Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی: غیر ملکی باشندوں کی گمشدگی میں پولیس افسران ملوث نکلے

    کراچی: غیر ملکی باشندوں کی گمشدگی میں پولیس افسران ملوث نکلے

    کراچی میں گزری سے بازیاب غیر ملکی باشندوں کی گمشدگی میں ایس ایچ او اور ایس آئی او ڈیفنس ملوث نکلے پولیس کے مطابق 3 نائیجیرین باشندوں کی گمشدگی کے کیس میں ایس ایچ او ڈیفنس محمدعلی اور ایس آئی او وسیم ابڑو کو گرفتار کر لیا گیا ہے ایس ایس پی کے مطابق تینوں باشندوں کو اغوا کر لیا گیا تھا جنہیں گزری سے 14 نومبر 2020 کو بازیاب کرایا گیا اور ڈیفنس پولیس کے حوالے کیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہےکہ اغوا کا مقدمہ ڈیفنس تھانے ہی میں درج تھا، پولیس نے نائیجیرین باشندوں کو سفارت خانے کے حوالے کرنے کے بجائے دلبر نامی شخص کے حوالے کر دیا جس کے بعد سے وہ لاپتا ہیں ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ نائیجیرین باشندوں کے اغوا کے کیس میں 3 ملزمان گرفتار ہیں جنہوں نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا کہ دونوں گرفتار افسران نے لاکھوں روپے لے کر غیر ملکی باشندوں کو دلبر ملانو کے حوالے کیا پولیس کے مطابق دلبر کا تعلق شکارپور سے ہے جو زمیندار ہے، اس معاملے کی تحقیقات کے لیے کراچی پولیس چیف نے اعلیٰ سطح کی کمیٹی بنائی تھی اور اس کمیٹی کی تفتیش میں ہی یہ معاملہ سامنے آیا۔

  • متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا خصو صی پیغام

    متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا خصو صی پیغام

    متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے اپنے ایک خصوصی پیغام میں کہا کہ آج سے 73سال قبل بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے ڈھاکہ یونیورسٹی کے کانوویکیشن سے خطاب کرتے ہوئے اردو کو قومی زبان کا درجہ دیتے ہوئے کہا کہ آج سے مادر وطن کی قومی زبان قرار دی جاتی ہے کیوں کہ اردو زبان پورے بر صغیر میں بولی اور سمجھی جاتی ہے اور تحریک پاکستان میں اس زبان نے انقلابی کردار ادا کیا۔ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے اپنے پیغام میں کہا کہ قومی زبان اردو ہماری شناخت اور ہمارا فخر ہے کہ ہم سب کی قومی ذمہ دا ری ہے کہ اس زبان کی ترویج واشاعت کیلئے اپنا کردار قومی فریضہ سمجھ کر سر انجام دیں اور آئیندہ آنے والی نسلوں تک اردو زبان کو منتقل کریں

  • ایم کیو ایم پاکستان کے وفاقی وزیر کی حیدرآباد میں مصروفیات

    ایم کیو ایم پاکستان کے وفاقی وزیر کی حیدرآباد میں مصروفیات

    رکن رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان و وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے حیدرآباد کے مقامی ہوٹل میں پاکستان سافٹ وئیر ہاؤس ایسوسی ایشن اور حیدرآباد انسٹیٹیوٹ آف آرٹس، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے درمیان MOU پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی

    اس موقع پر ڈسٹرکٹ انچارج حیدرآباد ظفرصدیقی و اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی حق پرست اراکین قومی اسمبلی صلاح الدین ، صابر قائم خانی بھی موجود تھے

  • رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کی اسمبلی میں ہنگا مہ آ رائ کی مذمت

    رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کی اسمبلی میں ہنگا مہ آ رائ کی مذمت

    پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کی سندھ اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کی شدید مزمت
    پیپلز پارٹی کے ووٹرز آج اپنے وزراء کا رویہ دیکھ کر یقیناً شرمندہ ہوں گے، پی ٹی آئی رہنماء
    ایوان کو پیپلز پارٹی نے مچھلی بازار بنادیا،
    پی پی کا دھمکی آمیز روائیہ ان کی سیاسی اور اخلاقی تربیت کو بےنقاب کرچکا ہے،
    کتوں سے متعلق خرم شیر زمان کے سوال پر اسمبلی میں پی پی نے پاگل کتوں کی طرح حملہ کیا،
    افسوس کے ساتھ کہتے ہیں پیپلز پارٹی میں سچ کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں ہے،
    پیپلز پارٹی کے غنڈے وزیروں کو مین آف دی کرپشن کے ایوارڈ سے نوازنا چاہئے،
    وزراء صاحب اقتدار ہیں اپنی ذمہداریاں سے پیچھے نہیں بھاگ سکتے،
    پی پی کی کرپشن کو ہر فورم پر بے نقاب کریں گے،

  • اورنگی نالے کے اطراف آپریشن، کئی کارخانے، باڑے، گودام اور چبوترے گرا دیے گئے

    اورنگی نالے کے اطراف آپریشن، کئی کارخانے، باڑے، گودام اور چبوترے گرا دیے گئے

    کراچی کے اورنگی نالے کے اطراف تجاوزات کے خاتمے کے لیے آپریشن ، کئی کارخانے، بھینسوں کے باڑے، گودام اور چبوترے گرا دیے گئے ۔11 کلومیٹر طویل نالے کے اطراف ہزاروں مکانات موجود ہیں، اطراف تیس تیس فٹ چوڑی سڑک بنائی جائے گی، نالوں کی چوڑائی کو 100 فٹ تک کیا جائے گا ، آخری مرحلے میں نالے پر بنائے گئے غیر قانونی گھر گرائے جائیں گے۔کراچی کے برساتی نالوں کے اطراف قائم تجاوزات ختم کرنے کا سلسلہ جاری ہے، گجر نالے اور محمود آباد نالے کے بعد اورنگی نالے پر بھی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔کراچی میں گزشتہ سال کی بارشوں سے پیدا ہونے والی صورت حال کے بعد مرکزی نالوں کے اطراف قائم تجاوزات ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس پر عملدرآمد جاری ہے۔اورنگی نالے پر تجاوزات کیخلاف آپریشن کا پہلا مرحلہ پرانے گولیمار میں زیرو پوائنٹ سے شروع ہوا جس میں کئی کارخانے، بھینسوں کے باڑے، گودام ،چبوترے اور دیگر غیرقانونی تعمیرات مسمار کی گئیں۔11 کلو میٹر طویل اورنگی نالے کے اطراف ہزاروں گھر تعمیر ہیں ۔ منصوبے کے مطابق مرکزی نالوں کو سو فٹ چوڑا کرنے کے علاوہ ان کے دونوں اطراف تیس تیس فٹ سڑک بھی تعمیر کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق اورنگی نالے پر آپریشن کے دوران 1600 سے زائد تعمیرات ختم کی جائیں گی۔ حکام کے مطابق ہر سال بارشوں میں اورنگی ٹاؤن کی صورتحال قابو سے باہر رہتی ہے تاہم نالے کی توسیع سے صورتحال بہتر ہوجائے گی۔

