Baaghi TV

Category: کراچی

  • پی ٹی آئی کی جانب سے پریس کلب کے سامنے احتجاج شروع ہوچکا

    پی ٹی آئی کی جانب سے پریس کلب کے سامنے احتجاج شروع ہوچکا

    ‏تحریک انصاف خرم شیر زمان کا کراچی پریس کلب کے باہر مظاہرے سے پیغام پپلزپارٹی اب بینظر کہ جماعت نہیں رہی یہ زرداری لیگ بن چکی ہے ‏یہ ظلم کررہے ہیں دہشتگردی کے پرچے کاٹےجارہے ہیں آج پورے کراچی سے ورکر یہاں جمع یے ورکنگ ڈے ہونے کے باوجود یہاں بڑی تعداد میں لوگ جمع ہیں ہم انکے ظلم و ستم کے سامنے جھکے گے نہیں یہ ہمیں روک نہیں سکتے ‏زرداری خاندان کے نوکر مراد علی شاہ کی سندھ حکومت کی جانب سے حلیم عادل شیخ، سمیر میر شیخ سمیت پی ٹی آئی ورکرز کی گرفتاری اور جھوٹی ایف آئی آر کٹوانے کے خلاف پی ٹی آئی کی جانب سے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ۔ کارکنان کی بڑی میں شرکت!

    گو مراد گو مراد کے نعرے لگائے جا رہے ہیں۔۔۔

  • وفاقی کابینہ نے کراچی بندرگاہ سے انٹرنیشنل فیری سروس کی منظوری دے دی۔

    وفاقی کابینہ نے کراچی بندرگاہ سے انٹرنیشنل فیری سروس کی منظوری دے دی۔

    کراچی: چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) نادر ممتاز وڑائچ نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے کراچی بندرگاہ سے انٹرنیشنل روٹ پر فیری سروس کی منظوری دے دی پاکستان میرین اکیڈمی کی پاسنگ آوٹ پریڈ کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چئیرمین کے پی ٹی کا کہنا تھا کہ کراچی ویسٹ ہارف پر فیری کروز ٹرمینل تقریبا تیار ہوچکے ہیں، انٹرنیشنل فیری سروس کراچی کی بندرگاہ سے بیرون ملک کہیں بھی جاسکتی ہے، اسے پرائیوٹ سیکٹر کے ذریعے چلایا جائےگا جس کے لیے ہوائی اڈوں کی طرز پراے این ایف، کسٹم اور دیگر اداروں کے کاونٹرز قائم کیے جائیں گے ان کا کہنا ہے کہ میری ٹائم یونیورسٹی کا قیام اہم قدم ہوگا، اس حوالے سے کیس ایچ ایس سی کے پاس گیا ہوا ہے جلد ہی یونیورسٹی کی منظوری ملے گی، یونیورسٹی کے آؤٹ سٹی کیمپس اور مالی طور پر پاکستان میرین اکیڈمی کو سپورٹ کریں گے چئیرمین کے پی ٹی کے مطابق کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم کی طرح گوادر پورٹ بھی اہمیت کا حامل ہے، ماضی میں پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے پاس بحری جہازوں کا بہت بڑا فلیٹ تھا کچھ معاشی وجوہات کی بنا پر اس میں کمی واقع ہوئی تاہم اب پی این ایس سی کے جہازوں میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔

  • کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کے گرد گھیرا تنگ،رولر اسکٹیس فورس تعینات

    کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کے گرد گھیرا تنگ،رولر اسکٹیس فورس تعینات

