Baaghi TV

Category: کراچی

  • اس لڑکی نے خود کشی کی ہے کیوں گھر کے حالات سے تنگ آ کر کیا مسئلہ تھا

    اس لڑکی نے خود کشی کی ہے
    کیوں گھر کے حالات سے تنگ آ کر
    کیا مسئلہ تھا شوہر جہیز مانگتا تھا
    ظلم کرتا تھا
    تو بی بی طلاق کا حق آپ کے مذہب نے آپ کو دیا ہے طلاق لو اور اپنے والدین کے گھر آ جاو
    نہیں یہ خودکشی کا سین کیوں بنایا
    عجیب تماشہ لگا ہوا ہے لوگ اس کو ہیرو بنا رہے ہیں مظلوم بنا رہے ہیں
    اس نے خود کو خود کشی کر لی جو اس کے مذہب کے حساب سے حرام بھی ہے اور مرتے ساتھ والدین کو بھی مار گئی
    ایک والد اور والدہ جو کال پر اس کی منتیں کر رہے ہیں
    ان کی نہیں سنی تو لعنت ایسی اولاد پر پھر تم خود کشی کی ہی حق دار تھی
    جس کی حق دار تھی تم وہی تم کو ملا

    مہوش کریم

  • سینیٹ انتخابات کے لیے سندھ میں سینیٹ کی ٹوٹل 11 نشستوں کا مکمل رزلٹ

    سینیٹ انتخابات کے لیے سندھ میں سینیٹ کی ٹوٹل 11 نشستوں کا مکمل رزلٹ

    سینیٹ انتخابات کے لیے سندھ میں سینیٹ کی ٹوٹل 11 نشستوں کا مکمل رزلٹ
    7 جنرل نشستیں
    شیریں رحمان ۔۔۔ پیپلز پارٹی ۔۔۔ 22 ووٹ
    جام مہتاب ڈہر ۔۔۔۔ پیپلز پارٹی ۔۔۔ 19 ووٹ
    سلیم مانڈوی والا ۔۔۔ پیپلز پارٹی ۔۔۔ 20 ووٹ
    تاج حیدر ۔۔۔۔ پیپلز پارٹی ۔۔۔ 20 ووٹ
    شہادت اعوان ۔۔۔ پیپلز پارٹی ۔۔ 19 ووٹ
    فیصل سبزواری ۔۔۔ ایم کیو ایم ۔۔۔ 22 ووٹ
    فیصل واوڈا ۔۔۔۔ تحریک انصاف ۔۔۔ 20 ووٹ
    2 خواتین کی نشستیں
    پلوشہ خان ۔۔۔ پیپلز پارٹی ۔۔۔ 60 ووٹ
    خالدہ اطیب ۔۔۔۔۔ ایم کیو ایم ۔۔۔ 57 ووٹ
    2 ٹیکنو کریٹ نشستیں
    فاروق ایچ نائیک ۔۔۔ پیپلز پارٹی ۔۔۔ 61 ووٹ
    سیف اللہ ابڑو ۔۔۔ تحریک انصاف ۔۔۔57 ووٹ

  • معروف نعت خواں الحاج سعید ہاشمی انتقال کرگئے

    معروف نعت خواں الحاج سعید ہاشمی انتقال کرگئے

    کراچی:طویل عرصے سے علیل معروف نعت خواں الحاج سعید ہاشمی اپنے خالق حقیقی سے جاملے تفصیلات کے مطابق ملک کے ممتاز ثناخواں الحاج سعید ہاشمی گذشتہ کئی روز سے علیل تھے ، جس کے باعث وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے تاہم آج وہ انتقال کر گئے نعت خواں الحاج سعید ہاشمی کے اہلِ خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں گردوں کا عارضہ لاحق تھا اور طبیعت بگڑنے پر سعید ہاشمی کو مقامی اسپتال میں داخل کیا گیا ، جہاں انہیں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے نعت خواں الحاج سعید ہاشمی کی پہنچان اعلی حضرت کے کلام “لم یات نظیرک فی نظر” سے ہوئی۔

