Baaghi TV

Category: کراچی

  • مسافر کے قبضے سے 48 لاکھ روپے کےطلائی بسکٹ برآمد

    مسافر کے قبضے سے 48 لاکھ روپے کےطلائی بسکٹ برآمد

    کراچی۔ پاکستان کسٹم کلکٹریٹ عملے نے جناح ٹرمینل پر کارروائی کے دوران مسافر کے قبضے سے طلائی بسکٹ برآمد کر لئے، پکڑا گیا مسافر قطر ائیر لائن کے زریئعے کراچی پہنچا تھا، ملزم کی تلاشی کے دوران پینٹ کی جیبوں میں چھپائے گئے طلائی بسکٹ برآمد ہوئے، کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ پکڑا گیا سونا 500 گرام 22 قیراط کا ہے جبکہ طلائی بسکٹ کی مالیت 48 لاکھ روپے سے زائد ہے،گرفتار ملزم کا مجاز عدالت سے ریمانڈ لے کر مزید تفتیش جاری ہے،کسٹم حکام

  • کراچی بچت بازاروں کی بندش پر احتجاج

    کراچی بچت بازاروں کی بندش پر احتجاج

    ڈسڑک سینڑل ڈی سی آفس کے سامنے ضلع میں بچت بازاروں کی بندش کے حوالے سے احتجاج کیا گیا جس کی قیادت جماعت اسلامی کی ضلعی قیادت کر نے کی، متاثریں کا کہنا تھا کہ ہمارے چولہے ٹھنڈے ہوگئے ہیں اور اب نوبت فاقوں تک پہنچ چکی ہے جبکہ اس کے برعکس دوسرے ضلعوں میں مسلسل بنیادوں پر بازاروں کا انعقاد کیا جارہا ہے صرف ضلع سینڑل میں ڈی سی صاحب کیوں بازار نھیں لگنے دے رہے، اس عمل سے ڈی سی صاحب کی منفی سوچ یا پھر اس کے کیا مقاصد ہیں ان کا اندازہ لگانا مشکل ہورہا ہے دوسری طرف حکومت کی جانب سے کرونا ایس او پی کے ساتھ کاروبار جاری رکھنے کی پالیسی واضع ہے امیر جماعتی اسلامی کا کہنا ہے کے چھوٹے کاروباری لوگ ڈی سی صاحب کے اس عمل سے بہت متاثر ہورہے ہیں اگر ڈی سی صاحب نے بچت بازار بحال نا کئے تو اس احتجاج کو جاری رکھیں گے تب تک جب تک ڈی سی صاحب بازار لگانے کی اجازت نا دے دیں اس سلسلے میں متاثریں نے اعلیٰ حکام سے بھی درخواست کی ہے کے ہمارے روزگار کو فوری بحال کروایا جائے.

  • شہر کراچی گیس کی بدترین لوڈ شیدنگ کا شکار

    شہر کراچی گیس کی بدترین لوڈ شیدنگ کا شکار

    کراچی: پی ڈی پی گلشن غازی بلدیہ ٹاؤن،یوسی 33 کے زیر اہتمام گیس کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف مظاہرہ کیا گیا جس میں عوامی نمائندگان کا کہنا تھا کہ بلدیہ ٹاؤن سمیت کراچی کے بیشتر علاقےگیس کی بدترین لوڈ شیدنگ کا شکار ہیں اسکا فوری نوٹس لیا جائے، سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس کے نرخوں میں من مانے اضافے کر دیئے ہیں، عوام کو بھاری بلز بھیجے جا رہے ہیں، اس کے باوجودتمام دن گیس فراہم نہیں کی جاتی، سندھ حکومت آرام طلبی اور بے حسی چھوڑ کر عوام کو ریلیف دینے کے لئے جلد از جلد اقدامات اٹھائے.

    کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن یوسی 33 کے زیراہتمام ہونے والے مظاہرے میں ایگزیکٹو کونسل کے رکن غلام سرور غازی نے کہا کہ بلدیہ ٹاؤن میں جاری گیس کی بدترین لوڈ شیدنگ کا فوری نوٹس لیا جائے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی نے لاک ڈاؤن کے بعد سے گیس کے نرخوں میں من مانے اضافے کر دیئے ہیں، مختلف ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے عوام کو بھاری بلز بھیجے جا رہے ہیں۔ اس کے باوجودتمام دن گیس فراہم نہیں کی جاتی۔ عوام معاشی ابتری کے اس دور میں پیٹ بھریں یا بلز؟ گیس کی عدم فراہمی کی وجہ سے عوام تینوں وقت کا کھانا ہوٹلوں سے خرید کر کھانے پر مجبور ہیں جو کہ ایک غریب آدمی کی استطاعت سے باہر ہے۔ جبکہ سلنڈرز کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ اس صورتحال نے غریب آدمی کا جینا دشوار کر دیا ہے۔ سندھ حکومت آرام طلبی اور بے حسی چھوڑ کر عوام کو ریلیف دینے کے لئے جلد از جلد اقدامات اٹھائے بصورت دیگر عوام سوئی سدرن گیس کمپنی کا گھیراؤ کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ عوام کو مسائل سے چھٹکارہ دلانے کے لئے اداروں کو کرپٹ افسران اور کالی بھیڑوں سے پاک کیا جائے۔ وہ پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی،گلشن غازی بلدیہ ٹاؤن،یوسی 33 کے زیر اہتمام، گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ اور چند دن پہلے پانچ افرادکے قتل کے خلاف ہونے والے مظاہرہ سے خطاب کر رہے تھے۔ مظاہرہ کا انعقاد یو سی 33کے صدر متین خان کی جانب سے کیا گیا تھا جس میں ایگزیکٹو کونسل کے رکن زمان خان انقلابی،ذمہ دار تنویر حسین، بلدیہ ٹاؤن کے آرگنائزر عمر عباسی، منیر احمد، نثار خان، آدم خان، اختر خان اور نعمان خان سمیت بڑی تعداد میں پاسبان کارکنان اور علاقہ مکینوں نے شرکت کی۔پاسبان ذمہ داران نے کہا کہ گیس کی قلت کے باعث شہری مہنگے داموں گیس سلنڈرز خریدنے پر مجبور ہیں جب کے سلنڈر پھٹنے کے واقعات بھی عام ہوتے جا رہے ہیں۔ شہر میں متعدد مقامات پر گیس سلنڈر پھٹنے کے واقعات میں کئی افراد شدید زخمی اور کئی جان بھی گنوا چکے ہیں جس کی ذمہ دار صوبائی حکومت اور متعلقہ گیس کمپنی کا ادارہ ہے.

  • کراچی کے علاقے بن قاسم سے سنگین جرائم میں ملوث ملزم گرفتار

    کراچی کے علاقے بن قاسم سے سنگین جرائم میں ملوث ملزم گرفتار

    کراچی: بن قاسم سے پولیس پر فائرنگ سمیت سنگین جرائم میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا گیا، تفصیلات کے مطابق پولیس نے اسٹیل مل برج کے قریب مشکوک موٹرسائیکل سوار کو روکا اور تلاشی کے دوران ملزم کے بیگ سے اسلحہ بمعہ ایمونیشن، چھینے گئے سات موبائل فونز اور دستی بم برآمد برآمد کر لئے.
    ملزم کا نام عبدالقادر عرف مزاری بتایا گیا ہے ملزم گیارہ سے زائد سنگین نوعیت کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔ گرفتار ملزم نے دوران انٹیروگیشن ڈکیتی اور راہزنی کی درجنوں وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے، ملزم سے برآمد موبائل فونز کی جانچ کا عمل جاری ہے۔

    ملزم کیخلاف تھانہ سکھن، ناظم آباد، الفلاح، عزیز بھٹی، لانڈھی، شرافی گوٹھ اور اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کراچی میں مقدمات درج ہیں۔ ملزم ضلع ملیر سمیت شہر بھر میں شہریوں سے لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث تھا، ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، گرفتار ملزم کی گرفتاری کے متعلق شہر کے دیگر تھانہ جات میں مراسلہ بھیج دیا گیا ہے اور ملزم کو مزید پوچھ گچھ کیلئے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ ملزم سے برآمد اسلحہ فارنزک معائنے کیلئے روانہ کر دیا گیا۔