    کراچی پولیس نے شہر میں بڑھتے اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئے جدید رولر بلیڈنگ اسکیٹس فورس تعینات کردی ہے, بیس رکنی مسلح رولر بلڈنگ یونٹ نے کرمنلز کو پکڑنے کیلئے سخت تربیت حاصل ہے, یہ پولیس فورس رولر اسکیٹس پہن کے تنگ گلیوں میں گشت کرکے جرائم پر قابو پائے گی یونٹ کے سربراہ فرخ علی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے محسوس کیا کہ اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کے لئے ہمیں ایک جدید طریقہ اختیار کرنے کی ضرورت ہے ،مامور افسران آسانی سے 20 ملین آبادی والے اس شہر میں موٹرسائیکلوں پر چوروں کاآسانی سے پیچھا کرسکتے ہیں فرخ علی نے بتایا کہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں اور ناہموار راستوں کی وجہ سے کراچی کے بیشتر علاقوں میں رولر بلیڈنگ کرنے والی پولیس کو تعینات نہیں کیا جاسکتا ، لیکن انہوں نے کہا کہ انہیں چوری اور ہراساں کرنے کے زیادہ واقعات کے ساتھ عوامی مقامات پر بھیجا جائے گا یونٹ میں شامل خاتون اہلکار انیلہ اسلم نے کہا ، "یہ ابھی شروعات ہے۔” “اس رولر بلیڈنگ سے واقعی ہمیں فائدہ ہوگا۔ اس تربیت سے ہم بہت جلد تنگ گلیوں تک پہنچ سکتے ہیں جہاں جانا عام طور پر مشکل ہوتا ہے,فرخ علی نے بتایا کہ یہ یونٹ صرف ہینڈگن لے کر چلے گا رولر بلیڈنگ پولیس یورپ اور دیگر جگہوں پر اسی طرح کے یونٹوں کے نقش قدم پر چل رہی ہے ، اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے کمانڈنٹ ڈاکٹر فرخ علی نے امید ظاہر کی ہے کہ اس نئی پولیس فورس کے ذریعے شہر میں اسٹریٹ کرائم کی ورداتوں کا ممکنہ حد تک خاتمہ ہوسکے گا, تنگ جگہوں پر مجرموں کا تعاقب کرنا مشکل ہوجاتا ہے لیکن رولر اسکیٹس کے ذریعے مشتبہ افرادکا تعاقب کرنے اور ان کو پکڑنے میں پولیس کو مدد ملے گی ٹیم میں تربیت یافتہ 20 مردو خواتین مسلح اہلکار شامل ہیں, امید ہے کہ رولر اسکیٹس پولیس فورس شہر میں جرائم پیشہ افراد کو پکڑنے کے لئے آلہ کار کا کردار ادا کرے گی۔

  • کراچی خواتین اساتذہ کے لئے وزیر اعلی سندھ کی طرف سے خوشخبری

    کراچی خواتین اساتذہ کے لئے وزیر اعلی سندھ کی طرف سے خوشخبری

    سندھ کابینہ کا اسکول اساتذہ کی ٹرانسفر پالیسی پر تبادلہ خیال تعلیمی سال کے دوراں اساتذہ کے تبادلے پر پابندی لگائی گئی ہے اساتذہ کے دیہی سے شہری علاقوں تبادلوں پر بھی 2018 سے پابندع ہے تبادلوں پر پابندع کے باعث بہت سے مسائل پیدا وہئے ہیں، کابینہ کو آگاہی، تبادلوں پر پابندی کے باعثوہ اسکول بند ہورہے ہیں جہاں اساتذہ رٹائرڈ ہوگئے ہیں فیمیل ٹیچرز کی شادی کے باعث بھی ٹرانسفر کی درخواستیں بھی زیر التواء ہیں تبادلوں پر پابندی کے باعث اسکول بھی کھولنا دشوار ہوگیا ہے، کابینہ کو آگاہی تبادلوں پر پابندع کے باعث پرائمری اسکولوں میں 30 بچوں پر ایک استاد کے ریشو بھی برقرار رکھنا مشکل ہوگیا ہے.

    کابینہ نے نئی تبادلہ / پوسٹنگ پالیسی کی منظوری دیدی نئی تعلیمی سال سے اساتذہ کے تبادلے سے پابندی ختم کرنے کی منظوری نئی تعلیمی سال پالیسی کے رہنما اصول ٹرانسفر / پوسٹنگ پالیسی استاد –طلبہ کے تناسب کی بنیادپر محکمہ تعلیم کریگا خواتین اساتذہ کی پوسٹنگ ان کے گھر کے قریب کی درخواست کو ترجیح دی جائے گی کسی اسکول سے استاد کی رٹائرمنٹ کی صورت میں دوسرے اسکول سے ٹیچر کا تبادلہ کیا جائے گا ٹرانسفر کیس ویڈ لاک پالیسی، بیوہ یا بیمار اساتذہ کے تبادلے درخواست کو بھی ترجیح دی جائے گی اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ اساتذہ کے ٹرانسفر مارچ میں نوٹیفائی کرے گا اساتذہ اپنے تبادلے کے لئے جنوری کے دوسرے ہفتے میں ای-اپلیکیشن تائل کرے گا ای-اپلیکیشن کی جانچ پڑتال ہوگی اور تعلیمی سال شروع ہونے سے پہلے ٹرانسفر ہوجائے گا.

