Baaghi TV

Category: کراچی

  • آج صبح کا حادثہ 2 بچوں کو یتیم کر گیا

    آج صبح کا حادثہ 2 بچوں کو یتیم کر گیا

    ابھی تو اِن معصوموں نے ماں باپ کا پیار بھی ٹھیک سے نا دیکھا تھا کہ گردِ یتیمی سر پر آ پڑی، کراچی میں آج صبح تھانہ سائٹ بی کی حدود شیرشاہ ڈالڈا کمپنی کے قریب ٹریفک حادثے میں میاں بیوی جاں بحق، 2 بچے زخمی ہوگئے،جابحق ہونے والوں کی شناخت 40 سالہ وسیم اور 36 سالہ رضوانہ کے ناموں سے ہوئی، زخمی ہونے والوں میں 3 سالہ بچی جنت اور 4 سالہ بلال شامل ہیں، سندھ حکومت سے گزارش ہے کہ ان بچوں کو انصاف دلوائیں اور ٹراک ڈرائیوار کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

  • عدالت کا منظور پشتین اور محسن داوڑ کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم

    عدالت کا منظور پشتین اور محسن داوڑ کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم

    کراچی: عدالت نے پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین اور محسن داوڑ کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔ کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر اور ملکی بغاوت کے کیس میں مفرور ملزمان پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین اور محسن جاوید داوڑ کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔اس خبرکوبھی پڑھیں: منظورپشتین ساتھیوں سمیت گرفتار،جوڈیشل ریمانڈپرجیل منتقل عدالت نے حکم دیا کہ مفرور ملزمان کے شناختی کارڈ بلاک کرکے رپورٹ پیش کی جائے، جب کہ کیس کی سماعت 9 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔

  • *سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اعلی افسران کو نوازنے لگی*

    *سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اعلی افسران کو نوازنے لگی*

    سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی پٹہ سسٹم کے تحت افسران کے سپرد فیڈرل بی ایریا میں مسمار کیا گیا غیر قانونی شادی ہالز دوبارہ تعمیر فیڈرل بی ایریا بلاک 21 میں غیرقانونی شادی ہال لا گرینڈ مارکیو La Grand تعمیر نان ٹیکنیکل ڈی جی شمس الدین سومرو ٹھیکے داری سسٹم سے بھی مستفید ہونے لگے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی پٹہ سسٹم کمرشل تعمیرات میں گھس گیا سابق ڈی جی آغا مقصود عباس کو گلبرگ ٹاؤن دے دیا گیا آغا مسعود عباس کے من پسند افراد گلبرگ ٹاؤن میں قابض بی ایس 1 بلاک 12 میں غیرقانونی ساتویں منزل کی تعمیر جاری
    550 گزکے کمرشل پروجیکٹ پررشوت کےعوض غیر قانونی میزنائن اوراضافی فلورتعمیر

  • چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پارٹی رہنما و سابق وفاقی وزیر میر چنگیز خان جمالی کی ملاقات

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پارٹی رہنما و سابق وفاقی وزیر میر چنگیز خان جمالی کی ملاقات

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پارٹی رہنما و سابق وفاقی وزیر میر چنگیز خان جمالی کی ملاقات میر چنگیز خان جمالی نے پارٹی چیئرمین سے بلاول ہاوَس کراچی میں ملاقات کی
    ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور خصوصاً بلوچستان کے حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا سلیکٹڈ حکمرانوں نے بلوچستان کی عوام کو لاوارث چھوڑ دیا ہے: بلاول بھٹو زرداری نوبت یہاں تک آپہنچی ہے کہ بلوچستان کے طلبہ کو جامعات میں داخلہ کے لیئے بھی لانگ مارچ کرنا پڑتا ہے: بلاول بھٹو زرداری اب تمام مسائل کے حل کے لیئے مارچ میں مارچ کرنا ہوگا: بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی حکومت میں آکر آغازِ حقوقِ بلوچستان پروگرام کو بحال کرے گی: بلاول بھٹو زرداری

