Baaghi TV

Category: کراچی

  • ایس ایس پی کورنگی کی خصوصی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کورنگی پولیس کی کاروائی

    ایس ایس پی کورنگی کی خصوصی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کورنگی پولیس کی کاروائی

    ایس ایس پی کورنگی کی خصوصی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کورنگی پولیس کی کاروائی دو منشیات فروش ملزمان جن میں سے ایک ملزم عادی جرائم پیشہ ہے کو مع بڑی مقدار میں اعلی کوالٹی چرس برآمدگی کرکے گرفتار کرلیا گیا تفصیلات کے مطابق

    تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس پارٹی نے دو مختلف پولیس کاروائیاں کیں جن میں دو منشیات فروش ملزمان جن میں سے ایک ملزم عادی جرائم پیشہ ہے کو مع بڑی مقدار میں اعلی کوالٹی چرس برآمدگی کے گرفتار کرلیاگیا

    تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس پارٹی نے ایک پولیس کاروائی کرتے ہوئے۔ ایک منشیات فروش ملزممحمّد شفیق ولد محمّد زمان کو مع بڑی مقدار میں اعلی کوالٹی ایک کلو 15 گرام چرس برآمدگی کرکے گرفتار کیا. مقدمہ الزام نمبر 1094/2020 بجرم دفعہ 6/9C اینٹی نارکوٹکس ایکٹ گرفتار شدہ بالا ملزم کی باقائدہ گرفتاری تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں ذیل مقدمہ کے تحت عمل میں لائی گئی.

    تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس پارٹی نے دوسری کاروائی کرتے ہوئے ۔ ایک منشیات فروش عادی جرائم پیشہ ملزم محمّد فیاض ولد محمّد عرس کو مع چرس 110 گرام ببرآمدگی کے گرفتار کرلیا مقدمہ الزام نمبر 1097/2020 بجرم دفعہ 6/9B اینٹی نارکوٹکس ایکٹگرفتار شدہ بالا ملزم کی باقائدہ گرفتاری تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں ذیل مقدمہ کے تحت عمل میں لائی گئی.

    گرفتار بالا ملزم محمّد فیاض ولد محمّد عرس عادی جرائم پیشہ ہے اور اس سے پہلے بھی تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں منشیات فروشی کے مقدمہ میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے.گرفتار بالا ملزم محمّد فیاض ولد محمّد عرس کا سابقہ کریمنل ریکارڈ ذیل ہے

    مقدمہ الزام نمبر 69/2020 بجرم دفعہ 6/9A اینٹی نارکوٹکس ایکٹ تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا.

    گرفتار شدہ بالا ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • دن دھاڑے انکروچمنٹ انسپکٹر پر تشدد ،پستول مار کر لہو لہان کردیا

    دن دھاڑے انکروچمنٹ انسپکٹر پر تشدد ،پستول مار کر لہو لہان کردیا

    کراچی(باغی ٹی وی) کھارادر تھانے کے بیٹر کا دن دھاڑے انکروچمنٹ انسپکٹر پر تشدد ،پستول مار کر لہو لہان کردیا
    تفصیلات کے مطابق کھوڑی گارڈن ،جوڑیا بازار اور اطراف میں لگے تھیلے پتھاروں سے پولیس کی بیٹ جمع کرنے والے بیٹر بلال عرف ببن نے انکروچمنٹ انسپکٹر راو کلیم کو اغواء کرنے کوشش کے دوران تشدد کرکے زخمی کردیا ،

    واقع بیٹ اکھٹی کرنے کے معاملے پر پیش آیا ،

    کراچی: زخمی انسپکٹر راو کلیم نے واقع کا مقدمہ درج کرادیا ،
    کھارادر پولیس نے اسلحہ استعمال کرنے اور سرکاری افسر پر تشدد کرنے میں ملوث دو بیٹر گرفتار کرلیے ،دو فرار ہوگئے

    بلال عرف ببن کھارادر پولیس اور انویسٹیگیشن کی بیٹ اکھٹی کرنے ملوث ہے ،

    مارکیٹ ذرائع کے مطابق بیٹ کا بڑا حصہ ایس ایچ او کھارادر اور انویسٹی گیشن افسر اشفاق کے لئے جمع کیا جاتا ہے ،

