Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونامثبت کیسز کی شرح 8.21 ریکارڈ کی گئی

    کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونامثبت کیسز کی شرح 8.21 ریکارڈ کی گئی

    کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 افراد کورونا سے انتقال کرگئے اور مثبت کیسز کی شرح 8.21 ریکارڈ کی گئی۔

    ترجمان محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں میں 4 ہزار 9 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 329 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

    اس کے علاوہ 24 گھنٹوں میں حیدرآباد میں 999 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 26 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور اس طرح شہر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.60 فیصد ریکارڈ ہوئی۔

    ترجمان نے بتایا کہ سندھ میں کراچی اور حیدرآبادکے علاوہ دیگر اضلاع میں 8 ہزار 235 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 162 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور صوبے کے دیگر اضلاع میں مثبت کیسز کی شرح 1.97 فیصد رہی۔

  • الہ دین پارک اور پویلین اینڈ کلب کی تعمیر غیر قانونی نہیں ہے انتظامیہ کا موقف سامنے آگیا

    الہ دین پارک اور پویلین اینڈ کلب کی تعمیر غیر قانونی نہیں ہے انتظامیہ کا موقف سامنے آگیا

    اے.اے جوائے لینڈ کی انتظامیہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کے ایم سی نے 14جون کو عدالتی احکامات پر 25برس سے قائم الہ دین پارک اور پویلین اینڈ کلب مسمار کرنے کے لئے املاک پر بلڈوزر چلا دیے، انتظامیہ نے چند گھنٹوں کے نوٹس پر 25برس سے قائم تفریح گاہیں چھوڑنے کا حکم دے دیا جو کہ یہاں کام کرنے والے ہزاروں افراد کو بے روز گار کرنے کا باعث بن گیا ، راشد منہاس روڈ پر واقع الہ دین پارک اور پویلین اینڈ کلب گزشتہ 25برس سے کراچی والوں کو تفریح فراہم کرنے کا ذریعہ تھے، 52ایکٹر پر محیط اس زمین کو تفریحی پارک بنانے کے لئے لیز کیا گیا تھا ،اس وقت یہ اراضی صرف خالی میدان تھی جسے اے .اے جوائے لینڈ نے شب و روز محنت کرکے مکمل تفریح گاہ میں تبدیل کیا جہاں شہری اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ خوشی کے لمحات گزار سکیں ،لیکن 14جون کے عدالتی فیصلے کے بعد الہ دین پارک اور پویلین اینڈ کلب ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکے ہیں ، عدالتی حکم کے بعد چند دنوں میں ہی اربوں روپے کی انویسٹمنٹ خاک کردی گئی، اے.اے جوائے لینڈ کی انتظامیہ کا موقف ہے کہ الہ دین پارک اور پویلین اینڈ کلب کی تعمیر غیر قانونی نہیں ہے، اس ضمن میں انتظامیہ کے پاس تمام قانونی دستاویزات موجود ہیں ،انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان تمام قانونی دستاویزات کو دیکھتے ہوئے مسمار کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے ۔

  • سید کاشف حسین کو محکمہ تعلیمات بلدیہ جنوبی کے صدر زون کا ڈپٹی ڈائریکٹر بننے پر مبارکباد

    سید کاشف حسین کو محکمہ تعلیمات بلدیہ جنوبی کے صدر زون کا ڈپٹی ڈائریکٹر بننے پر مبارکباد

    آل سندھ لوکل گورنمنٹ ایجوکیشن ایمپلائز ایسوسی ایشن کے کنوینر مزمل شاہ، عبدالوسام، شفیق احمد اور آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے مرکزی چیئرمین سید ذوالفقار شاہ کی جانب سے سید کاشف حسین کو محکمہ تعلیمات بلدیہ جنوبی کے صدر زون کا ڈپٹی ڈائریکٹر بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
    ایسوسی ایشن کے کنوینر مزمل شاہ کے ہمراہ عبدالوسام اور شفیق احمد نے سید کاشف حسین سے ان کے دفتر جاکر ملاقات کی اور مبارکباد پیش کی۔ ملاقات میں ملازمین کے مسائل کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی اور اس بات پر باہمی اتفاق کیا گیا کہ گزشتہ کئی سال سے تنخواہوں سے محروم صدر زون کے تدریسی اور غیر تدریسی عملے کے تنخواہوں کی بحالی کیلئے مل جل کر کام کریں گے اور قانون کے مطابق ان کی ہرممکن مدد کی جائے گی۔

  • شہر قائد میں ایک کروڑ سے زائد مالیت کی ڈکیتی

    شہر قائد میں ایک کروڑ سے زائد مالیت کی ڈکیتی

    شہر قائد کے علاقے میں ایک کروڑ سے زائد روپے کی ڈکیتی ہوئی ، جہاں ملزمان 80تولہ سونا، روپے ، امریکی ڈالر اور کار لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ایک بنگلے میں ڈکیتی کی واردات کا واقعہ پیش آیا، 3 ملزمان سونا،روپے،ڈالر اور کار لے کر فرار ہو گئے ، مجموعی طورپر1کروڑ7لاکھ سےزائدکی لوٹ مارکی گئی۔

