Baaghi TV

Category: کراچی

  • دہشتگردی اور منشیات فروشی میں ملوث ملزم گرفتار

    دہشتگردی اور منشیات فروشی میں ملوث ملزم گرفتار

    کراچی: منگھوپیر پولیس نے دہشتگردی اور منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    ملزم سرعام غیر قانونی منی کلاشن/ماؤزر لیکر منشیات کی سپلائی کر رہا تھا اور شہریوں میں خوف و حراس پھیلا رہا تھا ۔

    ملزم جہانزیب ولد عبدالخالق بین الصوبائی منشیات سپلائر گروہ کا کارندہ ہے۔

    چوکی انچارج مائی گاڑی نے گلشن توحید کے قریب سے ملزم کو گرفتار کیا۔

    گرفتار ملزم سے 1040 گرام فائن کوالٹی چرس، منی کلاشن/ماؤزر بمعہ ایمونیشن اور 125 موٹرسائیکل برآمد۔

    گرفتار ملزم کیخلاف مقدمہ الزام نمبر 140/2021 اور 141/2021 درج، تفتیش جاری۔

    ملزم پیشہ ور مجرم ہے اور متعدد بار گرفتار ہو کر جیل بھی جا چکا ہے۔

  • باغی بنا مظلوم کی آواز، ملیر کے علاقے چمن کالونی میں پانی کی عدم فراہمی

    باغی بنا مظلوم کی آواز، ملیر کے علاقے چمن کالونی میں پانی کی عدم فراہمی

    کراچی: ملیر کے علاقے کھوکھراپار چمن کالونی یوسی 12 میں گزشتہ 20 روز سے پینے کے پانی سے علاقہ مکین محروم

    ملیر کھوکھراپار چمن کالونی یوسی 12 میں سوریج لائن کی کھدائی کے دوران واٹر بورڈ کی مین لائن کو نقصان پہنچا،
    جس پر علاقہ مکین کی جانب سے واٹر اینڈ سیوریج کے اعلیٰ عہدیداران کو بھی آگاہ کیا گیا
    چند دن بعد واٹر بورڈ کے عملے نے سروے کیا، سروے کے بعد دو جگہ سے متاثر شدہ لائن کو جوڈ دیا گیا،
    جو پانی کی سپلائی بحال ہونے کے بعد پھر متاثر ہوگئی
    واٹر بورڈ کی جانب سے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے
    جس کی وجہ سے سیوریج لائن کا کام متاثر ہونے سے علاقے کی مین سڑک متاثر ہونے سے ٹرانسپورٹ اور کاروبار بھی متاثر ہے رہائشیوں کو بھی سخت پریشانی کا سامنا ہے.

    گہرے گڑھوں میں پانی جمع ہونے سے چھوٹے بچوں کا گرنے اور کسی بھی حادثے کا بھی خدشہ ہے

    وزیر بلدیات اس پر فوری نوٹس لیں اور کام کو جلد مکمل کروائیں۔

  • مختلف واقعات میں فائرنگ سے دو افراد زخمی

    مختلف واقعات میں فائرنگ سے دو افراد زخمی

    کراچی: ناظم آباد عید گاہ گراﺅنڈکے قریب فائرنگ ایک شخص زخمی عباسی ہسپتال منتقل کیاگیاہے۔
    زخمی ہونے والے شخص کی شناخت سردارولد صابرخان عمر18سال۔

    کراچی: نارتھ کراچی سیکٹر 5-Bکے قریب فائرنگ ایک شخص زخمی عباسی ہسپتال منتقل کیاگیاہے۔
    زخمی ہونے والے شخص کی شناخت محتشم ولداحمد صدیقی عمر24سال۔

  • 15 مارچ سے شادیوں کی اجازت

    15 مارچ سے شادیوں کی اجازت

    این سی او سی نے 15 مارچ سے اِن ڈور شادیوں کی اجازت دے دی، مزارات اور سینما گھر بھی کھولنے کا اعلان
    کاروباری سرگرمیوں اور پارک کی بندش کا دورانیہ بھی ختم کرنے کا اعلان

