Baaghi TV

Category: کراچی

  • نوازشریف کی سفارتی پاسپورٹ کی تجدید کیلئے دی گئی درخواست مسترد اعزاز سید

    نوازشریف کی سفارتی پاسپورٹ کی تجدید کیلئے دی گئی درخواست مسترد اعزاز سید

    سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کی سفارتی پاسپورٹ کی تجدید کیلیے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کو دی گئی درخواست مسترد کردی گئی۔وزارت داخلہ نے وزارت خارجہ کو نواز شریف کا نیا سفارتی پاسپورٹ جاری کرنے سے روک دیا۔ وزرات داخلہ نے نوازشریف کے ڈپلومیٹک پاسپورٹ کی تجدید سے متعلق وزارت خارجہ کوہدایات کی ہیں کہ سابق وزیراعظم کے ڈپلومیٹک پاسپورٹ کی تجدید کی درخواست پرعمل درآمد نہ کیاجائے۔ وزارت داخلہ نے وزارت خارجہ کو پاسپورٹ کی تجدید کا عمل شروع نہ کرنے کے حوالے سے تین وجوہات لکھی ہیں پاسپورٹ منسوخی کے بعد بھی نوازشریف لندن میں قیام کیسے کرسکتے ہیں؟ حکومت کا سابق وزیراعظم نوازشریف کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کا اعلان وزارت داخلہ کا مؤقف ہےکہ نوازشریف کے خلاف اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ایک اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں تین کیسز زیرالتوا ہیں، نوازشریف نیب کے توشہ خانہ ریفرنس میں مفرورملزم ہیں، نوازشریف تب تک ریلیف حاصل نہیں کرسکتے جب تک عدالتوں میں خود کو پیش نہیں کرتےوزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ قانون کے بھگوڑے کسی بھی شہری کا بیرون ملک سفر کرنے کا حق ختم ہوجاتا ہے، نوازشریف وطن واپسی کے لیے ایمرجنسی ٹریول ڈاکومنٹ کی درخواست دے سکتے ہیں، نوازشریف یہ درخواست برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کو دے سکتے ہیں، انہیں ایمرجنسی ٹریول ڈاکومنٹ پی آئی اے کی بکنگ دکھانے پرجاری کیا جاسکتا ہے۔دوسری جانب وزارت داخلہ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی برطانیہ میں بیماری کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔وزارت داخلہ نے تفصیلات 16 نومبر 2019 کے لاہور ہائی کورٹ کے حکم نامےکی روشنی میں طلب کی ہیں۔خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نومبر 2019 سے لندن میں مقیم ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے جبکہ سابق وزیراعظم کے پاسپورٹ کی میعاد 16 فروری 2021 کو ختم ہوچکی ہے۔

  • بلاول بھٹو زرداری سے مشیر اعجاز جاکھرانی کی ملاقات

    بلاول بھٹو زرداری سے مشیر اعجاز جاکھرانی کی ملاقات

    کراچی پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سندھ میں جیل خانہ جات کے مشیر اعجاز جاکھرانی کی ملاقات چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو اعجاز جاکھرانی نے سندھ میں جیل خانہ جات کے محکمے کی کارکردگی سے آگاہ کیا سندھ میں جیلوں کی اصلاحات کے قوانین کے بعد قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کو مزید قانونی تحفظ ملا، سندھ کی طرز پر قیدیوں کی فلاح و بہبود کے منصوبوں کا نفاذ ملک بھر کی جیلوں میں ہونا چاہیے، افسوس کی بات ہے کہ وفاقی حکومت فلاحی منصوبوں کے نام پر محض اپنی تشہیر میں مصروف ہے، .

  • موٹر سائیکل لفٹرز گرفتار مختلف تھانہ جات سے چوری شدہ موٹر سائیکلز برآمد.

    موٹر سائیکل لفٹرز گرفتار مختلف تھانہ جات سے چوری شدہ موٹر سائیکلز برآمد.

