Baaghi TV

Category: کراچی

  • پیزا بوائے ، منشیات فروش ، اسلحہ کی نمائش کرنے والے پولیس نے پکڑ لیے

    پیزا بوائے ، منشیات فروش ، اسلحہ کی نمائش کرنے والے پولیس نے پکڑ لیے

    ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ، کاہنہ پولیس کی کارروائی،04 ملزمان گرفتار،،بدنام زمانہ منشیات فروش نور احمد سے01 کلو 220 گرام چرس برآمد کر لی گئی ، سر عام اسلحہ کی نمائش کرنے والے اکرم نامی ملزم گرفتار،آٹومیٹک رائفل برآمد کر لی گئی نوید اور وسیم نامی پتنگ باز گرفتار،پتنگیں برآمد کر لیں

    ایس ایچ او کاہنہ انسپکٹر حماد اختر نے اپنے بیان میں کہا کہ ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں ، ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کر دیا

    دوسری جانب کراچی میں پیزا بوائے کا روپ دھار کر اسٹریٹ کریمنلز نے شہری کو کنگال کر دیا ، شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر بلاک 16 A غازی فوڈ کے قریب اسٹریٹ کرائم کا انوکھا واقعہ سامنے آگیا ، موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے آن لائن ڈلیوری بواۓ کی ترح پیچھے بیگ بھی لٹکا رکھا تھا ، واقعہ تھانہ شارع فیصل کی حدود میں پیش آیا مصلح افراد شہری سے موبائل فون نقدی و دیگر ضروری دستاویزات لے کر فرار ہوگئے

  • منشات  فروشی کے ساتھ ساتھ سائبر کرائم میں بھہی اضافہ ، تاجر پریشان

    منشات فروشی کے ساتھ ساتھ سائبر کرائم میں بھہی اضافہ ، تاجر پریشان

    تاجر رہنما میاں زاہد حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ سائبر کریمنلز سے نمٹنے والے اداروں کی کارکردگی مایوس کن ہے۔سائبر کرائم میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے جسے کاروباری لین دین مشکل ہوتا جا رہا ہے ، سائبر کریمنلز کو نادرا بینکوں اور ٹیلی کام کمپنیوں میں موجود کالی بھیڑوں کا تعاون حاصل ہے۔کالی بھیڑیں سائبر کریمنلز کو صارفین کا مکمل ڈیٹا فروخت کرتے ہیں ۔

    کئی بینک مقامی اور غیر ملکی ہیکروں کا نشانہ بن چکے ہیں ، صدر آل کراچی انڈسٹریل الائنس میاں زاہد حسین نے کہا کہ زیادہ تر واقعات پر خاموشی اختیار کرلی جاتی ہے تاکہ صارفین کا اعتماد متاثر نہ ہو۔سائبر کرائم کو ایک وفاقی ادارے کا ونگ بنانے کے بجائے مکمل ادارہ قائم کیا جائے تو صورتحال بہتر ہو سکتی ہے

    دوسری جانب اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب نے کاروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی ، اندرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
    نذدغازی گھاٹ پل ڈسٹرکٹ ڈیرہ غازیخان کے قریب تلاشی کے دوران ہینو ٹرک میں سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کی گئی
    برآمد ہونے والی منشیات میں 72 کلو گرام چرس شامل ہے۔ملزمان بنام شوکت علی اور محمد سکندر جو کہ پشین کے رہائشی ہیں کو گرفتار کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • آپ ترقیاں مانگ رہے ہیں مگر تعلیم معیار کو دیکھا ہے؟ عدالت کا لیکچرار سے مکالمہ

    آپ ترقیاں مانگ رہے ہیں مگر تعلیم معیار کو دیکھا ہے؟ عدالت کا لیکچرار سے مکالمہ

    آپ ترقیاں مانگ رہے ہیں مگر تعلیم معیار کو دیکھا ہے؟ عدالت کا لیکچرار سے مکالمہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں پروفیسرز، لیکچرار کو ترقیاں، ٹائم اسکیل نہ دینے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    عدالت نے سندھ بھر کے لیکچرارز کو 20 دن میں ترقیاں دینے کی ہدایت کردی،عدالت نے گریڈ 17 سے 18 کے لیکچرارز کو 20 دن میں اگلے گریڈ میں ترقی دینے کا حکم دیا

