Baaghi TV

Category: کراچی

  • کثیرالملکی بحری مشق امن۔ 21 کی افتتاحی بریف کا انعقاد

    کثیرالملکی بحری مشق امن۔ 21 کی افتتاحی بریف کا انعقاد

    کثیرالملکی بحری مشق امن۔ 21 کی افتتاحی بریف کا انعقاد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کثیرالملکی بحری مشق امن21 کی میڈیا بریف آج فلیٹ ہیڈ کوارٹرز کراچی میں منعقد ہوئی۔ کمانڈر پاکستان فلیٹ رئیر ایڈمرل نوید اشرف نے میڈیا کے نمائندوں کو مشق کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

    ”امن کے لیے متحد” کے نعرے کے تحت پاک بحریہ کی جانب سے امن مشق پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے کے لئے ہر دو سال بعد منعقد کی جاتی ہے۔ یہ مشق علاقائی امن و استحکام ، سمندری حدود میں دہشت گردی کے خلاف عزم ، محفوظ اور پائیدار سمندری ماحول کو برقرار رکھنے کے لئے باہمی تعاون اور سب سے بڑھ کر علاقائی اور دیگربحری افواج کے مابین باہمی آپریشنز کی استعداد کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

    پاکستان دہشت گردی اور ظلم کے خلاف جنگ میں لاتعداد قربانیوں اور نقصانات کے باوجود ثابت قدم رہا ہے۔ حالیہ وبائی مرض کرونا نے پہلے سے ہی پیچیدہ سیکیورٹی کے معاملات میں ایک اور جہت شامل کردی ہے۔ تاہم ، ہماری قیادت کے بروقت اور درست فیصلوں نے ہمیں مستحکم رکھا ہے۔ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے اورمتعدد چیلنجز کے خلاف اپنا بھرپورکردار ادا کرتا رہے گا۔ کسی بھی بحری ریاست کی طرح پاکستان بھی سمندری شعبے میں کئی اہم مفادات کا حامل ہے۔ محفوظ اور جرائم سے پاک سمندروں سے ہمارے مفادات تین واضح حقائق سے وابستہ ہیں: اول، تجارت کے لئے سمندروں پر ہمارا غیرمعمولی انحصار ، دوم سی پیک پراجیکٹ کو فعال بنانا؛ اورسوئم عالمی توانائی کی شاہراہ پر ہمارا اہم اسٹریٹجک مقام ۔ مجموعی طور پر یہ حقائق سمندری استحکام کو ہماری قومی سلامتی کا ایک اہم پہلو بناتے ہیں۔ چونکہ ہم صدیوں پرانے قول "sea unites while land divides” پر یقین رکھتے ہیں لہذاپاکستان سمجھتا ہے کہ سمندری تحفظ صرف اپنے لئے ہی نہیں بلکہ دیگر تمام ممالک کے لئے بھی اہم ہے جن کی خوشحالی اور ترقی سمندر کے ساتھ وابستہ ہے۔

    مل جل کر کام کرتے ہوئے ہمیں یہ ذہن نشین رکھنا چاہیے کہ موجودہ عالمی سمندری ماحول روایتی اور غیر روایتی خطرات سے بھرا ہوا ہے جس کے لیے دوستانہ بحری افواج کے ساتھ تعاون کی ضرورت ہے۔ کوئی بھی ملک اکیلے مختلف قسم کے خطرات یا روزانہ کی بنیاد پر ابھرنے والے نئے خطرات سے نبرد آزما نہیں ہو سکتا۔ اس طرح خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ میری ٹائم سیکیورٹی انتہائی اہمیت حاصل کر چکی ہے۔

    کمانڈر پاکستان فلیٹ نے کہاکہ پاکستان بحریہ مشترکہ میری ٹائم سیکیورٹی کے تصور پر پختہ یقین رکھتی ہے اور اسی وجہ سے وہ 2004 کے بعد سے دیگر بحری افواج کے ساتھ سمندری اورانسداد قزاقی آپریشنز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے۔2018 کے بعد سے ، پاک بحریہ علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرولز جاری رکھے ہوئے ہے ، جس میں پاک بحریہ کے بحری جہاز بحر ہند کے اہم علاقوں میں مستقل طور پر اپنی موجودگی کو برقرار رکھتے ہیں تاکہ وہ سمندر میں نظم و ضبط کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔ مشق امن شرکا ءکو ایسے ہی اجتماعی ردعمل کے لئے تعاون کے متعدد مواقع فراہم کرتی ہے۔ ،امن مشق 21 علاقائی ہم آہنگی، باہمی تعاون کو فروغ دینے اور کثیر الجہتی خطرات کے خلاف متحدہ عزم کے اظہار کی ایک کوشش ہے۔

