Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی کے ساتھ پیپلز پارٹی بدترین لسانی تعصب جاری رکھے ہوئے ہے،مصطفی کمال

    کراچی کے ساتھ پیپلز پارٹی بدترین لسانی تعصب جاری رکھے ہوئے ہے،مصطفی کمال

    چیئرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ کشمیر اور فلسطین میں بچے اسلام دشمنوں کی گولی سے مرتے ہیں جبکہ سندھ میں کتوں کے کاٹنے سے مرتے ہیں۔ کراچی کے ساتھ پیپلز پارٹی بدترین لسانی تعصب جاری رکھے ہوئے ہے۔ کورونا کے نام پر تاجروں کو بے دردی سے لوٹا جا رہا ہے۔ لاک ڈاون کے نام پر پیپلز پارٹی کی متعصبانہ حکومت نے وبا کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شہری علاقوں پر دھاوا بول کر کاروباری حضرات کو تنگ کر رکھا ہے اور شہریوں کو مینڈیٹ نہ دینے کی سزا دی جا رہی ہے۔
    سرکاری افسران دوکانداروں کو اٹھا کر بند کرتے ہیں اور پھر بھتا لیکر چھوڑ دیا جاتا ہے۔ روزانہ کروڑوں روپے اس مد میں کمائے جارہے ہیں۔ پولیس اور دیگر افسران کی چاندی ہو گئی ہے۔
    وفاقی حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے کیونکہ عمران خان کی حکومت کو پیپلز پارٹی کے پی ڈی ایم سے مل جانے پر خطرہ ہے۔ اس لیے پیپلز پارٹی کو کھلی چھٹی دے دی گئی ہے۔

    عمران خان اب پیپلز پارٹی پر بات بھی نہیں کرتے جو منافقت ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت عوامی مسائل کو حل کرنے کے نعرے لگا کر معرض وجود میں آئی تھی لیکن اب پیپلز پارٹی کی مرہون منّت چل رہی ہے جو وفاقی حکومت کو چلانے کا تاوان وصول کر رہی ہے۔ کشمیر کا مسئلہ 70 سالوں سے متنازع رکھا گیا کیونکہ متنازع رہے گا تو حل ہوگا لیکن یہاں متنازع مردم شٴْماری کو قانونی قرار دے کر شہریوں کی نسل کشی کر دی گئی۔
    شہر میں ٹرانسپورٹ کی ایک نئی بس نہیں ہے، سندھ میں ظالمانہ کوٹہ سسٹم رائج ہے، 40 فیصد شہری کوٹے پر بھی جعلی ڈومیسائل بنوا کر حق مارا جا رہا ہے۔ یو ٹرن خان سے کسی چیز کی امید نہیں جنہیں دوست اور دشمن کی تمیز نہیں، ہم نے ہمیشہ انکی غیر مشروط حمایت کی لیکن اب ان کے غلط کاموں پر خاموش نہیں رہیں گے۔
    عوام میں لاوا پک رہا ہے، جب شہر میں برساتی نالوں کے معاملے پر آرمی چیف کراچی آگئے تھے تو سندھ کی بدامنی پر کیوں نہیں آسکتے اس پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔

  • حکومت یکساں تعلیمی نصاب کے نام پر اسلامی اقدار وروایات میں تبدیلی سے باز رہے ،ْاسد اللہ بھٹو

    حکومت یکساں تعلیمی نصاب کے نام پر اسلامی اقدار وروایات میں تبدیلی سے باز رہے ،ْاسد اللہ بھٹو

    ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر اسد اللہ بھٹو کی زیر صدارت ادارہ نور حق میں صوبائی کونسل کا ہنگامی اجلا س منعقد ہوا ،کونسل نے یکساں تعلیمی نظام کے نام پر نصاب سے اسلامی اور قرآنی مضامین کو نکالنے ،تمام مساجد و مدارس کو محکمہ اوقاف کے ماتحت کرنے اور مساجد و مدارس میں قائم ٹرسٹ کی رجسٹریشن کے لیے لاکھوں روپے رشوت وصول کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت یکساں تعلیمی نصاب کے نام پر اسلامی اقدار وروایات میں تبدیلی سے باز رہے ،ملک میں اس وقت اصل کشمکش مغربی تہذیب اور اسلامی تہذیب کے درمیان ہے ،بد قسمتی سے حکمران طبقوں نے اپنے اپنے دور حکومت میں مغربی ایجنڈے اور تہذیب کو پروان چڑھانے اور اسلامی اقدار کو مٹانے کی ناکام کوشش کی ہے ،تمام مسالک و مکاتب فکر کے باہمی اختلافات سے مغربی آلہ کاروں کو تقویت پہنچی ہے اس لیے ضرورت اس امر کی ہے کہ اسلامی اقدار و روایات کی حفاظت کے لیے تمام مسالک سے وابستہ افراد متحد و متفق ہوکر جدوجہد کریں ،کراچی سمیت سندھ بھر میں تمام علمائے کرام منبر و محراب کے ذریعے عوام میں شعور بیدار کریں ۔
    ملی یکجہتی کونسل کے اجلاس میں امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ محمد حسین محنتی ،جمعیت علمائے پاکستان کے قاضی احمد نورانی ،نائب امراء کراچی برجیس احمد ، مسلم پرویز،اسلامی تحریک پاکستان کے سید ناظر عباس تقوی،سکریٹری اطلاعات جماعت غرباء اہل حدیث پاکستان عمران احمد سلفی اور حشمت اللہ صدیقی ،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کراچی کے سید اعجاز احمدمصطفی،فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے صابر ابومریم ،سکریٹری مجلس وحدت المسلمین محمد صادق جعفری اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔
    اسد اللہ بھٹو نے مزیدکہاکہ مساجد و مدارس ملک کے نظریاتی تشخص اور سلامتی کے محافظ ہیں، ان کے خلاف سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے،یکساں نظامِ تعلیم کے نام پر اسلامی تعلیم ، نظریاتی تشخص اور تہذیبی اقدار کو نصاب سے نکال کر نوجوان نسل کو اپنے مذہب اور تاریخ سے دور کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ محمد حسین محنتی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے دینی مدارس و مساجد کو ٹارگٹ بنایا ہے اور اس کے لیے رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں ،یکساں تعلیمی نصاب کی آڑ میں مدارس کے اپنے نصاب کو ختم کر کے مغربی نصاب ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے ،ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام مکاتب فکر سے وابستہ افراد اسلامی اقدار وروایات کی حفاظت کے لیے متحد ہوکر جدوجہد کریں ۔

  • ماسک نہ پہننے پر 77 افراد کو جرمانہ،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 18 دکانیں سیل

    ماسک نہ پہننے پر 77 افراد کو جرمانہ،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 18 دکانیں سیل

    کراچی کے ضلع جنوبی میں فیس ماسک نہ پہننے پر 77 افراد کو جرمانے عائد کر دیے گئے جبکہ کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 18 دکانیں سیل کر دی گئیں۔

    گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر جنوبی کی ہدایت پر ایس او پیز اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر کارروائیاں کی گئیں۔

    اسسٹنٹ کمشنر گارڈن نے جوبلی سمیت مختلف علاقوں میں ایک ملک شاپ سمیت 4 دکانوں کو سیل کر دیا جبکہ فیس ماسک استعمال نہ کرنے پر 23 افراد پر جرمانے عائد کیے گئے۔

    مختیار کار لیاری نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر 3 ٹرانسپورٹ بکنگ آفسس کو سیل کیا جبکہ ماسک نہ پہننے پر 4افراد کو جرمانہ کیاگیا۔

    اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ نے فرنیچر مارکیٹ میں 2 دکانوں کو سیل کیا اور فیس ماسک استعمال نہ کرنے پر 28افراد کو جرمانہ کیا۔

    مختیار کار سول لائن نے فیس ماسک استعمال نہ کرنے پر 15افراد پر جرمانے کیے۔

    اسسٹنٹ کمشنر صدر نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر 9 سیلون کو سیل کر دیا اور فیس ماسک استعمال نہ کرنے پر 7 افراد پر جرمانے عائد کیے گئے

  • رینجرز، پولیس کی مشترکہ کارروائی، 5 خطرناک ملزمان گرفتار

    رینجرز، پولیس کی مشترکہ کارروائی، 5 خطرناک ملزمان گرفتار

    کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث پانچ انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق پولیس اور رینجرز نے پراناگولیمار میں مشترکہ کارروائی کی، کارروائی کے دوران بھتہ خوری اور منشیات فروشی میں ملوث انتہائی مطلوب پانچ ملزمان کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان میں ارسلان عرف مٹھوعرف سندھی، بلال اور دیگر ملزمان شامل ہیں۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان موبائل اسنیچنگ کی دو سو سے زائد وارداتوں میں بھی ملوث ہیں،گرفتار ملزمان سے اسلحہ، منشیات برآمد کی گئیں ہیں۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش کاشف ڈاڈا نامی منشیات فروش کے اڈے پر کام کرنےکا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ کاشف ڈاڈا بیرون ملک سے واٹس ایپ پربھتےکی کال کرتاہے.