    جسٹس محمدعلی مظہر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ترقیاں نہ دی گئیں تو فریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کریں گے، چیف سیکریٹری اور سیکریٹری کالجز کے خلاف توہین عدالت کارروائی کریں گے ،

    جسٹس امجد علی نے کہا کہ آپ ترقیاں مانگ رہے ہیں مگر تعلیم معیار کو دیکھا ہے؟ پورے پاکستان میں کالجر کے نتائج دیکھ لیں، سندھ کا کوئی کالج اٹھا لیں تعلیمی معیار پتہ چل جائے گا،

    سیکرٹری کالجز نے عدالت میں کہا کہ ہم ترقیاں دینے کو تیار ہیں اس سے کہیں بچوں کو پڑھائیں بھی،وکیل لیکچرار نے کہا کہ ہم تسلیم کرتے ہیں سندھ میں تعلیمی معیار اچھا نہیں ہے، عدالت نے کہا کہ تعلیمی معیار اتنا گر چکا ہے، ڈینٹل کالج میں 2500 نشتوں پر بچے پورے نہیں ہوتے،

  • کم مزدوری دینے پر مالک کو قتل کرنیوالے ملازم کو عدالت نے سنائی سزا

    کم مزدوری دینے پر مالک کو قتل کرنیوالے ملازم کو عدالت نے سنائی سزا

    کم مزدوری دینے پر مالک کو قتل کرنیوالے ملازم کو عدالت نے سنائی سزا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کم مزدوری دینے پر ملازم نے مالک کو قتل کیا تو عدالت نے سزا سنا دی

    سندھ ہائیکورٹ نے کم اجرت دینے پر مالک کو قتل کرنے والے ملزم کی سزا کیخلاف اپیل مسترد کردی ،عدالت نے ملزم کی سزاکو سزائے موت سے کم کرکے عمر قید میں تبدیل کردیا

    سندھ ہائیکورٹ میں کم مزدوری دینے پر مالک کو قتل کرنے والے ملزم کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی، پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ ملزم نے دیہاڑی کم دینے پر مالک کوقتل کردیا تھا ،

    عدالت نے ملزم کی سزا کیخلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کسی کی جان لینے والا معافی کامستحق نہیں ہوسکتا، عدالت نے ملزم کی سزاکو سزائے موت سے کم کرکے عمر قید میں تبدیل کردیا۔

    وفاقی کابینہ سے مشاورت کے ساتھ ہی سینیٹ انتخابات شوآف ہینڈسےکرانے کا فیصلہ ہوگیا

    پی ڈی ایم لاہور جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے مریم نواز نے کس کو طلب کر لیا؟

    مردوں سے دوقدم آگے بڑھ کریہ کام کرنا ہے، مریم نواز نے خواتین رہنماؤں کو دیئے مشورے

    سب سن لیں،مریم پارٹی کو لیڈ کررہی ہیں،رانا ثناء اللہ، نواز شریف کو بھی دیا مشورہ

    عمران خان اور انکے ساتھی جو الفاظ استعمال کررہے ہیں وہ کشیدگی بڑھا رہی ہے ،قمر زمان کائرہ

    سیاسی جلسے جلسوں پر پابندی،عدالت نے کس کو کیا طلب؟

    مریم نواز نکلیں گی، ہم ہر صورت یہ کام کریں گے، مریم اورنگزیب کا چیلنج

    شاہدرہ جلسے میں حملہ کیسے ہوا اور کس نے کیا؟ مریم نواز نے خود بتا دیا

    استعفے منظور کرنے ہیں یا نہیں؟ پرویز الہیٰ نے بڑا فیصلہ کر لیا

    پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا،حکومت نے ایسا کام کر دیا کہ پی ڈی ایم کی ساری امیدوں پر پانی پھر گیا

