Baaghi TV

Category: کراچی

  • معروف قوال امجد صابری کو مداحوں سے بچھڑے 5 برس بیت گئے

    معروف قوال امجد صابری کو مداحوں سے بچھڑے 5 برس بیت گئے

    معروف قوال امجد صابری کی 5 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

    باغی ٹی وی : امجد صابری نے 23 دسمبر 1970 کو کراچی میں معروف قوال صابری گھرانے میں آنکھ کھولی، ان کے والد غلام فرید صابری بھی قوالی کی دنیا کا مشہور نام تھےامجد صابری نے 1988 میں فنی سفر کا آغاز کیا اور اپنی بہترین آواز اور انفرادیت کی وجہ سے سب کے دلوں میں گھر کرلیا۔

    مجھے یقین نہیں آرہا کہ بابا کے انتقال کو پانچ سال گُزر گئے ہیں حورین صابری

    امجد صابری نے ناصرف پاکستان میں قوالیوں کو جلا بخشی بلکہ لندن، امریکا اور بھارت سمیت 17میں اپنی آواز کا جادو بکھیرا اپنے والد غلام فرید صابری کے انتقال کے بعد امجد صابری ایک نئے روپ میں ابھر کر سامنے آئے اور انھوں نے باقاعدہ قوالی کا آغاز اسی کلام ’’تاجدار حرم‘‘ سے کیا جو ماضی میں ان کے والد اور چچا کو بام عروج پر پہنچا چکا تھا۔

    امجد صابری 5 برس قبل 22 جون کو رمضان المبارک کے دوران ایک نجی ٹی وی چینل کی ٹرانسمیشن میں شرکت کے لیے جارہے تھے کہ لیاقت آباد میں گھر سے کچھ فاصلے پر انہیں گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا۔

    بابا! آپ کے بغیر زندگی گُزرنا بہت مشکل ہے پریسا صابری
    ماہرہ خان کا معروف قوال امجد صابری کو خراج عقیدت
  • بحرین ہیروئین سمگل کرنے والا مسافر گرفتار

    بحرین ہیروئین سمگل کرنے والا مسافر گرفتار

    کراچی: پاکستان کسٹمز نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ ڈپارچر لاؤنج پر ایک کامیاب کارروائی میں پاکستان سے 94 لاکھ روپے مالیت کی 940 گرام اعلی کوالٹی کی ہیروئن بحرین اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادیا گئ.

    کسٹمز حکام نے گلف ایئرویز کی پرواز 753-GF سے بحرین جانے والے پاکستانی مسافرکے سوٹ کیس سے ہیروئن برآمد کی۔ثاقب الله نامی مسافر کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے، جس کا سوٹ کیس اسکیننگ بیلٹ سے کلئیر ہوچکا تھا لیکن کسٹم حکام نے شک کی بنیاد پر اسے روکا۔کسٹم حکام نے اس سے سوالات کیے تو ملزم گھبرا گیا اور تسلی بخش جواب نہ ملنے پر کسٹم حکام نے اس کے سوٹ کیس کی جانچ پڑتال کی تو سوٹ کیس کے سائیڈ وال میں انتہائی مہارت کے ساتھ 940 گرام ہیروئن چھپائی گئی تھی۔کسٹم حکام نے مسافر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا اور مجاز عدالت سے ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد ملزم سے مزید تفتیش کا آغاز کردیا۔

  • سینیٹر عثمان کاکڑ کے سانحہ ارتحال پرشیخ الحدیث مولانا نورالحق کا اظہار تعزیت

    سینیٹر عثمان کاکڑ کے سانحہ ارتحال پرشیخ الحدیث مولانا نورالحق کا اظہار تعزیت

    جمعیت علماء اسلام ضلع جنوبی کراچی کے امیرشیخ الحدیث مولانا نورالحق نے سینیٹر عثمان خان کاکڑ کے سانحہ ارتحال پر اپنے گہرے رنج ودکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ سینیٹر عثمان کاکڑ کی ناگہانی موت نے پوری قوم کو افسردہ کردیا ہے،مرحوم عثمان کاکڑ جہد مسلسل اور حق گوئی کی داستان تھے،وہ ایک با اصول اور باکردار شخص تھے،جمہوریت اور آئین کیلئے انکی خدمات ناقابل فراموش ہیں، جمہوریت کیلئے اور بلوچستان کے حقوق کیلئے ہمیشہ آواز اٹھانے پر ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ان کی زندگی نظریاتی جدوجہدپر یقین رکھنے لے کارکنان کیلئے مشعل راہ ہے، ہم سینیٹر عثمان خان کاکڑکے اہل خانہ سمیت تمام لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں،دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے،جے یو آئی ضلع جنوبی کے جملہ کارکن اور عہدیداران غم کی اس گھڑی میں سوگوارخاندان اور قائدین وکارکنان پختون خواہ میپ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