    پی ایس ایل میچز میں بھی 50 فیصد شائقین کو آنے کی اجازت دے دی گئی، اس وقت پی ایس ایل میچز میں صرف 20 فی صد شائقین کی اجازت ہے، نئے فیصلے کے بعد اب پی ایس ایل پلے آف میچز کے لیے اسٹیڈیم گنجائش کے مطابق تماشائیوں کی اجازت ہوگی، تاہم کرونا ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد ہوگا۔

    15 مارچ سے اِن ڈور شادیوں کی اجازت کا بھی فیصلہ کر لیا ہے، تاہم اِن ڈور شادیوں میں کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا، 15 مارچ سے مزارات اور سینما گھر بھی کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ سماجی فاصلے اور ماسک کے استعمال پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔

    کاروباری سرگرمیوں اور پارکس کی بندش کا دورانیہ بھی ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے، گھروں سے کام کرنے والے 50 فی صد عملے کو گھروں سے کام کی شرط بھی ختم کر دی گئی۔

  • ضلع کیماڑی میں مصطفیٰ کمال کا خطاب

    ضلع کیماڑی میں مصطفیٰ کمال کا خطاب

    کراچی: گزشتہ روز پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفئ کمال ضلع کیماڑی کے علاقے بھٹہ ولیج تاتا ہاؤس میں مختلف برادریوں کے معززین سے خطاب کیا، اس موقع پر وائس چیئرمین شبیر احمد قائم خانی ممبر نیشنل کونسل و کیماڑی ڈسٹرکٹ کے صدر ہمایوں عثمان راجپوت سمیت ڈسٹرکٹ کیماڑی و ٹاؤن کے عہدیداران بھی موجود تھے ۔

  • دھاندلی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے گئے

    دھاندلی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے گئے

    این اے 221تھرپارکر میں دھاندلی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے گئے، صوفی یحییٰ قادری

    ہمارے امیدوار کے انتقال کرجانے اور ان کے پیپلزپارٹی *کے حق میں دستبردار ہونے کی جھوٹی خبریں چلواکر ٹی ایل پی کے ووٹرز کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی ۔

    تما تر ہتھکنڈوں کے باوجود عوام اہلسنت حافظ سعد رضوی کی قیادت میں متحد ہیں ،عام انتخابات میں ملک کی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھریں گے۔
    صوفی یحییٰ قادری
    کراچی (پ ر)تحریک لبیک پاکستان سندھ کے ناظم اعلیٰ صوفی یحییٰ قادری نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 221تھرپارکر میں دھاندلی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے گئے۔ٹی ایل پی کے پولنگ ایجنٹوں کو پولنگ اسٹیشنز سے باہر نکال کر من مانی کی گئی جبکہ ہمارے امیدوار کے انتقال کرجانے اور ان کے پیپلزپارٹی کے حق میں دستبردار ہونے کی جھوٹی خبریں چلواکر ٹی ایل پی کے ووٹرز کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی
    ۔انہوںنے کہا کہ دھاندلی کے عمل میں پی ٹی آئی بھی پیچھے نہیں رہی اور ان کی جانب سے ایک پولنگ اسٹیشن کو آگ لگائی گئی اور کارکنوں کو ہراساں کیا گیا لیکن ان تمام تر ہتھکنڈوں کے باوجود عوام اہلسنت حافظ سعد رضوی کی قیادت میں متحد ہیں اور آئندہ عام انتخابات میں ٹی ایل پی ملک کی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھرے گی۔

    گزشتہ روز جاری اپنے بیان میں صوفی یحییٰ قادری نے کہا کہ سندھ میں ہونے والے ضمنی الیکشن ایک مذاق کے مترادف تھے۔پیپلزپارٹی نے اپنی صوبائی حکومت کے بل بوتے پر تمام ناجائز ہتھکنڈے استعمال کیۓ
    ان تمام باتوں کے باوجووعوام اہلسنت جوق در جوق ٹی ایل پی کو ووٹ دینے کے لیے پولنگ اسٹیشنز تک آئے اور تھرپارکرکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی مذہبی سیاسی جماعت کو بڑی تعداد میں ووٹ کاسٹ کیا گیا لیکن ملک کے دیگر حصوں کی طرح یہاں بھی ہمارے ووٹوں پر ڈاکہ ڈالا گیا اور تا حال ہمیں مکمل نتائج سے بے خبر رکھا گیا