  • گزشتہ برس محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ نے کتنا ٹیکس وصول کیا؟

    گزشتہ برس محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ نے کتنا ٹیکس وصول کیا؟

    محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات سندھ کی ٹیکس وصولی کی صورتحال

    ماہ جولائی 2020 سے جنوری 2021 تک مجموعی طور پر 52916.823 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا جبکہ گذشتہ مالی سال کے دوران اسی مدت میں 47493.427 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا تھا۔

    موٹر وہیکل ٹیکس کی مد میں 5292.507 ملین روپے اور انفراسٹرکچر سیس کی مد میں 42870.543 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔

    جائیداد ٹیکس کی مد میں 1304.151 ملین روپے اور پروفیشنل ٹیکس کی مد میں 374.100 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔

    کاٹن فیس کی مد میں 77.148 ملین روپے، انٹرٹینمنٹ ڈیوٹی کی مد میں 17.091 ملین روپے اور باقی رقم دیگر ٹیسکز مد میں وصول کی گئی۔

    صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاؤلہ کا کہنا تھا کہ ٹیکسز کی وصولی کی مجموعی صورتحال بہتر ہے اور امید ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام سے قبل ہی ٹیکس وصولی کے اہداف حاصل کرلیں گے۔ ٹیکس نادہندہ گان محکمہ ایکسائز کی ویب سائٹ www.excise.gos.pk پر جاکر بھی اپنے ٹیکسز جمع کروا سکتے ہیں۔ ٹیکس نادہندہ گان آن لائن ٹیکس جمع کروانے کی سہولت سے فائدہ اٹھائیں اور افسران بھی ٹیکس وصولی کے لئے اپنی کاوشیں تیز کریں۔

  • صنعتی زونز میں انفراسٹرکچر کی بحالی کے لئے ایک ارب تیس کروڑ روپے منظور

    صنعتی زونز میں انفراسٹرکچر کی بحالی کے لئے ایک ارب تیس کروڑ روپے منظور

    وزیر اعلیٰ سندھ نے صنعتی زونز میں انفراسٹرکچر کی بحالی کے لئے ایک ارب تیس کروڑ روپے منظور کئے ہیں۔ صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو کا کہنا تھا کہ حالیہ بارشوں سے صوبے کے صنعتی زونز میں انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا تھا۔ محدود مالی وسائل کے باوجود صنعتی زونز میں نوے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ صوبے میں صنعتی ترقی کے لئے صنعتی زونز میں انفراسٹرکچر کا بہتر ہونا بہت ضروری ہے۔ سائٹ کے محکمے میں زائد عملے کی بھرتی ایک بڑا مسئلہ اور زائد اسٹاف کے باعث بروقت تنخواہوں کی ادائیگی ایک مسئلہ تھی لیکن اب سائٹ کے محکمے میں بروقت تنخواہیں ادا کی جارہی ہیں۔ جام اکرام اللہ دھاریجو کا کہنا تھا کہ فیکٹری مالکان بھی حکومت سندھ سے تعاون کریں۔ فیکٹری مالکان اپنے متعلقہ زونز میں تجاوزات قائم نہ ہونے دیں اور ترقیاتی کاموں میں حکومت سندھ کا ہاتھ بٹائیں۔ حکومت سندھ صنعت کاروں کے جائز مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے۔
    جام اکرام اللہ دھاریجو نے مزید کہا کہ گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے صنعتی ترقی کو بہت متاثر کیا ہے لہذا وفاقی حکومت اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرے۔ سندھ سمیت تمام صوبوں کو ان کے حصے کی گیس دی جائے۔ افسوس کی بات ہے کہ سندھ سب سے زیادہ گیس پیدا کرتا ہے لیکن پھر بھی گیس سے محروم ہے۔ صوبے میں روزگار کی فراہمی اور صنعتوں کی ترقی کے لیے نئے انڈسٹریل زونز قائم کئے جارہے ہیں۔