    نئے سال کی پہلی آئینی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں‌ دائر،حکومتی اقدام چیلنج کر دیا گیا

  • جن لوگوں نے تحریک انصاف کو ووٹ دیا آج وہ رو رہے ہیں،شازیہ مری

    جن لوگوں نے تحریک انصاف کو ووٹ دیا آج وہ رو رہے ہیں،شازیہ مری

    جن لوگوں نے تحریک انصاف کو ووٹ دیا آج وہ رو رہے ہیں،شازیہ مری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے کسی وعدے کو پورا نہیں کیا،

    شازیہ مری کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے تحریک انصاف کو ووٹ دیا آج وہ رو رہے ہیں،گیس اوربجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے،میڈیکل اسٹوڈنس کے لیے مشکلات کھڑی کردی گئیں،سندھ کے اسپتال آرڈیننس کے ذریعے قبضے میں لے لیے گئے

    شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ سندھ اسپتال سے متعلق وفاق آرڈیننس واپس لے،مشکوک جگہ سے جو فنڈنگ لیتے ہیں وہ پاکستان سے وفا نہیں کر سکتے اسٹیل مل ملازمین کے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہے،

    شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کا ریکارڈ اور کردار صاف ہے ، ممنوعہ فنڈز کے حوالے سے پی ٹی آئی اعتراف کے بعد ماتم کر رہی ہے ، عمران خان کا کوئی کاروبار نہیں تو بنی گالہ محل اور زمان پارک محل کا ماجرہ کیا ہے ،شبلی فراز ابراج کے بارے بھی وضاحت فرمائیں،معیشت سے وابستہ ہر وزارت میں عمران نیازی نے اپنے فرنٹ میں رکھے ہیں۔

    زرداری کی درخواست ضمانت مسترد،عدالت نے گرفتاری کی اجازت دے دی

    آصف زرداری ضمانت توسیع کیس، دلائل مکمل، فیصلہ محفوظ

    عید کی چھٹیاں ختم، زرداری سمیت نیب کس کس کو کر رہا ہے گرفتار، اہم ترین خبر آ گئی

    آصف زرداری کی ضمانت میں توسیع

    ہم ایسے کام نہیں کرتے….زرداری نے ایسا کیوں کہا؟

    شازیہ مری نے کہا کہ بیرون ملک سے ناکام خارجہ پالیسی کی بدولت لاکھوں مزدور پاکستان بھیج دئیے گئے۔ مزدور بیروزگار ہو کر لوٹا ہے ساتھ جمع پونجھی بھی لا رہا ہے جسے حکمران ترسیلات میں اضافہ بتا رہے ہیں۔ وزیراعظم ڈھائی سال میں بند ہونیوالی صنعتوں کے اعداوشمار کب ٹویٹ کریں گے؟ مہنگائی ڈبل ہندسے عبور کر چکی، حکومت کے ارسطو کی کوئی ٹویٹ نہیں آئی۔

    سر عام پھانسی کی قرارداد، پاکستان بار کونسل نے کیا بڑا اعلان

    احسن اقبال کو نیب نے کیوں گرفتار کیا؟ ایسی وجہ سامنے آئی کہ ن لیگ حیران رہ گئی

    احسن اقبال کی گرفتاری، مریم اورنگزیب چیئرمین نیب پر برس پڑیں کہا جو "کرنا” ہے کر لو

    نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو گرفتار کر لیا، اس حوالہ سے نیب نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے،

    نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

    نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

    تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

    بچوں سے زیادتی کے مجرموں کوسرعام سزائے موت ،علامہ ساجد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران

    ملائیشیا میں پی آئی اے کے طیارے کو تحویل میں لینے پر وزیر ہوا بازی کے استعفیٰ کا مطالبہ

