Baaghi TV

Category: کراچی

  • سینیٹ کی نشستوں پر ایم کیو ایم کے رؤف صدیقی اور خضر زیدی کےکاغذات نامزدگی مسترد

    سینیٹ کی نشستوں پر ایم کیو ایم کے رؤف صدیقی اور خضر زیدی کےکاغذات نامزدگی مسترد

    سندھ سے سینیٹ کی ٹیکنوکریٹ کی 2 نشستوں پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رؤف صدیقی اور خضر زیدی کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے۔ سندھ سے سینیٹ کی 11 نشستوں کے امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا مرحلہ مکمل کرلیا گیا ہے۔افسوس پیپلزپارٹی اور ن لیگ میثاقِ جمہوریت معاہدے سے پِھر گئیں، چیف جسٹس سینیٹ انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کو 39 کاغذات نامزدگی موصول ہوئے تھے جن میں سے الیکشن کمیشن نے تینوں کیٹگریز کے 35 نامزدگی فارم منظورکرلیے۔ ایم کیو ایم کے 2 اور تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی) کے 1 امیدوار کا فارم مسترد کردیا گیا جب کہ پیپلزپارٹی کے 13 اور تحریک انصاف کے 12 میں سے 11 امیدواروں کے کاغذات منظور ہوگئے،تحریک انصاف کی زنیرہ ملک ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش نہیں ہوئیں، ان کے فارم کو پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے غلط قرار دیا تھا۔ایم کیو ایم کے 10 میں سے 8 امیدواروں کے کاغذات درست قرار دیے گئے،ٹیکنو کریٹ پر ایم کیو ایم کے رؤف صدیقی کے کاغذات مسترد ہوئے، رؤف صدیقی 16 سال کی تعلیمی قابلیت کے معیار پر پورا نہیں اترے، الیکشن کمیشن کے مطابق ٹیکنو کریٹ کی سیٹ کےلیے16 سال کی تعلیم ضروری ہے۔ایم کیو ایم کے خضر زیدی کا نامزدگی فارم بھی مسترد کردیا گیا، الیکشن کمیشن کے مطابق 20سال کا تجربہ نہ ہونے پر خضر زیدی کےکاغذات نامزدگی مسترد کیےگئے

  • مسلم لیگ ن کے شعلہ بیاں رہنما سینیٹر مشاہد اللہ سپردخاک

    مسلم لیگ ن کے شعلہ بیاں رہنما سینیٹر مشاہد اللہ سپردخاک

    مسلم لیگ ن کے شعلہ بیاں رہنما سینیٹر مشاہد اللہ کی نماز جنازہ اسلام آباد میں ادا کردی گئی جس میں سیاسی رہنماؤں،کارکنوں اور بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہداللہ خان دسمبر 2020 میں شدید علیل ہوگئے تھے جنہیں اسلام آباد کے مقامی اسپتال میں داخل کروایا گیا۔ سینیٹر مشاہداللہ خان ڈھائی ماہ تک اسپتال میں زیر علاج رہے تاہم گزشتہ رات ان کی طبیعت بگڑگئی اور وہ خالق حقیقی سے جاملے ۔ سینیٹر مشاہداللہ خان کی نمازجنازہ ادا کرنے کے بعد ان کی تدفین ایچ الیون کے قبرستان میں کی گئی۔ برجستگی اور بزلہ سنجی اور برمحل جملے کے بعد گونج دار قہقہے مارنے کے لیے مشہور زندہ دل اور باغ و بہارشخصیت کے مالک سینیٹر مشاہد اللہ خان کی نماز جنازہ میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، وزیراعظم آزادکشمیر فاروق حیدر، مسلم لیگ ن کے رہنماؤں شاہد خاقان عباسی، راجہ ظفرالحق ،اقبال ظفرجھگڑا، سردار ایاز صادق ، مصدق ملک، جے یوآئی کے رہنما مولانا عطاالرحمان، انجم عقیل خان، سردار مہتاب عباسی،پیپلزپارٹی کے رہنما مصطفٰی نواز کھوکر، پی ڈی ایم کے رہنما شاہ اویس نورانی سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

  • سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی بیٹی انتقال کرگئیں

    سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی بیٹی انتقال کرگئیں

    قائم علی شاہ کی بیٹی کچھ عرصے سے بیمار تھیں، مرحومہ کی نماز جنازہ خیرپور میں کل ادا کی جائیگی کراچی:سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی بیٹی اور رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ کی بہن انتقال کرگئیں اہل خانہ کے مطابق قائم علی شاہ کی بڑی بیٹی سیدہ نجمہ شاہ کچھ عرصے سے بیمار تھیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ خیرپور میں کل ادا کی جائیگی۔

