Baaghi TV

Category: کراچی

  • سندھ حکومت کا دریائے سندھ میں ممکنہ سیلاب پر ہائی الرٹ

    سندھ حکومت کا دریائے سندھ میں ممکنہ سیلاب پر ہائی الرٹ

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دریائے سندھ میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر صوبائی محکموں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےکہا کہ دریا کے اطراف بند، نہروں اور بیراجوں کی مسلسل نگرانی کی جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکےترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیر آبپاشی جام خان شورو نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گڈو بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 83 ہزار اور اخراج 3 لاکھ 50 ہزار کیوسک ہے۔

    سکھر بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 13 ہزار اور اخراج 2 لاکھ 59 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا جبکہ کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 64 ہزار اور اخراج 2 لاکھ 33 ہزار کیوسک ہے، بیراجوں کی موجودہ صورت حال قابو میں ہے تاہم پانی کی سطح میں اضافے کا خدشہ موجود ہے۔

    ایشیا کپ: ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا آغاز ہو گیا

    وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ کچے کے علاقوں میں رہنے والی آبادی کو بروقت آگاہ کریں اور نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھیں،انہوں نے وزرا اور انتظامیہ کو تاکید کی کہ وہ خود فیلڈ میں موجود رہ کر حفاظتی اقدامات کی نگرانی کریں،دریائے سندھ میں پانی کی صورتحال پر یہ انتباہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صوبے کے کئی نشیبی علاقے بارشوں کے باعث پہلے ہی متاثر ہیں،ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر پانی کی آمد میں مسلسل اضافہ ہوا تو درمیانے درجے کا سیلاب آسکتا ہے۔

    ڈاکٹر طاہر القادری کا 42 ویں عالمی میلاد کانفرنس کے حوالے سے اہم اعلان

  • مدعی نے مقدمہ واپس لے لیا، چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی رہا

    مدعی نے مقدمہ واپس لے لیا، چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی رہا

    ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی اور دیگر ملزمان کے خلاف تشدد اور دھمکیوں کا مقدمہ واپس لے لیا گیا ہے، جس کے بعد پولیس نے تینوں ملزمان کو تھانے سے رہا کردیا۔

    ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی و دیگر کے خلاف تشدد اور دھمکیاں دینےسے متعلق کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں ہوئی،دوران سماعت ملزمان کے وکیل وقار عالم عباسی نے عدالت کو بتایا کہ مدعی سہیل نے مقدمہ واپس لے لیا ہے، فرحان غنی سمیت 3 ملزمان کو تھانے سے رہا کر دیا گیا ہے۔

    وکیلِ ملزمان کے مطابق مقدمے کے مدعی سہیل نے تحریری درخواست تفتیشی افسر کو جمع کرائی ہے، جس میں مقدمہ واپس لینے کا مؤقف اختیار کیا گیا، مدعی کی جانب سے مقدمہ واپس لیے جانے کے بعد ملزمان کو عدالت میں پیش کرنے کی ضرورت نہیں رہی، صرف تفتیشی افسر رہائی کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں گے۔

    واضح رہے کہ انسدادِ دہشتگردی عدالت نے فرحان غنی اور دیگر ملزمان کا 30 اگست تک جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ فیروزآباد تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

  • دریائے سندھ میں شدید سیلاب کا خطرہ،  الرٹ جاری

    دریائے سندھ میں شدید سیلاب کا خطرہ، الرٹ جاری

    نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے دریائے سندھ میں شدید سیلابی صورتحال کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

    ادارے کے مطابق 3 سے 4 ستمبر کے دوران 9 سے ساڑھے 9 لاکھ کیوسک کے ریلے پنجند ہیڈ ورکس سے گزریں گے۔این ڈی ایم اے کے مطابق بند ٹوٹنے یا بہاؤ کا رخ بدلنے کی صورت میں 8 لاکھ 25 ہزار سے 9 لاکھ کیوسک پانی کے ریلے متوقع ہیں۔ گڈو بیراج پر 5 سے 6 ستمبر کے دوران 8 سے 11 لاکھ کیوسک جبکہ سکھر بیراج پر 6 تا 7 ستمبر کے دوران اتنے ہی بہاؤ کا امکان ہے۔

