Baaghi TV

Category: کراچی

  • پولیس کے ہاتھوں پکڑے جانے والے بےگناہ معمر شہری کو عدالت نے باعزت بری کردیا

    پولیس کے ہاتھوں پکڑے جانے والے بےگناہ معمر شہری کو عدالت نے باعزت بری کردیا

    اسٹیل ٹاؤن پولیس کی جانب سے چاکر جوکھیو ولد عیدو جوکھیو کی گرفتاری کا معاملہ

    گزشتہ روز آچالار سالا گوٹھ کے رہائشی معمر 65سالہ چاکر جوکھیو کو تھانہ اسٹیل ٹاؤن پولیس نے گرفتار کیا تھا۔تھانہ اسٹیل ٹاؤن پولیس نےچاکرجوکھیو کوتھانہ دھابیجی کی حدود سے گزشتہ روز 10بجے کے قریب 70موٹر سائیکل سمیت گرفتار کیا تھا۔

    متاثرین نے خدشے کا اظہار کیا تھا کہ تھانہ اسٹیل ٹاؤن پولیس چاکر جوکھیو ولدعیدو جوکھیو کو کسی بھی جھوٹے کیس میں فٹ کر دے گی۔

    انوسٹی گیشن آفیسر نے ملزم چاکر جوکھیو کو عدالت میں پیش کیا۔جوکھیونے اپنا بیان درج کر ساتھ ہوئےکہا کہ میں کھیتی باڑی کا کام کرتا ہوں پولیس نے مجھے بلیک میل کرنے اور پیسوں کے لیے گرفتار کیا۔

    عدالت نے پولیس پر برہم ہوتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کو شرم نہیں آتی غریب لوگوں پر جھوٹے کیس درج کرتے ہو۔پولیس اپنا کام آئین و قانون کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے کرے۔چوری و ڈکیتی کی وارداتیں تم لوگوں سے کنٹرول نہیں ہوتی,غریب لوگوں پر جھوٹے کیس درج کرتے ہو۔

    معزز عدالت نے اپنے خصوصی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ملزم چاکر جوکھیو کو آرٹیکل 63کے تحت باعزت بری کردیا۔

  • پی ایف سی ایوارڈ بھی وفاق سے ڈسٹرکٹ کو منتقل کئے جائیں

    پی ایف سی ایوارڈ بھی وفاق سے ڈسٹرکٹ کو منتقل کئے جائیں

    کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کارکنان کے تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے.

    ہینڈ بل کے مندرجات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے تمام مسائل اور پاکستان کے 95فیصد مسائل کا واحد حل یہ ہے کہ آئین پاکستان میں وزیراعظم، صدر اور وزراء اعلی کی طرز پر مقامی حکومتوں کے محکمے، ذمہ داریوں کا تعین، دائرہ کار، اختیارات اور احتسابی طریقہ کار درج کیا جائے.

    این ایف سی ایوارڈ کی طرح پی ایف سی ایوارڈ بھی براہ راست وفاق سے ڈسٹرکٹ کو منتقل کئے جائیں اور اس عمل کو آئینی تحفظ دیا جائے نیز کراچی کی گنتی پوری کی جائے تاکہ کراچی پاکستان کی معاشی ترقی میں مزید فعال کردار ادا کر سکے۔

  • کراچی میں بارشوں سے سیلابی صورتحال کا خدشہ، الرٹ جاری

    کراچی میں بارشوں سے سیلابی صورتحال کا خدشہ، الرٹ جاری

    محکمہ موسمیات نے کراچی میں اربن فلڈنگ کاخدشہ ظاہر کرتے ہوئے الرٹ جاری کردیا، کراچی میں بارشوں کایہ سلسلہ جمعرات تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نےمون سون کی پہلی بارش سےمتعلق الرٹ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں بارشوں کایہ سلسلہ جمعرات تک جاری رہنےکاامکان ہے اور بارشوں کے باعث کراچی،حیدرآباد،ٹھٹھہ،بدین میں اربن فلڈنگ کاخدشہ ہے۔

    اس حوالے سے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے سندھ کے متعلقہ اداروں کو ہنگامی مراسلہ جاری کردیا ہے، مراسلے میں کہا ہے.

