فائرنگ کے مختلف واقعات میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نصرت بھٹو کالونی گلی نمبر 32 کے قریب فائرنگ سے 1 شخص زخمی ہوگیا جسے ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمی شخص کی شناخت 25 سالہ اقبال ولد بہادر سید کے نام سے ہوئی ہے، اعظم بستی گلی نمبر 26 میں فائرنگ سے 1 شخص زخمی ہوگیا جسے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمی شخص کی شناخت 45 سالہ ارتضیٰ ولد اسلم کے نام سے ہوئی ہے، نارتھ کراچی بابا موڑ کے قریب فائرنگ سے 1 شخص زخمی ہوگیا، زخمی ہونے والے شخص کو ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے اور اورنگی ٹاؤن فقیر کالونی کے قریب فائرنگ، 1 شخص زخمی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے کو عباسی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمی شخص کی شناخت 21 سالہ فاروق ولد عالم شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔
Category: کراچی
-

لیاقت جتوئی کے سیف اللہ ابڑوپرالزامات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
اندرون سندھ کے پارٹی رہنماؤں کو نظر انداز کرنے پر لیاقت جتوئی کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا کیونکہ اندرون سندھ کے پارٹی رہنماؤں نے پی ٹی آئی کے کامیاب جلسے کرانے پر لیاقت جتوئی کا بھرپور ساتھ دیا تھا اور لیاقت جتوئی پریس کانفرنس میں بار بار کامیاب جلسے کرانے اوربھاری ووٹ بینک کا بھی ذکرکرتے رہے تھے ذرائع نے بتایا کہ 26 فروری کو طلب کیے گئے ناراض گروپ کے اجلاس کے لیے لیاقت جتوئی نے ہم خیال رہنماؤں سے رابطے کیے ہیں جس میں اللہ بخش انڑ ، راجہ جکھرانی، ممتاز علی شاہ اور اکبر بھنگوار سے رابطے ہوئے ہیں لیاقت جتوئی نے دو روز قبل وزیراعظم عمران خان کو ایک شکایت بھرا خط بھی بھیجا تھا جس میں انہوں نے وزیراعظم کو پارٹی ہائی جیک کرنے سے متعلق اشارہ دیا تھا خط میں لیاقت جتوئی کا کہنا تھا کہ کراچی کامخصوص ٹولہ اور گورنر ہاؤس میں بیٹھے کچھ لوگ پارٹی کو نقصان پہنچارہے ہیں ذرائع نے بتایا کہ دو دن گزرنے کے باوجود اب تک عمران خان کو لکھے گئےخط کاجواب نہیں آیا جس پر 26 فروری کو طلب کیے گئے اجلاس میں اہم فیصلے کیے جاسکتے ہیں واضح رہے کہ لیاقت جتوئی نے سیف اللہ ابڑوپر35 کروڑ میں سینیٹ ٹکٹ خریدنے کا الزام لگایا تھا جس پر سیف اللہ ابڑو نے انہیں 2 ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیجا ہے۔
-

لاپتا افراد کی عدم بازیابی ،سندھ ہائیکورٹ برہم،آئی جی طلب
سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی ۔ عدالت نے لاپتا افراد کی عدم بازیابی پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور آئی جی سندھ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ جسٹس نعمت اللہ نے ریمارکس دیئے کہ کیا وجہ ہے تفتیشی افسر لاپتا افراد کو بازیاب نہیں کرپارہے، آئی جی سندھ پیش ہوکر بتائیں لاپتا افراد بازیاب کیوں نہیں ہوئے؟ اب ہم چیف سیکرٹری سندھ کو بھی طلب کریں گے۔عدالت نے کہا کہ ہم ظلم کسی کے ساتھ نہیں ہونے دیں گے، لوگ پریشان ہیں کسی کو کوئی احساس ہی نہیں، جے آئی ٹیز اورصوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس ہوچکے مگر نتائج زیرو ہیں، کسی تفتیشی افسر کو برطرف کیا ، تنزلی کی؟عدالت کے استفسار پر محکمہ داخلہ کے فوکل پرسن نے بتایا کہ ابھی تک کسی تفتیشی افسر کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی۔اس موقع پررینجرز کے پراسیکیوٹر نے بتایا کہ لاپتا شہریوں کو حراست میں نہیں لیا گیا ہے۔عدالت نے حراستی مراکز کی رپورٹ پیش نہ کرنے پر وفاقی حکومت کے وکیل پر بھی شدید برہمی کا اظہار کیا اور 30 مارچ کو تفصیلات طلب کرلیں۔
-

