ُٓپاکستان عوامی تحریک کے قائدین راؤ کامران محمود،ثاقب نوشاہی،ڈاکٹر عدنان سامی کی پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے کہا پاکستان عوامی تحریک کی تاریخ ساز نظام بدلو بائیک ریلی آج سہراب گوٹھ تا مزار قائد ہو گیریلی کی قیادت خرم نواز گنڈا پور،قاضی زاہد حسین،مشتاق صدیقی،راؤ کامران محمود کریں گے.قانون نافذ کرنے والے ادارے نظام بدلو بائیک ریلی کی سیکورٹی کیلئے مناسب اقدامات کریں پاکستان عوامی تحریک کا ایک بار پھر ملک بھر میں نظام بدلوبیداری شعور تحریک چلانے کا فیصلہ پاکستان عوامی تحریک کراچی اہلیان کراچی کو تنہا نہیں چھوڑے گی، کراچی کے مسائل پر ہم خیال جماعتوں سے مل کر تحریک چلائیں گےکراچی(22مارچ)پاکستان عوامی تحریک مرکزی کورکمیٹی کے ممبر و جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک کراچی راؤ کامران محمود،سینئر نائب صدر ثاقب نوشاہی،نائب صدر ڈاکٹر عدنان سامی نے صوبائی سیکرٹریٹ PATمیں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کرپٹ جماعتوں کے کرپٹ لوٹوں کو جمع کر کے تبدیلی کا نعرہ لگانے والے قوم کی امیدوں اور امنگوں کے قاتل ہیں تبدیلی کا نعرہ لگانے والے مکمل ناکام ہو چکے ہیں قوم نے جس امید کے ساتھ تبدیلی کو ووٹ دیا تبدیلی حکومت اس پر 5فیصد بھی پورا نہیں اتر سکی۔ مایوس قوم کو ایک بار پھر کسی نئے چہرے اور دلفریب نعروں سے دھوکہ دینے کیلئے کرپٹ چور تیاری کررہے ہیں، اس لئے پاکستان عوامی تحریک نے ایک بار پھر ملک بھر میں نظام بدلوبیداری شعور تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا آغاز23مارچ2021 بروز منگل ”نظام بدلو بائیک ریلی“ سے ہو گا۔بائیک ریلی 23مارچ 1بجے دن سہراب گوٹھ تا مزار قائد روانہ ہو گی۔ریلی کی قیادت پاکستان عوامی تحریک کی مرکزی قیادت صدر قاضی زاہد حسین،کنوینیئرکور کمیٹی خرم نواز گنڈا پور،صوبائی قیادت صدر مشتاق صدیقی،جنرل سیکریٹری راؤ کامران محمود کریں گے۔نظام بدلو ریلی میں شرکت کیلئے مرکزی سیکرٹری جنرل پی اے ٹی خرم نواز گنڈا پورآج کراچی پہنچیں گے۔ریلی کی سیکورٹی کے سلسلے میں متعلقہ انتظامیہ کو باقاعدہ درخواستیں دے دی ہیں اس کے علاوہ پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے 500نوجوان سیکیورٹی فرائض سر انجام دیں گے۔ریلی میں شرکت کیلئے شہر کراچی کے تمام اضلاع سے بڑی تعداد میں کارکنان صبح 12بجے یوسف پلازہ پہنچنا شروع ہونگے جہاں پر استقبالیہ کیمپ پر انکا استقبال کیا جائے گا۔ٹھیک ایک بجے ریلی سہراب گوٹھ سے مزار قائد روانہ ہو گی جہاں کئی مقامات پر قائدین خطابات کریں گے جبکہ مرکزی قیادت مزار قائد پر خطاب اور حاضری دے گی۔جیسا کے آپ جانتے ہیں سابقہ ادوار کی طرح موجودہ دورِ حکومت میں بھی وطن عزیز مسائل،پریشانیوں،قرضوں،مہنگائی،بےروزگاری،لاقانونیت،بیڈ گورنس،افراتفری کا شکار ہے۔ہر پانچ سال بعد آنے والی نئی حکومت کے منہ سے صرف یہی جملے سننے کو ملتے ہیں ملکی خزانے خالی ہیں ملک قرضوں میں جکڑا ہوا ہے معاشی نظام تباہ ہو چکا ہے ہمیں حکومت ملے تو ہم ملک کی تقدیر بدل دینگے مگر حکومت میں آنے کے بعدوہی جماعت ملک کومزید قرضوں میں جکڑنے لا سبب بنتی ہے۔ قوم کو بیوقوف بنانے کا یہ سلسلہ78سالوں سے مختلف چہرے بدل بدل کر ایسے ہی چلتا آرہا ہے۔ قائد انقلاب ڈاکٹر محمد طاہرالقادری صاحب نے پاکستان عوامی تحریک کے پلیٹ فارم سے قوم کو چہرے بدلنے کے بجائے تبدیلی نظام کا جو شعور دیا اس پر عمل کیئے بغیر ملک حقیقی منزل کی جانب کبھی گامزن نہیں ہوسکتا۔ انھوں نے کہا پاکستان عوامی تحریک کے قیام سے لیکر 23دسمبر2012مینار پاکستان پر پاکستانی تاریخ کے سب سے بڑے جلسے ”سیاست نہیں ریاست بچاؤ“ اور دو تاریخی دھرنوں سے خطاب کرتے ہوئے اس وقت کے سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے پاکستان کے مسائل کی تشخیص کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس ملک کی دشمن سیاسی جماعتیں یا کوئی فرد نہیں بلکہ اس ملک کا کرپٹ ظالمانہ نظام ہے جس نے ان سیاسی جماعتوں میں موجود کرپٹ اشرافیہ کو سیاہ سفید کا مالک بنایا ہوا ہے۔آج پاکستان کے تمام باشعور شہری،پڑھا لکھا طبقہ،صحافی حضرات، عدلیہ اور خودوزیر اعظم تک یہ کہہ رہے ہیں کہ کرپٹ نظام بدلے بغیر اس ملک کوٹھیک نہیں کیا جاسکتا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری اور پاکستان عوامی تحریک نے پچھلے 32سالوں سے قوم کو نظام بدلنے کا جو شعور دیا اسکے بعد صورتحال یہ ہے کہ اب بیماری کا سب کو پتہ ہے مگر علاج کیلئے کوئی اس لیئے تیار نہیں کہ تمام کرپٹ لوگوں کے مفادات اسی ظالم، فرسودہ اور عوام دشمن نظام سے وابستہ ہیں۔پاکستان عوامی تحریک کا روز اول سے یہی مقصد اور کوشش ہے کہ اس ملک کا کرپٹ نظام بدلے جس کیلئے پاکستان عوامی تحریک نے دو بار تاریخ ساز دھرنے دیئے جسکی پاداش میں ہمارے کارکنان بے دریغ شہید کئے گئے،ہزاروں کو جیلوں میں ڈالا گیا،سینکڑوں مقدمات بنائے گئے اور وہ مقدمات اب تک چل رہے ہیں۔ہم نے اس ملک میں نظام بدلنے کیلئے لا زوال جانی،مالی قربانیاں دی ہیں اور اب تک ہماری بیداری شعور کی مہم جاری ہے۔انھوں نے کہا موجودہ وزیر اعظم عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری میں ایک بنیادی اختلاف تھا، ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا اسی فرسودہ نظام کے تحت سو الیکشن بھی کروالیں کبھی تبدیلی نہیں آسکتی، پہلے نظام میں اصلاحات کی جائیں کرپٹ لوگوں کا کڑا احتساب کیا جائے اور پھر انتخابات کروائے جائیں جبکہ عمران خان کا کہنا تھا اسی نظام کو قائم رکھتے ہوئے اسکا حصہ بن کر، اقتدار میں آکر ہم تبدیلی لاکر دکھائیں گے۔آپ نے دیکھ لیا موجودہ حکومت کو اقتدار میں تین سال ہونے کو ہیں مگر ابھی تک کرپٹ نظا م کا ن بھی نہیں بدل سکی اور ناہی اگلے دو سالوں میں کچھ انقلابی تبدیلی ٓتی دکھائی دے رہی ہے۔موجودہ حکومت نے قرضوں اور مہنگائی کے سارے ریکارڈ توڑ دئیے۔سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کو موجودہ حکومت بھی انصاف نہیں دلا سکی۔اس وقت سب کرپٹ سیاست بچانے کیلئے سر گرم عمل ہیں جسکے لیئے ریاست مخالگ بیان دینے سے بھی گریزاں نہیں نا کسی کو ریاست کی بقاء کی فکرہے۔سینیٹ الیکشن میں دھن دھونس اور دھاندلی پر مبنی نظام ِ سیاست کی حقیقت پوری قوم نے دیکھی۔ جب تک نظام کی جگہ صرف چہرے بدلتے رہیں گے یہ تماشہ بھی لگا رہے گا۔ کراچی منی پاکستان اور پاکستان میں سب زیادہ روز گار اور ٹیکس دینے والا شہر ہے اس شہر کے ساتھ جو سلوک پچھلے پچاس سالوں سے ہو رہا ہے اسکا انجام کھنڈر سڑکوں،تباہ حال سیوریج سسٹم،کے ای ایس سی کے مظالم،کچرے کے انبار،بہتے گٹرز،اسٹریٹ کرائم،ٹرانسپورٹ کی کمی،پانی کا بحران،صحرا نما پارکس،چائینہ کٹنگ،زمینوں پر قبضہ،قتل و غارت گری،بھتہ خوری کی صورت میں ہمارے سامنے ہے اس کے ذمہ دار وہی لوگ ہیں جو اب تک اقتدار میں تھے جنھوں نے کبھی حق پرستی کا نعرہ لگایا کبھی روٹی کپڑا اور مکان کا۔ کراچی کے شہریوں کو پانی پینے کیلئے نہیں ملتا مگر ٹینکر مافیا کو بیچنے کیلئے مل رہا ہے۔ مردم شماری میں کراچی کی گنتی ہمیشہ متنازعہ رہی ہے، اس شہر کے ساتھ ہمیشہ سوتیلا سلوک کیا جاتا رہا ہے اب پاکستان عوامی تحریک کراچی اہلیان کراچی کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ کراچی کے مسائل پر ہم خیال جماعتوں سے مل کر تحریک چلائے گی۔اس موقع پر عطاء الرحمان ہاشمی،نوید عالم،بشیر خان مروت،سید مزرق حسین شاہ،عالم بادشاہ ایڈوکیٹ و دیگر موجود تھے۔
Category: کراچی
-

