پی ایس 122 میں واقع ایم ڈی اے کی زمین پر قبضہ مافیا سرگرم معاملے پر انتظامیہ اور پولیس کی خاموشی تشویشناک ہے، پی ایس 122 کے علاقے بہادر گوٹھ معمار سیکٹر 25، 24، 42،38 اور 49 میں قبضہ مافیا کا راج ہے، ایم ڈی اے کی جانب سے آئی جی سندھ کو تحریر شکایات بھی جمع کروائی گئی، علاقہ ایس ایچ او کو ڈی آئی جی غربی کی جانب سے زمین واگزار کرانے کی بھی ہدایات دی گئی تھیں، تاہم ایس ایچ او کی جانب سے کوئی خاطر خواہ کاروائی عمل میں نہیں لائی جاسکی ہمیں شک ہے کہ مقامی پولیس قبضہ مافیا کے ساتھ ملوث ہے، غیر قانونی تعمیرات کیخلاف پولیس کی خاموشی سوالیہ نشان ہے، قبضہ مافیا نے پورے شہر کو قبضے میں لے لیا ہے، آئی جی سندھ معاملے پر سنجیدگی کا مظاہرہ کریں.
Category: کراچی
-

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا،شہرقائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم رہے گا
کراچی محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شہرقائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم رہے گا۔ آج کراچی میں موسم گرم رہے گا، جبکہ صبح کے آغاز سے سورج کی ہلکی تپش محسوس کی گئی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں مطلع صاف اور موسم گرم رہے گا۔کراچی میں موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی۔محکمہ کے مطابق شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت35 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ گرم موسم کے دوران شہریوں کو زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کرنا چاہیے، اس کے علاوہ غیرضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنا بھی احتیاطی تدابیر میں سے ایک ہے۔
-

وکیل کو تھپڑ مارنے والے اہلکار کیخلاف مقدمہ درج
کراچی میں پی آئی ڈی سی چوک پر استادوں کے احتجاج کے دوران وکیل کو تھپڑ مارنے والے پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق پی آئی ڈی سی چوک پر 2 روز قبل مستقلی کے لئے احتجاج کرنے والے آئی بی اے پاس ہیڈ ماسٹرز کے احتجاج کے دوران پولیس اہلکار اور وکیل کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس پر اہلکار نے وکیل کو تھپڑ مار دیا تھا۔اس واقعے کا مقدمہ وکیل مختیار احمد کی مدعیت میں تھپڑ مارنے والے اہلکار کے خلاف سول لائن تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔مدعی وکیل نے پولیس کو بیان دیا کہ میرے ایک جاننے والے استاد مظاہرے میں شریک ہوئے تھے، جس کے دوران اہلکار نے ان سے موبائل فون چھین لیا، میں نے اہلکار سے 2مرتبہ موبائل فون واپس دینے کی درخواست کی تو اہلکار نے موبائل فون واپس دینے کے بجائےمجھے وکیل کے یونیفارم میں ہونے کے باوجود میرے ساتھ گالم گلوچ کی، دھکے دیئے اور مارا پیٹا۔واضح رہے کہ پولیس کی جانب سے وکیل پر مبینہ تشدد کے خلاف کراچی بار ایسوسی ایشن کے اعلان پر گزشتہ روز سٹی کورٹ میں مکمل ہڑتال کی گئی۔
-

حلیم عادل شیخ کی 2 کیسز میں ضمانت منظور
25 مارچ 2021 کراچی سندھ ہائی کورٹ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی 2 کیسز میں ضمانت منظور کرلی ، حلیم عادل شیخ پر ضمنی الیکشن کےدوران ہنگامہ آرائی اوردہشت گردی کاالزام ہے۔سندھ ہائی کورٹ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔عدالت نے حلیم عادل شیخ کی2کیسزمیں ضمانت منظور کرتے ہوئے 2،2لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔حلیم عادل پر پولیس حملے اور دہشت گردی کےالزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جبکہ تجاوزات آپریشن میں ہنگامہ آرائی کیس میں پہلے ضمانت منظورہوچکی ہے خیال رہے کہ حلیم عادل شیخ کو ضمنی انتخابات کے دوران پولیس نے الیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا تھا۔ان کے خلاف میمن گوٹھ تھانے میں دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا،جس میں کار سرکار میں مداخلت، ہنگامہ آرائی اور ہوائی فائرنگ کی دفعات بھی شامل کی گئی تھیں۔
-