    ملزمان علاقےمیں دس سے15ہزار فی دکان ماہانہ بھتہ لیتےتھے،گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

  • 11 جماعتوں کا مکس اچار وزیراعظم کیخلاف نہ پہلے کچھ کرسکا نہ آئیندہ کرسکے گا

    11 جماعتوں کا مکس اچار وزیراعظم کیخلاف نہ پہلے کچھ کرسکا نہ آئیندہ کرسکے گا

    پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کا پی ڈی ایم کے بارے میں بیان

    مریم صفدر کے ہوتے ہوئے ن لیگ کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں ہے، پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان

    ڈرامہ کوئن بیگم صفدر کا سیاست میں اب کوئی کردار باقی نہیں رہا، مریم نواز اب باہر جائیں گی یا پھر جلد اندر جائیں گی، قوم چچا بھتیجی میں سیاسی گدی کی لڑائی براہ راست دیکھ رہی ہے،
    پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن کے درمیان لکیر کھینچ دی ہے،بیوقوف کی پہچان ہوتی ہے وہ غلط کام بار بار دہراتا ہے، پیپلز پارٹی پی ڈی ایم سے اتحاد کرنے کی بیوقوفی نہیں کریگی،

    11 جماعتوں کا مکس اچار وزیراعظم کیخلاف نہ پہلے کچھ کرسکا نہ آئیندہ کرسکے گا.وزیراعظم نے ملک میں جدی پشتی سیاسی نظام کا خاتمہ کردیا ہے.پی ڈی ایم کا اس باشعور معاشرے میں جھوٹ کا چورن اب بکنا ناممکن ہے،

  • دودھ فروش بزرگ شہری نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی

    دودھ فروش بزرگ شہری نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی

    دودھ فروش بزرگ شہری نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا کر بہادری کی مثال قائم کردی اور ملزم کو پستول چھین کر بھاگنے پر مجبور کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ میں ڈاکو نے دودھ فروش بزرگ کی دکان میں لوٹ مار کی کوشش کی ، اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔

    جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکو نے خریداربن کردودھ کی دکان سےخریداری کی اور موقع دیکھ کر دکان میں گھس کربزرگ دکاندار پر اسلحہ تان لیا، 60سالہ بزرگ شہری نے مسلح ڈاکو کو دبوچ کرکاؤنٹر پر گرایا اور گھونسوں کی بارش کردی۔

    بزرگ نے ملزم کو پکڑنے کے بعد اس کا پستول بھی چھین لیا ، جس کے بعد ملزم فرار ہوگیا ، بزرگ دکاندارنےملزم کی پستول سے گولی بھی چلائی۔

    خیال رہے شہر قائد میں اسٹریٹ کرائمز بڑھ گئے اور لٹیرے دن دہاڑے وارداتیں کرنے لگے، جس سے شہری خوف کا شکار جبکہ پولیس لاچار ہے۔

    اس حوالے سے ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ ساٹھ فیصد وارداتیں منشیات کے عادی افراد کر رہے ہیں شہر میں ڈکیتی مزاحمت میں کئی۔

    لوگوں کی جان جاچکی اس کے ساتھ ہی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات بھی بڑھنےلگے ٹارگٹ کلر نئے ہتھیار اور نیا طریقہ واردات استعمال کر رہے

  • بلاول کے پیرس میں کتوں کا راج اور بلاول ہاؤس میں بھیسوں کا

    بلاول کے پیرس میں کتوں کا راج اور بلاول ہاؤس میں بھیسوں کا

    بلاول زرداری کے بیان پر پی ٹی آئی رہنماء سمیر میر شیخ کا ردعمل.

    بلاول وفاقی عہدوں اور وزراء کی تبدیلیوں پر عوام کو غلط تاثر دینے کی کوشش کررہے ہیں،
    14 سال سندھ پر نالائق وزیر اعلیٰ کو مسلط کرکے بلاول نے کونسا تیر مارا ہے.

    قوم جانتی ہے جعلی وصیت پر بنے چئیرمن کی اپنی کوئی پہچان نہیں ہے، بلاول نے سندھ کے عوام کیساتھ جو زیادتیاں کی اسکے لیے عوام انہیں معاف نہیں کرے گی.

    بلاول کے پیرس میں کتوں کا راج ہے، بلاول ہاؤس میں بھیسوں کے باڑے کے ساتھ شہر کے کتوں کی رہائش گاہ بھی بنادینی چاہیے.

    بلاول کے سندھ کیلئے دعوے محض لطیفوں سے کم نہیں.

    وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں کو ساری دنیا میں سراہا جاتا ہے، تنقید پیشہ افراد کے بیانات سے وزیراعظم کو کوئی فرق نہیں پڑھے گا.

