Baaghi TV

Category: کراچی

  • پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی رہائی کا فیصلہ مؤخر

    پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی رہائی کا فیصلہ مؤخر

    انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کی رہائی کا فیصلہ مؤخر کر دیا۔کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا اور کہا کہ ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آج ہی سنایا جائے گا اتنا ہی ظلم کریں جتنا برداشت کرسکیں‘، حلیم عادل کا مراد علی شاہ کو پیغام حلیم عادل کی جیل میں موجودگی کی سی سی ٹی وی ویڈیو اور بعدازاں عدالت نے حلیم عادل شیخ کی ضمانت پر رہائی سے متعلق فیصلہ پیر تک مؤخر کر دیا۔یاد رہے کہ حلیم عادل شیخ پر کار سرکار میں مداخلت، ہنگامہ آرائی، ہوائی فائرنگ اور دیگر الزامات عائد ہیں۔حلیم عادل شیخ کے خلاف ملیر میمن گوٹھ تھانے میں مقدمہ درج ہے۔

  • پی ایس ایل 6:ملتان سلطانز کے کراچی کنگز کے خلاف 98 رنز، ایک کھلاڑی آؤٹ

    پی ایس ایل 6:ملتان سلطانز کے کراچی کنگز کے خلاف 98 رنز، ایک کھلاڑی آؤٹ

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 میں آج کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں مدمقابل ہیں اور سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 اوورز میں 98 رنز بنا لیے ہیں اور اس کا ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا ہے۔پی ایس ایل 6:ملتان سلطانز کے کراچی کنگز کے خلاف 98 رنز، ایک کھلاڑی آؤٹ کراچی کے نیشنل اسٹیڈم میں کھیلے جارہے پی ایس ایل 6 کے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت پر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز کی ٹیم نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنی فتح کا آغاز کیا تھا۔دونوں ٹیموں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور پرانے کمبی نیشن کو برقرار رکھا گیا ہے۔وہیں اگر کراچی کنگز کی بات کریں تو وہ دفاعی چیمپپیئن ہے اور اس نے ابتدائی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دی تھی لیکن دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

  • روٹیشن پا لیسی کے تحت پولیس افسران کے تبادلے

    روٹیشن پا لیسی کے تحت پولیس افسران کے تبادلے

    روٹیشن پالیسی کے تحت سندھ کے ڈومیسائل کے حامل افسران کا ٹرانسفر,
    ڈی آئی جی عرفان بلوچ کا اسلام آباد تبادلہ کر دیا گیا, ڈی آ ئی جی منیر شیخ سینئر کا پنجاب تبادلہ, ڈی آئی جی منیر شیخ جونیئر کا پنجاب تبادلہ, ڈی آئی جی فدا حسین مستوئی کا موٹر وے پولیس میں تبادلہ کر دیا گیا , ڈی آئی جی قمر زمان کا پنجاب تبادلہ, ڈی آءئی جی اقبال دارا کا پنجاب تبادلہ,
    دو سال تک سندھ میں واپس پوسٹنگ نہیں ہو سکے گی .

  • پولیس افسران کے تبادلوں پر سندھ حکومت کا ردِ عمل سامنے آگیا

    پولیس افسران کے تبادلوں پر سندھ حکومت کا ردِ عمل سامنے آگیا

    صوبائی وزیر اطلاعات ناصر شاہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ وفاقی حکومت سیاسی ناکامیوں کے بعد اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے اور سندھ پولیس سے قابل پولیس افسران کے تبادلے ان کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے۔ناصر شاہ نے کہا کہ سندھ میں امن وامان کی صورتحال خراب ہوئی تو ذمہ داروفاقی حکومت ہوگی، یہ چاہتے ہیں پنجاب اور کے پی کی طرح سندھ پولیس بھی ان کی غلامی کرے، آئی جی سندھ سمیت اہم افسران کوبلاوجہ ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ آئی جی کا تبادلہ نہ ہوسکا تو اب کئی اہم افسران کا بلاوجہ تبادلہ کیا گیا ہے کیونکہ پولیس کے بہتر افسران ان سے برداشت نہیں ہوتے، صوبائی حکومت ان تمام پولیس افسران کے ساتھ کھڑی ہے۔

  • پی ایس ایل 6: کراچی کنگز کا ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    پی ایس ایل 6: کراچی کنگز کا ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے نویں میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے کراچی کنگز کو ملتان سلطانز پر واضح برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچز کھیلے گئے، کراچی کنگز نے 4 میں کامیابی حاصل کی، ملتان صرف ایک میچ جیت سکا۔ کراچی کنگز آج ملتان سلطانز کو ہرانے میں کامیاب ہوگئی تو پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہو جائے گی دوسرے میچ میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ مدمقابل ہوں گے، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شام سات بجے کھیلا جائے گا، گذشتہ روز ہونے والے میچ میں پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

  • پیپلز پارٹی سندھ کے لیے لمحہ فکر یہ

    پیپلز پارٹی سندھ کے لیے لمحہ فکر یہ

    پیپلز پارٹی کے جلسوں میں شرکت کرنے والوں کو بھوکا ننگا کہنے پہ سندھی قوم کے جذبات مجروح ہوگئے۔۔ وہ پوچھنا یہ تھا کہ گزشتہ روز تھر میں اسپتال کی سہولت نہ ہونے پہ حاملہ خاتون نے کھلے آسمان تلے کچی زمین پہ ایک بچے کو جنم دیا۔ وہ باپردہ عمل جسے چار دیواری کے اندر انجام دیا جاتا ہے ۔ اس عورت کو مجبورا بھرے مجموعے میں انجام دینا پڑا۔ کیا اس پہ سندھی قوم کے جذبات مجروح نہیں ہوئے ؟؟
    سندھ کی عورت کی یہ توہین ہے کہ سب کے سامنے بچے کو جنم دیا ۔کیونکہ وہاں کوئی اسپتال موجود نہیں تھا ۔ اتنی بڑی بات پہ سندھی قوم کے جذبات مجروح نہیں ہوئے مگر بھوکا ننگا کہنے پہ جذبات مجروح ہوگئے ؟؟