وزیراعظم عمران خان کی صحتیابی کے لیے پی ٹی آئی کراچی کی جانب سے اونٹ اور بکروں کا صدقہ
پی ٹی آئی کراچی وزیراعظم عمران خان کی صحتیابی کے لیے پی ٹی آئی کراچی کی جانب سے اونٹ اور بکروں کا صدقہ،انصاف ہاؤس میں اونٹ اور بکروں کا صدقہ دیا گیا،پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان، اشرف قریشی، شہزاد قریشی، سبحان علی ساحل اور دیگر شریک وزیراعظم اور خاتون اول کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

خرم شیر زمان نے کہا پی ٹی آئی کراچی نے وزیراعظم کے لیے خصوصی دعاؤں کا سلسلہ شروع کیا ہے،وزیراعظم اور خاتون اول کی صحتیابی کے لیے صدقہ دیا گیا ہے،ہمارے وزیراعظم کھلاڑی ہیں وہ کورونا کا مقابلہ کریں گے،ان کی پاکستان کے لیے قربانیاں ہیں،جس طرح انہوں نے عوام کو کورونا سے بچایا،خود بھی بہادری سے مقابلہ کریں گے،وزیراعظم نے ناموس رسالت صلہ کے لیے آواز بلند کی،آج ملک ترقی کی طرف گامزن ہے،احساس پروگرام سے غریبوں کی مدد کی گئی،یہ سب کوششیں ہمارے وزیراعظم کی ہیں،پورے ملک کو وزیراعظم کی ضرورت ہے،پوری قوم وزیراعظم کے لیے دعاگو ہے،پی ڈی ایم آج خلاف ہے، سخت حالات ہیں،عمران خان کے ساتھ اللہ ہیں،عمران خان نے ریاست مدینہ کا نعرہ لگایا،ہم سب ان کا مقابلہ کریں گے،پوری قوم وزیراعظم کے خلاف قوتوں کا مقابلہ کرے گی،این اے 249 پر ہماری مہم کو لانچ کرنے جارہے ہیں. -