  • اب کوئی "چھیڑ” کر تو دکھائے؟ شہر قائد میں خواتین کو دی گئی اہم تربیت

    اب کوئی "چھیڑ” کر تو دکھائے؟ شہر قائد میں خواتین کو دی گئی اہم تربیت

    اب کوئی "چھیڑ” کر تو دکھائے؟ شہر قائد میں خواتین کو دی گئی اہم تربیت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود احمد کی ہدایات پر ایس ایس یو ہیڈ کوارٹر زمیں ایک سیلف ڈیفنس اینڈ فائر آرمزسیفٹی کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں این جی او ‘ لیڈیز فنڈ’ کے وفد نے شرکت کی۔

    لیڈیز فنڈایک غیر سرکاری تنظیم ہے جو 2007 میں خواتین کو مالی تحفظ فراہم کرنے اور کاروباری خواتین کی تربیت کے لئے قائم کی گئی تھی ۔ کورس کا مقصدکسی بھی ہنگامی صورت حال یا نا خوشگوار واقعے کی صورت میں شرکاء کو مختلف احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرنا تھا۔ ٹریننگ کے دوران وفد کو مارشل آرٹس،فائرنگ اور مختلف قسم کے اسلحہ کے استعمال کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

    بعد ازاں وفد نے ازخود فائرنگ کرنے کی عملی مشق بھی کی۔ وفد نے ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز کے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کیا اور ایس ایس یو میں اعلیٰ پیشہ وارانہ معیار برقرار رکھنے اور اس میں مزید اضافہ کرنے کی کوششوں کو سراہا۔

    ‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

    سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

    بیوی، ساس اورسالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم نے کی ضمانت کی درخواست دائر

    سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    اس موقع پر ڈی آئی جی پولیس سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصوداحمد کا کہنا تھا کہ طلباء اور عوام الناس کے لئے سیلف ڈیفنس اینڈ فائر آرمز سیفٹی کورس وقت کی ضرورت ہے۔ طلباء اور شہریوں کا کورس میں دلچسپی لینا خوش آئین ہے جبکہ عوام الناس کو سیکیورٹی ڈویژن اور ایس ایس یو کابھرپور تعاون حاصل رہے گا۔

    ڈی آئی جی سیکیورٹی نے مزید کہا کہ ایس ایس یو جنسی مساوات پر یقین رکھتا ہے اور مرد و عورت دونوں کو مساوی مواقع فراہم کر تا ہے تا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے قوم کی خدمت کر سکیں۔ بعد ازاں کورس کے شرکاء کو سرٹیفیکیٹس پیش کیے گئے۔

    لڑکی بھی لڑکوں کو ہراساں اور بلیک میل کرنے لگی

  • عمر کوٹ الیکشن، کون بنے گا فاتح ،پی پی یا جی ڈی اے؟ پولنگ جاری

    عمر کوٹ الیکشن، کون بنے گا فاتح ،پی پی یا جی ڈی اے؟ پولنگ جاری

    عمر کوٹ الیکشن، کون بنے گا فاتح ،پی پی یا جی ڈی اے؟ ووٹنگ جاری
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 52 پر ضمنی انتخاب آج ہورہے ہیں

    ضمنی الیکشن کے لئے پولنگ کی تمام تیاریاں مکمل ہونے کے بعد انتخابی سامان پولنگ اسٹیشنز پہنچا یا گیا جس کے بعد آج صبح پولنگ کا آغاز ہوا.پولنگ شام 5بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی عمرکوٹ میں پی ایس52 پرہونے والے ضمنی انتخاب میں 12 امیدوار مدمقابل ہوں گے، جن میں پیپلزپارٹی کے امیر علی شاہ اور جی ڈی اے کے ارباب غلام رحیم میں کانٹے کا جوڑ پڑے گا۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق ووٹروں کی کل تعداد ایک لاکھ 53 ہزار935 ہے۔ حلقے میں پولنگ سٹیشنزکی کل تعداد 128 ہے۔ پچاس پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس اور چالیس کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ پولنگ سٹیشنز کی سکیورٹی کے لیے 1400 اہلکار اور 500 کے قریب رینجرز اہلکار تعینات ہوں گے۔ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب ہوں گے۔

    واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے ممبر صوبائی اسمبلی علی مردان شاہ کے انتقال کے باعث نشست خالی ہوئی تھی۔ عمر کوٹ الیکشن میں تحریک انصاف نے جی ڈی اے کے امیدوار کی حمایت کی ہے جبکہ ن لیگ اور جے یو آئی نے پیپلز پارٹی کی حمایت کی ہے،

    قبل ازیںر عمر کوٹ کے انتخابی حلقے پی ایس 52 میں تعینات 53 پریذائیڈنگ اور اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران کو ہٹا دیا گیا۔ پریذائیڈنگ افسران پر سیاسی وابستگی کا الزام تھا، کمیشن کو اس کی شکایت موصول ہوئی تھی جس پر کارروائی کرتے ہوئے ان افسران کو ہٹایاگیا۔

    انتخابی افسران کے خلاف گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے امیدوار نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی۔ ہٹائے گئے عملے کو مختلف پولنگ اسٹیشنز پر تعینات کیا گیا تھا، گزشتہ دنوں صوبائی الیکشن کمشنر نے عمر کوٹ کا دورہ کیا تھا، جس میں الیکشن کمشنر نے امیدوار غلام ارباب سے تحفظات سنے تھے۔

    سندھ حکومت نے حلقے میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے تاکہ لوگ اپنے ووٹ آسانی سے ڈال سکیں۔ ضمنی انتخاب کے عمل کے دوران پیش آنے والے مسائل کے فوری حل کیلئے شکایات کے ازالے کے سیل بھی قائم کیے گئے ہیں۔

    سندھ کے صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان نے کہا ہے کہ حلقہ پی ایس اٹھاسی ملیر دو میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہونے اور بعض امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لئے جانے کے بعد 12 امیدوار مقابلے میں حصہ لے رہے ہیں۔

  • آبی جزائر وفاقی تحویل میں لینے کے معاملے پر عدالت کا بڑا حکم

    آبی جزائر وفاقی تحویل میں لینے کے معاملے پر عدالت کا بڑا حکم

    آبی جزائر وفاقی تحویل میں لینے کے معاملے پر عدالت کا بڑا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے آبی جزائر وفاقی تحویل میں لینے کے معاملے پر عدالت نے وفاقی حکومت سے تحریری جواب طلب کرلیا۔

    سندھ کے آبی جزائر کی وفاقی تحویل میں لینے کے معاملے پر پاکستان آئرلینڈ ڈپولیمنٹ اتھارٹی آرڈیننس 2020 کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت سماعت کے دوران وفاقی حکومت سے 27 جنوری تک جواب طلب کرلیا۔

    ڈپٹی اٹارنی جنرل کا موقف ہے کہ آرڈیننس کی مدت پوری ہوچکی ہے، مدت پوری ہونے پر آرڈیننس غیر موثر ہوچکا، وفاقی حکومت سے تحریری جواب کےلیے مہلت دی جائے۔

    ڈپٹی اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ آرڈیننس کی مدت مکمل ہونے کے بعد درخواست بھی غیر موثر ہوچکی، دو ستمبر 2020 کو آرڈیننس لایا گیا تھا، جزائر وفاقی تحویل میں لینے کے خلاف شہاب اوستونے درخواست دائر کی۔

    قبل ازیں سندھ کے اراکین قومی اسمبلی کے بعد بلوچستان کے اراکین قومی اسمبلی نے جزائر کے متعلق صدر عارف علوی کے آئی لینڈ ڈولپمنٹ اتھارٹی آرڈیننس کے خلاف قرارداد قومی اسمبلی میں جمع کرادی ہے۔

    قبل ازیں پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی آئی لینڈ اتھارٹی کے قیام کی مخالفت کرتی ہے، سندھ کےساحلوں سےمنسلک جزائر پرغیر قانونی دعویٰ کی مخالفت کرینگے۔ آئی لینڈ اتھارٹی سےمتعلق صدارتی آرڈیننس ناقابل قبول ہے، آئی لینڈ اتھارٹی آرڈیننس مودی کےمقبوضہ کشمیر میں اقدام جیسا ہے۔