  • ایم کیو ایم لندن کے گرفتار دہشت گرد سے متعلق جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

    ایم کیو ایم لندن کے گرفتار دہشت گرد سے متعلق جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

    کراچی ایڈیشنل آئی جی آپریشنز توقیر نعیم نے ایم کیو ایم لندن کے گرفتار دہشت گرد سے متعلق جےآئی ٹی بنانے کیلئے محکمہ داخلہ سندھ کو خط لکھ دیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد سلیم بیلجیم کاقریبی ساتھی ہے اور حوالہ ہنڈی اوردہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث ہے، مبینہ دہشتگرد واحد عرف گڈو اسلحہ ترسیل اور دیگر جرائم میں بھی ملوث ہے۔گذشتہ روز کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ایک کارروائی میں کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے ایم کیو ایم لندن کے دہشت گرد واحد حسین کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے دستی بم برآمد کرلئے تھے۔ایس ایس پی عارف عزیز کے مطابق گرفتار دہشت گرد ایم کیو ایم لندن کےسلیم بیلجیئم کے کہنے پر پارٹی کے دہشت گردوں کو اسلحہ فراہم کرتا تھا جبکہ ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ پارٹی کے لیے جلاؤ گھیراؤ، بد نظمی اور دیگر کارروائیوں میں ملوث رہا ہے.

  • سندھ کابینہ کا بڑا فیصلہ، اساتذہ کے تبادلوں پر پابندی ختم

    سندھ کابینہ کا بڑا فیصلہ، اساتذہ کے تبادلوں پر پابندی ختم

    سندھ کابینہ نے نئی پوسٹنگ پالیسی کی منظوری دیتے ہوئے نئے تعلیمی سال سے اساتذہ کے تبادلوں سے پابندی ختم کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اساتذہ کے دیہی سے شہری علاقوں تبادلوں پر بھی 2018 سے پابندع ہے ، تبادلوں پر پابندی کے باعث بہت سے مسائل پیداہوئے ہیں۔ تبادلوں پر پابندی کے باعث سکول بند ہورہے ہیں، جہاں اساتذہ ریٹائرڈ ہوگئے ہیں۔فیمیل ٹیچرز کی شادی کے باعث بھی ٹرانسفر کی درخواستیں بھی زیر التوا ہیں۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ تبادلوں پر پابندی کے باعث سکول بھی کھولنا دشوار ہوگیا ہے۔تبادلوں پر پابند ی کے باعث پرائمری سکولوں میں 30 بچوں پر ایک استاد کے ریشو بھی برقرار رکھنا مشکل ہوگیا ہے۔ سندھ کابینہ نئے تعلیمی سال سے اساتذہ کے تبادلے سے پابندی ختم کرنے کی منظوری دیدی۔طلبہ کے تناسب کی بنیادپر محکمہ تعلیم کریگا خواتین اساتذہ کی پوسٹنگ ان کے گھر کے قریب کی درخواست کو ترجیح دی جائے گی۔کسی سکول سے استاد کی ریٹائرمنٹ کی صورت میں دوسرے سکول سے ٹیچر کا تبادلہ کیا جائے گا ٹرانسفر کیس ویڈ لاک پالیسی، بیوہ یا بیمار اساتذہ کے تبادلے درخواست کو بھی ترجیح دی جائے گی ۔سکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ اساتذہ کے ٹرانسفر مارچ میں نوٹیفائی کرے گا اساتذہ اپنے تبادلے کے لئے جنوری کے دوسرے ہفتے میں ای-اپلیکیشن فائل کرے گا ای-اپلیکیشن کی جانچ پڑتال ہوگی اور تعلیمی سال شروع ہونے سے پہلے ٹرانسفر ہوجائے گا۔