    صوفی یحییٰ قادری نے کہا کہ اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے ٹی ایل پی کی عوامی مقبولیت کو کم نہیں کیا جاسکتا ہے۔کراچی سے خیبر تک عوام اہلسنت حافظ سعد رضوی کی قیادت میں متحد ہیں اور امیر المجاہدین علامہ خادم حسین رضوی کے مشن کی تکمیل کے لیے اپنا سب کچھ لٹانے کے لیے تیار ہیں۔انہوںنے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں ٹی ایل پی بڑے بڑے برج گرادے گی اور ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت بن کر ابھرے گی۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے امیدوار گل حسن صاحب اور تمام کارکنان مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے طاغوتی قوتوں کا استقامت اور بہادری سے مقابلہ کیا۔

    صوفی یحییٰ قادری نے چیف الیکشن کمشنر سمیت دیگر حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ سندھ کے ضمنی الیکشن میں ہونے والی باقاعدگیوں کا نوٹس لیں۔

  • مولانا اورنگزیب فاروقی کے خلاف مقدمہ درج

    مولانا اورنگزیب فاروقی کے خلاف مقدمہ درج

    کراچی : بغیر بتائے شہر کیوں چھوڑا مولانا اورنگزیب فاروقی کے خلاف مقدمہ درج

    اورنگزیب فاروقی کے شاہ لطیف تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا، مولانا کے خلاف انسداد دہشتگردی کی دفعہ شامل کی گئی ہے.

    مقدمہ سرکار مدعیت میں درج کیا گیا، مولانا فورتھ شیڈیول میں شامل ہیں اور علاقہ پولیس کو انفارم کیے بغیر شہر نہیں چھوڑ سکتے.

  • زرداری ہاوَس میں ایم پی اے فریال تالپور سے پیر امیر علی شاہ جیلانی کی ملاقات

    زرداری ہاوَس میں ایم پی اے فریال تالپور سے پیر امیر علی شاہ جیلانی کی ملاقات

    پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور سے پیر امیر علی شاہ جیلانی کی ملاقات فریال تالپور سے این اے-221 کے نومنتخب پی پی پی ایم این اے پیر امیر علی شاہ جیلانی نے زرداری ہاوَس کراچی میں ملاقات کی
    امیر علی شاہ جیلانی نے ضمنی انتخابات میں پارٹی کی جانب سے بھرپور حمایت پر قیادت کا شکریہ ادا کیا پارٹی قیادت کے اعتماد اور جیالوں کی انتہک محنت کے بغیر ضمنی انتخابات کے معرکے میں کامیابی ممکن نہ تھی امیر علی شاہ جیلانی حالیہ ضمنی انتخابات نے ثابت کردیا، تھرپارکر کی عوام اور پیپلز پارٹی کا تعلق اٹوٹ ہے
    تھرپارکر کی ترقی کے لیئے پیپلز پارٹی کی حکومتوں کا کردار شاندار رہا ہے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری چاہتے ہیں، تھرپارکر میں ترقی کے عمل کو مزید تیز کیا جائےعوام کی خدمت ہمارا منشور اور مساوات پر مبنی پاکستان ہماری منزل ہے.

  • بن قاسم سے پولیس کو اسٹریٹ کرمنل ساتھی سمیت گرفتار

    بن قاسم سے پولیس کو اسٹریٹ کرمنل ساتھی سمیت گرفتار

    بن قاسم سے پولیس کو اسٹریٹ کرمنل ساتھی سمیت گرفتار۔پولیس نے خفیہ اطلاع پر ٹارگیٹڈ کارروائی کی۔گرفتار ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بمعہ ایمونیشن اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد۔ملزمان سے برآمد موٹرسائیکل تھانہ شاہ لطیف کے علاقے سے چوری کی گئی تھی۔گرفتار ملزمان شہریوں سے ڈکیتی اور راہزنی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث تھے ۔ملزمان کیخلاف تھانہ اسٹیل ٹاؤن، شاہ لطیف اور بن قاسم میں ڈکیتی سمیت دیگر نوعیت کے متعدد مقدمات درج ہیں۔گرفتار ملزمان نے واردتوں میں چھینی/ چوری شدہ موٹرسائیکلیں استعمال کر نے کا انکشاف کیا۔ملزمان کیخلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔گرفتار ملزمان کو مزید پوچھ گچھ کیلئے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ملزمان سے برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے روانہ کر دیا گیا۔گرفتار ملزمان میں مختیار علی اور صدام ولد حاجی شامل ہیں۔