    رسالہ پولیس نے بمقام بابائے اردو روڈ کے قریب کاروائی کرتے ہوئے (2) اسٹریٹ کریمنل/ موٹر سائیکل لفٹرز کو گرفتار کرتے ہوئے تھانہ شاہراہ فیصل اور تھانہ بلال کالونی کے علاقوں سے چوری شدہ موٹر سائیکلز برآمد کر لیں, ایس ایس پی سٹی.گرفتار ملزمان کے قبضہ سے (1) پستول 30 بور بمعہ 3 راؤنڈز, (2) چوری شدہ موٹر سائیکلز اور (250) گرام چرس برآمد کر لی, ایس ایس پی سٹی.گرفتار ملزمان میں محمد وقاص ولد محمد اشرف اور محمد فیصل ولد محمد نسیم شامل ہیں. گرفتار ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کریمنل/ موٹر سائیکل چوری/چھیننے کی وارداتیں کیا کرتے تھے, ایس ایس پی سٹی.برآمد چوری شدہ موٹر سائیکل نمبری KFI-7118 کی ایف آئی آر نمبر 192/2021 بجرم دفعہ 381-A تھانہ شاہراہ فیصل میں درج ہے, ایس ایس پی سٹی.برآمد چوری شدہ موٹر سائیکل نمبری KEV-4732 کی ایف آئی آر نمبر 85/2021 بجرم دفعہ 381-A تھانہ بلال کالونی میں درج ہے, ایس ایس پی سٹی.گرفتار ملزمان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 71/2021 بجرم دفعہ 23(I)A اور ایف آئی آر نمبر 70/2021 بجرم دفعہ 6/9-B درج. گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات بالا کے تحت تحقیقات جاری, ایس ایس پی سٹی.گرفتار ملزمان سے برآمدہ اسلحہ فارنزک کیلئے روانہ, دیگر ساتھیوں کے متعلق تفتیش جاری.

  • سندھ کی 22 پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے ملازمین کی احتجاجی دھرنے میں شرکت

    سندھ کی 22 پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے ملازمین کی احتجاجی دھرنے میں شرکت

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سمیر میر شیخ نے کراچی پریس کلب پر آل سندھ یونیورسٹیز ایمپلائز فیڈریشن کے زیر اہتمام سندھ کی 22 پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے ملازمین کی احتجاجی دھرنے میں شرکت کی اور اظہار یکجہتی کیا ۔پی ٹی آئی رہنما سمیر میر شیخ نے دھرنے سے خطاب میں کہا کہ بلاول زرداری، سندھ حکومت ، وزیر اعلی سندھ اور نثار کھوڑو اس دیرینہ مسائل کو فی الفور حل کریں ۔ سندھ میں مسائل کا ڈھیر ہے اور حکمران کرپشن میں مگن ہیں ظالم سندھ حکومت کا سندھ کی عوام پر نہ رکنے والا ظلم اور جبر جاری ہے آج سندھ میں اساتذہ ، طلباء اور تعلیمی اداروں کا سٹاف سراپا احتجاج ہین، پر سندھ حکومت اپنی کرپشن کرنے میں مصروف ہے سندھ کی پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے ملازمین میں شدید بے چینی اور غم و غصے کی کیفیت ہے ۔ عالمی وبا کووڈ سے لڑنے والے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو جنہوں نے جانوں کی قربانیاں دی اور خود وائرس کا شکار ہوگئے انہیں ہیلتھ رسک الاونس تک نہیں دیا گیا ۔ سروس سٹریکچر اور بنیادی الاونسز نہیں دیئے یونیورسٹیز میں ایمپلائز کی جانب سے کئ کئ دن پرامن احتجاج کیا جاتا ہے حکومتی نمائندے اور یونیورسٹیز انتظامیہ ایمپلائز سے وعدے اور معاہدے کرتی ہیں اور پھر مسائل سے عدم دلچسپی و غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جاتا ہے ۔ تحریک انصاف کے رہنما سمیر میر شیخ نے ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے کی جانے والی کوششوں کی مکمل حمایت کرنے کی بہرپور یقین دہانی کرائ ۔

  • اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ سے اسٹوڈنٹ پیرنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ندیم مرزا کی ملاقات،

    اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ سے اسٹوڈنٹ پیرنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ندیم مرزا کی ملاقات،

    اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ سےاسٹوڈنٹ پیرنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ندیم مرزا نے ملاقات کی،ملاقات میں اراکین اسمبلی خرم شیر زمان، جمال صدیقی، ارسلان تاج، دعا بھٹو، ریاض حیدر، شہزاد قریشی بھی موجود تھے۔ندیم مرزا نےگفتو کرتے ہوے کہا کہ اسکول مالکان کورونا کے باوجود زائد فیس وصول کررہے ہیں، غریب طلباء کو ری ایڈیشن کے نام پر لوٹا جارہا ہے،جبکہ حلیاعادل شیخ نے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ طلباء کے مسائل بڑھ رہے ہیں سندھ حکومت توجہ نہیں دے رہی ہے، کورونا میں فیسوں میں کمی والدین کا حق ہے، پرائیویٹ اسکولوں کی من مانیوں پر وزارت تعلیم خاموش ہے، سندھ اسمبلی میں تعلیمی ترمیمی بل لیکر آئیں گے، کورونا کے بدترین حالات میں پرائیویٹ اسکول مالکان والدین کو بلیک مل کرنا بند کریں، 7 ماہ کا کورونا ڈسکاؤنٹ نہ دینا کرپشن ہے، تعلیمی ڈائریکٹوریٹ اور ڈائریکٹر منسوب صدیقی پرائیویٹ اسکولوں کا سہولت کار ہے، ہم اسٹوڈینٹس پرینٹس ایسوسی ایشن کی آواز اسمبلی میں اْٹھاہیں گیں۔