سینیٹ الیکشن میں نااہلی: پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم رہنماؤں کا الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ چیلنج
تحریک انصاف اور ایم کیو ایم رہنماؤں نے سینٹ الیکشن میں نااہلی کا الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ چیلنج کر دیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے سیف اللہ ابڑو اور رؤف صدیقی کی درخواستیں سماعت کیلئے منظور کرلیں۔ پی ٹی آئی رہنما سیف اللہ ابڑو نے درخواست میں موقف اپنایا کہ الیکشن ٹربیونل نے حقائق کو نظر انداز کیا۔ ٹیکنو کریٹ کی تشریح پر پورا اترتا ہوں، الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، سینٹ الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے جبکہ ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی نے درخواست میں کہا کہ سینٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے۔ ریٹرنگ افسر نے روف صدیقی کے ٹیکنو کریٹ پر کاغذات مسترد کر دیئے تھے۔ الیکشن ٹربیونل نے ریٹرنگ افسر کے فیصلے کو برقرار رکھا تھا۔
-

پی ایس ایل 6، دفاعی چیمپئن کراچی کنگز آج اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ان ایکشن ہوں گے
پی ایس ایل 6 کا چھٹا میچ آج کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہو گا، فاتحانہ آغاز کرنے والی دونوں ٹیمیں وِننگ ٹریک پر رہنے کے لیے پرعزم ہیں نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل سکس کا چھٹا میچ، دفاعی چیمپئن کراچی کنگز، اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف اِن ایکشن ہوں گے۔ دن کا واحد میچ شام سات بجے کھیلا جائے گا دونوں ٹیموں نے تیاریاں مکمل کر لیں، پلان بھی فائنل ہیں شائقین کو خوشگوار موسم میں چوکے چھکے لگنے کا انتظار ہے۔ شاداب خان کو کھلاڑیوں پر مان ہے، الیکس ہیلز اور آل راؤنڈر فہیم اشرف ٹیم کی جان ہوں گے
میزبان ٹیم کراچی کنگز نے فتح کی دھاک بٹھانے کی ٹھان لی۔ ورلڈ کلاس بیٹسمین بابر اعظم اور شرجیل خان کے علاوہ محمد عامر میدان مارنے کو تیار ہیں۔ دونوں ٹیموں نے لیگ سکس کا فاتحانہ آغاز کر لیا، ایک ایک کی جیت سے دونوں کا مورال ہائی ہے۔ آخری پانچ میچز میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا پلہ بھاری، تین بار جیت اپنے نام کی دفاعی چیمپئن کراچی کنگز نے گذشتہ سال کے دونوں میچز میں فتح سمیٹی تھی۔ کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان زور کے جوڑ نے مقابلے کو اعصاب شکن بنا دیا۔ -

