Baaghi TV

Category: کراچی

  • کورونا کیس جن تعلیمی اداروں میں کم ہیں انہیں کھلا رکھا جائے، سعید غنی

    کورونا کیس جن تعلیمی اداروں میں کم ہیں انہیں کھلا رکھا جائے، سعید غنی

    کراچی سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی کا کہناہے کہ سندھ میں فی الحال اسکول کھلے رہیں گے اور جہاں ضرورت پڑی صرف وہاں اسکولوں کو بند کیا جائے گا۔این سی او سی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ نیشنل کمانڈ کے اجلاس میں ملک کے تمام بڑے شہروں میں کووڈ کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، سندھ اور بلوچستان میں صورتحال کنٹرل میں ہے اور یہاں شرح بہت زیادہ نہیں۔کورونا ملک کے بعض اضلاع میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ سعید غنی نے بتایا کہ سندھ میں کل تک کورونا کی شرح 2.6 تھی جب کہ پنجاب اور کے پی میں بھی جہاں اسکول بند کیے جارہے ہیں وہ مخصوص اضلاع ہیں۔صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ سندھ میں فی الحال اسکول چلتے رہیں گے اور جن اسکولوں میں کیسز نکل رہے ہیں ہم انہیں بند کررہے ہیں، گزشتہ 2 ماہ میں 154 اسکولوں کو کچھ عرصے کے لیے بند کیا۔ اگر سندھ کے کسی شہر میں کورونا کے کیسز بڑھتے ہیں اور اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانا پڑا تو وہاں اسکول بند کرنا پڑیں گے، اس لیے صرف جہاں ضروت ہوئی وہاں اسکول بند کریں گے۔

  • ہم سکول بند نہیں کریں گے، کس صوبے نے تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا اعلان کر دیا

    ہم سکول بند نہیں کریں گے، کس صوبے نے تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا اعلان کر دیا

    ہم سکول بند نہیں کریں گے، کس صوبے نے تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا اعلان کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق این سی او سی نے پاکستان کے مختلف شہروں میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے

    دوسری جانب سندھ کے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ اور بلوچستان میں کورونا کی صورتحال کنٹرول میں ہے، سندھ میں50 فیصد حاضری کے ساتھ اسکول کھلے رہیں گے،اگرکسی علاقے میں شرح بڑھی اور اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا تو اسکول بند ہوں گے،

    وزیر تعلیم خیبر پختونخواہ کا کہنا تھا کہ 9 اضلاع میں تمام تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند رہیں گے، پشاور،مردان،چارسدہ،صوابی،مالاکنڈ،سوات میں اسکول11اپریل تک بند رہیں گے، نوشہرہ، لوئر دیر اوربونیر میں بھی اسکولز 11 اپریل تک بند رہیں گے،

    پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا تھا کہ پنجاب کے 9اضلاع میں سرکاری پرائیوٹ تعلیمی ادارے 11اپریل تک بند رہیں گے، لاہور،راولپنڈی،گوجرانوالہ،گجرات کےتعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند رہیں گے، ملتان،سیالکوٹ، فیصل آباد،سرگودھا،شیخوپورہ کے تعلیمی ادارے بھی 11 اپریل تک بند رہیں گے، پنجاب کے دیگر اضلاع میں معمول کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    تعلیمی ادارے بند، امتحانات کب ہوں گے؟ وفاقی وزیر تعلیم نے بتا دیا

    تعلیمی ادارے کب سے کھلیں گے؟ وفاقی وزیر تعلیم کا بڑا اعلان سامنے آ گیا

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں کرونا وائرس کی دوسری لہر اور بڑھنے کیسز پر گزشتہ سال 26 نومبر سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ قبل ازیں گزشتہ سال 23 مارچ کی پہلی بندش کے بعد تعلیمی اداروں کو گزشتہ سال 15 دسمبر سے مرحلہ وار کھولا گیا تھا

    طلبا کی موجیں ، تعلیمی ادارے بند، کب تک چھٹیوں میں اضافہ کر دیا گیا؟

  • پی ٹی آئی رہنما سمیر میر شیخ کی ملیر کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