    کوٹری بیراج میں 8 تا 9 ستمبر کے دوران 8 سے 10 لاکھ کیوسک پانی متوقع ہے اور 12 سے 13 ستمبر کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ادارے کے مطابق دریائے سندھ کے نشیبی علاقوں میں شدید اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے، جس کے باعث زرعی اراضی، قریبی آبادیاں اور دیہات زیر آب آ سکتے ہیں۔

    مراد علی شاہ کی زیر صدارت فلڈ ایمرجنسی اجلاس
    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت فلڈ ایمرجنسی اجلاس ہوا، جس میں یکم ستمبر سے صوبے کے مختلف اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی سے آگاہ کیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ممکنہ سیلاب سے 52 ہزار سے زائد خاندان متاثر ہو سکتے ہیں۔

    پی ڈی ایم اے کے مطابق شمالی اضلاع میں 72 اور جنوبی اضلاع میں 106 ریسکیو بوٹس، مچھر دانیاں، کمبل، خیمے، ڈی واٹرنگ پمپس، جنریٹرز اور دیگر ضروری سامان دستیاب ہے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت دی کہ گڈو بیراج پر بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات 7 سے 8 لاکھ کیوسک پانی آنے کا امکان ہے، لہٰذا ریسکیو 1122 کا 30 ہزار سے زائد عملہ تعینات کیا جائے، دریا کے کناروں پر 500 سے زائد کیمپ قائم کیے جائیں اور نجی شعبے کی مشینری کا بھی بندوبست کیا جائے تاکہ کسی بھی جانی یا مالی نقصان سے بچا جا سکے۔

    ایف بی آر نے آن لائن کاروبار کے نئے قواعد و ضوابط جاری کر دیے

    سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز، افتتاحی میچ میں پاکستان کی بیٹنگ جاری

  • کراچی،  پولیس نے چار سالہ بچے کے اغواء کی کوشش ناکام بنا دی

    کراچی، پولیس نے چار سالہ بچے کے اغواء کی کوشش ناکام بنا دی

    شہر قائد میں مددگار 15 پولیس نے ایک چار سالہ بچے کے اغواء کی کوشش کو بروقت اطلاع اور فوری کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا ہے۔

    مددگار 15 کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، ایک شہری نے پولیس کو اطلاع دی کہ کچھ افراد بچے کو زبردستی گاڑی میں بٹھا کر لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔اطلاع ملتے ہی مددگار 15 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور اطلاع دہندہ کی نشاندہی پر مشتبہ افراد کا تعاقب شروع کیا۔ پولیس کی تیز رفتاری اور مؤثر حکمت عملی کے باعث ملزمان مجبور ہو کر بچے کو گاڑی میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بچے کو فوری طور پر اس کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے تاکہ وہ محفوظ رہے۔ مزید قانونی کارروائی کے لیے مشتبہ گاڑی کو علاقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے تاکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تحقیقات کی جا سکیں۔

    مددگار 15 پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشکوک یا غیر معمولی واقعہ کی صورت میں فوراً اطلاع دیں تاکہ ایسے سنگین واقعات کو بروقت روکا جا سکے اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

  • کراچی میں فائرنگ سے جعلی خواجہ سرا کی موت

    کراچی میں فائرنگ سے جعلی خواجہ سرا کی موت

    کراچی کے علاقے قائد آباد میں ڈی سی آفس کے قریب نامعلوم ملزم کی فائرنگ سے جعلی خواجہ سرا جاں بحق ہو گیا۔

    پولیس کے مطابق، جاں بحق ہونے والے کی شناخت 35 سالہ سجاد ولد بشیر کے نام سے ہوئی ہے، جو جعلی خواجہ سرا تھا۔ مقتول رات کے وقت میک اپ کر کے اور خواتین کے کپڑے پہن کر سڑکوں پر گھومتا تھا۔واقعے کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزم نے سجاد کو نشانہ بنایا اور فائرنگ کرکے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ جائے وقوعہ پر پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔مزید برآں، پولیس نے مقتول کے ساتھ کمرے میں رہنے والے ایک شخص کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کر دی ہے تاکہ قتل کے محرکات اور ملزم کی شناخت کا پتہ چلایا جا سکے۔

