امیدوار، الیکشن ایجنٹ/سپوٹر کی طرف سے درج ذیل سائز سے بڑے پوسٹر، پمفلیٹ، بینر اور پوٹریٹ پر پابندی ہے
    پوسٹر سائز:18 انچ × 23 انچ،پمفلٹ سائز: 9 انچ × 6 انچ،بینرسائز: 3 فٹ × 9 فٹ،پوٹریٹ سائز: 2 فٹ × 3 فٹ ہونا چاہیے۔

    سیاسی جماعت، امیدوار، الیکشن ایجنٹ/سپوٹر کی طرف سے دیوار، یا کسی عمارت پر پوسٹر، پمفلٹ یا کوئی مٹیریل چسپاں کرنے پر پابندی ہوگی۔کسی سیاسی جماعت، امیدوار، الیکشن ایجنٹ/سپوٹر کی طرف سے کسی انتخابی مٹیریل پوسٹر، پمفلٹ بینر پر کسی سرکاری ملازم کی تصویر لگانا منع ہے۔

    پرنٹنگ صرف ٹیکس رجسٹر پرنٹر سے کروائی جائے گی اور مٹیریل پر پرنٹنگ کمپنی کا نام واضح درج ہونا چاہیے۔ پبلسٹی مٹیریل پر تصویر صرف اور صرف امیدوار کی ہوگی۔فلیکس مٹیریل کا استعمال کسی بھی طرح سے منع ہے۔ بینر یا دیگر میٹیریل صرف کپڑے کا بنا ہو سکتا ہے۔

    امیدوار کے حق میں کوئی بھی بینر، پوسٹر یا پمفلٹ کسی ورکر کی طرف سے ہو وہ بھی امیدوار کے انتخابی کھاتے/بجٹ میں شمار ہوگا۔

    تمام امیدواروں کوان تمام ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کی تنبہ کی گئی ہے۔

  • پاکستان رینجرز (سندھ) کی جانب سے کراچی میں فری میڈیکل کیمپ کااہتمام

    پاکستان رینجرز (سندھ) کی جانب سے کراچی میں فری میڈیکل کیمپ کااہتمام

    پاکستان رینجرز (سندھ) کی جانب سے کراچی کے علاقے قیوم آباد میں راحت اسلامیہ گورنمنٹ گر لز سکینڈری سکول بلاک اے میں فری میڈیکل کیمپ کااہتمام کیا گیا۔
    فری میڈیکل کیمپ میں علاقے کے افراد کو مفت طبی سہولیات مہیا کی گئیں۔
    اس موقع پر فری میڈ یکل کیمپ میں بچوں کے اسپیشلسٹ،میڈیکل اسپیشلسٹ، آنکھوں کے اسپیشلسٹ، ای این ٹی اسپیشلسٹ، جلدی امراض اسپیشلسٹ، گائنا کالوجسٹ، سرجن، ماہرامراض قلب،لیڈی ڈاکٹرز اور رینجرز کےڈاکٹرز نے 900سے زائد مریضوں جن میں خواتین،بچے اور بزرگ بھی شامل تھے کاطبی معائنہ کیااورمفت ادویات فراہم کیں۔
    میڈیکل کیمپ میں موبائل لیبارٹری کے ذریعے مریضوں کے ایکسرے،ٹی بی، ای سی جی اور ہیپاٹائٹس کے مفت ٹیسٹ بھی کیے گئے۔مزید برآں کرونا وائرس اور ایڈز کے بارے میں آگاہی لیکچر اور بروشرز بھی تقسیم کیے گئے۔

  • گلشن معمار سے منشیات فروشی میں ملوث ملزمان گرفتار

    گلشن معمار سے منشیات فروشی میں ملوث ملزمان گرفتار

    کراچی:گلشن معمار سے منشیات فروشی میں ملوث ملزمان گرفتار۔ ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیز

    ملزمان جنجال گوٹھ قبرستال کے قریب چھپ کر منشیات فروخت کررہے تھے۔

    ایس ایچ او گلشن معمار کی کاروائی کے دوران فرار ہونے کی ناکام کوشش کے بعد ایک زخمی سمیت دونوں ملزمان گرفتار۔گرفتار ملزمان سے 01 کلو سے زائد فائن کوالٹی کی چرس، آئس/کرسٹل اور بلا نمبری 125 موٹرسائیکل برآمد۔