سندھ حکومت کی نااہلی ہے کہ پانی گٹر سڑک پارکس کے کام بھی وفاق کر رہا ہے
پی ٹی آئی وفاقی حکومت کی جانب سے حلقہ این اے ۲۴۳ میں گلشن اقبال بلاک ۱ کامران مارکٹ کی سڑک تعمیر پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج کا سڑک کی تعمیر مکمل ہونے پر وزیراعظم کا شکریہ کراچی کے عوام کے ٹیکس کا پیسہ ان کے محلوں کی ترقی پر خرچ کی جا رہا ہے۔ جو کام صوبائی اداروں کا تھا وہ کام بھی وفاق کر رہا ہے۔ سندھ حکومت کی نااہلی ہے کہ پانی گٹر سڑک پارکس کے کام بھی وفاق کر رہا ہے۔ این ایف سی فنڈ و دیگر فنڈز سندھ حکومت کو دیا جاتا رہا مگر کراچی پر کچھ نہیں لگا۔ پیپلز پارٹی نے کراچی کو موئن جو ڈرو بنا دیا گزشتہ ۱۵ سالوں میں کراچی کی ترقی کا پہیہ روک دیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے واضع کر دیا اگر سندھ حکومت کام نہ بھی کرے تو وفاق کراچی میں کام کریگا۔ سڑک کی تعمیر پر علاقہ مکین کا وزیراعظم عمران خان و منتخب نمائندوں کا شکریہ.
-

فروری میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 5 کروڑ ڈالر رہا
کراچی مرکزی بینک کے مطابق فروری میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 5 کروڑ ڈالر رہا۔اسٹیٹ بینک کا بتانا ہےکہ فروری کا تجارتی خسارہ 2.34 کروڑ ڈالر رہا اور رواں مالی سال 8 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 88 کروڑ ڈالر ہے جب کہ 8 ماہ کا تجارتی خسارہ 16 ارب ڈالر رہا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے فروری کے دوران تجارت، خدمات اور آمدن کا خسارہ 20.66 ارب ڈالر ہے جب کہ 8 ماہ کی ورکرز ترسیلات 18.74 ارب ڈالر ہیں۔
-

مولانا صاحب نیب پر حملہ کرنے جا رہے ہیں تو رسیدیں ساتھ لے جائیں، حلیم عادل شیخ
تحریک انصاف کے رہنما اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور جے آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نیب پر حملہ کرنے جا رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نیب پر حملہ کرنے توجارہے ہیں، بہتر ہے کہ مولانا صاحب بھی اپنے ساتھ اپنی رسیدیں ساتھ لے کر جائیں۔انہوں نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کو اپوزیشن لیڈر بھی مرضی کا چاہیےاور جج بھی، ان لوگوں کو الیکشن کمشنر بھی اپنی مرضی کا چاہیے۔انہوں نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ کتے ہر دوسرے دن بچوں کو کاٹ رہے ہیں جج نے ان کے خلاف حکم دیا توان کے خلاف ہو گئے۔اس سے قبل حلیم عادل شیخ و دیگر ملزمان عدالت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے۔فاضل جج کی رخصت کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے 7 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔واضح رہے کہ حلیم عادل شیخ ودیگر ملزمان پر ہنگامہ آرائی سمیت متعدد الزامات کے تحت میمن گوٹھ تھانے میں دو مقدمات درج ہیں.
-

عرب حکمران اسرائیل سے تعلقات منقطع کریں۔
کراچی فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی مرکزی سرپرست کمیٹی اراکین نے ہفتہ کے روز کراچی پریس کلب میں نو منتخب عہدیداروں سے ملاقات کی اور جذبہ خیر سگالی کے طور پر گلدستہ و مٹھائی بھی پیش کی۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد کی قیادت سابق رکن سندھ اسمبلی محفوظ یار خان کر رہے تھے ان کے ہمراہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم، پاکستان تحریک انصاف کی اسرار عباسی، مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی، سابق رکن سندھ اسمبلی میجر (ر) قمر عباس، پاکستان مسلم لیگ نواز کے قاضی زاہد حسین، آل پاکستان سنی تحریک کے چیئر مین مطلوب اعوان قادری، حریت کانفرنس کے نمائندہ بشیر سدوزئی، پائیلر کے چیئر مین کرامت علی، پی ٹی آئی خواتین رہنما عرم بٹ، عائشہ کامران اور دیگر موجود تھے۔
کراچی پریس کلب کے عہدیداروں میں سیکرٹری رضوان بھٹی، جوائنٹ سیکرٹری ثاقب صغیر، رضوان راجپر، فاروق اسماعیل اور عزیز سانگھر موجود تھے۔ملاقات میں شرکاء نے متفقہ طور پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کاز کی جدوجہد کو جاری رکھا جائے گا۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایک غاصب اور جعلی ریاست ہے۔ فلسطین فلسطینیوں کا وطن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عرب دنیا کے حکمران اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کر کے فلسطینی کاز کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ اسرائیل کے ساتھ تعلقات بنانے والے عرب حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ عرب حکمران اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے فیصلہ پر نظر ثانی کریں اور مسلم اُمّہ کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے اسرائیل سے تعلقات ختم کریں۔
رنماؤں اورکراچی پریس کلب کے عہدیداروں نے فلسطین اور کشمیر میں جاری صہیونی و بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ تیس مارچ کو فلسطینی عوام سے یکجہتی کے لئے یوم ارض فلسطین منایا جائے گا۔ اس موقع پر کراچی پریس کلب کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اپنے قیام کے پہلے دن سے ہی مسلسل انتھک جدوجہد میں مصروف عمل ہے۔ انہوں نے فلسطین فاؤنڈیشن کے کردار کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے تمام عہدیداروں کو مبارک باد پیش کی اور شکریہ ادا کیا۔