    واردات کا مقدمہ گلشن اقبال تھانےمیں درج کرلیاگیا ، ڈکیتی کاواقعہ گزشتہ روز پیش آیا اور مقدمہ آج صبح درج ہوا ، مدعی کےمطابق وہ اپنی فیملی کےساتھ گھر میں موجود تھا کہ اچانک3ملزمان گھرمیں داخل ہوئے اور مجھ پر پستول تان لیا۔

    مدعی نے کہا کہ ملزمان نے مزاحمت کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکی دی، ایک ملزم فیملی کے ساتھ ٹی وی لاؤنج میں رہا 2 کمرے میں چلے گئے، ملزمان نے الماری میں رکھے 80تولہ سونے کے زیورات لوٹے جبکہ 8ہزار500امریکی ڈالراور90ہزارروپے لوٹے۔

    ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ دوسرےکمرےسے ایک نیا اور ایک پرانا لیپ ٹاپ بھی اٹھالیا، ایک ملزم مسلسل کسی سے رابطے میں تھا، ملزمان دیکھنےمیں سرائیکی اوربات چیت اردو میں کررہے تھے جبکہ ملزمان جاتےہوئے کار بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔

  • ملیر جیل کے سپریڈینڈنٹ کو معطل کر دیا گیا

    ملیر جیل کے سپریڈینڈنٹ کو معطل کر دیا گیا

    کراچی: ملیر جیل میں اہم شخصیت کے بیٹے کی منگنی کی تقریب کا معاملہ

    ملیر جیل کے سپریڈینڈنٹ کو معطل کر دیا گیا۔
    ذرائع کے مطابق سینئر سپریڈینڈیٹ ملیر جیل محمداسلم ملک کو جیل کے اندر نجی تقریب کی سہولت کاری پر معطل کیا گیا۔ملیر جیل میں چند روز قبل ایک منگنی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا،منگنی کی تقریب ملیرجیل میں قیدایک بااثر شخصیت کے بیٹے کی تھی،تقریب میں بااثر شخصیت کے دوست اور رشتہ داروں نے شرکت کی تھی،جیل عملے نے تقریب میں مکمل سہولت کاری کی تھی.واقعہ کا حساس ادارے کی جانب سے نوٹس بھی لیا گیا تھا.

  • سی ایس ایس کا امتحان پاس کرنے والوں کیلئے بڑی خبر

    سی ایس ایس کا امتحان پاس کرنے والوں کیلئے بڑی خبر

    سندھ حکومت نے سی ایس ایس کا امتحان پاس کرنیوالے جعلسازوں کیخلاف بڑا فیصلہ کرتے ہوئے فیڈرل پبلک سروس کمیشن سےتفصیلات مانگ لیں۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کےمبینہ جعلی ڈومیسائل پراعلیٰ ترین امتحان پاس کرنے کے معاملے پر سندھ حکومت نے سی ایس ایس کا امتحان پاس کرنیوالے جعلسازوں کیخلاف بڑا فیصلہ کرلیا۔

    سندھ حکومت نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن سےتفصیلات مانگ لیں ،اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے سیکریٹری فیڈرل پبلک سروس کمیشن کو خط لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ اطلاعات ہیں دیگرصوبوں کےافرادنےسندھ ڈومیسائل پرملازمتیں حاصل کیں۔

    محکمہ داخلہ سندھ نے خط میں مبینہ جعلی ڈومیسائل کےحامل افسران کے نام بھی ارسال کیے ہیں، جن کی دستاویزات کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ ڈومیسائل کےاجراء سےقبل رہائش، تعلیمی اسناد کےثبوت کی تصدیق کی جائے اورپچھلے دس برسوں میں جعلسازی سے حاصل کیے گئے ڈومیسائل پی آرسیز منسوخ کئیے جائیں۔

    اس کے علاوہ سندھ حکومت نے صوبے میں جعلسازی سے ڈومیسائل بنوانے کے معاملے پرے قوانین مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے صوبے بھر سےجاری ڈومیسائل اور پی آر سی کی ازسر نو تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

  • غیر قانونی تعمیرات گرانے میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں

    غیر قانونی تعمیرات گرانے میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں

    کراچی،غیر قانونی تعمیرات گرانے میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں،ڈائریکٹر انکروچمنٹ بشیر صدیقی نے بتایا کراچی الہ دین پارک میں شاپنگ مال کی 125دکانیں گرائی جارہی ہیں۔

    الہ دین پارک میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری، شاپنگ مال اور پولین اینڈ کلب کو گرانے کا عمل بھی جاری ہے۔

    کراچی،غیر قانونی تعمیرات گرانے میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں،ڈائریکٹر انکروچمنٹ بشیر صدیقی نے مزید بیان میں کہا ‏گجر نالہ اور ا ورنگی نالے پر بیک وقت 3،3 مقامات پر تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

    سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے اللہ دین پارک اور اس سے ملحقہ پویلین کلب کی 450 دکانیں مسمار کرنے میں ایک ہفتہ دیا ہے۔