  • عادل شیخ اکیلے سانپ مار رہے تھے، کسی کو مدد کے لیے نہیں بلایا،

    عادل شیخ اکیلے سانپ مار رہے تھے، کسی کو مدد کے لیے نہیں بلایا،

    کراچی: تحریک انصاف کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ کے کمرے سے سانپ نکلنے کے بعد اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) میں ہلچل مچ گئی۔عدالتی حکم پر پولیس افسران نے سانپ برآمدگی کے معاملے کی تحقیقات کیں ، حلیم عادل شیخ کے کمرے کے باہر تعینات اہلکاروں کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق آیس آئی یو میں واقعے کے وقت تعینات اہلکاروں کا ریکارڈ بھی جمع کرلیا گیا جبکہ اس بات کی تحقیقات بھی کی جارہی ہے کہ حلیم عادل شیخ سے ملاقات کرنے کون کون آیا تھاپولیس حکام کے مطابق حلیم عادل شیخ کمرے میں سانپ مار رہے تھے، ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں نے اُن کا شور سنا اور نہ ہی اپوزیشن لیڈر نے مدد کے لیے کسی کو آواز دی۔حلیم عادل شیخ کے سیل سے سانپ نکلنے کا واقعہ، وزیراعظم کا اظہار تشویش، اہم ہدایت دے دی اب تک ہونے والی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ سانپ برآمدگی سے حلیم عادل شیخ سے کچھ مہمان ملاقات کرنے آئے تھے، اُن کے جانے کے دس منٹ بعد کمرے سے سانپ برآمد ہوا۔تحقیقاتی کمیٹی کے مطابق ایس آئی یو سینٹرپر نصب سی سی ٹی وی کے تمام کیمروں کا ریکارڈ حاصل کر کے تحقیقات کا دائرہ بڑھایا جارہا ہے۔واضح رہے کہ آج صبح حلیم عادل شیخ کو جب عدالت میں پیشی کے لیے لایا گیا تو انہوں نے اپنے کمرے سے سانپ برآمد ہونے کا دعویٰ کیا، انہوں نے اس معاملے سے جج کو بھی آگاہ کیا تھا جس پر معزز جج نے پولیس افسر کو تحقیقات کرنے کا حکم دیا۔دوسری جانب گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سانپ برآمدگی کے معاملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صورت حال سے وزیراعظم کو آگاہ کردیا۔

  • چھ سالہ بچی کوبوسہ دینے پر دکاندار کاڈنڈوں سے قتل

    چھ سالہ بچی کوبوسہ دینے پر دکاندار کاڈنڈوں سے قتل

    کراچی میں واقع لاسی گوٹھ میں ایک 6 سالہ بچی کو بوسہ دینے پر 50 برس کے دکاندار کو 5 افراد نے ڈنڈوں سے مار کر ہلاک کردیا۔ پولیس اور عینی شاہدین کے مطابق مذکورہ بچی جب عبدالحمید نامی دکاندار کی دکان پر چیز لینے آئی تو لڑکھڑا کر گرپڑی جس پر عبدالحمید نے اسے شفقت سے اٹھاتے ہوئے پیار کیا جس کے بعد وہ گھر واپس چلی گئی۔ تاہم کچھ دیر بعد بچی کے گھر کے 5 افراد دکان پر آئے اور عبدالحمید کو لاتوں اور ڈنڈوں سے مارنا شروع کردیا جس سے وہ بے سدھ ہوکر گرپڑا اور تشدد سے بالآخر اس کی جان چلی گئی۔مقتول کی بیوہ کا کہنا ہے کہ وہ کھانا تیار کرکے اپنے شوہر کا انتظار کر رہی تھی کہ کچھ لوگوں نے گھر آکر اسے بتایا کہ اس کے شوہر کو مار دیا گیا ہے۔ خاتون کا کہنا تھا کہ میرے شوہر کو لوگوں نے اپنی عدالت لگا کر بے گناہ مارا ہے، مجھے انصاف دلوایا جائے مقتول کے بیٹے کا کہنا ہے کہ جب وہ بچی آئی اور پھر جب ان 5 افراد نے دکان پر آکر تشدد کرکے اس کے والد کو موت کے گھاٹ اتارا تب وہ دکان پر ہی موجود تھا۔ اس نے بتایا کہ اس کے والد کے قاتل دکان کے نزدیک ہی رہتے ہیں۔پوليس نے ايک ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرليا ہے جبکہ مزيدہے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

  • اورنگی ٹاؤن میں نالے کے سریوں کی چوری کی کوشش جان لے گئی

    اورنگی ٹاؤن میں نالے کے سریوں کی چوری کی کوشش جان لے گئی

    کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں چوری کی واردات ایک شخص کی جان لے گئی جبکہ جرم کی کوشش میں مددکرنے والا دوسرا ملزم ناکامی پر اس کو مردہ حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ذرائع کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں اقبال مارکیٹ نالے کے اندر دو افراد سریا چوری کیلئے نالے کے اندر گھسے، دونوں نے نالے کے اندر ہتھوڑے سے سریے نکالنے کی کوشش کی، اس دوران نالے کی چھت دونوں پر گر گئی، جس سے ایک شخص دب گیا۔ایدھی ایمبولینس کو قریب موجود شخص نے نالے میں کسی کے ہونے کی اطلاع دی جب ایدھی رضاکار اندر گئے تو ملبے تلے دبے شخص کو مردہ حالت میں باہرنکالا۔ عینی شاہدین کے مطابق ہلاک شخص کے ساتھ ایک اور شخص بھی موجود تھا تاہم واردات میں ناکامی اور نالے کی چھت گرجانے کے باعث وہ اپنے ساتھی کو مردہ حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ہلاک ہونے والا شخص قریب کا ہی رہائشی تھااور اہلخانہ نے پولیس کارروائی سے انکار کردیا۔