  • سینیٹ انتخابات، سندھ سے پی پی 4 نشستوں پر کامیاب

    سینیٹ انتخابات، سندھ سے پی پی 4 نشستوں پر کامیاب

    سینیٹ انتخابات میں سندھ اسمبلی سے پیپلزپارٹی کی امیدوار پلوشہ خان کامیاب ہوگئیں سینیٹ الیکشن میں سندھ اسمبلی کے168 میں سے167 اراکین نےحق رائے دہی استعمال کیا جبکہ جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے رکن سید عبدالرشید نے پارٹی پالیسی کے تحت ووٹ کاسٹ نہیں کیا الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق 167میں سے 4 ووٹ مسترد قرار پائے ہیں اب تک کے غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پلوشہ خان نے سندھ اسمبلی سے 60 ووٹ حاصل کیے جبکہ متحدہ قومی موومنٹ کی خالدہ اطیب بھی 57 ووٹ لیکر کامیاب ہوئی ہیں۔الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی شیری رحمان، جام مہتاب اور سلیم مانڈوی والا بھی کامیاب قرار پائے ہیں۔

  • بابر کی عمدہ بیٹنگ، کراچی نے پشاور کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

    بابر کی عمدہ بیٹنگ، کراچی نے پشاور کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

    پاکستان سپر لیگ کے تیرہویں میچ میں کراچی کنگزنے پشاورزلمی کو 6 وکٹوں سے ہرادیا 189 رنز کا ہدف کراچی کنگز نے آخری اوور میں 4 وکٹ پرحاصل کرلیا، بابراعظم 77 رنزبناکرناقابل شکست رہے، پشاور زلمی کے ثاقب محمود کی 2 ، محمد عمران اور محمد عرفان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی قبل ازیں پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 189 رنز کا ہدف دیا کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پشاور کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔پشاور کی جانب سے ٹام کوہلر کیڈمور اور کامران اکمل نے اننگز کا آغاز کیا لیکن 30 کے مجموعے پر کامران اکمل 22 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے اور پھر 33 پر کیڈمور اور 34 رنز پر کپتان شعیب ملک بھی اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ پشاور زلمی کے چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی حیدر علی تھے جو 9 رنز بنا کر پویلین لوٹے چار کھلاڑیوں کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد تجربہ کار روی بوپارا اور شرفین ردرفورڈ نے اچھی بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور اپنی ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا، ردرفوڈ 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اس کے بعد عماد بٹ وکٹ پر آئے اور دھواں دھار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 گیندوں پر 23 رنز بنا کر اپنی ٹیم کا اسکور 188 تک پہنچا دیا جب کہ روی بپارا 40 گیندوں پر 58 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

  • کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو ہرا دیا

    کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو ہرا دیا

    پی ایس ایل 6 کے 13ویں میچ میں کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 6 کے 13ویں میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کی جانب سے دیا جانے والا 189 رنز کا ہدف آخری اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، بابر اعظم اور محمد نبی نے شاندار نصف سنچریاں اسکور کیں۔بابر اعظم نے ناقابل شکست 77رنز کی اننگز کھیلی اور محمد نبی 68 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔محمد نبی اور بابر اعظم کے علاوہ کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔ شرجیل خان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، جو کلارک 17 رنز بناسکے، کولن انگرام بھی 3 رنز پر ہمت ہار گئے، ڈینئل کرسٹن 12 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔پشاور زلمی کی جانب سے ثاقب محمود نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، محمد عمران اور محمد عرفان ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔اس سے قبل پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے ایک سو نواسی رنز کا ہدف دیا تھا۔کراچی کنگز نے پاور پلے میں پشاور زلمی کے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، تین کھلاڑی آوٹ ہونے کے بعد پشاور زلمی کے بوپارا اور ردرفورڈ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔بوپارانے 57 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ ردرفورڈ 32 گیندوں پر چھیالیس رنز بناکر آئوٹ ہوئے، اختتامی اوورز میں عماد بٹ نے سات گیندوں پر ستائیس رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

  • سینیٹ انتخابات، سندھ سے پی پی کی پلوشہ خان کامیاب

    سینیٹ انتخابات، سندھ سے پی پی کی پلوشہ خان کامیاب

    سینیٹ انتخابات میں سندھ اسمبلی سے پیپلزپارٹی کی امیدوار پلوشہ خان کامیاب ہوگئیں۔غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پلوشہ خان کو سندھ اسمبلی سے 60 ووٹ حاصل کیے جبکہ متحدہ قومی موومنٹ کی خالدہ اطیب بھی 57 ووٹ لیکر کامیاب ہوئی ہیں۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق 167میں سے 4 ووٹ مسترد قرار پائے ہیں.