  • پی ٹی آئی اختلافات کا شکار، سیف اللہ ابڑو الیکشن کمیشن کے دفتر میں تنہا گھومنے لگے 

    پی ٹی آئی اختلافات کا شکار، سیف اللہ ابڑو الیکشن کمیشن کے دفتر میں تنہا گھومنے لگے 

    پاکستان تحریک انصاف میں اختلافات کھل کر سامنے آنے لگے ،پی ٹی آئی کے ارکان نے اپنے ہی سینیٹ کے امیدوار کو تنہا چھوڑ دیا، سیف اللہ ابڑو الیکشن کمیشن کے دفتر میں تنہا گھومنے لگے تفصیلات کے مطابق کراچی سے سینیٹ کیلئے فیصل واوڈا اور سیف اللہ ابڑو کو ٹکٹ دیئے جانے پر پی ٹی آئی ارکان میں شدید تحفظات پائے جاتے ہیں ،وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز ویڈیو لنک کے ذریعے پی ٹی آئی ارکان کے تحفظات دور کئے اورانہیں پارٹی امیدوار کو ووٹ دینے کی ہدایت کی تھی وزیراعظم کی ہدایت کے باوجودپی ٹی آئی کے کارکنوں نے سیف اللہ ابڑو سے دوری اختیار کرلی، پی ٹی آئی کے ارکان ایک جگہ بیٹھے رہے جبکہ سیف اللہ ابڑو اکیلے موبائل فون استعمال کرتے رہے واضح رہے کہ سیف اللہ ابڑو پی ٹی آئی کے سینیٹ کے ٹیکنوکریٹ کی سیٹ کےلئے امیدوار ہیں، سیف اللہ ابڑو کے تاحال منظور نہیں ہوئے

  • *وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ کا ریجنل ڈائریکٹوریٹ  اے این ایف کراچی اور ریہہبلیٹیشن سینٹر کا دورہ*

    *وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ کا ریجنل ڈائریکٹوریٹ اے این ایف کراچی اور ریہہبلیٹیشن سینٹر کا دورہ*

    وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ کا استقبال فورس کمانڈر نے کیا منشیات کے شکار افراد کی بحالی کے لیے سہولیات مزید بہتر کی جائیں گی ایسے اور بحالی کےادارے قائم کرنے پر غور کر رہے ہیں منشیات کے شکار افراد کی پروفیشنل ٹریننگ بھی کروائی جائے اس بات کا دھیان رکھا جائے کہ تندرست ہونے والے دوبارہ اس لعنت میں گرفتار نہ ہوں ٹھیک ہونے کے بعد بھی باقاعدہ چیک اپ جاری رہنے چاہئیں آر ڈی میں برگیڈیئر(ر) اعجاز احمد شاہ کو تفصیلی بریفنگ دی گئی وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ نے اے این ایف کی کارکردگی کو سراہا اےاین ایف منشیات کی روک تھام کے لئے بہت کام کر رہی ہے منشیات کے مکمل خاتمے تک جدوجہد جاری رکھیں گےملک و قوم کے روشن مستقبل کے لئے منشیات کے مسئلے پر قابو پانا بہت ضروری ہے وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ نے درپیش مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی-