  • فیصل واوڈا کو کام سے روکنے کے لیے دخواست دائر

    فیصل واوڈا کو کام سے روکنے کے لیے دخواست دائر

    فیصل واوڈا کو کام سے روکنے کے لیے دخواست دائر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو کام سے روکنے کے لیے دخواست دائر کر دی گئی

    درخواست امن ترقی پارٹی کی جانب سے دائر کی گئی ،درخواست میں استدعا کی گئی کہ فیصل واوَڈا کے خلاف نااہلی کیس کے فیصلے تک انہیں کام سے روکا جائے، فیصل واوَڈا آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے

    فیصل واوڈا جو بوٹ لے کر گئے وہ میرے بچوں کا ہے، خاتون کا سینیٹ میں دعویٰ

    فیصل واوڈا کے خلاف ہارے ہوئے امیدوار کی جانب سے مقدمہ کی درخواست پر عدالت کا بڑا حکم

    نااہلی کی درخواست پر فیصل واوڈا نے ایسا جواب جمع کروایا کہ درخواست دہندہ پریشان ہو گیا

    وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی نااہلی کے لیے دائر درخواست میں موقف اپنا گیا ہے کہ انہوں نے کاغذات نامزدگی میں جعلی حلف نامہ جمع کروایا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ فیصل واوڈا کو جعلی حلف نامہ جمع کروانے پر نااہل کیا جائے کیونکہ ایم این اے صادق اور امین نہیں رہے۔ سپریم کورٹ دوہری شہریت رکھنے پر 2 سینٹرز کو نا اہل قراردے چکی ہے

    فیصل واوڈا کی بیرون ملک جائیدادیں، ناقابل تردید ثبوت باغی ٹی وی نے حاصل کر لئے

    درندہ صفت مجرمان کو پھانسی کی سزا دی جائے۔ دردانہ صدیقی

    زیادتی کے مجرموں کو خصوصی عدالت کے ذریعے فی الفور سزا دی جائے،کل مسالک علماء بورڈ

    آبروریزی کے بڑھتے واقعات کسی بڑی تباہی کی نشاندہی کر رہے ہیں، علامہ عبدالخالق اسدی

    پنجاب پولیس کی اعلیٰ کارکردگی،موٹروے زیادتی کیس کے ملزم تیسرے روز بھی گرفتار نہ ہو سکے

    موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی، واحد عینی شاہد نے کیا منظر دیکھا؟ بتا دیا

    قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا سی سی پی او لاہور کی برطرفی کا مطالبہ

    سی سی پی او لاہور کو نشان عبرت بنایا جائے،اسکے ہوتے ہوئے عورت محفوظ نہیں رہ سکتی، مریم اورنگزیب

    فیصل واوڈا نےعدالت کو مذاق بنایا ،عدالتی نظام پر ہنس رہا ہوگا،وکیل کے بیان پر عدالت نے کیا کہا؟

    نااہلی سے بچنے کے لئے فیصل واوڈا نے عدالت میں کیا قدم اٹھا لیا

    فیصل واوڈا نااہلی کیس، جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے پر عدالت کا حکم آ گیا

    فیصل واوڈا جواب نہیں دینا چاہتے تو بتا دیں، ہم فیصلہ کر دیتے ہیں، عدالت

    درخواست گزار نے کہا ہے کہ فیصل واوڈا نے امریکی شہریت ترک کرنے کی درخواست 22 جون کو جمع کرائی، فیصل واوڈا نے غیر قانونی طور پر پبلک آفس سنبھال رکھا ہے،

    الیکشن کمیشن میں فیصل واوڈا کیخلاف نااہلی کی درخواستوں پر سماعت ، ایک اور موقع مل گیا