    اس سال ،ساتویں امن مشق رواں ماہ منعقد ہوگی، جہاں سمندری اور فضائی اثاثوں ،اسپیشل آپریشنزفورسز / میرین ٹیموں اور مبصرین / سینئر افسران کے ساتھ تقریبا 45 ممالک حصہ لے رہے ہیں۔ مشق امن 21 دو حصوں پر مشتمل ہے،ہاربر اور سی فیز۔ ہاربر پر ہونے والی سرگرمیوں میں سیمینار، مباحثے، مظاہرے اور بین الاقوامی مبصرین کی ملاقاتیں شامل ہیں۔جبکہ بحری قذاقی اور دہشت گردی کے خلاف حکمت عملی،فائرنگ اور سرچ اینڈ ریسکیوآپریشنز سی فیز میں ہونے والی نمایاں سرگرمیاں ہیں۔سی فیز اور مشق امن 21 کا سب سے اہم اور نمایاں پہلو انٹر نیشنل فلیٹ ریویو ہے جس کا جائزہ ملکی اور غیر ملکی معززین اور مندوبین لیں گے۔

    ایڈمرل نوید اشرف نے بتایا کہ مشق امن21 استحکام، امن اور خوشحالی کے مشترکہ مقاصد کے حصول اورباہمی معلومات کے تبادلے، باہمی اتفاق رائے اور شریک ممالک کی بحری افواج کے مشترکہ مفادات کو اجاگر کرنے کے لئے مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ مشق اس امر کی عکاس ہے کہ مختلف قومیں نئے تعلقات کے قیام، باہمی تعاون کے جدید طریقے اور موجودہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے ایک تعمیری کردار ادا کر سکتی ہیں۔مشق امن 21 کا مقصدفاصلے کم کرنااور مشترکہ مقاصد کے حصول کے لئے باہمی تعاون کا فروغ ہے اور موثر میڈیا کوریج بحری امن کے لئے پاک بحریہ کی کاوشوں اوراس مشق کے اصل مقصد "امن کے لئے متحد” کو بہتر طور پر اجاگر کر سکتی ہے۔

  • *اسلامی جمعیت طلباء سوئیڈش انسٹیوٹ آف ٹیکنالوجی قائد آباد میں کشمیر کانفرنس کا انعقاد*

    *اسلامی جمعیت طلباء سوئیڈش انسٹیوٹ آف ٹیکنالوجی قائد آباد میں کشمیر کانفرنس کا انعقاد*

    اسلامی جمعیت طلباء سوئیڈش انسٹیوٹ آف ٹیکنالوجی قائد آباد میں کشمیر کانفرنس کا انعقاد ہوا
    اس موقعہ پر امیر جماعت اسلامی ضلع ملیر محمد اسلام صاحب کالج پرنسپل پروفیسر خالد محمود چنہ صاحب, جمعیت سوئیڈش کالج ناظم حافظ صہیب, جماعت اسلامی علاقہ رفیق شہید (قائد آباد ) کے ناظم شوکت ربانی اور جے آئی پبلک ایڈ کمیٹی علاقہ رفیق شہید ( قائد آباد) کے صدر اسد اعوان بھی موجود تھے
    طلباء سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ضلع ملیر محمد اسلام صاحب اور کالج پرنسپل خالد محمود صاحب نے مسلہ کشمیر پر روشنی ڈالتے ہوئے کشمیر کے مسئلہ کو کشمیریوں کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا جس طرح جنوبی سوڈان اور مشرقی تیمور کو وہاں کے عوام کی اکثریتی رائے کے بعد الگ ممالک کا درجہ حاصل ہوا
    کشمیر کانفرنس کے اختتام پر مہمانوں نے کشمیر کی جدوجہد آذادی پر مشتمل تصویری نمائش کا بھی دورہ کیا

  • ہمیں 5 جی کی ضرورت نہیں ،خاتون عدالت پہنچ گئی

    ہمیں 5 جی کی ضرورت نہیں ،خاتون عدالت پہنچ گئی

    ہمیں 5 جی کی ضرورت نہیں ،خاتون عدالت پہنچ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں پاکستان میں 5 جی انٹرنیٹ ٹیکنالوجی اور کورونا ویکسین کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    درخواست میں کہا گیا کہ 5 جی ٹیکنالوجی کو ماہرین انسانی صحت کے ساتھ مضر قرار دیا ہے، عدالت نے کہا کہ کیا پھر انٹرنیٹ بند کردیں، اس کے بغیر کیسے کام ہوگا،