  • حلیم عادل شیخ کی اسد عمر سے اسلام آباد میں اہم ملاقات

    حلیم عادل شیخ کی اسد عمر سے اسلام آباد میں اہم ملاقات

    قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اسد عمر سے اہم ملاقات ہوئی۔حلیم عادل شیخ کی ملاقات اسلام آباد میں اسد عمر کی آفیس میں ہوئی۔

    حلیم عادل شیخ نے سندھ میں بدامنی پر مبنی تفصیل رپورٹ اسد عمر کو پیش کر دی۔ حلیم عادل شیخ نے اسد عمر کے سندھ کے دورے پر ترقیاتی کام کرانے پر شکریہ ادا کیا۔

    حلیم عادل شیخ نے سکھر حیدرآباد موٹر وے کی ایکنک سے منظوری پر مبارکباد بھی پیش کی۔

    سندھ میں بدامنی عروج پر عوام کی نظریں اب عمران خان میں ہیں سندھ میں امن امان کی خراب صورتحال کی رپورٹ وزیر اعظم کو بھی بھجوائی گئی ہے۔

    سندھ کی عوام کو پیپلزپارٹی نے بنیادی سہولیات سے محروم رکھا ہوا ہے۔ وفاقی حکومت سندھ میں عوام کو سہولیات سے آراستہ کروا رہی ہے۔

  • ضیاء الدین ہسپتال کی بانی ڈاکٹر اعجاز فاطمہ انتقال کرگئیں

    ضیاء الدین ہسپتال کی بانی ڈاکٹر اعجاز فاطمہ انتقال کرگئیں

    إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ‎
    ڈاکٹر عاصم حسین کی والدہ اور ضیاء الدین ہسپتال کی بانی ڈاکٹر اعجاز فاطمہ انتقال کرگئیں

    ڈاکٹر عاصم حسین کی والدہ اور ضیاء الدین ہسپتال کی بانی ڈاکٹر اعجاز فاطمہ آج کراچی میں انتقال کرگئیں۔ ان کی عمر بانوے برس تھی۔
    ڈاکٹر اعجاز فاطمہ گزشتہ کئی روز سے ضیاء الدین ہسپتال نارتھ کیمپس میں زیر علاج تھیں۔ مرحومہ نے سوگواران میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔
    ڈاکٹر اعجاز فاطمہ سر ڈاکٹر ضیاء الدین احمد کی بڑی صاحبزادی تھیں۔ ڈاکٹر اعجاز فاطمہ ایک معروف گائناکالوجسٹ تھیں۔ 1952میں انہوں نے ناظم آباد میں پہلے ضیاء الدین ہسپتال کی بنیاد رکھی تھیں۔
    ڈاکٹر عاصم حسین کی والدہ ڈاکٹر اعجاز فاطمہ کی نماز جنازہ کل بعد نماز جمعہ ان کے گھر بلاک Fنارتھ ناظم آباد میں ادا کیجائے گی جبکہ تدفین لنک روڈ پر واقع ضیاء الدین یونیورسٹی کی جامع مسجد سے متصل ہوگی۔

  • نیو سبزی منڈی کے مسائل حل کئے جائیں ،تاجر وں کا مطالبہ

    نیو سبزی منڈی کے مسائل حل کئے جائیں ،تاجر وں کا مطالبہ

    نیوسبزی منڈی مسائل کا گڑھ بن گیا ہے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہیں کوئی تاجروں کا پرسان حال نہیں ہے چنگی ودیگر ٹیکسز کے مد میں سالانہ کروڑوں روپے ٹیکس ادا کرتے ہیں لیکن کوئی بھی متعلقہ محکمہ تعاون نہیں کرتاہے ان خیالات کاظہار نیو سبزی منڈی ویجی ٹیبل ویلفئیر ایسوسی ایشن کے صدر عظیم خان ودیگر عہدیداروں نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ کئی بار متعلقہ حکام کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے درخواستیں دی تاہم کوئی پیشرفت نہ ہو سکی انہوں نے کہا کہ سبزی منڈی میں کاروبار کرنا مشکل ہو گیا ہے ملزمان کا گروہ آتا ہے اور اپنی کارروائی کر کے باآسانی فرار ہو جاتاہے انہوں نے وزیرا علیٰ سندھ مراد علی شاہ صوبائی وزیر زراعت ،آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس اور ایس ایس پی سے مطالبہ کیا ہے کہ تاجروں کا مسئلہ فوری حل کیاجائے اور منڈی میں پولیس چوکی کی تعداد میں اضافہ اور گشت میں اضافہ کیا جائے.