    کراچی، حیدرآباد،لاڑکانہ، شہید بےنظیر آباددیگرعلاقوں میں بارش متوقع ہے، پیشگوئی کےمدنظر رکھتے ہوئے تمام احتیاطی اقدامات کر لیے جائیں۔

    دوسری جانب ڈائریکٹرمیٹ سردارسرفراز نے کہا ہے کہ کراچی میں ہلکی بارشوں کی پیشگوئی کر رکھی تھی، بحیرہ عرب سے مرطوب ہوائیں چلنےسےبارش ہورہی ہے، آج شام اور رات کوبھی بارش کےامکانات ہیں، مون سون کے پہلے اسپیل کا سلسلہ 16 جولائی تک جاری رہے گا۔

    محکمہ موسمیات نے مون سون کے پہلے اسپیل کے اعدادوشمارجاری کردیے ہیں ، جس کے مطابق پی اےایف فیصل بیس میں16،گلشن حدید،سرجانی میں15ملی میٹر ناظم آباد میں11.2ملی میٹر،لانڈھی میں11ملی میٹر، جناح ٹرمینل میں8ملی میٹر،اولڈائیرپورٹ پر3ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

  • سعید غنی سے وزارت تعلیم کا قلمدان واپس لیے جانے کا امکان

    سعید غنی سے وزارت تعلیم کا قلمدان واپس لیے جانے کا امکان

    سعید غنی سے وزارت تعلیم کا قلمدان واپس لے کر سردار شاہ دیئے جانے کا امکان ہے جبکہ ضیا عباس اور ساجد جوکیو کو نیا وزیر بنایا جاسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئندہ چند روز میں سندھ کابینہ میں بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں ، جس کے تحت سعید غنی سے محکمہ تعلیم واپس لینے لے کر سردار شاہ کو سونپنے کا امکان ہے۔

    سندھ کابینہ میں ضیا عباس اور ساجد جوکیو کو نیا وزیر بنانے کا بھی امکان ہے۔

    یاد رہے رواں کے آغاز میں سندھ کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ کیا گیا تھا جبکہ نئے وزرا کی آمد پر مختلف وزرا کے محکموں میں ردوبدل بھی کی جائے گی۔

    بتایا جا رہا تھا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت اور وزیراعلیٰ کے درمیان مشاورت کے بعد تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    یاد رہے رواں سال مارچ میں سندھ کابینہ کے بعض وزرا کو کابینہ سے فارغ کرنے اور کچھ نئے چہرے سامنے لائے جانے کے لئے تجاویز تیار کی گئی تھیں ۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر محکمہ اطلاعات سمیت مختلف وزرا کو نئی ذمہ داریاں دینےکا امکان ہے، صوبائی کابینہ میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کرینگے۔

  • کراچی میں کہاں کتنی بارش ہوئی؟ اعداد وشمار جاری

    کراچی میں کہاں کتنی بارش ہوئی؟ اعداد وشمار جاری

    شہرقائد میں آج صبح سے ہونے والی بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات نے اعداد وشمار جاری کردیے۔

    محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن حدید35ملی میٹر اور پی اےایف فیصل بیس میں32ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

    اسی طرح نارتھ کراچی24.4 ملی میٹر اور سرجانی میں 20.4ملی میٹر بارش ہوئی۔

    شہرقائد کے علاقے لانڈھی میں18ملی میٹر، اولڈایئرپورٹ میں17ملی میٹر، یونیورسٹی روڈ پر16.3ملی میٹر اور سعدی ٹاؤن میں14.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