  • کراچی کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

    کراچی کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

    کراچی کے ضلع کیماڑی کے دو سب ڈیوژنز کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون ‏نافذ کر دیا گیا۔لاک ڈاون کا نفاذ 23 مارچ سے 4 اپریل تک ہوگا۔ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون ضلع کیماڑی کے ڈیوژنز ‏بلدیہ اور سائٹ کی پانچ یوسیز کے علاقوں اور یونٹس پر لگایا گیا ہے۔بلدیہ ٹاون کے علاقے سعید آباد، اسلام نگر، گلشن غازی، سائٹ کے علاقے فرنٹیر کالونی اور ‏میٹروویل لاک ڈاؤن والے علاقوں میں شامل ہیں پانچوں یونین کاؤنسل میں ایک ایک مریض کی موجودگی پر لاک ڈاون کیا گیا۔ ‏متاثرہ علاقوں میں آنے اور جانے والے تمام افراد کو ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے لوگوں کی غیر ‏ضروری نقل و حرکت پر پابندی عائد کیا گئی ہے۔ متاثرہ علاقوں میں ڈبل سواری پر پابندی ہوگی ‏جب کہ علاقے میں تمام کاروباری اور صنعتیطی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔متاثرہ علاقوں میں فیملی اجتماع پر پابندی ہوگی ان علاقوں کے کورونا مثبت افراد اپنے گھروں میں ‏قرنطینہ رہیں گے۔ کراچی: حکومت متاثرہ علاقوں میں بسنے والے مستحق افراد میں راشن تقسیم ‏کرنے کے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔اس سے قبل گزشتہ روز ضلع وسطی کے مختلف علاقوں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا گیا تھا۔

  • سندھ میں نامعلوم افراد سرعام اسلحہ لیکر سڑکوں پر گھومنے لگے، راجہ اظہر

    سندھ میں نامعلوم افراد سرعام اسلحہ لیکر سڑکوں پر گھومنے لگے، راجہ اظہر

    رکن سندھ اسمبلی پی ٹی آئی کراچی راجہ اظہر کچھ دیر پہلے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں سندھ میں نامعلوم افراد سرعام اسلحہ لیکر سڑکوں پر گھومنے لگے، پی ٹی آئی ممبر صوبائی اسمبلی راجہ اظہر نے موٹر سائیکل پر سوار 2 نامعلوم افراد کی سرعام اسلحہ لیکر گھومنے کی ویڈیو بنائی،

    de
    وزیر اعلیٰ سندھ اور آئی جی سندھ سے پوچھنا چاہتے ہیں کیا یہ دہشتگردی نہیں، کیا اسلحہ کی کھلم کھلا نمائش پر ان 2 نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا جائیگا؟راجہ اظہر کہتے ہیں صوبہ سندھ میں جنگل کا قانون ہے،امید کرتے ہیں آئی جی سندھ معاملے کا سختی سے نوٹس لیں گے۔

  • ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ ائرپورٹ نے کوکین اسمگل کرنے کی کوشش  ناکام بنادی

    ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ ائرپورٹ نے کوکین اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

    کراچی ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ ائرپورٹ نے چار کروڑ نوے لاکھ روپے مالیت کی کوکین اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی تفصیلات کے مطابق جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کے آرایول ھال پر تعینات کسٹمز کے عملے نے دوران چیکنگ قطر ائرویز کی فلائٹ نمبر Qr 604 سے نائجیریا براستہ قطر کراچی پہنچنے والے دو نائجیرین مسافروں سے کسٹمز کے گرین چینل پر موجود افسران نے ان سے پوچھ گچھ کی تو مسافروں کے بیان