  • کراچی کنگز کے اوپنر شرجیل خان کو وزن کم کرنے کا مشورہ لیکن یہ تجویز کس نے دی؟

    کراچی کنگز کے اوپنر شرجیل خان کو وزن کم کرنے کا مشورہ لیکن یہ تجویز کس نے دی؟

    شعیب اختر نے کہا کہ پاکستان کرکٹ اور خود کو نقصان پہنچانے والے شرجیل کا زبردست کم بیک ہوا ہے، میں ان کی فٹنس کے بارے میں بات کرنا چاہتا ہوں کہ اگر آپ اس حوالے سے سنجیدہ نہیں ہوئے تو پھر پاکستان ٹیم میں شامل ہونے کے امکانات کم ہوجائیں گے، پانچ برس بہت بڑا عرصہ ہوتا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ اگر کامران اکمل اور شرجیل خان اوپنرز ہوں تو پاکستان کے اوپننگ مسائل ختم ہوسکتے ہیں۔ یاد رہے کہ شرجیل پر فکسنگ میں ملوث رہنے کی وجہ سے پابندی عائد ہوئی، اب وہ کھیل میں واپس آچکے، گزشتہ دنوں انہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کراچی کنگز کی جانب سے سنچری بنائی تھی۔

  • کراچی فش ہاربر میں گیس لیک ہونے سے مزدوروں کی حالت خراب

    کراچی فش ہاربر میں گیس لیک ہونے سے مزدوروں کی حالت خراب

    کراچی: فش ہاربر میں گیس لیک ہونے کی وجہ سے 7 مزدوروں کی حالت خراب ہوگئی۔پولیس کے مطابق فش ہاربر کے ایک گودام میں کنٹینر میں گیس بھرنے سے 7 مزدوروں کی حالت غیر ہوگئی۔مزدوروں کو نیم بے ہوشی کی حالت میں سول اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد کے بیان قلمبند کر کے کارروائی کی جائے گی۔

  • لانڈھی،شاہ لطیف اوراورنگی ٹاؤن سے 3 افراد کی لاشیں برآمد

    لانڈھی،شاہ لطیف اوراورنگی ٹاؤن سے 3 افراد کی لاشیں برآمد

    لانڈھی،شاہ لطیف اوراورنگی ٹاؤن سے 3 افراد کی لاشیں ملیں۔ تفصیلات کے مطابق لانڈھی تھانے کی حدودلانڈھی36بی نزد اولیاء مسجد کے قریب قائم سیوریج نالے سے ایک شخص کی لاش ملی ، لاش کو فوری طور پر ریسکیو عملے نے نکال کر جناح اسپتال منتقل کیا ، پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 60 سالہ عمران کے نام سے ہوئی ،وہ مرگی کا مریض تھا اور اتفاقیہ طور پر نالے میں گرکر جان سے گیا،وہ اسی علاقے کارہائشی تھا،پولیس نے کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی۔
    اورنگی ٹاون کے علاقے میں واقع فٹبال چورنگی کے قریب سے ایک شخص کی لاش کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کوتحویل میں لے کر عباسی شہید اسپتال منتقل کی ، پولیس کے مطابق متوفی کی عمر 50سی55سالے کے درمیان ہے تاہم فوری طور پر شناخت اور وجہ موت معلوم نہیں ہوسکی۔شاہ لطیف ٹاؤ ن تھانے کی حدود شاہ لطیف سیکٹر 16 اے سے جمعہ کی شام گھر کے اندر سے ایک شخص کی لاش ملی ، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا ، پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت60سالہ حاجی امان اللہ ولد فقیر محمد کے نام سے ہوئی پولیس کے مطابق ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ متوفی کی موت طبعی طوپر ہوئی پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی

  • سی ٹی ڈی کی حساس اداروں کے ہمراہ عزیز آباد میں کارروائی

    سی ٹی ڈی کی حساس اداروں کے ہمراہ عزیز آباد میں کارروائی

    ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے حساس اداروں کے ہمراہ عزیز آباد میں کارروائی کی ، کارروائی کے دوران سانحہ بلدیہ فیکٹری کے مرکزی ملزم رحمان بھولا کے قریبی ساتھی کو گرفتار کرلیا،اس ضمن میں سی ٹی ڈی ذرائع نے بتایا کہ گرفتار یاسین عرف بٹک عرف ڈاڈاایم کیوایم لندن کا دہشت گرد ہے اور پولیس اہلکارسمیت ٹارگٹ کنگ کی متعددوارداتوں میں ملوث ہے،دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ 98ء میں رحمان بھولا کی ہدایت پر پولیس اہلکارعارف اوراکبر کی ریکی کی، میری نشاندہی پرشکیل سپناگروپ نی دونوں کوفائرنگ کرکے قتل کیا جبکہ 2008میں ساتھیوں کے ہمراہ سیاسی کارکن کوقتل کیا،ملزم نے بیان میں کہا کہ رحمان بھولا کیساتھ ملکر بلدیہ ٹاؤن میں چاندگروپ کے شاکرپٹنی ، رنچھوڑلائن میں ایک شخص اور یعقوب مادہ کے چھوٹے بھائی عباس مادہ کو قتل کیا، ملزم یاسین پہلے بھی متعدد مقدمات میں گرفتار ہوچکا ھے۔