  • کراچی ٹریفک حادثات، سب سے زیادہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق

    کراچی ٹریفک حادثات، سب سے زیادہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق

    رواں سال کے آغاز سے اب تک شہر میں 543 ٹریفک حادثات ہوئے جن میں 581 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ 295 موٹر سائیکل سوار حادثات میں جاں بحق ہوئے، جبکہ پیدل چلنے والے افراد کی تعداد 199 رہی۔کراچی روڈ ایکسیڈنٹ اینالیسس ٹیم (کراٹ) کی رپورٹ کے مطابق ٹرک کی ٹکر سے 61 حادثات میں 62 افراد، ٹرالر کی ٹکر سے 52 حادثات میں 59 افراد، جبکہ واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 47 حادثات میں 54 افراد جاں بحق ہوئے۔اسی طرح کار کی ٹکر سے 61 حادثات میں 67 افراد ہلاک ہوئے، جبکہ موٹر سائیکل کی ٹکر سے 92 حادثات میں 92 افراد جان سے گئے۔

    کراٹ کے مطابق 111 حادثات ایسے بھی ریکارڈ کیے گئے جن میں ذمہ دار گاڑی کی شناخت نہیں ہوسکی، ان حادثات میں 113 افراد جاں بحق ہوئے۔

    بھارت اور کینیڈا کے تعلقات میں بہتری، نئے ہائی کمشنرز کی تقرری کا اعلان

    الیکشن کمیشن کی نئی فہرست، پی ٹی آئی سمیت 4 جماعتیں بغیر سربراہ کے شامل

    عثمان خواجہ کی غزہ پر اسرائیلی مظالم رکوانے کی مہم، آسٹریلوی وزیراعظم سے ملاقات

    پی ٹی آئی چیئرمین سمیت 18 اراکین کے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے

  • پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے نشانے پر ہے، بلاول بھٹو

    پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے نشانے پر ہے، بلاول بھٹو

    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے نشانے پر ہے، اس لیے مستقبل کے تمام منصوبے ماحولیاتی صورتحال کو مدنظر رکھ کر بنانا ہوں گے۔

    بلاول بھٹو نے پنجاب میں سیلاب سے جاں بحق افراد کے ورثا سے اظہار افسوس کیا اور کہا کہ مون سون کے نئے سلسلے کے آغاز پر سیلاب کی صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے، اس لیے ہمیں ہر طرح کے حالات کے لیے تیار رہنا ہوگا۔انہوں نے ریسکیو آپریشنز میں مصروف رضاکاروں اور پاک فوج کے جوانوں کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ قوم کو ہر قسم کی تقسیم سے بالاتر ہو کر متحد ہو جانا چاہیے تاکہ بحران کا مقابلہ کیا جا سکے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بطور قوم ہم نے پہلے بھی بحرانوں کا سامنا کیا ہے اور اتحاد کی طاقت سے اس بار بھی سرخرو ہوں گے۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کے کارکنان اور عہدیداران کو سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کرنے کی ہدایت کی۔

    دہشتگردوں کے ساتھ کیسے مذاکرات ہوں؟ سعد رفیق

    دہشتگردوں کے ساتھ کیسے مذاکرات ہوں؟ سعد رفیق

    بھارتی آبی جارحیت،پنجاب میں سیلاب سے تباہی،درجنوں دیہات زیر آب،20 اموات

    پنجاب میں تھرمل ڈرونز کی مدد سے 800 افراد ریسکیو

  • سیلاب، سندھ میں اس وقت تک کوئی تشویشناک صورتحال نہیں ،ناصر حسین شاہ

    سیلاب، سندھ میں اس وقت تک کوئی تشویشناک صورتحال نہیں ،ناصر حسین شاہ

    سندھ کے صوبائی وزیر برائے ناصر حسین شاہ نے سیلابی صورتحال کے حوالے سے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے تمام ممکنہ تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور پنجند پر صورتحال کو واضح طور پر دیکھا جائے گا تاکہ مناسب اقدامات کیے جا سکیں۔

    ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ جب دریائے سندھ میں پانی کا بہاؤ 7 لاکھ کیوسک تک پہنچ جاتا ہے تو اس وقت لوگوں کو نقل مکانی کرنی پڑتی ہے، خاص طور پر خیرپور کے علاقے میں جب پانی 6 لاکھ کیوسک کے قریب پہنچتا ہے تو کچے کے رہائشی علاقے خالی کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ انہوں نے پنجاب میں پانی کی صورتحال کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ دعا ہے کہ وہاں جلد حالات بہتر ہوں۔انہوں نے واضح کیا کہ سندھ میں اس وقت تک کوئی تشویشناک صورتحال نہیں ہے تاہم اگر بارشیں زیادہ ہوئیں یا بھارت کی جانب سے مزید پانی چھوڑا گیا تو پریشانی پیدا ہو سکتی ہے۔

    دوسری جانب دریائے سندھ میں گڈو بیراج کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ فلڈ کنٹرول روم کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گڈو بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ موجودہ صورتحال کے مطابق گڈو بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 95 ہزار 105 کیوسک جبکہ پانی کا اخراج 3 لاکھ 64 ہزار 104 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔فلڈ کنٹرول روم نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گڈو بیراج پر پانی کے بہاؤ میں مزید اضافہ متوقع ہے، جس کے پیش نظر تمام متعلقہ ادارے چوکنا ہیں اور صورت حال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔

    حکومت سندھ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومتی ہدایات پر عمل کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔ ریسکیو اور دیگر انتظامی ادارے اپنے اپنے شعبوں میں چوکس ہیں تاکہ کسی بھی مشکل وقت میں فوری کارروائی کی جا سکے۔یہ صورتحال سندھ کے علاوہ پنجاب اور دیگر علاقوں میں بھی سیلاب کے خطرے کی وجہ سے تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے، جس کے پیش نظر تمام ادارے الرٹ ہیں۔

  • سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بڑا اضافہ

    سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بڑا اضافہ

    ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بڑا اضافہ ہوا ہے-

    آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق،جمعرات کو 24 قیراط کے ایک تولہ سونے کی قیمت 900 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 62 ہزار 600 روپے ہوگئی جو بدھ کو 3 لاکھ 61 ہزار 700 روپے تھی، 24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 772 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 10 ہزار 871 روپے جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 708 روپے اضافے سے 2 لاکھ 84 ہزار 975 روپے ہوگئی،جبکہ،عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 9 ڈالر اضافے کے بعد 3 ہزار 399 ڈالر فی اونس جبکہ چاندی کی قیمت 0.53 ڈالر بڑھ کر 38.88 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

    چاندی کی فی تولہ قیمت میں 53 روپے اور 10 گرام قیمت میں 46 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ بالترتیب 4 ہزار 121 روپے اور 3 ہزار 533 روپے میں فروخت ہوئی۔

  • سابق ایم این اے رمیش کمار کے گھر میں ڈکیتی، ڈاکو کروڑ وں،کا سامان لے اڑے

    سابق ایم این اے رمیش کمار کے گھر میں ڈکیتی، ڈاکو کروڑ وں،کا سامان لے اڑے

    سابق رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کے گھر میں ڈکیتی کی واردات، ڈاکو دو کروڑ روپے کا سامان لے اڑے۔

    رمیش کمار نے بتایا کہ 3 مسلح ڈاکو گھر میں داخل ہوئے اور توڑ پھوڑ کی، ڈاکو گھر سے 5 گھڑیاں، چشمے اور جوتے لے گئے جن کی مالیت دو کروڑ روپے بنتی ہے ڈاکووؤں نے ملازمین کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا اور ان سے میرے بارے میں تفصیلات مانگتے رہے،3 ڈاکو آپس میں پشتو زبان میں بات چیت کررہے تھے۔

    پولیس نے سابق رکن قومی اسمبلی گھر میں ڈکیتی کا مقدمہ درج کر کے ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔

    سیلاب اور بارشوں سے تباہی،قوم کو متحد ہونا ہوگا.تجزیہ:شہزاد قریشی

    3 سالہ بیٹی سےمبینہ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار باپ کی ضمانت منظور

    سیلابی ریلہ سندھ میں کب داخل ہوگا؟