-

یوم پاکستان کی مناسبت سے آرچری کے مقابلے کل سی ویو پر منعقد ہوں گے
کراچی : یوم پاکستان کی مناسبت سے ۲۳ مارچ کو آرچری کے مقابلے کل سی ویو پر منعقد کیئے جائیں گے۔ واضح رہے کے سندھ اسپورٹس بورڈ گورنمنٹ آف سندھ اور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے باہمی اشتراک سے ۲۳ مارچ کو یوم پاکستان کی حوالے سے اسپورٹس میلے کا انعقاد سی ویو پر کیا جا رہا ہے، اس ایونٹ کے افتتاحی تقریب کے مہمان خصوص جناب سید امتیاز علی شاہ صاحب سیکریٹری اسپورٹس گورنمنٹ آف سندھ ہوں گے۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی جناب بنگل خان مہر ایڈوائزر اسپورٹس چیف منسٹر گورنمنٹ آف سندھ ہو ں گے۔آرچری کے ایونٹ کے حوالے سے سیکریٹری سندھ آرچری ایسوسی ایشن فرخ بلال کا کہنا تھا کہ اس مقابلے میں آرچری کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں- آرچری کے اس ایونٹ میں کراچی گرین اور کراچی وائٹ ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔
-

کراچی کی تین اسپتالوں کے حوالے سے اہم اجلاس، مراد علی شاہ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی کی تین اسپتالوں کے حوالے سے اہم اجلاس اجلاس میں JPMC، NICVD اور NICH کے معاملات زیر بحث آئے، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ اجلاس میں وفاقی حکومت کی طرف سے ان تین اسپتالوں کو بورڈ آف گورنرز کے ذریعہ چلانا عدالتی فیصلے کے برعکس قرار دیا گیا۔ ہم نے JPMC، NICVD اور NICH کو بہترین ادارہ بنانے میں بڑی محنت کی ہے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وفاق کو ان اسپتالوں کی حوالگی کے حوالے سے خط لکھا جائے گا۔ اس وقت بھی ان تینوں اسپتالوں کے 2011 سے تمام اخراجات سندھ حکومت برداشت کرتی ہے۔ ان اسپتالوں میں بلوچستان، پنجاب، کے پی کے اور سندھ کے دیگر شہروں سے مریض آتے ہیں۔ سندھ حکومت کی کوششوں سے ان اسپتالوں میں مفت اور بہترین علاج کی سہولیات کے باعث دنیا بھر میں نام کمایا ہے سندھ حکومت کے پاس ان اسپتالوں کو چلانے کیلئے ایک بہترین پلان ہے، وزیراعلیٰ سندھ اگر یہ اسپتال وفاق کے پاس گئے تو علاج معالج کی جاری سہولیات متاثر ہونگی، ان اسپتالوں سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ وفاق کے ساتھ بات کرینگے اجلاس میں وزیر صحت، چیف سیکریٹری، ایڈووکیٹ جنرل، سیکریٹری صحت و دیگر موجود ہے اجلاس میں JPMC، NICVD اور NICH کے سربراہاں بھی شریک ہوءے۔
-