    درخواست گزار بسمہ نورین نے کہا کہ ہمیں 5 جی کی ضرورت نہیں ہے ملک میں 4 جی سے بہتر کام چل رہا ہے، ریڈیو فریقئینسی سے چھ لوگ متاثر بھی ہوئے ہیں، کووڈ ویکسین کے نام سے ڈی این اے تبدیل کرنے کی منصوبہ بندی ہے،یہ خطرناک ویکسین ہے،

    عدالت نے وفاق اور دیگر حکام سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا

    عالمی ادارہ صحت کی پاکستان کو کرونا ویکسین بارے بڑی یقین دہانی

    کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    پاکستان میں کرونا ویکسین کہاں تک پہنچ گئی، مبشر لقمان کے ساتھ ڈاکٹر جاوید اکرم کے تہلکہ خیز انکشافات

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    برطانیہ میں کورونا ویکسین سب سے پہلے کس کو لگائی گئی؟

    کرونا ویکسین کے ذریعے ہمارے جسم میں بندر کا ڈی این اے ڈالا جائے گا،شہری عدالت پہنچ گیا

    کورونا ویکسین لگنے سے 500 کے قریب بھارتیوں کی حالت بگڑ گئی

    کرونا ویکسین لگنے کے فوری بعد ممکنہ طور پر کیا ہو سکتا ہے؟ ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتا دیا

    ہیلتھ ورکرز کی کورونا ویکسینیشن کا عمل جاری

  • *کراچی بلدیہ عظمی کے کرتوتوں کی نئ لسٹ جاری*

    *کراچی بلدیہ عظمی کے کرتوتوں کی نئ لسٹ جاری*

    *کراچی بلدیہ عظمی کراچی میں ایک مرتبہ پھر لینڈ مافیا نے پنجے گاڑھ لئے ، ڈائریکٹر لینڈ طارق صدیقی کیخلاف سنگین کرپشن اور بدعنوانیوں کے واضح شواہد پر لوکل گورنمنٹ بورڈ کی کارروائی کی سفارشات کرپٹ مافیا نے ردی کی نذر کرادیں، کے ایم سی لینڈ میں بدعنوانیوں کا بازار گرم کردیا گیا،ٹرانسفر ،موٹیشن ، لیز اور فارروڈنگ کے کام کرانا شہریوں کیلئے محال ہوگیا، لاکھوں کی کھلے عام رشوت وصولی کے باوجود ادارے کے حکام پراسرار طور پر خاموش ،ایڈ منسٹریٹر کراچی اور سیکریٹری بلدیات کے کردار کو مشکوک قرار دیاجانے لگا ،شہری حلقوں اور کے ایم سی کے سینئر افسران کا اعلی تحقیقاتی اداروں سے فوری نوٹس اور کارروائی کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق بلدیہ عظمی کراچی میں طاقتور لینڈ مافیا کی مبینہ خواہش پر تعینات کئے جانے والے ڈائریکٹر لینڈ طارق صدیقی کیخلاف بدعنوانیوں کے واضح شواہد کے باوجود سندھ حکومت بھی کارروائی سے قاصر ہے،ذرائع کاکہنا ہے کہ کے ایم سی محکمہ لینڈ میں کرپشن اور بدعنوانیوں کا بازار گرم کردیا گیا ہے جس کے باعث کراچی کے شہریوں کیلئے اپنے پلاٹ،مکان اور فلیٹس کی ٹرانسفر،موٹیشن،لیز یا فارروڈنگ کے کام منہ مانگے نذرانوں کے بغیر کرانا ناممکن بنادیا گیا ہے،شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ طارق صدیقی کی تعیناتی کے بعد رشوت کے ریٹ میں200 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے جو کام پہلے تین لاکھ رشوت لیکر کیا جارہا تھا اس کام کے ایڈ منسٹریٹر اور میونسپل کمشنر کے نام پر10لاکھ روپے رشوت طلب کی جارہی ہے،ذرائع کاکہنا ہے کہ محکمہ لینڈ کے ایم سی میں شہریوں سے لوٹ مار کے واضح شواہد اور شکایات پر لوکل گورنمنٹ بورڈ کی جانب سے ڈائریکٹر لینڈ طارق صدیقی کیلئے فوری کارروائی اور تحقیقات کیلئے سفارشات تیار کرکے سیکریٹری بلدیات کو بھیجی گئیں تھیں تاہم مذکورہ کارروائی کی سفارشات کو طاقتور کرپٹ سسٹم نے ردی کی نذر کرادیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ کے ایم سی محکمہ لینڈ میں کھلے عام جاری کرپشن اور لوٹ مار پر ایڈ منسٹریٹر کراچی لئیق احمد اور میونسپل کمشنر افضل زیدی نے پراسرار طور پر خاموشی اختیار کررکھی ہے جبکہ دوسری طرف لوکل گورنمنٹ بورڈ کی جانب سے سیکریٹری بلدیات کو بھیجی گئی سفارشات ردی کی نذر کرائے جانے پر سیکریٹری بلدیات نجم شاہ کا بھی کردار مشکوک ہوکر رہ گیا ہے،شہری حلقوں اور کے ایم سی کے سینئر افسران کا کہنا ہے کہ بلدیہ عظمی کراچی میں کرپٹ مافیاکی بادشاہت قائم ہوچکی ہے جس کے باعث کے ایم سی کے ساتھ ساتھ سندھ حکومت کی ساکھ بری طرح سے متاثر ہوکر رہ گئی ہے،شہری حلقوں کا مطالبہ ہے کہ ڈائریکٹر لینڈ طارق صدیقی سمیت صدر زون میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈاور دیگر افسران کیخلاف فوری تحقیقات اور کارروائی کی جائے اور لوکل گورنمنٹ بورڈ کی سفارشات کی منظوری دیتے ہوئے سیکریٹری بلدیات دیگر بلدیاتی اداروں کے کرپٹ افسران کی طرح کے ایم سی کی کرپٹ مافیا کیخلاف بھی فوری احتساب کا عمل شروع کریں*۔