  • پی ٹی آئی ممبر صوبائی اسمبلی راجہ اظہر کا وزیراعظم عمران خان کو خط

    پی ٹی آئی ممبر صوبائی اسمبلی راجہ اظہر کا وزیراعظم عمران خان کو خط

    کراچی ‏پی ٹی آئی ممبر صوبائی اسمبلی راجہ اظہر کا وزیراعظم عمران خان کو خط میں لکھتے ہیں کہ آئی جی سندھ اور چیف سیکرٹری سندھ کو فوری تبدیل کیا جائے،پیپلز پارٹی کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کیخلاف سازش کی جارہی ہے،
    آئی جی سندھ اور چیف سیکرٹری پی پی کے سیاسی مھروں کی طرح استعمال ہورہے ہی ہے ‏آئی جی اور چیف سیکرٹری کی ملی بھگت سے پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنان کو گرفتار کیا جارہا ہے،
    تحریک انصاف کیخلاف سیاسی انتقام کی بنیاد پر سرکاری مشنری کا استعمال شرمناک ہے،وزیراعظم آئی جی سندھ اور چیف سیکرٹری سندھ کی تبدیلی کیلئے فوری نوٹس لیں ‏صوبے میں ایسے آئی جی کی تعیناتی کی جائے جو پی پی کے بجائے اپنے فرض کی ادائیگی میں یقین رکھے۔

  • سندھ میں نیب کو رضا کارانہ رقم واپس کرنے والے اساتذہ پھنس گئے

    سندھ میں نیب کو رضا کارانہ رقم واپس کرنے والے اساتذہ پھنس گئے

    کراچی: قومی ادارہ احتساب (نیب) کو رضا کارانہ طور پر رقم کی واپسی کے معاملے پر محکمہ تعلیم سندھ نے بڑا قدم اٹھا لیا، رضا کارانہ طور پر رقم واپس کرنے والے اساتذہ کا تمام ریکارڈ طلب کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق سندھ بھر سے رضا کارانہ طور پر رقم واپس کرنے والے اساتذہ کا تمام ریکارڈ طلب کر لیا گیا محکمہ تعلیم سندھ نے تمام اضلاع کے ایجوکیشن افسران کو ہنگامی مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں تحریر ہے کہ ان تمام ٹیچرز کی مکمل معلومات فراہم کی جائیں جنہوں نے رضا کارانہ رقم کی واپسی کی اسکیم سے فائدہ اٹھایا مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران اپنے اپنے اضلاع کے ٹیچرز کا معلوماتی پرفارمہ 2 دن میں فراہم کریں، کن ٹیچرز نے رضا کارانہ طور پر رقم کی ادائیگی کی اور اس کی کیا تفصیلات ہیں تمام معلومات فراہم کی جائیں مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت کی جانب سے ایسے افراد کے خلاف کارروائی کی ہدایت ہے، ایسے ٹیچرز کے خلاف ہائیکورٹ میں 30 روز میں رپورٹ جمع کروانی ضروری ہے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایسے ٹیچرز کے خلاف ڈسپلنری ڈپارٹمنٹل کارروائی بھی کی جائے، کارروائی ترجیحی بنیادوں پر عمل میں لائی جائے محکمہ تعلیم کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ 2 روز میں رپورٹ مکمل کر کے فوری فراہم کی جائے.

  • سہراب گوٹھ کے قریب رینجرز اور پولیس کی کارروائی 3 ملزمان گرفتار

    سہراب گوٹھ کے قریب رینجرز اور پولیس کی کارروائی 3 ملزمان گرفتار

    پاکستان رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے اغواء برائے تاوان میں ملوث انتہائی 3 مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز اور پولیس نے سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر کے قریب مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مکینک کے اغواء میں ملوث 3 اغواء کاروں کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں اختر، فاروق اور بشیر احمد شامل ہیں ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ملزمان نے 13 فروری 2021ء کو ڈالمیا روڈ سے موٹر سائیکل مکینک عبید کو اغواء کیا تھا، ملزمان نے مغوی کی رہائی کے عوض 2 کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا، 19 فروری 2021ء کو رینجرز ہیلپ لائن پر واقعے کی اطلاع موصول ہوتے ہی تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی اور اغواء کاروں کے محرکات کا جائزہ لیتے ہوئے سہراب گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے 3 اغواء کاروں کو گرفتار کر کے مغوی عبید کو باحفاظت بازیاب کرالیا ہے۔