  • دو دہائیوں سے سندھ حکومت میں کرپشن کا بازار،عوامی طوفان آیا تو رکے گا نہیں،امبردانش

    دو دہائیوں سے سندھ حکومت میں کرپشن کا بازار،عوامی طوفان آیا تو رکے گا نہیں،امبردانش

    دو دہائیوں سے سندھ حکومت میں کرپشن کا بازار،عوامی طوفان آیا تو رکے گا نہیں،امبردانش
    باغی ٹی وی :کراچی میں سندھ حکومت کی کارکردگی اس قدر خراب اور بری ہوچکی ہے کہ ہر طرف سے آوازیں‌اٹھنے لگی ہیں‌. ایسی ہی آواز امبر دانش کی ہے جس نے سندھ حکومت کے کراچی کے اندر تجاوزات ختم کرنے اور نالے کی توسیع کے حوالے سے آواز اٹھائی ہے .

    ان کا کہنا تھا کہ کیا بات ہے کہ سپریم کورٹ کو سندھ حکومت کے انتظامی مسئلے پر خود بات کرنا پڑی. سندھ حکومت جو دو دھائیوں کے قریب سندھ پر براجمان ہے ا س نے سندھ اور کراچی میں ہر شعبے میں کرپشن کا بازار گرم کررکھا ہے . اور اس بات کو چیف جسٹس بھی کہہ چکے ہیں . ان کو عوام کا کیوں‌ ذرہ بھی خیال نہیں ہے

    امبر دانش کا کہنا تھا کہ کراچی میں اگر ہر طرف سے پریشر اور تنقید پر کچھ کام شروع کرہی لیا گیا ہے تو تجاوزات کے سلسسلے میں جو لوگ متاثر ہوئے ہیں ان کو کوئی متبادل یا معاوضہ نہیں‌دیا جارہا .اس وقت جو آپریشن شروع ہوئے ہیں‌ جیسے گجر نالہ ، اورنگی نالہ یا لیاری ندی کو وسیع کر نے کے لیے جو آپریشن کیا گیا اس میں تجاوزات کو گرا کر متاثرین کو کچھ نہیں‌دیا گیا .

    حکومت اس پر سٹے آرڈر پر سٹے آرڈر لیتی رہی، لیکن کراچی کا سارا فنڈ اور اتنطامی معاملات اپنے پاس ہونے کے بعد انہوں نے کچھ بھی عوام پر خرچ نہیں کیا .جب کہ اس سے پہلے مصطفیٰ‌کمال اور نعمت اللہ خان کے زمانے میں ایسا ہوتا رہا .
    امبر کا کہنا تھا کیا جو متاثر ہیں ان کا کارڈ جعلی ہے یا وہ پاکستان کے شہری نہیں ہے . ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے .ریاست مدینہ کے خلیفۃ المسلمین کو اگر تھوڑا سا خیال ہے تو ان شہریوں کا بھی کچھ سوچیں‌، سندھ حکومت نے بالکل ہی ان کو فراموش کردیا ہے . اور اگر ان لوگوں کے مسائل نہ حل کیے گئے تو ایسا طوفان آئے گا پھر اس سے نہیں رکے گا.