    سے غیر مطمئن ھونےاور مسافروں کیbody language کی بنیاد پر مسافروں کے پاس موجود سامان اور مسافروں کی مکمل اور تفصیلی جانچ پڑتال کے لئے ان کو کسٹمز ایگزامینیشن کاونٹر پر بھیجا گیا جہاں سامان کی تفصیلی جانچ پڑتال اور سرچ روم میں مسافروں کی باڈی سرچ کی گئی اس دوران مسافروں کی غیر معمولی گھبراہٹ کی بنیاد پرمسافروں کے باڈی ایکسرے کا فیصلہ کیا اور ائرپورٹ کے قریب موجود ہسپتال لے جاکر مسافروں کے باڈی ایکسرے کرائے گئے جس کے نتیجہ میں دونوں مسافروں کے پیٹ میں کافی تعداد میں کیپسولز کی موجودگی کی نشاندہی ھوئی جس پر مسافروں سے اس بارے میں پوچھاگیا تو انہوں نے پیٹ کے اندر موجود کیپسولز میں کوکین ھونے کا اقرارکیا جس پر مسافروں کےخلاف کسٹمز اور نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے باضابطہ گرفتار کر لیا گیا اور مجاز عدالت سے ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد مسافروں کے پیٹ میں موجود کوکین کے کیپسولز کو برآمد کرنے کے لئے گرفتار ملزمان کو جناح ھاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں پر دونوں ملزمان کے پیٹ سے پلاسٹک ٹیپ میں لپٹے ھوئے(161) کیپسولز برآمد ھوئے بعد ازاں ان کیپسولز کو کھول کر کیپسولز میں موجود کوکین نکالی گئی جس کا کل وزن (2.450) دو کلو چار سو پچاس کلو گرام اور مالیت چار کروڑ نوے لاکھ روپے (4،90،00000) ھے ملزمان سے مزید تفتیش کی جاری ھے کلکٹر کسٹمز ائرپورٹ جناب عرفان الرحمان صاحب نے افسران اور عملہ کی کارکردگی کو سراہا شاباشی دی.

  • سندھ بینک کو 31 مارچ تک کیپیٹل پلان پیش کرنے کی ہدایت

    سندھ بینک کو 31 مارچ تک کیپیٹل پلان پیش کرنے کی ہدایت

    کراچی: اسٹیٹ بینک نے سندھ بینک کو 31 مارچ تک کیپیٹل پلان پیش کرنے کی ہدایت کردی۔اسٹیٹ بینک کے سندھ بینک بورڈ کے ساتھ آخری سپروائزری اجلاس میں مرکزی بینک نے سید اسد علی شاہ اور عبدالرزاق چانڈیو کو ترقی دینے پر تشویش ظاہرکی تھی اور سندھ بینک میں افسران کی ترقیوں اور بحالی کو مرکزی بینک نے احکامات کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔سپروائزری اجلاس کی کارروائی پر جیو نیوز کو حاصل ہونے والے دستاویز کے مطابق اسٹیٹ بینک نے شفیق جلیس کو کنزیومر فنانس ہیڈ کے عہدے پر بحال کیے جانے کو احکامات کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔اسٹیٹ بینک نے ہدایت کی ہےکہ اندرونی اور بیرونی تحقیقات اور نیب ریفرنس مکمل ہونے تک افسران کی ترقیاں اور بحالی کو روکا جائے اور انہیں مالی انتظام کی فیصلہ سازی سے الگ رکھا جائے۔ سندھ بینک کے غیر فعال قرضوں پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے بینک کو ان کے انتظام کا منصوبہ جمع کرانے کے احکامات بھی جاری کیے ہیں جب کہ ساتھ 31 مارچ تک سندھ بینک کو کیپیٹل منصوبہ جمع کرانےکے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔

  • سندھ میں صحت کے نام پر ظلم و جبر ناقابلِ قبول ہے۔ بلال احمد غفار

    سندھ میں صحت کے نام پر ظلم و جبر ناقابلِ قبول ہے۔ بلال احمد غفار

    ‏سندھ کے ہسپتال میں اپنے لخت جگر کی نعش دیکھ کر سسکتی ماں کے آنسؤوحکمرانوں کو بہا کر لے نہ جائیں سندھ کے ہسپتالوں میں سہولیات کا فقدان اور ڈاکٹر کی عدم حاضریاں بچوں کی جانیں نگل رہی ہیں یہ لاشیں بھی اگرسندھ کے حکمرانوں کو جگانے کیلئے کافی نہیں توان کیلئے ڈوب مرنے کا مقام ہے ‏سندھ میں ہسپتالوں کا یہ اپرلیول دیکھ کر انسانیت بھی سر جھکائے ہوئے ہےسندھ کی وزیر صحت وفاق کے بورڈ آف گورنرز کی مخالفت بعد میں کریں پہلے ایک نظرصوبے میں ہسپتالوں کی حالت زار کی جانب کریں سندھ میں صحت کے نام پر ظلم و جبر ناقابلِ قبول ہے۔