  • رکشہ گینگ گرفتار، شاہراہ فیصل پولیس کراچی

    رکشہ گینگ گرفتار، شاہراہ فیصل پولیس کراچی

    کراچی: شاہراہ فیصل پولیس نے کامےاب کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتیاں کرنے والے رکشہ گینگ کو گرفتار کرلیا ہے، تفصیلات کے مطابق گلستانِ جوہر کے قریب مشکوک رکشے میں سوار کرمنلز کی اطلاع ملی، ایس ایچ او شاہراہ فیصل افتخار حسین آرائیں نے اطلاع ملتے ہی ناکہ بندی کردی جس کے نتیجہ میں گلستانِ جوہر بلاک 12/13 کے قریب سے رکشہ نمبر D19/ 13028 میں سوار تین اسٹریٹ کرمنلز کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے تین بغیر لائسنس ٹی ٹی پستول بمعہ گولیاں برآمد کی گئی.

    گرفتار ملزمان میں لال دنو ولد محمد پناہ دوسرا محمد قاسم ولد سیادو خان تیسرا عابد علی ولد اسام خان شامل ہیں، ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے کراچی کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرنے اور لاتعداد شہریوں کو لوٹنے کا اعتراف کیا ہے. ملزمان وارداتیں کرکے رکشے میں سوار ہوکر فرار ہوجاتے تھے.
    ایس ایچ او افتخار حسین آرائیں نے گرفتار ملزمان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 116/2021 اور 117/2021 اور 118/2021 بجرم دفعہ 23(1)A سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے.گرفتار ملزمان کو مزید کارروائی کےلئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے.

  • تھانہ مبینہ ٹاٶن پولیس کی کامیاب کارروائی، دو ملزمان گرفتار

    تھانہ مبینہ ٹاٶن پولیس کی کامیاب کارروائی، دو ملزمان گرفتار

    تھانہ مبینہ ٹاٶن پولیس کی کامیاب کاروائی دو ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے مع اسلحہ و ایمونیشن برآمدگی کرکے گرفتار کر لیا گیا، ملزمان موباٸل فون وغیرہ دکان سے چوری کرکے فرار ہوجاتے تھے جسکی سی سی ٹیوی فوٹیج پولیس نے حاصل کرکے ملزمان کی گرفتاری عمل لائی گئی. گرفتار ملزمان فیروز ولد غلام فاروق اور عارف ولد عبدالرحیم کو سی سی فوٹیج میں باآسانی شناخت کیا جا سکتا ہے.
    تفصیلات کے مطابق ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ ملزمان کراچی کے تھانہ مبینہ ٹاٶن ,گلستان جوہر,سہراب گوٹھ اور تھانہ سچل میں اسٹریٹ کرائم اور چوری میں ملوث ہیں. ملزمان سے غیرقانونی اسلحہ دو عدد روالر 32 بور برآمد کئے گئے.
    گرفتار ملزمان کی حسب ضابطہ گرفتاری کرکے تھانہ مبینہ ٹاٶن میں کاروائی عمل میں لائی گئی ہے، گرفتار ملزمان کا سابقہ رکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے ۔مزید تفتیش جاری ہے.

  • حکومت کا سینیٹ الیکشن میں مقابلہ کرنے کے لیئے تیار ہیں،بلاول کا اعلان

    حکومت کا سینیٹ الیکشن میں مقابلہ کرنے کے لیئے تیار ہیں،بلاول کا اعلان

    حکومت کا سینیٹ الیکشن میں مقابلہ کرنے کے لیئے تیار ہیں،بلاول کا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت سینیٹ الیکشن کو بھی 2018 کے عام انتخابات کی طرح متنازعہ بنانا چاہتی ہے، حکومتِ سندھ اوپن بیلٹ کے متعلق صدارتی آرڈیننس کو عدالت میں چیلینج کرے گی۔