  • اب ایک تولہ 113،500 میں فروخت ہوتا ہے

    اب ایک تولہ 113،500 میں فروخت ہوتا ہے

    آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے مرتب کردہ نرخوں کے مطابق ، کے روز پاکستان میں سونے کی قیمت 1 ہزار 500 روپے گر کر 113،500 روپے فی تولہ ہوگئی۔ اگست کے پہلے ہفتے میں 132،000 روپے فی تولہ چھونے کے بعد سے قیمتی دھات میں بتدریج کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔پاکستان میں اس کی قیمت بین الاقوامی منڈی میں قیمت کی رہنمائی کرتی ہے۔ منگل کے روز بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 11 ڈالر کی کمی سے 1،916 ڈالر فی اونس ہوگئی۔ اجناس کے ماہر عدنان آگر کا کہنا ہے کہ سونے کے لئے ابھی بھی ماحول سازگار ہے کیونکہ دنیا میں کورونا وائرس کے محاذ پر بہت کم بہتری آئی ہے۔ دنیا بھر میں کم شرح سود اور محرک پیکیج بھی سونے کی قیمتوں کے حق میں ہیں۔ اس کی بین الاقوامی قیمت $ 1،900 کے نشان پر مزاحمت کا مظاہرہ کرتی رہی ہے اور امکان ہے کہ اس کے آس پاس کے علاقوں میں اتار چڑھاؤ جاری رہے گا۔ تاہم ، آگر کا ماننا ہے کہ اگر قیمت $ 1،800 کے نشان سے کم ہوجاتی ہے تو پھر دھات کے ل for اپنی کھوئی ہوئی قیمت کی بازیابی مشکل ہوگی۔ ان کا کہنا ہے کہ نومبر میں ہونے والے امریکی انتخابات میں سونے کی قیمتوں میں اضافے والی غیر یقینی صورتحال میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ جب سے امریکہ جیسے ممالک میں کورونا وائرس پھیلنا شروع ہوا سونے اور دیگر قیمتی دھاتوں کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔ غیر یقینی وقت جیسے جنگیں اور قدرتی آفات سے سرمایہ کاروں کو سونے جیسی ’محفوظ ٹھکانوں‘ میں سرمایہ کاری کرنے پر آمادہ کرتے ہیں۔ سونے چاندی کو بحران کے وقت محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے کیونکہ وہ پوری دنیا میں آسانی سے کیش ہوجاتے ہیں گولڈ گولڈ پرائسز پاکستان ہوم اگلا متعلقہ کہانیاں سرفراز حفیظ کے ساتھ آن لائن سپاٹ کے اثرات کے بارے میں کھل گئے کھیل پاکستانی اپنے پاسپورٹ 10 سال کے لئے 4،500 روپے میں تجدید کرسکتے ہیں عادل تنولی کورونا وائرس کی تازہ کاری: پاکستان کے لئے ضروری معلومات.

  • اب ایک تولہ 113،500 میں فروخت ہوتا ہے

    اب ایک تولہ 113،500 میں فروخت ہوتا ہے

    آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے مرتب کردہ نرخوں کے مطابق ، کے روز پاکستان میں سونے کی قیمت 1 ہزار 500 روپے گر کر 113،500 روپے فی تولہ ہوگئی۔ اگست کے پہلے ہفتے میں 132،000 روپے فی تولہ چھونے کے بعد سے قیمتی دھات میں بتدریج کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔پاکستان میں اس کی قیمت بین الاقوامی منڈی میں قیمت کی رہنمائی کرتی ہے۔ منگل کے روز بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 11 ڈالر کی کمی سے 1،916 ڈالر فی اونس ہوگئی۔ اجناس کے ماہر عدنان آگر کا کہنا ہے کہ سونے کے لئے ابھی بھی ماحول سازگار ہے کیونکہ دنیا میں کورونا وائرس کے محاذ پر بہت کم بہتری آئی ہے۔ دنیا بھر میں کم شرح سود اور محرک پیکیج بھی سونے کی قیمتوں کے حق میں ہیں۔ اس کی بین الاقوامی قیمت $ 1،900 کے نشان پر مزاحمت کا مظاہرہ کرتی رہی ہے اور امکان ہے کہ اس کے آس پاس کے علاقوں میں اتار چڑھاؤ جاری رہے گا۔ تاہم ، آگر کا ماننا ہے کہ اگر قیمت $ 1،800 کے نشان سے کم ہوجاتی ہے تو پھر دھات کے ل for اپنی کھوئی ہوئی قیمت کی بازیابی مشکل ہوگی۔ ان کا کہنا ہے کہ نومبر میں ہونے والے امریکی انتخابات میں سونے کی قیمتوں میں اضافے والی غیر یقینی صورتحال میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ جب سے امریکہ جیسے ممالک میں کورونا وائرس پھیلنا شروع ہوا سونے اور دیگر قیمتی دھاتوں کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔ غیر یقینی وقت جیسے جنگیں اور قدرتی آفات سے سرمایہ کاروں کو سونے جیسی ’محفوظ ٹھکانوں‘ میں سرمایہ کاری کرنے پر آمادہ کرتے ہیں۔ سونے چاندی کو بحران کے وقت محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے کیونکہ وہ پوری دنیا میں آسانی سے کیش ہوجاتے ہیں گولڈ گولڈ پرائسز پاکستان ہوم اگلا متعلقہ کہانیاں سرفراز حفیظ کے ساتھ آن لائن سپاٹ کے اثرات کے بارے میں کھل گئے کھیل پاکستانی اپنے پاسپورٹ 10 سال کے لئے 4،500 روپے میں تجدید کرسکتے ہیں عادل تنولی کورونا وائرس کی تازہ کاری: پاکستان کے لئے ضروری معلومات.