مراد علی شاہ کی جانب سے تمام ہندو برادری کو ہولی کی مبارک باد اور ایڈوانس تنخواہ دینے کی ہدایت
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے ہندو برادری کے تہوار ہولی کے موقع پر ہندو ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ دینے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ ثقافت، محکمہ صنعت اور محکمہ داخلہ کی اے ڈی پی 21-2020ء کا جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا۔اجلاس کے دوران مراد علی شاہ کی جانب سے تمام ہندو برادری کو ہولی کی مبارک باد دیتے ہوئے ہدایت کی گئی کہ ڈسٹرکٹ کونسلز ہولی پر ہندو ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ اور پینشن ادا کریں۔اجلاس میں وزیر ثقافت سردار شاہ، چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد وسیم ودیگر افسران شریک ہوئے۔ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق اجلاس کے دوران سید مراد علی شاہ کی جانب سے 188.2 ملین روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی ہے، فنڈز سے کے ایم سی ملازمین کی تنخواہیں اور پینشنز دی جائیں گی، سندھ کی 23 ڈسٹرکٹ کونسلز کو بھی 261 ملین روپے جاری کردیے گئے ہیں۔اجلاس کے دوران وزیر ثقافت سردار شاہ نے وزیراعلیٰ سندھ کو اسکیموں کی پروگریس سے متعلق بریفنگ دی۔بریفینگ کے دوران وزیر ثقافت سردار شاہ کا کہنا تھا کہ گورکھ ہل پر سمر ریزورٹ تعمیر کیا جارہا ہے، ریزورٹ پر 3 بلین روپے کا پروجیکٹ ہے جبکہ 88.9 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ کو اجلاس کے دوران بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ محکمہ ثقافت، سیاحت اور نوادرات کی 44 اسکیمیں ہیں جبکہ ان 44 اسکیموں کے لیےاس سال 832 ملین روپے فنڈز رکھے گئے تھے اور 6 جاری اسکیموں کے لیے 67.34 ملین روپے مختص تھے، 33.373 روپے خرچ ہوچکے ہیں۔بریفنگ کے دوران مزید بتایا گیا کہ محکمہ ثقافت کی 4 اسکیموں کے لیے 177.280 ملین روپے 3 قسطوں میں جاری کیے گئے جبکہ سندھ حکومت نے مارچ تک 849 ملین روپے جاری کر دیئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ محکمہ ثقافت اپنی 44 اسکیمیں مکمل کریں، حکومت نے فنڈز جاری کردیئے ہیں، جون تک ان اسکیموں کو مکمل کر کے بجٹ بک سے نکال دیں۔
-

حلقہ این اے 249 میں ن لیگ کو پہنچا بہت بڑا دھچکا
حلقہ این اے 249 میں ن لیگ کو پہنچا بہت بڑا دھچکا
باغی ٹی وی : مسلم لیگ (ن) کے حلقہ این اے 249 کی تمام انتخابی مہم کے انچارج اور سئنر ذمہ دار جناب ملک نثار نے پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال سے ملاقات کے بعد اپنے ساتھیوں سمیت پی ایس پی میں شمولیت اختیار کر لی اور سید مصطفیٰ کمال کی انتخابی مہم بھرپور انداز میں چلانے کے عزم کا اظہار کیا اور اس موقع پر دعائے خیر بھی کی.
پاک سرزمین پارٹی کی ضمنی انتخابات#NA 249 کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد کا چیئرمین سید مصطفی کمال سے ملاقات کیلئے مرکزی الیکشن آفس آمد کا سلسلہ جاری ہے (24.03.21) ضمنی انتخابات #NA 249 کی انتخابی مہم کے حوالے سے چیئرمین PSP سید مصطفی کمال نے بلدیہ ٹاؤن یوسی 33 میں عوامی رابطہ مہم سے خطاب کیا۔پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے حلقہ #NA 249 میں انتخابی سرگرمیاں جاری ہیں.

۔ مرکزی الیکشن سیل دفتر بلدیہ ٹاؤن پر پارٹی صدر انیس احمد قائمخانی، وائس چیئرمین شبیر احمد قائم خانی، ڈاکٹر ارشد وہرہ، سیکیٹری اطلاعات آسیہ اسحاق و دیگر رہنما موجود تھے۔ضمنی انتخابات #NA 249 کی انتخابی مہم کے حوالے سے چیئرمین PSP سید مصطفی کمال عمائدین کی دعوت پر بلدیہ ٹاؤن کے علاقے آفریدی کالونی، یوسی 31 پہنچے، جہاں عوام نے سید مصطفی کمال کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا -ضمنی انتخابات #NA 249 کی انتخابی مہم کے حوالے سے چیئرمین PSP سید مصطفی کمال کا بلدیہ ٹاؤن، سیکٹر 4A میں چکوال برادری کے عمائدین سے ملاقات، عمائدین نے مکمل حمایت کا اعلان کیا اور کہا PSP ہمارے لیئے امید کی کرن ہے -

پاک سرزمین پارٹی کی ضمنی انتخابات 249 کی تیاریاں زور و شور سے جاری
پاک سرزمین پارٹی کی ضمنی انتخابات#NA 249 کی تیاریاں زور و شور سے جاری، علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد کا چیئرمین سید مصطفی کمال سے ملاقات کیلئے مرکزی الیکشن آفس آمد کا سلسلہ جاری(24.03.21) ضمنی انتخابات #NA 249 کی انتخابی مہم کے حوالے سے چیئرمین PSP سید مصطفی کمال نے بلدیہ ٹاؤن یوسی 33 میں عوامی رابطہ مہم سے خطاب کیا۔پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے حلقہ #NA 249 میں انتخابی سرگرمیاں جاری ۔ مرکزی الیکشن سیل دفتر بلدیہ ٹاؤن پر پارٹی صدر انیس احمد قائمخانی، وائس چیئرمین شبیر احمد قائم خانی، ڈاکٹر ارشد وہرہ، سیکیٹری اطلاعات آسیہ اسحاق و دیگر رہنما موجود تھے۔ضمنی انتخابات #NA 249 کی انتخابی مہم کے حوالے سے چیئرمین PSP سید مصطفی کمال عمائدین کی دعوت پر بلدیہ ٹاؤن کے علاقے آفریدی کالونی، یوسی 31 پہنچے، جہاں عوام نے سید مصطفی کمال کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا -ضمنی انتخابات #NA 249 کی انتخابی مہم کے حوالے سے چیئرمین PSP سید مصطفی کمال کا بلدیہ ٹاؤن، سیکٹر 4A میں چکوال برادری کے عمائدین سے ملاقات، عمائدین نے مکمل حمایت کا اعلان کیا اور کہا PSP ہمارے لیئے امید کی کرن ہے-
-

رینجرز موبائل پر ہونے والے دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں گذشتہ دنوں رینجرز موبائل پر ہونے والے دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔تحقیقاتی حکام کے مطابق دھماکا کرنے والا دہشت گرد خود بھی زخمی ہوا تھا، دہشت گرد موٹرسائیکل کھڑی کرکے موبائل مارکیٹ میں چلا گیا تھا اور اس نے موبائل مارکیٹ سے ہی ریموٹ کنٹرول سے دھماکا کیا اورخود بھی زخمی ہوا۔حکام کے مطابق دہشت گرد دھماکے میں زخمی ہونے کے بعد لفٹ لےکر فرار ہوا، اس نے اورنگی ٹاؤن 5 نمبر پر ہی ایک موٹرسائیکل سوارسے لفٹ لی اور وہاں سے فقیر کالونی کی جانب گیا جہاں سے وہ فرار ہوگیا رپورٹ کے مطابق زخمی دہشت گرد کسی بھی اسپتال میں علاج کروانے نہیں گیا، تحقیقاتی اداروں نے مزید سی سی ٹی وی ویڈیو حاصل کر لی ہیں۔
-

عدالت کا ملزم عبدالستار کو تفشیش میں شامل ہونے کا حکم
کروڑوں روپے کی افیون بیرون ملک اسمگل کرنے کا کیس عدالت نے ملزم عبد الستار کی 50 ہزار روپے میں حفاظتی ضمانت منظور عدالت کا ملزم عبدالستار کو تفشیش میں شامل ہونے کا حکم۔ ملزم کے خلاف اے این ایف محمد علی سوسائٹی تھانہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ،وکیل لیاقت علی خان گبول ایڈووکیٹ ملزم بے گناہ ہے اسمگلنگ میں ملوث نہیں ہے جھوٹے کیس کیس میں ملوث کیا گیا ہے۔وکیل لیاقت علی خان ایڈووکیٹ ملزم کے قبضے سے کوی افیون برآمد نہیں ہوی۔،وکیل لیاقت علی خان گبول ایڈووکیٹ ہمارا کنٹینر اور افیون سے کوی تعلق نہیں ہے۔ لیاقت علی خان گبول ایڈووکیٹ ملزم اے این ایف پولیس کے ساتھ تفشیش میں تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔ لیاقت علی خان گبول ایڈووکیٹ ملزم کے خلاف 16 فروری کو مقدمہ درج کیا گیا،وکیل لیاقت علی خان ایڈووکیٹ افیون کو کنٹینر میں ایک ایک کلو کے 18 پیکٹ بناکر کنٹینر میں مہارت کے ساتھ چھپایا گیا تھا۔ اے این ایف پولیس افیون کنٹینر میں چھپاکر کینڈا اسمگلل کی جا رہی تھی، اے این ایف۔ پولیس
-

چاکیواڑہ پولیس کاروائی منشیات فروش کو گرفتار کر لیا
چاکیواڑہ پولیس نے میراں ناکہ لیاری کے قریب کاروائی کرتے ہوئے (1) منشیات فروش کو گرفتار کر لیا, گرفتار ملزم کے قبضہ سے (1500) گرام چرس برآمد کی گئی,گرفتار ملزم کا نام گل حمید ولد عبدالغفور ہے. گرفتار ملزم شہر کے مختلف علاقوں میں مختلف ذرائع سے بڑے پیمانے پر منشیات سپلائی کیا کرتا تھا, گرفتار ملزم عادی ملزم ہے ملزم کے خلاف اس سے قبل بھی تھانہ کلاکوٹ اور چاکیواڑہ میں مقدمات درج ہیں, گرفتار ملزم کے خلاف اس سے قبل بھی ایف آئی آر نمبر 33/2019 بجرم دفعہ 6/9-B تھانہ کلاکوٹ اور ایف آئی آر نمبر 341/2019 بجرم دفعہ 6/9-C تھانہ چاکیواڑہ میں درج ہے,گرفتار ملزم کے خلاف ایف آئی آرنمبر 158/2021 بجرم دفعہ 6/9-C درج گرفتار ملزم سے دیگر ساتھیوں کے متعلق پوچھ گچھ جاری.