    پولیس نے واقع میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا

  • 13 سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کا مرتکب ملزم گرفتار

    13 سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کا مرتکب ملزم گرفتار

    ایف بی انڈسٹریل ایریا پولیس کی کاروائی

    13 سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کا مرتکب ملزم گرفتار

    بد فعلی کے شکار بچے کامران کے والد انور نے تھانے میں ملزم شاہد کے خلاف اس کے بیٹے کے ساتھ زیادتی کرنے کی شکایت کی۔

    معصوم بچے نے بھی اپنے بیان میں بدفعلی کی تصدیق کی۔

    ایف بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے فوری طور پر دفعہ 377 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج کرکے ایک چھاپہ مار کاروائی کے دوران نامزد ملزم شاہد ولد زاہد کو گرفتارکر لیا۔

    میڈیکو لیگل معائنے کی عبوری رپورٹ میں بچے کے ساتھ بدفعلی کیے جانے کی تصدیق ہوئ ہے۔

    مقدمے کی مزید تفتیش تھانہ فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا شعبہ تفتیش انجام دے رہا ہے۔

  • کراچی میں کارخانے اور  ہوٹل پر  چھاپہ مالکان گرفتار

    کراچی میں کارخانے اور ہوٹل پر چھاپہ مالکان گرفتار

    کراچی کے علاقے گارڈن اور لیاقت آباد میں سی جی ٹی او کا رنگساز کے کارخانے اور ہوٹل پر چھاپہ۔ کارخانے اور ھوٹل کے مالکان کو گرفتارکرلیا گیا.

    باغی ٹیوی کی رپوٹ کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈن اور لیاقت آباد میں سی جی ٹی او کا رنگساز کے کارخانے اور ہوٹل پر چھاپہ۔ کارخانے اور ھوٹل کے مالکان کو گرفتارکرلیا گیا.لیاقت آباد میں فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کا مالک محمد عرفان ایس ایس جی سی کی ڈسٹریبیوشن لائین سے گیس چوری کر رہا تھا۔.

    ایس ایس جی سی ٹیم نے جائے وقوعہ سے گیس چوری میں استعمال ہونے والا سامان برنر، پائپ اور دیگر سامان اپنی تحویل میں لےلیاہے.دوسری جانب ایس ایس جی سی ٹیم نے لیاقت آباد کے علاقے میں رنگساز کارخانے پر چھاپہ مار کاروائی کی اور ملزم عامر کو گرفتار کرلیا۔

  • سمندر میں ریسکیو آپریشن کتنے  مسافر کو بچا لیا گیا ؟

    سمندر میں ریسکیو آپریشن کتنے مسافر کو بچا لیا گیا ؟

    پاکستان کوسٹ گارڈزکا سمندر میں ریسکیو آپریشن9مسافروں اورماہی گیر عملے کوسمند ر میں بروقت امداد دیکرباحفاظت کیماڑی کے سا حل پر شفٹ کردیا گیا .

    باغی ٹی وی رپوٹ کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈزکیماڑی(کراچی) کو اطلاع ملی کہ ماہی گیروں کی ایک کشتی ال دانیال جو کہ 9مسافروں کو لیکر کھلے سمندرمیں گئی ہوئی تھی. انجن فیل ہوجانے کی وجہ سے مسافروں اور لانچ کے ڈوبنے کا خطرہ لاحق تھا۔ بروقت اطلاع ملنے پر پاکستان کوسٹ گارڈز میرین ونگ نے ریسکیو بوٹ روانہ کی اور ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے 9مسافروں اورماہی گیر عملے کوسمند ر میں بروقت امداد دیکرباحفاظت کیماڑی کے سا حل پر شفٹ کردیا.

    پاکستان کوسٹ گارڈز کی اس بروقت امدادی کاروائی کی وجہ سے قیمتی جانوں کو بچا لیا گیا ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز اس امر کا اعادہ کرتی ہے کہ آئندہ بھی اپنے ہم وطنوں کے لئے ہر طرح کی خدمات بہم پہنچاتی رہے گی۔

  • شہر قائد میں  اسٹریٹ کرمنلز  کے خلاف پولیس ان ایکشن

    شہر قائد میں اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف پولیس ان ایکشن

    تھانہ ساٸیٹ سپر ہاٸیوے پولیس کی زبردست کارواٸی اسٹریٹ کرمنلز موٹر ساٸیکل لفٹردوملزمان کو گرفتار کرلیا گیا.
    با غی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے دوران گشت سپر ھائی وے نزد چاکر موڑ اسکیم 33 میں کارواٸی کر کے ملزمان کو گرفتار کیا ہے. ملزمان سے اسلحہ اور چوری شدہ ایک موٹر ساٸیکل برآمد مقدمہ درج کر لیا گیا.گرفتار ملزمان میں سیف اللہ ولد گل خاتم اور محمد طاہر ولد میر خاتم خان شامل ہیں.گرفتارملزمان جراٸم پیشہ عادی ملزمان ہیں چوری اور چھینا چھپٹی کی وارداتوں میں ملوث ہیں.