    پی ٹی آئی رہنما سمیر میر شیخ کی ملیر کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

    پی ٹی آئی رہنما سمیر میر شیخ کی ملیر کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوءے کہا کہ منافقین کا ٹولہ جو پی ڈی ایم کے روپ میں تھے ختم ہوگئے وہ دن دور نہیں جب سندھ میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی آج سندھ میں کوئی اب انکے خلاف آواز اٹھاتا ہے تو دہشتگرد کہلاتا ہے ہم کورٹ کے چکر لگا رہے ہیں کبھی آئی او نہیں ہوتا تو کبھی جج یہ کتوں کی ویکسین کھا جاتے ہیں جیل میں ہم پر حملے کروائے گئےہم عمران خان کے سپاہی ہیں ہم ڈرتے نہیں ابھی تک چالان تک پیش نہیں کیا گیا ہے سندھ پولیس پیپلز پارٹی کی نوکر بن گئی ہے پی ٹی آئی رہنما سمیر میر شیخ

  • خرم شیر زمان کا اجے لعلوانی کے والد سے افسوس کا اظہار

    خرم شیر زمان کا اجے لعلوانی کے والد سے افسوس کا اظہار

    پی ٹی آئی رہنماء خرم شير زمان کا سکھر کے مقتول صحافی اجے لعلوانی کے والد دلیپ کمار سے رابطہ،خرم شیر زمان کا اجے لعلوانی کے والد سے افسوس کا اظہار خرم شیر زمان نے مقتول صحافی اجے لعلوانی کے معاملے پر تفصیلات معلوم کی،خرم شیر زمان کا ورثاء کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی،اجے لعلوانی کے قتل کا معاملہ سندھ اسمبلی میں اٹھائیں گے، خرم شیر زمان کہتے ہیں سندھ صحافیوں کے لیے مقتل گاہ بن چکا ہے، وزیر اطلاعات سندھ 5 روز گزر جانے کے باوجود نوٹس لینے کی تکلیف نہیں کررہے ہیں، سکھر پولیس ڈبل شاہ کے تابع رہ کر خود ڈبل شاہ بن چکی ہے، تمام شواہد کے باوجود پولیس ملزمان کو حمایت کررہی ہے، صحافتی تنظیموں سے گزارش ہے وہ اس معاملے پر مؤثر آواز اٹھائیں،اجے لعلوانی کے ورثاء کو یقین دلاتا ہوں ہم اس معاملے پر آواز بلند کریں گے۔

  • آئندہ سماعت پر پیش نہ ہوئے تو عبوری ضمانت خارج کردیں گے،عدالت کس پر ہوئی برہم؟

    آئندہ سماعت پر پیش نہ ہوئے تو عبوری ضمانت خارج کردیں گے،عدالت کس پر ہوئی برہم؟

    آئندہ سماعت پر پیش نہ ہوئے تو عبوری ضمانت خارج کردیں گے،عدالت کس پر ہوئی برہم؟

    سندھ ہائیکورٹ میں مشیر جیل خانہ جات اعجاز جاکھرانی کے خلاف تیسری نیب انکوائری کیس کی سماعت ہوئی

    مشیر جیل خانہ جات اعجاز جاکھرانی کی عدم پیشی پرسندھ ہائیکورٹ برہم ہو گئی، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اعجاز جاکھرانی آئندہ سماعت پر پیش نہ ہوئے تو عبوری ضمانت خارج کردیں گے، سندھ ہائیکورٹ نے اعجاز جاکھرانی کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا،جسٹس کے کے آغا نے کہا کہ اعجاز جاکھرانی کو آئندہ سماعت پر ہر صورت پیش ہونا ہوگا، عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ تفتیشی افسر کہاں ہے؟ نیب حکام نے کہا کہ اعجاز جاکھرانی کے خلاف ایجوکیشن ورکس سروس میں انکوئری جاری ہے، عدالت نے استفسار کیا کہ ریفرنس دائر کرنے میں کتنا وقت لگے گا؟ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ اعجاز جاکھرانی کے خلاف 4 ہفتوں میں انکوائری مکمل کرلیں گے، اعجاز جاکھرانی و دیگر کیخلاف ایک ریفرنس دائر ہوچکا ہے مزید 2 دائر ہونے ہیں اعجاز جاکھرانی کے خلاف ریفرنس کی عدالت نے 28 اپریل تک رپورٹ طلب کر لی

    آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

    آصف زرداری جیل میں اے سی، ٹی وی، فریج رکھ لے، لیکن…..عدالت

    واضح رہے کہ اعجاز جاکھرانی سمیت 5 افراد کیخلاف 74 کروڑ کا ریفرنس دائر ہے سندھ ہائیکورٹ میں آمدن سے زائد اثاثے بنانے اورکرپشن کیس میں اعجازحسین جاکھرانی کا نام جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں شامل ہے. سابق صدر آصف علی زرداری کی بہن فریال تالپور کے زیر استعمال بلٹ پروف لینڈ کروز گاڑی اعجاز احمد جاکھرانی کےاکاؤنٹس سے خریدی گئی ہے. اور ادائیگی جعلی اکاؤنٹ سے کی گئی تھی.اس کیس میں جاکھرانی ضمانت پر رہا ہو کر جیل سے باہر تھے

  • شرافی گوٹھ سے ڈکیتی و راہزنی میں ملوث ملزم گرفتار

    شرافی گوٹھ سے ڈکیتی و راہزنی میں ملوث ملزم گرفتار

    شرافی گوٹھ سے ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا گیا پولیس کارروائی کے دوران گرفتار ملزم کا ساتھی فرار، تلاش جاری۔گرفتار ملزم سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد۔ملزم سے برآمد موٹرسائیکل تھانہ عوامی کالونی کی حدود سے چوری کی گئی تھی۔ گرفتار ملزم کیخلاف ڈکیتی سمیت دیگر نوعیت کے متعدد مقدمات درج ہیں۔ملزم ارسلان عرف ارسل علی کو ڈکیتی کے مقدمہ نمبر 133/2021 کے مدعی نے شناخت کر لیا۔ملزم کا مزید کرمنل ریکارڈ حاصل کر لیا گیا۔ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ملزم سے برآمد اسلحہ کیمیکل معائنے کیلئے روانہ کیا جائیگا۔

  • سندھ پولیس اتنی غلامی کریں جتنی وردی اجازت دے،حلیم عادل شیخ

    سندھ پولیس اتنی غلامی کریں جتنی وردی اجازت دے،حلیم عادل شیخ

    قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کی ملیر کی عدالت پیشے کے بعد میڈیا سے بات چیت عوام دیکھ رہی ہوگی کہ ایک دہشتگرد ان کے سامنے ہے، جس کو سندھ کے معاشی دہشتگردوں نے مجھے سیاسی دہشتگرد بنا کر پیش کیا ہے ایسی دہشتگردی کا کیس بنا گیا ہے جس میں نا کوئی زخمی ہوا نہ کوئی بم پھٹا حلیم عادل شیخ کی دہشتگردی صرف یہ ہے کہ انہوں نے سندھ کے کرپٹ حکمرانوں کو بے نقاب کیا ہے ہمیں عدالتوں سے امید ہے انصاف ضرور ملے گے، سندھ پولیس سے کہتاں اتنی غلامی کریں جتنی وردی اجازت دے، گرفتار کرنا تھا کر لیتے لیکن ہمیں دہشتگرد بنا دیا ہے سب کا حسب دینا پڑے گا جتنا ظلم رنا ہے کر لیں ظلم کی رات ڈھلنی ہے، ٹرانسفر پوسٹنگ کے چکر میں پولیس غلامی کر رہی ہے کسی افسر کو آئی جی بننا ہے کسی کو پوسٹنگ لینی ہے غلامی کر رہے ہیں قانون سے ہٹ کر یہ لوگ سیاسی لوگوں کے غلام بنے ہوئے ہیں نیب زدہ ٹولا نیب پر حملہ اس لئے کرنا جارہا ہے کیوں کہ انہیں این آر چاہیے،کراچی میں ہمارے اراکین منتخب ہیں مجھ سے ظلم ہورہا ہے ہم پر امن شہری ہیں عدالتوں میں انصاف کے لئے جارہے ہیں پی ڈی ایم کا یہ وہ ٹولا ہے جس نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا مریم، مولانا، شہباز، نواز شریف، احسن اقبال، حمزہ شہباز سارے نیب زدہ ہیں نیب زرگان کا ٹولا این آر کے لئے جارہے ہیں۔حلیم عادل شیخ کو دہشتگرد بنا کر پیش کیا گیا ہے حلیم عادل شیخ کی دہشتگردی یہ ہے کہ وہ عمران خان کا سچا سپاہی ہے حلیم عادل شیخ پر معاشی دہشتگردوں نے جھوٹے مقدمات بنائے ہے۔