  • کراچی کی سبزی و فروٹ منڈی میں روزانہ ایک لاکھ روپے کی جعلی کرنسی کا استعمال

    کراچی کی سبزی و فروٹ منڈی میں روزانہ ایک لاکھ روپے کی جعلی کرنسی کا استعمال

    کراچی کی سبزی اور فروٹ منڈی میں روزانہ لگ بھگ ایک لاکھ روپے کی جعلی کرنسی استعمال کی جارہی ہے جس کا نقصان آڑھتیوں اور کاروباری افراد کو ہو رہا ہے۔
    کراچی مارکیٹ کمیٹی کے عہدے دار آصف احمد کے مطابق کراچی کی سبزی منڈی اور فروٹ منڈی میں لگ بھگ پانچ ہزار آڑھتیں اور دکانیں ہیں جہاں روزانہ کروڑوں روپے کا کاروبار ہوتا ہے۔
    انہوں نے بتایا کہ ان کی اپنی آڑھت پر روزانہ ایک ہزار روپیہ اور پانچ سو روپے کے نوٹوں کی شکل میں تین سے چار ہزار روپے کے جعلی نوٹ پکڑے جاتے ہیں۔ جنہیں وہ اپنا نقصان برداشت کر کے کینسل کر دیتے ہیں تاکہ کسی غریب کے ہاتھ نہ لگیں۔
    انہوں نے بتایا کہ یہی صورتحال ہر آڑھتی اور دکاندار کے ساتھ ہے۔
    انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اناڑی شخص تو دن میں بھی ان نوٹوں کو نہیں پہچان سکتا لیکن رات کی تاریکی میں اچھے خاصے ماہر بھی دھوکا کھا جاتے ہیں اور دن میں جب یہ نوٹ بینکوں میں جاتے ہیں تو پکڑے جاتے ہیں۔
    آصف احمد نے بتایا کہ روزانہ ہر دکاندار اس طرح کا نقصان برداشت کرنے پر مجبور ہے، جعلی نوٹوں کا دھندا کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنا ضروری ہے۔

  • کراچی تجاوزات آپریشن پر بلڈرز، متاثرین کی پریس کانفرنس

    کراچی تجاوزات آپریشن پر بلڈرز، متاثرین کی پریس کانفرنس

    کراچی میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن پر بلڈرز اور متاثرین کی پریس کانفرنس کی۔
    بلڈرز اور متاثرین نے اس موقع پر سپریم کورٹ سے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کی۔
    تحریک انصاف کے سینئر رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ فیصلے میں غیر قانونی تعمیرات کے ذمے داروں کو تو کہیں لایا ہی نہیں گیا۔
    چیئرمین آباد فیاض الیاس نے کہا کہ جب بلڈنگ مکمل تیار ہوتی ہے تو کچھ عناصر جاگ جاتے ہیں، تمام اجازت ناموں کے باوجود عمارت کیسے غیرقانونی ہوسکتی ہے۔
    ایف پی سی سی آئی کے صدر ناصر حیات مگوں کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی نظر میں کچھ نہیں لایا گیا۔
    صدر کراچی چیمبر آف کامرس شارق وہرہ نے سندھ حکومت سے معاملات درست طریقے سے حل کرنے کا مطالبہ کیا۔
    اس پریس کانفرنس میں نسلہ ٹاور کے مکینوں اور الہ دین پارک کی انتظامیہ نے بھی شرکت کی۔

  • بینظیر بھٹو کو راولپنڈی جلسے میں شرکت سے منع کیا مگر وہ نہ مانیں، آصف زرداری

    بینظیر بھٹو کو راولپنڈی جلسے میں شرکت سے منع کیا مگر وہ نہ مانیں، آصف زرداری

    سابق صدر آصف علی زرداری نے انکشاف کیا ہے کہ بینظیر بھٹو کو راولپنڈی جلسے میں شرکت سے منع کیا مگر وہ نہ مانیں۔
    بلاول ہاؤس لاہور میں محترمہ بینظیر بھٹو کی 68ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب میں آصف زرداری نے پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم کی موت پر پہلی بار کھل کر بات کی۔
    انہوں نے کہا کہ موت برحق ہے، بینظیر بھٹو کو راولپنڈی کے جلسے میں شرکت سے منع کیا تھا مگر وہ نہ مانیں۔
    سابق صدر کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس افسر نے جلسے کی رات کو محترمہ کو بتایا کہ آپ کی جان کو خطرہ ہے، اس پر بینظیر بھٹو نے افسر سے کہا کہ آپ ان کو پکڑتے کیوں نہیں؟
    اُن کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو بے مثال تھیں، انہوں نے دنیا میں اپنی سوچ منوائی، دنیا بھر کے دانش مند آج ان پر کتابیں لکھ رہے ہیں۔
    آصف زرداری نے مزید کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو صاحب کہتے تھے کہ یہ سورج کبھی غروب نہیں ہوگا ۔
    انہوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے بینظیر بھٹو کو اتنی ہمت دی تھی کہ کارکنوں کی مدد سے انہوں نے پرویز مشروف کو نکال باہر کیا۔
    سابق صدر نے یہ بھی کہا کہ کافی برسوں کے بعد کارکنوں سے مل رہا ہوں، کبھی جیل تو کبھی اسپتال میں رہا، کارکنوں سے ملنا میرے لیے تحفے سے کم نہیں۔
    ان کا کہنا تھا کہ انسان بہت کمزور ہے دعا کریں مولا مجھے قبر تک ہمت دے، جان آنی جانی ہے، آپ کی وجہ سے ہر مشکل کا مقابلہ کرسکتا ہوں۔
    آصف علی زرداری نے کہا کہ بلاول بھٹوزرداری کو میں کیا سکھا سکتا ہوں؟ بھلا آپ بتائیں کیا کوئی مچھلی کو تیرنا سیکھا سکتا ہے۔
    انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو اپنی موج میں آگے بڑھ رہا ہے، پی پی چیئرمین آپ کی آئندہ نسلوں کو ساتھ لےکر چلے گا۔
    سابق صدر نے اس موقع پر بینظیر بھٹو کی 68 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔

  • صوبائی وزراء سینیٹر عثمان کاکڑ کے انتقال کی خبر سن کر فوری اسپتال پہنچ گئے

    صوبائی وزراء سینیٹر عثمان کاکڑ کے انتقال کی خبر سن کر فوری اسپتال پہنچ گئے

    صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ، وزیر تعلیم سعید غنی اور پیپلز پارٹی سندھ سیکریٹری اطلاعات عاجز دھامراہ کی مقامی اسپتال آمد۔

    صوبائی وزراء سینیٹر عثمان کاکڑ کے انتقال کی خبر سن کر فوری اسپتال پہنچے ۔صوبائی وزراء نے عثمان کاکڑ کے لواحقین سے تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کی۔

    صوبائی وزراء نے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپکے غم میں برابر کے شریک ہیں۔عثمان کاکڑ بہترین ساتھی تھے، جن کے ساتھ ملکر ہم نے آئین اور قانون کی بالادستی کے لئے جدوجہد کی۔
    عثمان کاکڑ بلوچستان کی عوام کی آواز تھے ۔ دکھ و غم کی اس گھڑی میں ہماری اعلیٰ قیادت سمیت ہر کارکن آپکے ساتھ ہے ۔

    اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔

  • بلاول بھٹو زرداری کی برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر سے ملاقات

    بلاول بھٹو زرداری کی برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر سے ملاقات

    ‏پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زرداری ہاؤس میں برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر سے ملاقات.

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور برطانوی ہائی کمشنر کے درمیان دونوں ممالک کے باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال‎۔‏

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور برطانوی ہائی کمشنر کے درمیان دونوں ممالک میں تجارتی روابط بڑھائے جانے پر اتفاق کیا گیا۔

    پاک برطانیہ تعلقات ہر دور میں مثالی رہے ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا برطانوی ہائی کمشنر سے مکالمہ۔

  • کراچی میں فٹبال ٹورنامنٹ کے دوران کھلاڑی کی طبیعت اچانک خراب،فوری طبی امداد نہ ملنے سے جابحق

    کراچی میں فٹبال ٹورنامنٹ کے دوران کھلاڑی کی طبیعت اچانک خراب،فوری طبی امداد نہ ملنے سے جابحق

    کراچی میں فٹبال ٹورنامنٹ کے دوران کھلاڑی کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ،فوری طبی امداد نہ ملنے سے جابحق ہوگیا

    تفصیلات کے مطابق عثمان خان کا تعلق سندھ پولیس سے ہے،وہ ینگ رشید آباد فٹبال کلب سے کھیلتے تھے،عثمان خان سندھ پولیس میں کانسٹیبل کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے،گٹر باغیچہ میں کھیلے جانے والے میچ کے دوران عثمان خان کی طبیعت خراب ہوگئی۔

    ذرائع کے مطابق عثمان خان کو فوری طور پر قریبی ہسپتال لے جایا گیا،دوران علاج عثمان خان جابحق ہوگئے۔گراؤنڈ میں ہنگامی بنیاد پر میڈیکل ایڈ کا کوئی انتظام نہیں تھا،فوری طور پر طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے عثمان کی جان گئی۔