  • جناح اسپتال میں 2 بچوں کی پیدائش کا دعویٰ، انکوائری مکمل

    جناح اسپتال میں 2 بچوں کی پیدائش کا دعویٰ، انکوائری مکمل

    کراچی: جناح اسپتال نے جڑواں بچوں کی پیدائش کے دعوے کے معاملے کی انکوائری مکمل کر لی، رپورٹ میں تعین ہو گیا کہ غلطی کہاں ہوئی۔ جناح اسپتال کراچی میں دو بچوں کی پیدائش کے معاملے میں کی جانے والی انکوائری رپورٹ میں دوسرا الٹرا ساؤنڈ کرنے والی ڈاکٹر قصور وار قرار دے دی گئی ہے۔انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دوسرا الٹرا ساؤنڈ غلط کیا گیا، اور اس کے لیے والد سے پیسے بھی لیے گئے۔تاہم انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میرپور خاص سے ہونے والے پہلے الٹرا ساؤنڈ میں ایک ہی بچہ ظاہر ہے، جب کہ دوسرے الٹرا ساؤنڈ میں بچوں کا وزن بھی غلط لکھا گیا تھا۔انکوائری کے مطابق دوسرے الٹرا ساؤنڈ کی رپورٹ میں بچوں کی عمر، ایم آر نمبر، مریض کا نام اور ڈاکٹر کی شناخت واضح نہیں ہے، اس غلط رپورٹ نے اہل خانہ کو ذہنی دباؤ کا شکار بنایا۔انکوائری کمیٹی نے واضح کیا کہ جناح اسپتال کسی بھی غلط رپورٹ کا ذمہ دار نہیں ہے۔کیس کی تفصیلات یاد رہے کہ 16 فروری کو شہر قائد کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ سے ڈلیوری کے بعد ایک نوزائیدہ بچہ مبینہ طور پر غائب کیے جانے کا کیس سامنے آیا تھا، بچے کے والد نے دعویٰ کیا تھا کہ الٹرا ساؤنڈ کے مطابق جڑواں بچوں نے جنم لینا تھا لیکن جڑواں بچوں کی پیدائش کے بعد ایک بچہ کچھ دیر بعد ہی غائب کر دیا گیا۔تاہم اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز نے والدین کو بتایا کہ صرف ایک ہی بچہ پیدا ہوا تھا جسے آپ کے حوالے کر دیا گیا ہے، مبینہ گمشدگی پر نوزائیدہ بچے کے والد نے متعلقہ تھانے میں رپورٹ درج کرائی جس میں بچے کے والد کا مؤقف تھا کہ کچھ روز قبل کرائے گئے الٹرا ساؤنڈ کی رپورٹ کے مطابق 2 بچوں نے جنم لینا تھا۔جناح اسپتال ایمرجنسی کی سربراہ ڈاکٹر سیمی جمالی نے میڈیا کو بتایا کہ مریضہ کی جانب سے دکھائی گئی رپورٹ میں الٹرا ساؤنڈ کسی پرائیویٹ لیبارٹری سے کرایا گیا تھا، خاتون جب ایمرجنسی میں آئی تو ہمارے ڈاکٹرز نے ایمرجنسی میں الٹرا ساؤنڈ کیا، جس میں ایک بچہ ظاہر ہوا۔21 فروری کو ایس ایس پی ساؤتھ نے تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی، کورنگی اسپتال کے ڈاکٹرز کے بیانات بھی قلم بند کیے گئے۔

  • پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم ارکان کے درمیان فیصل سبزواری کے بیان پر تلخی

    پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم ارکان کے درمیان فیصل سبزواری کے بیان پر تلخی

    گورنرہاؤس سندھ میں سینیٹ الیکشن پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور دیگر اتحادی جماعتوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اور متحدہ قومی موومنٹ کے اراکان کے درمیان فیصل سبزواری کے بیان پرتلخی ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں فیصل واؤڈا اور سیف اللہ ابڑو بھی شریک تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے رکن ارسلان تاج کا کہنا تھاکہ سینیٹ الیکشن سرپر ہے اور اتحادی ہمارےخلاف بیان دے رہےہیں۔ان کا کہنا تھاکہ اتحادی جماعت نے این اے247 کی پٹیشن سےمتعلق بیان دیا، فیصل سبزواری کے بیان سے پی ٹی آئی ارکان کی دل آزاری ہوئی۔ذرائع کے مطابق فیصل سبزواری کا کہنا تھاکہ ہمارا تحریک انصاف سے 9 نکاتی مطالبات پر اتحاد ہے، ہمیں اپنے بہت سے معاملات خود سے دیکھنے ہوتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما شمیم فردوس نقوی کا کہنا تھاکہ آپ کا وفاق سے معاہدہ ہوگا کہنےکو ہمارےپاس بھی بہت کچھ ہے، ہم نےکچھ کہا توبات دورتک چلی جائے گی لہٰذا سب کیلئے بہتر ہوگا کہ 3 مارچ کے انتخابات پرتوجہ دیں۔گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھاکہ ارکان صوبائی اسمبلی اچھے انداز میں اپنے امیدواروں کو کامیابی دلائیں۔خیال رہے کہ سینیٹ انتخابات 3 مارچ کو ہوں گے جس میں سندھ سے پیپلزپارٹی، تحریک انصاف اور متحدہ قومی موومنٹ کے امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

