Baaghi TV

Category: کراچی

  • ایمن خان اور منیب بٹ کے ہاں تیسری بچی کی پیدائش

    ایمن خان اور منیب بٹ کے ہاں تیسری بچی کی پیدائش

    اداکارہ ایمن خان اور منیب بٹ کے ہاں تیسرے بچے کی ولادت ہوئی ہے۔

    منیب بٹ نے 27 اگست کو انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی ہے، بچی کی پیدائش 26 اگست کو ہوئی جس کا نام انہوں نے ‘نیمل منیب’ رکھا ہے-

    اسٹوری کو ایک خط کی صورت میں لکھا گیا جو اس کی بڑی بہنوں امل اور میرال کی جانب سے تھا،لکھاکہ، پیاری نیمل، جس لمحے تم ہماری زندگی میں آئیں، تم نے ہماری دنیا کو جادو سے بھر دیا، تمہارے ننھے ہاتھ، تمہاری معصوم مسکراہٹ، تمہارے بارے میں ہر چیز ہمارے لیے ایک قیمتی تحفہ ہے جسے ہم ہمیشہ سنبھال کر رکھیں گے۔

    showbiz

    مزید لکھا گیا کہ بڑے بہن بھائی ہونے کے ناطے ہم وعدہ کرتے ہیں کہ تمہاری زندگی کو محبت اور ہنسی سے بھر دیں گے، تم نے ہمارے خاندان کو مکمل کردیا ہے اور ہمارے دل خوشیوں سے بھر دیے ہیں، گھر میں خوش آمدید، پیاری بہن۔

    سوشل میڈیا پر منیب بٹ کی انسٹااسٹوری کا اسکرین شاٹ وائرل ہے جس پر مداحوں سمیت شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکبادیں دی جارہی ہیں۔

    واضح رہے کہ ایمن اور منیب کہ ہاں پہلی بیٹی امل کی پیدائش 2019 میں جب کہ دوسری بیٹی مرال کی پیدائش 2023 میں ہوئی تھی۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان  برقرار

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ، انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ ، 49 ہزار کی نفسیاتی حد کو چھو لیا –

    کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 602 پوائنٹس کا اضافہ،ہواجس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ ، 49 ہزار37 کی سطح پر پہنچ گیا،گزشتہ،روز،کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 500 سے زائد پوائنٹس بڑھ کر نمایاں سطح پر ٹریڈ کرتا رہا اور یوں مندی کے بعد ایک بار پھر امید کی کرن دکھائی دی۔

    پیر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج دباؤ کا شکار رہی تھی اور منافع سمیٹنے کے رجحان نے مارکیٹ کو نیچے دھکیل دیا تھا، اس دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 677 پوائنٹس کمی کے بعد 148,815 پر بند ہوا، جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں کمی دیکھنے میں آئی تھی۔

    دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ہو گئی ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 6 پیسے کی کمی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے 80 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

  • کراچی میں دیور نے مبینہ طور پر بھابھی کو ریپ کے بعد قتل کردیا

    کراچی میں دیور نے مبینہ طور پر بھابھی کو ریپ کے بعد قتل کردیا

    کراچی میں ملیر کے علاقے ذکریا گوٹھ میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں مبینہ طور پر دیور نے بھابھی کو ریپ کے بعد گلا دبا کر قتل کردیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کے مطابق 30 سالہ شادی شدہ خاتون سعدیہ کی لاش پیر کو ذکریا گوٹھ سے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کی گئی تھی۔پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ سید نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں جنسی تشدد کے شواہد ملے ہیں جبکہ موت دم گھٹنے سے ہوئی، تمام متعلقہ نمونے فرانزک کے لیے حاصل کرلیے گئے ہیں۔ملیر کینٹ تھانے کے ایس ایچ او آغا عبدالرشید کے مطابق گرفتار ملزم اسحٰق مقتولہ کا دیور ہے۔ مقتولہ کا شوہر بھاری گاڑیاں چلانے کے سلسلے میں بلوچستان میں موجود تھا جبکہ دونوں بھائیوں کے اہلخانہ ایک ہی گھر میں رہتے ہیں۔

    ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزم نے ابتدائی طور پر پولیس کو بیان دیا کہ مقتولہ نے پھندا لگا کر خودکشی کی، تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد انکشاف ہوا کہ خاتون کو ریپ کے بعد قتل کیا گیا ہے۔