    جناح ٹرمینل میں14.2ملی میٹر، ناظم آبادمیں 12.2ملی میٹر، پی اے ایف مسرور بیس میں 11.5ملی میٹر او کیماڑی میں5.2ملی میٹربارش محکمہ موسمیات نے ریکارڈ کی۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے مون سون کی پہلی بارش کے پیش نظر الرٹ بھی جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں بارشوں کا یہ سلسلہ جمعرات تک جاری رہنے کا امکان ہے، بارشوں کے باعث کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ اور بدین میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

    اسی ضمن میں صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے سندھ کے متعلقہ اداروں کو ہنگامی مراسلہ بھی جاری کردیا ہے۔

  • پولیس کی کارروائی، گینگ وارکے 4 ٹارگٹ کلر میوہ شاہ قبرستان سے گرفتار

    پولیس کی کارروائی، گینگ وارکے 4 ٹارگٹ کلر میوہ شاہ قبرستان سے گرفتار

    پولیس نے بڑی کارروائی میں گینگ وارکے 4 ٹارگٹ کلر میوہ شاہ قبرستان سے گرفتار کرلئے، ملزمان نے قتل ،بھتہ خوری، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کیماڑی پولیس نے بڑی کارروائی کی، کارروائی کے دوران گینگ وارکے 4 ٹارگٹ کلر میوہ شاہ قبرستان سے گرفتار کرلئے اور ملزمان سے دستی بم، 3ایس ایم جیز اور آٹومیٹک کلاشنکوف برآمد ہوئی۔

    ایس ایس پی کیماڑی فداحسین جانوری نے بتایا کہ ملزمان نے قتل ،بھتہ خوری، ڈکیتی،اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں اور ملزم الیان نے گزشتہ ماہ الطاف عرف انوبھائی نامی شخص کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

    ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا تھا کہ ملزم سے قتل میں استعمال ہونیوالا آلہ قتل برآمد کرلیاگیا ہے اور ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کی جارہی ہے۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ سی ٹی ڈی نے لیاری میراں ناکہ میں کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وارسےتعلق رکھنے والے 3ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری اسلحہ، دستی بم اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلی تھی

  • بارش میں کرنٹ لگنے سے چودہ سالہ لڑکا ہلاک

    بارش میں کرنٹ لگنے سے چودہ سالہ لڑکا ہلاک

    شہر کراچی میں مون سون کی پہلی بارش شہریوں کیلئے زحمت بنننے لگی۔ صبح سے جاری بارش سے شہر میں جل تھل ایک ہوگیا۔ شہر کی اہم شاہراہیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں.

    تو دوسری جانب مون سون کی پہلی بارش چودہ سالہ عماد کیلئے جان لیوا ثابت ہوئی بچے کی موت بجلی کے کھمبے کو ہاتھ لگانے سے واقع ہوئی ۔

    وزیر بلدیات ناصر شاہ نے مون سون کی بارشوں میں ہونیوالی تباہی کا سارا ملبہ محکمہ موسمیات کی لاعلمی قرار دیدیا۔ وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے صوبے بھر کے تمام بلدیاتی اداروں کو متحرک ہونے کی ہدایت دیدی۔

    ترجمان سندھ حکومت بھی شہر کراچی کا جائزہ لینے دورہ پر نکل کھڑے ہوئے۔ مرتضی وہاب نے شاہراہ فیصل کے مقام پر نالے سے پتھر فوری طور پر ہٹانے کا حکم دیدیا ۔

    وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے مون سون سے قبل نالوں کی صفائی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ نارتھ ناظم آباد ،فیڈرل بی ایریا، نارتھ کراچی اور شادمان ٹاون کے علاقے ایک بار پھر ڈوب گئے جبکہ اسٹیل ٹاون کے قبرستان میں بارش کا پانی داخل ہونے سے قبریں ڈوب گئیں ۔

    مون سون کی پہلی ملیر الفلاح سوسائٹی میں پہلی جان نگل گئی۔ چودہ سالہ عماد کی کرنٹ لگنے سے موت واقع ہوگئی۔

    دوسری جانب ناگن پر موت کا کھیل جاری، بجلی کا پول گرنے سے ہزاروں شہریوں کی جانیں خطرے میں پڑھ گئیں.