حکومت پی آئی اے جہازوں کی مرمت کرنے والے ایشیا کے سب سے بڑے ادارے کو نیلام کر رہی
اصفہانی ہینگر کی نیلامی کا معاملہ / سینیٹر شیری رحمان کا بیان سامنے آگیا حکومت پی آئی اے جہازوں کی مرمت کرنے والے ایشیا کے سب سے بڑے ادارے کو نیلام کر رہی، جہازوں کی مرمت کرنے کا شعبہ اصفہانی ہینگر 70 کی دہائی میں قائم ہوا، اس ادارے میں جہازوں کی مکمل مرمت کی جاتی ہے، ادارہ نہ صرف پاکستان بلکہ دیگر ممالک کو مرمت کی سہولت دے رہا،ادارہ حکومت کو کروڑوں ورپے کا منافع دے رہا ہے، اصفہانی ہینگر کی نجکاری سے ملکی ایئر لائن کو جہازوں کی مرمت کروڑوں روپے دے کر کرانی پڑے گی، تباہی سرکار پی آئی اے کے اثاثے اپنے دوست احباب کو بیچ رہی، روزولیٹ کی طرح اصفہانی ہینگر کی بھی بندر بانٹ کی جا رہی، تباہی سرکار اسلام آباد سے کراچی تک ملکی ادارے بیچنے کے اشتہار دے رہی،اپنے من پسند لوگوں کو فائدہ دینے کے لئے ملکی ادروں کی لوٹ سیل لگائی جا رہی ہے،تباہی سرکار اپنے اخراجات پورے کرنے کے لئے ادارے بیچ رہی ہے،یہ لوگوں کو نوکریاں دینے آئے تھے، ان ادارے بیچ کر بیروزگاری بڑھا رہے، پی آئی اے کے اصفہانی ہینگر کی نیلامی نہیں ہونے دینگے۔
-

کتے کے شہری کو کاٹنے پر رکنیت معطل کیوں؟ فریال تالپور عدالت پہنچ گئی
کتے کے شہری کو کاٹنے پر رکنیت معطل کیوں؟ فریال تالپور عدالت پہنچ گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فریال تالپورنے سندھ ہائیکورٹ سکھربینچ کے فیصلے کیخلاف ہائیکورٹ کراچی سے رجوع کرلیا
فریال تالپور درخواست دائر کرنے سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئیں، ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ عدالت کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے،
سکھر بینچ نے کتوں کے کاٹنے کے کیس میں فریال تالپور کی اسمبلی رکنیت معطل کرنے کا حکم دیا تھا ،سندھ ہائیکورٹ کے تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ منتخب نمائندے کتوں کے کاٹنے کے کیسز پر قابو پانے میں ناکام رہے، کتوں کے کاٹنے کی خبریں آئے روز دیکھنے کو ملتی ہیں،اراکین کی معطلی کے لیے صوبائی الیکشن کمشنر کو عدالتی فیصلے کی کاپی بھیجی جائے گی،سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے 2 اراکین صوبائی اسمبلی کو معطل کردیا معطل ہونے والوں میں پیپلز پارٹی رتو ڈیرو اور جامشورو کے اراکین صوبائی اسمبلی شامل ہیں رتو ڈیرو سے آصف علی زرداری کی بہن فریال تالپور رکن اسمبلی ہیں جب کہ جامشورو سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، گیان چند اور ملک سکندر رکن اسمبلی ہیں۔
دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جس علاقے میں کتوں نے شہریوں کو کاٹا وہاں کا ایم پی اے معطل کیا جائے گا،سرکاری وکیل نے کہا کہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات سے ایم پی ایز کا تعلق نہیں ،جسٹس آفتاب احمد گورڑ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں پتہ ہے یہ افسران فنڈز میں سے کسے کمیشن دیتے ہیں،
عدالت نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا منہ نہ کھلوایا جائے تو بہتر رہے گا،عوام کا تحفظ کرنا ایم پی ایز کا فرض ہے،جس حلقے میں واقعہ پیش آئے گا وہ ایم پی اے سینیٹ انتخابات میں ووٹ نہیں دے سکے گا،واقعہ پیش آنے کی صورت میں متعلقہ افسران کی تنخواہ بند کر کے انہیں سرپلس میں رکھا جائے گا،
اسلام آباد ایئر پورٹ پر کتے ایسے گھومتے ہیں جیسے ٹکٹ لیا ہو،وزیر ہوا بازی نے بھی تحفظات ظاہر کر دیئے
سندھ کے بعد لاہور میں کتوں کے وار، ایک ہی کتے نے 23 افراد کو کاٹ لیا
جس علاقے میں کتوں نے شہریوں کو کاٹا وہاں کا ایم پی اے سینیٹ میں ووٹ نہیں دے سکے گا، عدالت
کرونا وائرس سے خاتون سکول ٹیچر کی ہوئی موت
لاک ڈاؤن کے دوران شراب کی دکانیں کھولنے کی ملی اجازت
شراب کی دکانیں کھولنے کا نوٹفکیشن، حقیقت کیا؟
بلاول کے لاڑکانہ میں 5 ہزار شہریوں کو کتوں نے کاٹ لیا