    فلسطین میں اسرائیلی مظالم ،اقوام متحدہ کی تحقیقات فنڈنگ نہ ملنے پر معطل

    بھارت کے پاس وقت کم،پی سی بی جوئے کو سپورٹ کرتی ہے

    پنجاب میں غیر رجسٹرڈ این جی اوز بند کرنے کا فیصلہ

    بازی پلٹ گئی،ڈھاکہ دلی کے تسلط سے آزاد،مودی پاکستان سے خوفزدہ

  • عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا  مہنگا

    عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مہنگا

    عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا پھر مہنگا ہو گیا۔

    صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 60 ہزار 700 روپے کا ہو گیا،اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 772 روپے کے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 9 ہزار 242 روپے پر آ گئی ہے۔ دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 9 ڈالر کے اضافے سے 3380 ڈالر فی اونس ہو گیا۔

    واضح رہے گزشتہ روز عالمی اور مقامی مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمتیں مستحکم رہی تھیں ، مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 59 ہزار 800 روپے پر برقرار رہی تھی۔

    سونو نگم کا پاکستان کے لیجنڈ گلوکارعطا اللہ کو خراجِ تحسین

    حکومت بلوچستان کا بینک آف بلوچستان کے قیام کا اعلان

    وزیراعلیٰ پنجاب نے ایکس میسج کر کے عوام کو "خوشخبری” سنا دی

  • کراچی:ڈیفنس موڑ پر ٹرک نے موٹرسائیکل سوار شہری کو روندڈالا

    کراچی:ڈیفنس موڑ پر ٹرک نے موٹرسائیکل سوار شہری کو روندڈالا

    کراچی: ڈیفنس موڑ پر خوفناک ٹریفک حادثے میں شہری کی ہلاکت کی ویڈیو سامنے آگئی۔

    افسوسناک واقعہ منگل کی صبح سویرے ڈیفنس موڑ پر پیش آیا جس دوران مرغیوں کے ٹرک نے سگنل توڑتے ہوئے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی،حادثے کے نتیجے میں ایک سکیورٹی گارڈ جاں بحق اور ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا۔

    حادثے کی سامنے آنے والی سی سی ٹی وی میں مرغیوں کے تیز رفتار ٹرک کو سگنل توڑکر موٹرسائیکل سوار شخص کو ٹکر مارتے دیکھاجاسکتا ہے، پولیس حکام کا بتانا ہے کہ فرار ٹرک ڈرائیور کی تلاش جاری ہے اور اسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا جب کہ ٹرک ڈرائیور نے آگے جاکر ایک رکشے کو بھی ٹکر ماری تھی،جب کہ رکشے کو شدید نقصان پہنچا اور رکشے میں سوارافراد بھی زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

    کراچی:بارش کے دوران گرنے والا 150 سالہ قدیم برگد کا درخت بحال

    حادثے میں جاں بحق موٹرسائیکل سوار شخص کی شناخت 50 سالہ ماجد خان ولد عادل شاہ کے نام سے کی گئی متوفی سکیورٹی گارڈ تھا اور ڈیفنس فیز ٹو میں واقع سکیورٹی کمپنی میں ملازمت کرتا تھا پولیس نے فوری کارروائی کرتےہوئے پولٹری ٹرک کوقبضے میں لے کر اس کے ڈرائیور ارشدکےخلاف مقدمہ درج کرلیا پولیس حادثے سے متعلق مزیدتفتیش کررہی ہے۔

    ادھرکورنگی صنعتی ایریا تھانے کےعلاقے قیوم آباد چورنگی کے قریب تیزرفتارمسافرمزدا کی ٹکرسے خاتون جاں بحق ہوگئی، جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی گئی فوری طورپرخاتون کی شناخت ممکن نہیں ہوسکی۔

    سی ڈی اے کا اسلام آباد کو فری وائی فائی سٹی بنانے کا اعلان

    جبکہ،اُدھر شاہ فیصل کالونی برج اترتےہوئےٹرالرالٹ گیا، جس سے ٹریفک کی روانی متاثرہو گئی ۔ پولیس کے مطابق ٹریفک کے لیے متبادل راستہ فراہم کیا گیا اور گاڑیوں کو شاہ فیصل برج سےفوجی فاؤنڈیشن کی جانب موڑ دیا گیا۔

  • کراچی:بارش کے دوران گرنے والا 150 سالہ قدیم برگد کا درخت  بحال

    کراچی:بارش کے دوران گرنے والا 150 سالہ قدیم برگد کا درخت بحال

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر قصر ناز کراچی میں 150 سالہ قدیم برگد کے درخت کی بحالی مکمل کر دی گئی ہے۔