    ملزمان سے برآمدہ بلا نمبری 125 موٹرسائیکل کے متعلق معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔

    گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمات الزام 383/2021 اور 384/2021 درج، تفتیش جاری۔گرفتار ملزمان کے خلاف پہلے سے درج مقدمات کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔

    گرفتار ملزمان میں محمد نعیم ولد عبدالمجید اور محمد نوید ولد حاجی خورشید شامل ہیں۔

  • مرتضیٰ وہاب کی شکل پر اعتراض نہیں یہ صرف این او سی پر مال بنارہے ہیں

    مرتضیٰ وہاب کی شکل پر اعتراض نہیں یہ صرف این او سی پر مال بنارہے ہیں

    ‏اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا مرتضیٰ وہاب کوایڈمنسٹریٹر کراچی بنانے پر بیان

    مرتضیٰ وہاب پر ایڈمنسٹریٹر ہمارا اعتراض ان کی شکل کی وجہ سے نہیں، اچھے دکھتے ہیں عمران اسماعیل سے 3 گنا کم ووٹ لیے اور ضمانتیں ضبط کرائیں۔
    ‎مرتضیٰ وہاب کی شکل پر اعتراض نہیں ان کے پاس پہلے ہی دو وزارتیں موجود ہیں موحالیات اور قانون میں کون سے تیر مارلیے ہیں آج پوری سندھ گندا زہر آلود پانی پی رہا ہے یہ صرف این او سی پر مال بنارہے ہیں.انکی والدہ ایک عظیم خاتون تھیں۔یہ تو خود سن کوٹے پہ آئے ہیں۔پہلے اپنی پرفارمینس تو شو کریں۔

  • اسٹیل ٹاؤن پولیس کامعمر شہری کو اغوا کر کے تاوان طلب

    اسٹیل ٹاؤن پولیس کامعمر شہری کو اغوا کر کے تاوان طلب

    اسٹیل ٹاؤن پولیس نے اغوا برائے تاوان کی وارداتوں کو اپنا وطیرہ بنا لیا

    آچالار سالا گوٹھ کے رہائشی معمر 65 سالہ چاکر جوکھیو کو تھانہ اسٹیل ٹاؤن پولیس نے گرفتار کر لیا

    تھانہ اسٹیل ٹاؤن پولیس نے چاکر جوکھیو کو تھانہ دھابیجی کی حدود سے امروز 10بجے کے قریب موٹر سائیکل سمیت گرفتار کیا.

    اس سلسلے میں علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے کہ تھانہ اسٹیل ٹاؤن پولیس چاکر جوکھیو ولد شیرو جوکھیو کو کسی بھی جھوٹے کیس میں فٹ کر دے گی۔آئے روز تھانہ اسٹیل ٹاؤن پولیس مقامی رہائشیوں کو اٹھا لیتی ہے اور پھر پیسوں کی ڈیمانڈ کی جاتی ہے۔

    علاقہ مکینوں کے مطابق 65سالہ معمر چاکر جوکھیو ولد شیرو جوکھیو کسی بھی غیر قانونی ایکٹویٹی میں ملوث نہیں ہے۔

    علاقہ مکینوں نے التجا کرتے ہوئے کہا کہ کب تک ہم پولیس گردی کا شکار بنتے رہیں گے اور پولیس اغوا برائے تاوان کی وارداتیں کرتی رہے گی۔ہماری ایس ایس پی ملیر,ڈی آئی جی ایسٹ, ایڈیشنل آئی جی کراچی سےاپیل ہےکہ بزرگ چاکر جوکھیو ولد شیرو جوکھیو کو فوری طور پر رہا کیا جائے.

    اگر ہمارے بزرگ کو فوری طور پر رہا نہ کیا گیا تو ہم نیشنل ہائی وے بلاک کرکے پولیس گردی کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے.

