Baaghi TV

Category: کراچی

  • *نیب نے پی پی کے اہم رہنما کو کلین چٹ دے دی*

    *نیب نے پی پی کے اہم رہنما کو کلین چٹ دے دی*

    سندھ ہائی کورٹ میں عبوری درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران نیب نے پاکستان پیپلز پارٹی نوجوان رکن قومی اسمبلی سردار محمد بخش مہر کو کلین چٹ دے دی جسکی وجہ سے پی پی کارکنان میں جشن کا سماء کراچی سے لاڑکانہ تک کارکنان کی چھوٹی بڑی ریلیاں اور مٹھائیاں تقسیم اور موجودہ حکومت کی نیب زدہ کاروائیوں پر زوروشور سے نعرے بازی انکے آبائی علاقے میرپور میں کارکنان کا سردار محمد بخش کے حق میں نعرے اور ڈھول کی تاپ پر رقص جارہی۔

  • *کراچی کے شہری کی ٹریفک قانون کی بک پر انوکھی درخواست*

    *کراچی کے شہری کی ٹریفک قانون کی بک پر انوکھی درخواست*

    درخواست گزار کراچی کا شہری کہتا ہے کہ
    بنامِ موٹروے پولیس!
    جناب عالی مودبانہ گزارش ہے کہ میں ٹریفک قوانین بُک کا مطالعہ کرچکا ہوں جس میں لکھا ہے کہ گاڑی ڈرائیو کرنے سے پہلے ہارن بجا کر چیک کرلیں جبکہ یہ بھی لکھا ہے کہ رہائشی علاقے میں ہارن بجانا ممنوع ہے اب چونکہ میں ایک رہائشی علاقے میں رہتا ہوں اس لیے یا تو کسی جنگل میں رہائش اختیار کر لوں یا پھر مجھے کوئی اور ایسا طریقہ بتایا جائے جس سے ہارن بھی چیک ہوجایا کرےاور قانون کی خلاف ورزی سے بھی بچ جایا کروں ، قوانین بُک میں یہ بھی واضع لکھا ہے کہ گاڑی ڈرائیو کرنے سے پہلے بریک ، اسٹیئرنگ ، اسپیڈ میٹر بھی اچھی طرح چیک کرلیں اب سخت کنفیوز ہوں کہ یہ سب کچھ بغیر ڈرائیو کیے کیسے چیک کرنا ممکن ہوگا اگر ایسی کوئی ٹیکنالوجی وجود میں آ چکی ہے تو براہ کرم جلد سے جلد آگاہی فراہم کریں میں نے ایک ضروری کام سے جانا ہے اور اس وقت گاڑی کی ڈرائیونگ سِیٹ پر بیٹھ کے شدت سے آپ کے جواب کا منتظر ہوں بصورتِ دیگر قانون بُک لکھنے والے صاحب سے میری ایمرجنسی ملاقات کا خصوصی اہتمام فرمایا جائے ____آپ کی عین نوازش ہوگی۔
    فقط :(ایک قانون پسند شہری)

  • *گٹگا فروشوں کی شامت،چیئرمین موسی فائڈیشن کی للکار*

    *گٹگا فروشوں کی شامت،چیئرمین موسی فائڈیشن کی للکار*

    موسیٰ فاؤنڈیشن کے چیئرمین آصف موسیٰ کی شیدی یوتھ ویلفیئر کی تین سالہ کارکردگی کی تقریب میں شرکت اس موقع پر نواب آف جوناگڑھ علی مرتضی خانخی صاحب مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔پاکستان پیپلز پارٹی پی ایس 115 کے جنرل سیکرٹری آصف موسیٰ نے منشیات فروشوں اور گٹکا فروشوں کو للکارتے ہوئے کہا کہ بلدیہ ٹاؤن کی نوجوان نسل چرس، کرسٹال، گٹکا ماوے جیسے نشے میں مبتلا ہو کر تباہ و برباد ہو رہی ہے.اب وقت آگیا ہے کہ ہم سب کو مل کر ان منشیات فروشوں اور گٹکا فروشوں کا قلع قمع کرنا ہے.منشیات فروش اور گٹکا فروش اپنا قبلہ درست کر لیں ورنا اب انہیں بھاگنے کا راستہ نہیں ملے گا.میں نے ان منشیات فروشوں اور گٹکا فروشوں کے خلاف کمر قس لی ہے، عوام میرا ساتھ دے.

  • محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے صوبے بھر میں 6 سے 9 سیٹر چنگچی رکشے  پر پابندی لگا دی

    محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے صوبے بھر میں 6 سے 9 سیٹر چنگچی رکشے پر پابندی لگا دی

    چنگچی رکشہ موٹر ساۂیکل چنگچی کی شہر میں بھرمار محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے صوبے بھر میں 6 سے 9 سیٹر چنگچی رکشے پر پابندی لگا دی اور انکا کہنا ہے کہ یہ گیر کانونی طور پر چلائے جارہے ہیں ڈھائی کروڑ کی آبادی کے لیے 15 ہزار بسوں کی ضرورت ہے1 ہزار بس کا واعدہ 2 سال بعد بھی پورا نہ ہوا شہر میں صرف 4 ہزار پبلک بسیں موجود ہیں چنگچی لوگو کے لیے ایک آرام دا اور سستا ٹرانسپورٹ سسٹم ہے لیکن اب پابندی عائد کر دی گئی ہے تو شہری کافی فکر مند نظر آرہے ہیں بسیں خستہ ،گرین لائن مکمل نہیں ،چنگچی پر بھی اعتراض

  • ندا یاسر کی والدہ انتقال کر گئیں

    ندا یاسر کی والدہ انتقال کر گئیں

    مارننگ شو کی میزبان اور اداکارہ ندا یاسر کی والدہ انتقال کر گئیں۔

    باغی ٹی وی : ندا یاسر نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ انسٹاگرام پر والدہ اور بہن و بھائیوں کے ساتھ کھچوائی گئی پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ ان کی والدہ فہمیدہ نسرین انتقال کر گئیں ہیں-

    اداکارہ نے مختصر پوسٹ میں والدہ کو بہادر، مضبوط اور زندگی کے مسائل کا سامنا کرنے والی خاتون قرار دیتے ہوئے ان کی وفات کی تصدیق کی، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ان کی والدہ کا انتقال کیسے ہوا۔

    اداکارہ کی والدہ کا انتقال ایک ایسے وقت میں ہوا جب وہ شوہر اور بچوں سمیت جنوبی ایشیائی ملک مالدیپ چھٹیاں منانے کے لیے گئی ہوئی ہیں۔

    ندا یاسر نے والدہ کے انتقال سے چند گھنٹے قبل ہی مالدیپ میں اہل خانہ کے ساتھ گزارے گئے خوبصورت لمحات کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کی تھیں۔

    اداکارہ کی جانب سے والدہ کے انتقال کی خبر شیئر کیے جانے کے بعد مداحوں، شوبز و سیاسی شخصیات نے ان کے ساتھ دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

  • *کے ایم سی کے ریونیو کو بڑا ٹیکہ لگنے کا خطرہ پیدا ہوگیا۔۔۔*

    *کے ایم سی کے ریونیو کو بڑا ٹیکہ لگنے کا خطرہ پیدا ہوگیا۔۔۔*

    *مال لائو۔۔۔
    *ٹھیکہ لے جائو۔۔
    KMC کا اوپن آکشن
    کلوز آکشن بن گیا
    بلدیہ عظمی کراچی چارجڈ پارکنگ کے ٹھیکوں میں بڑی بدعنوانیاں منظر عام پر آنے لگیں۔۔
    8 فروری سے شروع ہونے والی 70 چارجڈ پاکنگ سائٹس کے ٹھیکوں کا آغاز ہی چہیتوں کو نوازنے سے کیا گیا
    سیریل نمبر 1 پر موجود کلفٹن بیچ پارک کی چارجڈ پارکنگ سائٹ کا آکشن اچانک ایک فون کالز پر روکے جانے کا انکشاف۔۔۔
    فیضی رحمین آرٹ گیلری کی پارکنگ سائٹ بھی نیلامی سے روکنے کی تیاریاں۔۔
    منافع بخش چارجڈ پارکنگ سائٹس چہیتے ٹھیکیداروں میں تقسیم کرنے کا مشن کامیاب کرنے کیلئے کرپٹ مافیا متحرک ہوگئی۔۔
    چارجڈ پارکنگ کی 70 سائٹس کی نیلامی سے 8 روز قبل ڈائریکٹر کی اچانک تبدیلی اور من پسند ڈائریکٹر کی تعیناتی کے ثمرات نظر آنے لگے۔۔۔
    کے ایم سی کے ریونیو کو بڑا ٹیکہ لگنے کا خطرہ پیدا ہوگیا۔۔۔
    سیریل کے پہلے نمبر پر موجود اہم پارکنگ سائٹس کا نیلام نہ کئے جانے پر ٹھیکیداروں میں سخت بے چینی پھیل گئی۔۔۔
    ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ ارشاد لودھی کی ہدایت پر سیکنڈ نمبر پر موجود طارق روڈ کی سائٹ سے آکشن شروع کیا گیا۔
    نیلامی کے پہلے روز صرف 6 سائٹس کا ہی نیلام ہوسکا۔۔بقیہ سائٹس کا نیلام آج سے کیا جائے گا۔۔پارکنگ ٹھیکیداروں نے کلفٹن بیچ پارک کے ٹھیکے کی نیلامی نہ کئے جانے پر اعلی تحقیقاتی اداروں سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کردی۔۔