    میڈیا سیل بلاول ہاوَس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ وہ اوپن بیلٹ کے ذریعے بھی حکومت کا سینیٹ الیکشن میں مقابلہ کرنے کے لیئے تیار ہیں، اور حکمران جماعت کے ناراض ارکان اوپن بیلٹ کے باوجود اپنی پارٹی کو ووٹ نہ دینے کے لیئے تیار ہیں۔ ہر شہری کو خفیہ ووٹ کا حق ہے تاکہ وہ مکمل پرائیویسی کے ساتھ اپنے ووٹ کے حق کا استعمال کر سکے تاکہ بعد ازاں کوئی اسے دباؤ میں نہ لا سکے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ یہ بنیادی حق ہر الیکشن میں ہوتا ہے، لیکن اس پر اور صوبائی اراکین کے خفیہ ووٹ کے حق پر حملہ کیا جا رہا ہے۔ سینیٹ الیکشن کے حوالے سے عدالت میں ریفرنس زیرِ سماعت ہے، لیکن پیپلز پارٹی حکومتِ سندھ کے ذریعے صدارتی آرڈیننس کو بھی چیلنج کرے گی، جبکہ ریفرنس پر میاں رضا ربانی اور صوبائی حکومت کے ذریعے اپنا موقف رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ چند گندے انڈے ضرور ہوں گے، جنہوں نے اپنے ووٹ فروخت کیئے ہوں گے، لیکن ارکان اسمبلی کی اکثریت اپنے ضمیر کی آواز پر ووٹ دیتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر سلیکڈ حکومت شفاف انتخابات چاہتی تھی تو بہت وقت تھا کیونکہ وہ تین سال سے حکومت میں ہیں، اور اس عرصے کے دوران انتخابی اصلاحات کر سکتے تھے، لیکن ان کی نیت خراب تھی۔ سلیکٹڈ حکومت کو یہ امید تھی کہ انہیں سینیٹ الیکشن میں بھی کھلی چھوٹ دی جائے گی، لیکن جب اس نے دیکھا کہ پی ڈی ایم مقابلہ کرنے کے لیئے تیار ہے اور ان کے ارکان اسمبلی بھی ناراض ہیں، تو انہوں نے پہلے عدالتی ریفرنس دائر کیا اور پھر آئینی ترمیم کا بل کمیٹی کے ذریعے بغیر کسی بات چیت کے مسلط کرنے کی کوشش کی۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر سینیٹ الیکشن کے متعلق سازش کامیاب ہوئی تو یہ جمہوریت، پارلیمانٹ اور نظامِ انتخابات پر بہت بڑا حملہ ہوگا۔ اگر ایک جماعت اور شخص کی انا کی تسکین کی خاطر پاکستان کے آئین کو پائمال کیا جاتا ہے تو پھر یہ تمام اداروں کی جانب سے ملک کی جمہوری قوتوں کو ایک پیغام ہوگا اور اس سے وہ کیس کمزور پڑجائے گا کہ سسٹم کے اندر رہ کر جدوجہد کرنی چاہیئے۔ سب کو معلوم ہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کوایک آرگنک اکثریت حاصل نہیں ہے، لیکن جمہوریت کو پائمال کرکے ہم پر یہ کٹھ پتلیاں مسلط کی گئی ہیں، اور یہ بڑی غلطی اب ملکی معیشت کو تباہی کی جانب دھکیل رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان آئین و الیکشن قوانین کو پامال کرکے اپنی جعلی اکثریت کو چھپانا چاہتا ہے، لیکن پاکستان کی عوام اس کی اجازت نہیں دے گی۔ حیدرآباد میں ہونے والے جلسہ عام سے پورے ملک کی عوام کو پتا چل جائے گا کہ سندھ کے لوگ کیا چاہتے ہیں۔ پریس کانفرنس کے دوران صوبائی وزراء ناصر حسین شاہ اور سعید غنی، ایم این اے شازیہ عطا مری بھی موجود تھیں

  • *ندا یاسر کی والدہ انتقال کر گئی*

    *ندا یاسر کی والدہ انتقال کر گئی*

    معروف ادکار و ہدایت کار ندا یاسر اور اسپورٹس اینکر سویرا پاشا کی والدہ فہمیدہ نسرین اپنے خالق حقیقی سے جا ملی۔ندا یاسر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے والدہ کے انتقال کی تصدیق کی۔
    گزشتہ روز سویرا پاشا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر والدہ کی صحت یابی کی دعا کی اپیل کی تھی اور کہا تھا کہ وہ آئی سی یو میں کیا پتہ کس کی دعا لگ جائے
    اور اب ندا یاسر نے اپنے اسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ماں کے ساتھ فیملی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہماری پیاری اور مضبوط ماں اب ہمیں ہمیشہ کے لئے تنہا چھوڑ کر چلی گئی۔