  • عدالت کا محسن داوڑ اور منظور پشتین کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم

    عدالت کا محسن داوڑ اور منظور پشتین کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم

    کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین اور پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما محسن داوڑ کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں محسن داوڑ اور منظور پشتین کے خلاف اشتعال انگیز تقریر اور بغاوت کیس کی سماعت ہوئی۔کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر اور بغاوت کیس میں مفرور ملزم منظور پشتین اور محسن داوڑ کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دے دیا ہے۔عدالت نے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ شناختی کارڈ بلاک کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔عدالت نے منظور پشتین سمیت 3 مفرور ملزموں کے وارنٹ بھی جاری کیے ہیں۔مفرور ملزمان میں منظوور پشتین ، یاسین اور سفیان شامل ہیں۔عدالت نے حکم دیا کہ ملزموں کو گرفتار کر کے 9مارچ تک پیش کیا جائے۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے مقدمے کی سماعت 9 مارچ تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ 05 ستمبر 2020 کو کوئٹہ حکام نے محسن داوڑ کو تحویل میں لیا تھا۔ حکام کے مطابق محسن داوڑ کی بلوچستان داخلے پر حکومت کی جانب سے پابندی عائد کی گئی ہے ،محسن داوڑ کو ائیرپورٹ پرروکنے پر پی ٹی ایم کارکن بھی ائیرپورٹ پہنچ گئے جس پر ائیرپورٹ پر سیکورٹی سخت کردی گئی تھی۔

  • ڈاکٹر فاروق ستار کا پہاڑوں کے بیٹے اور پاکستان کے ہیرو محمد علی سدپارہ کو خراج عقیدت

    ڈاکٹر فاروق ستار کا پہاڑوں کے بیٹے اور پاکستان کے ہیرو محمد علی سدپارہ کو خراج عقیدت

    سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار کا پہاڑوں کے بیٹے اور پاکستان کے ہیرو محمد علی سدپارہ کو خراج عقیدت محمد علی سدپارہ سچے اور محب وطن پاکستانی تھے۔ڈاکٹر فاروق ستار بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے والے محمد علی سدپارہ کی خدمات کا ہر پاکستانی گواہ ہے۔ڈاکٹر فاروق ستار پروردگار اُن کی مغفرت اور غمزدہ خاندان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ڈاکٹر فاروق ستار محمد علی سدپارہ نے کے ٹو کے پہاڑ پر اپنے پیر رکھ کر پاکستان کا نام بلند کیا۔ڈاکٹر فاروق ستار میں محمد علی سدپارہ کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ڈاکٹر فاروق ستار

  • سہراب گوٹھ پختون کے جلسے سے مصطفیٰ کمال کا خطاب

    سہراب گوٹھ پختون کے جلسے سے مصطفیٰ کمال کا خطاب

    سہراب گوٹھ پختون کے جلسے سے مصطفیٰ کمال نےخطاب کرتے ہوئے کہا کے کراچی پاکستان بنانے والوں کا شہر ہے، شہر کراچی سے پورا ملک چلتا ہے انگریزوں کے دور میں بھی کبھی ایسا ظلم نہیں ہوا کسی ملک کے شہری اپنے آپ کو گنوانے کے لئے احتجاج کرتے ہیں MQMنے دو سیٹوں کے لیے کراچی کا سودہ کردیا۔ مصطفیٰ کمال کا یہ بھی کہنا ہے کراچی والوں کی گنتی پوری نہ کرنے پر بلاول بھٹو کو غصہ نہیں آتا۔ کراچی والوں کے پاس پی ایس پی کے علاؤہ کوئی چوائس نہیں ہے انگریزوں سے جان چھڑائی تو کالے انگریزوں نے قبضہ کرلیا ہے۔ پی ٹی آئی کے وزیراعظم کو مردم شماری ٹھیک کرانا چاہئے کراچی پر وزیراعظم نے تب خون مارا ہے MQMبتائے مردم شماری کے معاملے میں کیوں خاموش ہوگئی۔