    کراچی میں حالیہ بارشوں میں تیز ہواؤں کے باعث قصر ناز میں برگد کا قدیم درخت گرگیا تھا، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر 2 دن سے جاری ریسکیو آپریشن کامیابی سے مکمل کرکے درخت کو دوبارہ لگادیا گیا ہے اور 150 سالہ قدیم درخت نے زندگی کا نیا سفر شروع کردیا ہے۔

    محکمہ جنگلات سندھ کی رپورٹ کے مطابق درخت کی جڑوں کو فنگس اور دیمک سے نقصان پہنچا تھا، بھاری درخت کو کرین کے ذریعے نزدیکی مقام پر منتقل کیا گیا، ریسکیو آپریشن میں نیم اور کامنی کے درخت بھی محفوظ کرکے دوبارہ نزدیکی مقامات پر لگائے گئے۔

    بڑی طاقتوں کیلئے جنگیں مشغلہ بن گئیں،زندگی مہنگی،موت سستی کیوں؟تجزیہ:شہزاد قریشی

    وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے نوجوانوں کو پیغام دیا کہ تاریخی درختوں کی اہمیت اور ان کی حفاظت کے لیے کوشاں رہیں،برگد کے قدیم درخت کی بحالی موسمیاتی حوالے سے اہم پیش رفت ہے،یہ ماضی و حال کے تعلق کی علامت ہے،وزیر اعلیٰ نے محکمہ جنگلات سندھ ریسکیو ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔

    مون سون کا موجودہ دباؤ 10 ستمبر تک رہے گا، این ڈی ایم اے

  • خاتون کو شناختی کارڈ جاری نہ کرنے کے کیس میں نادرا حکام پرعدالت برہم

    خاتون کو شناختی کارڈ جاری نہ کرنے کے کیس میں نادرا حکام پرعدالت برہم

    سندھ ہائیکورٹ نے خاتون کو شناختی کارڈ جاری نہ کرنے کے کیس میں نادرا حکام پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

    سندھ ہائیکورٹ میں خاتون کو قومی شناختی کارڈ جاری نہ کرنے کے معاملے پر نادرا حکام کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر نادرا حکام پر شدید برہمی کا اظہار کیا،جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے کہا کہ نادرا حکام کا عوام کے ساتھ رویہ بالکل ٹھیک نہیں، نادرا میں کسی کی تصدیق اور جانچ کیا کیا نظام ہے؟ کیا نادرا کے پاس شہریوں کو ٹوکن جاری کرنے کا سسٹم موجود نہیں ؟

    اس پر نادرا کے نمائندہ نے کہا کہ نادرا شہریوں کو ان کی باری کے لیے ٹوکن جاری کرتا ہے جس پر عدالت نے کہا کہ کام کاج چھوڑ کر نادرا آفس جاتےہیں تو کہا جاتا ہے کہ ابھی ہم کھانا کھارہے ہیں، اس طرح شہریوں کو پریشان مت کریں، جسٹس محمد اقبال نے مزید کہا کہ ہم بھی نادرا والوں کوبلا کر عدالت میں بٹھائیں پھر کہیں گے کہ کل آنا، نادرا کے زونل بورڈ کو درخواست گزار کی ویریفیکشن کا حکم دیا تھا، زونل بورڈ صرف یہ کام بھی نہیں کرسکتا ہے؟ درخواست گزار کا شناختی کارڈ بن سکتا ہے یا نہیں ، عدالت نے نادرا کو کل زونل بورڈ کا اجلاس بلا کر درخواستگزار کی تصدیق کرنے کا حکم دیا،علاوہ ازیں سندھ ہائیکورٹ نے 15 روز میں نادرا سے پیشرفت بھی رپورٹ طلب کرلی۔

  • بعض پالیسیوں پر اختلافات کے باوجود پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کےساتھ ہے،بلاول بھٹو

    بعض پالیسیوں پر اختلافات کے باوجود پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کےساتھ ہے،بلاول بھٹو

    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ،بعض پالیسیوں پر اختلافات کے باوجود پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کےساتھ ہے۔

