Baaghi TV

Category: کراچی

  • جعلی ڈومیسائل پر سرکاری ملازمت حاصل کرنے والے ملازمین کے خلاف کریک ڈاؤن

    جعلی ڈومیسائل پر سرکاری ملازمت حاصل کرنے والے ملازمین کے خلاف کریک ڈاؤن

    تفصیلات کے مطابق وزارتِ داخلہ سندھ نے جعلی ڈومیسائل اور پی آر سی پر سرکاری ملازمت حاصل کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔نجی ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق وزارتِ داخلہ سندھ نے کراچی کے مختلف اضلاع میں جعلی ڈومیسائل اور پی آر سی بنوا کر سرکاری ملازمت حاصل کرنے والوں کے خلاف ایکشن لے لیا۔
    محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی کے تمام کمشنرز کو حکم نامہ جاری کردیا ، جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ جعلی ڈومیسائل اور پی آر سی پر ملازمت حاصل کرنے والے افسران کی نشاندہی کی جائے۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام کمشنرزجعلی ڈومیسائل،پی آر سی کی بنیاد پر افسران کی تعیناتیوں کی تصدیق کریں کیونکہ شکایات موصول ہوئیں کہ دیگر صوبوں کے لوگوں نے سندھ کے کوٹے پر سرکاری ملازمتیں حاصل کررہی ہیں۔وزارتِ داخلہ نے صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اضلاع میں افسران کی جانچ کر کے جعلی ڈومیسائل اور پی آرسی کے حوالے سے رپورٹ مرتب کر کے کمشنر کو ارسال کریں۔
    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں قومی احتساب بیورو نے سندھ کے سرکاری اضلاع میں جعلی ڈومیسائل پر سرکاری ملازمت حاصل کرنے والے افراد کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا تھا، جس پر سندھ حکومت نے نیب کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور اس تحقیقات کو سیاسی قرار دیا تھا۔ سندھ حکومت کی جانب سے عائد ہونے والے الزام کے بعد نیب نے تحقیقات کو بند کرنے کا اعلان کیا۔واضح رہے کہ کراچی کے شہریوں کا برسوں پرانا شکوہ ہے کہ سندھ کے سرکاری محکموں میں جعلی ڈومیسائل کی مدد سے دیہی علاقوں کے افسران کو تعینات کیا جاتا ہے۔

  • کراچی شہر کے مختلف علاقوں سے 36 ملزمان گرفتار

    کراچی شہر کے مختلف علاقوں سے 36 ملزمان گرفتار

    کراچی کے علاقے گلشن حدید میں شہریوں سے لوٹ مار کرنیوالے ڈاکوؤں کا پولیس سے ٹاکر،ا ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ،نبی بخش، نیو کراچی ، خواجہ اجمیر نگری ،ڈیفنس،نیو کراچی انڈسٹریل ایریا،گارڈن اور لیاری کے مختلف علاقوں سے پولیس نے مقابلوں اور چھاپوں میں 36ملزمان کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح اسٹیل ٹان کے علاقے گلشن حدید سومار گوٹھ میں پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ ایک ملزم معشوق علی زخمی حالت میں گرفتار،ساتھی فرار ملزم کے قبضے سے چھینے گئے موبائل فونز،ہزاروں روپے نقدی،اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلیڈیفنس پولیس نے گلی نمبر 10 C ایریا قیوم آباد کراچی سے ایک اسٹریٹ کریمنل علی رضا ولد عبدالمجید کو مسمی محمد اویس ولد اسماعیل سے موبائل فون چھینتے ہوئے رنگے ہاتوں گرفتار کرلیا نبی بخش پولیس نے موٹر سائیکل لفٹرزاہد ساما ولد عبدالجعفر ہ کو گرفتار کرلی کرکے گرفتارچوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلی نیو کراچی پولیس نے اسٹریٹ کریمنل عامر ولد سجاد اوربائیک لفٹر عبداللہ ولد طالب کو گرفتار خواجہ اجمیر نگری پولیس نے منشیات فروش سیف منصور ولد منصور خان کو نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے گٹکاماوا بنانے کے کارخانے پر چھاپہ مار کر دو ملزمان آصف درانی ولد مبارک علی اور شہزاد ولد محمد حنیف کو ناظم آباد پولیس نے اسٹریٹ کریمنل عبدالقادر ولد محمد یعقوب ر کلری پولیس, نبی بخش پولیس, کلاکوٹ پولیس, رسالہ پولیس اور چاکیواڑہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرکی11 منشیات فروشوں کو گرفتار کرتے ہوئی3. کلو گرام800 چرس, 119 گرام آئس/شیشہ اور 262 گرام کرسٹال برآمد کی گئی. گارڈن پولیس نے گٹکا/ماوا سپلائرمحمد منیر ولد عبدالکریم کو گرفتار کرلیا ۔