جرمن شہری کے زبان سے کراچی پولیس کی تعریف
جرمن شہری کا سندھ پولیس پر اعتماد کا اظہار
میرا نام کریسٹن ڈوچمنٹ ہے میں دس فروری کو کاروبار کے حوالے سے کراچی آیا تھا۔ نجی ہوٹل میں ٹھہرا تھا ہوٹل کی سروس کے حوالے سے مجھے شکایات تھیں، بار بار شکایات کیں مگر کسی نے نہ سنی، جب کوئی شنوائی نہ ہوئی تو پولیس سے رابط کیا۔
پولیس فوری طور پر پہنچ گئی محنتی پولیس آفیسرSHO کلیم موسی’ سے رابطہ ہوا۔پولیس اہلکاروں نے تحمل سے میری مشکلات سنیں، ہوٹل کی سروسز نہ ملنے پر مسئلہ حل کروا دیا، پولیس حکام نے بہتر سہولیت والے ہوٹل میں منتقل کروا دیا۔
جرمن شہری نے پولیس کا شکریہ ادا کیاسندھ پولیس اور کراچی پولیس زندہ باد بھی کہا. -

شہری کے اکاؤنٹ سے 84 لاکھ سے زائد رقم کی خورد برد کرنے والے نیشنل بینک کے 3 ملازمین گرفتار
شہری کے اکاؤنٹ سے 84 لاکھ روپے کی خورد برد کرنے والے نیشنل بینک کے تین ملازمین سمیت ایک شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے کمرشل بینکس سرکل نے کارروائی کے دوران 84 لاکھ سے زائد رقم کی خورد برد میں ملوث نیشنل بینک کے 3 ملازمین اور ایک شہری کو گرفتار کرلیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل بینکس سرکل فہد خواجہ کے مطابق بینک ملازمین کی ملی بھگت سے جعل سازی اور فراڈ کی واردات نیشنل بینک کے این او آر کمپلیکس میں کی گئی۔
اشہد صدیقی نامی آئی ٹی ماہر نے بینک ملازمین کی ملی بھگت سے نجی کمپنی کے اپنے ہم نام اکاؤنٹ ہولڈر کی رقم اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کی۔ بینک مینجر کی شکایت پر ایف آئی اے نے 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
بینک ملازمین کی گرفتاری عمل میں آئی۔ فراڈ میں ملوث خالد رشید، حسین میمن سمیت مزید دو بینکار بھی گرفتار کیے جائیں گے، فراڈ میں مختلف برانچز کے بینکاروں میں اے وی پی، مینیجر آپریشن افسر، افسر گریڈ ون، نیجر، ہیڈ کیشئیر بھی شامل ہیں جن کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
خیال رہے کہ بینک ملازمین کے فراڈ کی یہ خبر آنے کے بعد بینک صارفین میں کافی تشویش پائی جاتی ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ اگر بینکوں میں بھی عوام کا پیسہ محفوظ نہیں ہے تو عوام کہاں جائے؟ . -

مریم نواز کا دوسرا روپ دکھانے پر پاکستان ہندو کونسل کا عامر لیاقت کیخلاف بڑا اعلان
مریم نواز کا دوسرا روپ دکھانے پر پاکستان ہندو کونسل کا عامر لیاقت کیخلاف بڑا اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ممبر قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی متنازع ٹویٹ، پاکستان ہندو کونسل کے سربراہ ڈاکٹر رمیش کمار نے فوری ڈیلیٹ کرنے کا مطالبہ کردیاڈاکٹر رمیش کمار کا کہنا تھا کہ مذہبی اسکالر ہونے کا دعویدار سوشل میڈیا پر تضحیک آمیز مواد نشر کر رہا ہے، پاکستان ہندو کونسل نے بلاسفیمی ایکٹ کے تحت سخت کاروائی کا مطالبہ کر دیا
ڈاکٹر رمیش کمار نے الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ عامر لیاقت حسین فوری طور پر ہندو دھرم سے منسوب اپنی ٹویٹ ڈیلیٹ کرکے معافی مانگے،بصورت دیگر پاکستان ہندو کونسل ملک بھر میں احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے،عامر لیاقت کے نفرت انگیز اقدام سے ہندو کمیونٹی اضطرابی کیفیت میں مبتلا ہے،
https://twitter.com/AamirLiaquat/status/1364222990842478592
ڈاکٹر رمیش کمار کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت آئندہ ایسی شرمناک حرکت سے باز رہنے کی یقین دہانی کرائے، معافی نہ مانگنے پر بلاسفیمی ایکٹ کے تحت قانونی کاروائی کی جائے،
واضح رہے کہ عامر لیاقت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی تھی جس میں انہوں نے مریم نواز کا دوسرا روپ دکھا یا تھا، مریم نواز نے اپنی ایک تقریر میں کہا تھا کہ این اے 75 ضمنی الیکشن میں دھاندلی کے بعد حکمران اب میرا دوسرا روپ دیکھیں گے