    مزید برآں ہے کہ گرفتارملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ دو پسٹل بمعہ راٶنڈ اور ایک موٹر ساٸیکل برآمد کر لی گئی ہے.گرفتار ملزمان کے قبضے سے برآمد شدہ موٹر ساٸیکل نمبری KEN-7458 تھانی سائٹ سپر ہائی وے انڈسٹریل ایریا سے سرقہ شدہ ہے.

    ملزمان کے خلاف مقدمات نمبر 834/835/2020 زیر دفعہ سندھ اسلحہ ایکٹ درج کئے گئے ہیں جبکہ AVLC کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے.ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی حاصل کیا جارہا ہے .پولیس کے مطابق ملزمان کیخلاف مزید ضابطہ کارواٸی عمل میں لاٸی جا رہی ہے

  • حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،مصطفیٰ کمال

    حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،مصطفیٰ کمال

    حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،مصطفیٰ کمال

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے پاکستانی عوام سمیت تمام عالم اسلام کو عید میلادالنبی ؐ کی دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔

    سید مصطفیٰ کمال نے عید میلادالنبیؐ کے پرمسرت موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ رب العالمین نے حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا، نبی کریم ؐ کائنات کے ہر ذی نفس اور ذرے ذرے کے لیے سراپا رحمت ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے عشق اور عقیدت ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے ، ہمارا ایمان اس وقت تک مکمل نہیں ہوسکتا جب تک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت ہمارے لیے ہماری جان، اولاد، مال اور خاندان سے بڑھ کر نہیں ہوجاتی،

    مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت و عظمت کا تحفظ ہر مسلمان پر فرض اور اس کی پہچان ہے ،آزادی اظہار کی آڑمیں توہین رسالت ناقابل برداشت اور منافقت کی بدترین مثال ہے ، ہم حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ،نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کا تقاضا یہ ہے کہ ہم اپنی زندگیوں کو اسوہ حسنہ کے تناظر میں بسر کریں ۔

    وہ کیسا عاشق ہوگا جو آقاﷺ کی بات نہ مانے؟ علامہ طاہر اشرفی

    پاکستان میں جشن عید میلادالنبی،توپوں کی سلامی،گلیاں بازار سج گئے

    حرمتِ رسول ﷺ کے تحفظ کیلئے صدر مملکت کی عالمِ اسلام کے رہنماؤں سے اپیل

    مصطفیٰ کمال نے علما کرام و مشائخ عظام سے اپیل کی کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالتے ہوئے لوگوں کو مذہبی رواداری، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور ایک دوسرے کے مسالک و عقائد کے احترام کا درس دیں۔

    ریاست مدینہ،سفر کا آغاز کر دیا، اب منزل دور نہیں،میلادالنبی پر وزیراعظم کا پیغام

  • فریال تالپور نے سندھ میں پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گرا لی

    فریال تالپور نے سندھ میں پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گرا لی

    فریال تالپور نے سندھ میں پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گرا لی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی سندھ کے اہم رہنما اور مرحوم ایم پی اے حاجی غلام حسین انڑ کے فرزند شفقت حسین انڑ نے پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کر دیا

    پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور سے شفقت حسین انڑ کی زرداری ہاوَس کراچی میں ملاقات ہوئی ہے،فریال تالپور سے ملاقات کے دوران شفقت حسین انڑ نے باضابطہ طور پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا

    فریال تالپور نے شفقت حسین انڑ کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا

    فریال تالپورکا کہنا تھا کہ یقین ہے، شفقت حسین انڑ اب پیپیلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے عوام کی خدمت میں پیش پیش ہوں گے ،پیپلز پارٹی ملک میں آئین، جمہوریت اور عوام کے حقوق کی محافظ ہے ،

    شفقت حسین انڑکا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ملک کی واحد جماعت ہے، جس کی سیاست کا محور عوام اور اس کی ترقی ہے