    نوڈیرو میں صاف ستھرا لاڑکانہ و روزگار اسکیم پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ 20 لاکھ گھروں پر مشتمل پیپلز ہاؤسنگ اسکیم دنیا کا سب سے بڑا منصوبہ ہے، نوڈیرواور رتوڈیرو میں خواتین کو گھروں کے مالکانہ حقوق دیے ہیں، ان گھروں کے بنانےکیلئے ایک لاکھ تک روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوئے، چاہتا ہوں یہ منصوبہ ایک دو سال تک مکمل ہو جائے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ ماضی میں سندھ کیساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کیا گیا، بعض پالیسیوں پر اختلافات کے باوجود پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کےساتھ ہے،بلدیاتی نمائندوں کے درمیان کارکردگی کی بنیاد پر حوصلہ افزا مقابلے ہونے چاہئیں، وزیراعلیٰ اچھی کارکردگی کے حامل بلدیاتی نمائندوں کو مزید فائدہ مند سہولیات فراہم کریں۔

    قبل،ازیں،پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور پیپلز پارٹی وومن ونگ سندھ کی صدر فریال تالپور کے ہمراہ گوٹھ راہوجا کا دورہ کیا بلاول بھٹو نے نو تعمیر شدہ مکانوں کا دورہ بھی کیا اور سیلاب زدگان کے گھروں کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد گوٹھ کی خواتین میں مالکانہ حقوق کی سندیں تقسیم کیں۔ دورے کے موقع پر کمسن طالبعلم سے دلچسپ مکالمہ ہوا۔

    بلاول بھٹو نے طالبعلم حمزہ علی سے سوال کیا کہ آپ بڑے ہوکر کیا بننا چاہتے ہیں، جس پر بچے نے جواب دیا میں بڑے ہوکر پائلٹ بننا چاہتا ہوں۔بلاول بھٹو نے کہا شاباش آپ پائلٹ بن کربھارتی جہاز گرانا دورے کے موقع پر سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن (سرسو)کے حکام نے بلاول بھٹو زرداری کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایک لاکھ بیس ہزار مکانات میں سے نوے ہزار مکانات کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے جبکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحقین میں سولر پلیٹیں، پنکھے، انورٹر اور دیگر اشیأ کی تقسیم بھی جاری ہے۔

  • عمرے کی آڑ میں گداگری میں ملوث اشتہاری ملزم  گرفتار

    عمرے کی آڑ میں گداگری میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار

    کراچی:انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی نے عمرے کی آڑ میں گداگری میں ملوث اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملتان سے تعلق رکھنے والے ملزم اعظم کو کراچی میں چھاپہ مار کارروائی میں گرفتار کیا گیا، ملزم عمر ے کی آڑ میں سعودی عرب میں گداگری میں ملوث پایا گیاملزم کے خلاف سال 2024 میں مقدمہ درج ہوا تھا، ملزم کو اس سے قبل بھی بیرون ملک گداگری کے جرم میں سزا ہو چکی ہے، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔

    رواں سال کے دوران اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے گداگری میں ملوث عناصر کے خلاف 144 مقدمات درج کئے، گداگری میں ملوث 410 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جس میں خواتین بھی شامل ہیں، ملزمان کے پاسپورٹ بلیک لسٹ کردیے گئے ہیں، بیرون ملک گداگری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

    مون سون کا موجودہ دباؤ 10 ستمبر تک رہے گا، این ڈی ایم اے

    جبکہ،ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادر نے کارروائی کرتے ہوئے دو انسانی اسمگلروں کو گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان زبیر احمد اور ارشاد معصوم شہریوں کو غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے ایران بھجوانے میں ملوث تھےملزمان کو گوادر کے مختلف علاقوں سے حراست میں لیا گیا ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان شہریوں سے فی کس دس ہزار روپے وصول کرکے انہیں غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے ایران بھجوانے کی کوشش کررہے تھے، ملزمان کو متاثرین کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف انسانی اسمگلنگ کے سنگین جرم میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    سی ڈی اے کا اسلام آباد کو فری وائی فائی سٹی بنانے کا اعلان

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج :100 انڈیکس میں386 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج :100 انڈیکس میں386 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں استحکام برقرار ، انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ ، 49 ہزار کی حد عبور کر لی –

    کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، کاروبار شروع ہوتے ہی 100 انڈیکس میں386 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 49 ہزار201 پوائنٹس پر پہنچ گیا،گزشتہ روز بھی ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ ، 49 ہزار کی حد عبور کر گیا تھا تاہم کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس منفی زون میں چلا گیا تھا۔

    دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا ، ایکسچیبج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 پیسے کی کمی سے انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 281 روپے 78 پیسے ہو گئی ہے۔

    معروف مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا گرفتار

    بھارت نے دریائے ستلج میں پانی چھوڑ دیا ، مزید دیہات زیر آب

    تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی