Baaghi TV

Category: کراچی

  • پاکستان عوامی تحریک نظام بدلو بائیک ریلی آج 1بجے سہراب گوٹھ سے مزار قائد ہو گی

    پاکستان عوامی تحریک نظام بدلو بائیک ریلی آج 1بجے سہراب گوٹھ سے مزار قائد ہو گی

    پاکستان عوامی تحریک نظام بدلو بائیک ریلی
    23مارچ سہراب گوٹھ تا مزار قائد پاکستان عوامی تحریک کی تاریخ ساز نظام بدلو بائیک ریلی آج 1بجے سہراب گوٹھ الاآصف سے مزار قائد ہو گی نظام بدلو بائیک ریلی کی قیادت کیلئے پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور صبح کراچی پہنچ گئے نظام بدلو بائیک ریلی میں شرکت کیلئے قافلے کراچی کے مختلف اضلاع اور ٹاؤنز سے سہراب گوٹھ کی جانب رواں دواں ہیں پاکستان عوامی تحریک کی نظام بدلو بائیک ریلی سے مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک قاضی زاہد حسین،مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور،مشتاق صدیقی اور راؤ کامران محمود خصوصی خطاب کریں گے نظام بدلو بائیک ریلی میں ہزاروں افراد شرکت کریں گے اور نظام بدلو تحریک کا آغاز آج مزار قائد سے شروع کریں گے صوبائی حکومت اور مقامی انتظامیہ نظام بدلو بائیک ریلی کی سیکورٹی کیلئے پروف فل انتظام کرے پاکستان عوامی تحریک کی نظام بدلو بائیک ریلی کی سیکورٹی PATیوتھ ونگ کے 500 نوجوان بھی اپنے فارئض سر انجام دیں گے الیاس مغل ترجمان پاکستان عوامی تحریک نظام بدلو ریلی سے مرکزی قائدین مزار قائد پر اہم خطاب کریں گے۔

  • *باغی ٹی وی ٹیم اور آئی بی سی کی کراچی کی تاریخ کی سب سے بڑی ریوو کار پیریڈ آج ہوگی*

    *باغی ٹی وی ٹیم اور آئی بی سی کی کراچی کی تاریخ کی سب سے بڑی ریوو کار پیریڈ آج ہوگی*

    آئی بی سی اور باغی ٹی وی ٹیم کے اشتراک سے کراچی کی تاریخ کی سب سے بڑی ریلی

    باغی ٹی وی کراچی: آج ۲۳ مارچ بروز منگل آئی بی سی فرنچائز اور باغی ٹی وی ٹیم کی باہمی اشتراک سے آج ۲۳ مارچ ریوو کار پیریڈ کا انعقاد کیا گیا ہے۔

    آئی بی سی انسٹیٹوٹ کے چیئرمین غنی اللہ خان اور باغی ٹی وی ٹیم کراچی کے بیورو چیف ملک ضمیر الرکن ،اساتذہ ،طلبا و طالبات کے گروپ کی صورت ریلی کا آغاز قائد آباد کیمپس سے کرے گے۔
    قائدآباد سے کراچی ائیرپورٹ ،ائیرپورٹ سے مزار قائد پر فاتحہ خوانی کے لئے حاضر ہونگے اور پھر کارواں یہاں سے ڈیفنس ساحل سمندر روانہ ہوگا جہاں سمندر آبی حیات کے تحفظ کے پیغام کو اجاگر کرنے کے لئے ساحل سمندر کی صفائی مہم کا آغاز کیا جائے گا۔
    ~
    ریلی کا مقصد آج کے دن کی اہمیت اجاگر کرنا اور تمام ان ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جہنوں نے آج کے دن ملک پاکستان کے نام وہ قرارداد پاس کروائی جوکہ آج ایک آزاد وطن کی بنیاد بنی۔
    اور اس عزم کو کا اظہار کرنا ہے کہ ہم پنجابی ،سندھی ،پٹھان ،مہاجر اور بلوچ مل کر خون کے آخری قطر تک ملک کی سلامتی کے لئے ایک ہوکر لڑتے رہے گے۔
    ~
    تو سلامت وطن تاقیامت وطن!

  • تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے درمیان زیادہ دوری نہیں،گورنر سندھ

    تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے درمیان زیادہ دوری نہیں،گورنر سندھ

    تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے درمیان زیادہ دوری نہیں،گورنر سندھ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یوم پاکستان کے موقع پر مزارقائد پر حاضری دی

    چیف سیکرٹری سندھ سید ممتازشاہ نے وزیر اعلیٰ کو خوش آمدید کہا۔مراد علی شاہ کے ہمراہ سندھ کابینہ کے اراکین امتیاز شیخ، سید اویس شاہ، اعجاز جکھرانی،شبیر بجارانی اور شہلا رضا سمیت دیگر نے بھی مزار قائد پر حاضری دی ۔

    اس موقع پر مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ قرارداد پاکستان جنوبی ایشیاء کے مسلمانوں کے لئے ایک مقصد بنا۔یہ ملک ہمارے بزرگوں نے قربانیاں، جدوجہد اور جذئے سے قائم کیا۔ آج پاکستا ن کی حفاظت اور اس کی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا جائے، پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکاروں کو یکساں آزادی ہے ،شہید ذوالفقار علی بھٹو نے 73ء متفقہ آئین دیا،قائد اعظم نے ہی کشمیر کو پاکستان کا شہ رگ قرار دیا تھا،کشمیر کے حصول کے لیے ہم ہر قسم کی قربانیاں دینے کے لیے تیار ہیں،اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل ہونا چاہیے،عہد کرتے ہیں قائد اعظم کے وژن کو آگے بڑھانا ہے،

    گورنر سندھ نے بھی مزار قائد پر حاضری دی، اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ صاحب کے ساتھ ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں،تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے درمیان زیادہ دوری نہیں ہے،کچھ تحفظات صوبے کو وفاق سے اور کچھ وفاق سے صوبے کو ہے،کراچی کے لیے وفاقی حکومت کے اقدام پر ہم نے لبیک کہا،وزیراعلیٰ میرے پاس آتے ہیں چائے بسکٹ پر گزارہ کرتے ہیں،

    سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے، ترجمان پاک فوج

    الیکشن پر کسی کو کوئی شک ہے تو….ترجمان پاک فوج نے اہم مشورہ دے دیا

    گورنر عمران اسماعیل، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی، مراد علی شاہ نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے،

    پاکستان بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔وفاقی دارالحکومت میں دن کا آغاز 31 توپوں کی سلامی سے ہوا، اس موقع پر پاک فوج کے جوانوں نے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ لاہور گیریژن میں بھی دن کا آغاز اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔ پشاور گیریژن میں بھی جشن آزادی کے سلسلے میں توپ کے 21 گولے داغے گئے۔ کوئٹہ کینٹ میں دن کا آغاز اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج ہم پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط و خوشحال ملک بنانے اور بانیان وطن کی بصیرت کے مطابق جمہوری اقدار ، قانون کی حکمرانی اور اسلامی طرز ِزندگی کو برقرار رکھنے کا عہد کرتے ہیں، جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کے لئے جموں و کشمیر کے تنازعہ کا سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کلیدی حیثیت رکھتا ہے،

    امریکی صدر جوبائیڈن نے پاکستانی صدر عارف علوی کو خط میں دیا اہم پیغام

  • ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے 23 مارچ کو یوم پاکستان منانے کا مقصد بتایا

    ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے 23 مارچ کو یوم پاکستان منانے کا مقصد بتایا

    ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ 23 مارچ کو یوم پاکستان منانے کا مقصد تاریخی قرارداد پاکستان کو ہدیہ تشکر پیش کرنا ہے جو آگے چل کر قیام پاکستان کی بنیاد بنی اور برصغیر کے مسلمانوں کو ایک آزاد اور خود مختار وطن حاصل ہوا، آج نئی نسل کو ان عظیم اور لازوال قربانیوں سے روشناس کرانا ضروری ہے جس سے ہماری تحریک آزادی عبارت ہے، یہ بات انہوں نے یوم پاکستان کے موقع پر جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں کہی، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ 23 مارچ 1940 کی تاریخ درحقیقت اس عظیم جدوجہد کا نکتہ آغاز تھی جس کے نتیجے میں پاکستان کی شکل میں ایک نئی مملکت دنیا کے نقشے پر ابھری، زندہ قومیں اپنی تاریخ کو نہ صرف یاد اور محفوظ رکھتی ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اپنے عظیم اکابرین اور قائدین کی محنت اور قربانیوں کو بھی فراموش نہیں کرتیں جس کی بدولت انہیں غلامی کی زنجیروں سے آزاد ہو کر باعزت اور خودمختار زندگی گزارنے کا موقع ملا، انہوں نے کہا کہ آج ہمیں ایک بار پھر اسی جذبے اور باہمی اتحاد و یگانگت کی ضرورت ہے جس کا مظاہرہ 23 مارچ 1940ء کو کیا گیا اور اسی جذبے نے برصغیر میں دو قومی نظریے کو فتح سے ہمکنار کیا، اقبال کے خوابوں کی تعبیر ملی اور قائد اعظم کی محنت کے ثمر کا باعث بنا، بے سرو سامانی کے عالم میں پاکستان کی صورت میں اتنی بڑی منزل کا حصول کوئی آسان کام نہیں تھا، قرار داد پاکستان کی منظوری نہ صرف اس خطہ اراضی میں ایک اہم واقعہ تھا بلکہ مسلمانوں کو سیاسی، علمی اور مذہبی ترقی کے بھی مواقع بھی ملے، یہ سب قیادت کی پختہ سیاسی شعور اور دور اندیشی کے باعث ہی ممکن ہوا، موجودہ صورتحال میں بھی ہمیں اتحاد، ملی یکجہتی اور جذبے سے کام لینا ہوگا،انہوں نے کہا ہے کہ اتحاد، تنظیم اور یقین محکم کے رہنمااصولوں کو اپنا کر ہی ہم ترقی اور خوشحالی کے راستے پر گامزن ہوسکتے ہیں لہٰذا قوم کی تعمیر و ترقی میں ہم سب کو اپنے حصے کا کردار احسن طریقے سے نبھانا ہے۔

  • ایک طرف کرونا کی جکڑ بندیاں دوسری طرف سندھ سپورٹس بورڈ کے اکٹھ کے دعوت نامے

    ایک طرف کرونا کی جکڑ بندیاں دوسری طرف سندھ سپورٹس بورڈ کے اکٹھ کے دعوت نامے

    ایک طرف کرونا کی جکڑ بندیاں دوسری طرف سندھ سپورٹس بورڈ کے اکٹھ کے دعوت نامے

    باغی ٹی وی : سندھ حکومت کی کرونا کے متعلق سنجیدگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے . سندھ سپورٹس بورڈ اور سندھ اولمپک نے تاحال سندھ سپورٹس میلہ کے لیے دعوت نامے تقسیم کرتی پھر رہی ہے . جہاں عام عوام سمیت اہم وزراء اور شخصیات کا اکٹھ ہو رہا ہے . اس سلسلے میں شاندار قسم کے دعوت نامے بھی جاری کیے جارہے ہیں.

    ادھر وزیرمنصوبہ بندی اسدعمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا

    اجلاس کے بعد این سی او سی کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق این سی او سی نے ملک بھر میں کورونا کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ،ملک بھرمیں رات 8ب جے تک تمام کاروباری سرگرمیاں بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،رات 10 بجے تک صرف آوٹ ڈورڈائننگ کی اجازت ہوگی،ملک بھرمیں ہفتےمیں دو دن کاروباری سرگرمیاں بند رہیں گی،کاروبار بند رکھنے کیلئے 2 دنوں کا تعین وفاق کی اکائیاں کریں گی،بند مقامات پرہونے والے تمام ثقافتی، موسیقی اورمذہبی اجتماعات پرپابندی عائد ہو گی ،8فیصد سےکم شرح والے شہروں میں پہلے سے نافذ پابندیوں پرہی عملدرآمدجاری رکھا جائے گا

    ،کھانا صرف پارسل کے ذریعے لے جانے کی اجازت ہوگی،این سی اوسی نے ہائی رسک شہروں میں نقل وحمل محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے 300افراد تک آوٹ ڈور شادی تقریبات کی رات 10بجے تک اجازت ہوگی،شادی کی آوٹ ڈورتقریبات 2 گھنٹےکیلئے ہونگی،کسی ان ڈورتقریب کی اجازت نہیں ہوگی شادی کی آوٹ ڈور تقریبات کے لیے بھی صرف 2 گھنٹے کا وقت دیا جائے گا، ملک بھر میں سینما اور مزارات مکمل بند رہیں گے،

    ‏تمام کورٹس میں موجود افراد کی تعداد میں کمی کی ہدایت کی ہے،تمام سیاحتی مقامات پرکووڈ ایس او پیزپرسختی سے عمل کرانےکا فیصلہ کیا گیا ہے،تمام داخلی و خارجی راستوں پر ٹیسٹنگ سنٹر بھی قائم کئے جائیں گے،
    ان حالات میں سندھ حکومت کی جانب سے ایسے میلوں کی اجازت اور اس کے لیے لوگوں کو دعوت دینا سمجھ سے بالا تر ہے .

  • گورنر سندھ ملاقات میں شہزاد اعوان کو استعفیٰ واپس لینے پر راضی نہ کر سکے

    گورنر سندھ ملاقات میں شہزاد اعوان کو استعفیٰ واپس لینے پر راضی نہ کر سکے

    کراچی شہر قائد کے انتخابی حلقے این اے 249 میں امجد آفریدی کو ٹکٹ دیے جانے پر اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دینے والے ملک شہزاد اعوان کو گورنر سندھ راضی نہ کر سکے۔ این اے 249 میں امجد آفریدی کو ٹکٹ دینے پر تحریک انصاف میں اختلافات برقرار ہیں، اس سلسلے میں آج گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ناراض اور استعفی دینے والے رکن سندھ اسمبلی شہزاد اعوان سے ملاقات کی۔ گورنر سندھ ملاقات میں شہزاد اعوان کو استعفیٰ واپس لینے پر راضی نہ کر سکے، شہزاد اعوان کا احتجاج برقرار ہے، اور وہ امجد آفریدی سے ٹکٹ واپس لینے پر اصرار کر رہے ہیں۔ملک شہزاد اعوان این اے 249 کے امیدوار کو تبدیل کرنے کے مؤقف پر قائم ہیں، انھوں نے ملاقات میں گورنر سندھ کو مخالفین کے امیدواروں کی پختگی اور پی ٹی آئی امیدوار کی کمزوری کی وجہ بھی بتائی۔انھوں نے کہا میں پی ٹی آئی کا حصہ تھا اور ہمیشہ رہوں گا، ووٹ عمران خان کی امانت ہے، خیانت نہیں کر سکتا، اس کمزور امیدوار کے ساتھ کام نہیں کر سکتا یہ میرا واضح مؤقف ہے۔ملک شہزاد اعوان کا کہنا تھا بلدیہ ٹاؤن عمران خان کا قلعہ ہے، اس قلعے کو نقصان نہیں ہونے دیں گے۔ انھوں نے مزید کہا میری امجد سے کوئی ذاتی مخالفت نہیں، یہ ہماری جیتی ہوئی سیٹ ہے اور ہم نے یہ سیٹ دوبارہ جیت کر وزیر اعظم کو تحفے میں پیش کرنی ہے۔انھوں نے گورنر سندھ سے مطالبہ کیا کہ ہمیں آپ امیدوار تبدیل کر کے دیں، ورکرز کو مشاورت میں لے کر دوسرا امیدوار دیں، اور ہم آپ کو یہ سیٹ جیت کر دیں گے

  • آئی بی اے اساتذہ پر پولیس تشدد کرنے پر پی ٹی آئی کراچی کا رد عمل

    آئی بی اے اساتذہ پر پولیس تشدد کرنے پر پی ٹی آئی کراچی کا رد عمل

    آئی بی اے اساتذہ پر پولیس تشدد پر کراچی سے پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کا رد عمل آگیا۔خرم شیر زمان کہتے ہیں اساتذہ کے ساتھ رویے پر تحریک انصاف مذمت کرتی ہے، یہ اساتذہ بچوں کو تعلیم دیتے ہیں، سندھ حکومت اساتذہ کے جائز مطالبات فوری تسلیم کرے، سندھ حکومت اپنے طرز حکمرانی کو بدلے دہشتگردی، ڈنڈے، دہمکانے کی حکمرانی تبدیل کرنی ہوگی، خواتین اساتذہ پر ڈنڈے مناسب چیزیں نہیں ہیں، یہ جماعت اب محترمہ شہید کی جماعت نہیں ہے، یہ زرداری لیگ کی جماعت بن چکی ہے.

  • پی این ایس بہادر کراچی میں منعقدہ تبدیلی کمان کی پر وقار تقریب

    پی این ایس بہادر کراچی میں منعقدہ تبدیلی کمان کی پر وقار تقریب

    کراچی 22 مارچ 2021 ریئر ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے کمانڈر کراچی کی کمان سنبھال لی ہے پی این ایس بہادر کراچی میں منعقدہ تبدیلی کمان کی پر وقار تقریب میں وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی نے کمان ریئر ایڈمرل اویس احمد بلگرامی کے سپرد کی۔ کمان سنبھالنے کے بعد ریئر ایڈمرل اویس احمد بلگرامی پاک بحریہ کی کراچی میں واقع تمام تربیتی یونٹس کے کمانڈر ہوں گے۔ ریئر ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے جولائی 1989 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ریئر ایڈمرل اویس احمد بلگرامی کمانڈ اینڈ اسٹاف تقرریوں کاوسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ ان کی کمانڈ تقرریوں میں کمانڈنگ آفیسر پی این ایس خیبر شامل ہیں۔ ان کی اہم اسٹاف تقرریوں میں ڈائریکٹنگ اسٹاف ایٹ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، ڈائریکٹر نیول ڈیلوپمنٹ پلانز ، ڈائریکٹر نیول آپریشنز، چیف اسٹاف آفیسر ٹو کمانڈر پاکستان فلیٹ، اسسٹنٹ چیف آف دی نیول اسٹاف( آپریشنل پلانز) اور پرنسپل سیکرٹری ٹو چیف آف دی نیول اسٹاف ایٹ نیول ہیڈ کوارٹرز شامل ہیں۔ ریئر ایڈمرل اویس منسٹری آف ڈیفنس میں بطور ایڈیشنل سیکرٹری بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ کمانڈر کراچی کے فرائض منصبی سنبھالنے سے قبل وہ ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنز)کی خدمات سر انجام دے رہے تھے۔
    انہوں نے ابتدائی تربیت برطانیہ رائل کالج ڈارٹ ماؤتھ سے حاصل کی۔ ریئر ایڈمرل اویس احمد بلگرامی پاکستان نیوی وار کالج لاہور، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد، نیول کمانڈ اینڈ جنرل سٹاف کالج فلپائن اور رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز برطانیہ کے گریجویٹ ہیں ۔ علاوہ ازیں وہ پرنسپل وارفیئر اور نیویگیشن اسپیشلسٹ بھی ہیں۔ ریئر ایڈمرل اویس نے کنگز کالج لندن سے انٹرنیشنل سیکورٹی اور اسٹریٹجی میں بھی ماسٹرز ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ان گراں قدر خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں ہلال امتیاز (ملٹری) سے نواز رکھا ہے۔ کمان سنبھالنے پر نئے کمانڈر کراچی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور ماتحت یونٹس کے کمانڈنگ افسران سے ان کا تعارف کروایا گیا۔ تبدیلی کمان کی تقریب میں پاک بحریہ کے افسران ، سی پی اوز، سیلرز اور بحریہ کے سویلینز نے شرکت کی۔

  • کراچی میں ائیرپورٹ کے علاقے سے 2 سالہ بچہ اغوا

    کراچی میں ائیرپورٹ کے علاقے سے 2 سالہ بچہ اغوا

    کراچی ائیرپورٹ کے علاقے سے نا معلوم فرد اور رکشہ ڈرائیور نے 2 سالہ بچے کو اغوا کرلیا ، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ کراچی میں بچوں کے اغوا کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے ، ائیرپورٹ کےعلاقے سے 2 سالہ بچے کا اغوا کرلیا گیا۔ نامعلوم فرداور رکشہ ڈرائیور کھیلتےبچے کو اٹھا کر لے گئے تاہم پولیس نے واقعےکا مقدمہ درج کرکےت حقیقات شروع کردی ہے۔یاد رہے رواں ماہ کراچی کے علاقے ملیرالفلاح سے 2خواتین نے 10 روز کی بچی کو گھر سے اغوا کر لیا تھا، سی سی ٹی وی ‏فوٹیج سامنے آنے کے بعد پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا تھا۔والدوقار کا کہنا تھا کہ 10روز کی نورفاطمہ والدہ کے پاس گھر میں تھی، شام میں بچی کو سلانے ‏کے بعد والدہ خود بھی سو گئی جب آنکھ کھلی تو بچی غائب تھی اورگھر کادروازہ کھلا تھا۔

  • دعا بھٹو بچیوں کے ورثا کے ہمراہ رضویہ تھانے پہنچ گئی

    دعا بھٹو بچیوں کے ورثا کے ہمراہ رضویہ تھانے پہنچ گئی

    آج صبح پیش آنے والے اسکول میں بچیوں کےساتھ بدسلوکی کےواقعے کےبعد پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو بچیوں کے ورثا کے ہمراہ رضویہ تھانے پہنچ گئی اور ایف آئی آر درج کروائ. پولیس کی جانب سے اسکول انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی یقین دھانی کروائی گئی، بچیوں کے ورثا سے ملاقات کر کے ہر ممکن مدد کرنے کی یقین دھانی کروائی چند پئسوں کی لالچ میں نجی اسکول انتظامیہ نے بچیوں کے ساتھ زیادتی کی ہے ، اسکول انتظامیہ کے خلاف رضویہ تھانے پر ایف آئی آر درج کروا دی گئی ہے، چند پئسوں کی لالچ میں بچیوں کے والدین کو دھمکیاں دی گئیں ہیں کہ ایڈمنشن نہیں دیا جائے گا، ہم بچیوں کے والد والد عادل انصاری کے ساتھ ہیں ہر ممکن مدد کی جائے گی۔بچیوں کی فیس بھی ہم ادا کریں گے اور اسی اسکول میں ایڈمشن دلوائیں گے، سعید غنی نے سندھ میں اسکولوں کا نظام برباد کر دیا ہے، اگر سرکاری اسکولوں میں پڑھائی کا نظام بہتر ہوتا تو نجی اسکولوں میں جانا نہیں پڑتا،نجی اسکولوں کے مالکان نے اسکولوں کو کاروبار کا ذریعہ بنا رکھا ہے،سرکاری اسکولوں میں گدھے گوڑھے بندھے ہیں اگر نظام بہتر ہوتا تو غریبوں کےبچے بھی معیاری تعلیم حاصل کر سکتے.