    شفقت حسین انڑ پی ٹی آئی سکھر و لاڑکانہ ریجن کے اہم ترین رہنما، تعلقہ ڈوکری کے سابق ناظم اور پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر رہے ہیں ،اس موقعے پر صوبائی وزیر سہیل انور سیال اور اور پی پی پی پی باقرانی کے تعلقہ صدر طارق انور سیال بھی موجود تھے

  • پاک بحریہ سمندری سرحد کے دفاع کے ساتھ خدمت خلق میں بھی کوشاں

    پاک بحریہ سمندری سرحد کے دفاع کے ساتھ خدمت خلق میں بھی کوشاں

    پاک بحریہ کی جانب سے مبارک ولیج کراچی میں مفت میڈیکل اور آئی کیمپ کا قیام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ساحلی علاقوں میں صحت کے معیار کو بہتر بنانے کی پاک بحریہ کی کاوشوں کے تسلسل اور بالخصوص کرونا وباءکے تناظر میں پاکستان بحریہ نے روٹری کلب انٹرنیشنل ، المصطفٰی ٹرسٹ اور ساحل ویلفیئر ایسوسی ایشن کے اشتراک سے مبارک ولیج ، کراچی میں ایک مفت میڈیکل اور آئی کیمپ قائم کیا۔

    آنکھوں کے اسپیشلسٹ ، میڈیکل اسپیشلسٹ اور جنرل ڈیوٹی میڈیکل آفیسرز پر مشتمل ڈاکٹروں کی ایک قابل ٹیم نے جدید تشخیصی آلات پر مریضوں کا معائنہ کیا اور مفت مشاورت فراہم کی۔ کیمپ میں مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کے علاوہ معمولی سر جیکل اور ڈینٹل آپریشنز بھی کیے گئے۔

    مزید برآں ، مریضوں کو عام متعدی امراض اور ان کے انسداد کی تدابیر بالخصوص کورونا کی وباءکے بارے میں مکمل طور پر آگاہی فراہم کی گئی۔ اس کے علاوہ ، مریضوں میں ذاتی صحت و صفائی ، بچوں کی صحت اوردیکھ بھال اور رہائشی علاقوں کی صفائی ستھرائی کے بارے میں شعور اجاگر کیا گیا ۔پاک بحریہ کی جانب سے قائم کردہ میڈیکل / آئی کیمپ سے مختلف بیماریوں میں مبتلا خواتین اور بچوں کی ایک بڑی تعداد مستفید ہوئی۔

    پاک بحریہ ساحلی پٹی اور ملحقہ علاقوں میں معیاری طبی معالجے کی مسلسل فراہمی کے لئے پر عزم ہے اور حالیہ میڈیکل کیمپ کا قیام پاکستان بحریہ کے اسی عزم کا مظہر ہے۔

  • وزیراعلیٰ سندھ نے نیول چیف سے ملاقات میں کیا مطالبہ کر دیا؟

    وزیراعلیٰ سندھ نے نیول چیف سے ملاقات میں کیا مطالبہ کر دیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے پاکستان کے چیف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی ملاقات ہوئی ہے

    وزیراعلیٰ سندھ نے نئے نیول چیف کو ملک کا اہم عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ، وزیراعلیٰ سندھ نے نیول چیف کو کہا کہ یہ اعزاز کی بات ہے کہ آپ کا تعلق سانگھڑ، سندھ سے ہے ،آپ کا نیوی کے اعلیٰ مقام پر پہنچنا ہمارے نوجوانوں کیلئے انسپائیریشن کی بات ہے،

    نیول چیف نے وزیراعلیٰ سندھ کے مبارکباد دینے پر شکریہ ادا کیا ، وزیراعلیٰ سندھ نے نیول چیف کو شیلڈ اور روایتی تحائف دیئے،

    مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

    پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

    پاک بحریہ دشمن کے ناپاک منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے تیار، نیول چیف کا دبنگ اعلان

    کراچی شپ یارڈ میں پاک بحریہ کیلئے جدید جنگی ملجم کلاس جہاز کی اسٹیل کاٹنے کی تقریب

    پاکستان بحریہ کا یوم آزادی پرخصوصی نغمہ ”پرچم پاکستان کا” ٹیزر جاری

    یوم آزادی، ملک بھر میں تقریبات کا آغاز، مزار قائد، اقبال پر گارڈز کی تبدیلی،صوبوں میں توپوں کی سلامی