  • ضمنی الیکشن میں حکومت کو عبرتناک شکست ہوئی، بلاول بھٹو

    ضمنی الیکشن میں حکومت کو عبرتناک شکست ہوئی، بلاول بھٹو

    پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جہاں جہاں ضمنی انتخابات ہوئے حکومت کوعبرتناک شکست ہوئی ہے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس88 ملیر کی یہ سیٹ جیت کربنی گالا کی نیندیں حرام کردی ہیں، پورے پاکستان کو دکھا دیا ہے ان کٹھ پتلیوں کی اصلیت کیا ہے۔ 2018 کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی تھی انھوں نے حکمراں جماعت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگلے الیکشن میں آپ کی ضمانتیں ضبط ہوں گی بلاول نے کارکنان کو ہدایت دیں کہ آپ اپنی تیاری کریں مارچ میں مارچ ہوگا، ہم سیکریٹ بیلٹ کیلئے تیار ہیں، اوپن بیلٹ کیلئے بھی تیار ہیں لیکن ہم سینٹ الیکشن میں دھاندلی کی اجازت نہیں دیں گے بلاول بھٹو نےمزید کہا کہ حکومت کیخلاف ہر میدان میں لڑیں گے

  • اسٹیٹ بینک کی جانب سے ٹرین میں کراچی سے فیصل آباد بھیجی گئی کیش کی کھیپ سے 50 لاکھ روپے غائب

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے ٹرین میں کراچی سے فیصل آباد بھیجی گئی کیش کی کھیپ سے 50 لاکھ روپے غائب

    سمہ سٹہ ریلوے پولیس نے سازو سامان لے جانی والی ٹرین سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے 50 لاکھ روپے کے کرنسی نوٹ لاپتہ ہونے کے چند روز بعد نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا یہ مقدمہ پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ پریس (پی ایس پی پی)، کراچی کے ملازم تنویر حسین کی شکایت پر پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 380 کے تحت درج کیا گیا ہے یہ رقم 10 فروری کی رات کو سمہ سٹہ ریلوے اسٹیشن پر پی ایس پی پی کے لاک کیے گئے نقدی کے باکسز سے مبینہ طور پر چوری کی گئی تھی۔ٹرین 501-اپ میں اسٹیٹ بینک کے لاکھوں روپے کی کھیپ اور پرائز بانڈز پر مشتمل متعدد نقدی باکسز کراچی سے فیصل آباد جارہے تھے پولیس اہلکاروں کے سخت حفاظتی اقدامات کے باوجود چور نے سمہ سٹہ ریلوے یارڈ پر ویگن کو کھولنے اور دو باکسز کھولنے میں کامیاب ہوگئے
    شکایت کنندہ نے الزام لگایا کہ جب فیصل آباد میں آف لوڈنگ کی گئی تو نقدی رقم کی جانچ پڑتال کی گئی جس میں 50 لاکھ روپے غائب تھے۔انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ کی رات جب ٹرین سمہ سٹہ ریلوے یارڈ پر کھڑی تھی، صبح 4 بجے نامعلوم موٹرسائیکل سوار کنٹرول روم سے نمودار ہوا تھا اور انہیں اس شخص پر شبہ ہےانہوں نے بتایا کہ سمہ سٹہ پولیس کے اہلکار صدیق اور اللہ رکھا کی اس رقم کی حفاظت کرنے کی ذمہ داری تھی اسٹیشن ہاؤس آفیسر ملک فیاض نے کہا کہ فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کی بنیاد پر تفتیش شروع کی جائے گی اور چوری کے ذمہ دار عہدیداروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی

  • کراچی برسات کے متاثرین کو معاوضہ دینے سے متعلق درخواست

    کراچی برسات کے متاثرین کو معاوضہ دینے سے متعلق درخواست

    سندھ ہائیکرٹ کراچی برسات دینے کے لیے درخواست کی سماعت کراچی سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی اور وفاقی حکومت سے رپورٹ طلب کرلی کیا صوبے کی ایسی پالیسی ہے جو نقصانات کا ازالہ کر سکے کراچی صوبائی حکومت نے کسی کو معاوضہ دینا ہے یا نہیں ؟ کراچی تباہ کاریوں سے متعلق وفاق کی کیا پالیسی ہے تفصیلات پیش کی جائے کراچی سندھ ہائیکورٹ نے فریقین سے 31 مارچ کی رپورٹ طلب کرلی۔