  • مراد علی شاہ جو مانگیں گے ہم دیں گے مدد کیلئے تیار ہیں : شیخ رشید احمد

    مراد علی شاہ جو مانگیں گے ہم دیں گے مدد کیلئے تیار ہیں : شیخ رشید احمد

    وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات میں صوبے میں امن و امان اور شکارپور میں جاری آپریشن پرگفتگو کرتے ہوئے وفاق کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ مراد علی شاہ جو مانگیں گے ہم دیں گے، رینجرز کی آپریشن میں مدد چاہیے تو وہ بھی دیں گے۔
    جمعرات کو کراچی میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی جس میں وفاقی سیکریٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر، ڈی جی علی نواز، مشیر قانون، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، آئی جی سندھ مشتاق مہر بھی شریک ہوئے۔وزیراعلی سندھ نے ملاقات میں کہا کہ پاکستان خطرناک ممالک کی فہرست میں چھٹے نمبر پر تھا اب 126 پر ہے، پہلے سندھ میں جان پہچان والوں کے ساتھ سفر کرتے تھے، 2007 میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے گرینڈ آپریشن کرکے ہائی ویز کو کلیئر کروایا۔
    وزیراعلی سندھ نے وفاقی وزیر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ وفاقی وزیر داخلہ ہیں، آپ جب بھی چاہیں آجائیں، ہم ملکر کام کریں گے، آپ کو سندھ میں ویلکم کرتے ہیں، اس پر شیخ رشید نے کہاکہ کسی بھی چیز کی ضرورت پڑے وزارت داخلہ مہیا کرے گی۔
    وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ رینجرز حاضر ہے ،جب چاہے سندھ حکومت ان کی آپریشن میں خدمات لے سکتی ہے، وزیراعلی سندھ نے بتایا کہ ہمیں کچھ حساس ساز و سامان چاہئے، اس کا بندوبست سندھ حکومت کررہی ہے، اس سازوسامان کو حاصل کرنے میں وزارت داخلہ مدد کرے۔شیخ رشید نے کہا کہ امن و امان سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے، سندھ حکومت کو جو چاہیے ہم مدد کرنے کیلئے تیار ہیں۔وزیراعلی سندھ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہم جلد کچے کے علاقے سے ڈاکوؤں کا صفایا کر دیں گے، اس پر شیخ رشید نے کہاکہ ڈاکوؤں کے خلاف دہشت گردی کے کیسز درج کرائے جائیں۔

  • رہائشی عمارت کے اندر دھماکا، بچے سمیت 2 افرادجاں بحق، 6 زخمی

    رہائشی عمارت کے اندر دھماکا، بچے سمیت 2 افرادجاں بحق، 6 زخمی

    کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں رہائشی عمارت کے اندر دھماکے سے بچے سمیت 2 افرادجاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد نمبر 9 میں گھر کے اندر گیس پریشر اور شارٹ سرکٹ سے ہونیوالے دھماکے سے 5 منزلہ عمارت لرز گئی۔ دھماکے اتنازور دار تھا کہ عمارت کی بالائی منزل کی دیواریں اور چھتیں گرگئیں۔
    حادثے کے نتیجے میں 6 سالہ عبدالہادی اور 40 سالہ آصف جاں بحق جبکہ بچوں اور خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا۔بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق متاثرہ گھرمیں نیا اے سی لگا تھا۔ کمرے میں گیس کا پریشر بنا اور شارٹ سرکٹ کے باعث دھماکہ ہوا جبکہ کمرے کی دیورایں بھی ہلکے بلاک سے بنی تھیں جس کے باعث دیواریں اور چھت کو شدید نقصان پہنچا جبکہ ڈپٹی کمشنر سینٹرل کا کہنا تھا کہ واقعہ گیس لیکج سے ہوا جس کی مزید تحقیقات کررہے ہیں۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ دھماکے کی شدت بہت زیادہ تھی۔ حادثے میں جھلس کرزخمی ہونیوالے تمام افراد کو سول برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا۔

  • برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں ریکارڈ کمی

    برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں ریکارڈ کمی

    تفصیلات کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت میں 30 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے جس کے بعد شہر میں مرغی کا گوشت432 سے کم ہو کر402 روپے کلو ہو گیا۔ زندہ مرغی 21 روپے کلو سستی ہو گئی،ہول سیل زندہ برائلر 269، پرچون ریٹ277 روپے کلو ہو گیا۔2 دنوں میں مرغی کا گوشت 50 روپے کلوسستا ہو گیا۔
    گزشتہ دنوں دکانداروں کا کہنا تھا کہ گوشت کی قیمت زیادہ ہونے کی وجہ سے ان کی دکانداری میں بھی فرق آیا ہے کیونکہ صارفین کی طرف سے خریداری کا رجحان کم ہوا ہے۔ قیمت میں استحکام نہ ہونے کی وجہ لاک ڈاؤن ہے، جب تک حکومت مداخلت نہیں کرے گی مرغی گوشت کی قیمت میں استحکام نہیں آئے گا۔
    اب دو روز میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 50روپے کمی تو ہوئی ہے لیکن شہریوں کا کہنا ہے کہ مرغی کے فی کلو گوشت میں مزید کمی ہونی چاہئے کیونکہ ابھی بھی گوشت بہت مہنگا ہے۔

    دوسری جانب گزشتہ دنوں چکن کی قیمتوں کو معمول پر لانے کیلئے ضلعی انتظامیہ نےسرجوڑلئے تھے۔ انتظامیہ نے پندرہ روز میں قیمتوں کو معمول پر لانے کا دعوی کیا تھا۔ چوزہ کی پیداوار ، کنٹرول شیڈزکی پیداوار اور فیڈ ملزکا ڈیٹا مرتب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ چکن کی قیمتوں میں 90 روز میں 200 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے۔ محکمہ لائیو سٹاک کو تمام تر تفصیلات جمع کرنے کا ٹاسک تفویض کردیاگیا تھا۔

  • سندھ میں بدامنی عروج پر، عوام کی نظریں اب عمران خان پر ہیں

    سندھ میں بدامنی عروج پر، عوام کی نظریں اب عمران خان پر ہیں

    قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اسد عمر سے اہم ملاقات
    حلیم عادل شیخ کی ملاقات اسلام آباد میں اسد عمر کی آفیس میں ہوئی۔حلیم عادل شیخ نے سندھ میں بدامنی پر مبنی تفصیل رپورٹ اسد عمر کو پیش کر دی۔ حلیم عادل شیخ نے اسد عمر کے سندھ کے دورے پر ترقیاتی کام کرانے پر شکریہ ادا کیا.حلیم عادل شیخ نے سکھر حیدرآباد موٹر وے کی ایکنک سے منظوری پر مبارکباد بھی پیش کی۔
    سندھ میں بدامنی عروج پر عوام کی نظریں اب عمران خان پر ہیں.سندھ میں امن امان کی خراب صورتحال کی رپورٹ وزیر اعظم کو بھی بھجوائی گئی .سندھ کی عوام کو پیپلز پارٹی نے بنیادی سہولیات سے محروم رکھا ہوا ہے۔ وفاقی حکومت سندھ میں عوام کو سہولیات سے آراستہ کروا رہی ہے۔

  • چھوٹو گینگ کےخلاف کارروائی ہوسکتی ہے،لیکن پی پی گینگ کے خلاف کیوں نہیں؟

    چھوٹو گینگ کےخلاف کارروائی ہوسکتی ہے،لیکن پی پی گینگ کے خلاف کیوں نہیں؟

    ‏پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء و اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ اوباوڑو پہنچے
    سولنگی برادری کے مقامی سربراہ سیاسی و سماجی رہنماء سینیئر وکیل اجمل خان سولنگی کی دعوت میں شرکت کی۔
    حلیم عادل شیخ ریلی کی صورت میں جام پور پی ایس 18 گھوٹکی پہنچے۔سولنگی برادری کے معزز سینئر وکیل اجمل خان سولنگی کی جانب سے جلسے کا انعقاد بھی کیا گیا۔اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماء سردار پپو خان چاچڑ، سردار افتخار لنڈ اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔جلسے میں مقامی سابقہ یو سی چیئرمین،اہم برادریوں کی سیاسی شخصیات موجود تھی۔
    ‏ اپوزیشن لیڈر نے اجمل خان سولنگی کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دی۔جلسے سے پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر و اپوزیشن لیڈر کا خطاب ہوا،جس میں18وین ترمیم کے بعد لاء اینڈ آرڈر صوبائی سبجیکٹ ہے۔گذشتہ 13سالوں میں امن امان پر خرچ 7سو 53 ارب روپے کہاں خرچ ہوئے،چھوٹو گینگ کے خلاف کارروائی ہوسکتی ہے لیکن پی پی گینگ کےخلاف کیوں نہیں ہورہی ہے۔ سندھ حکومت نے صوبے کو بدامنی میں دھکیل دیا ہے۔حکومت اور پولیس ڈاکو راج پر کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ڈاکوؤں کے سرپرست سندھ اسمبلی اور وزارتوں میں بیٹھے ہیں۔ڈاکوؤں کے تاوان کا حصہ پولیس افسران کے ذریعے وزیر اعلیٰ ہاؤس اور بلاول ہائوس تک جاتا ہے سندھ میں ڈاکو راج پر قابو نہ پانے کی زمہ وار یہ ڈاکو حکومت ہے۔سندھ حکومت ڈاکوؤں کے سرپرستوں کی سرپرستی کررہی ہے۔