  • سندھ حکومت کی  کارکردگی کے سوشل میڈیا پر چرچے

    سندھ حکومت کی کارکردگی کے سوشل میڈیا پر چرچے

    سندھ حکومت کی کارکردگی کے سوشل میڈیا پر چرچے

    باغی ٹی وی :سندھ کے اندر انفراسٹرکچر اور ڈیویلپمنٹ کی کمی کافی حد تک پائی جاتی ہے ۔ اس سلسلے میں سندھ حکومت پر تنقید بھی ہوتی ہے ۔ اسی طرح کی تنقید اب یہ کی جارہی ہے کہ سندھ کے اندر بجلی کے ایسے کھمبے ہیں جو کہ لکڑی کے ہیں اور ان کی عمر اور پائیداری کی کوئی گارنٹی نہیں ہے ۔اب ان بجلی کے کھمبوں پر طنزیہ جملے بھی جاری ہیں ۔

    اس سلسے میں سوشل میدیا پر کہا جارہا ہے سندھ حکومت نے قدیم ٹیکنالوجی سے بجلی کے سستے کھمبے متعارف کرائے۔اس کھمبے سے کرنٹ لگنے کا خدشہ نہیں رہتا اور ساتھ کہا جارہا ہے کہ عوامی خدمت میں پیش پیش سندھ حکومت

  • مرتضیٰ وہاب ایڈمنسٹریٹر کراچی منظور نہيں

    مرتضیٰ وہاب ایڈمنسٹریٹر کراچی منظور نہيں

    گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی بنانے سے متعلق دو ٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مرتضیٰ وہاب کسی بھی صورت بطور ایڈمنسٹریٹر کراچی منظور نہيں۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ یہ بات طے ہوئی تھی کہ ایڈ منسٹریٹر کراچی مشاورت سے ہوگا۔عمران اسماعیل نے کہا کہ وفاق کے گرین لائن منصوبے میں مزید تاخیر نہیں ہوگی.

    گرین لائن پر اسپینش کمپنی سے بات ہو گئی ہے۔گورنر سندھ نے سعید غنی پر تنقید جبکہ ناصر شاہ سے امید لگاتے ہوئے کہا کہ سندھ میں امتحانات میں نقل ہورہی ہے.

    محکمہ تعلیم کا کام ہے کہ پکڑیں۔عمران اسماعیل نے نالوں کی صفائی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ اس بار مون سون میں فرق ضرور آئے گا

  • کورونا ایس او پیز، سندھ حکومت نے نیا حکم نامہ جاری کردیا

    کورونا ایس او پیز، سندھ حکومت نے نیا حکم نامہ جاری کردیا

    کورونا ایس او پیز سے متعلق سندھ حکومت نے نیا حکم نامہ جاری کردیا۔سندھ حکومت کی جانب سے نیا حکم نامہ ریسٹورنٹ، سینما اور شادی ہال کے لیے جاری کیا گیا۔

    محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ ریسٹورنٹ، شادی ہال، سنیما ہال میں داخلہ کورونا ویکسینیشن سے مشروط ہوگا، ویکسنیشن نہ کرانے والوں کو داخلے کی اجازت نہ دی جائے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ نے ریسٹورنٹ اور شادی ہالز میں داخلےکیلئےویکسی نیشن سرٹیفکیٹ ‏لازمی قرار دیا تھا۔

    ڈی جی ہیلتھ کا کہنا تھا کہ میڈیکل آپریشن، نوکریوں کے ٹیسٹ یا انٹرویوز کیلئے بھی ویکسینیشن ‏سرٹیفکیٹ رکھنا لازمی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر او پی ڈیز میں آنےکی اجازت نہیں ہوگی، سرٹیفکیٹ لازمی ‏ہونے کا اطلاق نجی و سرکاری اسپتالوں پر ہوگا۔

    ڈی جی ہیلتھ کا کہنا تھا کہ نوکریوں کیلئےٹیسٹ ،انٹرویو سے پہلے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ دکھانا ہوگا تمام نجی و سرکاری ‏ادارےامیدواروں کےسرٹیفکیٹ چیک کرنےکےپابندہوں گے صرف وہی امیدوارٹیسٹ یا انٹرویو دے ‏سکے گا جو ویکسی نیٹڈ ہو گا۔