  • پشاور بمقابلہ کراچی PSL کی تاریخ کا مہنگا ترین اوور

    پشاور بمقابلہ کراچی PSL کی تاریخ کا مہنگا ترین اوور

    کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر بولنگ کا انتخاب کیا اور آخری اوورز تک پشاور زلمی کو اپنی گرفت میں رکھا مگر اننگز کے آخری اوور میں ڈینئل کرسچن نے 32 رنز دے کر کنگز کے فین کو مایوس کر دیا۔پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 188 رنز اسکور کیے اور آخری اوور میں 32 رنز بننے کا مطلب ہے کہ پشاور زلمی نے اپنی اننگز کے 17 فیصد رنز صرف آخری اوور میں بنائے۔ڈینئل کرسچن نے آخری اوور میں دو وائیڈ گیندیں کیں اور انہیں نوجوان عماد بٹ نے مجموعی طور پر 8 گیندوں پر4 چوکے اور 2چھکے لگا کر 32 رنز اسکور کیے۔

  • پی ایس ایل: زلمی کا کنگز کو جیت کیلیے 189 رنز کا ہدف

    پی ایس ایل: زلمی کا کنگز کو جیت کیلیے 189 رنز کا ہدف

    پاکستان سپر لیگ کے تیرہویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 189 رنز کا ہدف دیا ہے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پشاور کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔پشاور کی جانب سے ٹام کوہلر کیڈمور اور کامران اکمل نے اننگز کا آغاز کیا لیکن 30 کے مجموعے پر کامران اکمل 22 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے اور پھر 33 پر کیڈمور اور 34 رنز پر کپتان شعیب ملک بھی اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ پشاور زلمی کے چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی حیدر علی تھے جو 9 رنز بنا کر پویلین لوٹے چار کھلاڑیوں کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد تجربہ کار روی بپارا اور شرفین ردرفورڈ نے اچھی بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور اپنی ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا، ردرفوڈ 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اس کے بعد عماد بٹ وکٹ پر آئے اور دھواں دھار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 گیندوں پر 23 رنز بنا کر اپنی ٹیم کا اسکور 188 تک پہنچا دیا جب کہ روی بپارا 40 گیندوں پر 58 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے خیال رہے کہ پشاور اور کراچی کی ٹیمیں اب تک 4، 4 میچز کھیل چکی ہیں جس میں زلمی نے 3 جب کہ کنگز نے 2 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔

  • موبائل نکلنے پر خرم شیر زمان کو ووٹ کاسٹ کرنے سے روک دیا گیا

    موبائل نکلنے پر خرم شیر زمان کو ووٹ کاسٹ کرنے سے روک دیا گیا

    الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی میں سینیٹ الیکشن کی پولنگ کے تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی خرم شیر زمان سے موبائل نکلنے پر انہیں ووٹ کاسٹ کرنے سے روک دیا۔پیپلزپارٹی کی رہنما سعدیہ جاوید نے خرم شیر زمان سے موبائل ملنے کی تفصیل بتاتے ہوئے بتایا کہ ووٹنگ کے لیے لائن میں کھڑی تھی، مجھ سے آگے ہیر سوھو، شمیم ممتاز اور پھر خرم شیر زمان تھے، ہم نے کہا پہلے قائم علی شاہ کو ووٹ ڈالنے دیں، خرم کو بیلٹ پیپرمل گئے تھے۔سعدیہ جاوید نے کہا کہ کلثوم چانڈیو نے نشاندہی کی کہ خرم شیر زمان کے پاس موبائل ہے، پہلے خرم شیر زمان نے انکار کیا، پھر لائٹ جلی تو موبائل الیکشن کمیشن کو دیا، ہم نے شور شرابا کیا کہ فون لے کر کیسے آگئے، الیکشن کمیشن نے خرم شیر زمان سے موبائل لیا اور ووٹ ڈالنے سے روک دیا۔