    دوسری طرف پاکستان پیپلز پارٹی نے آئی لینڈ آرڈیننس کو روکنے کے لئے سندھ اسمبلی سےمتبادل قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ یہ جزائر حکومت سندھ کی ملکیت ہیں، کسی بھی آرڈینس کے ذریعے سندھ کی زمین پر قبضہ نہیں کیا جاسکتا، آئی لینڈ کی زمین سندھ کی ہے اور اس پر سندھ کے عوام کا حق ہے، سندھ میں موجود جزیروں پر مقامی ماہی گیروں اور دیگر آبادیوں کا حق ہے۔

  • پیپلز پارٹی کی حکومت کے آگے نئی رکاوٹ، ایک اور سیاسی کارڈ یا نئی تحریک کا اعلان؟

    پیپلز پارٹی کی حکومت کے آگے نئی رکاوٹ، ایک اور سیاسی کارڈ یا نئی تحریک کا اعلان؟

    اسٹیل مل پر سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا ٹریڈ یونین رہنماؤں سے مشاورتی اجلاس ہوا جس میں اسٹیل مل کو فوری طور پر سندھ حکومت کے حوالے کرنے کے لیے سندھ اسمبلی میں قرارداد لانے کا اعلان کیا گیا۔ یہ فیصلہ ٹریڈ یونین رہنماؤں کی سفارش پر کیا گیا ہے.
    اجلاس میں صوبائی وزراء سید ناصر حسین شاہ ،سعید غنی، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی، سیکریٹری محکمہ محنت رشيد سولنگی، ڈپٹی کمشنر ملیر گھنور لغاری، مزدور رہنما کرامت علی، حبیب جنیدی اور اسٹیل مل ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے شرکت کی جس میں سندھ حکومت نے اسٹیل مل معاملے پر وفاق کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے، مسودہ مشیر قانون مرتضیٰ وہاب تیار کر رہے ہیں۔
    اس مو قع پر سید ناصر حسین شاہ کا کہان تھا کہ سندھ حکومت محنت کشوں کے حقوق کا ہرحال میں تحفظ کرے گی.
    اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت ہے کہ اسٹیل مل کے محنت کشوں سے سفارشات لے کر ان پر عمل کیا جائے۔انکا کہنا تھا کہ محنت کش پر امن احتجاج کریں، ان کا حق ہے، لیکن ایسی کوئی چیز نہ کریں جس سے ان کی تحریک کو نقصان پہنچے کچھ سال قبل پی آئی اے کی تحریک میں میں لوگوں کی جانیں ضائع ہوئیں تھیں. صوبائی وزرا کا کہنا تھا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ ہم خط لکھیں اور وفاقی حکومت فوراً اسٹیل مل کا کنٹرول سندھ حکومت کے حوالے کر دے۔ یہ طویل جدوجہد ہے جو ہم سب نے مل کر کرنی ہے.
    اس موقع پر مزدور رہنما کرامت علی کا کہنا تھا کہ مستقل بنیادوں پر تحریک چلانی پڑے گی، وفاق اتنی آسانی سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔سٹیل مل پر پبلک کو موبلائیز کرنے کی ضرورت ہے، احتجاج کرنے والے مزدوروں کے خلاف مقدمات درج کئے جا رہے ہیں، یہ ہمارے قوانین کی خلاف ورزی ہے اسے روکا جائے۔ ٹریڈ یونین رہنماکا کہنا تھا کہ یہاں پر بیٹھے تمام ٹریڈ یونین ساتھی متفق ہیں کہ سندھ حکومت کے ساتھ مل کر اس معاملے کو روکیں گے.