    پاک بحریہ میں یوم آزادی کی تقریب،اکیس توپوں کی سلامی دی گئی

    پاک بحریہ کے آفیسرز اور سی پی اوز،سیلرز کو عسکری ایوارڈز تفویض کرنے کی تقریب

    وزیرا علیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی تعلیم کے نظام کو مزید بہتر کرنا ہوگا،ہمارے ماہیگیروں کے بچوں کو نیوی میں مواقع ملنے چاہئے، ماہیگریوں کے نیول جوائن کرنے کیلئے کوئی حوصلہ افزائی ہونی چاہئے، ماہیگیروں کا سمندر سے گہرا تعلق ہے، ان کو نیوی میں لاکر اس تعلق کو مزید مضبوط کیا جا سکتا ہے،

    ایڈمرل امجد خان نیازی نے سات اکتوبر پاک بحریہ کے نئے سربراہ کی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں،نیول ہیڈ کوارٹر پی این ایس ظفر میں پاک بحریہ کے سربراہ کی کمان کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی جس میں غیر ملکی سفیروں سمیت اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی۔پاک بحریہ کے دستے نے سبکدوش ہونے والے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو گارڈ آف آنر پیش کیا ۔ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ایڈمرل امجد خان نیازی کو پاک بحریہ کی کمان سونپی۔

    ایڈمرل امجد خان نیازی پاک بحریہ کے 22 ویں سربراہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالی ہیں۔کمان کی تبدیلی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سبکدوش ہونے والے ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاک بحریہ کے نئے سربراہ امجد نیازی کو مبارکباد پیش کی۔

    ایڈمرل ظفر عباسی نے کہا کہ پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیت پر خصوصی توجہ دی، 4چینی فریگیٹ آئندہ 2 برس میں پاک بحریہ میں شامل ہوں گے، پی این ایس یرموک پاکستان نیوی کا حصہ بن گیا ہے اور پی این ایس ہیبت کی کیمیشننگ رواں سال کے آخر میں ہوگی۔ایڈمرل ظفر عباسی کا کہنا تھا کہ گوادرمیں بحری اڈہ قائم کیا جا رہاہے، میرین ٹریننگ سینٹر کراچی سے گوادر منتقل کردیا گیا ہے۔ہم ملکی دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں چین کے تعاون سے اکنامک زون سے متعلق اقدامات کیے جارہے ہیں،اللہ پر یقین رکھنا ہمارے ایمان کا حصہ ہے پاکستان نیوی میں اسلامی تعلیمات کو لازمی قرار دیا گیا ہے

    صدر پاکستان نے وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی پاک بحریہ کے نئے سربراہ کےطور پر تعیناتی اور ایڈمرل کے عہدے پر ترقی کی منظوری دی تھی۔

    وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی، نے ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی جگہ پاک بحریہ کی کمانڈ سنبھالی۔ وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے1985میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میںکمیشن حاصل کیا اور ابتدائی تربیت کے اختتام پر پاکستان نیول اکیڈمی سے اعزازی شمشیر حاصل کی۔ اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کے دوران وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی متعدد کمانڈ اوراسٹاف عہدوں پر فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔ ان کی کمانڈ تقرریوں میں دو Type-21 جہاز پی این ایس بدر اور پی این ایس طارق کی کمانڈ، اٹھارہویں ڈسٹرائر اسکواڈرن (Destroyer Squadron) کے کمانڈر، کمانڈانٹ پی این ایس بہادر، کمانڈانٹ پاکستان نیوی وار کالج / کمانڈر سینٹرل پنجاب، کمانڈر پاکستان فلیٹ اورکمانڈر کراچی شامل ہیں۔انکی اہم اسٹاف تقرریوں میں چیف آف دی نیول اسٹاف کے پرنسپل سیکرٹری، ہیڈ آف F-22P مشن چائینہ، ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (ٹریننگ اینڈ ایوالیوایشن) اور ڈائریکٹر جنرل نیول انٹیلیجنس شامل ہیں۔ آپ اس وقت نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آبادمیں چیف آف اسٹاف(آپریشنز)کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

    وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی آرمی کمانڈاینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں۔ آپ نے چین میں Beijing University of Aeronautics and Astronautics سےUnderwater Acoustics میں ماسٹرز ڈگری حاصل کی۔ انکی اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں انہیں ہلالِ امتیاز(ملٹری) اور ستارہ بسالت کے اعزاز سے نوازا گیاہے۔ وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو حکومتِ فرانس کی جانب سے فرانسیسی میڈل Chevalier (Knight) سےبھی نوازا گیاہے۔