  • کراچی سیکیورٹی گارڈ نے دوران ڈیوٹی خود کشی کرلی

    کراچی سیکیورٹی گارڈ نے دوران ڈیوٹی خود کشی کرلی

    کراچی میں ایک اور سیکیورٹی گارڈ نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ صفورا میں زیر تعمیر بلڈنگ میں 50 سالہ سییکورٹی گارڈ نے خود کو گولی مار لی۔ پولیس کا کہنا ہے ابتدائی طور پر خودکشی کی وجوہات سامنے نہیں آسکی۔عینی شاہد ساتھی سیکورٹی گارڈ کا کہنا ہے کہ میری ڈیوٹی گیٹ پر تھی۔ مجھے ایک مزدور نے آکر بتایا کہ اس نے گولی مار لی ہے۔ میں وہاں گیا تو دیکھا کہ وہ پڑا ہوا تھا، جنیریٹر کےشور سے گولی کی آواز نہیں آئی۔ساتھیوں کے مطابق جیکب آباد سے تعلق رکھنے والا عمر مٹھو خان بہت کم گو اور سنجیدہ طبیعت کا تھا۔ اس کے روم میٹ نے بتایا کہ اس نے صبح سالن پکایا تھا۔ ہم لوگوں کے سامنے کوئی پریشان نہیں تھا۔ زیادہ لوگوں سے بات نہیں کرتا تھا۔ نمازی بندہ تھا۔پولیس کے مطابق چار مہینے پہلے تعینات ہوا تھا۔ اس کے گھر والے ہی بتا سکتے ہیں کہ کیا پریشانی ہوسکتی ہے۔ اس کے پاس دو گولیاں تھیں ایک چیمبر رہ گئی اور ایک اس نے چلائی۔پولیس کا کہنا ہے بظاہر تو واقعہ خودکشی ہی لگتا ہے۔ بارہ بور کی پستول سے خود کو گولی ماری ہے جو قبضے میں لے لی گئی ہے۔ تفتیش کے لیے تین سیکورٹی گارڈ کو حراست میں لیا گیا ہے۔

  • آج بھی شفاف انتخابات ہوں تو پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت ہوگی، بلاول

    آج بھی شفاف انتخابات ہوں تو پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت ہوگی، بلاول

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دھاندلی پی ٹی آئی کا وتیرہ بن چکی ہے ، سینیٹ الیکشن چوری نہیں ہونے دیں گے ، آج بھی شفاف انتخابات ہوں تو پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت ہوگی۔بلاول نے کہا کہ سلیکٹڈ حکمرانوں نے منہگائی، غربت اور مخالفین کو نشانہ بنانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا بلاول ہاؤس کراچی میں پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما و سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سلیکٹڈ حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی و غربت اور سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دھاندلی کرنا پی ٹی آئی کا وتیرہ بن چکا ہے لیکن حکمران جان لیں کہ انہیں کسی صورت سینیٹ الیکشن چوری نہیں کرنے دیں گے۔

  • پی پی رہنما پلوشہ خان کے کراچی میں واقع گھر پر نامعلوم افراد کا حملہ

    پی پی رہنما پلوشہ خان کے کراچی میں واقع گھر پر نامعلوم افراد کا حملہ

    پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما و سینیٹ انتخابات میں سندھ سے امیدوار پلوشہ خان کے کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں واقع گھر پر حملہ کردیا گیا۔پلوشہ خان کے مطابق میرےکراچی کے علاقے گلستان جوہر میں واقع گھر پرحملہ کیاگیا جہاں 5 سے زائد افراد میرے گھرمیں داخل ہوئے اورگھروالوں کودھمکیاں دیں۔انہوں ن بتایا کہ حملہ آور کہہ رہےتھے پلوشہ خان کو باہرنکالو۔پی پی رہنما کے مطابق میں تھانے میں درخواست دے رہی ہوں جبکہ وزیراعلیٰ سندھ کو بھی واقعےکی اطلاع دی ہے۔پلوشہ خان کا کہنا ہے کہ معلوم نہیں کہ مشکوک افراد کی آمد کا مقصد کیا تھا تاہم اہل محلہ بھی واقعے پرتشویش میں مبتلا ہیں۔