  • حکومت جواب جمع کیوں نہیں کر رہی؟ مشیران و معاون خصوصی کوجاری کر دیتے ہیں،عدالت کا اظہار برہمی

    حکومت جواب جمع کیوں نہیں کر رہی؟ مشیران و معاون خصوصی کوجاری کر دیتے ہیں،عدالت کا اظہار برہمی

    حکومت جواب جمع کیوں نہیں کر رہی؟ مشیران و معاون خصوصی کوجاری کر دیتے ہیں،عدالت کا اظہار برہمی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں مشیران و معاون خصوصی کو اختیارات دینے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    عدالت نے سندھ حکومت سے جواب طلب کر لیا، جواب جمع نہ کرانے پر عدالت برہم ہو گئی، جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ سندھ حکومت جواب جمع کیوں نہیں کر رہی؟ اگر ایڈووکیٹ جنرل آفس جواب نہیں دے گا تو سب کو نوٹس جاری کر دیتے ہیں، مشیران و معاون خصوصی کو براہ راست نوٹس جاری کر دیتے ہیں،اتنے مشیران و معاون خصوصی ہیں کوئی جامع جواب تو جمع کرائیں، صرف عدالتی فیصلوں کے ریفرنس دینے سے کام نہیں چلتا،آپ کے پاس 26 مشیران و معاون خصوصی ہیں،

    عدالت نے استفسار کیا کہ مرتضیٰ وہاب کے علاوہ بھی کسی کیخلاف ہائیکورٹ کاآرڈر معطل ہواہے،اتنے سارے مشیر ہیں ان کے بارے میں جواب دیں

    درخواست گزار نے کہا کہ اسمبلی اجلاس اور کارروائی میں صرف عوام کے منتخب نمائندے ہی شرکت کرسکتے ہیں، اسمبلی کے قواعدوضوابط میں کی جانےوالی ترمیم کالعدم قرار دی جائے،

    دوہری شہریت کے حامل باقی کابینہ اراکین کب استعفیٰ دیں گے؟ خواجہ سعد رفیق

    نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیوں نہیں کی؟ راجہ بشارت نے کیا اہم انکشاف

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    نواز شریف صرف حاملہ نہیں ہو سکتے، ورنہ انکو سب بیماریاں ہو گئی ہیں،مبشر لقمان

    قبل ازیں سندھ ہائیکورٹ میں وزیراعلیٰ سندھ کو تاحیات نااہل قرار دینے کے لیے درخواست کی سماعت ہوئی،عدالت نے حکم دیا کہ جن مدعا علیاں کی جانب سے جواب جمع نہیں کرایا گیا وہ جمع کرائیں، سندھ ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی

    شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

    چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق

    شوگر کمیشن رپورٹ، وزیراعلیٰ پنجاب،اسد عمر اور مشیر تجارت کے جوابات غیر تسلی بخش قرار

    اصل چینی چور کا نام رپورٹ سے غائب کر دیا گیا، مریم اورنگزیب کا دعویٰ

    وزیراعظم لاپتہ، مریم اورنگزیب کا گمشدگی کے اشتہار کا مطالبہ

    وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان تانیہ ایدروس نے استعفٰی دے دیا

