Baaghi TV

Category: کراچی

  • سندھ میں ڈاکوؤں کے پاس کون کونسے ہتھیار؟ تہلکہ خیز انکشاف

    سندھ میں ڈاکوؤں کے پاس کون کونسے ہتھیار؟ تہلکہ خیز انکشاف

    سندھ حکومت نے شکار پور کچے آپریشن کے لیے رینجرز اور فوج کی فوری مدد نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے

    کچے میں آپریشن پولیس ہی کرے گی .سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ ہمارا حساس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں سے مسلسل رابطہ ہے جہاں اور جس وقت ضرورت پڑی ان اداروں کی مدد لی جائے گی ،

    دوسری جانب سندھ پولیس کی صوبے میں امن و مان کے حوالے سے رپورٹ تیار کر لی گئی ہے .رپورٹ کے مطابق پولیس کو کچے کے علاقے میں لاجسٹک سپورٹ کی ضرورت ہے،کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں نے 3 سے 4 کلومیٹر کی خندقیں کھودی ہوئی ہیں ڈاکوؤں نے گھنے جنگل میں درختوں پر مورچے قائم کئے ہوئے ہیں،جنگل میں ڈاکوؤں نے انڈر گراوَنڈ مورچے بھی قائم کررکھے ہیں،23مئی کو تیغانی گینگ نے پولیس پر حملہ کیا،حملے میں 3 پولیس اہلکار شہید اور 8 زخمی ہوئے،

    رپورٹ کے مطابق ڈاکوؤں نے آر پی جی سیون ، آر آر سیونٹی فائیو اور 12.7 اینٹی ائیر کرافٹ گن استعمال کی ڈاکوؤں نے ایسی گولیاں استعمال کیں جس سے پولیس کی بکتر بند گاڑی متاثر ہوئی، پولیس نے سردار تیغانی سمیت 11 ملزمان کو گرفتار کیا،ڈاکوؤں کے 6 ٹھکانوں کو بھی تباہ کیا گیا 25مئی کولاڑکانہ مقابلے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوا، پیچھا کرنے پر تینوں ڈاکو ہلاک کردیئے گئے،لاڑکانہ میں ناریجو گینگ کے خلاف اکتوبر 2020 میں آپریشن کیا گیا تھا،آپریشن کے دوران مجموعی طور پر اب تک 6ڈاکوؤں ہلاک ہوئے، ڈاکوؤں سے اینٹی ائیر کرافٹ گن ،راکٹ لانچراورجی تھی رائفلیں برآمد ہوئیں.

  • سندھ حکومت نے کورونا وائرس سے متعلق پابندیاں جاری رکھنے کا فیصلہ لیا

    سندھ حکومت نے کورونا وائرس سے متعلق پابندیاں جاری رکھنے کا فیصلہ لیا

    سندھ حکومت نے کورونا وائرس سے متعلق پابندیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا ، وزیراعلیٰ سندھ نے عوام کےتعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا اب کیسزکم ہورہےہیں، اگریہ تعاون جاری رہاتوجلدصورتحال پرقابوپالیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کوروناوائرس سےمتعلق ٹاسک فورس کااجلاس ہوا ، جس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ گذشتہ روز 22 ہزار 043 ٹیسٹ کیے گئےجوایک ریکارڈ ہے، 22043 ٹیسٹ کےنتیجے میں 1293 کیسز سامنے آئے، جو 5.9فیصدشرح ہے، سختی کرنےسےکیسزکی شرح کم ہوئی ہے۔

    اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اگرعوام نےتعاون جاری رکھاتو وباکےپھیلاؤ کوروک سکیں گے، کل 24 اموات رپورٹ ہوئیں جو پریشان کن بات ہے۔

    اس وقت کراچی کےکیسز کی شرح 8.34 فیصدہے، حیدرآبادمیں کیسز کی شرح4.42 فیصداور دیگر اضلاع میں 3.3فیصدہے، 20 مئی کوکراچی میں 12.86 فیصد اورحیدرآباد میں 11 فیصدشرح تھی۔

    عید کے بعد کیسز 8.63 فیصد تھے اور اموات 1.18 فیصد تھیں، عید کے بعد دوسرے ہفتے کیسز6.8 فیصد اور 0.90 اموات تھیں، صرف مئی میں کورونا سے307مریض انتقال کرگئے ہیں۔

    صوبائی ٹاسک فورس اجلاس میں کوروناوائرس سےمتعلق پابندیاں جاری رکھنےکافیصلہ کیا گیا ، وزیراعلیٰ سندھ نے عوام کےتعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا اب کیسزکم ہورہےہیں، اگریہ تعاون جاری رہاتوجلدصورتحال پرقابوپالیں گے۔

  • کراچی کے نوجوان بہادر تاجر نے اغوا کاروں کی دوڑیں لگوا دیں

    کراچی کے نوجوان بہادر تاجر نے اغوا کاروں کی دوڑیں لگوا دیں

    کراچی کے نوجوان بہادر تاجر نے اغوا کاروں کی دوڑیں لگوا دیں۔سندھ پولیس کاجائے وقوعہ پر پہنچنے کے باوجود درخواست گزار کیدرخواست لینے سےانکار۔
    کراچی مسلح اغواکاروں کےگروہ کی نہتے اور اکیلے دوران ڈرائیونگ معروف بلڈر، نورانی ریسٹورینٹ کےمالک عمران ملک کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام، معروف تاجرعمران ملک کو درخشاں تھانےسےگھرواپس جاتےہوئےچند مسلح اغواکاروں نے گاڑی روک کر اغوا کرنےکی کوشش کی۔ جس پر بہادر نوجوان تاجر نے ڈرنے اور گھبرانے کی بجائے مسلح افراد کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اغوا کاروں کی سرعام اغوا کی واردات کو ناکام بناتے ہوئے پولیس ہیلپ لائن15پر کال کرکےفوری پولیس کی مدد طلب کی تاہم بعد ازاں جب معروف تاجر نے تھانے میں ویڈیوثبوت پیش کیا توتھانہ ایس ایچ او نے نہ صرف یہ کہ ایف آئی آر کاٹنے سے منع کر دیا بلکہ نوجوان تاجر عمران ملک کی درخواست لینےسےبھی انکار کردیا۔نورانی ریسٹورینٹ کے مالک نے جب ویڈیو میں واضح طور پر چھینا چھپٹی کرتے دکھائی دیتےاغواکار کے اثر و رسوخ کو محسوس کرتے ہوئے خبر لگائی تومعلوم ہوا کہ اغوا کاروں کا تعلق سندھ کے بڑے سیاسی مری خاندان سے ہے،جسکا تھانے، پولیس وغیرہ میں خاصادباؤ ماناجاتاہےیہی وجہ بتائی جارہی ہے کہ شہری کی ثبوت کے باوجود نہ ایف آئی آر کاٹی جارہی ہے اور نہ ہی درخواست وصول کی جارہی ہے۔

  • سندھ میں حالیہ پابندیوں کے مثبت اثرات ، کورونا کیسز کی شرح میں کمی آنے لگی

    سندھ میں حالیہ پابندیوں کے مثبت اثرات ، کورونا کیسز کی شرح میں کمی آنے لگی

    سندھ میں حالیہ پابندیوں سےمثبت کیسزکی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی اور کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 8.34 فیصد آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سندھ میں حالیہ پابندیوں سےمثبت کیسزکی شرح میں کمی دیکھی گئی .

    24گھنٹے میں کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 8.34فیصد اور حیدرآبادمیں مثبت کیسزکی شرح 4.42فیصد رپورٹ کی گئی جبکہ اس دوران سندھ میں کورونا سے 24افراد جان سے گئے ، عوام کی جانب سے مزید تعاون اور ویکسی نیشن کرانےکی ضرورت ہے۔

    یاد رہے تین روز قبل ترجمان سندھ حکومت نے کہا تھا کہ گزشتہ ایک ماہ میں نمبرزآف کورونامریض ڈبل ہوگئے، 204مریضوں میں اضافہ ہواہے، نیپا کےقریب سندھ ڈیزیز اسٹیٹیوٹ ، لیاقت نیشنل اسپتال ،ایس آئی یوٹی میں ایک بھی بیڈخالی نہیں

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر حکومت کو وہ مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے ہیں، نہیں چاہتے کرفیو لگایا جائے، چیزوں کو مکمل بند کر دیاجائے، آپ چاہتےہیں کہ معمولات زندگی معمول پرہوں تو ہمارا ساتھ دینا ہوگا.