  • *کراچی چار ہزار گھر گرانے کی تیاری مکمل*

    *کراچی چار ہزار گھر گرانے کی تیاری مکمل*

    گجر نالہ کے دونوں جانب تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغازسینئیر ڈائریکٹر محکمہ انسداد تجاوزات بشیر صدیقی کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
    ابتدائی طور پر نالے کے دونوں جانب 30 فٹ کا راستہ بنایا جارہا ہے۔ایک ہفتے تک سافٹ تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا۔گجر نالہ 60 فٹ سے 80 فٹ تک کلئیر کرایا جائے گا۔نالے کے دونوں جانب 4 ہزار سے زائد مکانات اور دیگر اسٹرکچر گرائے جائیں گے۔تمام مکینوں کو ایک ہفتے کا نوٹس دے دیا گیا ہے۔اخبارات میں اشتہار کے ذریعے بھی مکینوں کو گھر خالی کرنے اعلان کیا گیا ہے۔مکانات پر نشان لگاتے وقت بھی لوگوں کو بتا دیا تھا کہ مکان تجاوزات کی زد میں آئیں گے۔سروے کے دوران متاثرین کے شناختی کارڈ کی کاپی لے لی گئی ہیں۔متاثرین کو حکومت سندھ کی پالیسی کے مطابق دو سال کا کرایہ ادا کیا جائے گا۔محمود آباد نالے پر ایک جانب سے کام کیا گیا اس لئے زیادہ وقت لگا گجر نالے پر دونوں جانب سے ایک ساتھ کام کا آغاز کیا گیا ہےتمام ادارے سپریم کورٹ کے احکامات کے تابع ہیں سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد تمام اداروں کا یہ مشترکہ آپریشن ہے گجر نالہ ایک ماہ میں کلئیر کرانے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

  • *پاکستان پیپلز پارٹی کےبزرگ کارکن کے انتقال پر بلاول بھٹو کا اظہارِ دکھ و افسوس*

    *پاکستان پیپلز پارٹی کےبزرگ کارکن کے انتقال پر بلاول بھٹو کا اظہارِ دکھ و افسوس*

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پارٹی کے بزرگ کارکن افضل چچا جلال آباد والے کے انتقال پر اظہارِ دکھ و افسوس
    پی پی پی چیئرمین کا گلگت سے تعلق رکھنے والے سینیئر کارکن افضل خان کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار
    مرحوم افضل خان کے انتقال سے پارٹی ایک سچے جیالے سے محروم ہوگئی:
    وہ عزمِ مصمم والے شخص تھے، آخری گھڑی تک پارٹی کے ساتھ ثابتقدم رہے:
    دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے:

  • کراچی کے علاقے کالاپل سگنل کے پاس نا معلوم موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ

    کراچی کے علاقے کالاپل سگنل کے پاس نا معلوم موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ

    کراچی کے علاقے کالاپل سگنل کے پاس نا معلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ حادثے میں 2 بھائی جاں بحق پولیس کے مطابق ایف ٹی سی برج پر یہ واقعہ پیش آیا ہے جہاں موٹر سائیکل ملزمان نے فائرنگ کی پولس پورے واقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر رہی ہے جاں بحق دونوں بھائی محمود آباد کے رہائشی تھے جنکی شناخت سید ساجد اور سید آبد کے نامو سے ہوئی کراچی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کالاپل کے قریب فائرنگ کا نوٹس لے لیا کراچی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی یہ واقعہ کیسے پیش آیا,کراچی۔ پچھلے کچھ دنوں سے اس قسم کے واقعات ہورہے ہیں،کراچی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے قاتلوں کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت دی

  • کراچی شہر قائد میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بن دیا گیا

    کراچی شہر قائد میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بن دیا گیا

    کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں حساس ادارے کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا سی ٹی ڈی اور حساس ادارہ کی کارروائی ،مشترکا کارروائی کے دوران عمارت میں چھپ کر دہشت گردی، کانوں نافز کرنے والے اداروں کی بروقت کارروائی مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگیا، جب کہ 5 کو گرفتار کرلیا گیا۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں اور سیکیورٹی اہل کاروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد بم دسپوذل اسکواڈ نے رکھے گئے بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا گیا۔

  • وزیر اعلیٰ سندھ کا ماڑی پور روڈ کی صورتحال پر فوری اجلاس

    وزیر اعلیٰ سندھ کا ماڑی پور روڈ کی صورتحال پر فوری اجلاس

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت گلبائی سے وائی جنکشن ماڑی پور روڈ سے متعلق اجلاس جس میں وزیر بلدیات ناصر شاہ، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، کمشنر کراچی، سیکریٹری بلدیات، ایڈمنسٹریٹر کراچی، ایم ڈی واٹر بورڈ، پی ڈی خالد مسرور اور دیگر افسران شریک ہوئے۔ماڑی پور سڑک کی تعمیر 7 ماہ میں مکمل ہوجائے گی، اجلاس میں بریفنگ دی گئ۔فنڈز پورے دیئے ہیں تو کام 5 ماہ میں مکمل ہونا چاہئے۔یہ روڈ 1.1 بلین روپے میں مکمل ہوگا۔یہ سڑک 5.25 کلومیٹرز طویل ہے اور اس کی چوڑائی 10.5 میٹر ڈوئل کیریج وےہے۔روڈ کے دونوں طرف 2600 میٹر اسٹوم واٹر ڈرین بنایا جائے۔میں چاہتا ہوں علاقے کا نکاسی آب کا نظام تھی ٹھیک کیا جائے۔روڈ کےس اتھ تجاوزات کو فوری ہٹانے کی محکمہ بلدیات کو ہدایت کی ہے۔ گلبائی سے وائی جنکشن تک روڈ کی تعمیر سے کراچی کے عوام کو ہاکس بے پکنک کرنے میں بڑی سہولت ہوگی۔ماڑی پور سڑک کی تعمیر سے پورے علاقے میں ٹریفک جام کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔سڑک کی تعمیر کے ساتھ ٹریفک کا ڈرائیوژن پلان بھی بنایا جائے، وزیراعلیٰ سندھ کی پی ڈی کو ہدایت جاری اور ٹریفک ڈرائیوژن پلان کیلئے ٹریفک پولیس کو بھی آن بورڈ لیا جائے۔ڈرائیوژن پلان پر کام شروع کیا گیا ہے۔

  • *کراچی میں غیر متعلقہ افراد کو کرونا ویکسین کے معاملے پر کمیٹی تشکیل*

    *کراچی میں غیر متعلقہ افراد کو کرونا ویکسین کے معاملے پر کمیٹی تشکیل*

    سندھ وزیر صیحت ڈاکٹر عزرا پیچو نے غیر متعلقہ افراد کو کرونا ویکسین لگانے کے معاملے پر فوری کمیٹی بنانے کا حکم دیا ،جس پر فوری عمل کرتے ہوئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی اور کمیٹی کا سربراہ ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد میمن کو مقرر کیا گیا جو کہ ہر ہفتے صوبائی حکومت کو رپورٹ جمع کروانے کی پابند ہوگی اور ساتھ ہی حکم دیا گیا کہ فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کے علاؤہ کسی کو بھی ویکسین نا لگانے کی اجازت ہوگی مزید ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر انیلہ کریشی کو بھی فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے اودے سے فارغ کردیا گیا۔