  • نادرا انچارچ عمر کوٹ نور محمد بھنبھرو گرفتار

    نادرا انچارچ عمر کوٹ نور محمد بھنبھرو گرفتار

    فیڈرل انویسٹگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے عمر کوٹ کے نادرا انچارچ نور محمد بھنبھرو کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نادرا کے ذریعے القاعدہ دہشت گردوں کو جعلی شناختی کارڈ بنانے کے کیس میں مزید پیش رفت ہوئی ہے، ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے عمر کوٹ میں کارروائی کرتے ہوئے نادرا انچارچ کو گرفتار کر لیا۔

    ایف آئی اے کے مطابق نور محمد پر کراچی میں تعیناتی کے دوران جعلی شناختی کارڈ بنانے کا الزام ہے، گرفتار نادرا انچارج عمر کوٹ کےگاؤں چھور کا رہائشی ہے، اس کیس میں ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمیت کئی ملزمان پہلے ہی گرفتار ہیں۔

    یاد رہے کہ دو دن قبل ایف آئی اے نے انکشاف کیا تھا کہ نادرا کے ڈیٹا بیس میں افغان ایجنسی این ڈی ایس نے تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو شناختی کارڈز دلوائے۔

    جمعرات کو ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ زون وَن عامر فاروقی نے پریس کانفرنس میں انکشاف کہا کہ نادرا سے ٹی ٹی پی اور القاعدہ کے دہشت گردوں کو کارڈز بنوا کر دیے گئے، بھارتی شہری عمران علی کا شناختی کارڈ بھی بنایا گیا تھا، جو صفورا حملے میں ملوث تھا۔

    ڈائر یکٹر ایف آئی اے نے بتایا کہ چینی قونصل خانے پر حملے میں بھی شناخت تبدیل کی گئی تھی، نادرا سے اللہ نذر اور قوم پرست دہشت گردوں نے بھی شناختی کارڈ بنوائے، عامر فاروقی کے بیان کے مطابق اس سلسلے میں نادرا سندھ کے کئی ملازم ملوث ہیں۔

  • سندھ کے ضلع سکھر میں خونخوار مگر مچھ 4 سالہ بچی کو ماں کے سامنے نگل گیا

    سندھ کے ضلع سکھر میں خونخوار مگر مچھ 4 سالہ بچی کو ماں کے سامنے نگل گیا

    سندھ کے ضلع سکھر میں خونخوار مگر مچھ 4 سالہ بچی کو ماں کے سامنے نگل گیا، والد نے بچی کی تلاش کیلئے مدد کی اپیل کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر میں صالح پٹ نارا کینال کے کنارے دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ، جہاں خونخوار مگرمچھ پانی کی تلاش میں بیٹھی چار سالہ بچی کو نگل گیا۔

    صالح پٹ نارا کینال کے کنارے بچی اپنی ماں کےساتھ بیٹھی تھی کہ مگرمچھ نے حملہ کردیا جبکہ بچی سعیدہ مہر کی والدہ نے بھاگ کر جان بچائی۔

    ننھی سعیدہ کے بےبس والد کا کہنا ہے کہ علاقے میں کھارا پانی ہے، پینے اور استعمال کے لئے میٹھے پانی کی تلاش میں یہاں تک آتے ہیں، خدارا کوئی مدد کرے شایدمیری بچی زندہ مل جائے۔

    بچی کے گھرمیں کہرام مچا ہوا ہے جبکہ پانی میں مگر مچھوں کی بڑی تعداد کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کوبھی مشکلات کا سامنا ہے۔

    اہل علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ خورشید شاہ کاعلاقہ ہے ، کم ازکم میٹھے پانی کی سہولت تو دے دیں جبکہ ذرائع محکمہ وائلڈلائف کا کہنا ہے کہ 300سے زائدمگر مچھ دریا میں موجود ہیں اس لیے لوگ ان کے قریب جانے سے گریز کریں۔

    خیال رہے ناراکینال میں چند ماہ پہلے بھی گیارہ سال کی بچی مگر مچھ کا نوالہ بنی تھی.