-

وفاق کی گرین لائن بس چلانے کے لئے سندھ حکومت سے تعاون کی یقین دہائی
وفاق نے سندھ ہائی کورٹ میں اپنی رپورٹ میں یقین دلایا ہے کہ کراچی میں گرین بس چلانے کیلئے سندھ حکومت سےتعاون کیاجائےگا۔بدھ کوسندھ ہائی کورٹ میں کراچی میں ٹرانسپورٹ کی سہولت سے متعلق کیس کی سماعت میں وفاقی حکومت نے گرین لائن بس سروس سے متعلق رپورٹ جمع کروادی۔وفاق نے عدالت کو بتایا کہ گرین لائن بس سروس کا 24کلومیٹرٹریک کا فیزون مکمل ہوچکا ہے۔دوسرافیزمارچ2021تک مکمل ہوجائےگا۔اس پروجیکٹ میں سرجانی ٹاؤن سے ٹاور تک 24 اسٹیشنز ہونگے۔ دوسرے فیز میں نمائش کےبعد والے ٹریک میں سول ورک جاری ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ 80 بسیں جلد کراچی پہنچ جائیں گی اورنجی ادارے سے تمام ٹینڈرز ہوچکے ہیں۔اس حوالےسے ادائیگیوں کا طریقہ کار جاری ہے۔ گرین لائن اوراورنج لائن بسوں کیلئے چینی کمپنی سےمعاہدہ کیا گیا ہے۔وفاقی حکومت نے کہا ہے کہ ابتدائی طور پر 3 برس کے لیے یہ منصوبہ سندھ حکومت کے حوالے کیا جائے گا اور سندھ حکومت ہی اس کو چلائے گی۔سپریم کورٹ کو بھی وفاقی حکومت نے یہ بتایا تھا کہ رواں برس گرین لائن بس سروس منصوبہ مکمل فعال کردیا جائے گا۔ درخواست گزار کو جوابی دلائی کےلیے تیاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کیس کی سماعت یکم اپریل تک ملتوی کردی گئی ہے۔
گرين لائن بس جون2021 تک چلانے کا حکم
گرين لائن بس جون2021 تک چلانے کا حکم
گرین لائن بس منصوبہ 2021 میں مکمل ہوجائے گا. -

کراچی نارتھ ناظم آباد کے علاقے سے دو انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار
پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد سے انتہائی مطلوب 2 دہشتگردوں اظہرالدین عرف ماما اور محمد گبول عرف جمشید کو اسلحہ اور ہینڈ گرنیڈ سمیت گرفتار کیا گیا ہے پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم اظہر الدین نے انکشاف کیا ہے کہ 2010 میں ملزمان نے افغانستان سے دہشتگردی کی ٹریننگ لی، 2013 میں بنگالی ایکشن کمیٹی کے غیاث الدین کی ریکی کی جسے دو ساتھیوں احمد اور عرفان نے قتل کیا، سال 2014میں رضا نامی شخص کی ریکی کی اور ساتھیوں سے مل کر قتل کی کوشش کی لیکن ناکامی ہوئی پولیس کے مطابق گرفتار دوسرے دہشتگرد محمد گبول نے دوران تفتیش ڈکیتی، قتل اور ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر وارداتوں کا بھی اعتراف کیا پولیس کے مطابق دوران تفتیش دہشتگردوں نے حساس مقامات کی ریکی، دہشتگردوں کو پناہ دینے اور دیگر وارداتوں کا اعتراف کیا