  • شہنشاہ غزل مہدی حسن کی خستہ حال قبر حکومت کی توجہ کی منتظر

    شہنشاہ غزل مہدی حسن کی خستہ حال قبر حکومت کی توجہ کی منتظر

    کراچی(کلچرل رپورٹر):غزل کو امر کردینے والے شہنشاہ غزل مہدی حسن کی آخری آرام گاہ کچراکنڈی میں تبدیل فنکار ہمیشہ سے ہی حکومتی عدم توجہی کا شکار رہے ہیں،زندہ رہے تو کسمپرسی اور لوگوں کی بے حسی کا شکار ہوئے اور مر کر بھی قرار نہ پاسکے
    مہدی حسن کے بغیر غزل کی تاریخ ادھوری ہے،50کی دہائی میں جب غزل معدوم ہونے کو تھی تب مہدی حسن نے ہی اس میں نئی روح پھونکی-

    باغی ٹی وی :دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کرنےوالے غزل سمراٹ مہدی حسن خان نے چاردہائیوںتک ملک کی خدمت کی مگر آج ان کی قبر کی حالت زار دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔ہر طرف گندگی کے ڈھیر ہیں اور خستہ حالی کے باعث قبر کی نشاندہی بھی بمشکل ہوپاتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق غزل،گیت گائیکی میں صف اول کے کلاسیکل گائیک استاد مہدی حسن خان پاکستان کے ماضی کے معروف و مقبول اور شہنشاہ غزل کے نام سے مشہور گلوکار مہدی حسن کی قبر کچر کنڈی میں تبدیل ہو گئی ۔شاعر نے اس کی خوب عکاسی اپنے اشعار میں کی ہے کہ
    اب تو گھبرا کے یہ کہتے ہیں کہ مر جائیںگے
    مرکے بھی چین نہ پایا تو کدھر جائیںگے


    1950کے قریب جب غزل معدوم ہورہی تھی تب مہدی حسن نے اپنی جادوئی آواز اور کلاسیکل تربیت سے لوگوں پر ایسا سحر طاری کیا کہ لوگ آج تک ان کے سحر سے نہیں نکل سکے اور مہدی حسن جو کام کرگئے ایسا فنکار صدیوں میں ایک بار ہی پیدا ہوتا ہے۔فنکار ہمیشہ سے ہی کسمپرسی اور معاشرے کی عدم توجہی کا شکار رہتا ہے اگر زندہ ہو تب بھی ان کیلئے گزربسر مشکل سے مشکل تر ہوتا ہے اور بیماری کی حالت میں بھی لوگوں سے پیسے مانگ کر اپنا علاج معالجہ کرواتے ہیں۔

    اپنے آخری دنوں میں مہدی حسن بھی کسمپرسی کا شکار رہے اور لوگوں کی امداد سے اپنا علاج جاری رکھا اور جب اس دنیائے فانی سے کوچ کرگئے تو لوگوں نے اور نہ ہی حکومت نے ان کی طرف کوئی دھیان دیا اور آج ان کی قبر کچراکنڈی کا منظر پیش کرتی ہے اور انکی آخری آرام گاہ کی پہچان تقریباً ناممکن ہوچکی ہے ۔

    یاد رہے کہ مہدی حسن کا نام گائیکی کی دنیا کا ایک معتبر نام ہے ان کے پس منظر کی بات کی جائے تو چار دہائیوں تک فلم ،ٹی وی اور ریڈیو میں اپنی مسحورکن آواز کا جادو جگانے والے مہدی حسن 1927 میں بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے لونا میں پید اہوئے۔ مہدی حسن کا تعلق موسیقی کے اس بڑے گھرانے سے تھا جس کی کئی پشتوں نے موسیقی کی خدمت کی۔

    مہدی حسن نے 1956 میں ریڈیو پاکستان سے گائیکی کا آغاز کیا 1962 میں فلم فرنگی کے گیت گلوں میں رنگ بھرے بادِ نور بہار چلے مہدی حسن کی پہلی مشہور غزل تھی۔ مہد ی حسن کے گائے ہوئے گیت، غزلیں اور قومی ترانے آج بھی شائقین موسیقی کی سماعتوں میں گونج رہے ہیں۔

    انھوں نے 365 سے زائد فلموں میں اپنی مدھر آواز کا جادو جگایا۔فلمی صنعت میں ان کی آواز کامیابی کی ضمانت سمجھی جاتی تھی۔