  • کلفٹن میں بینک میں لاکر کاٹ کر نقب زنی کی واردات

    کلفٹن میں بینک میں لاکر کاٹ کر نقب زنی کی واردات

    شہر قائد کے علاقے کلفٹن میں بینک میں لاکر کاٹ کر نقب زنی کی بڑی واردات ہوئی ہے۔

    کراچی کے علاقے کلفٹن میں مبینہ طور پر لاکر کے تالے کاٹ کر کروڑوں مالیت کے زیورات کا صفایا کردیا گیا، متاثرہ خاتون نے بینک انتظامیہ کیخلاف نقب زنی کا مقدمہ درج کروادیا۔

    ایف آئی آر کے متن کے مطابق لاکر میں 250 تولہ سونا اور مختلف زیورات موجود تھے۔

    متاثرہ خاتون نے ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا کہ 23 جون کو بینک افسر کے ساتھ لاکر دیکھا تو تالے کٹے ہوئے تھے، بینک آپریشن منیجر نے بھی کٹے ہوئے لاکر کا معائنہ کیا۔

    ایس ایس پی ساؤتھ زبیر نذیر کے مطابق خاتون نے ڈیڑھ سال بعد اپنا لاکر چیک کیا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لاکر کس وقت کاٹا گیا اور واردات کب ہوئی اس کی تحقیقات کررہے ہیں، مقدمے میں بینک زمزمہ برانچ کی انتظامیہ کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

  • سہراب گوٹھ میں مویشی منڈی کے سبب متعدد راستے بند

    سہراب گوٹھ میں مویشی منڈی کے سبب متعدد راستے بند

    کراچی سہراب گوٹھ میں مویشی منڈی لگنے کے سبب متعدد راستے بند،

    اطراف کے علاقوں کے مکین شدیدمشکلات سے دوچار، راستے سے گزرنے کے لئے موٹر سائیکل کا پاس تین ہزاراورگاڑی کا پاس چھ ہزار روپے ہے،

    ٹیچرزسوسائٹی ، گلستان سوسائٹی ، ہالاری سوسائٹی اور مسلمانان پنجاب سوسائٹی کے رہائشی سخت پریشان ہیں .

  • آپ اپنی ذمہ داری کو پورا نہیں کر پائے، سپریم کورٹ کا اظہار برہمی

    آپ اپنی ذمہ داری کو پورا نہیں کر پائے، سپریم کورٹ کا اظہار برہمی

    آپ اپنی ذمہ داری کو پورا نہیں کر پائے، سپریم کورٹ کا اظہار برہمی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں لاپتہ شہری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے پولیس پر اظہار برہمی کیا،عدالت نے پولیس حکام سے سوال کیا کہ کیس میں آپ نے اب تک کیا کام کیا ؟ سرکاری وکیل نے عدالت میں جواب دیا کہ جے آئی ٹیز بنائی گئی ہیں اور تحقیقات کی ہے ،عدالت نے کہا کہ اس وقت شہری کہاں ہے یہ پتہ لگانا آپ کا کام ہے ریاست نے آپ کو شہریوں کی حفاظت کی ذمہ داری دی ہے،

    عدالت نے پولیس حکام سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی ذمہ داری کو پورا نہیں کر پائے ،پولیس اور جے آئی ٹیز ایک شہری کا پتہ لگانے میں ناکام کیوں رہی ہیں ؟عدالت نے پولیس سے3 ہفتوں میں پیش رفت رپورٹ طلب کر لی

    بچی لاپتہ نہیں ہوئی بلکہ اس نے کیا کام کیا؟ عدالت میں انکشاف

    سندھ ہائیکورٹ لاپتہ بچوں کی عدم بازیابی پر پولیس حکام پر برہم ،بڑا حکم دے دیا

    لاپتہ افراد بازیابی کیس: ہائی کورٹ نےغفلت برتنے پر 4 ڈی ایس پیز معطل کردیئے

    سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،62 لاپتہ افراد بازیاب کروا لئے،عدالت نے دیا بڑا حکم

    انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی کیس میں عدالت کے ریمارکس

    عمران خان لاپتہ، کیوں نہ نواز شریف کیخلاف مقدمے کا حکم دوں، عدالت کے ریمارکس

    لاپتہ افراد کا سراغ نہ لگا تو تنخواہ بند کر دیں گے، عدالت کا اظہار برہمی

    لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

    واضح رہے کہ لاپتہ افراد کیس میں ایک گزشتہ سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ کیا آپ کو معلوم ہے جبری گمشدگی کیا ہوتی ہے؟ جبری گمشدگی سے مراد ریاست کے کچھ لوگ ہی لوگوں کو زبردستی غائب کرتے ہیں، جس کا پیارا غائب ہو جائے ریاست کہے ہم میں سے کسی نے اٹھایا ہے تو شرمندگی ہوتی ہے، ریاست تسلیم کرچکی کہ یہ جبری گمشدگی کا کیس ہے،انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی جس کے ساتھ ہوتی ہے وہی جانتا ہے، بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہونے دیں گے، اگر آپ ان چیزوں کو کھولیں گے تو شرمندگی ہو گی