  • شہرقائد میں عمارت میں سیلنڈر دھماکا، 2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی

    شہرقائد میں عمارت میں سیلنڈر دھماکا، 2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی

    شہرقائد میں عمارت میں سیلنڈر دھماکا، 2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی

    کراچی میں لیاقت آباد 9 نمبر میں قائم رہائشی
    عمارت کی چوتھی منزل کے فلیٹ میں سلنڈر دھماکے سے علاقہ گونج اٹھا جس کی آواز دور تک سنائی دیگئی جس میں کمسن بچے سمیت2 افراد جاں بحق جبکہ اور 6 افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے سے فلیٹ کی چھت گر گئی جس کا ملبہ برابر والے مکان اورگلی میں بھی جاگرا جس کے باعث متعدد موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا.
    واقعے کے بعد علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے عمارت کی چوتھی منزل پر پہنچ کر. زخمیوں کو ملبے سے نکال کر اپنی مدد آپ اور ایمبولینسوں کی مدد سے عباسی شہید اسپتال پہنچایا جب کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔اس حوالے سے عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جبکہ متعدد بچے جھلس کر بھی زخمی ہوئے ہیں۔

    علاقے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق 40 گز کے پلاٹ پر 4 منزلہ عمارت تعمیر کی گئی تھی جب کہ لیاقت آباد کے بیشتر علاقوں میں 40 اور 80 گز کے پلاٹوں پر کئی کئی منزلہ عمارتیں تعمیر کی جا چکی ہیں، سلنڈر دھماکے اور چھت گرنے کے واقعے میں 40 سالہ آصف اور 6 سالہ عبدالہاد جاں بحق ہوگیا جبکہ زخمیوں میں 6 سالہ زین، 35 سالہ دانش، 2 سالہ نور فاطمہ، 4 سالہ زینب، 25 سالہ انا زوجہ فیضان اور 20 سالہ کاشف شامل ہیں۔
    ایس ایچ او لیاقت آباد رضوان پٹیل نے بتایا کہ زخمی میں شامل ایک بچی نے بتایا کہ گھر میں نیا اے سی لگا تھا اور اس میں گیس بھرنے والا سلنڈر پھٹا تھا جبکہ جاں بحق ہونے والا آصف محلے کا رہائشی تھا جو گلی سے گزر رہا تھا کہ دھماکے کے بعد گلی میں گرنے والے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگیا۔
    دھماکے سے فلیٹ کی گارڈر والی چھت اور چھجے کا ملبہ نہ صرف گلی میں بلکہ برابر والے گھر پر بھی گرا جس کے باعث اس گھر کی بھی چھت گر گئی، واقعے میں جھلس کر زخمی ہونے والے بچوں کو سول اسپتال برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا۔ ڈی سی سینٹرل کا کہنا تھا کہ واقعہ بدھ کی رات سوا گیارہ بجے کے قریب پیش آیا تھا جبکہ سندھ بلڈنگ کنٹرول کے عملے کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

  • صوبے میں کتوں کا راج ،وزیر اعلی نالائق اعلی ہے

    صوبے میں کتوں کا راج ،وزیر اعلی نالائق اعلی ہے

    ‏بلدیہ ٹاون میں کتے کے کاٹنے سے جاں بحق ہونے والے 8 سالہ بچے کے اہلخانہ سے تعزیت کے لیے خرم شیرزمان پہنچ گئے.

    پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کہتے ہیں میں بلدیہ کے علاقے میں موجود ہوں .این اے 249 کا بائی الیکشن ہوا تھا .29 تاریخ کو پیپلز پارٹی یہاں سے کامیاب ہوئی تھی. ‏29 تاریخ کو پی ٹی آئی کے لیے معاذ کے والد پولنگ ایجنٹ کے طور پر ڈیوٹی کر رہے تھے.