    مہدی حسن نے 25 ہزار سے زائد،گیت اور غزلیں ریکارڈ کراکے ایک تاریخ رقم کی۔ شعبہ موسیقی میں غیر معمولی خدمات پر مہد ی حسن کو صدارتی تمغہ۔برائے حسن کارکردگی تمغہ امتیاز،ہلال امتیاز اس کے علاوہ ہندوستان کی طرف سے کے۔ ایل سہگل اور نیپال میں گورکھا دک شینا باہو ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    مہدی حسن نے اپنے والد اور سرپرست استاد عظیم خان سے تربیت شروع کی ، ابتدا میں ان کا نام اسماعیل خان تھا۔ بچپن میں ، وہ کمزوراور شدید بیمار رہا کرتے تھے ، اور بہت سی دعاؤں کے بعد ، وہ 8 محرم کو صحتیاب ہوئے ، جس کے بعد اس کا نام مہدی حسن رکھ دیا گیا۔

    شہنشاہ غزل کے چاہنے والے نہ صرف پاکستان اور بھارت بلکہ ساری دنیا میں موجود ہیں اور جہاں غزل گائی اور سنی جاتی ہے وہاں ان کی مدھر آواز کا جادو سر چڑھ کر بولتا ہے۔ ان کا گیت اک حسن کی دیوی سے مجھے پیار ہوا تھا اتنا مشہور ہوا کہ یہ گیت آج بھی زیادہ مشہور گانوں میں شمار ہوتا ہے۔

    استاد مہدی حسن فن موسیقی کے بے تاج بادشاہ تھے جن کے بارے میں میڈم لتا منگیشکر نے کہا تھا کہ انکے گلے میں بھگوان بولتا ہے۔ انہوں نے جس شاعر کو بھی گایا اسے امر کردیا۔ غالب، میر تقی میر اور فیض احمد فیض کے علاوہ مہدی حسن نے اپنے عہد کے کئی شاعروں کا کلام گایا۔

    غزل گانے میں تو انہیں ملکہ حاصل تھا ہی لیکن انہوں نے گانے کی تمام اصناف میں طبع آزمائی کی۔ کئی فلمی گیتوں کے علاوہ ہیر وارث شاہ بھی روایتی انداز سے ہٹ کر گائی۔ ان کا تعلق راجستھان سے تھا اسکے باوجود انہیں اردو اور پنجابی گیت گاتے ہوئے تلفظ کی ادائیگی میں کبھی دشواری پیش نہیں آئی۔ وہ پاکستان اور بھارت میں بیک وقت مقبول تھے۔

    گائیکی کے میدان میں بام عروج پر پہنچنے کی طویل جدوجہد کے بعد مہدی حسن فالج، سینے اور سانس کی مختلف بیماریوں کا شکار ہوگئے اور طویل علالت کے بعد 13 جون 2012ء کو کراچی میں خالق حقیقی سے جا ملے۔


    پاکستان کو موسیقی کے میدان میں دنیا بھر میں شہرت دلانے والے اس عظیم گلوکار کی خستہ حال قبر آج حکومت کی توجہ کی منتظر ہے وہ گلوکار جن کا نام پوری شان و شوکت سے عالمی سطح پر گونجتا تھا آج اس گلوکار کی قبر کے ارد گرد کچرے کا راج ہے-

    سوشل میڈیا پر ایک ویڈو گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مہدی حسن کی قبر کے چاروں طرف جا بجا کچرے کے ڈھیر ہیں نہ صرف قبر کے اردگرد کچرے کے ڈھیر ہیں بلکہ قبر پر بنایا گیا مقبرہ بھی خستہ حالت ہے قبر کی یہ حالت حکومت پاکستان اور سندھ حکومت کی غفلت اور معاشرے کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے-

    وہ مداح جو عظیم فنکار کو ایک نظر دیکھنے اور ملنے کے لئے ترستے تھے قبر کی یہ حالت ان لوگوں اور مداحوں کے لئے ایک سوالیہ نشان ہے-