  • کراچی بار کے اعلان پر سٹی کورٹ میں مکمل ہڑتال

    کراچی بار کے اعلان پر سٹی کورٹ میں مکمل ہڑتال

    کراچی میں دو روز قبل پولیس کی جانب سے وکیل پر مبینہ تشدد کے خلاف کراچی بار ایسوسی ایشن کے اعلان پر سٹی کورٹ میں مکمل ہڑتال ہے۔کراچی بار ایسوسی ایشن کے اعلان پر سٹی کورٹ میں ہڑتال پر پولیس نے سٹی کورٹ کے چاروں داخلی دروازے بند کر دیے ہیں، پیشی پر آنے والے سائلین کا عدالت کے باہر رش لگ گیا۔کراچی بار کی جانب سے وکلاء کو عدالتوں میں پیش نہ ہونے کی اپیل کی گئی ہے۔وکلا کے مطابق دو روز قبل اساتذہ کے احتجاج کے دوران وکیل پر پولیس نے تشدد کیا تھا۔

  • اورنگی ٹاؤن سے پولیس کو انتہائی مطلوب ملزم گرفتار

    اورنگی ٹاؤن سے پولیس کو انتہائی مطلوب ملزم گرفتار

    اورنگی ٹاؤن سے پولیس کو انتہائی مطلوب ملزم گرفتار۔ ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیز ملزم منشیات فروشی سمیت اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں بھی ملوث تھا۔ایس ایچ او پیرآباد نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزم سے مختلف پیکنگ میں ایک کلو سے زائد چرس اور نقدی برآمد۔گرفتار ملزم کیخلاف مقدمہ الزام نمبر 185/2021 درج، تفتیش جاری۔گرفتار ملزم قصبہ، فرنٹیئر سمیت ضلع کے مختلف علاقوں میں منشیات کی فروخت اور چھینا جھپٹی کی وارداتیں کرتا تھا۔گرفتار ملزم نعمان ولد رحیم ڈالی عادی مجرم ہے اور قبل از بھی ذیل مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جاچکا ہے۔اس پر مختلف مقدمات لگاءے گءے ہیں جن میں مقدمہ الزام نمبر 625/2009 بجرم دفعہ 392/34 تھانہ پیرآباد۔مقدمہ الزام نمبر 320/2016 بجرم دفعہ 23(i)A تھانہ سائیٹ اے۔

  • آئندہ چند دنوں میں کراچی کا درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے

    آئندہ چند دنوں میں کراچی کا درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے

    محکمہ موسمیات نے کل سے شہر میں گرمی کی شدت میں اضافے اور آئندہ چند دنوں میں ہیٹ ویوز کا امکان ظاہر کیا ہے۔ کل کراچی کے درجہ حرارت میں 4 سے 6 ڈگری تک اضافے کا امکان ہے جس سے درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ 30 مارچ کے بعد درجہ حرارت 39 ڈگری تک جاسکتا ہے اور ہیٹ ویوز آنے کے بھی امکانات رہیں گے جب کہ مغربی سسٹم رخصت ہونے کے باعث ہواؤں کا رخ تبدیل ہوگا اور کراچی میں شمال مغرب سے خشک اور گرم ہوائیں چلیں گی۔ کراچی میں مارچ کا معمول کا اوسط درجہ حرارت 32.4 ڈگری رہا ہے۔