  • کراچی کے کسی حصے میں پانی جمع نہ ہونے پائے

    کراچی کے کسی حصے میں پانی جمع نہ ہونے پائے

    ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے متعلقہ انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ شہر کے کسی حصے میں پانی جمع نہ ہونے پائے۔

    کراچی میں بارش کے بعد شہری انتظامیہ متحرک ہوگئی، شہر کے مختلف نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کا کام جاری ہے۔

    بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ مصروف شاہراہوں سے پانی کی نکاسی کی جارہی ہے، کھارادر وزیر مینشن کے اطراف بارش کا پانی جمع نہیں ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر مینشن کے اطراف سیوریج سمیت دیگر ترقیاتی کام چند روز قبل مکمل کیا گیا ہے، مرمتی کام ہونے سے وزیر مینشن کے اطراف بارش کا پانی کی مکمل نکاسی ہوگئی۔

    بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ کوشش ہے کہ بارشوں کے دوران شہریوں کو مشکلات پیش نہ آئے، بلدیاتی اداروں کا عملہ شہریوں کی مدد کے لیے فیلڈ میں موجود ہے۔

  • محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مون سون بارشوں کے پہلے اسپیل کا آغاز

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مون سون بارشوں کے پہلے اسپیل کا آغاز

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مون سون بارشوں کے پہلے اسپیل کا آغاز ہوگیا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ہلکی اور معتدل بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے، شہر میں وقفے وقفے سے ہلکی اور معتدل بارش کا یہ سلسلہ 16 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بھارتی گجرات کے راستے مون سون ہوائیں داخل ہوئیں، معتدل درجے کی مون سون ہوائیں بحیرہ عرب سے زیریں سندھ میں داخل ہورہی ہیں، بحیرہ عرب سے ملنے والی نمی کے باعث کراچی کے اطراف تھنڈر سیلز بنے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق صبح 9 بجے تک شہر میں سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 17 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جب کہ نوری آباد میں 8 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

    اس کے علاوہ پی اے ایف فیصل بیس پر 5، یونیورسٹی روڈپر 4.3، لانڈھی 4،سعدی ٹاون 3.6، جناح ٹرمینل 3.2 اور سرجانی ٹاؤن میں 2.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

  • لیاری گینگ وار  کے چار ٹارگٹ  کلر میوہ شاہ قبرستان سے گرفتار

    لیاری گینگ وار کے چار ٹارگٹ کلر میوہ شاہ قبرستان سے گرفتار

    کراچی : ضلع کیماڑی پولیس کی بڑی کاروائی۔ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری کی قیادت میں لیاری گینگ وار کے چار ٹارگٹ کلر میوہ شاہ قبرستان سے گرفتار۔

    گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چار عدد ہینڈ گرنیڈ، تین SMG آٹومیٹک کلاشنکوف اور ایک 9mm پستول بمعہ راؤنڈ برآمد۔
    ملزمان نے دوران انٹروگیشن قتل و غارت گری، بھتہ خوری، ڈکیتی و اسٹریٹ کرائم جیسے سنگین جرائم کا انکشاف کیا۔
    گرفتار ملزم الیان بلوچ نے گزشتہ ماہ الطاف عرف انوبھائی نامی شخص کو قتل کرنے کابھی اعتراف کیا۔ ملزم سےالطاف عرف انو بھائی کے قتل میں استعمال ہونے والا آلہ قتل (9mm پستول) برآمد کر لیا گیا ہے۔

    ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کی جارہی ہے۔ مزید انکشافات کی توقع ہے۔