    اگر آپ چاہتے ہیں مزیدسختی نہ ہوتوحکومتی گائیڈلائن کواپناناہوگا، آپ سب کوایس اوپی پرعمل،ماسک پہننا ہوگا ویکسین لگوانا ہوگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ دکھ اورافسوس ہوتاہےجب لوگ شٹربندکرکےاپنابزنس چلارہےہوں، حکومت کو کوئی شوق نہیں آپ کے شٹرگرانے کا مگرمیتیں اٹھانے کا بھی نہیں۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں شیئرز کے تجارتی حجم نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے،

    پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں شیئرز کے تجارتی حجم نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے،

    ‏کراچی:پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی بلال غفار بیان

    مثبت جی ڈی پی گروتھ کے بعد سٹاک ایکسچینج کے حجم میں اضافہ پاکستان کے لئے اچھی خبر ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں شیئرز کے تجارتی حجم نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے،
    ‏1.5بلین کا نیا ریکارڈ قائم ہونے پر اپوزیشن کے منہ سل چکے ہیں، معیشت کو زوال میں جانے کا شور کرنے والے آج استحکام پر صدمہ میں ہیں،

    معیشت پر چوروں اور اپوزیشن کا بیانیہ اپنی موت آپ مرتا جارہا ہے، اس بڑی کامیابی کا کریڈٹ بلاشبہ عمران خان کو جاتا ہے،‏پریشر میں کھیلنا اورجیتنا ہی کپتان کی پہچان ہے.وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملکی معیشت کو استحکام اور سرمایاکار کو اعتماد ملا.جلد وزیراعظم عوامی ریلیف کیلئے ملک سے مہنگائی بھی ختم کریں گے.

  • پیپلزپارٹی وفاق میں تحریک انصاف کی حکومت گرنے نہیں دیگی

    پیپلزپارٹی وفاق میں تحریک انصاف کی حکومت گرنے نہیں دیگی

    پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پیپلزپارٹی وفاق میں تحریک انصاف کی حکومت کو گرنے نہیں دے گی ، شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان پیپلزپارٹی کو پی ڈی ایم میں رہنے کے لیے منتیں نہ کریں۔

    تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے اپنی حکومت کی بقا کے عوض پیپلزپارٹی کو سندھ میں ظلم، نفرت اور تعصب کا نظام رائج رکھنے کی کھلی چھوٹ دے دی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صدر پی ایس پی انیس قائم خانی، سید حفیظ الدین، شبیر قائم خانی، ڈاکٹر ارشد وہرہ اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔

    مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ کراچی کی مردم شماری کو متنازعہ کردیا گیا۔ وفاقی حکومت نے آج ان غلط اعداد و شمار پر تصدیق کی مہر لگادی اور ایم کیو ایم اپنی چند وزارتوں کیلئے خاموش رہ کر کراچی کی پیٹھ میں چھرا گھونپ دیا ہے۔

    کچھ عرصہ پہلے تک مہاجروں کے نام نہاد ٹھیکیدار عامر خان کو گھر چلانے کیلئے رابطہ کمیٹی زکوٰۃ فطرے میں سے 25 ہزار مہینہ دیتی تھی، آج وہ ارب پتی انسان بن گیا، عامر خان کے قریبی لوگ سندھ کی سب سے اعلیٰ سیٹوں پر سرکاری افسران بن کر بیٹھے ہیں جبکہ مہاجر قوم بے روزگار ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں۔

  • لاپتا افراد کیس میں وفاقی سیکریٹری داخلہ نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی

    لاپتا افراد کیس میں وفاقی سیکریٹری داخلہ نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی

    سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر وفاقی سیکریٹری داخلہ کو جامع رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

    جسٹس کے کے آغا اور جسٹس عبد المبین لاکھو پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

    عدالتی حکم کے بعد وفاقی سیکرٹری داخلہ، ڈائریکٹر ہیومن رائٹس، اٹارنی جنرل آف پاکستان اور دیگر پیش ہوگئے۔ عدم پیشی پر وفاقی سیکریٹری داخلہ نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی اور شوکاز نوٹس کا جواب بھی جمع کرادیا۔

    عدالت نے وفاقی سیکریٹری داخلہ سے استفسار کیا آپ عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد کیوں نہیں کرتے؟ عدالت کو جواب کے لیے بار بار نوٹس جاری کرنا پڑتے ہیں۔

    جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دیئے یہاں لوگ پریشان ہیں اور عدالت کی جانب دیکھتے ہیں۔ جواب جمع نہ ہونے پر کیسز غیر ضروری التوا کا شکار ہیں، یہ بتائیں، حراستی مراکز کس کے زیر انتظام ہیں؟۔

    وفاقی سیکریٹری داخلہ نے بتایا کہ حراستی مراکز کے پی کے حکومت کے زیر انتظام ہیں۔ لاپتہ افراد سے متعلق لسٹ سپریم کورٹ میں بھی جمع کرا چکے۔

    عدالت نے استفسار کیا اگر لسٹیں موجود ہیں تو چیک کرکے جواب جمع کیوں نہیں کرایا جاتا؟ نام چیک کریں اور بتا دیا کریں مذکورہ شخص پاس ہے یا نہیں۔ جبری گمشدگی کا مسئلہ انتہائی اہم ہے، اسے ختم کرنا ہوگا۔

    اٹارنی جنرل آف پاکستان نے موقف دیا کہ انسانی حقوق کی بنیادوں پر وفاقی حکومت کام کررہی ہے۔ خیبر پختونخواہ کے حراستی مرکز میں سندھ سے لاپتا ہونے والے تین افراد کی نشاندہی ہوئی ہے۔

    سندھ سے لاپتا ہونے والے دیگر افراد کا سراغ نہیں لگایا جاسکا۔ وفاقی حکومت ترجیحی بنیادوں پر اس معاملے کو دیکھ رہی ہے۔

    جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دیئے ہم نے حکم کی تعمیل نہ ہونے پر وفاقی سیکریٹری داخلہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ امید کرتے ہیں مستقبل میں وفاقی سیکریٹری داخلہ عدالتی حکم کو نظر انداز نہیں کریں گے۔

    عدالت نے ہدایت کی لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ وفاقی سیکریٹری داخلہ آئندہ سماعت پر بھی خود پیش ہوں۔

    عدالت نے وفاقی سیکریٹری داخلہ کو عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد کرنے اور لاپتہ افراد سے متعلق جامع رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 24 اگست تک ملتوی کردی۔

  • عمران خان نے پاکستان کے بچے بچے کو قرض کی دلدل میں دھکیل دیا

    عمران خان نے پاکستان کے بچے بچے کو قرض کی دلدل میں دھکیل دیا

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پی ٹی آئی حکومت پر اہم بیان۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا عمران خان قرضوں پر ملکی معیشت چلاکر آئندہ آنے والی نسلوں کیلئے گڑھا کھود رہے ہیں.

    سخت شرائط پر قرضے لے کر معیشت چلانے کا تجربہ آئندہ حکومتوں کیلئے بھی مسائل پیدا کرے گا.

    عمران خان کشکول اٹھائے واشنگٹن، ریاض، دبئی اور بیجنگ گھومتے رہے اور ملکی وقار خاک میں ملادیا.

    پاکستان کے فیصلے عمران خان نے قرض دینے والے ممالک کے ہاتھوں میں سونپ دئیے ہیں.

    صرف اس سال عمران خان 35 فیصد اضافے کے ساتھ 10 ارب ڈالر کا بیرونی قرضہ لے چکے ہیں.

    عمران خان کے اقتدار میں آنے کے بعد بیرونی قرضے 95 ارب ڈالر سے بڑھ کر 21 ارب ڈالر اضافے کے ساتھ 116 ارب ڈالر ہوچکے ہیں.

    اگر عمران خان اسی رفتار سے قرض لیتے رہے تو قوم کو مستقبل میں سخت حالات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے.

    عمران خان نے پاکستان کے بچے بچے کو قرض کی دلدل میں دھکیل کر ملک کے مستقبل کو داؤ پر لگانے کی کوشش کی ہے.

    اپنی نااہلی سے واقف ہونے کے باوجود عمران خان نے صرف اپنی انا کی تسکین کیلئے پاکستان کو معاشی تباہی سے دوچار کردیا.

    وزیراعظم صاحب! معاشی ترقی کے دعوے کرنے سے قبل ایک تنخواہ دار عام آدمی کے گھر کے حالات کی خبر لیں جہاں مہنگائی نے قیامت ڈھادی ہے.

  • چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے آزادجموں و کشمیر کے انتخابات کے حوالے سے بڑا اعلان کر ڈالا

    چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے آزادجموں و کشمیر کے انتخابات کے حوالے سے بڑا اعلان کر ڈالا

    چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے آزادجموں و کشمیر کے انتخابات کے حوالے سے مزید تین امیدواروں کے ناموں کی منظوری دے دی

    آزاد جموں کشمیر ایل اے 10 کوٹلی 03 سے چوہدری یاسین پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار ہوں گے۔آزاد جموں کشمیر ایل اے 21 سدھنوتی و پونچھ 04 سے سردار یعقوب پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار ہوں گے.آزاد جموں کشمیر ایل اے 25 نیلم ویلی 01 سے میاں وحید پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار ہوں گے

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات کے لئے تین نئے امیدواروں سمیت اب تک 45 میں سے 37 امیدواروں کے ناموں کی منظوری دے چکے ہیں ۔آزاد جموں و کشمیر کے حوالے سے قائم پی پی پی پارلیمانی بورڈ کے سربراہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دیگر 08 حتمی امیدواروں کے ناموں کا فیصلہ بعد میں کریں گے

  • وزیراعلیٰ سندھ نے شیخ رشید سے کیا مدد مانگ لی؟

    وزیراعلیٰ سندھ نے شیخ رشید سے کیا مدد مانگ لی؟

    وزیراعلیٰ سندھ نے شیخ رشید سے کیا مدد مانگ لی؟

    وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی وزیراعلی ٰ سندھ سے ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں وفاقی سیکریٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر، ڈی جی علی نواز بھی شریک رہے،ملاقات میں مشیر قانون ، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، آئی جی سندھ مشتاق مہر بھی شریک رہے

    ملاقات میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان خطرناک ممالک کی فہرست میں چھٹے نمبر پر تھا اب پاکستان خطرناک ممالک کی فہرست 126 نمبر پر ہے،کچھ دن پہلے تک اندرون سندھ میں قافلوں کی صورت میں سفر کرنا پڑتا تھا،2007میں حکومت نے ہائی ویز کےاطراف میں آپریشن کیا اور انہیں محفوظ بنایا گڈو سے کوٹری بیراج تک کچے کے علاقےمیں 6 کلومیٹرچوڑا جنگل ہے ،کشمور کے مقام پر پنجاب بلوچستان اور سندھ کی سرحدیں ملتی ہیں وزیراعلیٰ سندھ نے وفاقی وزیر داخلہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ وفاقی وزیر داخلہ ہیں ، جب چاہے آجائیں ہم مل کرکام کریں گے ، وفاقی وزیرداخلہ کو سندھ میں خوش آمدید کہتاہوں

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہمیں آپریشن کے لیے کچھ حساس آلات کی ضرورت ہے،ہمیں آپریشن کے لیے کچھ جدید آلات کی ضرورت ہے،سندھ حکومت جدید آلات کا بندوبست کررہی ہے ،جدید آلات کو حاصل کرنے کے لیے وفاقی حکومت ہماری مدد کرے،

    وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کو وزارت داخلہ سے جو بھی مدد چاہیے ہوگی مہیا کریں گے سندھ حکومت جب چاہیے رینجرز کی خدمات حاصل کرسکتی ہے ،صوبے میں امن و امان قائم رکھنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے،سندھ حکومت کو جو مدد چاہیے ہم دینے کو تیار ہیں

    شہباز شریف کو باہر جانے دیا تو "مک مکا” کا الزام لگ جائے گا،وفاقی وزیر

    شہباز شریف کو بیرون ملک جانے سے روکنے پر ن لیگ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کاش شریف خاندان اپنے علاج معالجے کے لیے ہی کوئی خصوصی ہسپتال بنا لیتا۔ فیاض الحسن چوہان

    مریم دیکھتی رہ گئی،شہباز شریف نے بھی پاکستان سے جانے کا ارادہ کر لیا

    جج صاحب،میں آج عدالت میں یہ چیز لے کر آیا ہوں،عدالت نے شہباز شریف کو دیا کھرا جواب

    شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا

    منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف کی عدم پیشی، سماعت ملتوی

    شہبازشریف،حمزہ سمیت11 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے خط کب لکھا گیا؟

    پھانسی چڑھ جاؤں گا لیکن یہ نہیں کروں گا، شیخ رشید کا بزدار سے ملاقات کے بعد اعلان

    قسمت ہوتو شیخ رشید جیسی،جمعرات والے دن ہی خوشخبری مل گئی