  • سب انسپکٹر عباسی چیمہ کی کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس

    سب انسپکٹر عباسی چیمہ کی کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس

    میرا مطالبہ اعلیٰ افسران اعلیٰ عدلیہ سے یہ ہے کہ میرے خلاف کس بنیاد پر ناانصافی کی گئی ہے اور مزید کی جا رہی ہے میرا موقف سنے بغیر مجھے ڈس مس فرام سروس کیا گیا ہے۔
    محکمہ پولیس رہتے ہوئے عوام دوست پولیس آفسر ہونا میرا جرم بن گیا ہے کیا؟ اپنی تعیناتی کے دوران منشیات کے بڑے بڑے اڈّوں کی نشاندہی کرنا اور ان کے خلاف سخت ایکشن لینے کی آواز بلند کرنا میرا جرم بنا دیا گیا ہے کیا؟ لینڈ گریپرز قبضہ مافیا کے خلاف ایرانی ڈیزل کے اسمگلروں کے خلاف سخت ایکشن لیے جانے کی آواز بلند کرنا اور اعلیٰ افسران سے ایسے لوگوں کے خلاف کارروائیاں کرنے کے لئے مدد طلب کرنا جرم بنا دیا گیا ہے کیا؟ تمام اعلیٰ افسران کی طرف سے مسلسل خاموشی اختیار کئے رکھنا اور ایسے لوگوں کے خلاف خود علاقہ تھانوں میں نکل کر ایکشن لینا بھی ایک سوالیہ نشان ہے جبکہ میڈیا اور سوشل میڈیا ایسے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ایکشن لیے جانے کی اشد عاہر پلیٹ فارم پر کر رہا ہو۔ آئی جی سندھ کے اغواء کے معاملے پر ایک صحافی کو یہ کہنا کہ میرے خیال میں یہ کوئی غلط فہمی تو ہو سکتی ہے یا تو آئی جیسے میں آئی جی صاحب کی اپنی بھی اتنی بڑی سیکیورٹی ہونے اور ان گلیوں میں جہاں آئی جی ہاؤس ہے دوسرے اعلیٰ افسران کی سیکیورٹی کے لیے گارڈ تعینات رہنے کی وجہ سے آئی جی سندھ کیسے اغوا ہو سکتا ہے اس بات پر اپنی رائے دینا میرا جرم بنا دیا گیا ہے۔مجھے تھانہ منگوپیر سے نئے ایس ایچ او کی تعیناتی کے بعد فوری طور پر اس لیے کلوز کردیا گیا ہے کہ میں ان کے راستے میں رکاوٹ نہ بن جاؤں اور وہ پہلے والے ایس ایچ او صاحب ان کی طرح جرائم پیشہ افراد منشیات کے اڈوں اور لینڈ مافیا ایرانی ڈیزل کے اسمگلروں کی خود سرپرستی کرکے کروڑوں روپے ہفتہ لے کر خود بھی کھائیں اور اوپر تک پہنچائیں افسوس ہے۔جس فون کال پر تین سال پہلے میں رابطہ ہونا یا کال کرنے والے کا میرے نمبر پر رابطہ کرنے کو آج فوری طور پر جواز بنا کر مجھے مورخہ 16 فروری 2021 کواس کال کرنے والے کے بارے میں مجھ سے نہ کسی انکوائری کمیٹی میں مجھے بلاۓ جانے میرا موقف سنیں بغیر فائنل شوز کاز ایشو کرے اور اس شوکاز کے مجھے ایشو کرانے ایک ایک قبل بھی مورخہ 15 فروری 2021 کو ایس ایس پی صاحبہ ویسٹ کے آرڈر سے ڈسمس فرام سروس کر دینا کون سے قانون میں ہے؟