    معاذ کا والد ڈیوٹی پر تھا اور معاذ کو کتے نے کاٹا
    کتے کے کاٹنے سے معاذ انتقال کر گیا کب تک سندھ میں کتے بچوں کو کاٹتے رہیں گے کل کو یہ بچہ ہمارا بھی ہو سکتا ہے.

    ‎‏‏یہ سب کب تک چلتا رہیگا یہ لوگ نوکری پر نہ جائیں گھروں میں بیٹھ کر بچوں کو کتوں سے بچاتے رہیں .

    معاذ کو ویکسینیشن بھی ہوئی اسکے باوجود یہ حادثہ کیوں ہوا اس کتے نے صوبے کے حکمرانوں کو کیوں نہیں کاٹا سندھ اسمبلی میں بھی بات کی اس مسئلے پر.

    ‏ویکسینیشن کے باوجود کتے کے کاٹنے سے بچوں کی اموات ہو رہی ہیں صوبہ سندھ کا کوئی بھی علس1ہ کتوں سے بچہ نہیں ہے.

    صوبہ سندھ میں کتوں کا راج ہے میں جھوٹا ہوں ،معاذ کا والد جھوٹا ہے میڈیا جھوٹاہے کیا بلاول بھٹو معاذ کے گھر آئیں گے بلاول بھٹو یقین دہانی کرائیں گے.

    ‏صوبہ سندھ میں حالات بہت خراب ہے صوبے میں لوگوں کی چیخیں نکل رہی ہیں .وزیر اعلی نالائق اعلی ہے .

    خرم شیر زمان نے بتایا کہ معاذ کا والد پی ٹی آئی ورکر ہے شہر بھر میں کتوں کا راج ہے لاڑکانہ میں بوڑھی عورت کو کتوں نے نوچا سندھ کی عوام کو بتانا چاہتا ہوں اس وقت ہم سب کتوں کے حوالے ہیں.

    ‏صوبہ سندھ میں کتوں کی حکمرانی ہے دو دن پہلے اسمبلی میں یہ مسئلہ اٹھایا ہے پیپلز پارٹی جب تک اقتدار میں رہے گی یہ سب ہوتا رہیگا.

    ‏مراد علی شاہ کتوں کا خاتمہ کرو سندھ سے
    چاہے کلفٹن ہو،صدر ہو،لاڑکانہ ہو یا دادو ہر علاقے میں کتوں کا راج ہے.بلاول کے ایمان کو ہمیں جگانا ہوگا.

    خرم شیر زمان کا کہنا تھا بلاول زرداری صوبہ سندھ سے کتوں کا خاتمہ نہیں کر سکتے وہ ملک کیا سنبھالیں گے ریبیز کے ویکسین سندھ کے اسپتالوں میں نہیں ہے۔

    ہم سب کو دل سے دکھ ہے اسکا والد ہمارے لیے ڈیوٹی کر رہا تھا اگر الیکشن والے دن انکا والد ڈیوٹی پر نہ ہوتا تو شاید معاذ آج زندہ ہوتا.

    اٹھارویں ترمیم کے باوجود عمران خان نے ویکسین دی ہے عذرا پیچوہو نظام سنبھالنےمیں ناکام ہوگئی ہیں صوبہ سندھ میں صحت کارڈ کیوں نہیں ہے۔

    معاذ کیس کی پوری تحقیقات کرائی جائیں
    ہم کتوں کےمعاملے پر آواز اٹھاتے رہیں گے۔

  • مارکیٹوں کے اوقات کار اور شادی ہالز کی بندش سے متعلق اہم خبر

    مارکیٹوں کے اوقات کار اور شادی ہالز کی بندش سے متعلق اہم خبر

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کی ٹیم تاجروں سے ملاقات کے لیے شہرقائد پہنچ گئی، بات چیت کے دوران مارکیٹوں کے اوقات کار اور شادی ہالز کی بندش پر تحفظات پیش کیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق این سی او سی ٹیم کو تاجر مارکیٹوں کی بندشوں پر تحفظات پیش کریں گے۔ صدر تاجر رہنما رضوان عرفان کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے علاوہ صرف سندھ میں مارکیٹس6بجے بند ہورہی ہیں، پورے ملک میں تاجروں کو کاروبار کرنےکی سہولت دی جارہی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں شادی ہالز اور ہوٹل آؤٹ ڈور ڈائننگ ایس او پی کے ساتھ ہیں، سندھ خصوصاً کراچی میں تقریبات پر مکمل پابندی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کے ساتھ شادی ہالز، ہوٹل اور کیٹر کے نمائندے بھی مذاکرات کریں گے۔