    تانیہ کے بعد وزیراعظم کے ایک اور معاون خصوصی مستعفی

    وزیراعظم کے مشیران کی تقرریوں کیخلاف درخواست،عدالت نے مہلت دے دی

  • کراچی  میں ماڑی پور روڈ گلبائی چوک سے ہاکس بے سائیکل چورنگی تک بند

    کراچی میں ماڑی پور روڈ گلبائی چوک سے ہاکس بے سائیکل چورنگی تک بند

    کراچی میں ماڑی پور روڈ گلبائی چوک سے ہاکس بے سائیکل چورنگی تک بند تریفک پولیس کی جانب سے انھے روکا جارہا ہے لیکن زبردستی لوگ فوٹ پاتھ کے ذریے سے ماڑی پور روڈ جانے کی کوشش کر رہے ہیں شہریوں کو شدید مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن طرقیاتی کام جو کہ شروع ہو چکا ہے 45 روز کے لیے ماڑی پور کی سڑک کو بند کیا جایگا جسکی وجہ سے مزید مشکل پیش اسكتی ہے لیکن متبادل کے طور پر پراچہ چوک سے مواچ گوٹھ کے راستے سے ہاکس بے جایا جاسکتا ہے روڈ کی بہتری کیلئے کچھ وقت شہریوں کو برداش کرنا ضروری ہوگا.

  • کراچی پولیس کی کارروائیاں

    کراچی پولیس کی کارروائیاں

    ایس ایس پی ضلع کیماڑی فدا حسین جانوری کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ڈاکس اعظم حسین راجپر کی کاروائیاں جاری ، ڈاکس پولیس نے مختلف کاروائیوں میں منشیات فروشی اور موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا.

    ▪️پہلی کاروائی میں منشیات فروشی میں ملوث ملزم محمد سلیم ولد محمد حسین کو گرفتار کر کے قبضہ سے 220 گرام چرس برآمد کر لی۔
    ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 115/2021 بجرم دفعہ 6/9B درج کیا گیا۔

    ▪️دوسری کاروائی میں موٹرسائیکل لفٹنگ اور منشیات فروشی میں ملوث ملزم بنام محمد عمر ولد امام بخش کو گرفتار کر کے قبضہ سے 150 گرام چرس اور تھانہ کھارادار کی سرقہ شدہ موٹرسائیکل برآمد کر لی۔

    ملزم کے کے قبضہ سے برآمدہ موٹرسائیکل کی سرقیدگی کا مقدمہ الزام نمبر 106/21 بجرم دفعہ 381A تھانہ کھارادار میں درج ہے جبکہ تھانہ ڈاکس میں ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 116/2021 بجرم دفعہ 6/9B درج کیا گیا۔

    دوسری جانب تھانہ الفلاع کی حدود میں ایک شہری کو دوڈکیت اسلحہ کے زورپر لوٹنے کے بعد فرار ہورہے تھے۔کہ اس دوران ایک ڈکیت اپنےہی ڈکیت ساتھی کی فاہرنگ سے زخمی ہوگیا ۔ زخمی ڈکیت کا ساتھی موقع واردات سےفرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جسکی تلاش جاری ہے۔ زخمی ڈکیت ملزم کو بغرض علاج معالجہ ھسپتال منتقل کیا کیا گیا، زخمی ڈکیت سے اسلحہ کے زورپر چھینا گیا موبائل فون وپرس برامد کر لیا گیا، مدعی نے ملزم کو اپنے ساتھ ہونے والی ڈکیتی کی واردات میں شناخت بھی کرلیاہے.
    زخمی ہونے والے ڈکیت کی شناخت عبدالرحمن ولد سلطان محمد کے نام سے ہوئ ہے۔زخمی ملزم کا مزید کریمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے
    تھانہ الفلاع میں مزید قانونی کاروائ عمل میں لائی جارہی ہے، مزیدتفتیش جاری ہے۔

  • ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کا سرغنا گرفتار

    ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کا سرغنا گرفتار

    کراچی: ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیز کا کہنا ہے کہ اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کا سرغنا گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او معمار نے کریم شاہ مزار روڈ کے قریب کاروائی کی اور ملزم جاوید ولد محمد ولی کوگرفتار کر لیا، ملزم اپنے کارندوں کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں کرتا تھا۔ گرفتار ملزم سے اسلحہ بمعہ ایمونیشن چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے. ملزم سے برآمدہ موٹر سائیکل تھانہ سائیٹ سپر ہائی وے کے علاقہ سے اسلحہ کے زور پر چینی گئی تھی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 107/2021 بجرم دفعہ 397/34 تھانہ سائیٹ سپر ہائی وے میں درج ہے جبکہ مقدمہ الزام نمبر 86/2021 بجرم دفعہ 23(i)A درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عادی مجرم ہے قبل از بھی غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں تھانہ سائیٹ سپر ہائی وے انڈسٹریل ایریا سے گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ ملزم سے مزید گرفتاری و بازیابی کے لئے انٹروگیشن جاری ہیں۔